Baaghi TV

Category: کراچی

  • سفری پابندی کے خاتمے کے بعد کورونا ٹیسٹ کیلئے لیباریٹریز کی فہرست جاری

    سفری پابندی کے خاتمے کے بعد کورونا ٹیسٹ کیلئے لیباریٹریز کی فہرست جاری

    کینیڈا کی جانب سے پاکستان پر عائد سفری پابندی کے خاتمے کے بعد قومی ایئرلائن نے کورونا ٹیسٹ کیلئے لیباریٹریز کی فہرست جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن(پی آئی اے) نے کینیڈا جانے کے لیے مسافروں کے کوروناٹیسٹ سے متعلق لیباریٹریز کی فہرست جاری کی ہے۔ 25 مستندلیباریٹریز کی کوروناوائرس ٹیسٹ قابل قبول ہوگی۔

    پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کراچی کے 12لیباریٹریز واسپتالوں سے کورونا ٹیسٹ کرائے جاسکتے ہیں۔ کینیڈا جانے والے مسافروں کو فلائٹ سے72 گھنٹے قبل ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا۔

    کینیڈا جانے والے مسافر لیاقت نیشنل، آغا خان، ضیا الدین، پٹیل اسپتال اور بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل اسپتال سے کورونا وائرس ٹیسٹ کرواسکتے ہیں۔

    اسی طرح لاہور کی 3، اسلام آباد کی 8 راولپنڈی اور ملتان کی ایک لیباریٹریز کو بھی پی آئی اے نے کینیڈا کی پروازوں کے لیے کورونا ٹیسٹ کے لیے فہرست میں شامل کرلیا۔ خیال رہے کہ کینیڈا نے پاکستان پر عائد سفری پابندیاں ختم کردی ہیں۔ قومی ایئرلائن آج سے ہی پروازیں آپریٹ کرے گی۔

    قومی ایئرلائن کو کینیڈین حکام کی براہ راست پروازوں کے لیے ہدایات موصول ہوئی اور تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں۔

  • پاکستان کسٹمز کی ایک کامیاب کاروائی، 94 لاکھ مالیت کی ہیروئن  اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

    پاکستان کسٹمز کی ایک کامیاب کاروائی، 94 لاکھ مالیت کی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

    کراچی:پاکستان کسٹمز کراچی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ ڈپارچر لاؤنج پر ایک کامیاب کارروائی میں پاکستان سے 94 لاکھ روپے مالیت کی 940 گرام اعلی کوالٹی کی ہیروئن بحرین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

    باغی ٹیوی کی رپورٹ کے مطابق حکام نے گلف ایئرویز کی پرواز 753 GF سے بحرین جانے والے پاکستانی مسافرکے سوٹ کیس سے ہیروئن برآمد کی۔
    ثاقب اللہ نامی مسافر کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے جس کا سوٹ کیس اسکیننگ بیلٹ سے کلئیر ہوچکا تھا لیکن کسٹم حکام نے شک کی بنیاد پر اسے روکا۔

    کسٹم حکام نے اس سے سوالات کیے تو ملزم گھبرا گیا اور تسلی بخش جواب نہ ملنے پر کسٹم حکام نے اس کے سوٹ کیس کی جانچ پڑتال کی تو سوٹ کیس کے سائیڈ وال میں انتہائی مہارت کے ساتھ 940 گرام ہیروئن چھپائی گئی تھی۔

    کسٹم حکام نے مسافر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا اور مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد ملزم سے مزید تفتیش کا آغاز کردیا۔

  • بھارت سے تربیت یافتہ 2 دہشت گرد گرفتار

    بھارت سے تربیت یافتہ 2 دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی نے بھارت سے تربیت یافتہ دو دہشت گردوں کو میر پور خاص سے گرفتار کرلیا، ملزمان نے واسع جلیل اور انیس ایڈووکیٹ سے رابطوں کا انکشاف کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمرشاہد نے سول لائن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم لندن گروپ کے گرفتار دہشت گردوں نے انکشافات کئے اور کچھ ایم کیوایم لیڈرزکےنام بھی بتائےتھے.

