Baaghi TV

Category: کراچی

  • شہر قائد کے باسی ایک بار پھر بارش کے پانی میں ڈوبنے کے لئے تیار رہیں

    شہر قائد کے باسی ایک بار پھر بارش کے پانی میں ڈوبنے کے لئے تیار رہیں

    شہر قائد کے باسی ایک بار پھر بارش کے پانی میں ڈوبنے کے لئے تیار رہیں.

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ساتوں اضلاع میں جابجا کچرے کے ڈھیر موجود ہیں، ضلع وسطی، کورنگی اور ضلع غربی کی صورتحال سب سے زیادہ خراب ہے۔

    ذرائع کے مطابق ضلع وسطی میں لیاقت آباد، ناظم آباد، نارتھ کراچی، نیو کراچی میں کچرے کے ڈھیر لگ گئے ہیں،ضلع کورنگی میں لانڈھی، شاہ فیصل، ماڈل کالونی، سعود آباد میں جابجا کچرے کے انبار موجود ہیں۔
    ضلع غربی میں اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں کچرا پھیلا ہوا ہے، ضلع سائوتھ میں لیاری، اولڈ سٹی ایریا میں کچرہ جمع ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع شرقی میں سولجر بازار، پی آئی بی کالونی، جمشید روڈ, گلشن اقبال ضیاء الحق کالونی سگنل پر کچرے کے ڈھیر موجود ہیں۔
    ضلع ملیر میں قائد آباد، جعفر طیار، ملیر 15 اور کالا بورڈ میں کچرے کے ڈھیر موجود ہیں اور ضلع کیماڑی میں مسان چوک، بلدیہ ٹاؤن، پراچہ چوک پاک کالونی، سائٹ میں صفائی ستھرائی کی صورتحال ابتر ہے۔
    واضح رہے کہ شہر میں روزانہ 12 ہزار ٹن سے 16 ہزار ٹن کچرا پیدا ہورہا ہے، لینڈ فل سائٹ پر صرف 8 سے 10 ہزار ٹن کچرا پہنچایا جارہا ہے، عملے کی غفلت اور ٹھیکیداروں کی لاپرواہی سے کچرے کا بیک لاگ بڑھتا جارہا ہے، چھوٹے بڑے تمام برساتی نالے کچرے سے بھرے ہوئے ہیں۔

      ذرائع کے مطابق کرپشن اور فیول بچانے کی خاطر شہر کا کچرا شہر کے اندر ہی نالوں اورخالی جگہوں پر پھینکا جارہا ہے، بعض ادارے شہر کا کچرا سمندر میں بھی پھینک رہے ہیں۔ذرائع نے مزید یہ بھی کہا کہ متعلقہ افسران اعلی حکام کو “سب اچھا ہے” کی رپورٹ دینے میں مصروف ہیں، مون سون بارشوں سے قبل کچرے کا بیک لاگ نہ اٹھایا گیا تو صورتحال گزشتہ سال سے مختلف نہ ہوگی ۔

  • کراچی میں ایکسپو سینٹر کے باہر ویکسی نیشن کیلئے عوام کا ہجوم مگر سینٹر بند

    کراچی میں ایکسپو سینٹر کے باہر ویکسی نیشن کیلئے عوام کا ہجوم مگر سینٹر بند

    کراچی میں کورونا ویکسی نیشن کے لیے عوام کی بڑی تعداد ایکسپو سینٹر کے باہر پہنچ گئی تاہم ویکسی نیشن سینٹر کے دروازے تاحال بند ہیں۔

    ایکسپو سینٹر کراچی میں قائم کورونا ویکسی نیشن سینٹر کے باہر عوام کی بڑی تعداد بند دروازوں کے باہر قطار لگا ئے اندر جانے کے انتظار میں موجود ہے۔

    کراچی ایکسپو سینٹر کےباہر موجود لوگوں کاکہنا ہے کہ ویکسی نیشن کرنے والے عملے کی جانب سےکوئی جواب نہیں دیا جارہا ہے۔

    ذرائع محکمہ صحت کاکہنا ہے کہ کراچی میں تمام سینٹرز پر ویکیسن کی ترسیل کا کام جاری ہے، وفاق کی جانب سے سائنو ویک کے 4 لاکھ 32 ہزار ڈوز مل چکے ہیں۔

