Baaghi TV

Category: کراچی

  • پیپلز پارٹی کی کرپٹ اور نااہل حکومت کی وجہ سے سندھ میں کسی کی جان مال عزت آبرو محفوظ نہیں رہی

    پیپلز پارٹی کی کرپٹ اور نااہل حکومت کی وجہ سے سندھ میں کسی کی جان مال عزت آبرو محفوظ نہیں رہی

    پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال کا خطاب۔

    پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ حکومت وقت پارلیمنٹ کے اندر اور باہر کی تمام سیاسی جماعتوں کی متفقہ فیصلے سے انتخابی اصلاحات عمل میں لائے،پیپلز پارٹی کی کرپٹ اور نااہل حکومت کی وجہ سے سندھ میں کسی کی جان مال عزت آبرو محفوظ نہیں رہی،حکومت اور اپوزیشن پاکستان میں انتخابی اصلاحات کے تاریخی موقع کو سیاسی مفادات اور سیاسی زاویے کا شکار نا ہونے دیں، انتخابی اصلاحات کے نادر موقع کو پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی، عوام الناس کا جمہوریت پر اعتماد اور اعتبار کی بحالی کے لیے استعمال کیا جائے بصورت دیگر ہماری کئی نسلیں ناقابلِ تلافی نقصان بھگتیں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ حکومت وقت پارلیمنٹ کے اندر اور باہر کی تمام سیاسی جماعتوں کی متفقہ فیصلے سے انتخابی اصلاحات عمل میں لائے۔

  • سندھ حکومت نے پرانے منصوبوں پر نئی تاریخیں ڈال دی

    سندھ حکومت نے پرانے منصوبوں پر نئی تاریخیں ڈال دی

    ‏رکن سندھ اسمبلی ‎عدیل احمد کا سندھ کے بجٹ اجلاس میں اظہار خیال.!

    "سندھ حکومت کا 14واں ناکام بجٹ بھی ایک نیب زدہ سیکریٹری خزانہ سےبنوایا گیاجسے اس وقت جیل میں ہوناچاہئے تھا، سندھ کےوزیراعلی دراصل”زیرواعلی”ہیں۔

    انہوں نے BBSYDP پروگرام کابہت ذکرکیا جو کہ ایک ناکام پروگرام ہے” ‏افسوس کی بات ہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے نام پر شروع ہونے والے نوجوانوں کے منصوبوں کے ساتھ یہ سلوک کیا جارہا ہے۔

    افسوس اس بات کا بھی ہے کہ پیپلز پارٹی کا چیرمین بھی ایک نوجوان ہے مگر انکی جماعت نوجوانوں کی پالیسیز کا یہ حال کر رہی ہے.‏ پاکستان کے 30 فیصد نوجوان نا تعلیم، نا کسی ہنر اور نا کسی نوکری میں ہیں۔

    30 لاکھ لوگ کرونا کے باعث بے روزگار ہوۓ، 63 لاکھ لوگ سندھ میں غربت کی سطح سے نیچے آۓ ہیں۔

    ہمیں بتایا جاۓ کہ ان بے روز گار نوجوانوں کے لئے سندھ حکومت کیا کر رہی ہے؟ ‏سندھ حکومت 63 لاکھ لوگوں کے لئے کیا کر رہی ہے جو غربت کی سطح سے نیچے آۓ ہیں ؟ سواۓ گدھے گننے کے

    پیپلز پارٹی جمہوریت کا نام استعمال کرتی ہے، جمہوری اقدار سے نا بلد ہے۔

    مجھے یہ یقین ہوگیا ہے کہ سندھ کا سپورٹس اینڈ یوتھ ڈیپارٹمنٹ محض سیاسی بھرتیوں کے لئے رہ گیا ہے۔‏سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے 32 منصوبےایسے ہیں جو سالہاسال سےچلتے آرہے ہیں مکمل نہیں ہوپا رہے۔

    سندھ حکومت نے پرانے منصوبوں پر نئی تاریخیں ڈال دی ہیں ۔ پرانے منصوبےنالائق سندھ حکومت سےمکمل ہو نہیں پا رہے اور 36 نئے منصوبے اعلان کر دیے۔

