Baaghi TV

Category: کراچی

  • جماعت اسلامی کے رکن محمد عاقل کی اہلیہ فریدہ عاقل انتقال کرگئیں ،ْ نماز جنازہ میں حافظ نعیم ودیگر کی شرکت

    جماعت اسلامی کے رکن محمد عاقل کی اہلیہ فریدہ عاقل انتقال کرگئیں ،ْ نماز جنازہ میں حافظ نعیم ودیگر کی شرکت

    جماعت اسلامی کے رکن محمد عاقل کی اہلیہ جماعت اسلامی کراچی حلقہ خواتین کی حج ماسٹر ٹرینر، رکن جماعت اسلامی فریدہ عاقل رضائے الہیٰ سے انتقال کرگئیں ، نماز جنازہ فاطمہ جناح کالونی نزد جامع مسجد فاروقی میں ادا کی گئی جب کہ مقامی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا ۔نماز جنازہ میں امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ،نائب امراء کراچی برجیس احمد ،ڈاکٹر اسامہ رضی، راجہ عارف سلطان ،عبد الوہاب ،انجینئر سلیم اظہر، ڈپٹی سکریٹریز کراچی راشد قریشی ، نوید علی بیگ،عبد الرحمن فدا،سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری،پبلک ایڈ کمیٹی کے جنرل سیکریٹری نجیب ایوبی ،صوبائی ناظم عمومی محمد دین ،الخدمت کراچی کے عنایت اللہ اسماعیل ادیب ،قاضی صدر الدین سمیت اہل محلہ ،عزیز و اقارب ورشتہ داروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت ، لواحقین وپسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔
    علاوزیں فریدہ عاقل کے انتقال پر نائب امراء کراچی محمد اسحاق خان، ڈاکٹر واسع شاکر،مسلم پرویز،سکریٹری کراچی منعم ظفر خان، ڈپٹی سکریٹریز حافظ عبد الواحد شیخ،یونس بارائی، عبد الرزاق خان،ودیگر نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفرت،لواحقین وپسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔

  • سندھ کے اندر گیس کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے جو نہایت ہی افسوس ناک عمل ہے، شازیہ مری

    سندھ کے اندر گیس کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے جو نہایت ہی افسوس ناک عمل ہے، شازیہ مری

    پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینزکی مرکزی اطلاعات سیکرٹری ورکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صوبہ سندھ میں گیس بحران پر جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ سندھ کے اندر گیس کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے جو کہ وفاقی حکومت کا نہایت ہی افسوس ناک عمل ہے اور سندھ وہ صوبہ ہے جو پاکستان میں 60 سے 70 فیصد گیس پیدا کرتا ہے، آئین پاکستان کے آرٹیکل 158 کے مطابق جس صوبے سے گیس کی پیداوار ہوگی پہلے اس کی ضرورت کو پورا کیا جائے گا۔
    شازیہ مری نے کہا کہ ایک عرصے سے صوبہ سندھ کے ساتھہ گیس بحران کی زیادتی کی جارہی ہے اور صوبہ سندھ کو اسکی ضرورت کے مطابق گیس فراہم نہیں کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی سمیت دیگر شہروں میں گیس کی قلت کا سامنا ہے اور گھریلو صارفین بھی پریشان ہے۔
    مرکزی اطلاعات سیکریٹری پیپلزپارٹی نے کہا کہ اب تو حد یہ ہے کہ سوئی سدرن گیس نے صوبہ سندھ کے صنعتوں کو گیس فراہمی بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی حکومت کی یہ جو حرکت ہے وہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔
    شازیہ مری نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت یہ نہ سمجھے کہ سندھ کے ساتھ زیادتی کرنے سے فیڈریشن مضبوط ہوگی بلکہ اس سے وفاق کمزور ہوگا، لہذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 158 کے مطابق صوبہ سندھ کو گیس فراہم کی جائے۔

