Baaghi TV

Category: کراچی

  • حریم شاہ صوبائی وزیر سے شادی کا دعویٰ کر کے بڑی مشکل میں پھنس گئیں

    حریم شاہ صوبائی وزیر سے شادی کا دعویٰ کر کے بڑی مشکل میں پھنس گئیں

    معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ رکن اسمبلی سے شادی کے دعوے کے بعد بڑی مشکل میں پھنس گئیں، وزیراعلیٰ کی جانب سے کرائی گئی تحقیقات کے بعد اراکین اسمبلی نے حریم شاہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شادی کے دعوے کو ڈرامہ قرار دے دیا جب کہ ارکان سندھ اسمبلی نے حریم شاہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔
    وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات پر معاملے کی فرانزک بنیادوں پر تحقیقات کرائی گئی۔تحقیقات میں 17 وزیروں، تین مشیروں اور معاوین خاص کو بھی شامل کیا گیا۔ وزیر یا رکن اسمبلی کے پاس نہ حریم شاہ کا فون نمبر تھا اور نہ کوئی میسج ریکارڈ میں تھا۔تحقیقات سامنے آنے کے بعد کسی ارکان سندھ اسمبلی نے ٹک ٹاکر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا مطالبہ کیا ہے۔
    گذشتہ روز بھی اراکین اسمبلی کی جانب سے حریم شاہ کے شادی کے دعوے کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دیا گیا تھا۔صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ حریم شاہ کی شادی کا دعویٰ مسترد کر چکے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کی شادی کو ڈرامہ قرار دے دیا ہے۔ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ حریم شاہ سے کسی وزیر نے شادی نہیں کی ہے۔رکن سندھ اسمبلی امداد علی پتافی بولے شادی کرنا سنت ہے لیکن حریم شاہ کا یہ سب ڈرامہ ہے۔
    کسی وزیر نے ٹک ٹاک اسٹار سے شادی نہیں کی۔ شمیم ممتاز کا کہنا ہے کہ حریم شاہ نام بتا دیں تاکہ ہم بھی مٹھائی کھا لیں، ٹک ٹاک پر شہرت کے لیے یہ شوشہ چھوڑا گیا۔ شاہینہ شیر علی نے کہا کہ حریم شاہ کی شادی کا ایشو شہرت کے لیے ہے اور کچھ نہیں۔ایم پی اے لال چندا کرانی کا کہنا تھا کہ کل سے اسمبلی میں ایک دوسرے کے ہاتھ دیکھے جا رہے ہیں،کسی نے شادی نہیں کی ہم ایک دوسرے سے واقع ہیں .

  • کورنگی میں تیز رفتاری کے باعث بس الٹ گئی،خواتین سمیت 4 مسافر زخمی

    کورنگی میں تیز رفتاری کے باعث بس الٹ گئی،خواتین سمیت 4 مسافر زخمی

    کراچی کے علاقے کورنگی میں مسافر بس کو پیش آنے والے حادثے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کورنگی کی ویٹا چورنگی پر بلال کالونی میں خٹک پیٹرول پمپ کے قریب مسافر بس الٹنے سے 2 خواتین اور بچیوں سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔
    زخمیوں کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔بس الٹنے کا حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا، جس میں ڈرائیور بس کی رفتار پر قابو نہیں رکھ سکا۔

  • سائرہ یوسف کی’ ’صنفِ آہن‘‘ کے ساتھ اداکاری میں واپسی

    سائرہ یوسف کی’ ’صنفِ آہن‘‘ کے ساتھ اداکاری میں واپسی

    خوبرو اداکارہ سائرہ یوسف اداکاری کی دنیا سے طویل وقفے کے بعد ایک بار پھر ڈرامہ سیریل ’صنفِ آہن‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔سائرہ یوسف نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں ان کے ہمراہ ساتھی اداکارائیں سجل علی، رمشا خان، یمنیٰ زیدی و دیگر موجود ہیں۔
    یمنیٰ زیدی کی جانب سے جاری پوسٹ کے مطابق وہ جلد نجی ٹی وی چینل پر نشر کیے جانے والے ڈرامہ سیریل ’صنفِ آہن‘ میں دکھائی دیں گی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ ’صنفِ آہن‘ کو پاک فوج کے شعبہ? تعلقاتِ عامہ اور سِکس سگما پلس کے اشتراک سے خواتین کے حقوق کے موضوع پر بنایا گیا ہے۔’صنفِ آہن‘ کی کہانی ڈرامہ و ناول نگار عمیرہ احمد نے لکھی ہے جبکہ ڈرامے کی ہدایات کاری ندیم بیگ نے دی ہے۔
    ماڈل، فلم و ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ اور سابقہ وی جے سائرہ یوسف 20 اپریل 1988 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، انہوں نے 2012 میں شہروز سبزواری سے شادی کی تھی۔شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے شادی کے 8 برس بعد نامعلوم وجوہات پر ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلی تھیں، سائرہ یوسف کی شہروز سبزواری سے بیٹی ’نورے‘ بھی ہے۔سائرہ یوسف نے فلموں چلے تھے ساتھ ، پراجیکٹ غازی سمیت بیشمار ٹی وی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔گزشتہ کچھ عرصے سے انہوں نے اداکاری سے بریک لی ہوئی تھی تاہم اب ان کی واپسی ہوئی ہے جس سے ان کے مداح خوش ہیں۔

