Baaghi TV

Category: کراچی

  • ہوٹل پر چھاپہ، کورٹ سے مفرور 2 ملزم گرفتار

    ہوٹل پر چھاپہ، کورٹ سے مفرور 2 ملزم گرفتار

    کراچی میں فیروز آباد پولیس نے ہوٹل پر چھاپہ مار کر کورٹ سے مفرور 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔فیروز آباد پولیس نے رات گئے ایئر پورٹ کے قریب ہوٹل پر چھاپہ مار کر کورٹ سے مفرور 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ 1 ملزم فرار ہو گیا۔

    گرفتار ملزمان اور فرار ہونے والا ملزم آپس میں بھائی ہیں۔ملزمان شوروم کے مالک ہیں، جنہوں نے ایک شہری سے گاڑی کے لیے 45 لاکھ روپے وصول کیئے تھے۔

    گاڑی اور پیسے واپس نہ کرنے کی صورت میں ملزمان کے خلاف شہری نے مقدمہ درج کرا دیاتھا۔گزشتہ روز ضمانت نہ ہونے پر ملزمان کورٹ سے فرار ہوگئے تھے، گرفتار ملزمان میں شیخ شیراز اور شیخ معیز جبکہ شیخ سرمد فرار ہے۔

  • سندھ اسمبلی میں احتجاج، پی ٹی آئی 8 اراکین کے داخلے پر پابندی عائد

    سندھ اسمبلی میں احتجاج، پی ٹی آئی 8 اراکین کے داخلے پر پابندی عائد

    سندھ اسمبلی میں احتجاج اور چارپائی ایوان میں لانے پر اسپیکر اسمبلی آغا سراج درانی نے پاکستان تحریک انصاف کے 8 ارکان اسمبلی کے ایوان میں داخلے پر پابندی عائدکردی۔

    سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شور شرابے اور ایوان میں چارپائی لانے پر اسپیکر سندھ اسمبلی نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری اسمبلی کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

    سیکرٹری اسمبلی کی رپورٹ پر اسپیکر آغا سراج درانی نے پی ٹی آئی کے 8 اراکین پر رواں سیشن میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

    تحریک انصاف کے جن اراکین پر پابندی عائد کی گئی ان میں سعید آفریدی، رابستان خان، ارسلان تاج، محمد علی، عزیز شاہنواز جدون، بلال احمد اور راجہ اظہر ایوان میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔

    اسپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ پابندی لگائے جانے والے اراکین نے ایوان کی بے حرمتی کی ہے۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کا کہنا ہے کہ اسپیکر نے سندھ حکومت کے دباؤمیں آکر اراکین پر پابندی عائد کی جس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

  • ،گورنر سندھ سے ہالینڈ کے سفیر ولیم واؤٹر پلمپ کی ملاقات

    ،گورنر سندھ سے ہالینڈ کے سفیر ولیم واؤٹر پلمپ کی ملاقات

    گورنر سندھ عمران اسماعیل سے پاکستان میں تعینات ہالینڈ کے سفیر ولیم واؤٹر پلمپ(Willem Wouter Plomp) نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
    اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ باالخصوص شہر کراچی میں معاشی تعاون کو بڑھانے ، نئے منصوبوں کو نافذ کرنے اور نئی سرمایہ کاری کرنے کی گنجائش موجود ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مضبوط باہمی سفارتی رابطوں کے ذریعے ہالینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو مستحکم رکھنا چاہتا ہے۔ گورنر سندھ سے بات چیت کرتے ہوئے ہالینڈ کے سفیر ولیم واو ٴٹر پلمپ نے کہا کہ پاکستان اور ہالینڈ کے لئے زراعت اور ڈیری فارمنگ کے شعبے میں بڑی صلاحیت اور گنجائش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہالینڈ کے سرمایہ کار بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں .

  • بیرون ملک جانے کیلئے سستی ترین سفری سہولت متعارف کروانے کی تیاریاں

    بیرون ملک جانے کیلئے سستی ترین سفری سہولت متعارف کروانے کی تیاریاں

    یرون ملک جانے کیلئے سستی ترین سفری سہولت متعارف کروانے کی تیاریاں، فیری سروس چلانے کی کوششیں شروع، پرائیویٹ انوسٹرز سے فیری سروس چلانے کیلئے پیشکش طلب، فیری سروس سے حج کا سفر بھی ممکن ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن(پی این ایس سی)نے پرائیویٹ انوسٹرز سے فیری سروس چلانے کیلئے پیشکش طلب کرلی ہے۔
    فیری سروس ملکی بندرگاہوں کے درمیان چلانے کے علاوہ بین الاقوامی روٹس پر بھی چلائی جائے گی اور فیری سروس چلانے کے لیے سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کو پی این ایس سی سہولتیں فراہم کرے گی۔ ذرائع نے بتایاکہ فیری سروس کے ذریعے کراچی سے دبئی سیاحت کے علاقہ ایران اور سعودی عرب زیارت اور حج کرنے بھی جایا جاسکے گا۔
    ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی وزیر علی زیدی نے خصوصی دلچسپی لے کر وزیراعظم عمران خان سے فیری سروس چلانے کے لیے منظوری لی تھی،اس سروس سے سیاحت کے فروغ سمیت سمندری معیشت کو فروغ ملے گا۔

    کچھ ماہ قبل بتایا گیا تھا کہ بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کو سستی سفری سہولت فراہم کرنے کیلئے فیری سروس کے آغاز کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر 3 اسلامی ممالک کیلئے فیری سروس کا آغاز کیا جائے گا۔ سب سے پہلے کراچی سے عراق کیلئے فیری سروس شروع ہوگی۔ ایران،عراق اور شام میں مقدس مقامات کی زیارت سے متعلق پالیسی تیار کی گئی ہے۔
    پالیسی کے تحت کراچی سےعراق فیری سروس شروع کی جائےگی۔ جبکہ مستقبل میں گوادرسےعراق فیری سروس بھی شروع کی جائےگی۔ کراچی سےفیری سروس سے سفر کو سستا اور محفوظ بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وفاقی کابینہ نے گزشتہ سال ستمبر میں پاکستان کے ساحلی شہروں سے فیری سروس کے آغاز کی باقاعدہ منظوری دے دی تھی۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر علی زیدی کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ بلیو اکانومی وژن کے تحت وفاقی کابینہ نے فیری شپس چلانے کی اجازت دی ہے۔ سمندر کے ذریعے سفر کرنے والوں کے لئے اب سمندری سرحدیں کھلی ہیں۔ بتایا گیا کہ فیری سروس کے آغاز سے ملک میں سیاحت کے شعبہ کو بھی فروغ ملے گا، غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد کی پاکستان آمد ممکن ہوگی۔

  • ٹرینوں کی رفتار کم کرنے کے احکامات، کراچی آنے جانے کے سفر میں دو گھنٹے اضافہ

    ٹرینوں کی رفتار کم کرنے کے احکامات، کراچی آنے جانے کے سفر میں دو گھنٹے اضافہ

    پاکستان ریلوے کے ٹریک کے 46 مقامات پر انتہائی حساس قرار دے دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے ٹرینوں کی رفتار کم کی کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

    پاکستان ریلوے حکام کے مطابق سکھر ڈویژن کے 46 مقامات پر ریلوے لائن کی حالت خراب ہے، جس کے باعث حساس مقامات پر مسافر ٹرینوں کی رفتار کم کرکے 10سے 80 کلو میٹر فی گھنٹہ تک کردی گئی، جس سے دونوں اطراف سفر کا دورانیہ بھی 2 گھنٹے طویل ہوگیا۔
    ریلوے حکام کی رپورٹ کے مطابق کراچی سے پنجاب جانے والے اپ ٹریک پر ٹنڈو آدم سے خانپور تک 456 کلومیٹر میں سے 153 کلومیٹر ٹریک بری طرح خراب ہے، جہاں 21 مقامات کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

    اسی طرح پنجاب سے کراچی جانے والے ڈاؤن ٹریک پر خانپور سے ٹنڈو آدم تک ڈاؤن ٹریک میں 181 کلو میٹر ٹریک شدید متاثر ہے، جہاں 25 مقامات حساس ترین ہیں۔