    محکمہ صحت کاکہنا ہے کہ آج سے ویکسی نیشن کا عمل بحال کر دیا جائے گا۔

  • دختر مشرق شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی آج 68 یومِ پیدائش

    دختر مشرق شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی آج 68 یومِ پیدائش

    آج 21 جون ہے، 68 سال پہلے آج ہی کے دن پاکستان میں ایک ایسی عظیم لیڈر نے جنم لیا جسے رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔

    اکیس جون انیس سو ترپن کو سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو اور نصرت بھٹو کے گھر ننھی پری نے آنکھ کھولی، جس کا نام والد نے اپنی بہن کی نسبت سے بے نظیر رکھا۔

    ذوالفقار علی بھٹو اپنی لاڈلی کو پنکی کہہ کر پکارتے تھے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم لیڈی جیننگز نرسری اسکول کراچی میں حاصل کی اور پندرہ سال کی عمر میں اولیول کا امتحان پاس کیا.

    اپریل انیس تہتر میں ہارورڈ یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس میں گریجویشن اور آکسفورڈ یونیورسٹی سےسیاسیات میں ایم اے کیا۔

    بی بی نے ابھی تعلیم مکمل ہی کی تھی کہ ان کے والد ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا، والد کو پھانسی کے بعد بینظیر بھٹو کو نظربندی اور جلاوطنی کی صعوبتیں بھی برداشت کرنی پڑیں۔

    شہید بینظیر بھٹو اپنے نام کی طرح ایک بے نظیر رہنما، بے مثال شخصیت کی مالک، باوقار ماں، اور ایک بہادر بیٹی تھیں۔ دختر مشرق کو کم عمری میں ہی سیاست کے میدان میں قدم رکھنا پڑا۔

    ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے بعد بے نظیر کو جلا وطن کردیا گیا۔ 1986 میں بینظیر بھٹو وطن واپس آئیں تو لاہور میں لاکھوں لوگوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

    1988 میں بے نظیر بھٹو تاریخ کی سب سے کم عمر اور اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب ہوئیں۔ تاہم 20 ماہ بعد ہی ان کی حکومت برطرف کردی گئی۔

    بینظیر بھٹو 18 اکتوبر 2007 کو وطن واپس پہنچیں تو کراچی میں ان کے قافلے پر خودکش حملہ ہوگیا جس میں وہ بال بال بچیں تاہم 200 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔

    پہلے حملے کے ٹھیک 2 ماہ 9 دن بعد 27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں ان پر دوسرا حملہ ہوا جس میں بی بی جانبر نہ ہوسکیں اور اپنی جان، جاں آفریں کے سپرد کر دی۔

    محترمہ نے اپنے دونوں ادوار حکومت میں عوام کی فلاح و بہبود ،تعلیم،خواتین کے حقوق، صحت ،توانائی،و دیگر شعبوں میں بے پناہ کام کیے انہوں نے او آئی سی میں کشمیری رہنماؤں کی بطور مبصر شمولیت کو یقینی بنایا اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی اخلاقی اور سفارتی مصائب کو تیز کیا۔

  • کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے تمام پرائمری اسکول کھل گئے

    کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے تمام پرائمری اسکول کھل گئے

    صوبے میں کوویڈ 19 کیسز کم ہونے کے بعد پرائمری کلاسوں میں آج سے تدریسی عمل کا آغاز ہوگیا ، صوبائی وزیرتعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ اتنے عرصے بعد اسکولوں کا کھلنا حکومت کی کامیابی کا مظہر ہے۔

    سندھ بھرمیں پرائمری اسکول آج سے کھل گئے، اساتذہ کوایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد کی بھی ہدایت کی گئی ہے، سندھ حکومت نے نویں سے بارہویں تک طلباء و طالبات کو خوشخبری سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں پرائمری اسکول آج سے کھلیں گے،ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کورونا کیسزکم ہونے کے بعد سختیوں میں کمی کی جا رہی ہے۔

    وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے اعلان کیا ہے کہ آج بروز پیر سے صوبے کے تمام پرائمری اسکول کھول دیئے گئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ سندھ میں نویں سے بارہویں جماعت تک کا کوئی طالب علم فیل نہیں ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ جس بچے کے نمبر تینتیس سے کم آئے تو اسے اضافی نمبر دے کر پاس کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امتحان کا فارمیٹ تبدیل نصاب اور مضامین کو کم کردیا۔

    سندھ حکومت نے ہدایات جاری کی ہیں کہ پرائمری اسکول پچاس فیصد حاضری کے ساتھ کھلیں گے، اسکولوں میں اساتذہ کو ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

    صوبہ سندھ میں تعلیمی ادارے کھولنے کے تمام مراحل گزشتہ روز مکمل کرلئے گئے تھے آج سے سندھ بھر میں پرائمری اسکول بھی کھل گئے، پرائمری اسکول کھلنے پر ملا جلا رد عمل سامنے آیا اور بیشتر والدین نے پہلے روز بچوں کو اسکول بھیجنے سے گریز کیا۔

    والدین کا کہنا ہے کہ پرائمری کے بچے ایس او پی پر عمل کرنے میں مشکلات کا شکار ہوتے ہیں جبکہ بعض والدین کی پرائمری کے بچوں کے حوالے سے آن لائن کلاسز کو ترجیح دی۔

    سندھ حکومت نے اسکولوں میں اساتذہ بچوں اور عملے کے لئے سماجی فاصلہ یقینی بنانے کی ہدایت سینٹائزر اور ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا ہے جبکہ تعلیمی اداروں میں احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

  • چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی اور دیگر نے آغا خان ہسپتال کراچی جا کر عثمان کاکڑ کی عیادت کی

    چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی اور دیگر نے آغا خان ہسپتال کراچی جا کر عثمان کاکڑ کی عیادت کی

    پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری وصوبائی صدرعثمان خان کاکڑ کراچی کے آغاخان ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔ ان کی عیادت وخیریت دریافت کرنے کا سلسلہ ملک وبیرون ملک سے جاری ہے۔ گزشتہ روز کراچی میں چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی ، سابق ڈپٹی چیئرمین سنیٹر سلیم مانڈی والا، سابق سنیٹر نہال ہاشمی ، مسلم لیگ (ن) کے کوارڈینٹر خرم بھٹی ، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستا ن اور نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ، صوبائی ترجمان جان محمد بلیدی ، نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ ،پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے مختلف وفود ، عوامی نیشنل پارٹی کے مختلف وفود ، پی ایس ایف کا وفد اور دیگرنے کراچی کے آغا خان ہسپتال آکران کی عیادت کی اور قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپائو،سنیٹر تاج حیدر ،سینٹر احمد خان، سنیٹر سعید احمد خان اور سابق سنیٹر تاج آفریدی نے فون کرکے عثمان خان کاکڑ کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اوران کی صحتیابی کیلئے دعا کی جبکہ کوئٹہ میں صوبائی وزیر جنگلات سردار مسعود خان لونی ،سابق صوبائی وزیر میر خالد لانگو، سابق وزیر نصیر احمد باچا ، مسلم لیگ ن کے رانا اشفاق بمعہ وفد نے عیادت کی۔

  • کے الیکٹرک کی لیاقت آباد کے مختلف علاقوں میں کنڈا اور جنریٹر مافیا کے خلاف مہم جاری

    کے الیکٹرک کی لیاقت آباد کے مختلف علاقوں میں کنڈا اور جنریٹر مافیا کے خلاف مہم جاری

    اپنے صارفین کو محفوظ اور قابل بھروسہ بجلی کی فراہمی کی غرض سے کے الیکٹرک کی ، پورے شہر میں، کنڈا اور جنریٹر مافیا کے خلاف مہم جاری ہے۔ الیکٹرک انسپکٹر کراچی کے نمائندے خالد قائم خانی کی مدد سے کے الیکٹرک، میڈیا اور سیکیورٹی کی ٹیموں نے قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ہمراہ لیاقت آباد کے 06 مختلف علاقوں میں نصب 08 جنریٹروں کو منقطع کر دیا۔
    لیاقت آباد کے بلاک 3، 4، 10، قوت الاسلام کالونی اور نیرنگ کمرشل زون میں غیر قانونی طور پر نصب75KVA اور 150KVA کے جنریٹروں سے 1,750 سے زائد تجارتی اور رہائشی عمارتوں کو بجلی فراہم کی جارہی تھی۔اسی طرح، ایک اور چھاپے کے دوران، لانڈھی میں ایک انتہائی خطرناک انڈرگراؤنڈکیبل پکڑا گیا جو بجلی کے غیر قانونی حصول کے لیے استعمال ہورہا تھا۔
    آئی بی سی لانڈھی کی ٹیموں نے مذکورہ کیبل کو فوری منقطع کیا گیا۔