    سی ٹی ڈی میرپور خاص نےاس تناظر میں اہم کارروائی کی ہے، جہاں رات گئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ بھی ملا، جس میں اینٹی ایئر کرافٹ گن سمیت دیگر اسلحہ شامل ہیں۔

    عمرشاہد نے بتایا کہ ملزمان کےمطابق بانی ایم کیو ایم کی پالیسی تھی کارکنوں کوانڈیابھیجناہے، گرفتارملزمان بھی انڈیا سےتربیت حاصل کرچکے ہیں.

    جبکہ گرفتارافراد نے واسع جلیل ودیگر سے رابطے کا انکشاف کیا اور 2ایم کیو ایم کے بڑے لیڈر تھے، جو انڈیا لڑکے بھیجنے کی ذمہ داری رکھتے تھے۔

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ بانی ایم کیوایم کی اےپی ایم ایس او،اندرون سندھ کےلڑکوں کوانڈیابھیجنےکی منصوبہ بندی تھی، کچھ لڑکوں نے انڈیا کے مختلف شہروں میں جانےاوروہاں ٹریننگ لینےکااعتراف کیا.

    ملزمان کامقصدبارڈرسےاسلحہ اوردیگرسامان منتقل کرناتھا ، ملزموں کوعسکری تربیت کےساتھ اونٹ چلانے کی بھی تربیت دی گئی۔

    پریس کانفرنس میں واسع جلیل پردہشت گردی کےالزامات پرمشتمل آڈیوبھی سنائی گئی ، عمرشاہد نے کہا کہ اب تک گرفتاریوں میں 2اہم نام انیس ایڈووکیٹ اور واسع جلیل سامنےآئے.

    انیس ایڈووکیٹ کوبلاکر تفتیش کی گئی، گرفتار ملزم نعیم نےتہران میں انیس ایڈووکیٹ سےملنےکاانکشاف کیا، انیس ایڈووکیٹ کودوبارہ بلایاجائےگا، ان کوملک چھوڑنےسےمنع کیاہے ، حقائق مزیدسامنےآئیں توچالان کیاجائے گا۔

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ انیس ایڈووکیٹ سےمتعلق اہم ثبوت ملاہے، انیس ایڈووکیٹ کے پاس لڑکوں کوعسکری تربیت دینے کے لئے بیرون ملک بھیجنے کا ٹاسک تھا، ان کو مزیدایک سے2 روزمیں بلایاجائے گا اور جب مناسب سمجھیں گے گرفتاربھی کرلیں گے ، یہ تفتیشی افسر کی صوابدید ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ انیس ایڈووکیٹ اس وقت ملک سےباہرنہیں جاسکتے ، ان کی کچھ مشکوک بینک ٹرانزیکشنزبھی سامنےآئی ہیں، ممکن ہے کہ انیس ایڈووکیٹ کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کیا جائے۔

    عمرشاہد کاکہنا تھا کہ ہم واسع جلیل کووطن لانےکی بھی کوشش کررہےہیں ،، وہ اس وقت امریکامیں ہے،اس حوالےسےخط وکتابت کاسلسلہ سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری ہے۔

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ فی الوقت فاروق ستارکےلئےہمارےپاس مزیدسوالات نہیں اس لئےانہیں نہیں بلایا، ڈاکٹرفاروق ستار پر جوشکوک وشبہات تھے ان پرسوالات ہوئےتھے، ڈاکٹرفاروق ستارکو مزید بلانے کی ضرورت فی الحال پیش نہیں آرہی۔

  • وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی سے گجرنالہ متاثرین کے وفد کی ملاقات

    وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی سے گجرنالہ متاثرین کے وفد کی ملاقات

    وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی سے گجرنالہ متاثرین کے وفد کی ملاقات۔

    وفد میں ارم یاسمین، عابد اصغر، ایڈوکیٹ خواجہ محمد الطاف، اسد اللہ خان، شمس شاہ، ہیمو علی، ارسلان اورنگی، محمد منیر، خرم علی و دیگر شامل تھے۔

    اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سینٹرل ایم بی دھاریجو بھی موجود تھے۔

