Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی سے گاڑیوں کا اربوں روپے کا ٹیکس وصول

    کراچی سے گاڑیوں کا اربوں روپے کا ٹیکس وصول

    صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے رواں مالی سال موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں 7570 ملین روپے سے زائد ٹیکس وصول کیا گیا، جبکہ جائیداد ٹیکس کی مد میں 1477 ملین سے زائد ٹیکس وصول کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے موٹر وہیکل ٹیکس اور جائیداد ٹیکس وصولی کی تفصیلات جاری کردیں۔

    صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاولہ نے موٹر وہیکل ٹیکس اور جائیداد ٹیکس کی وصولی کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ رواں مالی سال میں جولائی 2020 سے مئی 2021 تک کراچی سے موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں 7570.429 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔

    انہوں نے بتایا کہ اسی مد میں حیدر آباد سے 461.486 ملین روپے، سکھر سے 216.018 ملین روپے اور شہید بےنظیر آباد سے 86.333 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔

    مکیش کمار چاولہ کا کہنا تھا کہ موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں لاڑکانہ سے 107.402 ملین روپے اور میرپور خاص سے 55.261 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔

    صوبائی وزیر کے مطابق جائیداد ٹیکس کی مد میں کراچی سے 1477.755 اور حیدر آباد سے 71.440 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا جبکہ اسی مد میں سکھر سے 33.183 ملین روپے، شہید بے نظیر آباد سے 9.165 ملین روپے اور لاڑکانہ سے 21.067 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ جائیداد ٹیکس کی مد میں میرپور خاص سے 10.198 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔

    مکیش کمار چاولہ کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے دوران اب تک ٹیکسز کی وصولی کی مجموعی صورتحال اطمینان بخش ہے اور ٹیکسز کی وصولی کے لیے بہترین کارکردگی کے لیے محکمے کے افسران اور عملہ قابل ستائش ہے۔

  • 25 ہزار روپے ماہانہ تک IBFT مفت، بڑی ٹرانزیکشنز پر معمولی فیس

    25 ہزار روپے ماہانہ تک IBFT مفت، بڑی ٹرانزیکشنز پر معمولی فیس

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے 25ہزار روپے ماہانہ تک ٹرانزیکشن پر مفت آئی بی ایف ٹی پرائسنگ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم بڑی ٹرانزیکشنز پر معمولی فیس بحال کردی گئی ہے۔

    25؍ ہزار روپے فی اکاؤنٹ کی ماہانہ حد عبور ہونے کے بعد بینک اپنے صارفین سے ہر ٹرانزیکشن پر اس کی 0.1؍ فیصد رقم یا 200روپے، جو بھی کم ہو، چارج کرسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ پاکستان نے 2020ء میں کووڈ 19؍ کی وباء کے دوران لاک ڈائون کی غیر معمولی صورتحال سے عہدہ برآ ہونے کیلئے بینکوں اور خدمات کے دیگر فراہم کنندگان کو مارچ 2020ء میں ہدایت کی تھی کہ وہ ٹرانزیکشن کے حجم سے قطع نظر اپنے تمام صارفین کو بین البینک رقوم کی منتقلی (آئی بی ایف ٹی)کی سہولت بلا معاوضہ فراہم کریں۔

  • سندھ اور پنجاب کے درمیان پانی کی منصفانہ تقسیم کا سنگین  تنازع حل ہو گیا

    سندھ اور پنجاب کے درمیان پانی کی منصفانہ تقسیم کا سنگین تنازع حل ہو گیا

    لاہور: سندھ اور پنجاب کے درمیان پانی کی منصفانہ تقسیم کا سنگین تنازع حل ہو گیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پنجاب نے بڑے بھائی کا کردار ایک بار پھر ادا کرتے ہوئے سندھ کے اعتراضات کو تسلیم کرتے ہوئے واپڈا کے غیر جانبدار مبصرین کی تعیناتی ختم کر دی۔

    فیصلے کے مطابق اب دونوں صوبوں کی مشاورت سے ارسا واپڈا کے بجائے اب غیر جانبدار مبصرین تعینات کرے گا۔

    دونوں صوبے اتفاق رائے سے پانی کے معاملات کو حل کرنے پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے 3 روز میں پانی کا ڈسچارج ٹیبل مرتب کریں گے۔