  • چیف جسٹس آف پاکستان کیخلاف نازیبا الفاظ کا استعمال، پی پی رہنما عہدے سے فارغ

    چیف جسٹس آف پاکستان کیخلاف نازیبا الفاظ کا استعمال، پی پی رہنما عہدے سے فارغ

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پی ایس 92 (114)کراچی کے جنرل سیکریٹری مسعود الرحمن عباسی کی پارٹی کی بنیادی رکنیت اور پی ایس 92 کی جنرل سیکرٹری کے عہدے سے معطل کردیا ہے۔پیپلز پارٹی ایک عوامی اور جمہوری جماعت ہے پارٹی کے کارکن اور عہدیدار پارٹی کے نظم و ضبط کے پابند ہیں۔
    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور غیر ذمہ داران طرز عمل پر پی ایس 92 (114) کے جنرل سیکرٹری مسعود الرحمان عباسی کی پارٹی کی بنیادی رکنیت اور پی ایس میں جنرل سیکرٹری کے عہدے سے انہیں معطل کردیا ہے۔ واضح رہے کہ مسعود الرحمان عباسی کو 3 روز قبل پارٹی کے نظم و ضبط اور ایک تقریب کے دوران غیر ذمہ داران طرز عمل پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا، جس کے جواب میں مسعودالرحمان عباسی نے اپنی سنگین غلطی کو جذباتی ردعمل قرار دے کر اپنی غلطی تسلیم کی تھی۔
    پیپلز پارٹی کراچی ڈویڑن کے صدر سعید غنی نے ان کے جواب کے بعد ان کی بنیادی رکنیت معطل کرتے ہوئے کہا کہ ایک سیاسی کارکن اور سٹی ایریا کے جنرل سیکرٹری کے عہدے پر تعینات ہوکر اس طرح کی غلطیاں پارٹی کے نظم و ضبط کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی عہدیدار پر اس طرح کی جذباتی غلطیاں کرے تو وہ کس طرح پارٹی نظم و ضبط کو برقرار رکھ سکتا ہے۔
    سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک عوامی اور جمہوری جماعت ہے پارٹی کے کارکن اور عہدیدار پارٹی کے نظم و ضبط کے پابند ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ پارٹی نے مسعود الرحمن عباسی کو ان کی سنگین غلطی اور غیر ذمہ دارانہ طرز عمل پر ان کی پارٹی کی بنیادی رکنیت اور پی ایس 92 کے جنرل سیکرٹری کے عہدے سے معطل کردیا ہے اور انہیں پارٹی کے کسی بھی اجلاس میں شرکت کے لئے نااہل قرار دے دیا ہے اور مسعود الرحمن عباسی آئندہ کسی بھی پارٹی اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔
    یاد رہے کہ پی پی رہنما مسعود الرحمن عباسی نے ایک تقریر کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے جس پر چیف جسٹس نے از خود نوٹس لیا اور بعد ازاں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے گزشتہ روز سماعت کی اور مسعود الرحمن عباسی سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کیا ۔

  • پیپلزپارٹی کے وزراء کی زبانوں پر کرپشن کی لذت کا قبضہ ہے، رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر

    پیپلزپارٹی کے وزراء کی زبانوں پر کرپشن کی لذت کا قبضہ ہے، رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر نے کہا کہ محکمہ واٹر بورڈ کی جانب سے ضلع وسطی میں پانی کی منصفانہ تقسیم یقینی نہیں بنائی جارہی ضلع وسطی کے بعض علاقے چالیس سال سے پانی کیلئے محروم ہے ٹینکر مافیا نے پورے شہر کو جکڑ لیا ہے ٹینکر مافیا پیسہ کمانے اور پی پی کو کمیشن پہنچانے کیلئے پانی مہنگا فروخت کیا جاتا ہے واٹر بورڈ کی غفلت سے علاقہ مکین احتجاج کیلیے مجبور ہیں بحیثیت عوامی نمائندے علاقہ مکین کی جانب سے متعدد پانی کی فراہمی سے متعلق شکایات آتی ہیں عوام کی امیدیں پی ٹی آئی سے وابسطہ ہیں کراچی کے ووٹر کو سزا دی جارہی ہے پیپلرزپارٹی کے وزراء کی زبانوں پر کرپشن کی لذت کا قبضہ ہیاس لذت کا خمیازہ کراچی کے معصوم شہری اپنی پیاس سے ادا کررہے ہیں عمران خان سے پی پی کی نفرت قابلِ مذمت ہے انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پی پی کے مختص کردہ بجٹ میں سندھ کیشہری علاقوں کے ساتھ معتصبانہ روایہ نہیں رکھا گیا ہے سندھ حکومت اپوزیشن جماعتوں کو اسمبلی فلور پر بات کرنے نہیں دیتی اسمبلی میں پی ٹی ائی رہنماؤں کے مائک تقریر ختم ہونے سے پہلے بند کردیئے جاتے ہیں سندھ میں پی پی کی ڈکٹیٹرشب قائم ہے ضلع وسطی کے عوام کا پانی کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل نہ کیا گیا تو مجبوراً عوام کے ہمراہ سڑکوں پر احتجاج کیلئے نکلیں گے۔

  • دعائیں تقدیر بدلتی اور مصیبتیں ٹالتی ہیں،مولانا الیاس قادری

    دعائیں تقدیر بدلتی اور مصیبتیں ٹالتی ہیں،مولانا الیاس قادری

    امیر اہل سنت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ نے کہاہے کہ دعا تقدیرکو بدل دیتی ہے،آنے والی مصیبتیں ٹل جاتی ہیں،بعض لوگ نماز کے بعد دعا کا انتظار نہیں کرتے بلکہ جلدی نکل جاتے ہیں،بعض اوقات انسان پر آنے والی مصیبت دعا کی برکت سے ٹل جاتی ہیں اور اسے معلوم بھی نہیں ہوتا، عام طور پر جو مانگا وہ مل جائے اسے دعا کی قبولیت کہا جاتا ہے،جو مانگا وہ فوراً مل جائے تب کہا جاتا ہے کہ دعا قبول ہوگئی،ایسا بھی ہوتا ہے کہ دعا کی برکت سے بڑی مصیبت کو چھوٹی مصیبت میں بدل دیا جاتا ہے، بڑی بیماری چھوٹی بیماری میں بدل جاتی ہے،ہمیں اللہ پاک کی کی بارگاہ سے مانگتے رہنا چاہئے،جلد بازی سے کام نہ لیں جو مانگتے ہیں فوراً مل جائے ایسا نہ سوچیں،دعا عبادت ہے،اللہ پاک کی بارگاہ میں جتنا روئیں گے گڑگڑائیں گے یہ سب ثواب کا کام ہے ۔
    ان خیالات اظہار انہوں نے عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ میں مدنی مذاکرے میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ امیر اہل سنت نے رشتے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رشتہ طے کرنے کے د وران لڑکے کی آمدنی اور لڑکی کی عمر پوچھی جاتی ہے، لڑکے کی آمدنی تو پوچھی جاتی ہے مگر اس بات کی تحقیق نہیں کی جاتی کہ لڑکا حلال کماتا ہے یا حرام،لڑکا اگرچہ سود لاتا ہویا حرام کی آمدنی ہو لوگوں کو اس کی فکر نہیں ہوتی ان کا مقصد صرف پیسہ ہوتا ہے،لڑکا یا لڑکی بے نمازی ہو تو لوگوں کو یہ عیب محسوس نہیں ہوتا،نہ ہی اس بارے میں پوچھا جاتا ہے،بعض ایسے افعال ہوتے ہیں جو معاشرے میں معیوب سمجھتے جاتے ہیں جن سے لوگ بچتے ہیں،اگر لڑکا شراب پیتا ہے یا جوا کھیلتا ہے تو اسے اپنی بیٹی نہیں دیں گے،یہ درست ہے مگر بے نمازی اور سود خور بھی اچھا آدمی نہیں ہے،افسوس لوگ سود خور کے گویا پاوںپکڑ کر اپنی بیٹی پیش کرتے ہیں جو اللہ کے نزدیک گناہ ہے لوگ اس بات کی طرف کم توجہ دیتے ہیں اس عیب کو زیادہ دیکھا جاتا ہے جو معاشرے میں برا سمجھا جاتا ہے۔
    امیر اہل سنت نے جہیز سے متعلق گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جہیز ایسا ہوکہ لوگوں پر بوجھ نہ پڑے،جہیز کا انتظام کرتے کرتے لڑکیوں کی عمر نکل جاتی ہے،کئی مقامات پر باپ تو کہیں بیٹی جہیز نہ ہونے کی وجہ سے خودکشی کرلیتے ہیں،حالانکہ ایسا نہیں کرنا چاہئے یہ حرام ہے،ایسا نہ کریں حالات کا مقابلہ کریں،افسوس معاشرہ اس بات کی پرواہ نہیں کرتا کہ کوئی کل کا مرتا آج مرجائے بس رسم رواج کو آنچ نہ آئے،مالداروں کو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا درمیانہ طبقہ جہیز کی وجہ سے دب رہا ہے اور غریب طبقہ تو کہیں کا نہیں رہتا۔اللہ کرے کہ کوئی ایسا مدنی انقلاب آجائے کہ شادیاں ںسستی ہوجائیں۔

  • کلعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ کے اقبالی بیان میں اہم انکشافات

    کلعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ کے اقبالی بیان میں اہم انکشافات

    کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ کے اقبالی بیان میں اہم انکشافات

    رہنجرز اہلکاروں کے قتل کیس میں عزیر بلوچ کے اقبالی بیان کی نقول مجسٹریٹ نے عدالت میں جمع کروادی۔اقبالی بیان کو کیس کا حصہ بنا دیا گیا

    عزیز بلوچ نے 164 کے بیان میں کہا کہ میں نے 2003 میں لیاری گینگ وار میں شمولیت اختیار کی،2008 میں پیپلز پارٹی کے فیصل رضا عابدی اور جیل سپرنٹنڈنٹ نصرت منگن کے کہنے پر پیپلز پارٹی کے قیدیوں کا زمہ دار بنایا، 2008 میں رحمان ڈکیت کی ہلاکت کے بعد لیاری گینگ وار کی مکمل کمان سنبھال لی، 2008 میں ہی پیپلز امن کمیٹی کے نام سے مسلح دہشت گرد گروہ بنایا، 2008 سے 2013 تک کوئٹہ اور پشین سے اسلحہ منگوایا۔

    اسلحہ سے شہر میں اغوا برائے تاوان، قتل و غارت گری کی اور سیاسی جلسوں اور ہڑتالوں کامیاب بنایا،لیاری میں اپنی مرضی کے پولیس افسران اور اہلکار تعینات کروائے، پولیس افسران کو ذوالفقار مرزا، قادر پٹیل اور سینیٹر یوسف بلوچ سے تعینات کروایا،ان پولیس افسروں کی سرپرستی میں لیاری میں جرائم کیے،مارچ 2013 میں اپنے والد فیض محمد عرف فیضو کے قتل کا بدلا لیا،

    پولیس افسروں یوسف بلوچ، جاوید بلوچ اور چاند نیازی کی مدد سےارشد پپو اسکے بھائی اورساتھی کو اغوا کیا،ان تینوں کے سر تن سے جدا کر کے لیاری کی گلیوں میں فٹ بال کھیلا اور لاشوں کو جلا دیا، دہشت پھیلانے کے لئیے لاشوں کی ویڈیو بنا کر پورے ملک میں پھیلا دی۔

    عدالت نے آئندہ سماعت پر عزیر بلوچ کے 164 کے بیان پر متعلقہ مجسٹریٹ کو طلب کر لیا ۔عزیر بلوچ کمرہ عدالت میں اس بیان سے منحرف ہو چکا ہے.