    ملاقات میں متاثرین نے گجرنالہ پر آپریشن کے باعث ان کے سینکڑوں مکانات منہدم ہونے اور اس کے نتیجہ میں ان کے ہزاروں افراد کھلے آسمان تلے آجائے کے حوالے سے صوبائی وزیر کو تفصیلات بتائیں۔

    سندھ حکومت کی بھرپور کوشش ہوگی کہ متاثرین کی مستقل بحالی کے لئے فوری اقدامات کرے اور ان متاثرین کو معاوضہ ادا کیا جاسکے۔
    ہماری کوشش ہوگی کہ کم سے کم گھروں کو توڑا جائے اور جو گھر نالہ کو متاثر نہیں کرتے انہیں منہدم ہونے سے بچایا جاسکے۔

    سعید غنی نے مزید کہا کہ میں اس حوالے سے وزیر اعلٰی سندھ اور سندھ کابینہ میں اس معاملہ کو رکھوں گا اور کوشش ہوگی کہ متاثرین کی مستقل بحالی ممکن ہوسکے۔

  • سندھ پولیس کی وردی میں چور،متاثرین کے سامان کا صفایا

    سندھ پولیس کی وردی میں چور،متاثرین کے سامان کا صفایا

    الہ دین پارک پر مسمار شدہ دکانوں پر تعینات پولیس اہلکار.مسمار شدہ دکانوں کا سامان چوری کرکے فروخت کرنے لگے.دکانداروں نے پولیس اہلکار کو سی سی ٹی وی کیمرہ چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا.

    الہ دین پارک میں مسمار کی گئی دکانوں میں موجود سامان کی مبینہ چوری کرنے کے الزام میں پولیس اہلکار کو دکانداروں نے پکڑلیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ویڈیو میں دیکھا گیا کہ دکان داروں نے ایک پولیس اہلکار کو پکڑا جس نے وہاں انتظامیہ کے دفتر میں لگے کیمرے نکال لیے تھے۔

    ویڈیو میں پولیس اہلکار ہاتھ جوڑتے ہوئے ویڈیو بنانے والے شہری کے پاؤں بھی پکڑنے کی کوشش کر رہا تھا۔

    دکانداروں کا کہنا تھا کہ یہ پولیس اہلکار ایک روز قبل سپریم کورٹ کے حکم پر توڑی جانے والی دکانوں میں سے ایک دکان میں موجود کپڑے کے تھیلے بھی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔

  • معروف قوال امجد صابری کو مداحوں سے بچھڑے 5 برس بیت گئے

    معروف قوال امجد صابری کو مداحوں سے بچھڑے 5 برس بیت گئے

    معروف قوال امجد صابری کی 5 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : امجد صابری نے 23 دسمبر 1970 کو کراچی میں معروف قوال صابری گھرانے میں آنکھ کھولی، ان کے والد غلام فرید صابری بھی قوالی کی دنیا کا مشہور نام تھےامجد صابری نے 1988 میں فنی سفر کا آغاز کیا اور اپنی بہترین آواز اور انفرادیت کی وجہ سے سب کے دلوں میں گھر کرلیا۔

    مجھے یقین نہیں آرہا کہ بابا کے انتقال کو پانچ سال گُزر گئے ہیں حورین صابری

    امجد صابری نے ناصرف پاکستان میں قوالیوں کو جلا بخشی بلکہ لندن، امریکا اور بھارت سمیت 17میں اپنی آواز کا جادو بکھیرا اپنے والد غلام فرید صابری کے انتقال کے بعد امجد صابری ایک نئے روپ میں ابھر کر سامنے آئے اور انھوں نے باقاعدہ قوالی کا آغاز اسی کلام ’’تاجدار حرم‘‘ سے کیا جو ماضی میں ان کے والد اور چچا کو بام عروج پر پہنچا چکا تھا۔

    امجد صابری 5 برس قبل 22 جون کو رمضان المبارک کے دوران ایک نجی ٹی وی چینل کی ٹرانسمیشن میں شرکت کے لیے جارہے تھے کہ لیاقت آباد میں گھر سے کچھ فاصلے پر انہیں گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔

    بابا! آپ کے بغیر زندگی گُزرنا بہت مشکل ہے پریسا صابری
    ماہرہ خان کا معروف قوال امجد صابری کو خراج عقیدت
  • بحرین ہیروئین سمگل کرنے والا مسافر گرفتار

    بحرین ہیروئین سمگل کرنے والا مسافر گرفتار

    کراچی: پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ ڈپارچر لاؤنج پر ایک کامیاب کارروائی میں پاکستان سے 94 لاکھ روپے مالیت کی 940 گرام اعلی کوالٹی کی ہیروئن بحرین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادیا گئ.

