Baaghi TV

Category: کراچی

  • سندھ رینجرز کی محمڈن فٹبال گراؤنڈ پنجاب کالونی میں ٹورنامنٹ

    سندھ رینجرز کی محمڈن فٹبال گراؤنڈ پنجاب کالونی میں ٹورنامنٹ

    سندھ رینجرز کی محمڈن فٹبال گراؤنڈ پنجاب کالونی میں ٹورنامنٹ ، 32ٹیموں نے حصہ لیا-

    باغی ٹی وی : ترجمان رینجرز کے مطابق شاہد آفریدی، معین خان، جاوید شیخ اورڈی آئی جی ساؤتھ تقریب کے مہمان خصوصی تھے، ڈی جی رینجرز جنرل افتخار حسن چودھری کی ٹورنا منٹ کے فائنل مقابلے میں شرکت کی-

    ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ فٹبال گراؤنڈعرصہ دراز سے ایک کوڑے دان کی شکل اختیار کرچکا تھا-فروری کو بحال کر کے اسپورٹس کمیونٹی کے حوالے کر دیا گیا تھا-

    شاہد آفریدی نے گراؤنڈ کے ایک حصے میں کر کٹ نیٹس تیار کرنے کا اعلان کیا-

    اس حوالے سے ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ شہر کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کریں =

  • سندھ میں ایس او پیز کے تحت آج سے تمام مزارات کھولنے کا فیصلہ

    سندھ میں ایس او پیز کے تحت آج سے تمام مزارات کھولنے کا فیصلہ

    سندھ میں ایس او پیز کے تحت آج سے تمام مزارات کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : مزارات میں زئرین کو تمام کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے سماجی فاصلہ، زائرین اور عملے کے افراد کو لازمی ماسک پہننا ہوگا۔

    اس کے علاوہ حکم نامے کے مطابق تمام داخلی راستوں پر سینیٹائزر دستیاب ہوں گے۔

    زائرین کو دس منٹ تک مزارات میں رہنے کی اجازت ہوگی۔

    علاوہ ازیں 50 سال سے زائد عمر کے افراد، بچوں اور کھانسی بخار کی علامات والوں کو اجازت نہیں ہوگی۔

    واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی شرح میں کمی کے بعد سے تمام تعلیمی ادارے اور کاروباری سرگرمیاں بھی بحال کر دی گئیں ہیں آج ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 20 اموات ، مثبت کیسز کی شر ح 2.5 فیصد رہی جبکہ 914 نئے کیسز رپورٹ ہوئے-

  • جماعت اسلامی کے شعبہ تعمیر و ادب کے زیر اہتمام ’’یکجہتی فلسطین مشاعرہ ‘‘ کا انعقاد

    جماعت اسلامی کے شعبہ تعمیر و ادب کے زیر اہتمام ’’یکجہتی فلسطین مشاعرہ ‘‘ کا انعقاد

    جماعت اسلامی کے شعبہ تعمیر و ادب کے زیر اہتمام ہفتے کی شب ’’یکجہتی فلسطین مشاعرہ ‘‘ادارہ نور حق میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت معروف صحافی ، سینئر کالم نگار و شاعر محمود شام نے کی۔ مہمان خصوصی فراست رضوی جب کہ ناظم مشاعرہ عمران شمشاد نرمی تھے۔ مشاعرے میں خالد معین،اجمل سراج،حکیم ناصف،علاؤ الدین خانزادہ ہمدم، نجیب ایوبی،سلمان ثروت، عبدالرحمان مومن، نعیم الدین نعیم ،اور جوہر مہدی نے اپنا کلام پیش کیا۔
    ادارہ تعمیر ادب کے صدر نوید علی بیگ نے مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی تاریخ اور جدوجہد آزادی پر اگرچہ بہت لکھا اور پڑھا جا چکا ہے مگر موجودہ حالات میں اس موضوع پر بات کرنے کی ضرورت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔
    فلسطینی قبلہٴ اول کی آزادی کے لیے صرف جنگ نہیں کررہے بلکہ جانیں قربان کر کے ایک تاریخ رقم کررہے ہیں ،ان کی جدوجہد کی حمایت سرپرستی آج وقت کی اولین ضرورت ہے ۔

