Baaghi TV

Category: کراچی

  • وزیرریلوے کا جائے وقوعہ کا دورہ ، ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی اور سزادینے کے احکامات جاری

    وزیرریلوے کا جائے وقوعہ کا دورہ ، ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی اور سزادینے کے احکامات جاری

    وزیرریلوے اعظم خان سواتی نے جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں تیزی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی اور سزا دینے کے احکامات جاری کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرریلوے اعظم خان سواتی ٹرین حادثے کے جائے وقوعہ پر پہنچے اور واقعےپراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا اللہ مرحومین کے درجات بلند ،لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

    اس موقع پر وزیر ریلوے کو ڈی ایس سکھر نے حادثےکے حوالے سے بریفنگ دی ، اعظم خان سواتی نے ٹرین حادثےکا جائزہ لیا اور امدادی کارروائیاں تیزی کرنےکی ہدایت کردی۔

    وزیرریلوے اعظم سواتی نے امدادی کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ضروری مشینری ،آلات سے پھنسے مسافروں کے ریسکیو کا عمل پایہ تکمیل میں ہے.

    ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی ،سزادینے کے احکامات جاری کئے ہیں وزیرریلوے نے ٹرین حادثے کی فوری طور پر ابتدائی رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔

    بعد ازاں اعظم سواتی زخمیوں کی عیادت کے لئےاوباڑواسپتال پہنچے ، اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن میں حصہ لینےوالےاداروں،مقامی افراد کا مشکور ہوں.

    واقعے کی تمام تحقیقات کی میں خود نگرانی کروں گا اور متاثر ہونے والے مسافروں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جب تک مسافروں کوسہولت میسر نہیں ہوتی میں یہاں موجودہوں، ساری چیزوں کودیکھ رہےتھے،صبح تک تسلی کی پوزیشن تھی، وزیراعظم نے کہا چیزوں کو ٹھیک کرو، یہاں بیان دینے نہیں آیا۔

    انھوں نے مزید کہا ریلوےکےاندراورباہرایک بہت بڑامافیاہےجسے ختم کرنا ہے، مافیا ریلوے کو نچوڑ کرکھایا گیا ہے، رحیم یار خان جا رہاہوں مریضوں کی دیکھ بھال کریں گے ایک قیمتی جان بوگی میں پھنسی ہے ، ڈبےکوکاٹ رہے ہیں۔

    اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ ریلوے کےملوث اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی اور حادثے کےزخمی مسافروں کامکمل علاج کرایاجائےگا.

    حادثے میں جاں بحق افرادکی لاشوں کو آبائی گاؤں پہنچاناہماری ذمہ داری ہے، حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں کےلواحقین کےغم میں برابر شریک ہیں۔

  • پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی شراب خانے پہنچ گئے

    پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی شراب خانے پہنچ گئے

    پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی شراب خانے پہنچ گئے

    پی ٹی آئی کے ایم پی اے خرم شیر زمان نے کورنگی روڈ شراب خانے کو بے نقاب کرنے کے لئے دورہ کیا

    خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ چھ بجے کے بعد بھی شراب کی فروخت جاری تھی پورے شہر میں لاک ڈاون ہے شہری کاروبار نہیں کرسکتے لیکن شراب کی فروخت جاری ہے ۔ یہ شراب خانے کسی بھی قسم کے شرائط و ضوابط سے مبرا شراب کی فروخت کررہے ہیں۔عوام کو دکھانا چاہتا ہوں کے ہمارے ایکسائیز منسٹر کیا کررہے ہیں۔ پورا شہر اتوار کے دن بند ہے لیکن شراب بیچی جارہی ہے۔ مسلمانوں کو شراب بیچی جارہی ہے کراچی شہر کے اندر ۔

    شراب خانے کی انچارج نے ایم پی اے خرم شیر زمان کو ویڈیو بناتے دیکھ کر شراب خانے کا گیٹ اور کھڑکی بند کردی جس پر خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ پورے شہر کے شراب خانے چھ بجے کے بعد بھی کھلے ہوتے ہیں۔اٹھارہ سال سے کم عمر بچے کو شراب فروخت کررہے ہیں

    عید کے حوالے سے کی جانے والی شراب کی بڑی سپلائی ناکام بنا دی گئی

    وزیراعلیٰ پنجاب کی نیب میں طلبی،ترجمان پنجاب حکومت کا موقف آ گیا

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

    حمزہ شہباز کو جیل میں کیوں رکھا ہوا ہے؟ مریم اورنگزیب نے کیا بڑا انکشاف

    نیب قانون میں اپوزیشن کی جانب سے ترامیم کا مسودہ، قریشی نے کھری کھری سنا دیں، کہا تحریک انصاف کیلئے یہ ممکن نہیں

    عثمان بزدار وزیراعلیٰ رہیں گے یا نہیں؟ گورنر پنجاب نے بڑا اعلان کر دیا

    بڑی خوشخبری، پاکستان کی قسمت جاگنے والی ہے، کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    آصف زرداری کے کلفٹن کراچی میں گھر کی ادائیگی کس نے کی؟ نیب نے عدالت میں جمع کروایا جواب