    کسٹمز حکام نے گلف ایئرویز کی پرواز 753-GF سے بحرین جانے والے پاکستانی مسافرکے سوٹ کیس سے ہیروئن برآمد کی۔ثاقب الله نامی مسافر کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے، جس کا سوٹ کیس اسکیننگ بیلٹ سے کلئیر ہوچکا تھا لیکن کسٹم حکام نے شک کی بنیاد پر اسے روکا۔کسٹم حکام نے اس سے سوالات کیے تو ملزم گھبرا گیا اور تسلی بخش جواب نہ ملنے پر کسٹم حکام نے اس کے سوٹ کیس کی جانچ پڑتال کی تو سوٹ کیس کے سائیڈ وال میں انتہائی مہارت کے ساتھ 940 گرام ہیروئن چھپائی گئی تھی۔کسٹم حکام نے مسافر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا اور مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد ملزم سے مزید تفتیش کا آغاز کردیا۔

  • سینیٹر عثمان کاکڑ کے سانحہ ارتحال پرشیخ الحدیث مولانا نورالحق کا اظہار تعزیت

    سینیٹر عثمان کاکڑ کے سانحہ ارتحال پرشیخ الحدیث مولانا نورالحق کا اظہار تعزیت

    جمعیت علماء اسلام ضلع جنوبی کراچی کے امیرشیخ الحدیث مولانا نورالحق نے سینیٹر عثمان خان کاکڑ کے سانحہ ارتحال پر اپنے گہرے رنج ودکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر عثمان کاکڑ کی ناگہانی موت نے پوری قوم کو افسردہ کردیا ہے،مرحوم عثمان کاکڑ جہد مسلسل اور حق گوئی کی داستان تھے،وہ ایک با اصول اور باکردار شخص تھے،جمہوریت اور آئین کیلئے انکی خدمات ناقابل فراموش ہیں، جمہوریت کیلئے اور بلوچستان کے حقوق کیلئے ہمیشہ آواز اٹھانے پر ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان کی زندگی نظریاتی جدوجہدپر یقین رکھنے لے کارکنان کیلئے مشعل راہ ہے، ہم سینیٹر عثمان خان کاکڑکے اہل خانہ سمیت تمام لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں،دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے،جے یو آئی ضلع جنوبی کے جملہ کارکن اور عہدیداران غم کی اس گھڑی میں سوگوارخاندان اور قائدین وکارکنان پختون خواہ میپ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

  • دو دہائیوں سے سندھ حکومت میں کرپشن کا بازار،عوامی طوفان آیا تو رکے گا نہیں،امبردانش

    دو دہائیوں سے سندھ حکومت میں کرپشن کا بازار،عوامی طوفان آیا تو رکے گا نہیں،امبردانش

    دو دہائیوں سے سندھ حکومت میں کرپشن کا بازار،عوامی طوفان آیا تو رکے گا نہیں،امبردانش
    باغی ٹی وی :کراچی میں سندھ حکومت کی کارکردگی اس قدر خراب اور بری ہوچکی ہے کہ ہر طرف سے آوازیں‌اٹھنے لگی ہیں‌. ایسی ہی آواز امبر دانش کی ہے جس نے سندھ حکومت کے کراچی کے اندر تجاوزات ختم کرنے اور نالے کی توسیع کے حوالے سے آواز اٹھائی ہے .