    پہلے پرانے تو مکمل کر لیتے نالائق اعلی.‏سندھ حکومت کےمکمل کردہ اسپورٹس کےمنصوبوں کاحال دیکھناہے تو شاہ فیصل اسٹیڈیم کاحال دیکھ لیں جوکتوں کی آماجگاہ بن گیاہے۔

    سندھ حکومت ایک منصوبہ لائی ہےنوجوانوں کا "یوکین” یعنی نوجواں خود کریں، "گورنمنٹ کین ناٹ” حکومت کے آسرے پر نہیں رہنا، نوجوان خود کریں جو کرنا ہے.‏مسلۂ یہ ہے کہ سندھ حکومت کے پاس نوجوانوں کے لئے کوئی پالیسی نہیں ہے۔

    سندھ حکومت کو کامیاب جوان کے طرز پر وفاق سے سیکھ کر نوجوانوں کے لئے پالیسی لانی ہوگی

    ہمارے زیرو اعلی صاحب نے 400 ارب مالیت کے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے منصوبوں کا ذکر کیا.‏پیپلز پارٹی کا پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے منصوبوں کا ماضی بہت خراب ہے۔

    1994 کے آئی پی پیز معاہدے ہوں یا 2008 کےرینٹل پاور پراجیکٹس انکا خمیازہ اس غریب عوام کوبھگتنا پڑ رہاہے۔

    آج وزیر اعظم عمران خان کو انکے لگواۓجرمانوں کو معاف کروانا پڑ رہاہے.‏کار کے کی طرف سے 1.2 بلین ڈالر کا جرمانہ بھی پیپلز پارٹی کا دیا ہوا تحفہ تھا جسے وزیر اعظم عمران خان نے معاف کروایا ہے۔

    اکنامسٹ انفرا سکوپ 2018 کی رپورٹ میں سندھ حکومت کے لئے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ سندھ حکومت *کنٹنجنٹ لائیبیلیٹیز* کو پوشیدہ رکھ رہی ہے.‏ایک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا منصوبہ پیپلز پارٹی کا نوری آباد پاور پلانٹ ہےجسکا پرائیوٹ پارٹنر اومنی گروپ ہے.

    اسی نوری آباد پاور پلانٹ میں ہمارے وزیرِ اعلی صاحب نیب کو مطلوب ہیں یہ بھی ایک ناکام، نیب زدہ منصوبہ ہے۔

    جو سندھ کی عوام کو بھگتنا پڑے گا.‏ہمیں یہ خدشہ ہے کہ ماضی کی طرح پیپلز پارٹی کے یہ 400 ارب کے منصوبے بھی عوام پر بوجھ ثابت ہونگے۔2023 میں سندھ میں جب تحریک انصاف کی حکومت آئی گی تو یہ منصوبے ہمیں بھگتنے پڑیں گے.

  • انتخابی  اصلاحات کے لیے فی الفور  آل پارٹیز اجلاس طلب کیا جائے ، سید مصطفیٰ کمال

    انتخابی اصلاحات کے لیے فی الفور آل پارٹیز اجلاس طلب کیا جائے ، سید مصطفیٰ کمال

    انتخابی اصلاحات کے لیے فی الفور آل پارٹیز اجلاس طلب کیا جائے ، سید مصطفیٰ کمال

    باغی ٹی وی :نارتھ ناظم آباد ریزیڈنسی کمیٹی کی دعوت پر چئیرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال کی بلاک این نارتھ ناظم آباد میں علاقہ معزیزین اور تاجر برادری کے نمائندوں سے خطاب کیا . انہوں نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن پاکستان میں انتخابی اصلاحات کے تاریخی موقع کو سیاسی مفادات اور سیاسی زاویے کا شکار نا ہونے دیں،