    صوبہ پنجاب اور سندھ کے محکمہ آبپاشی کے نمائندے کسی بھی وقت بیراجوں کا اچانک معائنہ بھی کر سکیں گے اور دنوں صوبوں کے ڈیوٹی پر موجود نمائندے پانی کی آمد اور اخراج کا ریکارڈ فراہم کرنے کے مجاز ہون گے تاکہ صوبوں کے درمیان پانی کی منصفانہ تقسیم اور چوری جیسے سنگین الزامات کا معاملہ بھی ختم ہو سکے۔

  • میرا قصور صرف اتنا تھا کہ میں پی پی چھوڑکر پی ٹی آئی کا حصہ بنا اور پی پی کی کرپشن کو بےنقاب کیا

    میرا قصور صرف اتنا تھا کہ میں پی پی چھوڑکر پی ٹی آئی کا حصہ بنا اور پی پی کی کرپشن کو بےنقاب کیا

    پی ٹی آئی رہنماء سمیر میر شیخ کی سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو،

    ہمیں آج 4ماہ ہوگئے ہیں۔ انصاف کی تلاش میں
    4 ماہ سے عدالتوں کے چکر لگارہے ہیں،سندھ حکومت نے ہم پر دہشتگردی کے مقدمات بنائے
    مجھے ایک جھوٹے مقدمے میں پھسایا گیا۔ 3 دہشتگردی کے مقدمات مجھ پر بنائے گئے ۔کیونکہ میرا قصور صرف اتنا تھا کہ میں پی پی چھوڑکر پی ٹی آئی کا حصہ بنا اور میں نے پی پی کی کرپشن لوٹ مار کو بےنقاب کیا ۔پہلے صرف ہم کہا کرتے تھے مگر چیف جسٹس نے بھی کرپشن کی نشاندہی کردی ۔چیف جسٹس نے کہا کہ سب سے زیادہ نااہل حکومت سندھ حکومت ہے ۔سندھ حکومت ہر محکمے کو چلانے میں فیل ہوچکی ہے
    دیگر صوبوں کی حکومتیں کام کررہی ہیں واحد سندھ حکومت اپنی جیبیں بھر رہی ہے ۔سندھ میں میمن سسٹم آگیا ہے جوکہ نیا سسٹم ہے ۔اومنی بجاری سسٹم کے بعد میمن سسٹم آگیا ہے۔
    یہ سسٹم کینیڈا سے چلایا جارہا ہے اس کا سی ای او مراد علی شاہ،یونس میمن ہے۔سندھ کا سارا نظام کینیڈا سے چل رہا ہے۔

    آخر میں یہ پیسے ان کی جیب میں جائیں گے
    سندھ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے سندھی پوری دنیا میں بدنام ہوگئے ہیں ۔آج ہم پوری دنیا میں گندم چور کے نام سے جانے جاتے ہیں۔یہ وہی سندھ ہےجہاں صاف پانی نہیں ملتا یہ وہی سندھ ہے جہاں ایک ایمبولینس حکومت نہیں دے سکی 14سالوں میں ایک بھی ٹرانسپورٹ بس نہیں دے سکی۔

    پی ٹی آئی کے ایم این ایز فنڈز سے کراچی کے کونے کونے میں کام ہورہا ہے، مگر سندھ کے نااہل مراد علی شاہ کو کراچی کی ترقی برداشت نہیں ہے ۔مراد علی شاہ کہتے ہیں وفاقی وزیر سندھ پولیس کو بدنام کرتے ہیں ۔ہم نے بدنام نہیں کیا سندھ پولیس کو پی پی نے اپنا نوکر بنایا ہوا ہے۔

    آج میں یہاں سندھ پولیس کی وجہ سے موجود ہوںسندھ پولیس جعلی مقدمات بناتی ہے صحافیوں کو قتل کرتی ہے،آئی جی سندھ حوالدار ہیں انہیں وردی کی فکر ہوتی تو ایسے کام نہیں کرتے ۔اگر آئی جی کق شہداء کی وردی کی پرواہ ہوتی تو ان پر کیچڑ نہیں اچھالی جاتی ۔چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ میرے کیس کو مثال بناتے ہوئے سوموٹو لیں۔

