کراچی میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن پر بلڈرز اور متاثرین کی پریس کانفرنس کی۔
بلڈرز اور متاثرین نے اس موقع پر سپریم کورٹ سے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کی۔
تحریک انصاف کے سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ فیصلے میں غیر قانونی تعمیرات کے ذمے داروں کو تو کہیں لایا ہی نہیں گیا۔
چیئرمین آباد فیاض الیاس نے کہا کہ جب بلڈنگ مکمل تیار ہوتی ہے تو کچھ عناصر جاگ جاتے ہیں، تمام اجازت ناموں کے باوجود عمارت کیسے غیرقانونی ہوسکتی ہے۔
ایف پی سی سی آئی کے صدر ناصر حیات مگوں کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی نظر میں کچھ نہیں لایا گیا۔
صدر کراچی چیمبر آف کامرس شارق وہرہ نے سندھ حکومت سے معاملات درست طریقے سے حل کرنے کا مطالبہ کیا۔
اس پریس کانفرنس میں نسلہ ٹاور کے مکینوں اور الہ دین پارک کی انتظامیہ نے بھی شرکت کی۔
Category: کراچی
-

کراچی تجاوزات آپریشن پر بلڈرز، متاثرین کی پریس کانفرنس
-

بینظیر بھٹو کو راولپنڈی جلسے میں شرکت سے منع کیا مگر وہ نہ مانیں، آصف زرداری
سابق صدر آصف علی زرداری نے انکشاف کیا ہے کہ بینظیر بھٹو کو راولپنڈی جلسے میں شرکت سے منع کیا مگر وہ نہ مانیں۔
بلاول ہاؤس لاہور میں محترمہ بینظیر بھٹو کی 68ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب میں آصف زرداری نے پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم کی موت پر پہلی بار کھل کر بات کی۔
انہوں نے کہا کہ موت برحق ہے، بینظیر بھٹو کو راولپنڈی کے جلسے میں شرکت سے منع کیا تھا مگر وہ نہ مانیں۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس افسر نے جلسے کی رات کو محترمہ کو بتایا کہ آپ کی جان کو خطرہ ہے، اس پر بینظیر بھٹو نے افسر سے کہا کہ آپ ان کو پکڑتے کیوں نہیں؟
اُن کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو بے مثال تھیں، انہوں نے دنیا میں اپنی سوچ منوائی، دنیا بھر کے دانش مند آج ان پر کتابیں لکھ رہے ہیں۔
آصف زرداری نے مزید کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو صاحب کہتے تھے کہ یہ سورج کبھی غروب نہیں ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے بینظیر بھٹو کو اتنی ہمت دی تھی کہ کارکنوں کی مدد سے انہوں نے پرویز مشروف کو نکال باہر کیا۔
سابق صدر نے یہ بھی کہا کہ کافی برسوں کے بعد کارکنوں سے مل رہا ہوں، کبھی جیل تو کبھی اسپتال میں رہا، کارکنوں سے ملنا میرے لیے تحفے سے کم نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انسان بہت کمزور ہے دعا کریں مولا مجھے قبر تک ہمت دے، جان آنی جانی ہے، آپ کی وجہ سے ہر مشکل کا مقابلہ کرسکتا ہوں۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری کو میں کیا سکھا سکتا ہوں؟ بھلا آپ بتائیں کیا کوئی مچھلی کو تیرنا سیکھا سکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو اپنی موج میں آگے بڑھ رہا ہے، پی پی چیئرمین آپ کی آئندہ نسلوں کو ساتھ لےکر چلے گا۔
سابق صدر نے اس موقع پر بینظیر بھٹو کی 68 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔ -

صوبائی وزراء سینیٹر عثمان کاکڑ کے انتقال کی خبر سن کر فوری اسپتال پہنچ گئے
صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ، وزیر تعلیم سعید غنی اور پیپلز پارٹی سندھ سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامراہ کی مقامی اسپتال آمد۔
صوبائی وزراء سینیٹر عثمان کاکڑ کے انتقال کی خبر سن کر فوری اسپتال پہنچے ۔صوبائی وزراء نے عثمان کاکڑ کے لواحقین سے تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی۔
صوبائی وزراء نے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپکے غم میں برابر کے شریک ہیں۔عثمان کاکڑ بہترین ساتھی تھے، جن کے ساتھ ملکر ہم نے آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے جدوجہد کی۔
عثمان کاکڑ بلوچستان کی عوام کی آواز تھے ۔ دکھ و غم کی اس گھڑی میں ہماری اعلیٰ قیادت سمیت ہر کارکن آپکے ساتھ ہے ۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔
-

بلاول بھٹو زرداری کی برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر سے ملاقات
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زرداری ہاؤس میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر سے ملاقات.
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور برطانوی ہائی کمشنر کے درمیان دونوں ممالک کے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور برطانوی ہائی کمشنر کے درمیان دونوں ممالک میں تجارتی روابط بڑھائے جانے پر اتفاق کیا گیا۔
پاک برطانیہ تعلقات ہر دور میں مثالی رہے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا برطانوی ہائی کمشنر سے مکالمہ۔
-