    انتخابی اصلاحات کے نادر موقع کو پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی، عوام الناس کا جمہوریت پر اعتماد اور اعتبار کی بحالی کے لئے استعمال کیا جائے، بصورتِ دیگر ہماری کئی نسلیں ناقابلِ تلافی نقصان بھگتیں گی، حکومت وقت پارلیمنٹ کے اندر اور باہر کی تمام سیاسی جماعتوں کی متفقہ فیصلے سے انتخابی اصلاحات عمل میں لائے، پیپلز پارٹی 13 سالوں سے سندھ میں برسر اقتدار ہے، پچھلے 10 سال میں این ایف سی کی مد میں 8 ہزار 342 ارب روپے ملنے کے باوجود سندھ تباہ و برباد ہے۔

    پاک سر زمین پارٹی حکومت وقت سے مطالبہ کرتی ہے کہ انتخابی اصلاحات کے حصول کے لئے فی الفور آل پارٹیز کانفرنس طلب کی جائے، جس میں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر موجود تمام سیاسی جماعتوں کی متفقہ رائے کیساتھ انتخابی اصلاحات کے لئے قانون سازی کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج موجودہ اور سابقہ وزرائے اعظم، وزرائے اعلیٰ، وزراء اور مشیران کی سیاسی جماعتیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ پاک سر زمین پارٹی قوم کی واحد امید بن کر ابھر رہی ہے۔

  • کراچی میں بزرگ خاتون پر بدترین تشدد کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

    کراچی میں بزرگ خاتون پر بدترین تشدد کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

    ویسٹ، سرجانی ٹاؤن سیکٹر 5D میں بزرگ خاتون پر بدترین تشدد کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار۔

    ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتارکر لیا۔

    باغی ٹیوی کی رپورٹ کے مطابق امروز مورخہ 22 جون 2021 کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائیرل ہوئی جس میں ملزم بمعہ دیگر خواتین کے ضعیف العمر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا رہا تھا۔

    ایس ایس پی صاحبہ ویسٹ کے احکامات پر ایس ایچ او سرجانی نے کاروائی کرکے واقعہ کے مرکزی ملزم عمران عرف مانی کو گرفتار کیا۔

    متاثرہ خاتون یا انکے اہل خانہ کی جانب سے قانونی کاروائی کے لئے تاحال پولیس سے رابطہ نہیں کیا گیا۔

    متاثرہ خاتون یا انکے اہل خانہ کے رابطہ نہ کرنے پر ویڈیو ایویڈینس کی موجودگی میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔

    متاثرہ خاتون گھر چھوڑ کر نامعلوم مقام پر شفٹ ہو گئی ہیں ویسٹ پولیس کی جانب سے متاثرہ خاتون کی تلاش جاری ہے۔

  • سندھ حکومت کا کراچی  کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک ہے

    سندھ حکومت کا کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک ہے

    ‏صدر تحریک انصاف کراچی خرم شیر زمان نے گذشتہ روز سندھ اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے کہا
    وزیراعلی سندھ کہتے ہیں گلیوں محلوں میں کام وزیراعظم کیوں کروارہےہیں، وزیراعلی صاحب،اگر وزیراعظم کواپنے MNAs MPAs کےذریعےکام کرواناپڑا تووہ آپکی ناکامی ہے۔

    ہم نےاب تک 9.5ارب روپےکا کام صرف گلیوں محلوں میں کروایاہے جسکی انہیں تکلیف ہے۔

    ‏پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کا کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک ہے، ایک طرف کراچی کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو نوکری نہیں دی جاتی اور دوسری طرف یہاں اداروں میں کرپشن ان کے سائے تلے ھے. ‏

    وزیراعظم کی جانب سے کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کےہونےسے بھی تکلیف ہورہی ہے انہیں جوشہر پورے سندھ کو پالتا اسکے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیوں؟

    13سالوں میں یہ نالائق اعلیٰ کراچی کوایک بس نہیں دےسکا 13 سالوں میں کراچی کی سڑکوں کوکوڑے دان بنادیا گیا۔

    صدر تحریک انصاف کراچی خرم شیر زمان نے کہ ‏کراچی کےپڑھےلکھے نوجوان سندھ میں نوکری نہیں لےپاتےکیونکہ انکےپاس سندھ کا جیالا ہونے کا ثبوت نہیں۔

    کراچی کےلوگوں کےساتھ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کےلوگوں نےفراڈکیے، لوگوں کی خون پسینےکی کمائی مسماراورکرپٹ عہدیداران آج بھی عیش وعشرت کی زندگی گزاررہے۔

    صدر تحریک انصاف کراچی خرم شیر زمان کہتے ہیں ‏جب بمبینو سینما کے ٹکٹ بلیک کرنے والا سندھ کی زمین بیچ رہا تھا کہاں تھے یہ حکومت میں بیٹھے پہریدار، ایک ایک کے کالے کرتوتوں کو سامنے لاتے رہیں گے.

