Baaghi TV

Category: کراچی

  • بلڈنگ گرانے کے باعث سب میرین انڈر پاس ٹریفک کیلئے بند

    بلڈنگ گرانے کے باعث سب میرین انڈر پاس ٹریفک کیلئے بند

    کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں غیر قانونی بلڈنگ گرانے کا کام جاری ہے جس کے باعث بوٹ بیسن سے کورنگی سب میرین انڈر پاس ٹریفک کیلئے بند ہے۔

    کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق بوٹ بیسن سے ٹریفک کو بائیں جانب متبادل راستہ فراہم کر کے تین تلوار بھیجا جا رہا ہے۔

    کراچی ٹریفک پولیس نے بتایا ہے کہ ریس کورس سے ٹریفک کو سعودی قونصلیٹ کی جانب بھیجا جا رہا ہے۔

    کراچی ٹریفک پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورنگی روڈ سے بوٹ بیسن کی طرف سب میرین انڈر پاس ٹریفک کے لیے کھلا ہے۔

  • وزیراعلیٰ سندھ نے بوڑھے نابینا دکان دار کو اپنا نمبر دے دیا

    وزیراعلیٰ سندھ نے بوڑھے نابینا دکان دار کو اپنا نمبر دے دیا

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مشروب فروخت کرنے والے نابینا دکان دار کو اپنا ذاتی موبائل نمبر دے دیا۔

    وزیر اعلیٰ ہاؤس کے ترجمان عبدالرشید چنّا کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اتوار کے روز مراد علی شاہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ طارق روڈ میں واقع رحمانی مسجد کے نزدیگ کولڈرنک کارنر (کھوکا) دیکھ کر رخ پر جہاں ایک نابینا بزرگ مشروبات فروخت کررہے تھے۔

    ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق دکاندار پختون کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں، جنہوں نے اپنے اسٹور پر بورڈ لگایا ہوا تھا، جس کے ذریعے انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سے اپیل کی تھی کہ ’میں نابینا بوڑھا ہوں مجھے کوئی تنگ نہ کرے‘۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے دکان پر رک کر بوتل خرید کر خود بھی پی اور اپنے ساتھ موجود صوبائی وزرا و دیگر دوستوں کو بھی پیش کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کولڈ ڈرنک کے پیسہ دینے کے بعد بزرگ شخص کو اپنا تعارف کرایا، جس پر وہ بہت زیادہ حیران ہوئے۔

    مراد علی شاہ نے نابینا بوڑھے دکاندار سے سوال کیا کہ ’آپ کو کون تنگ کرتا ہے‘؟ جس پر انہوں نے بتایا کہ ’پولیس اور انتظامیہ بہت زیادہ تنگ کرتی ہے‘۔

    مراد علی شاہ نے اُسی وقت اسسٹنٹ کمشنر ون ایسٹ، ایس ایس پی ایسٹ اور ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کو فون کرکے بزرگ کو تنگ نہ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ جب بھی اس بزرگ کے اسٹور پر آئیں ان سے خریداری ضرور کریں.

    کیونکہ یہ بزرگ نابینا ہونے کے باوجود اپنے بچوں کیلئے حلال رزق کما رہے ہیں، جو ہمارے معاشرے کے لیے بہترین مثال ہے، ہمیں اُن کی حوصلہ اور ہمت افزائی کرنی چاہیے‘۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے نابینا بزرگ کو اپنا نمبر دیا اور کہا کہ ’اگر آئندہ کوئی پولیس اہلکار یا انتظامیہ کا آدمی تنگ کرے تو وہ فون پر فوراً آگاہ کردیں‘۔

  • تیرہ سال سے سندھ میں اندھیرا ہی اندھیرا ہے

    تیرہ سال سے سندھ میں اندھیرا ہی اندھیرا ہے

    سندھ میں اپوزیشن اور حکومت کے درمیان محاذ آرائی نہ تھم سکی، اب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی نا اہلی کیلئے آئینی درخواست دائر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ایک رکن بھی اپوزیشن سے نہیں ہے۔

    حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ صوبے میں آئین کی خلاف ورزی جاری ہے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں اپوزیشن ارکان کا نہ ہونے کا مطلب ہے کہ صوبے میں جمہوریت کا قتل ہوگیا، جمہوریت کے قاتلوں کو معاف نہیں کریں گے۔

    حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں حزب اختلاف کے پارلیمانی لیڈروں کو بات نہیں کرنے دی گئی اور عجلت میں صوبائی بجٹ کو منظور کیا گیا۔

    اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے الزام عائد کیا کہ سندھ کا بجٹ اس وزیراعلیٰ نے پیش کیا جس پر کرپشن کے الزامات ہیں، سندھ میں تیرہ سال کے دوران ایک ہزار 400 ارب روپے کی کرپشن ہوئی، گزشتہ تیرہ سال سے سندھ میں اندھیرا ہی اندھیرا ہے، ہم سندھ کے ہر ایک ادارے پر پٹیشن فائل کریں گے۔

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کے حوالے سے حلیم عادل شیخ نے دعویٰ کیا کہ بلاول سندھی نہیں ہے، انہیں تو سندھی تک بولنا نہیں آتی۔

  • کٹھ پتلی وزیر اعظم سیکیورٹی رسک بن چکا ہے : بلاول بھٹو زرداری

    کٹھ پتلی وزیر اعظم سیکیورٹی رسک بن چکا ہے : بلاول بھٹو زرداری

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی وزیر اعظم سیکیورٹی رسک بن چکا ہے،حکومت نے کشمیر پر کبھی بھی صحیح پالیسی، صحیح پوزیشن اور صحیح فیصلہ نہیں لیا،جو کہتے ہیں پیپلزپارٹی ختم ہوگئی وہ یہاں عوام کا جذبہ دیکھ لیں، شہید بھٹو سے سیکھا ہے اگر کشمیر کے عوام کے لئے ہمیں ہزار سال جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے،پاکستان میں جتنی مہنگائی ہے اتنی نہ افغانستان میں ہے، نہ بھارت میں اور نہ بنگلہ دیش میں ہے، عمران خان دھاندلی کی کوشش کررہے ہیں ،آپ اس جھوٹی حکومت کے وعدوں پر نہ چلیں۔
    ہفتہ کو چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کشمیر کے انتخابات کی مہم کے سلسلے میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیاد کشمیر کے مسئلے سے بنی تھی، یہ سفر آج تک جاری ہے،ہم نے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو سے سیکھا ہے کہ اگر کشمیر کے عوام کے لئے ہمیں ہزار سال جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے۔
    انہوں نے کہاکہ پی پی پی کی سیاست آج بھی کراچی سے لے کر کشمیر تک ہے، پی پی پی کی کشمیر پالیسی یہ ہے کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیر کے عوام کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ آپ کا فیصلہ اگر جنگ ہو گی تو ہم جنگ کریں گے امن ہوگا تو ہم امن قائم کریں گے،یہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا نعرہ تھا کہ ہمارا نعرہ سب پہ بھاری رائے شماری رائ شماری۔ انہوںنے کہاکہ ہم آج بھی اس کٹھ پتلی بزدل کے سامنے کھڑے ہو کر کہتے ہیں کہ کشمیر کا سودا نا منظور۔
    ہم نے عام آدمی کا سہارا بننا ہے۔ ہم عام آدمی کو عمران خان کی طرح لاوارث نہیں چھوڑ سکتے۔ ہم نے تنخواہوں اور پنشنوں اور سپاہیوں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا۔ جب آپ پیپلزپارٹی کی حکومت منتخب کریں گے تو ہمارا پہلا کام تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ہوگا اس خان نے وعدہ کیا تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں دے گا، پچاس لاکھ گھر دے گا لیکن لوگوں کو بیروزگار کر دیا اور لوگوں کے سروں سے چھت چھین لی۔ ایک ہی راستہ ہے وہ پاکستان پیپلزپارٹی کا ساتھ دینے کا ہے ۔
    اگر ہمارے ساتھ ہیں تو دنیا کی کوئی طاقت پی پی پی کا راستہ نہیں روک سکتی۔ کوٹلی کے عوام نے آج یہ فیصلہ سنادیا ہے۔ جیے بھٹو!جلسے سے قبل چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے درگاہ گلہار شریف پر حاضری دی اور پیر قاضی فتح محمد اور پیر محمد صادق کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے درگاہ شریف پر کشمیر کی آزادی اور پاکستان کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔ درگاہ کے منتظم قاضی محمد رفیق سے ملاقات میں انہوں نے صاحبزادہ زاہد سلطانی کے لئے نیک تمنا?ں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کشمیر اسمبلی میں قائد حزب اختلا ف چودھری محمد یٰسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔

  • پہلی بار گرمیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ، وفاق خیرات نہیں دیتا، مراد علی شاہ

    پہلی بار گرمیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ، وفاق خیرات نہیں دیتا، مراد علی شاہ

    وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں اس جون کے مہینے میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے پتا نہیں یہ پی ٹی آئی حکومت آگے کیا کیا کرے گی ، وفاق نے سندھ کے 106 ارب دینے ہیں، دوسروں کو ڈاکو، چور کہہ کر جان چھڑانے والوں کا وقت آنے والا ہے۔