    دونوں ٹریک کے حساس مقامات پر مسافر ٹرینوں کی رفتار 105 کلو میٹر فی گھنٹہ سے کم کرکے 10 سے 80 کلو میٹر فی گھنٹہ تک کی گئی ہے جس سے دونوں اطراف سفر کا دورانیہ بھی 2 گھنٹے طویل ہوگیا ہے۔

  • حریم شاہ کی شادی کے سوال پر سعید غنی نے اپنی گھڑی دکھادی

    حریم شاہ کی شادی کے سوال پر سعید غنی نے اپنی گھڑی دکھادی

    معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی رکن سندھ اسمبلی سے شادی کی خبریں ایوان میں پہنچ گئیں، کسی وزیر نے اسے حریم شاہ کا ذاتی معاملہ قرار دے دیا تو کسی نے اپنا ہاتھ دکھا کر انگوٹھی اور گھڑی نہ ہونے کی تصدیق کرائی۔
    مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ ایک مرتبہ پھر خبروں میں ہیں،کل انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصدیق کی،ساتھ ہی اپنے ہاتھ اور شوہرکے ہاتھ کی تصویر لگائی مگر کچھ ہی دیر بعد انہوں نے یہ تصویر ڈیلیٹ بھی کردی .
    با خبر ذرائع کے مطابق حریم شاہ نے خود تصدیق کی ہےکہ ان کے شوہر پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی ہیں اور صوبائی وزیر بھی ہیں تاہم انہوں نے رکن اسمبلی کا نام نہیں بتایا۔
    دوسری جانب اس معاملے پر جب صوبائی وزیر سعید غنی سے سوال کیا گیا کہ وہ ایم پی اے کون ہیں تو سعید غنی نے ایم پی اے کی شادی سے متعلق سوال کا براہ راست جواب نہیں دیا ۔سعید غنی سوال سنتے ہی مسکرادیے اور اپنے دونوں ہاتھ اٹھاکر دکھا دیے اور کہا کہ یہ میری گھڑی دیکھ لیں۔(سعید غنی نے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصویر کی طرف اشارہ کیا جس میں حریم کےساتھ مرد کے ہاتھ میں گھڑی اور انگوٹھی دیکھی جاسکتی ہے۔
    صوبائی وزیر ترقی نسواں شہلا رضا سمیت خواتین اراکین نے اسے حریم شاہ کا ذاتی معاملہ قرار دے کر دعائیں دیں۔
    حریم شاہ نے مزید بتایا ہےکہ ان کے شوہر چند روزمیں اپنی پہلی بیوی کوراضی کرلیں گے جس کے بعد سب کو شوہر سے متعلق بتاؤں گی اور اپنے شوہرکی اجازت سے ان کی تصویر شائع کروں گی اور شوہر کے ساتھ 4 جولائی کو ترکی بھی جارہی ہوں۔

  • پی آئی اے کے فضائی میزبانوں کی شامت آگئی

    پی آئی اے کے فضائی میزبانوں کی شامت آگئی

    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے متعدد مرد و خواتین فضائی میزبان زیادہ وزن کے باعث گراؤنڈ کردئیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل لائن نے فضائی میزبانوں کو زیادہ وزن کے باعث ایک مرتبہ پھر مشکل میں ڈال دیا، گراؤنڈ میزبان پروازوں پر تعیناتی کیلئے جولائی کے ڈیوٹی روسٹر میں بھی شامل نہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اوور ویٹ کے باعث گراؤنڈ کیے گئے فضائی میزبانوں کی مبینہ تعداد 140 ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن انتظامیہ کی جانب سے فضائی میزبانوں کو صرف گراؤنڈ نہیں کیا گیا بلکہ ان کے پروموشن بھی روک لیے گئے ہیں۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ کرونا وائرس کی مہلک وبا سے بچاؤ کے تناظر میں امیون سسٹم کی بہتری ضروری ہے اسی لیے میزبان ڈائٹنگ بھی نہیں کرسکتے۔

    فضائی میزبانوں کو وزن کے باعث گراؤنڈ کرنے کے معاملے پر ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ گراؤنڈ کیے گئے فضائی میزبانوں کی تعداد 85 ہے، جنہیں مسلسل شکایت پر گراؤنڈ کیا گیا۔