    مہمان خصوصی فراست رضوی نے فلسطین کی تاریخ اور مزاحمتی تحریک کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ فلسطین کی مزاحمتی تحریک کو ترقی پسند محض خطے کی لڑائی اور انسانی حقوق کا معاملہ قرار دیتے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ مسئلہ ایمانی حیثیت رکھتا ہے ،جس کے لئے جماعت اسلامی روز اول سے بات کرتی چلی آرہی ہے۔مسئلہ فلسطین کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے قرارداد پاکستان کے ساتھ ہی فلسطین کی آزادی کے لئے بھی قرارداد منظور کی گئی تھی جس کو تاریخ سے جدا نہیں کیا جا سکتا۔

  • صوبائی حکومت سندھ میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی ہے،عمران قریشی

    صوبائی حکومت سندھ میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی ہے،عمران قریشی

    تحریک انصاف ضلعی صدر عمران قریشی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سندھ میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ مہنگائی کے باعث غریب عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے، وفاقی حکومت پر تنقید کرنے والے پیپلزپارٹی کے حکمران خود نہ تو مہنگائی پر قابو پاسکے ہیں اور نہ ہی عوام کو سہولتیں فراہم کررہے ہیں، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق رپورٹ کے مطابق کراچی میں اشیائے ضروریہ کی 91فیصد قیمتیں زیادہ وصول کی گئیں اس طرح روزمرہ استعمال کی اشیاء سرکاری نرخ کے مقابلے میں 39فیصد فروخت کی گئیں۔
    کراچی میں 20کلو آٹا کی قیمت سرکاری قیمت کے مقابلے میں 343 روپے، دودھ 65 روپے، چینی 25روپے، بڑے کا گوشت 291 روپے، ٹوٹا چاول 50 روپے، پیاز اور آلو 4 روپے مہنگے فروخت کئے گئے۔
    یہ رپورٹ صوبائی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے جو صرف لوٹ مار میں مصروف ہے اور غریب عوام کو اس نااہل حکومت نے لٹیروں اور منافع خوروں کے رحم وکرم پر چھوڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سندھ میں ضلعی سطح کی انتظامیہ عوامی مفاد میں کام کرنے کے بجائے پیپلزپارٹی کے حکمرانوں کی کمداری میں مصروف ہے۔

    جس کی وجہ سے عوام کو ہر سطح پر مہنگائی، رشوت ستانی اور دیگر مسائل سے نبرد آزما ہونا پڑرہا ہے۔ عوام کے مسائل سننے کیلئے کوئی بھی تیار نہیں ہے، انہوںنے مطالبہ کیا کہ اس صورتحال کا نوٹس لیا جائے اور غریب عوام کو ریلیف دیا جائے۔

  • لاڑکانہ میں تھوڑی دیر کی بارش اور سڑکیں پانی میں ڈوب گئی

    لاڑکانہ میں تھوڑی دیر کی بارش اور سڑکیں پانی میں ڈوب گئی

    ‏لاڑکانہ میں تھوڑی دیر کی بارش سڑکیں پانی میں ڈوب گئی.

    اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا بیان.جس میں حلیم عادل شیخ نے کہا بھٹو اور بینظیر کا شہر آج پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔

    50 ملی میٹر بارش سے سڑکیں تالاب اور نظام درہم برہم ہوچکا ہے 7 کروڑ کی ماہوار گرانٹ بھی بلاول ہاؤس پر خرچ ہورہی ہے۔

    ‎‏1 کھرب لاڑکانہ کی ترقی کے نام پر عیاشیوں پر خرچ کیے گئے، حلیم عادل شیخ کہتے ہیں بلاول زرداری اپنی والدہ اور نانا کے نام کی ہی لاج رکھ لیں۔

    آنسٹائن بلاول کے فارمولے کے مطابق ابھی تو کم بارش ہوئی ہے۔یونس میمن کے منشی وزیراعلیٰ گفتار کے گلوبٹ بنے ہوئے ہیں۔

    ‎‏لاڑکانہ کی عوام شہیدوں کا بدلہ جلد موجودہ پی پی سے لے گی،سندھ حکومت میں سقط نہیں وفاق سے مدد مانگیں وفاق کے پیکیج سے سندھ کے شہروں میں جلد تبدیلی نظر آئے گی.

