Baaghi TV

Category: کراچی

  • ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے ہوٹل مالک پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو وائرل

    ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے ہوٹل مالک پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو وائرل

    شہرقائد میں مقررہ وقت پر ہوٹل بند نہ کرنا ہوٹل مالک کو مہنگا پڑ گیا، پولیس نے ہوٹل مالک کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی- تفصیلات کے مطابق ہوٹل مالک پر تشدد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرنے پر ایس ایچ او تھانہ سعود آباد کو معطل کر دیا گیا۔ کراچی کے ڈسٹرکٹ کورنگی کے تھانہ سعودآباد میں شہریوں پر تشدد کے واقعات عام ہوگئے، کرونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنا ہوٹل مالک کو اس وقت نہایت مہنگا پڑ گیا، جب پولیس نے انھیں انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا۔
    واقعے سے متعلق خبر میڈیا پر چلنے پر پولیس حکام نے ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او زبیر الاسلام کو معطل کر دیا ہے۔ ریسٹورنٹ کے مالک اظہر نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ سعود آباد پولیس نے ان پر انسانیت سوز تشدد کیا، انھیں ریسٹورنٹ مقررہ وقت پر بند نہ کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، پولیس 19 گھنٹے تک انھیں ڈنڈوں اور چھتر سے مارتی رہی.
    متاثرہ شہری اظہر نے مزید بتایا کہ رات 2 بجے مجھ سمیت 8 افراد کو پولیس نے حراست میں لیا تھا، پولیس موبائل کے ذریعے ہمیں تھانے لے جایا گیا، جہاں ایس ایچ او زبیر الاسلام نے ڈنڈوں سے بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

    ہوٹل مالک نے کہا تشدد کا نشانہ بنانے کے 19گھنٹے بعد انھیں اگلی رات 9 بجے چھوڑا گیا، انھیں آرڈر کے باعث دکان بند کرنے میں تھوڑی دیر ہوگئی تھی، ہم روزانہ وقت ہی پر دکان بند کرتے ہیں۔ ویڈیو میں ہوٹل مالک اظہر نے پولیس کے ہاتھوں جسم پر بننے والے تشدد کے نشانات بھی دکھائے۔ واضح رہے اس سے قبل ایسی ہی ایک خبر سامنے آئی تھی جس مین ساہیوال میں 3 دکانداروں کو پولیس کے اعلیٰ افسر کے رشتہ داروں سے تلخ کلامی مہنگی پڑ گئی تھی، پولیس نے تینوں دکانداروں کو جیل میں قید کر کے بہمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا تھا ۔

  • کراچی سے تمام ٹرینیں اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہورہی ہیں: ترجمان ریلوے

    کراچی سے تمام ٹرینیں اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہورہی ہیں: ترجمان ریلوے

    ترجمان ریلوے کے مطابق کراچی سے تمام ٹرینیں اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہورہی ہیں۔

    ترجمان ریلوے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ کراچی سے آج صبح تمام ٹرینیں اپنے وقت پر روانہ ہوئی ہیں، ہزارہ ایکسپریس، شالیمار ایکسپریس اور رحمان بابا ایکسپریس مقررہ وقت پر روانہ ہوئیں جب کہ پاکستان ایکسپریس اور علامہ اقبال ایکسپریس دوپہر میں مقررہ وقت پر روانہ ہوں گی۔

    ترجمان نے کہا کہ جناح، قراقرم اور پاک بزنس ایکسپریس بھی مقرر وقت پر کراچی سے روانہ ہوں گی۔

    ترجمان کے مطابق کراچی کینٹ سے روانہ ہونے والی قراقرم ایکسپریس اور جناح ایکسپریس کو ضم کردیا گیا اور ضم شدہ ٹرین کو قراقرم ایکسپریس کے وقت کے مطابق سہ پہر 3:30 بجے روانہ کیا جائے گا۔

