Baaghi TV

Category: کراچی

  • پی پی کی دونمبری کو بےنقاب کرنا ہماری اولین ترجیح ہے

    پی پی کی دونمبری کو بےنقاب کرنا ہماری اولین ترجیح ہے

    ‏پی پی کی دونمبری کو بےنقاب کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

    صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان اپنے بیان میں کہتے ہیں۔ایک سال میں کمشنر کراچی کے دفتر میں 61 لاکھ روپے چائے پانی پر خرچ کیے گئے۔

    وزیر اعلیٰ عوام سے ٹیکس وصول کرکے اپنے بابو کو سونے کے بسکٹ کھلاریے ہیں۔شہر کے اسٹیک ہولڈرز عوام کے پیسے سے خود کو بل گیٹس سمجھ رہے ہیں۔

    شاہ خرچیوں اور عیاشیوں کے بغیر پی پی اور ان کے بابو سانس بھی نہیں لے سکتے۔صوبے کا منشی اپنے نالائق افسران کے زریعے نظام کو کھوکھلا کررہا ہے۔

    ‏سندھ میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کےغیر فعال ہونے کی سزا شہریوں کو دی جارہی ہے۔کرپٹ بیوروکریسی کو لگامدینے کیلئے آرٹیکل 140اے کا نفاذ اہم بنتاجارہاہے۔

    کراچی کی عوام کے ٹیکس کا پیسہ سرکاری افسران بےدردی سے استعمال کررہے ہیں۔چیف جسٹس صوبائی اداروں میں جاری افسران کی عیاشیوں کا نوٹس لیں۔

  • فیروز خان جوس بیچنے والے انجینئر کی شخصیت سے متاثر

    فیروز خان جوس بیچنے والے انجینئر کی شخصیت سے متاثر

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے چند روز قبل ائیروناٹیکل انجینئر جوس بیچنے والے چین سے ایئرو ناٹیکل انجینئر کی ڈگری حاصل کرنے والے شخص کو ملازمت کی پیشکش کی تھی-

    باغی ٹی وی : تاہم اب فیروز خان جوس بیچنے والے ایئرو ناٹیکل انجینئر سے ملاقات کے بعد اس کی شخصیت سے متاثر ہو گئے ہیں۔

    فیروز خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایئرو ناٹیکل انجینئر کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی جس میں دونوں بہت خوش نظر آ رہے ہیں۔

    اداکار نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے انجینئر سے ملاقات کی جس نے چین میں ایئرو ناٹیکل انجینئرنگ میں ڈگری لی اور وطن واپس آنے پر مجبوری میں یہاں جوس بیچنے کے لیے اسٹال لگایا۔

    فیروز خان نے ایئرو ناٹیکل انجینئر کی شخصیت کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ دلکش شخصیت اور روشن امید والی مسکراہٹ کے ساتھ کیا ہمت والا لڑکا ہے؟

    اداکار فیروز خان نے مزید لکھا کہ ’مجھے ایسے لوگوں سے پیار ہے، میر ی تمام تر نیک تمنائیں آپ سب ہی جدوجہد کرنے والوں کے ساتھ ہیں۔

    انہوں نے زندگی کی مشکلات سے لڑنے والے لوگوں کی حوصلہ افزائی کے لیے لکھا کہ روشنی، جیت، خواب یہ سب آپ کے منتظر ہیں، جائیں اِنہیں حاصل کریں!‘

    فیروز خان کیجانب سے جوس بیچنے والے ایئرو ناٹیکل انجینئر کو نوکری کی پیشکش

    واضح رہے کہ کچھ روز قبل سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام کے ایک معروف شوبز پیج کی جانب سے یہ خبر شیئر کی گئی تھی کہ چین سے ایئرو ناٹیکل انجینئرنگ کی ڈگری لے کر وطن واپس آنے والا تربوز کا جوس بیچنے پر مجبور ہے۔

    پشتو، اردو، انگریزی، عربی اور چائنیز زبانیں پر عبور رکھنے والے سوات کے عبدالملک چین سے ایئرو ناٹیکل انجینئرنگ کی ڈگری لے کر وطن واپس آئے ہیں مگر سفارش نہ ہونےکے باعث آج بھی مناسب نوکری کی تلاش میں ہیں۔

    عبدالملک کی اسکولنگ عرب امارات میں ہوئی جبکہ ایئروناٹیکل انجینئرنگ کی ڈگری انہوں نے چین کی یونیورسٹی سے حاصل کی ایئرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں انٹرن شپ کی۔