  • جون میں گیس قلت کی یہ حالت ہے تو دسمبر میں کیا ہوگا؟

    جون میں گیس قلت کی یہ حالت ہے تو دسمبر میں کیا ہوگا؟

    سابق وزیرِ خزانہ اور مسلم لیگ (ن) سندھ کے جنرل سیکریٹری مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم ملک کو بلیک لسٹ سے نکال کر گرے لسٹ میں لائے لیکن یہ تین سال سے فیٹف میں ہیں، جون میں گیس قلت کی یہ حالت ہے تو دسمبر میں کیا ہوگا۔

    وہ اتوار کو مسلم لیگ ہاؤس کارساز میں پریس کانفرنس کررہے تھے۔ اس موقع پر مسلم لیگی رہنما خواجہ طارق نذیر، ناصر الدین محمود، علامہ فرقان شیخانی، طارق محمود اور دیگر بھی موجود تھے۔

    مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ملک بھر میں گیس کی قلت ہے، جون میں گیس کی قلت کی یہ حالت ہے تو دسمبر میں کیا ہوگا؟ کل حماد اظہر نے جھوٹ بولا دراصل یہ یہ نااہلی اور کرپشن کا بازار گرم کیے ہوئے ہیں۔

    مفتاح اسماعیل نے کہا کہ یہ پورے پاکستان میں لوڈ شیڈنگ کر رہے ہیں، پریشر کم کر رہے ہیں، پچھلے سال ندیم بابر کو 3 سے 4 ڈالر نرخ میں گیس مل رہی تھی لیکن نہیں لی گئی، جون کے مہینے میں تاریخ میں کبھی گیس کی قلت نہیں ہوئی، انہیں 4 ڈالر کی گیس مل رہی تھی مگر یہ 7، 8 ڈالر کی گیس لے رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کے رہائشی علاقوں میں بھی گیس کی قلت ہے، یہ 20 روپے فی یونٹ کی بجلی ڈیزل سے بنا رہے ہیں، ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ فرنس آئل سے بجلی نہیں بنے گی، 2 سال سے ٹرمینلز کی مینٹی ننس نہیں ہوئی، یہ فرنس آئل بھی مہنگا ترین خرید رہے ہیں۔

    مفتاح اسماعیل نے کہا کہ گزشتہ برس نومبر اور دسمبر میں فرنس آئل سے بجلی بنائی گئی، اگر بجلی وافر ہے تو بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیوں ہے؟ ہم کام کر کے گئے.

    گیس وافر ہونی چاہیے تھی، یہ جھوٹ بولنا چھوڑ دیں، آپ کراچی اور پاکستان میں گیس کے 2 کارگو نہیں لا رہے، آپ فرنس آئل استعمال کر رہے ہیں، کیوں کہ آپ بھی مجبور ہو گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حماد اظہر کسی بھی چینل پر میرے ساتھ آ جائیں اور بات کرلیں، سب سے سستی بجلی نواز شریف کی لگائی گئی کوئلے کی بجلی ہے.

    حماد اظہر صاحب نہیں بتاتے کہ پرویز مشرف دور کی بجلی مہنگی ہے، حماد اظہر کے والد مشرف کے امیدوار تھے مگر ہار گئے تھے، یہ لوگ مشرف کی بات نہیں کرتے بس انہیں جمہوری دور برا لگتا ہے۔

    سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ نیپرا کے پاس ساری تاریخیں موجود ہیں، یہ غلط بات نہ کریں، جب عمر ایوب وزیر بنے تو روز کہتے تھے کہ سرکلر ڈیبٹ ختم کرنے کے لیے بجلی بڑھا رہے ہیں، آج بجلی مہنگی ہے، مگر سرکلر ڈیبٹ ابھی بھی موجود ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ مہنگے بجلی گھر لگائے، ہمیں بتائیں کہ کونسا بجلی گھر مہنگا ہے؟ جھوٹ بولنا آسان ہے، حکومت نے مجھے اور شاہد خاقان عباسی کو جیل میں رکھا.

    اس ٹرمینل کا کیس بنایا گیا جسے ایک منٹ بھی بند نہیں کیا جاتا، یہ ٹرمینل بے کار تھا تو اسے یہ لوگ بند کیوں نہیں کرتے؟

    مفتاح اسماعیل نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم وائٹ لسٹ میں پاکستان کو لے کر آئے تھے، تین سال سے یہ فیٹف میں ہیں.