  • ٹرین خراب ہونے کی نشاندہی روانگی سے قبل ہو گئی تھی، مسافر کے ہوشربا انکشافات

    ٹرین خراب ہونے کی نشاندہی روانگی سے قبل ہو گئی تھی، مسافر کے ہوشربا انکشافات

    ٹرین میں سوار مسافروں کی جانب سے حادثے سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف ہو رہا ہے۔
    واقعے سے متعلق ایک عینی شاہد نے ہوشربا انکشاف کیے ہیں۔عینی شاہد نے بتایا کہ 10نمبر ملت ایکسپریس گاڑی میں کلمپ مرمت ہونے والا تھا،سٹیشن سے گاڑی روانہ ہونے سے قبل ان چیزوں کی جانب توجہ دلائی گئی تھی لیکن کسی نے بھی اس جانب توجہ نہ دی،اور کلمپ کو عارضی طور پر مرمت کرکے گاڑی چلا دی۔روہڑی سے آگے آکر گاڑی کو جھٹکا لگا اور گاڑی کا ڈبہ الٹ کر دوسرے ٹریک پر آ گیا۔
    اس اثناء میں دوسری گاڑی سرسید ایکسپریس کے ہارن کی آواز آئی تو ہم لوگوں نے کلمہ پڑھنا شروع کر دیا کہ اب ہم نہیں بچیں گے لیکن قدرت نے ہمیں بچا لیا۔دو بوگیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔یاد رہے کہ رات گئے صوبہ سندھ کے شہر گھوٹکی میں ریلوے اسٹیشن پر ملت ایکسپریس کی بوگیاں الٹ کر دوسرے ٹریک پر جا گریں اور مخالف سمت سے آنے والی سرسید ایکسپریس بوگیوں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 35 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 50 افراد زخمی ہوئے تاہم ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
    ٹرین حادثے کے ایک زخمی مسافر نے بڑا انکشاف کیا کہ ملت ایکسپریس کا کلمپ پہلے سے ہی ٹوٹا ہوا تھا، جس کا ریلوے حکام کو علم تھا، اسی وجہ سے ٹرین لیٹ ہوئی اور کراچی کینٹ سٹیشن پر کھڑی رہی ، مرمت کے بعد ٹرین روانہ کی گئی، تاہم ڈہرکی کے قریب اتنا بڑا حادثہ پیش آ گیا ، محکمہ ریلوے کے مطابق گھوٹکی ٹرین حادثہ کے بعد ادھر سکھر حادثے کے بعد ٹرینوں کو مختلف سٹیشنوں پر روک لیا گیا ہے

  • بحریہ ٹاؤن واقعے میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کیا جائے : ڈاکٹر سلیم حیدر

    بحریہ ٹاؤن واقعے میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کیا جائے : ڈاکٹر سلیم حیدر

    مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ ریاست کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ کراچی بحریہ ٹاؤن میں دہشت گردی اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والے علیحدگی پسندوں سے آئینی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ جس طرح کراچی سمیت ملک بھر کے دیگر افراد کی املاک کو جلایا گیا اور وہاں کھلے عام دہشت گردی کی گئی اس سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ علیحدگی پسند سندھو دیش کے حامی دہشت گرد دراصل اپنے حقوق کی آڑ میں دہشت گردی کرنے کیلئے جمع ہوئے تھے اور وہ سارا دن بحریہ ٹاؤن میں کھڑی سینکڑوں گاڑیوں، شورومز، دکانوں، گھروں کو جلاتے رہے ، اے ٹی ایمز مشینیں لوٹتے رہے لیکن پولیس اور سندھ حکومت خاموش تماشائی بنی رہی۔
    انہوں نے کہاکہ یہ علیحدگی پسند کسی طرح کوئی بھی جواز بناکر سندھ کے دیہی علاقوں میں مہاجروں اور غیر سندھیوں پر چڑھائی کرتے ہیں ، ان کی املاک کی آتشزدگی کے علاوہ ان کی زمینوں پر قبضہ کرلیتے ہیں لیکن نہ تو حکومت اور نہ ہی انتظامیہ اور پولیس انہیں روکنے کو تیار ہوتی ہے۔
    انہوں نے کہاکہ دہشت گرد کسی بھی رنگ و روپ میں ہوں وہ قابل مذمت ہے لیکن سندھ میں پیپلزپارٹی کے دہشت گردی کے حوالے سے دوہرا معیار ہے۔