  • سندھ حکومت کا انسداد تجاوزات آپریشن سے متاثرہ خاندانوں کو متبادل پلاٹ دینے کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا انسداد تجاوزات آپریشن سے متاثرہ خاندانوں کو متبادل پلاٹ دینے کا فیصلہ

    سندھ حکومت کاانسداد تجاوزات آپریشن سے متاثرہ خاندانوں کو متبادل پلاٹ دینے کا فیصلہ کیاہے،متاثرین کو اب متبادل پلاٹس دیئے جائیں گے۔
    تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد تجاوزات آپریشن کے متاثرین کو متبادل پلاٹ دینے کے لیے حکومت سندھ نے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

    کمیشن کا مسودہ بیرسٹر مرتضی وہاب نے تیار کیا ہے۔کمیشن گجرنالے اور دیگر متاثرین کو متبادل80،80 گز کا پلاٹ فراہم کرے گا۔ کمیشن دیگر متاثرین کے لیے بھی متبادل پلاٹوں کا بندوبست کرے گا۔کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کرنے کے لیے مسودہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے حوالے کردیاہے۔کمیشن میں نسلہ ٹاور اور دیگر متاثرین کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا۔

  • شہزور ٹرک سے گر کر سیکورٹی گارڈجاں بحق

    شہزور ٹرک سے گر کر سیکورٹی گارڈجاں بحق

    کراچی کے علاقے فرئیر میں شہزور ٹرک سے گر کر

    سیکورٹی گارڈجاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق فرئیر

    تھانے کی حدود تین تلوار کے قریب شہزور ٹرک سے گر کر

    سیکورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا جسکی لاش کوضابطے کی

    کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکی

    شناخت 60 سالہ محمد عباس کے نام سے ہوئی۔

    متوفی نجی سیکورٹی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا اور

    نیو کہمار واڑہ غوثیہ گلی کا رہائشی تھا .

  • ،پولیس نے بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ میں ملوث باپ ، بیٹے بیوی اور بہو کو گرفتار کر لیا

    ،پولیس نے بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ میں ملوث باپ ، بیٹے بیوی اور بہو کو گرفتار کر لیا

    موچکو پولیس نے حب ریور روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ میں ملوث باپ ، بیٹے بیوی اور بہو کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 11 کلو اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کی گئی ہے۔
    پولیس نے بتایا کہ ملزمان خواتین کے جسم سے منشیات لپیٹ کر بذریعہ کار بلوچستان سے کراچی لا رہے تھے ، گرفتار ملزمان میں باپ رحمدل ، بیٹا حکمت اللہ ، بیوی روزینہ اور بہو رضیہ شامل ہیں۔ملزمان کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

  • موٹروے پولیس ایکسل لوڈ لمٹ قانون بارے دوغلی پالیسی ختم کرے‘گڈزٹرانسپورٹرز

    موٹروے پولیس ایکسل لوڈ لمٹ قانون بارے دوغلی پالیسی ختم کرے‘گڈزٹرانسپورٹرز

    آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما محمداویس چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ فاضل عدالت نے اوور لوڈنگ کو جڑ سے ختم کرنے اور ایکسل لوڈ لمٹ قانون پر سختی کے ساتھ مکمل عملدرآمد کروانے کا آرڈر جاری کیا جس پر عملدرآمد کرانا موٹروے پولیس کا کام ہے ،موٹر وے پولیس نے نے اوور لوڈنگ کو جڑ سے ختم کرنے کی بجائے اس قانون کو ریونیو اکٹھا کرنے کا ذریعہ بنا لیا ہے جو عدالتی احکامات کی سراسر خلاف ورزی ہے ۔
    اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیںہے کہ گاڑی کراچی سے پنجاب میں داخل ہو تو بھاری چالان کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا جائے ،اگر موٹروے پولیس واقعی ایکسل لوڈ لمٹ قانون کا نفاذ چاہتی ہے تو یہ دوغلی پالیسی ختم کر کے جس پوائنٹ سے اوور لوڈ گاڑی روڈ پر چڑھتی ہے اسے وہیں سے واپس کیا جائے ،موٹروے پولیس کو عوام میں باعزت ادارہ سمجھا جاتا ہے برائے مہربانی اس ادارے کی ساکھ کو خراب ہونے سے بچایا جائے اورآئین اور قانون کے مطابق عدالتی فیصلے پر من و عن سختی کے ساتھ مکمل عملدرآمد کو فی الفور یقینی بنایا جائے۔

