Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی میں غلط پارکنگ پر ٹریفک پولیس کا ایکشن، سرکاری گاڑیاں لفٹ

    کراچی میں غلط پارکنگ پر ٹریفک پولیس کا ایکشن، سرکاری گاڑیاں لفٹ

    کراچی میں ٹریفک کا اژدھام کنٹرول کرنے اور غیر قانونی پارکنگ کے خلاف ٹریفک پولیس نے فیصلہ کن کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

    ڈبل پارکنگ کرنے والے شہری ہوشیار، عام شہری ہو یا سرکاری افسر بشمول پولیس اہلکار غلط پارکنگ کرے گا تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، یہ اعلان کراچی کی معروف و مصروف شاہراہ ایم اے جناح روڈ پر کئے گئے۔

    ٹریفک پولیس کے یہ اعلانات محض رسمی کارروائی نہ رہی بلکہ انہوں نے اس پر عملی مظاہرہ بھی کیا اور شہر قائد کی مصروف شاہراہ ایم اے جناح روڈ پر ڈبل پارکنگ میں کھڑی چار پولیس موبائلز کو لفٹ کرلیا۔

    سینئر افسر میٹھادر ٹریفک سیکشن کے مطابق ایم اے جناح روڈ پر اکثر غلط پارکنگ کے نتیجے میں بدترین ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہوجاتی تھی جس سے نا صرف عوام بلکہ دکانداروں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے.

    ٹریفک پولیس کے مطابق شہریوں کو پارکنگ سے متعلق آگاہی فراہم کی جارہی ہے، دکانداروں اور عام شہریوں کو غلط پارکنگ سے روکا جا رہا ہے۔

    ٹریفک پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ ایم اے جناح روڈ پر اب صرف باکس پارکنگ کی اجازت ہوگی، غلط پارکنگ کرنے والا عام شہری ہو یا پولیس اہلکار گاڑی اٹھالی جائے گی۔

  • ایف آئی اے نے غیر قانونی طور پر مقیم دو غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا

    ایف آئی اے نے غیر قانونی طور پر مقیم دو غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا

    جیکب لائنز میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر مقیم دو غیر ملکی گرفتار کرلیے۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار غیر ملکیوں کا تعلق چین سے ہے جو غیر قانونی طور پر مقیم تھے، دونوں بالترتیب 2017 اور 2019 میں جعلی کاغذات پر پاکستان آئے۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا ہےکہ گرفتار ایک ملزم جن بنگ بن 2017 میں جعلی کاغذات پر لاہور آیا اور دوسرا گرفتار ملزم زاو یون ڈونگ 2019 میں کراچی آیا تھا، دونوں 30 ،30 دن کے بزنس ویزا پر پاکستان آئے اور پھر سلپ ہوگئے، اس دوران ملزمان عائشہ منزل، لیاقت آباد، لائنز ایریا اور رنچھوڑ لائن میں کاروبارکررہے تھے۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزمان مقامی افرادکی مدد سے بچوں کے گیمنگ زونز چلارہے تھے، دونوں ملزمان کے خلاف ایف آئی اے کو کارروائی کےلیے اطلاع موصول ہوئی تھی۔

  • سندھ میں گیس بحران آئین کی خلاف ورزی،شیری رحمان نے کیا مطالبہ

    سندھ میں گیس بحران آئین کی خلاف ورزی،شیری رحمان نے کیا مطالبہ

    سندھ میں گیس بحران آئین کی خلاف ورزی،شیری رحمان نے کیا مطالبہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے سندھ میں گیس بحران پر کہا ہے کہ ‏ملکی گیس کی 65-70 فیصد پیداوار کے باوجود بھی سندھ اس سے محروم ہے،

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 158 کے مطابق گیس پیداور والے صوبے کو پاکستان کے دوسرے حصوں پر فوقیت حاصل ہوگی،آئین کے مطابق گیس پیدا کرنے والے صوبے میں گیس کی فراہمی سب سے پہلے یقینی بنائی جائے گی، سندھ میں گیس فراہمی بند کر کے آئین کی خلاف ورزی کی جا رہی، ‏ٹیکسٹائل کی مجموعی ایکسپورٹ میں کراچی کی ٹیکسٹائل کا 52 فیصد حصہ ہے، گیس کا بحران نہ صرف ملازمتوں کو بلکہ محصولات کو بھی متاثر کرے گا، پیپلز پارٹی گیس بندش کو مسترد کرتی ہے، سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کو فوری طور پر سندھ میں گیس کی فراہمی کو بحال کرے،

    سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں صنعتوں کوگیس کی بندش تشویشناک عمل ہے۔ملک کی معاشی رگ کاٹی جا رہی ہے، صنعتوں کی پیداواری سرگرمیاں معطل ہیں. ملک میں گرمی میں بھی گیس کا مصنوعی بحران پیدا کردیا گیا، صنعتوں کو گیس کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے،سندھ حکومت صنعتکاروں اور مزدوروں کے ساتھ مل کر احتجاج کی کال دیگی، نے کراچی کے صنعتکاروں کی مشکلات بڑھا دیں، ایکسپورٹرز ہوں یا مقامی مارکیٹ کے لیے اشیا تیار کرنے والے، گیس کی بندش نےشہر میں فیکٹریوں کا پیداواری عمل بری طرح متاثر کردیا ہے،

    قبل ازیں گزشتہ روز بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ تعجب کی بات ہے کہ پورے ملک میں صرف کراچی کے صنعت کاروں کے لئے گیس کی فراہمی بند کی جارہی ہے، سندھ کی تمام 14 گیس فیلڈز میں بحالی کا کام ایک ساتھ شروع کرنے کے مبینہ دعوے کے بعد کراچی کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند کی گئی، عمران خان نے کراچی کی صنعتوں کے لئے گیس کی فراہمی بند کرکے نہ صرف ملکی برآمدات بلکہ صنعت کاروں کی ساکھ کو بھی داؤ پر لگادیا، آئینی طور پر سوئی گیس پیدا کرنے والے بلوچستان اور سندھ کا پہلا حق ہے کہ وہاں سب سے پہلے گیس فراہم کی جائے،ایک جانب عمران خان کی ہدایت پر سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی روک دی اور دوسری جانب ادارے سے ملازمین کو بغیر وجہ اور نوٹس نکالا جارہا ہے،عمران خان منظم طریقے سے پاکستانی معیشت اور ریاستی اداروں کو تباہ کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہیں،

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر بیوی نے شوہر کو مردانہ صفت سے محروم کر دیا

    لاہورپولیس کا نیا کارنامہ،نوجوان کو برہنہ سڑکوں پر گھمایا، تشدد سے ہوئی موت

    خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے دوملزمان گرفتار

    واش روم میں نہاتی خاتون کی موبائل سے ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا

    گھناؤنا کام کرنیوالی خواتین پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں

    پشاور کی سڑکوں پر شرٹ اتار کر گاڑی میں سفر کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل

  • لاہور میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،علامہ شہنشاہ حسین نقوی

    لاہور میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،علامہ شہنشاہ حسین نقوی

    مر کزی تنظیم عزا ملیر حلقہ نمبر 2کی جانب سے سلمان مجتبی نقوی،علامہ عون محمد نقوی،علامہ طالب جوہری،علامہ ضمیر اختر نقوی اور ڈاکٹر ریحان اعظمی کے لئے مجلس ترحیم کا انعقاد ملیر محمدی ڈیڑہ میں منعقد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں شیعہ تنظیموں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شر کت کی اس مو قع پر شر کا سے خطاب کر تے ہوئے معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی کا کہنا تھا آج ہمارے ساتھیوں کوہم سے بچھڑے کئی سال ہو چکے لیکن آج بھی ہم ان کی خدمات کو فراموش نہیں کر سکے عزاداری سید الشہداء کے لئے جو خدمات انہوں نے انجام دی آج بھی ملت جعفر یہ اُن کو سنہری حروف میں یاد کر تی ہے علامہ شہنشاہ حسین نقوی کا مزید کہنا تھا ہم لاہور میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں در ندہ صف دہشت گردوں نے کئی گھرانوں کے چراغ چھین لئے حکومت کو چائیے کہ وہ لاہور میں ہونے والی اس دہشت گردی کی کاروائی میں ملوث دہشت گردو کو گر فتار کر کے عبرتناک سزا دے اس طرح کی بذدلانہ کاروائیوں سے پاکستانی عوام کو ڈرایا نہیں جا سکتا پاکستانی زندہ دل قوم ہے جب بھی وطن عزیز پر کوئی مشکل وقت آیا تو تاریخ گواہ ہے پاکستانی قوم نے ہر چیلنج کا ڈٹ کا مقابلہ کیا۔