  • سی ٹی ڈی افسر راجہ عمر خطاب پر دہشت گرد حملے کا خطرہ، الرٹ جاری

    سی ٹی ڈی افسر راجہ عمر خطاب پر دہشت گرد حملے کا خطرہ، الرٹ جاری

    محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی) کے افسر راجہ عمر خطاب پر دہشت گرد حملے کا خطرہ سامنے آیا ہے، متعلقہ ادارے نے الرٹ جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بدامنی پھیلانے کے لیے ملک دشمن عناصر پھر جال بننے لگے لیکن دہشت گردوں کے ناپاک عزائم ہمیشہ کی طرح خاک ہوں گے۔ سی ٹی ڈی افسر راجہ عمر خطاب پر دہشت گرد حملے کے خطرے کے پیش نظر متعلقہ ادارے کی جانب سے الرٹ جاری کردیا گیا۔

    آئی جی سندھ آفس سے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو خط لکھا گیا ہے جس پر ایڈیشنل آئی جی نے کاونٹرٹیرارزم ڈپارٹمنٹ کو بھی خط لکھ دیا۔

    خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں چھپے شاکر اللہ نے2گروپس تشکیل دیے ہیں، ٹارگٹ کلنگ ٹیم کو بدامنی پھیلانے کے احکامات ملے ہیں، عاصم کیپری کے بھائی عمیرکیپری کو مذہبی رہنماؤں کو ٹارگٹ کاٹاسک ملا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شاہد تھیلےوالا اور محسن کا گروپ سی ٹی ڈی افسرعمر خطاب کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ ناخوشگوار صورت حال سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات کو مؤثر بنایا جائے

  • کریڈٹ کارڈ فراڈ میں ملوث بینک ملازمین ودیگر پرمشتمل گروہ بے نقاب

    کریڈٹ کارڈ فراڈ میں ملوث بینک ملازمین ودیگر پرمشتمل گروہ بے نقاب

    فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے کریڈٹ کارڈ فراڈ میں ملوث بینک ملازمین ودیگر پرمشتمل گروہ بے نقاب کردیا، اب تک 60 سے زائد متاثرہ شہریوں سامنے آ چکےہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے کارروائی کی اور نجی بینک کے3ملازمین کو گرفتار کرلیا، ملزمان کریڈٹ کارڈفراڈ کے ذریعے شہریوں سے رقم بٹورتے تھے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اب تک 60 سے زائد متاثرہ شہریوں سامنے آ چکےہیں، گرفتار ملزمان کا گروہ انتہائی ہوشیاری سے جعلسازی کیاکرتا تھا.

    فراڈ میں نجی بینک ملازمین سمیت گروہ میں کوریئرکمپنی کا ڈلیوری بوائے اور ایجنٹ بھی شامل ہیں۔

    حکام کے مطابق گروہ 2 سال سے فراڈ کی وارداتیں کررہاتھا، گروہ کے کارندے کریڈٹ کارڈ شہریوں کے قومی شناختی کارڈ پر بنواتے اور کورئیر کمپنی کا ملازم کریڈٹ کا خود ہی رکھ کر گروہ کے حوالےکرتا تھا.

    جبکہ نجی بینک ملازم جعلی دستخط کرتا اور خفیہ معلومات شیئرکرتاتھا۔گروہ میں نجی بینک کے کریڈٹ کارڈ ڈیپارٹمنٹ کا سیلز سیکشن کا افسربھی شامل تھا.

