کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین ایاز میمن موتی والا نے کہاہے کہ اتوار کے بجائے جمعہ کو ہفتہ وار تعطیل کا اعلان کیا جائے ،حکومت عرب ممالک باالخصوص سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ کا روباری تعلقات کو مضبوط بنانا چاہتی ہے تو اس تجویز پر فوری عمل کرے ،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اربوں ڈالر کے کاروباری و تجارتی معاہدے دستخط ہوئے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ریاست مدینہ کے تصور کو عملی جامہ پہنانے کیلئے مسلمانوں کے مقدس دن جمعہ کی چھٹی بحال کریں،ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈیفنس آفس میں تاجر الائنس کے عہدیداران سے ہونے والی ملاقات میں کیا ان کا کہنا تھ اکہ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ہے اور اسلامی تعلیمات کی رو سے جمعتہ المبارک کی بڑی اہمیت ہے اس دن کو دوسرے ایام کا سردار کہا گیا ہے،قرآن پاک میں بھی جمعہ کے دن ظہر کی اذان کے ساتھ ہی کاروبار بند کرکے نماز کے لئے مسجد جانے کا حکم دیا گیا ہے، انہوں نے کہاکہ ماضی میں ملک کے اندر جمعہ کے دن ہفتہ وار سرکاری تعطیل ہوا کرتی تھی جس کے بعد اتوار کے دن سرکاری تعطیل کا فیصلہ کیا گیا اور جب سے ملک میں اتوار کے دن ہفتہ وار تعطیل کااعلان ہوا ہے تب سے ملک بھر میں بازاروں ، مارکیٹوں اور نجی اداروں میں کہی پر جمعہ اور کہیں پر اتوار کے دن ہفتہ وار تعطیل ہوتی ہے جبکہ سرکاری دفاتر میں بھی جمعہ کے دن دوپہر 12بجے کے بعد عملاً چھٹی ہوتی ہے جس سے کاروباری طبقہ سمیت ملک کی معیشت پر بھی برے اثرات مرتب ہرہے ہیں اور سرکاری امور بھی سست روی کا شکار ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعظمم اپنی ہر تقریر میں ریاست مدینہ کا زکر کرتے ہیں ایسے میں انہیں چاہیے کہ ریاست مدینہ کے تصور کو اجاگر کرتے ہوئے جمعہ کے دن کو تمام ایام میں اہمیت دیں اور ملک بھر میں جمعہ کی چھٹی کی بحالی کا اصولی فیصلہ کریں۔
Category: کراچی
-

