Baaghi TV

Category: کراچی

  • سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے والوں کیلئے بڑی خبر

    سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے والوں کیلئے بڑی خبر

    سندھ حکومت نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنیوالے جعلسازوں کیخلاف بڑا فیصلہ کرتے ہوئے فیڈرل پبلک سروس کمیشن سےتفصیلات مانگ لیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کےمبینہ جعلی ڈومیسائل پراعلیٰ ترین امتحان پاس کرنے کے معاملے پر سندھ حکومت نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنیوالے جعلسازوں کیخلاف بڑا فیصلہ کرلیا۔

    سندھ حکومت نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن سےتفصیلات مانگ لیں ،اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے سیکریٹری فیڈرل پبلک سروس کمیشن کو خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ اطلاعات ہیں دیگرصوبوں کےافرادنےسندھ ڈومیسائل پرملازمتیں حاصل کیں۔

    محکمہ داخلہ سندھ نے خط میں مبینہ جعلی ڈومیسائل کےحامل افسران کے نام بھی ارسال کیے ہیں، جن کی دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ ڈومیسائل کےاجراء سےقبل رہائش، تعلیمی اسناد کےثبوت کی تصدیق کی جائے اورپچھلے دس برسوں میں جعلسازی سے حاصل کیے گئے ڈومیسائل پی آرسیز منسوخ کئیے جائیں۔

    اس کے علاوہ سندھ حکومت نے صوبے میں جعلسازی سے ڈومیسائل بنوانے کے معاملے پرے قوانین مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے صوبے بھر سےجاری ڈومیسائل اور پی آر سی کی ازسر نو تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • غیر قانونی تعمیرات گرانے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں

    غیر قانونی تعمیرات گرانے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں

    کراچی،غیر قانونی تعمیرات گرانے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں،ڈائریکٹر انکروچمنٹ بشیر صدیقی نے بتایا کراچی الہ دین پارک میں شاپنگ مال کی 125دکانیں گرائی جارہی ہیں۔

    الہ دین پارک میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری، شاپنگ مال اور پولین اینڈ کلب کو گرانے کا عمل بھی جاری ہے۔

    کراچی،غیر قانونی تعمیرات گرانے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں،ڈائریکٹر انکروچمنٹ بشیر صدیقی نے مزید بیان میں کہا ‏گجر نالہ اور ا ورنگی نالے پر بیک وقت 3،3 مقامات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

    سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے اللہ دین پارک اور اس سے ملحقہ پویلین کلب کی 450 دکانیں مسمار کرنے میں ایک ہفتہ دیا ہے۔

  • کلفٹن میں بینک میں لاکر کاٹ کر نقب زنی کی واردات

    کلفٹن میں بینک میں لاکر کاٹ کر نقب زنی کی واردات

    شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں بینک میں لاکر کاٹ کر نقب زنی کی بڑی واردات ہوئی ہے۔

    کراچی کے علاقے کلفٹن میں مبینہ طور پر لاکر کے تالے کاٹ کر کروڑوں مالیت کے زیورات کا صفایا کردیا گیا، متاثرہ خاتون نے بینک انتظامیہ کیخلاف نقب زنی کا مقدمہ درج کروادیا۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق لاکر میں 250 تولہ سونا اور مختلف زیورات موجود تھے۔

    متاثرہ خاتون نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا کہ 23 جون کو بینک افسر کے ساتھ لاکر دیکھا تو تالے کٹے ہوئے تھے، بینک آپریشن منیجر نے بھی کٹے ہوئے لاکر کا معائنہ کیا۔

    ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نذیر کے مطابق خاتون نے ڈیڑھ سال بعد اپنا لاکر چیک کیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لاکر کس وقت کاٹا گیا اور واردات کب ہوئی اس کی تحقیقات کررہے ہیں، مقدمے میں بینک زمزمہ برانچ کی انتظامیہ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

  • سہراب گوٹھ میں مویشی منڈی کے سبب متعدد راستے بند

    سہراب گوٹھ میں مویشی منڈی کے سبب متعدد راستے بند

    کراچی سہراب گوٹھ میں مویشی منڈی لگنے کے سبب متعدد راستے بند،

    اطراف کے علاقوں کے مکین شدیدمشکلات سے دوچار، راستے سے گزرنے کے لئے موٹر سائیکل کا پاس تین ہزاراورگاڑی کا پاس چھ ہزار روپے ہے،

    ٹیچرزسوسائٹی ، گلستان سوسائٹی ، ہالاری سوسائٹی اور مسلمانان پنجاب سوسائٹی کے رہائشی سخت پریشان ہیں .

