Baaghi TV

Category: کراچی

  • ٹک ٹاک پر پابندی کی درخواست، عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

    ٹک ٹاک پر پابندی کی درخواست، عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

    سندھ ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک بند کرنےسے متعلق درخواست پرسماعت ہوئی

    سندھ ہائیکورٹ نے ملک بھرمیں ٹک ٹاک پرپابندی عائد کردی ،سندھ ہائیکورٹ نےاٹارنی جنرل پاکستان کونوٹس جاری کردیا عدالت نے 8 جولائی تک فریقین سے جواب طلب کرلیا

    واضح رہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی، عدالت نے درخواست منظور کر لی ہے درخواست گزار بیرسٹر اسد اشفاق نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیاکہ ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی اورغیر اسلامی مواد رکھا جا رہاہے ،پی ٹی اے کو شکایت دی تاحال کارروائی نہیں ہوئی ، درخواست گزار کا مزید کہناتھا کہ پشاور ہائیکورٹ بھی وارننگ جاری کرچکی ہے ،پی ٹی اے غیر اخلاقی مواد ہٹانے میں کامیاب نہ ہوئی ۔

    ننگے ہونے کے لئے تیار ہو جاؤ، حریم شاہ نے کس کو شرمناک دھمکی دی؟

    سراج الحق بھی……حریم شاہ نے کیا تہلکہ خیر انکشاف

    حریم شاہ کی کسی شخص کے گھٹنے پر بیٹھنے کی تصویر وائرل، وہ شخص کون؟ حریم نے خود بتا دیا

    حریم شاہ کی "لیکس” زرتاج گل بھی میدان میں آ گئیں، کیا کہا؟ جان کر ہوں حیران

    دوسروں کی ویڈیو لیک کرتے کرتے حریم شاہ کی اپنی ویڈیو لیک، تہلکہ مچ گیا

  • تحریک انصاف پر جب جب تنقید ہوئی،انہوں نے چور راستہ اختیار کیا

    تحریک انصاف پر جب جب تنقید ہوئی،انہوں نے چور راستہ اختیار کیا

    پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ کے خلاف تحریک انصاف اور حلیم عادل شیخ کی جانب سے جعلی پروپیگنڈہ کرنے پر ردعمل

    رکن صوبائی اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ کا سوشل میڈیا پر حریم شاہ سے منسوب گردش کرنے والی خبروں کی شدید الفاظ میں مذمت

    رکن صوبائی اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ کی جانب سے سندھ اسمبلی میں کی گئی حالیہ تقریر جس میں انہوں نے تحریک انصاف کے ممبران کو "گدھا” کہا تھا اس کے بعد اپوزيشن لیڈر حلیم عادل شیخ سمیت تحریک انصاف گھٹیا حرکتوں پر اتر آئے.

    سید ذوالفقار علی شاہ کا کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ سمیت تحریک انصاف پر جب جب تنقید ہوئی ہے انہوں نے چور راستہ اختیار کرتے ہوئے یہ جعلی پروپیگنڈہ کیا ہے.حلیم عادل شیخ اور پوری تحریک انصاف کو کہتا ہوں مقابلہ اسمبلی میں آکر کرو تمہاری یہ حرکتیں کبھی خاموش نہیں کروا سکتی.

    انھوں نے مزید کہا،صدام کمبھار نامی شخص حلیم عادل شیخ کا میڈیا کوآرڈینیٹر ہے.سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر سے میرا کوئی تعلق نہیں میں چیلنج کرتا ہوں حلیم عادل شیخ کو ہمت ہے تو اسمبلی میں مقابلہ کرے. ان جعلی پروپیگنڈہ سے گھبرانے والا نہیں ہوں. ان لوگوں کو شرم آنی چاہیے یہ اپنی گھٹیا سیاست کے لیئے کسی کی ماں بہن کی عزت کے ساتھ کھیلتے ہیں.