کراچی تاجر الائنس کا جمعہ کی چھٹی بحال کرنے کا مطالبہ
-

نیب کراچی کا 5 کیسز کے ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ
ترجمان کے مطابق نیب کراچی کا بورڈ کا اجلاس ہوا،جس میں انکوائری،تحقیقات اور دیگر آپریشنل امور پر تبادلہ خیال اور فیصلے کیے گئے،ریجنل بورڈ نے5 کیسز کے ریفرنس دائرکرنے اور ایک سابق انکوائری کو تفتیش میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔
تجویز کردہ کیسز میں رقوم کا حجم 1400 ملین کے لگ بھگ روپے ہے،بورڈ نے بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی اور عوامی شکایات پر گلشنِ دوزان ہاؤسنگ پروجیکٹ سے متعلق میسرز کریم ہاؤسنگ نجی کمپنی کراچی اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائرکرنے کا فیصلہ کیا،اس کیس میں شامل کل رقم 308 ملین روپے بنتی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد251 کے لگ بھگ ہے۔
ترجمان نیب کراچی کے مطابق بورڈ نے گلشن الٰہی منصوبے میں کریم ہاؤسنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کراچی اور دیگر کے خلاف ریفرنس کا فیصلہ کیا ہے،کیس کے ملزم حاجی آدم جوکھیو اور لال محمد اسکیم33 میں واقع گلشنِ الٰہی کے پلاٹ حوالے نہ کرکے بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی میں ملوث ہیں۔
مالی لحاظ سے کل واجبات کا حساب کتاب روپے ہے جبکہ رقم 920.720 ملین جس میں 590 سے زیادہ متاثرین شامل ہیں، لیز یوٹیلائزیشن ڈپارٹ حکومت سندھ دیہہ گونڈ پاس میں400 ایکڑ سرکاری اراضی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
بورڈ نے مجاز اتھارٹی کی منظوری کے لیے ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سرکاری ملازمین نے سندھ لینڈ کمیٹی کے ذریعہ دیہہ گوند پاس میں400 ایکڑ رقبے پر مشتمل سرکاری اراضی کو غیر قانونی طور پر باقاعدہ بنایا تھا جوان کے دائرہ کار میں نہیں آتا تھا، سرکاری ملازمین نے اس عمل کے ذریعے حکومت کو لاکھوں روپے نقصان پہنچایاگیا۔
بورڈ نے جعلسازی کے ذریعے بڑے پیمانے پر عوام کو دھوکہ دینے کے الزام پر خالد سولنگی اور دیگر کے خلاف ریفرنس کا فیصلہ کیا ہے،جعلی، فلائنگ انوائسز پر غیر قانونی سیلز ٹیکس کی واپسی کے الزام پر نعمان علی بھٹی اور محمد شفیق کے خلاف ضمنی ریفرنس کا فیصلہ کیا گیا۔
بورڈ نے مجاز اتھارٹی کے ذریعہ تحقیقات میں ہادی بخش بوریرو، سابق سیکریٹری سندھ اسمبلی اور دیگر کے خلاف انویسٹی گیشن کو غیر قانونی تقرریوں اور سندھ اسمبلی میں بدلے جانے والے ترقیوں سے متعلق انکوائری میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔ -

فادرز ڈے پر بلاول بھٹو زرداری کا اپنے والد آصف علی زرداری کیلئے پیغام
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے والد آصف علی زرداری کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر دیے گئے اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عالمی یومِ والد پر صدر آصف علی زرداری کے لیے نیک تمنائیں کہ جنہوں نے جمہوریت کی بحالی کے لیے بغیر کسی فردِ جرم کے 12 برس جیل میں گزارے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میرے والد نے 18ویں ترمیم کے ذریعے 1973 کے آئین کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا، پاک چین اقتصادی راہداری کی بنیاد رکھی۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ آصف علی زرداری نے غریبوں کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سمیت بہت کچھ کیا۔
-

سندھ میں 28 جون سے مزارات اور امیوزمنٹ پارکس کھولنے کا فیصلہ
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی سربراہی میں صوبائی کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبے بھر میں کیسز میں کمی ہورہی ہے اور مثبت شرح 3.9 فیصد پر آگئی ہے، تاہم کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.08 اور حیدرآباد میں 4.3 فیصد ہے، جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کیسز میں کمی عوام کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد سے مشروط ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ اب تک مختلف اقسام کی کورونا ویکسین کی 32 لاکھ 43 ہزار 988 خوراکیں سندھ کو موصول ہوچکی ہیں جن میں سے 28 لاکھ 73 ہزار 857 خوراکیں استعمال ہوچکی ہیں۔
اجلاس میں کورونا ویکسین کی قلت کے پیش نظر 20 جون کو ایک روز کے لیے صوبے بھر کے ویکسی نیشن سینٹر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، مراد علی شاہ نے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ روسی ویکسین ’اسپوتنک وی‘ جون کے آخری ہفتے میں آجائے گی، اس کے علاوہ 21 جون کو سائینو ویک کی 15 لاکھ خوراکیں، 23 جون کو کینسائینو کی 7 لاکھ اور پاک ویک کی 4 لاکھ خوراکیں صوبے کو مل جائیں گی۔ٹاسک فورس نے صوبے میں کورونا کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے 21 جون سے صوبے بھر میں پرائمری اسکول جب کہ 28 جون سے مزارات، امیوزمنٹ پارکس اور انڈور جم کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
-