    عبدالمالک کے مطابق پشاور فلائنگ کلب میں ٹرینی انجینئر اور ایک نجی ایئرلائن میں اسسٹنٹ ریمپ آفیسر کی ملازمتوں میں چند سال بھی لگائے مگر نہ اہلیت کے مطابق عہدہ ملا، نہ حق کے مطابق تنخواہ ہی ملی۔

    جب بیس پچیس ہزار میں گھر چلانا ممکن نہ رہا تو عبدالملک زندگی کی گاڑی گھسیٹنے کراچی آ گئے اور یہاں تربوز کا جوس بیچنے لگے-

    یہ خبر وائرل ہونے کے بعد اداکار فیروز خان نے عبدالمالک کو نوکری کی پیشکش کی تھی انہوں نے کہا تھا کہ ’اگر کوئی مجھ سے ان کا رابطہ کروا سکے تو میں اس نوجوان کو ملازمت دینا چاہتا ہوں۔

    چین سےانجینئرنگ کی ڈگری اور5 زبانوں پرعبوررکھنے والا نوجوان جوس کیوں بیچنے لگا؟

  • شہر قائد میں ایک اور کرونا ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح

    شہر قائد میں ایک اور کرونا ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح

    شہر قائد میں ایک اور کرونا ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح کردیا گیا، مشیر قانون سندھ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ گزشتہ اتوار کو ویکسین کی کمی ہوئی جو اب فراہم کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر قانون مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں ایک اور کووڈ ویکسین سینٹر کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں اس اسپتال کو نجی شعبے کے حوالے کر دیا گیا تھا، ہم نے اسپتال نجی شعبے سے لے کر کے ایم سی کے حوالے کیا۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کے ایم سی اسپتال کو فعال کیا، ویکسین سپلائی میں کمی نہ ہونے کا اسد عمر نے یقین دلایا عمل نہیں کیا، کرونا ویکسین کی کمی سامنے آئی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ شہر میں بڑی تعداد میں لوگ شناختی کارڈ کے حامل نہیں ہیں، گزشتہ اتوار کو ویکسین کی کمی ہوئی اب فراہم کی گئی ہے۔

    مشیر قانون کا کہنا تھا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا حامی ہوں، این آئی سی وی ڈی، جناح اسپتال اور سول اسپتال میں ملک بھر سے لوگ آتے ہیں۔ سندھ حکومت ملک بھر کے مریضوں کی خدمت کرتی ہے۔

  • آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز نے ہڑتال کا اعلان کردیا

    آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز نے ہڑتال کا اعلان کردیا

    آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے آج سے ہڑتال کا اعلان کردیا۔

    رہنما آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کا کہناہےکہ ٹیکس میں اضافے اور دیگر مطالبات پر آج سے ہڑتال کررہے ہیں جس کے باعث کراچی سمیت مختلف علاقوں میں تیل کی ترسیل روک رہے ہیں۔

    دوسری جانب آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری طرف سے اس طرح کی کوئی ہڑتال نہیں کی گئی ہے لہٰذا کیماڑی اور دیگر ڈپوز کے ذریعے تیل کی ترسیل جاری ہے۔

    علاوہ ازیں ذرائع کا کہنا ہےکہ آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز اور اونرز ایسوسی ایشن کے ہڑتال کے معاملے پر دو دھڑوں میں تقسیم ہونے سے ہڑتال مؤثر ثابت نہیں ہوگی جس سے شہر میں تیل کی سپلائی متاثر ہونے کا بھی زیادہ خدشہ نہیں ہے۔

  • وزیر توانائی نے لوڈ شیڈنگ سے تنگ کراچی کے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی

    وزیر توانائی نے لوڈ شیڈنگ سے تنگ کراچی کے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی

    وفاقی وزیر توانائی حماداظہر کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کونیشنل گرڈسےبجلی فراہم کرنے کا نیا معاہدہ ایک ماہ میں ہو جائےگا، کے الیکٹرک کو جتنی بجلی درکار ہو گی دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پاورکا اجلاس ہوا ، جس میں ایم ڈی کے الیکٹرک مونس علوی نے بتایا کہ کےالیکٹرک 1780میگاواٹ اپنی بجلی پیداکر رہی ہے اور 2،3 ماہ میں مزید900میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کردیں گے۔

    سیکرٹری پاور کا کہنا تھا کہ کےالیکٹرک کونیشنل گرڈسےبھی 1100میگاواٹ بجلی دی جا رہی ہے، 2023تک کے الیکٹرک کو 2050میگاواٹ بجلی ملناشروع ہو جائےگی، کراچی کیلئےملک کےدیگر حصوں کےبرابربجلی قیمت کیلئےبجٹ میں54ارب رکھے ہیں۔