  • آصف زرداری کی ہمشیرہ کو کروڑوں روپے بھتے کی مد میں دیئے، عزیر بلوچ کے تہلکہ خیز انکشافات

    آصف زرداری کی ہمشیرہ کو کروڑوں روپے بھتے کی مد میں دیئے، عزیر بلوچ کے تہلکہ خیز انکشافات

    آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو کروڑوں روپے بھتے کی مد میں دیئے، میں نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کو زمینوں پر قبضہ کرنے میں مدد کی ، عزیر بلوچ نے اقبالی بیان میں تہلکہ خیز انکشافات کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ نے فریال تالپور، سینیٹر شہادت اعوان اور ایس ایس پی فاروق اعوان سمیت دیگر کے راز کھول دئیے۔
    نجی ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹمطابق کراچی کی انسداددہشت گردی عدالت میں رینجرز اہلکاروں کے قتل کیس میں لیاری گینگ وار کے عزیر بلوچ کو پیش کیا گیا تو ملزم نے اقبالی بیان میں بہت سے اہم انکشافات کیے، ملزم نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور، سینیٹر شہادت اعوان اور ایس ایس پی فاروق اعوان سمیت دیگر کے راز کھول دئیے۔
    ملزم عزیر بلوچ نے اپنے اقبالی بیان میں بتایا کہ میں نے بھتے کی مد میں کروڑوں روپے محکموں اور لوگوں سے وصول کیا، محکمہ فشریز سے مجھے ماہانہ 20 لاکھ روپے اور فریال تالپور کو ایک کروڑ روپے بھتہ ملتا تھا، فشریز کے ڈائریکٹر سعید بلوچ اور نثار مورائی کو میرے کہنے پر تعینات کیا گیا۔سرغنہ گینگ وار نے بتایا کہ میرے سینیٹر شہادت اعوان، ایس ایس پی فاروق اعوان اور سی سی پی او وسیم احمد سے دوستانہ تعلقات تھے، میں نے شہادت اعوان اور فاروق اعوان کو زمینوں پر قبضہ کرنے میں مدد کی، اور دونوں کی سموں گوٹھ ملیر میں 15 ایکڑ جب کہ گڈاپ ٹاؤن میں زمینوں پر قبضے میں مکمل معاونت کی۔
    فاروق اعوان کے علاقے سے ماہانہ ڈیڑھ دو لاکھ روپے بھتہ وصول کرکے اسے دیا کرتا تھا۔اقبالی بیان میں عزیر بلوچ نے اعتراف کیا ہے کہ پولیس افسران یوسف بلوچ، جاوید بلوچ اور چاند نیازی کی مدد سے اس نے لیاری گینگ وار کے ارشد پپو، اس کے بھائی اور ساتھی کو اغوا کیا، ان تینوں کے سر تن سے جدا کر کے لیاری کی گلیوں میں فٹ بال کھیلا اور لاشوں کو جلا دیا، اس کے بعد دہشت پھیلانے کے لیے لاشوں کی ویڈیو بنا کر پورے ملک میں پھیلا دی۔
    164 کے اقبالی بیان میں عزیر بلوچ نے کہا میں نے 2003 میں لیاری گینگ وار میں شمولیت اختیار کی، 2008 میں پیپلز پارٹی کے فیصل رضا عابدی اور جیل سپرنٹنڈنٹ نصرت منگن کے کہنے پر پیپلز پارٹی کے قیدیوں کا ذمہ دار بنایا گیا۔ 2008 میں رحمان ڈکیت کی ہلاکت کے بعد لیاری گینگ وار کی مکمل کمان سنبھال لی، اسی سال ہی پیپلز امن کمیٹی کے نام سے مسلح دہشت گرد گروہ بنایا، 2008 سے 2013 تک کوئٹہ اور پشین سے اسلحہ بھی منگوایا، جس سے شہر میں اغوا برائے تاوان، قتل و غارت گری کی اور سیاسی جلسوں اور ہڑتالوں کو کامیاب بنایا۔
    عزیر بلوچ نے بیان میں اعتراف کیا کہ لیاری میں اپنی مرضی کے پولیس افسران اور اہل کار تعینات کروائے، پولیس افسران کو ذوالفقار مرزا، قادر پٹیل اور سینیٹر یوسف بلوچ سے تعینات کروایا، ان پولیس افسران کی سرپرستی میں لیاری میں جرائم کیے، مارچ 2013 میں اپنے والد فیض محمد عرف فیضو کے قتل کا بدلا بھی لیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے آئندہ سماعت پر عزیر بلوچ کے 164 کے بیان پر متعلقہ مجسٹریٹ کو طلب کر لیا، خیال رہے کہ عزیر بلوچ کمرہ عدالت میں اس بیان سے منحرف ہو چکا ہے واضح رہے کہ چند ہفتے قبل پراسیکیوشن ڈپارٹمنٹ نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی 15 مقدمات میں بریت کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • سید مصطفیٰ‌کمال کی  ڈی  ایچ اے کے رہائشیوں سے ملاقات