    اب تک متاثرہ شہریوں کی ایک کروڑسےزائد رقم نکالی جاچکی ہے، نجی بینک افسرکی ذمہ داری جعلی دستاویزات کی تصدیق کرنا ہوتی تھی، کوریئرکمپنی کا ملازم شناختی کارڈ کی تصدیق اور دستاویزات حاصل کرتاتھا۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ہر کریڈٹ کارڈ کی زیادہ سے زیادہ لمٹ پر یہ رقم نکالا کرتے تھے ،کیس سے جڑے 3 ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزیدکی گرفتاری کی کوششیں کی جارہی ہے۔

  • آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا کل ملک بھر میں تیل کی ترسیل بند کر کے ہڑتال کا اعلان

    آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا کل ملک بھر میں تیل کی ترسیل بند کر کے ہڑتال کا اعلان

    آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا 24جون سے ملک بھر میں تیل کی ترسیل بند کرکے ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔آئل ٹینکرزکنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر عابداللہ آفریدی نے اپنے آفس میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوگرا کی جانب سے کمرشل اورغیر قانونی لوڈنگ پر پابندی ہے اسکے باوجود انہیں روکا نہیں جارہا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ24جون سے ملک بھر میں تیل کی ترسیل بند کرکے ہڑتال کررہے ہیں 18جولائی 2020 ء میں سابق وزیر پیٹرولیم کی سربراہی میں میٹنگ میں ان تمام معاملات کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ لیکن مسائل حل نہیں ہوسکے۔اٴْن کا کہنا تھا کہ جس بھی کمپنی کا ٹینکر ہواپنے نزدیکی ڈپو سے قانونی طورپر فلنگ کرنے کا اختیار رکھتاہے۔
    ہمارے کنٹریکٹر کے فلنگ کے معاہدے ہیں لیکن ہمارا کرایہ پرائیوٹ ٹینکرز لے رہے ہیں۔

    جنرل سیکریٹری آئل ٹینکرز کنٹریکٹر شعیب اشرف کا کہنا تھا کہ وائٹ آئل پائپ لائن منصوبے میں آئل ٹینکرز کو روڈ شئیر فراہم کیا جائے نئے جدید آئل ٹینکرز کی تیاری کرکے کروڑوں کی سرمایہ کاری کررکھی ہے۔جس بھی کمپنی کا ٹینکر ہواپنے نزدیکی ڈپو سے قانونی طورپر فلنگ کرنے کا اختیار رکھتاہے لیکن پرائیوٹ ٹینکرز کراچی سے ٹینک لاری فلنگ کرکے پورے پاکستان لے جارہے ہیں۔ہمارے کنٹریکٹر کے فلنگ کے معاہدے ہیں لیکن ہمارا کرایہ پرائیوٹ ٹینکرز لے رہے ہیں.

  • پیپلز پارٹی کی کرپٹ اور نااہل حکومت کی وجہ سے سندھ میں کسی کی جان مال عزت آبرو محفوظ نہیں رہی : سید مصطفی کمال

    پیپلز پارٹی کی کرپٹ اور نااہل حکومت کی وجہ سے سندھ میں کسی کی جان مال عزت آبرو محفوظ نہیں رہی : سید مصطفی کمال

    پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن پاکستان میں انتخابی اصلاحات کے تاریخی موقع کو سیاسی مفادات اور سیاسی زاویے کا شکار نا ہونے دیں، انتخابی اصلاحات کے نادر موقع کو پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی، عوام الناس کا جمہوریت پر اعتماد اور اعتبار کی بحالی کے لیے استعمال کیا جائے بصورتِ دیگر ہماری کئی نسلیں ناقابلِ تلافی نقصان بھگتیں گی۔
    حکومت وقت پارلیمنٹ کے اندر اور باہر کی تمام سیاسی جماعتوں کی متفقہ فیصلے سے انتخابی اصلاحات عمل میں لائے۔ پیپلز پارٹی 13 سالوں سے سندھ میں برسر اقتدار ہے، پچھلے 10 سال میں این ایف سی کی مد میں 8 ہزار 342 ارب روپے ملنے کے باوجود سندھ تباہ و برباد ہے، حد تو یہ ہے کہ سندھ میں ویکسین نا ملنے کی وجہ سے بچے کتے کے کاٹنے سے مر رہے ہیں۔
    پیپلز پارٹی کی کرپٹ اور نااہل حکومت کی وجہ سے سندھ میں کسی کی جان مال عزت آبرو محفوظ نہیں رہی۔