    سینیٹرفدامحمد نے کہا کہ کراچی کےعوام بجلی نہ ملنےسےپریشان ہیں، کےالیکٹرک کوبغیرکسی معاہدےکےنیشنل گرڈسےبجلی جا رہی ہے، جس پرایم ڈی کےالیکٹرک نے بتایا کہ نیشنل گرڈسےبجلی کیلئےمعاہدہ جلدہوجائے گا کام جاری ہے ۔

    وفاقی وزیر توانائی حماداظہر کا کہنا تھا کہ کےالیکٹرک کوضرورت کےمطابق بجلی نہیں ملتی، کےالیکٹرک کونیشنل گرڈسےبجلی فراہم کرنےکانیا معاہدہ ایک ماہ میں ہو جائےگا۔

    حماد اظہر نے مزید کہا کہ کراچی پاکستان کاسب سےبڑاشہرہےاوربجلی ضرورت بھی زیادہ ہے، کے الیکٹرک کو جتنی بجلی درکار ہو گی دیں گے، کےالیکٹرک اوروفاق کےدرمیان ادائیگیوں کاتنازع حل کرنےکیلئےکوشاں ہیں، کےالیکٹرک کوبجلی فراہمی کامعاہدہ جلدطےپاجائےگا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ادائیگیوں کے معاملات سپریم کورٹ کے جج کی ثالثی سے حل ہوں گے،چارج سنبھالتےہی کراچی کےمسائل کوحل کرنےکی ٹھانی، کراچی والوں کواتنی بجلی نہیں مل رہی جتنی ان کو ضرورت ہے، کوشش ہےکہ کےالیکٹرک کوہم مزیداضافی بجلی دیں۔

  • کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونامثبت کیسز کی شرح 8.21 ریکارڈ کی گئی

    کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونامثبت کیسز کی شرح 8.21 ریکارڈ کی گئی

    کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 افراد کورونا سے انتقال کرگئے اور مثبت کیسز کی شرح 8.21 ریکارڈ کی گئی۔

    ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں میں 4 ہزار 9 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 329 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

    اس کے علاوہ 24 گھنٹوں میں حیدرآباد میں 999 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 26 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور اس طرح شہر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.60 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

    ترجمان نے بتایا کہ سندھ میں کراچی اور حیدرآبادکے علاوہ دیگر اضلاع میں 8 ہزار 235 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 162 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور صوبے کے دیگر اضلاع میں مثبت کیسز کی شرح 1.97 فیصد رہی۔

  • الہ دین پارک اور پویلین اینڈ کلب کی تعمیر غیر قانونی نہیں ہے انتظامیہ کا موقف سامنے آگیا

    الہ دین پارک اور پویلین اینڈ کلب کی تعمیر غیر قانونی نہیں ہے انتظامیہ کا موقف سامنے آگیا

    اے.اے جوائے لینڈ کی انتظامیہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کے ایم سی نے 14جون کو عدالتی احکامات پر 25برس سے قائم الہ دین پارک اور پویلین اینڈ کلب مسمار کرنے کے لئے املاک پر بلڈوزر چلا دیے، انتظامیہ نے چند گھنٹوں کے نوٹس پر 25برس سے قائم تفریح گاہیں چھوڑنے کا حکم دے دیا جو کہ یہاں کام کرنے والے ہزاروں افراد کو بے روز گار کرنے کا باعث بن گیا ، راشد منہاس روڈ پر واقع الہ دین پارک اور پویلین اینڈ کلب گزشتہ 25برس سے کراچی والوں کو تفریح فراہم کرنے کا ذریعہ تھے، 52ایکٹر پر محیط اس زمین کو تفریحی پارک بنانے کے لئے لیز کیا گیا تھا ،اس وقت یہ اراضی صرف خالی میدان تھی جسے اے .اے جوائے لینڈ نے شب و روز محنت کرکے مکمل تفریح گاہ میں تبدیل کیا جہاں شہری اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ خوشی کے لمحات گزار سکیں ،لیکن 14جون کے عدالتی فیصلے کے بعد الہ دین پارک اور پویلین اینڈ کلب ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکے ہیں ، عدالتی حکم کے بعد چند دنوں میں ہی اربوں روپے کی انویسٹمنٹ خاک کردی گئی، اے.اے جوائے لینڈ کی انتظامیہ کا موقف ہے کہ الہ دین پارک اور پویلین اینڈ کلب کی تعمیر غیر قانونی نہیں ہے، اس ضمن میں انتظامیہ کے پاس تمام قانونی دستاویزات موجود ہیں ،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان تمام قانونی دستاویزات کو دیکھتے ہوئے مسمار کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے ۔