    سید مصطفیٰ‌کمال کی ڈی ایچ اے کے رہائشیوں سے ملاقات

    سید مصطفیٰ‌کمال کی کراچی ڈی ایچ اے کے رہائشیوں سے ملاقات

    باغی ٹی وی : پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ‌کمال نے کراچی ڈی ایچ اے کے رہائشیوں سے ملاقات کی ،

    اس موقع پر پارٹی کے اہم ذمہ داران بھی ان کے ہمراہ تھے .سید مصطفیٰ‌کمال نے ڈی ایچ اے کے لوگوں سے ملتے ہوئے ان کے مسائل پر بھی بات چیت کی اور ان کی پریشانیوں کو حل کرنے کی پوری کوشش کی یقین دھانی کرائی ،

    ڈی ایچ اے کے پاک سرزمین پارٹی کے مقامی لوگ ذمہ داران نے وہاں ایک کارنر میٹنگ کا ابھی انتظام کیا جس سے سید مصطفیٰ‌کمال نے خطاب کیا اور اپنے اقتدار آنےکےبعد ایل کراچی کے مسائل کو حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا .

    اس سے پہلے پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ تمام غیر قانونی تعمیرات کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے، سپریم کورٹ نے غیر قانونی تعمیرات گرانے کا فیصلہ کر ہی لیا ہے تو سپریم کورٹ عمارتوں کے بجائے سندھ حکومت گرا دے۔سندھ کے بجٹ کا 58فیصد سیاسی رشوت کے طور پر 5لاکھ ملازمین کی تنخواہوں میں جارہا ہے۔

  • سندھ کا ڈومیسائل بناکر غیرقانونی طریقے سے ملازمت کرنے والے افسران کی شامت

    سندھ کا ڈومیسائل بناکر غیرقانونی طریقے سے ملازمت کرنے والے افسران کی شامت

    سندھ کا ڈومیسائل بناکر غیرقانونی طریقے سے سی ایس ایس کرکے گریڈ 17 میں ملازمت حاصل کرنے والے افسران کی شامت آگئی۔

    سندھ حکومت نے معاملے پر فیڈرل پبلک سروس کمیشن سے رابطہ کرلیا۔

    دیگر صوبوں کے 8 امیدواروں نے جعلی طریقے سے سندھ کا ڈومیسائل بناکر سال 2020 میں سی ایس ایس پاس کیا ۔
    محکمہ داخلہ سندھ نے اس سلسلے میں خط لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ افسران کے تعلیمی اسناد و ڈومیسائل کے دستاویز سندھ حکومت کے حوالے کیے جائیں۔

    مشکوک افسران میں 5 ایڈمنسٹریٹو سروس آڈٹ اکائونٹس جے 2 اور او ایم جی گروپ کا ایک افسر شامل ہے۔افسران میں ارسلان چوہدری، کامران احمد، اسداللہ گوندل، ملک سردار اشرف اور اویس احمد نے سندھ اربن کے ڈومیسائل پر ایڈمنسٹریٹو سروس میں گریڈ 17 کی ملازمت حاصل کی ہے۔

    آڈٹ اکائونٹس میں راجہ عبدالسلام، رانا ضیا الرحمٰن اور او ایم جی گروپ میں سبین منہاس نے سندھ رورل کا ڈومیسائل بناکر ملازمت حاصل کی ہے۔
    آٹھوں افسر نے جعلی طریقے سے سندھ کے ڈومیسائل بناکر 17گریڈ حاصل کیا ہے.