    اسی کے ساتھ وہاں کے باشندوں پر زور دیا گیا کہ وہ ایسے ناجائز اور غیر قانونی طریقوں سے باز رہیں اور میٹر کے ذریعے فراہم کیے گئے قانونی اور محفوظ کنکشنز استعمال کریں۔ آپریشن کے دوران علاقے کے مقامی لوگوں اور جنریٹر مافیا کی جانب سے کے ای ٹیموں کو جارحانہ مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ EIK کے عہدیداروں نے جنریٹروں کے مالکان کوباضابطہ انتباہی نوٹس جاری کیے اور ابتدائی رپورٹس بھی قلم بند کی گئیں، جبکہ ای آئی کے نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ آنے والے دنوں میں جنریٹر مافیا کے غیر محفوظ رویے کی حوصلہ شکنی کیلئے کے الیکٹرک کے تعاون سے مزید چھاپے متوقع ہیں۔
    بجلی کی فراہمی کے لئے جنریٹر مافیا کے الیکٹرک کے انفرا اسٹرکچر کے استعمال کا مجاز بھی نہیں اور اس سے عوام کی حفاظت کو شدید خطرات لاحق ہیں اور وہ سنگین حادثات کا سبب بنتے ہیں۔ مزید واضح کیا گیا کہ کے الیکٹرک کے علاوہ لائسنس ایریا میں بجلی کی فراہمی نیپرا ایکٹ 1997، سیکشن 21 کی خلاف ورزی ہے اور اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

  • آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کو پورے ملک میں امیدوار نہیں ملیں گے، وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ

    آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کو پورے ملک میں امیدوار نہیں ملیں گے، وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ

    وزیراطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کو پورے ملک میں امیدوار نہیں ملیں گے ۔ فوادچودھری آرٹیکل140 کی بات کرتے ہیں ، انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ سندھ حکومت نے بلدیاتی اداروں کو اپنی میعاد مکمل ہونے دی ۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی غیر منصفانہ تقسیم سے وفاقی حکومت نے ارسا کو ناکارہ بنا دیا ہے،فواد چو ھری سندھ میں پانی کی چوری کا الزام لگاکر مسئلے کو کسی اور سمت الجھانا چاہتے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے بیان کے مطابق نیب سیاسی انجینئرنگ کرتاہے اور اس حساب سے نیازی حکومت کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو سیاسی ،معاشی اور سماجی طور پر کھوکھلا کردیا ہے ۔
    نہوں نے کہا کہ فواد چودھری جب زرداری صاحب کے خلاف بیان دیتا ہے تو میں بہت حیران ہوجاتاہوں کیونکہ فواد چودھری صدر زرداری کے ہائوس کا طوا ف کیا کرتا تھا تا کہ کوئی پوزیشن مل جائے۔