    قومی ایئرلائن کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ فربہ خواتین اور توند کے حامل میزبانوں کو وارننگ دی جاتی رہی ہے لیکن انہوں نے وارننگ کو سنجیدہ نہیں لیا۔

  • خواتین کے لئے ہیلپ لائن، کمپلینٹ سیل اور ڈے کیئرسینٹر ز کا دائرہ کار پھیلایا جارہا ہے، شہلا رضا

    خواتین کے لئے ہیلپ لائن، کمپلینٹ سیل اور ڈے کیئرسینٹر ز کا دائرہ کار پھیلایا جارہا ہے، شہلا رضا

    صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں سندھ سیدہ شہلا رضا نے کہا ہے کہ ہم نے خواتین کے لئے ہیلپ لائن، کمپلینٹ Zسیل جبکہ نوکری پیشہ خواتین کے بچوں کی بہتر دیکھ بھال کے لیے ڈے کیئرسینٹربھی بنائے ہیں جس میں بچوں کو صحت مند ماحول کے ساتھ ساتھ انھیں اچھی نگہداشت بھی فراہم کی جائے گی۔ اب اس کا دائرہ کار لاڑکانہ ،سانگھڑ، شکارپور، مٹیاری ، ٹنڈومحمد خان، جامشورو اور سندھ کے دیگر اضلاع میں پھیلایا جارہا ہے جبکہ ہم انتہائی قلیل اسٹاف کے ساتھ دو دو افراد کو بٹھا کر چار ڈائرکٹوریٹ چلا رہے ہیں۔
    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکریٹری محکمہ ترقی نسواں سندھ انجم اقبال جمانی اور ڈائریکٹر مہیش لال دودانی بھی انکے ہمراہ تھے۔
    سیدہ شہلا رضا نے کہا کہ یہ ایک المیہ ہے کہ سندھ میں پانچ سال سے بھرتیوں پر پابندی کی وجہ سے پینشنرزکی تعدادتنخواہ دار ملازمین سے زیادہ ہوگئی ہے، ہمیں محکموں کو چلانے کے لیے لوگو ں کی ضرورت ہے لیکن ہم نئی بھرتیاں نہیں کرسکتے جبکہ اس وقت سندھ پبلک سروس کمیشن بھی تحلیل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ میں وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کوپہلے الگ کردیا گیا تھا جبکہ دارالامان پہلے سوشل ویلفیئرڈیپارٹمنٹ کے پاس تھا ، اب کچھ عرصہ قبل ہی دارالامان و سیف ہاو سز محکمہ ترقی نسواں کے سپرد کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیف ہائو س مصیبت میں پہنچنے والی خواتین کی فوری مدد کیلئے کام کرتے ہیں جبکہ دارالامان میں عدالتی احکامات پر خواتین کورکھاجاتاہے۔
    انہوں نے کہا کہ جو فنڈ استعمال نہیں ہوتا وہ محکمہ خزانہ کو واپس چلا جاتا ہے ، گزشتہ دنوں کچھ اخبارات میں وومن کمپلیکس کراچی سے متعلق حقائق کے برعکس خبریں شائع ہوئی تھیں کہ وہاں کا فنڈ ضائع ہوگیا جبکہ اصل حقیقت یہ ہے کہ وومن کمپلیکس کے لیے ہمیں شاہنواز شر گوٹھ میں موجود گرلز کالج میں دو ہزار گز پر مشتمل زمین الاٹ کی گئی ہے جبکہ وہاں کے مکینوں کا پہلے ہی محکمہ تعلیم کے ساتھ عدالتی معاملہ چل رہا ہے اور مکینوں نے اس معاملے پر اسٹے آرڈر لیا ہوا ہے، اس سلسلے میں ہم نے آ ئی جی سندھ کو بھی آگاہ کیا ہے جس کے بعد انکی ذمہ داری ہے کے معاملے کے حل کے لیے کوئی راستہ نکالا جائے۔
    انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث بہت سے کام تعطل کا شکار ہوئے تاہم اس کے باوجود ہم نے خواتین کو آن لائن ٹریننگز دیں .
    انہوں نے کہا کہ درندگی کا یہ عمل ایک سوچ ہے جس کو ہم خواتین کے لباس سے جوڑ رہے ہیںجوکہ افسوسناک صورتحال ہے۔معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی شادی سے متعلق خبر پر انہوں نے کہا کہ میرے علم میں نہیں کہ کس سے شادی ہوئی ہے لیکن شادی ہوئی ہے تویہ شرعی بات ہے لہذا ہمیں حق نہیں پہنچتاہم اس پربات کریں۔انہوں نے گزشتہ دنوں حیدرآباد کے علاقے اسلام آباد میں پی ایم ٹی پھٹنے اور تیل سے جھلس کر انسانی جانوں کے ضیاع اور زخمی ہونے کو حیسکو انتظامیہ کی نااہلی قرار دیا اور واقعے کی مذمت کی۔