  • ڈسٹرکٹ سٹی میں(IR) میں نامزد منشیات فروش سمیت شراب سپلائر گرفتار

    ڈسٹرکٹ سٹی میں(IR) میں نامزد منشیات فروش سمیت شراب سپلائر گرفتار

    ڈسٹرکٹ سٹی: (IR) میں نامزد منشیات فروش سمیت شراب سپلائر گرفتار, ایس ایس پی سٹی.

    ملزمان کو علاقہ تھانہ چاکیواڑہ سےگرفتار کیا گیا۔ملزمان میں عزیر عرف بنگالی ولد محمد یوسف بنگالی, اسلم ولد عبدالرحمن اور سہیل عرف رانا ولد محمد یوسف بنگالی شامل ہیں.

    ملزم عزیز عرف بنگالی کے قبضہ سے(60) گرام آئس برآمد کی گئی۔ملزم سہیل عرف رانا کے قبضہ سے (25) گرام آئس برآمد کی گئی.ملزم اسلم سے (4)بوتلیں شراب برآمد کی گئی.

    ملزم عزیر عرف بنگالی کا نام (IR) میں بھی نامزد ہے.ملزمان کی گرفتاری منشیات فروشی اور شراب سپلائی کے دوران لائی گئی۔ملزم عزیر عرف بنگالی کے خلاف ایف آئی آر نمبر 323/2021 بجرم دفعہ 6/9C درج کی ہے۔

    ملزم سہیل عرف رانا کے خلاف ایف آئی آر نمبر 324/2021 بجرم دفعہ 6/9B درج ہے۔ملزم اسلم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 321/2021 بجرم دفعہ 3/4 درج ہے

    ملزمان سے دیگر ساتھیوں کے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے۔ملزمان کاسابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے.

  • کراچی ناظم آباد گول مارکیٹ کے قریب شہریوں کا احتجاج

    کراچی ناظم آباد گول مارکیٹ کے قریب شہریوں کا احتجاج

    کراچی ناظم آباد گول مارکیٹ کے قریب شہریوں کا احتجاج

    مشتعل شہریوں نے آئی بی سی ناظم آباد کا گھیراو کرلیا۔

    کے الیکٹرک کے خلاف مظاہرین کی شدید نعرے بازی.احتجاج مبینہ۔طور پر اووربلنگ اور غیر اعلانیہ۔لوڈ شیڈنگ کے خلاف کیا۔جارہا ہے.ممکنہ۔کشیدگی کے پیش نظر پولیس کی بھی بھاری نفری پہنچ گئی

    کے الیکٹرک کا عملہ دفتر میں محصور ہوگیا.احتجاج ناظم آباد مجاہد کالونی کی بجلی منقطع کئے جانے پر کیا جارہا ہے۔

    مظاہرین کا دعویٰ ہے کہ کے الیکٹرک عملے نے علاقے کی پی ایم ٹی دو روز سے بند کررکھی ہے،ادائیگی کے باوجود بجلی بحال نہیں کی جارہی.

  • دنیا کا سب بڑا کارگو طیارہ ایک بار پھر کراچی ایئرپورٹ پر اُترگیا

    دنیا کا سب بڑا کارگو طیارہ ایک بار پھر کراچی ایئرپورٹ پر اُترگیا

    دنیا کے سب سے بڑے مال بردار طیارے ’’اینتونوف اے این 225 مریا‘‘ کی پرواز (اے ڈی بی 3859) آج دوپہر 11 بج کر 27 منٹ پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرگئی۔

    دنیا کا یہ سب سے بڑا کارگو طیارہ آج علی الصبح کابل کے حامد کرزئی ایئرپورٹ پر موجود تھا۔