  • حریم شاہ کی عروسی لباس میں تصاویر ، میک اپ آرٹسٹ نے حریم شاہ کے شادی کے دعوے کا بھانڈا پھوڑ دیا

    حریم شاہ کی عروسی لباس میں تصاویر ، میک اپ آرٹسٹ نے حریم شاہ کے شادی کے دعوے کا بھانڈا پھوڑ دیا

    پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سماجی رابطوں کی ایپلی کیشنز پر عروسی لباس میں اپنی تصاویر اپ لوڈ کیں تو ان کے مداحوں کو تجسس ہوا جس کے بعد کسی ٹی وی چینل کے رابطہ کرنے پر حریم شاہ نے اعلان کیا کہ یہ تصاویر ان کی شادی کی ہیں اور انہوں نے پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کر لی ہے تاہم وہ شوہر سے متعلق مزید معلومات فراہم نہیں کر سکتیں۔
    تاہم اب حریم شاہ کی ان تصاویر سے متعلق میک اپ آرٹسٹ نے حقیقت بیان کر دی۔ برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے میک اپ آرٹسٹ کشفانہ نے بتایا کہ یہ تصاویر میرے بیوٹی سیلون کی تشہیر کے لیے کروائے گئے فوٹو شوٹ کی ہیں جس کے لیے لباس، میک اپ اور یہاں تک کے فوٹو شوٹ کی لوکیشن بھی میری طرف سے فراہم کی گئی تھی اور حریم شاہ کو اس کے لیے معاوضہ بھی دیا گیا تھا ۔
    کشفانہ کا کہنا تھا کہ ان تصاویر کے لیے حریم شاہ کا میک اپ میں نے خود کیا تھا۔ کشفانہ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ نہیں جانتی کے اس کے بعد حریم شاہ نے شادی کی یا نہیں اور کس سے کی لیکن میں صرف یہ بتا سکتی ہوں کہ یہ تصاویر میرے سیلون کی ہیں جو ہم نے اس کی تشہیر کے لیے لی تھیں۔ کشفانہ کے مطابق یہ فوٹو شوٹ 18 جون کو ان کے ہی سیلون، جو کراچی میں ہے، میں ہوا تھا۔
    بی بی سی کے مطابق کشفانہ کے دعوے سے متعلق جب حریم شاہ سے رابطہ کیا اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر کے بارے میں دریافت کیا گیا کہ آیا یہ تصاویر ان کی شادی کی ہیں تو حریم شاہ کا دعویٰ تھا کہ یہ تصاویر ان کے نکاح کی ہیں۔ جب حریم شاہ کو آگاہ کیا گیا کہ میک اپ آرٹسٹ کشفانہ کا دعویٰ ہے کہ یہ تصاویر ان کے سیلون کی تشہیر کے لیے کیے گئے فوٹو شوٹ کی ہیں تو اس پر حریم شاہ کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتیں کہ کن تصاویر کی بات ہو رہی ہے ۔
    حریم شاہ نے کہا کہ میں خود اپنے نکاح کی تصاویر بی بی سی کو بھیج رہی ہوں جس کے بعد انہوں نے بی بی سی کو تصاویر بھیجیں۔ بی بی سی کے مطابق حریم شاہ کی طرف سے جو تصویر بی بی سی کو بھیجی گئی وہ بھی ان کے سوشل میڈیا پر موجود تھی اور بی بی سی نے اس تصویر کی میک آپ آرٹسٹ فرح حیدر سے رابطہ کیا تو ان کا بھی کہنا تھا کہ یہ تصاویر ان کے بیوٹی سلون کی تشہیر کے لیے کیے گئے فوٹو شوٹ کی ہیں جس کے لیے لباس، میک آپ اور لوکیشن ان کی طرف سے فراہم کیا گیا تھا جبکہ حریم شاہ اور ان کی دوست سندل خٹک کو اس کے لیے معاوضہ بھی دیا گیا تھا۔
    فرح حیدر کا کہنا تھا کہ یہ فوٹو شوٹ 11 اپریل کو اسلام آباد میں ہوا اور ان کا سیلون راولپنڈی میں ہے۔ جب اس حوالے سے جاننے کے لیے دوبارہ حریم شاہ سے رابطہ کیا گیا اور پوچھا کہ بھیجی ہوئی تصاویر تو اسلام آباد کی ہیں جبکہ ان کا تو دعویٰ ہے کہ یہ کراچی کی ہیں، تو ان کا کہنا تھا کہ میں نے شاید غلط تصاویر بھیج دیں ، میں جلد اپنے ولیمے کی تصاویر جاری کریں گی۔ حریم شاہ کا کہنا تھا کہ کیونکہ میں شادی کو خفیہ رکھنا چاہتی تھی اس لیے بیوٹی پارلر والوں کو حقیقت نہیں بتائی گئی اور صرف یہی کہا گیا کہ میں بیوٹی پالر کی تشہیر کے لیے تیار ہو رہی ہوں ۔ حریم شاہ اور میک اپ آرٹسٹس کے بیانات میں تضاد کے بعد سے حریم شاہ کی شادی کا معاملہ مزید مشکوک ہو گیا ہے ۔