کراچی میں فٹبال ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑی کی طبیعت اچانک خراب،فوری طبی امداد نہ ملنے سے جابحق
کراچی میں فٹبال ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ،فوری طبی امداد نہ ملنے سے جابحق ہوگیا
تفصیلات کے مطابق عثمان خان کا تعلق سندھ پولیس سے ہے،وہ ینگ رشید آباد فٹبال کلب سے کھیلتے تھے،عثمان خان سندھ پولیس میں کانسٹیبل کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے،گٹر باغیچہ میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران عثمان خان کی طبیعت خراب ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق عثمان خان کو فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا،دوران علاج عثمان خان جابحق ہوگئے۔گراؤنڈ میں ہنگامی بنیاد پر میڈیکل ایڈ کا کوئی انتظام نہیں تھا،فوری طور پر طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے عثمان کی جان گئی۔
-

کتوں کے کاٹنے پر وکیل نے 2 افراد کو گرفتار کروا دیا
صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں وکیل کو 2 کتوں نے کاٹ لیا جس کے بعد وکیل کی شکایت پر 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شہر کراچی کے ساؤتھ زون فیز 6 میں کتوں نے وکیل کو کاٹ لیا جس پر 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
خوفناک حادثے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو میں وکیل کو صبح سویرے واک کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ایک بنگلے کے باہر موجود 2 کتے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔
وکیل کو دیکھتے ہی دونوں کتے جھپٹ پڑے، کتوں کے نگران نے چھڑانے کی بہت کوشش کی تاہم معاملہ خراب ہوتے دیکھ کر نگراں وکیل اور کتوں کو چھوڑ کر بھاگ نکلا۔
بعد ازاں زخمی وکیل نے درخشاں تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا، وکیل کا کہنا تھا کہ سڑک سے گزرنے والا شہری مجھے اسپتال لے کر گیا۔
پولیس نے کتوں کے نگران سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔
-

جعلی پولیس مقابلے میں زخمی طالبعلم کا بیان سامنے آگیا
سچل پولیس کے جعلی مقابلے میں زخمی طالبعلم نے بیان میں کہا ہے کہ پولیس نے رکنے کے باوجود ہم پر فائرنگ کی اور کہا تم لوگ چورہو ،تمہارے ساتھ اور بندے بھی تھے، پتہ نہیں کیوں ڈکیت سمجھا، اللہ ان کو سمجھائے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں سچل پولیس کے جعلی مقابلے میں طالبعلموں کو زخمی کرنے کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ، زخمی طالبعلم بیت اللہ کابیان سامنے آگیا ، دونوں زخمی بیت اللہ اور آصف جناح اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
زخمی طالبعلم نے بیان میں کہا کہ موٹرسائیکل پر جاتےہوئے پولیس نے رکنےکااشارہ کیا، ہم نے آگے رکتے ہی ہاتھ بھی اوپرکئے تاہم پولیس نے رکنے کے باوجودفائرنگ کردی۔
بیت اللہ کا کہنا تھا کہ پولیس نے کہا تم لوگ چورہواورہتھکڑی لگادی، اسپتال منتقل کیااورکہاتمہارے ساتھ اور بندے بھی تھے ، آپریشن کے وقت ہتھکڑی نکال دی گئی، پتہ نہیں کیوں ڈکیت سمجھا، اللہ ان کو سمجھائے۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمی آصف کو آبزرویشن میں رکھا گیا ہے۔
یاد رہے کراچی سچل تھانے کی حدود میں جعلی پولیس مقابلے میں ملوث اے ایس آئی سمیت 4 اہلکاروں کو گرفتار کرکے زخمی طالبعلم بیت اللہ کےوالد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا تھا، مقدمہ اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔
-

کراچی میں شہری کو تاوان کیلئے اغوا کرنے پر 2 سی ٹی ڈی اہلکار گرفتار
پولیس حکام نے اپنے کرپٹ افسران و اہلکاروں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا۔
شہری سے جان بخشی کی بنیاد پر تاوان وصولی کا دوسرا واقعہ سامنے آگیا۔ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) میں تعینات سب انسپکٹر عبدالرحمان اور ایس آئی یو کے اہلکار امجد نے لیاری چیل چوک سے شہری کو اغوا کیا۔
پولیس اہلکاروں نے شہری کو سپرہائی وے لے جا کر ڈرا دھمکا کر 25 لاکھ روپے چھین لئے اور شہری کو وہیں چھوڑ دیا۔
شہری کی اطلاع پر پولیس حکام نے ایس ایچ او کلاکوٹ کو مقدمہ درج کرنے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔
پولیس نے سب انسپکٹر عبدالرحمن اور کانسٹیبل امجد پر تھانہ کلاکوٹ میں مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
-