    وزیراعظم اب تک چار وزیر خزانہ تبدیل کر چکے ہیں، وفاق ہمیں آئین کے تحت نیشنل کمیشن کے ذریعے پیسے دیتا ہے، وفاق نے ہمیں 760 ارب روپے دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب تک صرف 654 ارب روپے سندھ کو مل سکے ہیں وفاق نے ابھی 106 ارب سندھ کو دینے ہیں مگر ہمیں نہیں لگتا یہ 106 ارب 30 جون تک سندھ کو ملیں گے۔

    وفاق ہمیں پیسے کوئی خیرات میں نہیں دیتا، وفاق اپنا کام ٹھیک طریقے سے نہیں کرسکتا جس کا نقصان صوبوں کو بھگتنا پڑتا ہے ۔ وہ کشمور میں سابق ضلع ناظم سلیم جان مزاری سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم چوتھا فنانس منسٹر لائے ہیں اور پتہ نہیں کہ وہ اس سے بھی خوش ہیں یا نہیں، یہ فنانس منسٹر نے ہمارے دور میں این ایف سی ایوارڈ لائے تھے، انہوں نے کہا کہ سی سی آئی ایک آئینی فورم ہے اور اس میں اپنا موقف رکھتا ہوں اور اگر میں سی سی آئی سے نکل گیا تو پھر انکے لئے آسانی ہوجائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار گرمیوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے،جون کی گرمی میں گیس کی قلت ہے تو پی ٹی آئی حکومت آگے پتہ نہیں کیا کیا کرے گی ۔

  • اسپتال میں‌ داخل مولانا فضل الرحمان کی صحت کے حوالے سے اہم خبر

    اسپتال میں‌ داخل مولانا فضل الرحمان کی صحت کے حوالے سے اہم خبر

    جمیعت علما اسلام (جے یو آئی) کے ترجمان نے مولانا فضل الرحمان کی صحت کے حوالے سے تفصیلات جاری کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے ترجمان نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت میں بتدریج بہتری ہے، ڈاکٹرز نے اُن کے متعدد ٹیسٹ کیے جن میں سے کچھ کی رپورٹس آگئیں جبکہ چند کا انتظار ہے۔

    جے یو آئی ترجمان نے بتایا کہ ’ڈاکٹرز نے مولانا فضل الرحمان کو مزید چند روز اسپتال میں علاج جاری رکھنے کا مشورہ دیا‘۔

    دوسری جانب بلوچستان نیشنل پارٹی کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل اور قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر و رہنما مسلم لیگ ن سردار ایاز صادق، شاہ اویس نورانی نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی۔
    ایک روز قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو پارٹی وفد کے ہمراہ گلدستہ بھیجا اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

    یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان کو دو روز قبل شدید بخار اور طبیعت ناسازی کے بعد کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے بتایا تھا کہ وہ انفیکشن کی وجہ سے شدید بخار میں مبتلا ہیں، جو کم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔

    اسلم غوری کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے مولانا فضل الرحمان کو آئی سی یو میں رکھا ہے اور ان کے ‏مختلف ٹیسٹ ہو رہے ہیں، ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم کی زیرنگرانی مولانا فضل الرحمان کا علاج جاری ہے۔

    واضح رہے کہ تین روز قبل مولانا فضل الرحمان جماعتی دورے پر کراچی پہنچے تھے ، جس کے بعد طبیعت نہ سنبھلنے پر انہیں اسپتال ‏میں داخل کروایا گیا ہے ۔

  • کراچی،رینجرز اورپولیس کی کاروائی بھتہ خورگروہ کےانتہائی مطلوب ملزم گرفتار

    کراچی،رینجرز اورپولیس کی کاروائی بھتہ خورگروہ کےانتہائی مطلوب ملزم گرفتار

    کراچی:رینجرز اورپولیس نے مشترکہ کاروائی سے بھتہ خورگروہ کےانتہائی مطلوب ملزم گرفتار کر لئے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ،رینجرز اورپولیس نے کراچی کے علاقے سرجانی ٹاوَن میں مشترکہ کارروائی کی ترجمان رینجر نے بتایا کہ کارروائی کےدوران بھتہ خورگروہ کےانتہائی مطلوب ملزم گرفتار کئے گئے ہیں-

    ترجمان رینجر نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے14 جون کوتیسر ٹاوَن کےتاجرسے بھتہ طلب کیا تھا ملزم نے بھتہ نہ دینے پرجان سے مارنے اور بیٹے کو اغوا کرنے کی دھمکی دی تھی-