    میں خود کو پیش کرنے کیلئے تیار ہوں میرے کیس میں ملوث افسران کو لٹکائیں کراچی سے کیوں دشمنی کی جارہی ہے کراچی کومینڈیٹ نہ دینے کی سزا دی جارہی ہے کراچی کے ہر کونے میں کچرا ہے ۔کراچی میں صاف پانی نہیں ہے کراچی کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں مراد علی شاہ بتائیں 14 سالوں میں کراچی کیلئے کیا اقدامات کیے ہیں ۔

    کراچی کے بجٹ سے پی پی نے اپنی جائدادیں بنائیں۔کراچی کے بجٹ سے بڑی بڑی گاڑیاں بنائی ۔مجھے عدالتوں سے امید ہے۔بیل ملنے کے باوجود مجھے سو پولیس اہلکاروں نے گرفتار کیا ۔مجھے امید ہے مجھے عدالتوں سے انصاف ضرور ملے گا۔

  • محمودآباد کے الیکٹرک گرڈ اسٹیشن غیر قانونی قرار، 2 ماہ میں ختم کرنے کا حکم

    محمودآباد کے الیکٹرک گرڈ اسٹیشن غیر قانونی قرار، 2 ماہ میں ختم کرنے کا حکم

    سپریم کورٹ نے کے الیکٹرک کو گرین بیلٹ پر قائم محمودآباد گرڈ اسٹیشن 2 ماہ میں ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایم سی کو گرین بیلٹ کی اصل پوزیشن بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں گرین بیلٹ سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی ، دوران سماعت عدالت نے محمودآبادکےالیکٹرک گرڈاسٹیشن کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

    چیف جسٹس نے کےالیکٹرک کو گرڈاسٹیشن 2 ماہ میں ختم کرنےکاحکم دیتے ہوئے کہا محمودآباد کےالیکٹرک گرڈاسٹیشن گرین بیلٹ پرقائم ہے، 2 ماہ کے اندر اندر کےالیکٹرک گرڈاسٹیشن کو گرین بیلٹ سے ہٹایا جائے۔

    عدالت نے کےایم سی کوگرین بیلٹ کی اصل پوزیشن بحال کرنےکاحکم دیتے ہوئے ایم سی کوگرین بیلٹ پرپارک بنانے کی بھی ہدایت کردی، چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ گرین بیلٹ کوکمرشل سرگرمی کےلیےاستعمال کی اجازت نہیں دےسکتے۔

    شہریوں نے درخواست میں کہا تھا کہ پی ای سی ایچ ایس فیز 6 محمود آباد میں 10 ایکٹر گرین بیلٹ کےلیےمختص ہے، پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی نےگرین بیلٹ کےالیکٹرک کودیدی،گرین بیلٹ کاپی ای سی ایچ ایس سوسائٹی سےکوئی تعلق نہیں۔

  • بارشوں سے نمٹنے کی تیاری کرلی ہے

    بارشوں سے نمٹنے کی تیاری کرلی ہے

    وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ ہم نے بارشوں سے نمٹنے کی تیاری کرلی ہے، نالوں کی صفائی کی جارہی ہے.

    شہر کے تمام چوکنگ پوائنٹ کلیئر کر دیئے گئے ہیں۔ناصر حسین شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے مئی سے ہی نالوں کی صفائی کا کام شروع کردیا تھا.

    وفاق 3 نالوں کی صفائی کا کام کررہا ہے، جبکہ ہم شہر کے 38 نالوں کی صفائی کر رہے ہیں۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ محمود آباد، گجر نالہ اور اورنگی نالے کی صفائی وفاق کررہا ہے۔

    بارشوں سے نمٹنے کی تیاری کرلی ہے، ناصر شاہ
    کراچی میں آج تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوگی
    ناصر شاہ نے کہا کہ کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی بارشوں سے مسائل پیدا ہوئے ہیں.