    ماضی میں یہ روسی ساختہ طیارہ افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کو سامانِ رسد پہنچانے کا کام کرتا رہا ہے۔ اگست 2020 سے اس کی پروازیں معطل تھیں جس کے بعد گزشتہ روز سے اس کی پروازوں کا آغاز کیا گیا ہے۔

    اینتونوف اے این 225 پہلی بار 20 اپریل 2018 کے روز پہلی بار جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اُترا تھا۔

    بتاتے چلیں کہ اینتونوف اے این 225 کے بازوؤں کا پھیلاؤ 88.4 میٹر، اونچائی 18.2 میٹر اور ٹیک آف کے وقت وزن 14 لاکھ 11 ہزار پاؤنڈ تک ہوتا ہے۔

    اس کے بھاری بھرکم وجود کو فضا میں بلند کرنے کےلیے اس میں چھ عدد دیوقامت ٹربو جیٹ انجن نصب ہیں۔

    دنیا کا یہ سب سے بڑا مال بردار طیارہ 1980 کے عشرے میں (سابق) سوویت یونین میں عسکری مقاصد کے تحت بنایا گیا تھا۔

  • مصطفیٰ کمال کا سپریم کورٹ سے بڑا مطالبہ

    مصطفیٰ کمال کا سپریم کورٹ سے بڑا مطالبہ

    چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے سندھ حکومت کی کارکردگی کو بدترین قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ سے بڑا مطالبہ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے سندھ حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ شہری کوٹے پرچالیس فیصد بھی نوکری نہیں دی جارہی ہے.

    صوبے میں تیرہ سالوں میں حکومت کرنے والوں نے کراچی کی ٹرانسپورٹ کے لئے ایک بھی نئی بس فراہم نہیں کی، ستم ظریفی یہ ہے کہ بلاول بھٹو نےکراچی کے پانی کم ہونے پر ایک لفظ نہیں بولا۔

    مصفطیٰ کمال نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ تجاوزات کے بجائے سندھ حکومت گرائی جائے، میئر اور مقامی حکومتوں کے تحت کام کرنے والےاداروں کو آئین میں شامل کیا جائے۔

    پریس کانفرنس میں چیئرمین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ وفاق 18ویں ترمیم کے بعد بہت سی چیزیں صوبوں کو دے چکا ہے، سندھ کی 5 کروڑ آبادی کو صرف42 بلین روپے مل رہےہیں، پانچ لاکھ لوگوں کو وفاق سےملنےوالےپیسےکا 58 فیصد جارہاہے۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پورےسندھ میں سرکاری ملازمین کی تعداد پانچ لاکھ ہے،جوپیسہ مل رہاہے وہ ڈیولپمنٹ کےبجائے58فیصدتنخواہوں میں جارہاہے کیونکہ 158میں سے93ارب سندھ حکومت صرف تنخواہوں اور پنشنزمیں دےگی۔

    مصطفیٰ کمال نے الزام عائد کیا کہ پنجاب تنخواہوں پر33فیصد جبکہ سندھ58فیصدخرچ کررہاہے، کراچی میں جعلی ڈومیسائل بناکرلوگوں کو نوکریاں دی جارہی ہیں۔

    مصطفی کمال نے کہا کہ واویلاہورہاہےکہ معیشت اچھی ہوگئی ہے، بتایاجارہاہےکہ ٹیکسزبہت زیادہ کلیکٹ ہوگئے اگر عام آدمی کی بات کریں تو وہ بےروزگارہورہاہے، عام آدمی پر مہنگائی کابم گررہاہے۔

    چیئرمین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں نسلہ ٹاور بنانے والے سرکاری افسران اور بلڈرز کو سزا ملنی چاہیے، غریب رہائشیوں کے ساتھ سلوک پر نظر ثانی ہونی چاہئیے جن کے گھر توڑے جارہے ہیں انکی مالی مدد ہونی چاہئیے۔