    جو پولیس کراچی اور حیدرآباد کے تاجروں اور صنعتکاروں پر چڑھ دوڑتی ہے وہی پولیس بحریہ ٹاؤن میں دہشت گردوں کے سامنے ہاتھ باندھے بے بس نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مہاجروں کو اس قدر دیوار سے نہ لگایا جائے کہ پھر ان کے پاس کوئی اور راستہ ہی نہ بچے ، ہم جیو اور جینے دو کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ، کوئی اگر یہ سمجھتا ہے کہ وہ گاڑیوں میں لوگوں کو بھرکر مہاجر بستیوں یا آبادیوں پر چڑھائی کردے گا تو یہ اس کی بھول ہے ماضی میں بھی مہاجروں نے اپنی حفاظت خود کی تھی اور اب بھی اپنی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔
    انہوں نے آرمی چیف ، مقتدر حلقوں ، چیف جسٹس آف پاکستان ، چیف جسٹس آف سندھ ، وزیراعظم سمیت وفاقی اداروں اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ بحریہ ٹاؤن میں دہشت گردی کرنے والے سندھودیش کے حامیوں اور علیحدگی پسندوں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے اور ان کے ماسٹرمائنڈز کو بے نقاب کرکے جن افراد کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا ہے اس کا سرکاری سطح پر معاوضہ دیا جائے۔