  • کالعدم دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان کا سلیپر سیل گرفتار

    کالعدم دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان کا سلیپر سیل گرفتار

    کراچی ضلع کیماڑی پولیس کی بڑی کاروائی،ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کی قیادت میں ایک کامیاب آپریشن،دہشت گرد گرفتار۔

    کالعدم دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان کا سلیپر سیل اتحاد ٹاؤن سے گرفتار۔ ایس ایچ او تھانہ اتحاد ٹاؤن سب انسپیکٹر ایاز خان نےپولیس پارٹی کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کاروائی کی۔

    گرفتار ملزم حمیداللہ ولد خانزادہ کے قبضہ سے آدھا کلو بارودی پاوڈر اور ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوا۔
    گرفتار ملزم کو سن 2007 میں خالد اور عثمان نامی دہشتگردوں نے TTP میں شمولیت اختیار کروائی۔

    ملزم نے کالعدم دھشتگرد تنظیم میں شامل ہونے کے بعد خیبر پختون خواہ میں متعدد دھشتگردانہ کاروائیاں کی۔ ملزم قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں بھی ملوث رہا۔

    ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سوات میں مٹہ پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا۔ ملزم سوات میں حساس ادارے کے اہلکار اور اسکے والد کو گولیاں مار کر قتل کر چکا ہے۔ملزم سن 2009 میں کراچی آیا اور سلیپر سیل کا حصہ بنا اور بعد ازاں 2014 میں افغانستان چلا گیا۔

    ملزم اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ کراچی میں دھشتگردانہ کاروائی کے لیے اعلی کمان کے آرڈر کے انتظار میں تھا۔ملزم کے خلاف دھشتگردی و ایکسپلوزیو ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

  • پی پی نے شہر بھر میں غیر قانونی عمارتوں کا جال بیچھایا ہے

    پی پی نے شہر بھر میں غیر قانونی عمارتوں کا جال بیچھایا ہے

    ‏نسلہ ٹاور کے متاثرین کیلئے سندھ حکومت کی جانب تاحال کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔

    پی ٹی آئی صدر کراچی خرم شیر زمان نے بیان میں کہا نسلہ کی مسماری کے بجائے سندھ حکومت اور کرپٹ افسران کو مسمار کرنا چاہیے

    سندھ حکومت اور ایس بی سی اے کی رشوت خوری کی سزا نسلہ کے متاثرین کو دی جارہی ہے ‏چائنا کٹنگ کرکے شہر بھر میں عمارتیں تعمیر کی گئیں ہیں۔

    پی پی نے شہر بھر میں غیر قانونی عمارتوں کا جال بیچھایا ہے۔صوبائی حکومت نے قبضہ مافیا کو اپنے کمیشن کیلئے آزاد چھوڑا ہوا ہے۔

    نسلہ کے متاثرین سراپا احتجاج ہیں سندھ حکومت کیلئے شرم کا مقام ہے۔‏کرپٹ افسران کی جعلسازی سے نسلہ کے متاثرین اپنی چھت سے محروم ہونے جارہے ہیں۔

    معزز عدالت سے نسلہ کے متاثرین کی ریویو پٹیشن کی منظوری کی درخواست کرتے ہیں۔

  • سندھ اسمبلی میں جمہوریت کا علامتی جنازہ نکالا گیا

    سندھ اسمبلی میں جمہوریت کا علامتی جنازہ نکالا گیا

    ‏اپوزیشن ارکان کا ایوان میں چارپائی اور بستر لانے پر ہنگامہ ہوا۔سندھ اسمبلی کا اجلاس جس میں ارکان کا شور شرابہ بھی ہوا۔

    اجلاس میں ہنگامہ آرائی، اپوزیشن ارکان ایوان میں چار پائی لے آئے۔سندھ اسمبلی میں جمہوریت کا علامتی جنازہ نکالا گیا،جنازہ تحریک انصاف کے اراکین کی جانب سے نکالا گیا.