  • سید کاشف حسین کو محکمہ تعلیمات بلدیہ جنوبی کے صدر زون کا ڈپٹی ڈائریکٹر بننے پر مبارکباد

    سید کاشف حسین کو محکمہ تعلیمات بلدیہ جنوبی کے صدر زون کا ڈپٹی ڈائریکٹر بننے پر مبارکباد

    آل سندھ لوکل گورنمنٹ ایجوکیشن ایمپلائز ایسوسی ایشن کے کنوینر مزمل شاہ، عبدالوسام، شفیق احمد اور آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین سید ذوالفقار شاہ کی جانب سے سید کاشف حسین کو محکمہ تعلیمات بلدیہ جنوبی کے صدر زون کا ڈپٹی ڈائریکٹر بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
    ایسوسی ایشن کے کنوینر مزمل شاہ کے ہمراہ عبدالوسام اور شفیق احمد نے سید کاشف حسین سے ان کے دفتر جاکر ملاقات کی اور مبارکباد پیش کی۔ ملاقات میں ملازمین کے مسائل کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی اور اس بات پر باہمی اتفاق کیا گیا کہ گزشتہ کئی سال سے تنخواہوں سے محروم صدر زون کے تدریسی اور غیر تدریسی عملے کے تنخواہوں کی بحالی کیلئے مل جل کر کام کریں گے اور قانون کے مطابق ان کی ہرممکن مدد کی جائے گی۔

  • شہر قائد میں ایک کروڑ سے زائد مالیت کی ڈکیتی

    شہر قائد میں ایک کروڑ سے زائد مالیت کی ڈکیتی

    شہر قائد کے علاقے میں ایک کروڑ سے زائد روپے کی ڈکیتی ہوئی ، جہاں ملزمان 80تولہ سونا، روپے ، امریکی ڈالر اور کار لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ایک بنگلے میں ڈکیتی کی واردات کا واقعہ پیش آیا، 3 ملزمان سونا،روپے،ڈالر اور کار لے کر فرار ہو گئے ، مجموعی طورپر1کروڑ7لاکھ سےزائدکی لوٹ مارکی گئی۔

    واردات کا مقدمہ گلشن اقبال تھانےمیں درج کرلیاگیا ، ڈکیتی کاواقعہ گزشتہ روز پیش آیا اور مقدمہ آج صبح درج ہوا ، مدعی کےمطابق وہ اپنی فیملی کےساتھ گھر میں موجود تھا کہ اچانک3ملزمان گھرمیں داخل ہوئے اور مجھ پر پستول تان لیا۔

    مدعی نے کہا کہ ملزمان نے مزاحمت کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی دی، ایک ملزم فیملی کے ساتھ ٹی وی لاؤنج میں رہا 2 کمرے میں چلے گئے، ملزمان نے الماری میں رکھے 80تولہ سونے کے زیورات لوٹے جبکہ 8ہزار500امریکی ڈالراور90ہزارروپے لوٹے۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ دوسرےکمرےسے ایک نیا اور ایک پرانا لیپ ٹاپ بھی اٹھالیا، ایک ملزم مسلسل کسی سے رابطے میں تھا، ملزمان دیکھنےمیں سرائیکی اوربات چیت اردو میں کررہے تھے جبکہ ملزمان جاتےہوئے کار بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔

  • ملیر جیل کے سپریڈینڈنٹ کو معطل کر دیا گیا

    ملیر جیل کے سپریڈینڈنٹ کو معطل کر دیا گیا

    کراچی: ملیر جیل میں اہم شخصیت کے بیٹے کی منگنی کی تقریب کا معاملہ

    ملیر جیل کے سپریڈینڈنٹ کو معطل کر دیا گیا۔
    ذرائع کے مطابق سینئر سپریڈینڈیٹ ملیر جیل محمداسلم ملک کو جیل کے اندر نجی تقریب کی سہولت کاری پر معطل کیا گیا۔ملیر جیل میں چند روز قبل ایک منگنی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا،منگنی کی تقریب ملیرجیل میں قیدایک بااثر شخصیت کے بیٹے کی تھی،تقریب میں بااثر شخصیت کے دوست اور رشتہ داروں نے شرکت کی تھی،جیل عملے نے تقریب میں مکمل سہولت کاری کی تھی.واقعہ کا حساس ادارے کی جانب سے نوٹس بھی لیا گیا تھا.