    جس کے بعد تاجر نے فوری رینجرز ہیلپ لائن کو اطلاع دی جس کے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا گرفتار ملزم ناصر کوقانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیاگیا ہے-

  • تاجر کو اغوا کرنے والی پولیس موبائل کا ڈرائیور ڈی ایس پی نکلا

    تاجر کو اغوا کرنے والی پولیس موبائل کا ڈرائیور ڈی ایس پی نکلا

    : کراچی کے علاقہ صفورا چورنگی کے قریب تاجر کو اغوا کرنے والی پولیس موبائل کا ڈرائیور ڈی ایس پی نکلا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقہ صفورا چورنگی کے قریب دکاندار کو اغوا کرکے تاوان طلب کرنے والے ڈی ایس پی اور ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں ڈی ایس پی سمیت تین ساتھی اہلکاروں کو نامزد کیا گیا۔
    پولیس افسر پر دکاندار کو موبائل میں اغوا کرکے تاوان وصول کرنے کا الزام ہے، سچل کی حدود صفورا گوٹھ سے کباڑی کو بغیر نمبر پلیٹ موبائل میں اغوا کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی موبائل چلارہا تھا اور دکاندار کو آنکھوں پر پٹی باندھ کر گھمایا جاتا رہا، پولیس نے دکاندار کے پاس موجود رقم ہتھیالی اور اس کے ماموں کو فون کرکے مزید پیسے منگوائے۔
    دکاندار کے رشتے داروں نے 25 ہزار تاوان ادا کرکے اسے ڈی ایس پی سے چھڑوایا تھا۔ پولیس کو رقم ادا کرنے والوں نے موبائل فون سے ویڈیو بنالی تھی، تاجر کی درخواست پر ایس ایس پی ایسٹ کے حکم پر مقدمہ درج کیا گیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل شہر قائد میں شہری کو اغوا کر کے لوٹنے کے معاملے میں پولیس اہلکار ہی ملوث نکلے تھے۔ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) میں تعینات سب انسپکٹر عبدالرحمان اور ایس آئی یو کے اہلکار امجد نے لیاری چیل چوک سے شہری کو اغوا کیا۔
    پولیس اہلکاروں نے شہری کو سپرہائی وے لے جا کر ڈرا دھمکا کر 25 لاکھ روپے چھینے اور شہری کو وہیں چھوڑ دیا۔ شہری کی اطلاع پر پولیس حکام نے ایس ایچ او کلاکوٹ کو مقدمہ درج کرنے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ پولیس نے سب انسپکٹر عبدالرحمن اور کانسٹیبل امجد پر تھانہ کلاکوٹ میں مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

  • کراچی میں وکیل پر کتوں کا حملہ، مالک کو گرفتار کرنے کا حکم

    کراچی میں وکیل پر کتوں کا حملہ، مالک کو گرفتار کرنے کا حکم

    عدالت نے کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں سینئر وکیل مرزا علی اختر پر حملہ کرنے والے پالتو کتوں کے مالک کی درخواست ضمانت منسوخ کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے سینئر وکیل مرزا علی اختر پر حملہ کرنے والے پالتو کتوں کے مالک ہمایوں خان کی درخواست ضمانت منسوخ کی۔ عدالت نے پولیس کو ملزم ہمایوں خان کو گرفتار کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ ملزم کی غفلت کی وجہ سے خطرناک کتوں نے وکیل کو کاٹا، کتوں کے کاٹنے کی وجہ سے وکیل کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ہمایوں خان کے پالتو کتوں نے سینئر وکیل مرزا اختر علی کو کاٹ کر شدید زخمی کر دیا تھا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی تھی جس میں دو کتوں کو وکیل پر حملہ کرتے دیکھا گیا تھا۔

    کراچی بار ایسوسی ایشن نے پالتو کتوں کی جانب سے سینئر وکیل کو کاٹنے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی تھی۔

  • وزیر اعظم عمران خان سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات ،مسائل، جاری ترقیاتی منصوبوں اور بجٹ امور پر گفتگو

    وزیر اعظم عمران خان سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات ،مسائل، جاری ترقیاتی منصوبوں اور بجٹ امور پر گفتگو

    وزیراعظم عمران خان سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد نے ملاقات کی اور کراچی و حیدر آباد میں ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز مختص کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
    وزیراعظم عمران خان سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں متعلقہ حلقوں کے مسائل، جاری ترقیاتی منصوبوں اور بجٹ امور پر گفتگو کی گئی۔

    ایم کیو ایم وفد نے حیدر آباد میں یونیورسٹی کے لیے فنڈز مختص کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

    ایم کیو ایم نے کراچی،حیدر آباد میں ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز مختص کرنے پر بھی شکریہ ادا کیا۔