    اراکین اسمبلی نے علامتی جنازہ اٹھاکر اسمبلی کا گشت کیا،اراکین اسمبلی کے سندھ حکومت کے خلاف نعرے بازی۔

    اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا ‏کسی کی ڈکٹیشن قبول نہیں کروں گا، سندھ اسمبلی کی بےحرمتی نہ کی جائے، ‏اس قسم کی حرکت اسمبلی کا طریقہ کار نہیں، اسپیکر نے اسٹاف کو بلا کر چارپائی باہر لے جانے کا حکم دیا۔

    ‎‏سندھ اسمبلی میں علامتی جنازہ پی ٹی آئی کےارکان لیکر پہنچے۔اپوزیشنلیڈر حلیم عادل شیخ کہتے ہیں ‏پیپلزپارٹی بی بی کی نہیں،بےبی کی پارٹی ہے،‏ہم عدالت جائیں گے،جمہوریت کےقاتلوں سےحساب لیں گے۔

    حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے ‏اسپیکر کی رولنگ کو بھی چیلنج کیاجا سکتا ہے،‏ہم قرار داد پیش کرنا چاہتے تھے،‏ہم جمہوریت کےقاتلوں کو معاف نہیں کریں گے۔

    ‏انہوں نے بتایا کہ کسی کوبھی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا رکن نہیں بنایا ہے،‏ڈویلپمنٹ میں 40 فیصد کرپشن ہوئی،‏آج ایک اورسیاہ دن تھا،‏بجٹ پرحکومتی بنچوں نےبھی اعتراض کیا تھا۔
    ‏ہمارے پارلیمانی لیڈر اور اپوزیشن لیڈر نے بھی بات کرنی تھی،انکو بولنے نہیں دیا گیا۔

  • مزارات، پارکس، جمز، سوئمنگ پولز کھول دیے گئے

    مزارات، پارکس، جمز، سوئمنگ پولز کھول دیے گئے

    ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ عوام، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، سندھ حکومت نے مزارات، تفریحی پارکس، جمز، سوئمنگ پولز، تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے کھول دیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے مزارات، تفریحی پارکس، جمز اور سوئمنگ پولز کھول دیے، شہریوں سے درخواست ہے کہ ایس او پیز پر عملدر آمد کریں۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ حکومت ایس او پیز کے ساتھ تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے بھی کھول چکی ہے، ایس او پیز پر عملدر آمد کرنا شہریوں کی ذمہ داری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، دنیا بھر میں کرونا وائرس نے تباہی مچائی ہوئی ہے۔ خود کو ویکسی نیٹ کروائیں اور ماسک کا استعمال کر کے اچھا شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

    مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے شہریوں کے مفاد میں فیصلے لیے ہیں، کل این سی او سی اجلاس میں فیصلوں کے مطابق سندھ بھی فیصلے کرے گا۔

  • کراچی کے نوجوان نے موٹر وے پر ہنگامی‌صورتحال کیلئے خاص موبائل ایپلیکیشن متعارف کروا دی

    کراچی کے نوجوان نے موٹر وے پر ہنگامی‌صورتحال کیلئے خاص موبائل ایپلیکیشن متعارف کروا دی

    کراچی کے شعیب احمد نے موٹر وے کے لیے موبائل ایپلیکیشن متعارف کروا دی-

    باغی ٹی وی : ایپ سے مسافر کسی ہنگامی حالت میں اپنی لوکیشن اسپتال یا سکیورٹی اداروں تک پہنچا سکیں گے شعیب احمد نے جامعہ کراچی سے کمپیوٹر سائنس میں ڈگری حاصل کی اور آج کل دیگر ساتھیوں کے ساتھ ایک خاص موبائل ایپلی کیشن تیار کرنے کے بعد دنیا کے مختلف ممالک میں خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