    اگر غیر متوقع طور پر زیادہ بارشیں ہوں تو دنیا بھر میں مسائل آتے ہیں۔دوسری جانب حکومتی جماعت پی ٹی آئی کے ایم پی اے شہزاد قریشی نے بتایا کہ شہر کے چھوٹے بڑے نالوں پر تجاوزات تھیں جس کی وجہ سے نکاسی نہیں ہو رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ نالوں کی صفائی صرف اور صرف وفاق کرارہا ہے۔

  • کراچی میں کار پر فائرنگ، مقامی پی ٹی آئی عہدیدار اہلیہ سمیت زخمی

    کراچی میں کار پر فائرنگ، مقامی پی ٹی آئی عہدیدار اہلیہ سمیت زخمی

    گلشن معمار میں افغان بستی کےقریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی پی ٹی آئی عہدیدار عیسیٰ خان اہلیہ سمیت زخمی ہوگئے ، پی ٹی آئی رہنمااور اہلیہ نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار میں افغان بستی کےقریب نامعلوم افراد کی جانب سے کار پر فائرنگ کی گئی ، جس کے نتیجے میں مقامی پی ٹی آئی عہدیدار عیسیٰ خان اہلیہ سمیت زخمی زخمی ہوگئے۔

    ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور واقعے کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں، زخمی مقامی پی ٹی آئی رہنمااوراہلیہ نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

    پی ٹی آئی ایم پی اے راجہ اظہراوردیگر رہنما نجی اسپتال پہنچ گئے ہیں، اس موقع پر راجہ اظہر نے بتایا کہ عیسیٰ خان کوبازو پر 2 جبکہ اہلیہ کے سر پرایک گولی لگی، عیسیٰ خان کی اہلیہ کی حالت تشویشناک ہے تاہم گاڑی میں 6 ماہ کی بچی بھی موجود تھی جو محفوظ رہی۔

    پی ٹی آئی ایم پی اے کا کہنا تھا کہ عیسیٰ خان نے بتایا وہ اسپتال سے چیک اپ کےبعدجارہےتھے، فائرنگ کرنےوالےملزمان 2 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، ملزمان نے کلاشنکوف سےفائرنگ کی۔

    رکن سندھ اسمبلی نے مزید کہا پولیس نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹس بنائےہوئےہیں، عام عوام کو کون تحفظ فراہم کرے گا، آج کے وقعےکی ذمہ دار سندھ حکومت ہے یا پولیس؟

  • کراچی میں کالے نوٹوں کو اصل نوٹ بنانے کا کالا دھندا بے نقاب

    کراچی میں کالے نوٹوں کو اصل نوٹ بنانے کا کالا دھندا بے نقاب

    بریگیڈ پولیس نے کالے نوٹوں کو اصل نوٹ بنانے والے 3 رکنی بین الصوبائی گروہ کو گرفتارکر کے جعلسازی کا سامان ،کیمیکل اورکاغذات کے بنڈل برآمد کرلئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کالے نوٹوں کو اصل نوٹ بنانے کا کالا دھندا بے نقاب کردیا گیا ، بریگیڈ پولیس نے کارروائی کے دوران 3 رکنی بین الصوبائی گروہ گرفتارکرلیا، ملزمان میں خاتون بھی شامل ہیں۔

    ایس پی جمشید ڈویژن فاروق بجارانی نے بتایا کہ ملزمان نے سادہ لوح شہریوں کولاکھوں روپے چونالگایا، ملزمان چند اصل نوٹوں پر پہلے سے کالا رنگ چڑھا دیتےتھے، جس کے بعد کالا رنگ اتار کر اصل نوٹ اور پھرجعلی بنڈل پکڑا دیےجاتے۔

    ایس پی جمشید ڈویژن کا کہنا تھا کہ شہری لالچ میں آکر کم داموں بنڈل ،کیمیکل خریدلیتے تھے ، ملزمان پہلے بھی خانیوال اور کراچی سے گرفتار ہو کر جیل چکے ہیں۔

    فاروق بجارانی نے مزید بتایا کہ جعلساز گروہ کی گرفتاری کی ویڈیو یوٹیوب پر بھی موجودہے، کارروائی میں جعلسازی کا سامان برآمد،کیمیکل اورکاغذات کے بنڈل برآمد کرلئے ہیں۔

  • عالمی بینک سندھ کی ترقی میں ہمارا با اعتماد پارٹنر ہے : سید ناصر حسین شاہ

    عالمی بینک سندھ کی ترقی میں ہمارا با اعتماد پارٹنر ہے : سید ناصر حسین شاہ

    صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ سے عالمی بنک کے وفد نے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن حسین کی سربراہی میں ملاقات کی۔ وفد میں پروگرام لیڈر عابد الرزاق خلیل اورسینئر آپریشن آفیسر آمنہ راجہ بھی شامل تھے۔ سیکریٹری بلدیات سید نجم شاہ، پروجیکٹ ڈائریکٹر کلک محمد افضل زیدی، سوئیپ پی ڈی سید صلاح الدین بھی ملا قا ت میں مو جو د تھے۔