  • آپ اپنی ذمہ داری کو پورا نہیں کر پائے، سپریم کورٹ کا اظہار برہمی

    آپ اپنی ذمہ داری کو پورا نہیں کر پائے، سپریم کورٹ کا اظہار برہمی

    آپ اپنی ذمہ داری کو پورا نہیں کر پائے، سپریم کورٹ کا اظہار برہمی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں لاپتہ شہری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے پولیس پر اظہار برہمی کیا،عدالت نے پولیس حکام سے سوال کیا کہ کیس میں آپ نے اب تک کیا کام کیا ؟ سرکاری وکیل نے عدالت میں جواب دیا کہ جے آئی ٹیز بنائی گئی ہیں اور تحقیقات کی ہے ،عدالت نے کہا کہ اس وقت شہری کہاں ہے یہ پتہ لگانا آپ کا کام ہے ریاست نے آپ کو شہریوں کی حفاظت کی ذمہ داری دی ہے،

    عدالت نے پولیس حکام سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی ذمہ داری کو پورا نہیں کر پائے ،پولیس اور جے آئی ٹیز ایک شہری کا پتہ لگانے میں ناکام کیوں رہی ہیں ؟عدالت نے پولیس سے3 ہفتوں میں پیش رفت رپورٹ طلب کر لی

    بچی لاپتہ نہیں ہوئی بلکہ اس نے کیا کام کیا؟ عدالت میں انکشاف

    سندھ ہائیکورٹ لاپتہ بچوں کی عدم بازیابی پر پولیس حکام پر برہم ،بڑا حکم دے دیا

    لاپتہ افراد بازیابی کیس: ہائی کورٹ نےغفلت برتنے پر 4 ڈی ایس پیز معطل کردیئے

    سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

    انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

    عمران خان لاپتہ، کیوں نہ نواز شریف کیخلاف مقدمے کا حکم دوں، عدالت کے ریمارکس

    لاپتہ افراد کا سراغ نہ لگا تو تنخواہ بند کر دیں گے، عدالت کا اظہار برہمی

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

    واضح رہے کہ لاپتہ افراد کیس میں ایک گزشتہ سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ کیا آپ کو معلوم ہے جبری گمشدگی کیا ہوتی ہے؟ جبری گمشدگی سے مراد ریاست کے کچھ لوگ ہی لوگوں کو زبردستی غائب کرتے ہیں، جس کا پیارا غائب ہو جائے ریاست کہے ہم میں سے کسی نے اٹھایا ہے تو شرمندگی ہوتی ہے، ریاست تسلیم کرچکی کہ یہ جبری گمشدگی کا کیس ہے،انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی جس کے ساتھ ہوتی ہے وہی جانتا ہے، بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہونے دیں گے، اگر آپ ان چیزوں کو کھولیں گے تو شرمندگی ہو گی

  • اورنگی میں رینجرز پر بم حملہ کالعدم تحریک طالبان نے کیا، تحقیقاتی حکام

    اورنگی میں رینجرز پر بم حملہ کالعدم تحریک طالبان نے کیا، تحقیقاتی حکام

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں 15مارچ کو اورنگی ٹاؤن میں رینجرز موبائل پر ہونے والے دھماکے کی تحقیقات سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے، حکام کے مطابق دھماکا کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے مطلوب ملزم نے کیا، تحقیقاتی حکام کے مطابق ملزم کبیر کا بنیادی تعلق سوات سے جبکہ کراچی میں وہ میٹروویل سائٹ کا رہائشی ہے،کالعدم تحریک طالبان کا مطلوب ملزم کبیر افغانستان بھی جاچکا ہے، تحقیقاتی حکام کے مطابق تحقیقات کے مطابق کبیر نے مبینہ طور پر یہ دھماکا سیکورٹی اداروں سے بدلہ لینے کیلئے کیا، کیونکہ کبیر کا ایک کزن پنجاب میں سیکورٹی اداروں سے مبینہ مقابلے میں مارا جاچکا ہے جو خود بھی کالعدم تنظیم کا حصہ تھا، مبینہ طور پر اپنے کزن کا بدلہ لینے کےلیے کبیر نے رینجرز اہلکاروں کو ٹارگٹ کرنے کا منصوبہ بنایا، کبیر اس واردات میں خود بھی دھماکا کرتے ہوئے زخمی ہوا تھا تاہم لفٹ لے کر فرار ہوگیا تھا، جس موٹرسائیکل پر لفٹ لے کر وہ فرار ہوا وہیں سے کیس کی اصل تحقیقات کا آغاز ہوا، کبیر کی موٹرسائیکل پر بیٹھ کر فرار ہونے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سے تحقیقات میں مدد ملی، حکام کے مطابق حساس ادارے، رینجرز اور سی ٹی ڈی کبیر اور ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کوشاں ہیں، حکام کے مطابق اس پہلو کی بھی تفتیش کی جارہی ہے کہ اس دھماکے کے بعد ابتدائی طور پر اس کی ذمےداری کسی اور تنظیم نے قبول کی تھی تاہم ایسا کیوں کیا گیا اس کی تحقیقات جاری ہیں۔