بحریہ ٹائون حملہ کیس، قوم پرست رہنما زین شاہ عدالت میں پیش ہوگئے
بحریہ ٹائون کراچی حملہ کیس میں قوم پرست رہنما زین شاہ خود انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوگئے۔
کراچی سپر ہائی وے پر واقع بحریہ ٹائون پر قوم پرست جماعتوں کے سیکڑوں افراد نے اس وقت حملہ کردیا تھا جب 6 جون کو ہزاروں افراد وہاں احتجاج کیلئے جمع تھے، مشتعل افراد نے بحریہ ٹائون کا مرکزی دروازہ، کئی عمارتیں اور گاڑیاں نذر آتش کردی تھیں جبکہ بینک سمیت دیگر عمارتوں میں توڑ پھوڑ بھی کی تھی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قوم پرست رہنما زین شاہ کو 26 جون تک ریمانڈ پر جیل بھجوادیا۔سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ جلال محمود شاہ، زین شاہ، سجاد احمد چانڈیو، اسلم خیرپوری اور جان محمد جونیجو نے بحریہ ٹان کیس میں ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، انہیں 10 جون کو 25 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 10 روز کیلئے حفاظتی ضمانت دی گئی تھی۔ -

قادر مندو خیل نے فردوس عاشق اعوان کیخلاف پولیس کو درخواست دیدی
ٹاک شو میں گرماگرمی کے معاملے پر قادر مندوخیل نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمے کیلئے درخواست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر خان مندوخیل کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست دائر کی گئی ہے ، قادر مندوخیل نے یہ درخواست کراچی کے ضلع کیماڑی کے تھانے سعید آباد میں جمع کروائی۔
جس میں پی پی پی رہنماء نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ فردوس عاشق اعوان نے ٹی وی شو کے دوران انھیں تھپڑ مارا ، گالیاں اور دھمکیاں دیں ، جس کی بناء پر درخواست میں فردوس عاشق اعوان کے خلاف ہراسانی، قتل کی دھمکیاں اور تشدد کرنے کی دفعات کا مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی۔ -

سندھ میں فائزر ویکسین لگانے کا عمل پیر سے شروع ہوگا
سندھ میں فائزر ویکسین لگانے کا عمل (کل) پیر سے شروع ہوگا۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق سندھ کو وفاق کی جانب سے فائزر ویکسین کی 12 ہزار ڈوز ملی ہیں جب کہ فائزر ویکسین صوبے کے 7 بڑے سرکاری اسپتالوں میں لگائی جائے گی جن میں کراچی کا ایس آئی یو ٹی، جناح ، سول اسپتال اور ڈاؤ یونیورسٹی کے اوجھا اسپتال میں ویکسین لگائی جائے گی۔
اس کے علاوہ گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، لیاقت یونیورسٹی اسپتال جامشورو اور چانڈکا اسپتال لاڑکانہ میں بھی فائزر ویکسین لگائی جائے گی ۔
حکام کا کہنا ہے کہ فائزر ویکسین صرف کمزور قوت مدافعت والے افراد کو لگائی جائے گی اور کمزور قوت مدافعت والے افراد میں گردے، جگر اور دیگر ٹرانسپلانٹ کے مریض شامل ہیں۔حکام کے مطابق پاکستان کو کوویکس کے ذریعے فائزر ویکسین کی ایک لاکھ 6 ہزار ڈوزز ملی ہیں ۔ -