  • ڈاکٹر فاروق ستار کا بحریہ ٹاؤن واقعہ کیخلاف 11جون کو احتجاج کا اعلان

    ڈاکٹر فاروق ستار کا بحریہ ٹاؤن واقعہ کیخلاف 11جون کو احتجاج کا اعلان

    ) سربراہ تنظیم ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستارنی11جون کو مزار قائد پر احتجاج کا اعلا ن کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج بحریہ ٹاؤن واقعہ اور سندھ حکومت کے خلاف ہوگا ۔خالد مقبول صدیقی سمیت تمام لوگوں کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں ۔ بحریہ ٹائون پرحملہ کھلی دہشت گردی ہے ،منظم منصوبہ بندی کے تحت نسل پرستوں نے حملہ کیا،قوم پرستی سے ہمیں اختلاف نہیں ہے،لیکن اگر دیگر لسانی گروہوں پر حملہ کریں گے تو یہ ناقابل قبول ہے۔
    پیرکو کراچی پریس کلب میں اراکینِ او آر سی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے ڈاکٹرفاروق ستار نے کہاکہ یہ حملہ بحریہ ٹائون پر نہیں کراچی پر حملہ تھا،یہ حملہ مہاجروں اور دیگر مظلوم قومیتوں پر حملہ ہے،یہ حملہ کراچی کے شہریوں کی شہریت پر حملہ ہے۔
    انہوں نے کہاکہ بحریہ ٹائون میں 50 ہزار سے زیادہ افراد تو صرف کام کاج کرنے والے ہیں۔وہاں آباد ،اس سے کہیں زیادہ ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت سندھ نے اس حملے کو روکنے کے لئے کیا اقدامات کئے ،گذشتہ 15 روز سے اس حملے کے لئے عام سندھیوں کو اکسایا جارہا تھا۔مجھے یقین ہے کہ یہ حملہ پیپلزپارٹی کی مکمل تائید اور سرپرستی میں ہوا ہے۔پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت کی پشت پناہی کے بغیر یہ حملہ ہو ہی نہیں سکتا تھا ۔
    میں سخت ترین الفاظ میں اس دہشت گردی کی مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے سوال کیاکہ کیا یہ حملہ سندھ میں لسانی فسادات کی تیاری تو نہیں ،یہ سارے قافلے اندرون سندھ سے آئے تھے۔عام بہن بیٹیوں کو تو معلوم ہی نہیں ہوگا کہ کراچی پہنچ کر کیا ہوگا۔اصل کردار اس حملے کو منظم کرنے والوں کا تھا۔وزیراعلی مراد علی شاہ نے رینجرز سے بھی درخواست نہیں کی کہ یہاں نقص امن کا خطرہ ہے۔
    پولیس نے بھی بحریہ کے عام شہریوں کے لئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔یہ بات واضح ہے کہ سندھ حکومت کی پشت پناہی میں یہ دہشت گردی ہوئی ہے۔پیپلزپارٹی جئے سندھ کا سیاسی ونگ ہے۔پیپلزپارٹی بھی سندھو دیش کی پلاننگ میں ملوث ہے۔ڈاکٹرفاروق ستار نے کہاکہ یہ حملہ بحریہ ٹان پر نہیں بلکہ شہری آبادی پرحملہ ہے ،اس حملے میں سندھ حکومت برابر کی شریک ہے،شہری سندھ میں رہنے والے مہاجروں کو مشتعل نہیں کرنا چاہتا۔
    پیپلزپارٹی کی خاموشی ثابت کرتی ہے کہ اس حملے وہ شامل تھی۔ہمارے جلسوں میں کوئی ذرا سی غلط نعرے بازی کرے تو گرفتاری ہوجاتی ہیں ۔لیکن اتنی بڑی دہشت گردی کر کے ملزمان فرار ہوگئے ۔لگتا ہے سندھو دیش بنے گا نہیں بلکہ بن چکا ہے۔محسوس ہوتا ہے کہ وفاق نے سندھو دیش کو قبول کرلیا ہے۔ہمیں پیپلزپارٹی کی نسل پرست متعصب حکومت کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔
    میرا یہ بیانیہ کسی کو بھڑکانے یا اشتعال دلانے کے لئے نہیں ہے۔سندھی مہاجر آپس میں بھائی ہیں ۔شہری سندھ میں سندھی مہاجر کا ڈوبنا اور تیرنا ایک ساتھ ہے۔ہمیں صوبہ بنانا ہوگا تو متعلقہ سندھی بھائیوں سے بات کریں گے ۔سندھی دانشوروں سے مکالمہ کریں گے ۔انہیں سندھی بزرگوں کی مہمان نوازی یاد دلائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ سندھی وڈیرے کراچی کے اسباب لوٹ کر اندرون سندھ خرچ کرتے تو ہمیں کوئی اعتراض نہ ہوتا۔
    حکمران کراچی کے وسائل لوٹ کر اپنے آپ پر خرچ کررہے ہیں ۔کراچی کے وسائل لوٹ کر ملک سے باہر منتقل کئے جارہے ہیں ۔سندھی دانشور بھی اگر قوم پرست بن گیا تو ہمارے پاس کیا راستہ رہ جائے گا ۔آج اگر بحریہ ٹائون پر حملہ ہوا ہے تو کل بلدیہ ٹائون پر ہوگااس کے بعد اورنگی ٹائون اور دیگر ٹائون میں بھی حملہ ہوسکتا ہے۔6 گھنٹے تک حملہ آوروں کو کوئی روکنے والا نہیں تھا.

  • کراچی پولیس چیف نے منظم جرائم کے خلاف خود نکلنے کا فیصلہ کرلیا

    کراچی پولیس چیف نے منظم جرائم کے خلاف خود نکلنے کا فیصلہ کرلیا

    ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس نے منظم جرائم کے خلاف خود نکلنے کا فیصلہ کرلیا اور کہا 31 ایس ایچ اوز کو 45 دن کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس کا موقف سامنے آگیا ، ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اہم انکشافات کیے۔

    کراچی پولیس چیف عمران یعقوب منہاس نے کہا کراچی کے 31 ایس ایچ اوز کو 45 دن کا الٹی میٹم دے دیا ہے ، 25 تھانوں میں موٹرسائیکل لفٹنگ کی جاتی ہے ، علاقے میں ہر جرم کا ذمہ دار ایس ایچ او ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے بھی میٹنگ کریں گے ، ناردرن بائے پاس پر باڑ لگانے سے کار موٹرسائیکل لفٹنگ میں کمی آئی ہے ، منشیات کے منظم کاروبارکے خلاف خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں ، اپنی خفیہ ٹیم کو منظم منشیات فروشوں کی کھوج میں لگا دیا ہے۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس نے انکشاف کیا کہ ویجلینس ٹیم نے کراچی کے 4 مقامات سے منشیات خریدی، کیماڑی، ڈاکس، لیاقت آباد ار عزیز بھٹی سے ہیروئین خریدی گئی جبکہ خود سادہ لباس بھیس بدل کر مختلف جگہوں کا دورہ کرتا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ منشیات کے خلاف رینجرز اور پولیس مشترکہ کارروائی کرے گی ، میری ڈی جی رینجرز سے 1 ، ایس ایس پی سٹی کی دوملاقاتیں ہوئی ، لوکل منشیات فروش گروہوں کی سر پرستی بھی کی جاتی ہے۔