    ہماری حکومت میں ہم بلیک سے گرے اور گرے سے وائٹ میں آئے تھے، ہماری حکومت جانے سے پہلے پاکستان دوبارہ گرے میں گیا، یہ 3 سال سے گرے لسٹ سے باہر نہیں آسکے۔

  • کراچی کے ساحل پر تفریح‌ کے لیے جانے والے چار نوجوان ڈوب گئے

    کراچی کے ساحل پر تفریح‌ کے لیے جانے والے چار نوجوان ڈوب گئے

    شہر قائد میں اتوار کے روز تفریح کی غرض سے ساحل پر جانے والے چار نوجوان ڈوب گئے۔

    ریسکیو ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حب ڈیم، ہاکس بے اور گڈانی میں پکنک کے لیے جانے والے چار نوجوان پانی میں ڈوب گئے۔

    پہلا افسوسناک واقعہ حب ڈیم میں پیش آیا، جہاں دوستوں کے ساتھ پکنک پر آنے والا حمزہ نامی نوجوان پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق ہاکس بے کے ساحل پر دو جبکہ گڈانی میں ایک نوجوان ڈوب پر جاں بحق ہوا۔ مرنے والے تمام نوجوان اپنے دوستوں کے ہمراہ تفریح کے لیے ساحل پر گئے تھے۔

    آخری اطلاعات آنے تک 3 متوفین کی لاشوں کی تلاش کا کام جاری تھا جبکہ ایک کی لاش کو ریسکیو کرنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔

    واضح رہے کہ کراچی میں درجہ حرارت بڑھنے کے بعد شہری منگھوپیر کے قریب واقع حب ڈیم نہانے کے لیے پہنچتے ہیں۔ گزشتہ برس بھی وہاں تین افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے۔

  • پی ٹی آئی کا وزیراعلیٰ سندھ کی نا اہلی کیلئے آئینی درخواست دائر کرنے کا اعلان

    پی ٹی آئی کا وزیراعلیٰ سندھ کی نا اہلی کیلئے آئینی درخواست دائر کرنے کا اعلان

    پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نا اہلی کیلئے آئینی درخواست دائر کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی نا اہلی کیلئے آئینی درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا ہے ، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کہتے ہیں کہ گزشتہ 13 سال سے سندھ میں اندھیرا ہی اندھیرا ہے، ہم سندھ کے ہر ایک ادارے پر پٹیشن فائل کریں گے جب کہ صوبے میں آئین کی خلاف ورزی بھی جاری ہے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں اپوزیشن ارکان کا نہ ہونے کا مطلب ہے کہ صوبے میں جمہوریت کا قتل ہوگیا، جمہوریت کے قاتلوں کو معاف نہیں کریں گے۔
    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ایک رکن بھی اپوزیشن سے نہیں ہے ، سندھ اسمبلی میں حزب اختلاف کے پارلیمانی لیڈروں کو بات نہیں کرنے دی گئی اور عجلت میں صوبائی بجٹ کو منظور کیا گیا ، سندھ کا بجٹ اس وزیراعلیٰ نے پیش کیا جس پر کرپشن کے الزامات ہیں، سندھ میں تیرہ سال کے دوران ایک ہزار 400 ارب روپے کی کرپشن ہوئی۔
    دوسری طرف سندھ کو ملک میں سب سے زیادہ مہنگائی والا صوبہ قرار دے دیا گیا ، بلوچستان کے پسماندہ ضلع میں مہنگائی کی شرح سب سے کم ہے ، ادارہ شماریات نے مہنگائی کی شرح کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کر دیے ، جس میں حیران کن انکشافات ہوئے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں سندھ میں سب سے زیادہ مہنگائی ریکارڈ کی گئی ہے، جب کہ بلوچستان میں مہنگائی کی شرح سب سے کم رہی۔