    شعیب احمد اور ان کی ٹیم نے پاکستان میں موٹر وے کی مناسبت سے ایک خاص موبائل ایپلی کیشن بنائی ہے جو ناصرف ٹول پلازہ کے جھنجٹ سے نجات دلا سکتی ہے بلکہ کسی بھی ہنگامی حالت میں مسافروں کی لوکیشن متعلقہ اداروں تک پہنچا سکتی ہے۔

    نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب احمد نے بتایا کہ اس ایپ میں صرف ایک بٹن ہوگا جو کسی ایمر جنسی پر کلک کرنے پر فوراً نوٹیفیکیشن میری یا صارف کی لوکیشن کے ساتھ اتھارٹیز کو چلی جائے گی اتھارٹی سے آٹومیٹکلی قریبی پولیس موبائل گاڑیوں گو نزدیکی ایمبولینسز کو چلی جائے گی تو ایمرجنسی کے مقام کے نزدیک ترین اہلکار جا سکے گے-

    شعیب کے مطابق اسمارٹ موٹروے ایپ کے تحت آپ کو اپنے راستے میں ادا کرنے والے ٹول ٹیکس کا بھی علم ہو سکے گا اور لمبی لمبی قطاروں سے بھی چھٹکارا ممکن ہو جائے گا۔

    شعیب احمد اور ان کی ٹیم اس وقت امریکا میں موٹر وے کے لیے کام کر رہی ہے اور پاکستان میں اپنی اس ایپ کو سرکاری سطح پر متعارف کروانے اور عام شہریوں کو فراہم کرنے کی خواہاں ہے-

  • اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات، سندھ حکومت نے بڑا اعلان کردیا

    اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات، سندھ حکومت نے بڑا اعلان کردیا

    سندھ حکومت نے نجی اسکولوں کو آگاہ کیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے طلباء کے نقصان کی تلافی کے لئے اس سال موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان نہیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق صدرآل پاکستان نجی اسکولز فیڈریشن کاشف مرزا کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث طلبا کابہت زیادہ نقصان ہوچکا ہے، سندھ کی جانب سے کہا گیا ہے اسکولوں کی چھٹیاں نہیں کریں گے۔

    صدرآل پاکستان پرائیویٹ اسکولزفیڈریشن کا کہنا تھا کہ کوروناکی صورتحال اس وقت کنٹرول میں ہے، مشاورت میں اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے سے سپورٹ ملتی ہے، 10ہزار اسکول پہلے ہی بند ہیں،50 فیصد بچے اسکولوں میں واپس نہیں آئے۔

    یاد رہے اس سے قبل بھی پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے رواں سال بچوں کو موسم گرما کی چھٹیاں نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا ، کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں موسم گرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی، اسکول کے اوقات کار صبح 7 سے 11 بجے ہوں گے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ گرمی کے باعث طلبا اسکول یونیفارم کے بجائے دیگر کپڑوں میں اسکول آسکتے ہیں، آن لائن تعلیم کی سہولت رکھنے والے اسکولز آن لائن کلاسز کا انعقاد کریں گے۔

    خیال رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں 18جولائی سےیکم اگست تک دینے کی تجویز دے دی تاہم فیصلہ کل اجلاس میں کیا جائے گا۔

  • نسلہ ٹاور گرانے کا معاملہ،بلڈر اور مکینوں کی فیصلے پر نظرثانی درخواستیں دائر

    نسلہ ٹاور گرانے کا معاملہ،بلڈر اور مکینوں کی فیصلے پر نظرثانی درخواستیں دائر

    نسلہ ٹاورکے مکینوں اوربلڈر نے سپریم کورٹ میں عمارت گرانے سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کی اپیل کردی اور کہا نسلہ ٹاورکی اضافی اراضی بھی قانون کےعین مطابق ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور بلڈر اور مکینوں نے الگ الگ نظر ثانی درخواستیں دائر کردیں، جس میں نسلہ ٹاور گرانے کے معاملے پر بلڈر اور مکینوں نے سپریم کورٹ سے نسلہ ٹاور گرانے سے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کی استدعا کی ہے۔

    درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین احمد نے کہا ہے کہ نسلہ ٹاور اراضی قانون کے عین مطابق ہے، نسلہ ٹاور کی اضافی اراضی بھی قانون کے عین مطابق ہے، سپریم کورٹ نسلہ ٹاور گرانے کے فیصلے پر عمل درآمد روکے۔

    یاد رہے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس گلزار احمد نے نسلہ ٹاور کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے گرانے کا حکم دیا تھا جائے جبکہ بلڈر اور رہائشیوں کی جانب سے دائر تمام درخواستوں کو مسترد کردیا تھا۔

    بعد ازاں نسلہ ٹاور کے حوالے سے سندھ حکومت کو بھیجی گئی رپورٹ منظرعام پرآئی تھی ، جس میں بتایا گیا تھا کہ 30جولائی 2013کو ایس بی سی اے نے 15منزلہ بلڈنگ پلانگ کی منظوری دی۔

    2013میں ڈی جی ایس بی سی اے منظور قادر عرف کاکا تھے، اہم شخصیات نے نسلہ ٹاورگرانے سے روکنے اور نمائشی کارروائی کیلئے زور دیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ مختار کار فیروزآباد نے اضافی رقبہ پلاٹ میں شامل کرنےکی منظوری دی نسلہ ٹاورکا 780گزکاپلاٹ سندھی مسلم سوسائٹی نے1951 میں الاٹ کیا اور چیف کمشنرکراچی نے1957 میں مذکورہ پلاٹ میں 264 گز اضافے کی منظوری دی۔

    رپورٹ کے مطابق 1980میں شارع فیصل کے دونوں جانب20فٹ کارقبہ پلاٹس میں شامل کردیاگیا ، شاہراہ قائدین فلائی اوورتعمیر کے دوران77فٹ رقبہ پلاٹ میں شامل کیاگیا اور اضافے کے بعد نسلہ ٹاور کا پلاٹ بڑھ کر1121مربع گز ہوگیا۔

  • دودھ کی دکان پر اسسٹنٹ کمشنر کا چھاپہ،محافظ پولیس اہلکار نے گلے سے رقم چرالی

    دودھ کی دکان پر اسسٹنٹ کمشنر کا چھاپہ،محافظ پولیس اہلکار نے گلے سے رقم چرالی

    کورنگی میں چھاپے کے دوران دودھ کی دکان کے کیش کاؤنٹر پر ہاتھ صاف کرنے والے پولیس اہلکار کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ۔

    کورنگی پی این ٹی سوسائٹی میں اسسٹنٹ کمشنر کے دودھ کی دکان پر چھاپے کے دوران پولیس اہلکار نے ہاتھ کی صفائی دکھا دی ، فوٹیج میں دیکھا گیا کہ چھاپے کےدوران دکاندار کے باہر نکلنے کے بعد پولیس اہلکار نے کیش کاؤنٹر میں موجود رقم کا صفایا کیا ۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ۔ فوٹیج میں اہلکار کو رقم دراز سے نکال کر جیب میں بھرتے ہوئے دیکھا گیا ، فوٹیج میں اہلکار کا چہرہ واضح دیکھا جاسکتا ہے۔ واردات میں ملوث اہلکار نیچے گرنے والے نوٹوں کو بھی جمع کرکے لے گیا۔

    دودھ کی دکان کے مالک کا کہنا ہے کہ اتوار کی شب پونے بارہ بجے چھاپہ مار ٹیم نے پہلے کھڑکی سے اندر گھسنے کی کوشش کی دکان کے ملازم نے ڈر کر گیٹ کھول دیا ۔

    پولیس ، کمشنر اور دیگر لوگوں نے اندر گھس کر اندر باہر کی تمام لائٹیں بند کر دیں ۔ پولیس والے نے گلے سے پیسے نکال کر جیب میں ڈالے کچھ نوٹ نیچے گرے تھے جو اس نے اٹھا کر جیب میں رکھے جس کی فوٹیج موجود ہے ۔