    عمران یعقوب منہاس نے کہا رضویہ میں منشیات اڈے کا مالک فرار ہے، چپس والے کی جان جانے پر تحقیقات کی جارہی ہیں .
    منشیات فروشی میں اگر پولیس ملوث ہوئی تو سخت کارروائی ہوگی ، کیماڑی، سٹی، موچکو، ملیر، ایسٹ پی آئی بی میں منشیات کے اڈے ہیں۔

    منشیات کے گروہوں کے حوالے سے ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا تھا کہ ایک آپریٹر، ایک مڈل مین اور ایک منشیات کا اصل کردار ہوتا ہے.

    ،ڈی آئی جی ساوتھ مسلسل منشیات کے خلاف کام کر رہے ہیں ، اصل کرداروں کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کراچی کے تھانوں میں ہزاروں موٹرسائیکل سالوں سے پڑی ہیں ، ہرزون کی 5 سے 6 ممبران پر مشتمل ٹیم تیار کرر ہے ہیں، تھانوں میں موجود موٹرسائیکلیں جن کے دعویدار نہیں لسٹ بنائیں گے۔

    وہیکل لفٹنگ سے متعلق ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا تھا کہ اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے بھی کامیابیاں حاصل کی ہیں ، گذشتہ تین ماہ کے دوران چوری اور چھیننے میں کمی آئی ہے ، ایس ایچ اوگلشن اقبال نے چوری میں ملوث ماسیاں کیسے چھوڑ دی؟

    ،ایس ایس پی ایسٹ تحقیقات کر رہے ہیں، رپورٹ کا انتظار ہے ، اگر ایس ایچ او کی غلطی ہوئی تو اس کو سخت سزا دی جائے گی۔

    عمران یعقوب منہاس نے کہا کہ تفتیشی پولیس کی انسپکشن ٹیم تیار کی جارہی ہے، تھانے میں ایس او پی کی خلاف ورزی پر گرفتاریاں ہوتی ہیں.

    انسپکشن ٹیم ایف آئی آر کے مطابق تھانوں کو چیک کرے گی ، گرفتار ملزم اگر لاک اپ میں نہ ہوئے تو ایس آئی او کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    ماڈل تھانے سے متعلق ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا تھا کہ کراچی کے ماڈل تھانے علیحدہ کرنے کا سوچ رہے ہیں ، متعلقہ تمام افسران کے ساتھ ایک مرتبہ ریویو کریں گے.

    ممکن ہے مستقبل میں تمام تھانے اپنی سابقہ پوزیشن پر آجائیں ، عدالتیں آج بھی بہادرآباد اور فیروز آباد کو الگ تھانہ سنتی ہیں۔

    عمران یعقوب منہاس نے کہا کہ ایف آئی آر رجسٹریشن فری جاری رکھنے کے احکامات دیے ہیں ، جو تھانہ سائل کا فوری مقدمہ درج نہیں کرے اس کے خلاف کارروائی ہوگی.