    صدر زرداری نے انہیں پارٹی میں عزت دی اور سیاست میں روشناس کرایا ۔انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب اور فریال تالپور کے خلاف بیان بازی دیکھ کر فواد کا چھوٹا پن نظر آتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ فواد چودھری سندھ آکر وزیراعلی سندھ کے خلاف بیان دے کر اپنی فرسٹریشن نکالتے ہیں۔ فواد چودھری حلفیہ بتائیں کہ پورے ملک میں کونسا وزیراعلی سب سے بہترہے۔
    انہوں نے کہا کہ وفاقی وزرا کراچی میں آکر سندھ حکومت کو برا بھلا کہنا اپنا فرض سمجھتے ہیں ۔ پی ٹی آئی نیسندھ میں کرپشن کرنے کے لیے اپنے ایم پی ایز کو ڈائریکٹ فنڈز دیئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے سیاست میں گالم گلوچ ، بدتمیزی اوربداخلاقی کی بنیادڈالی ۔انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری آئندہ الیکشن میں سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت کے خواب دیکھ رہا ہے۔
    اگلے الیکشن میں ہجرتی پرندوں کی طرح فواد چودھری پھر کسی اور پارٹی میں ہجرت کرے گا۔انہوں نے کہا کہ نئے الیکشن میں پی ٹی آئی کو پورے ملک میں امیدوار نہیں ملیں گے ۔اگلے الیکشن میں پی ٹی آئی اپنا سیاسی وجود کھو بیٹھے گی اور کرائے کے ترجمان بھاگ کر اپنے گھونسلوں میں چلے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ فواد چودھری کو اگر فنڈز کی مانٹرنگ کرنی ہے تو جاکر کے پی کے میں کریں ۔
    کے پی کے میں بی آرٹی اور مالم جبہ کی کرپشن فواد کو نظر کیوں نہیں آتی۔پنجاب میں رنگ روڈ ، چینی چوری ، گندم اسکینڈل اور شراب کے پرمٹس کی کرپشن فواد کونظر نہیں آتی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نیسندھ میں کرپشن کرنے کے لیے اپنے ایم پی ایز کو ڈائریکٹ فنڈز دیئے ہیں ۔سندھ میں پی ٹی آئی کے ایم پی ایز وفاقی فنڈنگ پر چھوٹے چھوٹے منصوبوں میں کرپشن کررہے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری اس وجہ سے زیادہ زبان درازی کررہے ہیں تاکہ فردوس آپا دوبارہ نہ آجائیں ۔سید ناصر شاہ نے برادرانہ مشورہ دیتے ہوئے فواد چودھری سے کہا کہ تھوڑی شائستگی ، لحاظ اور اخلاقیات کا مظاہرہ کیا کریں۔ انہوں نے کہا کہ فواد چودھری الزام لگاتے ہیں کہ سندھ میں جمہوریت کے نام پر آمریت نافذ ہے،اصل میں فواد نے عمران کی آمریت دیکھی ہے اسی لیے ان کو ہر جگہ آمریت نظر آتی ہے۔

  • سپریم کورٹ نظر ثانی شدہ سماعت تک نسلہ ٹاور مسماری کاحکم معطل کرے : متاثرین

    سپریم کورٹ نظر ثانی شدہ سماعت تک نسلہ ٹاور مسماری کاحکم معطل کرے : متاثرین

    نسلہ ٹاور شاہراہ فیصل سندھی مسلم ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرہ مکینوں نے چیف جسٹس آ ف پاکستا ن سے بنیادی انسانی حقوق کے نام پر اپیل کی ہے کہ وہ نظر ثانی شدہ اپیل کو سننے تک مذکورہ بلڈنگ کو مسمار کرنے کا حکم معطل کر یں کیونکہ بلڈرز کی سماعت میں عدالت عظمی نے ان کے وکیل کو سنے بغیر اور مؤقف جانے بغیر بینج نے جو حکم صادر کیا ہے اس پر عملدرآمد سے ملک میں بڑا انسانی المیہ پیدا ہونے کا خدشہ لاحق ہو چکا ہے۔
    ان خیالات کا اظہار اتوار کی شام نسلہ ٹاور الاٹیز ایکشن کمیٹی کراچی کے کنوینئر پرفیسر امتیاز،ڈاکٹر چتر کمار،ولی موریا،محمد علی،عبدالقادر سمیت دیگر متاثرین کی جانب سے بلڈنگ کے سامنے سڑک پر ہنگامی پریس کانفرنس اور متاثرین کے پر امن احتجاجی سے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں معمرمعذور مکینوں کے علاوہ خواتین اور معصوم بچوں کی بڑی تعداد رشریک تھی۔
    ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ ہم نے زندگی بھر کی خون پسینے کی حلا ل کمائی سے حکومت اور متعلقہ اداروں کی مصدقہ اجازت ناموں کی دستاویز کی تصدیق کے بعد فلیٹس خریدے ہیں عدالت عظمی کی نظر میں اگر اسکی تعمیراتی میں کوئی بے قاعدگی ہے جرم کرنیوالوں کے بجائے ہمیں بے گھر کے کا حکم نہ صرف بنیادہ انسانی حقوق سے متصادم ہے بلکہ یہ شفاف انصاف پر بھی سوالیہ نشان ہے۔
    متاثرین نے چیف جسٹس سمیت صدر پاکستان،وزیر اعظم پاکستان،گورنر سندھ اور وزیر اعلی سندھ سمیت منتخب اراکین اسمبلی،میڈیا،انسانی حقوق پر یقین رکھنے والی تمام طاقتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں ان کی آواز بنیں اور ان کی بلاوجہ بربادی کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔متاثرین کے مطابق وہ اپنے قانونی مشیروں کے مشورے کی روشنی میں ہنگامی نظر ثانی شدہ عدالت میں لیکر جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نسلہ ٹاور کے متاثرین کی تعداد زیادہ ہے اور اس دکھ کا مداوا ساری زندگی نہیں ہو سکے گا اس لئے 44فلیٹ مالکان سمیت تقریبا پونے 200متاثرین اپنے فلیٹ بچانے کیلئے قانون کے مطابق ہر قدم اٹھائیں گے۔