    عوامی فلاح کے کوئی کام نظر نہیں آتا۔ پیپلز پارٹی نے صوبے کو 91 فیصد ریونیو دینے والے سندھ کے دارالخلافہ کراچی کو بدترین تعصب کا نشانہ بنایا ہوا ہے جبکہ دوسری جانب میاں نواز شریف اپنے لیے تو احتجاج کرتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا گیا لیکن پنجاب بھر کے 56 ہزار بلدیاتی نمائندوں کو مدت ختم ہونے سے پہلے یک جنبشِ قلم فارغ کرنے پر ایک بار بھی آواز نہیں نکالی۔
    انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی عوامی مسائل کے حل کے لیے اصلاحات اور موثر قانون سازی کے عمل پر یقین رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پاک سر زمین پارٹی حکومت وقت سے مطالبہ کرتی ہے کہ انتخابی اصلاحات کے حصول کے لیے فی الفور آل پارٹیز کانفرنس طلب کی جائے جس میں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر موجود تمام سیاسی جماعتوں کی متفقہ رائے کیساتھ انتخابی اصلاحات کے لیے قانون سازی کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ اور سابق وزراء اعظم، وزراء اعلیٰ، وزراء اور مشیران کی سیاسی جماعتیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ پاک سر زمین پارٹی قوم کی واحد امید بن کر ابھر رہی ہے ۔

  • رینجرز اور پولیس نے بحریہ ٹاؤن میں توڑپھوڑ میں ملوث 11 ملزمان گرفتار کر لیے

    رینجرز اور پولیس نے بحریہ ٹاؤن میں توڑپھوڑ میں ملوث 11 ملزمان گرفتار کر لیے

    رینجرز اور پولیس نے بحریہ ٹاؤن میں لوٹ مار،جلاؤگھیراؤ ،توڑپھوڑ اور خوف وہراس پھیلانے میں ملوث اب تک 11 ملزمان گرفتارکرلیے۔
    ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر بحریہ ٹاؤن کراچی میں حالیہ دہشت گردی کے دوران لوٹ مار،جلاؤ گھیراؤ،توڑ پھوڑاور خوف وہراس پھیلانے میں ملوث گیارہ ملزمان گرفتارکرلیے،6 ملزمان پرویزاحمد بگھیو،عبدالرؤف کاٹھیو،حبیب الرحمن گولو گنواس ،علی حسن پلیجو،صنعان قریشی اور صدرالدین تھیم کو پہلے ہی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ،جبکہ ابھی گرفتارکیے گئے 5ملزمان امیر احمد عباسی ،معشوق علی ،شفقت علی عرف کامریڈ عرف دیشی،پرویز علی اریجواور حیدر عباس ہیں،ترجمان کے مطابق ملزمان نے منصوبہ بندی کے تحت اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ بحریہ ٹاؤن میں داخل ہوئے،ملزمان کے پاس لوہے کے پائپ،ڈنڈے اور آگ لگانے کا مواد بھی موجود تھا،ملزمان نے اے ٹی ایم مشین سمیت سامنے آنے والی ہرچیز کوتوڑپھوڑ کا نشانہ بنایا،ملزمان نے برگرکنگ (فاسٹ فوڈ) کو لوٹنے کے بعد نظر آتش کیا اور سوزوکی شورم کو بھی آگ لگائی جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں جل کر خاکستر ہوگئیں،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو واضح طور پردیکھا جاسکتاہے،ملزمان کی تصاویر اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کے بعد رینجرز اور ایس ایس پی ملیر نے تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے واقعے کے محرکات کا جائزہ لیتے ہوئے تکنیکی ثبوت اور انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکرلیا،گرفتارملزمان کی نشاندہی پر ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں،گرفتارملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