    پانچ چیزوں پر فوکس کیا ہے، گرفتاری، تفتیش، انٹیلجنس کلیکشن، چالان اور سزا پر فوکس ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی رینک تک کے افسر کو میڈیا ٹاک کی اجازت ہوںی چاہیے ، اس حوالے سے وزیراعلی سندھ سے ملاقات کرکے ان سے درخواست کی جائے گی ، پولیس افسر کی موقع پر وضاحت سے بہت معاملات کلئیر ہوجاتے ہیں

    کراچی پولیس چیف نے کہا ڈی آئی جی ٹریفک کو ماڈل سڑکیں تیار کرنے کا کہا ہے، شاہراہ فیصل، شاہراہ پاکستان 3 تلوار سمیت 5 سڑکیں ماڈل بنائیں گے اور شاہراہ فیصل پر احتجاج کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی ہے۔

  • وزیرریلوے کا جائے وقوعہ کا دورہ ، ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی اور سزادینے کے احکامات جاری

    وزیرریلوے کا جائے وقوعہ کا دورہ ، ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی اور سزادینے کے احکامات جاری

    وزیرریلوے اعظم خان سواتی نے جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں تیزی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی اور سزا دینے کے احکامات جاری کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرریلوے اعظم خان سواتی ٹرین حادثے کے جائے وقوعہ پر پہنچے اور واقعےپراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا اللہ مرحومین کے درجات بلند ،لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

    اس موقع پر وزیر ریلوے کو ڈی ایس سکھر نے حادثےکے حوالے سے بریفنگ دی ، اعظم خان سواتی نے ٹرین حادثےکا جائزہ لیا اور امدادی کارروائیاں تیزی کرنےکی ہدایت کردی۔

    وزیرریلوے اعظم سواتی نے امدادی کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ضروری مشینری ،آلات سے پھنسے مسافروں کے ریسکیو کا عمل پایہ تکمیل میں ہے.

    ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی ،سزادینے کے احکامات جاری کئے ہیں وزیرریلوے نے ٹرین حادثے کی فوری طور پر ابتدائی رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔

    بعد ازاں اعظم سواتی زخمیوں کی عیادت کے لئےاوباڑواسپتال پہنچے ، اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن میں حصہ لینےوالےاداروں،مقامی افراد کا مشکور ہوں.

    واقعے کی تمام تحقیقات کی میں خود نگرانی کروں گا اور متاثر ہونے والے مسافروں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جب تک مسافروں کوسہولت میسر نہیں ہوتی میں یہاں موجودہوں، ساری چیزوں کودیکھ رہےتھے،صبح تک تسلی کی پوزیشن تھی، وزیراعظم نے کہا چیزوں کو ٹھیک کرو، یہاں بیان دینے نہیں آیا۔

    انھوں نے مزید کہا ریلوےکےاندراورباہرایک بہت بڑامافیاہےجسے ختم کرنا ہے، مافیا ریلوے کو نچوڑ کرکھایا گیا ہے، رحیم یار خان جا رہاہوں مریضوں کی دیکھ بھال کریں گے ایک قیمتی جان بوگی میں پھنسی ہے ، ڈبےکوکاٹ رہے ہیں۔

    اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ ریلوے کےملوث اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی اور حادثے کےزخمی مسافروں کامکمل علاج کرایاجائےگا.

    حادثے میں جاں بحق افرادکی لاشوں کو آبائی گاؤں پہنچاناہماری ذمہ داری ہے، حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں کےلواحقین کےغم میں برابر شریک ہیں۔

  • پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی شراب خانے پہنچ گئے

    پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی شراب خانے پہنچ گئے

    پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی شراب خانے پہنچ گئے

    پی ٹی آئی کے ایم پی اے خرم شیر زمان نے کورنگی روڈ شراب خانے کو بے نقاب کرنے کے لئے دورہ کیا

    خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ چھ بجے کے بعد بھی شراب کی فروخت جاری تھی پورے شہر میں لاک ڈاون ہے شہری کاروبار نہیں کرسکتے لیکن شراب کی فروخت جاری ہے ۔ یہ شراب خانے کسی بھی قسم کے شرائط و ضوابط سے مبرا شراب کی فروخت کررہے ہیں۔عوام کو دکھانا چاہتا ہوں کے ہمارے ایکسائیز منسٹر کیا کررہے ہیں۔ پورا شہر اتوار کے دن بند ہے لیکن شراب بیچی جارہی ہے۔ مسلمانوں کو شراب بیچی جارہی ہے کراچی شہر کے اندر ۔