  • وفاق گورنر کی بجائے براہ راست بات کرے، وزیراعلیٰ سندھ

    وفاق گورنر کی بجائے براہ راست بات کرے، وزیراعلیٰ سندھ

    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق کو مجھ سے براہ راست بات کرنی چاہئے، گورنر کے ذریعے بات نہ کرے، نسلہ ٹاور کیلئے سپریم کورٹ کا فیصلہ واضح ، بلڈر رہائشیوں کو معاوضہ دے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسین وفاقی حکومت خرید کر صوبوں کو دے رہی ہے

    وزیراعظم نے این سی او سی اجلاس میں صوبوں کو ہدایت کی تھی کہ ویکسی نیشن کا عمل تیز کریں اور ہم آئندہ تین ماہ میں 10.8 ملین افراد کو ویکسین کرنا چاہتے ہیں ۔

    ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ بنی گالہ تو ریگولرائزڈ ہوگیا لیکن گجر نالہ کے رہائشوں کے گھر مسمار کئے جاتے ہیں، نسلہ ٹاور کیلئے سپریم کورٹ کا واضح فیصلہ ہے، سپریم کورٹ نے بلڈر کو ہدایت کی ہے کہ وہ رہائشیوں کو معاوضہ دے۔

    ایک اور سوال کے جواب میں کہاکہ سعودی عرب اگر ہمارے ہاں لگنے والی ویکسین کو قبول نہیں کرتا تو یہ ہماری خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے

    یو اے ای نے بھارتی ایئرلائنز کو اجازت دی ہے لیکن پاکستان کی پروازوں کو اجازت نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ ہم بجٹ28 جون کو پاس کریں گے اور مزدور کارڈ بھی نادرا کے ساتھ شروع ہو جائیں گے۔

  • ملک میں سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ

    ملک میں سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ

    ملک میں سونے کی قیمت میں آج پھر ایک بڑا اضافہ ہوا ۔
    ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر میں 800 روپے اضافہ ہوا ہے۔

    سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 10 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔

    اسی طرح دس گرام سونے کی قدر 685 روپے اضافے سے 94 ہزار 393 روپے ہے۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی فی اونس قدر 1785 ڈالر برقرار ہے۔

  • میرٹ نظر انداز؛شرجیل میمن کے قریبی عزیزجناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر مقرر

    میرٹ نظر انداز؛شرجیل میمن کے قریبی عزیزجناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر مقرر

    سندھ کی سرکاری جامعات کی کنٹرولنگ اتھارٹی وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انٹرویو کے بعد دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار ڈاکٹر امجد سراج میمن کو میرٹ نظر انداز کرتے ہوئے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی کا وائس چانسلر مقرر کردیا۔

    سیکریٹری محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز قاضی شاہد پرویز نے ڈاکٹر سراج میمن کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ۔واضح رہے کہ ڈاکٹر امجد سراج میمن پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے قریبی عزیز ہیں اور انٹرویو میں کم مارکس لے کر دوسرے نمبر پر آنے کے باوجود ان کی تعیناتی کی وجہ بھی ان کا سیاسی اور حکمراں طبقے سے قربت بتایا جارہا ہے ۔

    یہ بھی خیال رہے کہ کمیٹی نے انٹرویو کے بعد جن تین امیدواروں کے ناموں کا پینل وزیر اعلیٰ سندھ کو بھجوایا تھا ان میں پہلے نمبر پر ڈاکٹر لبنی بیگ نے سب سے زیادہ 70 مارکس لیے تھے جبکہ دوسرے نمبر پر امجد سراج میمن نے 67 اور تیسرے نمبر پر خواجہ مصطفیٰ قادری نے انٹرویو میں 48 مارکس حاصل کیے ۔تاہم وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پہلے نمبر سے 3 مارکس کم لینے والے امیدوار کو وائس چانسلر مقرر کرنے کی منظوری دی ۔
    نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک ماہر تعلیم کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کا فیصلہ ایسا ہی ہے جیسے کسی پوزیشن ہولڈر طالب علم کو چھوڑ کر دوسری پوزیشن لینے والے طالب علم کو گولڈ میڈل پہنا دیا جائے۔

  • زیب النساء اسٹریٹ پر ہوٹل میں آگ لگ گئی

    زیب النساء اسٹریٹ پر ہوٹل میں آگ لگ گئی

    کراچی کے مصروف ترین کاروباری علاقے صدر سے گزرنے والی زیب النساء اسٹریٹ پر واقع رہائشی ہوٹل میں آگ لگ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    فائر بریگیڈ حکام کے مطابق زیب النساء اسٹریٹ پر واقع مذکورہ رہائشی ہوٹل میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی۔

    فائر بریگیڈ حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھا دی جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