  • سندھ کے مزارات اولیاء کرام 6 ماہ کی طویل بندش کے بعد (آج) کھول دیئے جائیں گے

    سندھ کے مزارات اولیاء کرام 6 ماہ کی طویل بندش کے بعد (آج) کھول دیئے جائیں گے

    سندھ کے مزارات اولیاء کرام 6 ماہ کی طویل بندش کے بعد آج (پیر) کھول دیئے جائیں گے۔ مزارات کی بندش کے باعث جہاں ہزاروں ضروت مندوں کیلئے فری کھانے کی فراہمی متاثر رہی وہاں مزارات پر یومیہ اجرت پر کام کر نے والے 3لاکھ سے زائد گھرانوں کو فاقہ کشی کا بھی سامنا کر نا پڑا محکمہ اوقاف کو بھی نذرانے اور ٹھیکوں کی مد میں 3ارب کے خسارے کا بھی سامنا رہا سندھ کی بڑی درگاہوں سید عبد اللہ شاہ غازی، لعل شہباز قلندر۔
    سید عبداللہ شاہ اصحابی ۔
    شاہ عبد الطیف بھٹائی پر جوتے رکھنے ، اور پارکنگ کی مد میں دیئے گئے ٹھیکے بھی متاثر رہے، سند ھ میں کرونا کی آڑ میں مزارات اولیاء کرام کو جنوری میں بند کئے گئے حکومت سندھ کی جانب سے 22مارچ کو مزارات کھولے گئے مگر 28 مارچ کو مزارات دوبارہ بند کر دیئے گئے مزارات پر پابندی کے باعث سخی لعل شہباز قلندر کے عرس کی تقریبات بھی متاثر رہیں ، حکومت سندھ نے مزارات کو 28 جون کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے ، مزارات کے عقیدتمندوں اور زائرین کا کہنا ہے کہ کوئی گارنٹی نہیں کہ حکومت مزارات اولیاء کرام کو دوبارہ کب بند کر دے اس کیلئے ضروری ہے کہ حکومت مزارات کے ماننے والوں کی مذہبی آزادی پر کوئی قد غن لگانے کی بجائے ایس او پی تیار کرے جس سے مزارات کی بندش کی نوبت نہ آئے۔

  • تحریک انصاف کے سینئر رہنما کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

    تحریک انصاف کے سینئر رہنما کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

    پیپلزپارٹی نے حکمراں جماعت کو زور دار جھٹکا دے دیا، تحریک انصاف کے سینئر رہنما نے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پی ایس 111ہزارہ کالونی سے پی ٹی آئی کے سابق صدر ملک آصف اقبال نے اپنے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے جنرل سیکریٹری کرم اللہ وقاص سے ملاقات کی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے لیڈر شپ کی عوام دوست پالیسیوں اور علاقے کے عوام کیلئے مشیر قانون مرتضیٰ وہاب کی بے لوث خدمات اور عوام کیلئے جاری ترقیاتی منصوبوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر صدر وارڈ 3حبیب ،انفارمیشن سیکریٹری وارڈ 2عمران خان ،نائب صدر وارڈ 2سرفراز تنولی ،وارڈ 2کے صدر راجہ غلام قادر اور دیگر موجود تھے ۔
    اس موقع پر پی پی کے جنرل سیکریٹری کرم اللہ وقاص نے ملک آصف اقبال اور ان کے ساتھیوں کو پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر ویلکم کیا اور انہوں نے کہا کہ بہت جلد ہزارہ کالونی میں ایک پروقار تقریب منعقد کی جائیگی۔واضح رہے کہ چند روز قبلتحریک انصاف کے مقامی رہنما سردار عزیز 50 ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے تھے۔وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے انہیں خوش آمدید کہا تھا۔
    اس موقع پر سردار عزیز نے کہا کہ بے حس اور نکمے لوگوں نے کراچی میں پی ٹی آئی کو تباہ کردیا۔سعید غنی بولے کہ ان ساتھیوں کے توسط سے مزید سیاسی کارکنوں تک پہنچیں گے، جن علاقوں سے ایم کیو ایم کو 80 ہزار ووٹ ملتے تھے آج 5 ہزار ووٹ ملے۔سعید غنی نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں ہم نے پہلے سے زیادہ ووٹ حاصل کیے، ایم کیو ایم کو اپنی ذلت پر غور کرنا چاہیے۔
    اسی طرح گزشتہ دنوں پیپلز پارٹی نے ن لیگ کی بھی بڑی وکٹیں گرا لی تھیں۔ چند روز قبل سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہم نے نواز شریف اور ان کی بیٹی کو بہت عزت دی، لیکن ان کی فطرت میں وفا کرنا نہیں۔منگل کو کوئٹہ میں نواب ثنااللہ زہری کے سیاسی و قبائلی ہم خیال رفقا کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سابق گورنر بلوچستان عبدالقادر بلوچ اور دیگر سیاسی قبائلی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