  • ملیر جیل میں اہم شخصیت کے بیٹے کی منگنی کی تقریب پر نوٹس سپرنٹنڈنٹ کو معطل کر دیا گیا

    ملیر جیل میں اہم شخصیت کے بیٹے کی منگنی کی تقریب پر نوٹس سپرنٹنڈنٹ کو معطل کر دیا گیا

    ملیر جیل میں اہم شخصیت کے بیٹے کی منگنی کی تقریب پر حکام نے نوٹس لیتے ہوئے ملیر جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو معطل کر دیاہے۔ذرائع کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل محمد اسلم ملک کو جیل کے اندر نجی تقریب کی سہولت کاری پر معطل کیا گیاہے۔

    ذرائع کے مطابق چند روز قبل جیل میں قید ایک بااثر شخصیت کے بیٹے منگنی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھاتقریب میں بااثر شخصیت کے دوست اور رشتہ داروں نے شرکت کی تھی جیل عملے نے تقریب میں مکمل سہولت کاری کی تھی۔واقعے کا حساس ادارے نے نوٹس لیاتھا، جس پر کارروائی کرکے جیل سپرنٹنڈنٹ کو معطل کردیاگیاہے۔

  • پورے ملک میں صرف کراچی کے صنعت کاروں کے لئے گیس کی فراہمی بند

    پورے ملک میں صرف کراچی کے صنعت کاروں کے لئے گیس کی فراہمی بند

    چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کی صنعتوں کے لئے سوئی گیس کی فراہمی منقطع کرنے کے عمل پر تشویش کا اظہار۔

    کراچی کی صنعتوں کو سوئی گیس کی فراہمی روک کر عمران خان نے ملکی معیشت پر ایک اور کاری ضرب لگائی ہے.

    تعجب کی بات ہے کہ پورے ملک میں صرف کراچی کے صنعت کاروں کے لئے گیس کی فراہمی بند کی جارہی ہے۔

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے سندھ کی تمام 14 گیس فیلڈز میں بحالی کا کام ایک ساتھ شروع کرنے کے مبینہ دعوے کے بعد کراچی کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند کی گئی۔

    عمران خان نے کراچی کی صنعتوں کے لئے گیس کی فراہمی بند کرکے نہ صرف ملکی برآمدات بلکہ صنعت کاروں کی ساکھ کو بھی داؤ پر لگادیا۔

    آئینی طور پر سوئی گیس پیدا کرنے والے بلوچستان اور سندھ کا پہلا حق ہے کہ وہاں سب سے پہلے گیس فراہم کی جائے۔

    انہوں نے کہا ایک جانب عمران خان کی ہدایت پر سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی روک دی اور دوسری جانب ادارے سے ملازمین کو بغیر وجہ اور نوٹس نکالا جارہا ہے۔

    عمران خان منظم طریقے سے پاکستانی معیشت اور ریاستی اداروں کو تباہ کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہیں۔

  • سندھ حکومت کے خلاف احتجاج، ایم کیو ایم نے ریلی کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا

    سندھ حکومت کے خلاف احتجاج، ایم کیو ایم نے ریلی کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا

    متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے سندھ حکومت کے خلاف ملتوی ہونے والی ریلی کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد میں رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں شہر کی صورت حال، صوبائی بجٹ اور سندھ حکومت کی کارکردگی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ایم کیو ایم پاکستان نے اجلاس میں سندھ حکومت کے خلاف ملتوی ہونے والی ریلی 3 جولائی کو نکالنے کا اعلان کیا، جس کا آغاز حسن اسکوائر سے ہوگا جبکہ یہ کراچی پریس کلب پر اختتام پذیر ہوگی۔

    ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت نے تمام کارکنان کو احتجاجی ریلی کے حوالے سے تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت جاری کردیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق ریلی میں سندھ حکومت کی گورننس اور ’متعصبانہ پالیسیوں‘ کے حوالے سے وائٹ پیپر بھی جاری کیا جائے گا۔

    کراچی میں بڑھتی جرائم کی وارداتوں، اسٹریٹ کرائمز، لاک ڈاؤن کے نام پر پولیس گردی ، نوکریوں کی بندر بانٹ، وسائل پر قبضے، ملک دشمن عناصر کے خلاف بھرپور احتجاج اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

    احتجاجی ریلی میں ملک مخالف نعرے لگانے والوں اور سندھو دیش کے حامیوں کی آزادانہ سرگرمیوں پر بھی آواز بلند کی جائے گی۔ ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے شہر بھر میں جشن آزادی بھرپور طریقے سے منانے کا بھی فیصلہ کیا۔ اس حوالے سے یکم اگست سے ہی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