    لاقات میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومینٹ پروجیکٹ، کلک پروجیکٹ اور سالڈ ویسٹ ایمرجنسی اینڈ ایفی شینسی پروجیکٹ کا جائزہ لیا گیا۔پروجیکٹس پر عملدرآمد کی پیش رفت اور درپیش مسائل اورحا ئل رکاوٹوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر اطلا عا ت و بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عالمی بینک نے سندھ اور بالخصوص اس کے دارالحکومت کراچی میں ترقیاتی منصوبوں پر بہت سپورٹ کیا ہے، صوبے میں سہو لیا ت کے بنیا دی ڈھا نچہ کی ترقی پر عالمی بینک کے نہایت ہی مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بینک سندھ کی ترقی میں ہمارا با اعتماد پارٹنر ہے۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کے انفراسٹرکچر کی بہتری میں خصوصی دلچسپی رکھتی ہیں ۔

  • سپریم کورٹ کا گرین بیلٹ پر قائم گرڈ اسٹیشن 2 ماہ میں ختم کرنے کا حکم

    سپریم کورٹ کا گرین بیلٹ پر قائم گرڈ اسٹیشن 2 ماہ میں ختم کرنے کا حکم

    سپریم کورٹ کا گرین بیلٹ پر قائم گرڈ اسٹیشن 2 ماہ میں ختم کرنے کا حکم

    سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے محمود آباد کے الیکٹرک گرڈ اسٹیشن غیر قانونی قرار دے دیا

    عدالت نے کے الیکٹرک کو گرین بیلٹ پر قائم گرڈ اسٹیشن 2 ماہ میں ختم کرنے کا حکم دے دیا ،چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ محمود آباد کے الیکٹرک گرڈ اسٹیشن گرین بیلٹ پر قائم ہے، دو ماہ میں کے الیکٹرک گرڈ اسٹیشن کو گرین بیلٹ سے ہٹایا جائے،سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے کے ایم سی کو گرین بیلٹ کی اصل پوزیشن بحال کرنے کا حکم دے دیا سپریم کورٹ نے کے ایم سی کو گرین بیلٹ پر پارک بنانے کی بھی ہدایت کردی . چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ گرین بیلٹ کو کمرشل سرگرمی کے لیے استعمال کی اجازت نہیں دے سکتے،

    وزیراعظم کو بتا دیں چھ ماہ میں یہ کام نہ ہوا تو توہین عدالت لگے گا، چیف جسٹس

    تجاوزات ہٹانے جائینگے تو لوگ گن اور توپیں لے کر کھڑے ہوں گے،آرمی کو ساتھ لیجانا پڑے گا، چیف جسٹس

    سرکلر ریلوے، سپریم کورٹ نے بڑا حکم دے دیا،کہا جو بھی غیر قانونی ہے اسے گرا دیں

    ہم نے کہا تھا کیسے کام نہیں ہوا؟ چیف جسٹس برہم، وزیراعلیٰ کو فوری طلب کر لیا

    آپ کی ناک کے نیچے بحریہ بن گیا کسی نے کیا بگاڑا اس کا؟ چیف جسٹس کا استفسار

    آپ کو جیل بھیج دیں گے آپکو پتہ ہی نہیں ہے شہر کے مسائل کیا ہیں،چیف جسٹس برہم

    کس کی حکومت ہے ؟ کہاں ہے قانون ؟ کیا یہ ہوتا ہے پارلیمانی نظام حکومت ؟ چیف جسٹس برس پڑے

    شہر قائد سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے سپریم کورٹ کا بڑا حکم

    کراچی میں سپریم کورٹ کے حکم پرآپریشن کا آغاز،تاجروں کا احتجاج

    سو برس بعد بھی قبضہ قانونی نہیں ہو گا،سپریم کورٹ کا بڑا حکم

    ہزاروں اراضی کے تنازعات،زمینوں پر قبضے،ہم کون سی صدی میں رہ رہے ہیں ؟ چیف جسٹس

    جتنی مشینری چاہیے، لے جائیں اور سب گرائیں، چیف جسٹس کا حکم

    حکومت کیسے قانون کو بائی پاس کرکے یہ اقدام کر سکتی ہے؟ سپریم کورٹ