  • مہاجر نام پر سیاست کرنیوالے ہوش پکڑیں،مہاجر قوم نہیں شناخت ہوتی ہے ، اسلم فاروقی

    مہاجر نام پر سیاست کرنیوالے ہوش پکڑیں،مہاجر قوم نہیں شناخت ہوتی ہے ، اسلم فاروقی

    محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے بانی و چیئرمین ،ہیومن رائٹس ایکٹیویسٹ اور2013 کے عام انتخابات میں این اے 240 کراچی کے سابق امیدوارممبر قومی اسمبلی محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ مہاجر نام پر سیاست کرنے والوںکو چاہئے کہ عقل کے ناخن لیں مہاجر قوم نہیں شناخت ہوتی ہے اور دوسری طرف مہاجر نعرے میں بانیان پاکستان کی اولادوںکی بقا بھی نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ناظم آباد کے مختلف علاقوں میں محب قوم کا تعارفی کھلاخط لوگوں میں تقسیم کرتے ہوئے معزز افراد سے بات چیت کے دوران کیا اسلم خان فاروقی نے کہا کہ بانیان پاکستان کی اوالادوں کی تیسری نسل مہاجر نام پر سیاست کرنے والوں کی بے عقلی کی بھینٹ چڑھ چکی ہے تاہم چوتھی نسل کو بھینٹ نہیں چڑھ نے دیں گے اور محب قوم یعنی محب وطن قوم کوبانیان پاکستان کی اولادوں کی بطور ملکی اعزازی قوم کا درجہ دلواکر دم لیں گے۔
    دریں اثناء اسلم خان فاروقی نے سابق نگراں وزیر اعظم جسٹس(ر) میر ہزار خان کھوسوکے علالت کے باعث انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی مغفرت و اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔

  • حریم شاہ کی شادی پر مرتضیٰ وہاب کا مزیدار جواب

    حریم شاہ کی شادی پر مرتضیٰ وہاب کا مزیدار جواب

    مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ کے پیپلزپارٹی رکن اسمبلی سے شادی کے دعوے کے بعد پی پی ارکان ‏وضاحتیں دینے پر مجبور ہوگئے۔

    ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب سے صحافی نے جب حریم شاہ کی ایم پی اے سے شادی ‏سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے اپنے ہاتھ دکھا دیے۔

    مرتضیٰ وہاب نے میڈیا نمائندوں کو کیمروں کے سامنے ہاتھ دکھاتے ہوئے کہا کہ میرے ہاتھ صاف ‏ہیں۔

    مشہور ٹک ٹاکر نے پی پی سے تعلق رکھنے والے کسی رکن سندھ اسمبلی سے شادی کا دعویٰ ‏کردیا ہے تاہم حریم شاہ نے مبینہ شوہر کا نام نہیں بتایا۔

    رکن سندھ اسمبلی سے شادی کے دعوے نے پی پی ارکان اسمبلی میں کھلبلی مچا دی ہے حریم ‏سے شادی آخر کس نے کی ہے، اراکین ایک دوسرے سے سوالات کرنے لگے ہیں۔

    خیال رہے کہ ٹک ٹاکر نے اپنے مبینہ شوہر کے ہاتھ کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

    یہ دعویٰ جھوٹ ہے یا حقیقت یہ اب تک واضح نہیں ہوسکا تاہم سوشل میڈیا پر یہ معاملہ موضوع ‏بحث بن گیا ہے، صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