نسلہ ٹاور گرانے سے متعلق سپریم کورٹ کا تحریری حکم نامہ
سپریم کورٹ آف پاکستان کی کراچی رجسٹری نے نسلہ ٹاور سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے اسے گرانے کا حکم دے دیاہے۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نسلہ ٹاور کو گرایا جائے۔تحریری حکم نامے میں واضح طور پر کہا گیا کہ عدالت نے تمام متعلقہ اداروں کی دستاویزات کا جائزہ لیا اور ریکارڈ سے ثابت ہوا کہ نسلہ ٹاور قبضے کی زمین پر تعمیر کیا گیا۔
سپریم کورٹ کے حکم نامے کے مطابق نسلہ ٹاور کی تعمیر سے سروس روڈ بھی بلاک ہوا، عدالت کی طرف سے غیر قانونی تعمیرات پر کوئی رعایت نہیں دی جاسکتی ہے۔عدالت کے تحریری حکم میں کمشنر کراچی سے کہا گیا ہے کہ وہ نسلہ ٹاور کی عمارت کو فوری طور پر تحویل میں لے لیں۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ نسلہ ٹاور میں رہائش پذیر افراد کو وہاں سے نکالا جائے، جن کے انخلا کے بعد عمارت گرانے کا کام جتنی جلد ممکن ہوسکے شروع کیا جائے۔عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ نسلہ ٹاور کے مالکان فلیٹس اور دکانوں کے الاٹیز کو 3 ماہ کے اندر رقم واپس کریں، رقم کی ادائیگی میں تاخیر پر الاٹیز مارک اپ کا دعوی بھی کرسکتے ہیں۔سپریم کورٹ نے کمشنر کراچی سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔ -

اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان کی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری
شہر قائد پولیس نے کار چوری میں ملوث اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار شخص نے اہم انکشافات کئے ہیں۔
کراچی کی نجی یونیورسٹی کا سافٹ ویئر انجینئر کار چوری میں ملوث نکلا، ملزم کی شناخت نعمان کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کے مطابق ملزم قیمتی گاڑیوں سے ٹریکر نکالنے کا ماہر ہے، ملزم نے کراچی سے درجنوں گاڑیاں چوری کرنے کے بعد انہیں دوسرے صوبوں میں منتقل کیا۔
دوران تفتیش ملزم نعمان نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں کہا کہ اس نے ایک سال میں گاڑیوں کے ہیر پھیر میں کروڑوں روپے کمائے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نعمان انڈاموڑکارہائشی ہے جس کے خلاف متعددمتاثرین نےشکایتیں بھی درج کرائیں، ہوشربا انکشاف کے بعد ملزم کےخلاف مبینہ ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
-

شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کرنیوالے مجرم کو جرمامہ اورعمر قید سزا
حیدرآباد میں نوجوان لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا شکار بنانے والے مجرم کو عدات نے عمر قید سزا سنا دی-
باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹ کےمطابق سیکنڈ ایڈیشنل سیشن جج حیدرآباد نے نوجوان لڑکی کو شادی کا جھانسہ دیکر جنسی زیادتی کانشانہ بنانے کے الزام میں گرفتارملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قیداورجرمانے کی سزاسنادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سائٹ تھانے میں درج 2020ءکے نوجوان لڑکی کو شادی کاجھانسہ دےکر ورغلا کر جنسی زیادتی کانشانہ بنانے کے مقدمہ میں گرفتارملزم ناظم علی کوہفتہ کے روز جرم ثابت ہونے پر عمرقید اورایک لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنادی ہے۔
دوسری جانب ٹنڈوآدم رشید کالونی کے رہائشی پندرہ سالہ لڑکی رخسا ولد لیاقت راجپوت سے جنسی زیادتی کا مقدمہ سٹی تھانے پر بہن صفیہ، بہنوئی شاہد، ذیشان راہی سمیت چار افرادکے خلاف درج کرلیا گیا ہے-
ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ میں اپنے بھائی شوکت کے ساتھ رہتی ہوں چار روز قبل اپنی بہن صفیہ کے گھر نیو سٹی میں رہنے کے لئے آئی تو بہنوئی شاہد مغل نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایااور بہن و بہنوئی نے بلیک میل کرکے ذیشان راہی و دیگر کے حوالے کردیا ذیشان راہی نے اپنے دوستوں کے ہمراہ ذیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ دیگر کے سامنے بھی پیش کیا جاتا تھا جن کے نام نہیں آتے ہیں –