    ان کا کہنا تھا کہ کیا بات ہے کہ سپریم کورٹ کو سندھ حکومت کے انتظامی مسئلے پر خود بات کرنا پڑی. سندھ حکومت جو دو دھائیوں کے قریب سندھ پر براجمان ہے ا س نے سندھ اور کراچی میں ہر شعبے میں کرپشن کا بازار گرم کررکھا ہے . اور اس بات کو چیف جسٹس بھی کہہ چکے ہیں . ان کو عوام کا کیوں‌ ذرہ بھی خیال نہیں ہے

    امبر دانش کا کہنا تھا کہ کراچی میں اگر ہر طرف سے پریشر اور تنقید پر کچھ کام شروع کرہی لیا گیا ہے تو تجاوزات کے سلسسلے میں جو لوگ متاثر ہوئے ہیں ان کو کوئی متبادل یا معاوضہ نہیں‌دیا جارہا .اس وقت جو آپریشن شروع ہوئے ہیں‌ جیسے گجر نالہ ، اورنگی نالہ یا لیاری ندی کو وسیع کر نے کے لیے جو آپریشن کیا گیا اس میں تجاوزات کو گرا کر متاثرین کو کچھ نہیں‌دیا گیا .

    حکومت اس پر سٹے آرڈر پر سٹے آرڈر لیتی رہی، لیکن کراچی کا سارا فنڈ اور اتنطامی معاملات اپنے پاس ہونے کے بعد انہوں نے کچھ بھی عوام پر خرچ نہیں کیا .جب کہ اس سے پہلے مصطفیٰ‌کمال اور نعمت اللہ خان کے زمانے میں ایسا ہوتا رہا .
    امبر کا کہنا تھا کیا جو متاثر ہیں ان کا کارڈ جعلی ہے یا وہ پاکستان کے شہری نہیں ہے . ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے .ریاست مدینہ کے خلیفۃ المسلمین کو اگر تھوڑا سا خیال ہے تو ان شہریوں کا بھی کچھ سوچیں‌، سندھ حکومت نے بالکل ہی ان کو فراموش کردیا ہے . اور اگر ان لوگوں کے مسائل نہ حل کیے گئے تو ایسا طوفان آئے گا پھر اس سے نہیں رکے گا.

  • کراچی کی سبزی و فروٹ منڈی میں روزانہ ایک لاکھ روپے کی جعلی کرنسی کا استعمال

    کراچی کی سبزی و فروٹ منڈی میں روزانہ ایک لاکھ روپے کی جعلی کرنسی کا استعمال

    کراچی کی سبزی اور فروٹ منڈی میں روزانہ لگ بھگ ایک لاکھ روپے کی جعلی کرنسی استعمال کی جارہی ہے جس کا نقصان آڑھتیوں اور کاروباری افراد کو ہو رہا ہے۔
    کراچی مارکیٹ کمیٹی کے عہدے دار آصف احمد کے مطابق کراچی کی سبزی منڈی اور فروٹ منڈی میں لگ بھگ پانچ ہزار آڑھتیں اور دکانیں ہیں جہاں روزانہ کروڑوں روپے کا کاروبار ہوتا ہے۔
    انہوں نے بتایا کہ ان کی اپنی آڑھت پر روزانہ ایک ہزار روپیہ اور پانچ سو روپے کے نوٹوں کی شکل میں تین سے چار ہزار روپے کے جعلی نوٹ پکڑے جاتے ہیں۔ جنہیں وہ اپنا نقصان برداشت کر کے کینسل کر دیتے ہیں تاکہ کسی غریب کے ہاتھ نہ لگیں۔
    انہوں نے بتایا کہ یہی صورتحال ہر آڑھتی اور دکاندار کے ساتھ ہے۔
    انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اناڑی شخص تو دن میں بھی ان نوٹوں کو نہیں پہچان سکتا لیکن رات کی تاریکی میں اچھے خاصے ماہر بھی دھوکا کھا جاتے ہیں اور دن میں جب یہ نوٹ بینکوں میں جاتے ہیں تو پکڑے جاتے ہیں۔
    آصف احمد نے بتایا کہ روزانہ ہر دکاندار اس طرح کا نقصان برداشت کرنے پر مجبور ہے، جعلی نوٹوں کا دھندا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنا ضروری ہے۔