    شراب خانے کی انچارج نے ایم پی اے خرم شیر زمان کو ویڈیو بناتے دیکھ کر شراب خانے کا گیٹ اور کھڑکی بند کردی جس پر خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ پورے شہر کے شراب خانے چھ بجے کے بعد بھی کھلے ہوتے ہیں۔اٹھارہ سال سے کم عمر بچے کو شراب فروخت کررہے ہیں

    عید کے حوالے سے کی جانے والی شراب کی بڑی سپلائی ناکام بنا دی گئی

    وزیراعلیٰ پنجاب کی نیب میں طلبی،ترجمان پنجاب حکومت کا موقف آ گیا

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

    حمزہ شہباز کو جیل میں کیوں رکھا ہوا ہے؟ مریم اورنگزیب نے کیا بڑا انکشاف

    نیب قانون میں اپوزیشن کی جانب سے ترامیم کا مسودہ، قریشی نے کھری کھری سنا دیں، کہا تحریک انصاف کیلئے یہ ممکن نہیں

    عثمان بزدار وزیراعلیٰ رہیں گے یا نہیں؟ گورنر پنجاب نے بڑا اعلان کر دیا

    بڑی خوشخبری، پاکستان کی قسمت جاگنے والی ہے، کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    آصف زرداری کے کلفٹن کراچی میں گھر کی ادائیگی کس نے کی؟ نیب نے عدالت میں جمع کروایا جواب

    تحریک انصاف کے ایک اور رہنما،رکن قومی اسمبلی نیب کے ریڈار پر

    وزیراعلیٰ پنجاب کی نیب میں طلبی،ترجمان پنجاب حکومت کا موقف آ گیا

    شراب لائسنس اجرا کیس،سابق ڈی جی ایکسائز کے ریمانڈ میں توسیع

     

  • وزیراعلیٰ سندھ نے پولیو مہم کا افتتاح کردیا

    وزیراعلیٰ سندھ نے پولیو مہم کا افتتاح کردیا

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کردیا.

    افتتاحی تقریب گورنمنٹ ڈسپینسری سلطان آباد میں ہوئی، اس موقع ہر وزیرصحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو،سیکریٹری صحت کاظم جتوئی اور دیگر افسران نے شرکت کی.

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پولیو مہم 13 جون تک جاری رہے گی،سندھ میں اس سال ابھی کوئی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا.

  • سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا حکومت سے بڑا مطالبہ

    سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا حکومت سے بڑا مطالبہ

    سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے وفاق سے کاشتکاروں کو ریلیف،ٹیکس معاف اور نئے ٹیکس نہ لگانے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے کاشتکاروں کوریلیف،ٹیکس معاف ،نئے ٹیکس نہ لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا پانی کی قلت،ٹڈی دل حملوں ،بارشوں سے فصلوں کو کافی نقصان پہنچا، وفاق کا شتکاروں کے ٹیکسز معاف اور ان کو ریلیف فراہم کرے۔

    قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کوپانی نہ ملنےسےکپاس،گنا،چاول،مرچی اوردیگرفصلیں نہ ہوسکیں، کاشتکاروں کو بغیر سود اورآسان شرائط پر نئے قرضے دیے جائیں۔

    سابق وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ دنیامیں کاشتکاروں کوزراعت پرسبسڈی دی جاتی ہےمگر یہاں لوٹا جارہا ہے، عمران خان نےزراعت کابیڑہ غرق کر دیا، مصیبتوں ، آفتو ں کے علاوہ کچھ نہ ملا، عمران خان نے معیشت ،سفارتکاری ،تجارت
    ،زراعت سمیت ہرشعبے کوتباہ کردیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پورے سندھ کا انحصار زراعت پر ہے، سلیکٹڈ حکومت کی ناقص پالیسیوں سے گندم کی پیداوار بھی کم ہوئی، کاشتکاروں کو ریلیف دینے کے بجائے حکومت نے گندم باہر سے منگوائی، کبھی پاکستان گندم، کاٹن، چینی بھی ایکسپورٹ کرتا تھا آج خودمنگوا رہا ہے۔