  • نسلہ ٹاور کے متاثرہ مکینوں نے بلڈر کی پول کھول دی

    نسلہ ٹاور کے متاثرہ مکینوں نے بلڈر کی پول کھول دی

    نسلہ ٹاور کراچی پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اتوار کو گرما گرمی رہی اس سلسلے میں پہلی پریس کانفرس ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے چیئرمین فیاض الیاس نے کی اور نسلہ ٹاور کے حق میں مئوقف پیش کیا اور آباد کے ملازمین کے ذریعے کراچی پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا اور آباد کے عہدیداروں نے اسے نسلہ ٹاور کے الاٹیز کا مظاہرہ قرار دینے کی کوشش کی لیکن نسلہ ٹاور کے الاٹیز کی ایکشن کمیٹی کی جانب سے اتوار کی شام نسلہ ٹاوربلڈنگ پر ایک علیحدہ ایک ہنگامی پریس کانفرنس فلیٹس کے مکینوں کی جانب سے ولی موریا ،پروفیسر امتیاز اور محمد علی نے کی لیکن جب صحافیوں نے یہ کہہ کر احتجاج کیا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر پہلے ان کا رویہ ساتھ عدم تعاون پر مبنی رہا تو فلیٹ کے مکین پھٹ پڑے اور صحافیوں سے معذرت کرتے ہوئے بتایاکہ ہمیں بلڈرز نے میڈیا سے دور رہنے کیلئے اپنے دبائو میں رکھاہوا تھا اورہم بھی سارے معاملے سے خوفزدہ تھے اور یوں نسلہ ٹاور کے مکینوں نے گیگا والابلڈرکی پول کھول دی اس موقع پر بعض متاثرہ مکین فر ط جذبات سے دھاڑیں مار کرروتے رہے ۔

  • کراچی پولیس نے کار چوری میں ملوث اعلی تعلیم یافتہ نوجوان کو گرفتار کرلیا

    کراچی پولیس نے کار چوری میں ملوث اعلی تعلیم یافتہ نوجوان کو گرفتار کرلیا

    کراچی پولیس نے کار چوری میں ملوث اعلی تعلیم یافتہ نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار شخص نے اہم انکشافات کئے ہیں۔
    کراچی کی نجی یونیورسٹی کا سافٹ ویئر انجینئر کار چوری میں ملوث نکلا، ملزم کی شناخت نعمان کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کے مطابق ملزم قیمتی گاڑیوں سے ٹریکر نکالنے کا ماہر ہے، ملزم نے کراچی سے درجنوں گاڑیاں چوری کرنے کے بعد انہیں دوسرے صوبوں میں منتقل کیا
    دوران تفتیش ملزم نعمان نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں کہا کہ اس نے ایک سال میں گاڑیوں کے ہیر پھیر میں کروڑوں روپے کمائے۔پولیس کے مطابق ملزم نعمان انڈاموڑکارہائشی ہے جس کے خلاف متعددمتاثرین نے شکایتیں بھی درج کرائیں، ہوشربا انکشاف کے بعد ملزم کے خلاف مبینہ ٹائون تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