سندھ میں متحدہ بانی کی سیاست کی اجازت نہیں دیں گے، بلاول
سندھ میں متحدہ بانی کی سیاست کی اجازت نہیں دیں گے، بلاول
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی کارکردگی سے مطمئن ہوں،
بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ عوام کیلئے کام کررہے ہیں،مراد علی شاہ نےعوام کیلئے کام کرنا ہےکسی سے ڈرنا نہیں ہے،عدالتیں انصاف پر مبنی فیصلے کرتی ہیں،پتہ نہیں کیا وجہ ہے وکلا عدالتوں کو مطمئن نہیں کررہے ،قانون بنانا ہوگا جہاں گھر توڑے جارہے ہیں وہاں لوگوں کو معاوضہ دیا جائے،سندھ میں غریبوں کو زمین دینے کی اجازت دی جائے،ہم سندھ میں متحدہ کے بانی کی سیاست کی اجازت نہیں دیں گے،ہم سندھ میں بھائی کو بھائی سے لڑنے نہیں دیں گے،
بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں لوگ محرومیوں کا شکار ہیں،ہم ازالہ کرنے کی کوشش کریں گے تھر منصوبوں سے آنیوالا پیسہ وہاں کی عوام پر لگنی چاہیے،جس علاقے میں جو بھی کام ہو وہاں کی مقامی آبادی کو اسکا فائدہ اور روزگار ملنا چاہیے،کوئی شہری سمجھتا ہے کہ اسکی زمین پر قبضہ ہوا ہے تو اسے مفت قانونی مدد اور وکیل ملنا چاہیے ہماری جدوجہد جارہی رہے گی، کسی کے کہنے پر اپنے آئینی حقوق پر سودے بازی نہیں کریں گے۔این ایف سی ایوارڈ دیا جائے گا تو تمام صوبوں کا ہی فائدہ ہوگا بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام ہو یا ایس آر ایس او یا پیپلز پاورٹی ریڈیکشن پروگرام، پاکستان پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جس نے غربت کا مقابلہ کرنے کیلئے ٹھوس قدم اٹھائے نئے پاکستان میں عوام سے روٹی، کپڑا، اور مکان کے ساتھ ساتھ جو جمہوری خواب شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ہمیں دکھائے تھے وہ تک ہم سے چھینے جارہے ہیں
تحریک انصاف کے خلاف ن لیگ کے اشتہارات کی ادائیگی کس نے کی؟ فیصل جاوید کا انکشاف
حکومت کے حق میں آرٹیکلز لکھنے پر اشتہارات ملتے ہیں، قائمہ کمیٹی میں انکشاف
قائمہ کمیٹی کا اجلاس،تنخواہیں کیوں نہیں دی جا رہیں؟میڈیا ہاﺅسز کے اخراجات اور آمدن کی تفصیلات طلب
میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی
فواد چودھری، تھپڑ کے بعد صحافیوں کو دھمکیاں، ،متنازعہ ترین بیانات،کیا واقعی کرائے کا ترجمان ہے؟
پی ٹی وی کے پاس پرانے کیمرے، سپیئر پارٹس نہیں ملتے،قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف
پی ٹی وی سپورٹس پر اینکرز کی دس دس گھنٹے کی تنقید ، قائمہ کمیٹی نے تجزیوں کو غیر معیاری قرار دے دیا
فلم پالیسی کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا، قائمہ کمیٹی تعاون کرے گی: سینیٹر فیصل جاوید
شہباز شریف نے خط لکھ کر مدد مانگ لی
پارلیمنٹ سپریم، شہبازشریف گھٹنے نہ پکڑیں سیدھا راستہ پکڑیں، بابر اعوان
ایسا ملک نہ بنائیں جس میں عام آدمی سے روٹی،کپڑا،مکان چھن جائیں ،بلاول
-

کراچی پولیس کا ایک اور جعلی مقابلہ بے نقاب
سچل تھانے کی حدود میں ہونیوالا پولیس مقابلہ جعلی نکلا، اے ایس آئی سمیت 4 اہلکاروں کو گرفتار کرکے زخمی طالبعلم بیت اللہ کےوالد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سچل تھانے کی حدود میں جعلی مقابلہ بے نقاب ہوگیا، جس کے بعد ایس ایچ او کو کلین چٹ دے دی گئی جبکہ اےایس آئی سمیت 4 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔
زخمی طالبعلم بیت اللہ کےوالد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، مقدمہ اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے 15 سالہ بیت اللہ اور 14 سالہ آصف کوزخمی کیا، پولیس موبائل میں بیٹھے اہلکاروں نے جان سے مارنے کی کوشش کی، دونوں بچے جناح اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اشارہ دینے کے بعد نا رکنے پر طالبعلموں کو ڈاکو قرار دینے کوشش کی گئی ، جعلی مقابلے میں اے ایس آئی اصغر علی، اہلکارعبدالقادر ، کانسٹیبل صابر اور کانسٹیبل ڈرائیور بہادر شامل تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مقابلے کےبعدپولیس افسران مسلسل مقابلےکی تفصیلات مانگتے رہے اور ایس ایچ او سمیت دیگر اہلکار زخمیوں کو ڈاکو بتاتے رہے.
پولیس نے اسپاٹ کی ویڈیو اور تصاویر نہ تفصیلات افسران کوبتائیں، جب ڈویژنل افسرکو شک ہواتومعاملے کی تحقیقات کیں، زخمی نوجوانوں کےبیانات بھی حاصل کیے جائیں گے۔