  • چوری شدہ موٹر سائیکل 3 ہزار میں بیچنے والا گینگ گرفتار

    چوری شدہ موٹر سائیکل 3 ہزار میں بیچنے والا گینگ گرفتار

    شہر قائد میں موٹر سائیکلوں کی بڑھتی ہوئی چوری پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سات رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان چوری شدہ موٹر سائیکلوں کو کہاں فروخت کرتے تھے؟ اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔

    ایس پی سٹی سرفراز نواز نے بتایا کہ کھارادر پولیس نے منظم موٹر سائیکل لفٹر گروہ کے خلاف کارروائی کی، کارروائی کے دوران سات رکنی گینگ کو گرفتار کیا گیا۔

    سرفراز نواز نے ملزمان سے کی گئی تفتیش سے متعلق بتایا کہ ملزمان فی موٹر سائیکل صرف تین ہزار میں فروخت کرتے تھے،گرفتار ملزمان میں گینگ سرغنہ عبدالرحمان عرف ڈاڈا بھی شامل ہے، ملزمان سے چھ موٹر سائیکلیں اورتین چیسز ملےہیں۔

    ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز نے میڈیا کو بتایا کہ دوران تفتیش ملزمان نے بیان دیا کہ وہ بولٹن مارکیٹ، کھارادر اور جامع کلاتھ پر جاتےتھے.

    پارکنگ پوائنٹ سے اپنی مرضی کی نئی موٹرسائیکل چوری کرتے اور تین ہزار میں علی بھٹو کباڑی کو بیچتےتھے.

    گروپ میں شامل مکینک موٹرسائیکلوں سے نیاسامان نکالتےتھے، نکالا گیا سامان گرفتار کباڑی علی بھٹو مارکیٹ میں فروخت کردیتا تھا، گینگ سرغنہ کی نشاندہی پر کباڑی علی بھٹوبھی گرفتار کرلیا ہے۔

    سرفراز نواز نے بتایا کہ ملزمان بڑی تعدادمیں موٹرسائیکلیں چوری کرچکےہیں، گرفتارملزمان سےمزیدتفتیش کاعمل جاری ہے۔

  • بلدیہ ٹاؤن کراچی کی عوام پانی کی بوند بوند کے لیے ترس گئی

    بلدیہ ٹاؤن کراچی کی عوام پانی کی بوند بوند کے لیے ترس گئی

    کراچی بلدیہ ٹاؤن نمبر 3 کی عوام پانی کی بوند بوند کے لیے ترس گئی.

    3 ماہ سے واٹر بورڈ نے پانی کی بندش کر رکھی ہے عوام کیساتھ ظلم‌ کا زمہ دار کون؟

    کیا قانون نافذ کرنے والے ادارے واٹر بورڈ مافیا کے خلاف قانونی کارروائی کرینگے۔

    عوام‌ کو عزیت میں مبتلا کیے آج 90 دن گزر گئے جو پانی بلدیہ ٹاؤن نمبر 3 کی عوام کو مہیا کرنا تھا وہی پانی ٹینکر مافیا کو فروخت کیا جا رہا ہے.

    بلدیہ کی عوام کو لاوارث کر دیا مزدور طبقہ پہلے ہی مہنگائی سے تنگ ہے اوپر سے پانی کی بندش کر دی گئی.

    پانی ٹینکر مافیا کو فروخت کرکے واٹر بورڈ کے کرپٹ افسران کو خوش کیا جا رہا ہے.
    بلدیہ ٹاؤن نمبر 3 کی عوام ٹینکر خرید نہیں سکتی اب تو پینے تک کاپانی دستیاب نہیں جب نیو لائن ڈالی گئی تھی پانی‌ 15 دن تک فراہم کیا گیا۔

    پھر ایک ماہ کے لئے پانی کی بندش کی گئی پھر دو ماہ کا دورانیہ اب تین ماہ‌ ہونے کو ہیں کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

    پانی بہران کا‌سامنا بلدیہ کی عوام کی تمام زمیدران سے اپیل ہے اس پریشانی سے چھٹکارا دلایا جائے اور اس مسئلے کو حل کیا جائے.