    تحریک انصاف کے ایک اور رہنما،رکن قومی اسمبلی نیب کے ریڈار پر

    وزیراعلیٰ پنجاب کی نیب میں طلبی،ترجمان پنجاب حکومت کا موقف آ گیا

    شراب لائسنس اجرا کیس،سابق ڈی جی ایکسائز کے ریمانڈ میں توسیع

     

  • وزیراعلیٰ سندھ نے پولیو مہم کا افتتاح کردیا

    وزیراعلیٰ سندھ نے پولیو مہم کا افتتاح کردیا

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کردیا.

    افتتاحی تقریب گورنمنٹ ڈسپینسری سلطان آباد میں ہوئی، اس موقع ہر وزیرصحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو،سیکریٹری صحت کاظم جتوئی اور دیگر افسران نے شرکت کی.

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پولیو مہم 13 جون تک جاری رہے گی،سندھ میں اس سال ابھی کوئی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا.

  • سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا حکومت سے بڑا مطالبہ

    سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا حکومت سے بڑا مطالبہ

    سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے وفاق سے کاشتکاروں کو ریلیف،ٹیکس معاف اور نئے ٹیکس نہ لگانے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے کاشتکاروں کوریلیف،ٹیکس معاف ،نئے ٹیکس نہ لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا پانی کی قلت،ٹڈی دل حملوں ،بارشوں سے فصلوں کو کافی نقصان پہنچا، وفاق کا شتکاروں کے ٹیکسز معاف اور ان کو ریلیف فراہم کرے۔

    قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کوپانی نہ ملنےسےکپاس،گنا،چاول،مرچی اوردیگرفصلیں نہ ہوسکیں، کاشتکاروں کو بغیر سود اورآسان شرائط پر نئے قرضے دیے جائیں۔

    سابق وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ دنیامیں کاشتکاروں کوزراعت پرسبسڈی دی جاتی ہےمگر یہاں لوٹا جارہا ہے، عمران خان نےزراعت کابیڑہ غرق کر دیا، مصیبتوں ، آفتو ں کے علاوہ کچھ نہ ملا، عمران خان نے معیشت ،سفارتکاری ،تجارت
    ،زراعت سمیت ہرشعبے کوتباہ کردیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پورے سندھ کا انحصار زراعت پر ہے، سلیکٹڈ حکومت کی ناقص پالیسیوں سے گندم کی پیداوار بھی کم ہوئی، کاشتکاروں کو ریلیف دینے کے بجائے حکومت نے گندم باہر سے منگوائی، کبھی پاکستان گندم، کاٹن، چینی بھی ایکسپورٹ کرتا تھا آج خودمنگوا رہا ہے۔

  • ایم کیو ایم کا بڑا فیصلہ، سندھ حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان

    ایم کیو ایم کا بڑا فیصلہ، سندھ حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان

    ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کردیا۔

    یہ ریلی منگل 15 جون کو دوپہر ایک بجے سوک سینٹر سے نکالی جائے گی اور کراچی پریس کلب پر ختم ہوگی۔ ایم کیو ایم کا کہنا ہے حکومت سندھ کی شہری علاقوں سے دشمنی اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے،پانی،ملازمت میں ناانصافی، جعلی ڈومیسائل اور دیگر ایشوز پر اس ریلی سے وفاقی حکومت اور پورے ملک کی توجہ دلائی جائے گی۔کراجی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہونے کے باوجود بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔اس زمن میں سندھ حکومت کی توجہ دلانی نہایت ضروری ہے۔

  • بلاول بھٹو کا ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

    بلاول بھٹو کا ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گھوٹکی میں ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔

    بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں دو ٹرینوں کے تصادم میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں مسافروں کے جاں بحق ہونے کی خبر سن کر انتہائی صدمہ ہوا ہے۔

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹرین حادثے میں جاں بحق مسافروں اور ریلوے ملازمین کے لواحقین سے اظہار افسوس بھی ظاہر کیا۔

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کردی کہ ڈہرکی اور ریتی ریلوے اسٹیشن کے درمیان ہوئے سانحے کے زخمیوں کی فی الفور طبی امداد کو یقینی بنایا جائے۔

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ بھی کیا
    وفاقی حکومت ٹرین حادثے کے ذمہ داروں کے تعین کے لئے فی الفور تحقیقات کرکے اسے عوام کے سامنے لائے۔

    ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثا اور زخمیوں کی مالی معاونت جلد از جلد کی جائے۔

  • پرانی ٹرینیں حادثے میں اضافے کی وجہ ہیں

    پرانی ٹرینیں حادثے میں اضافے کی وجہ ہیں

    سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے ڈہرکی کے قریب ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    ایک بیان میں اویس شاہ نے کہا کہ ملک میں پرانی ٹرینیں چلانے سے حادثات میں اضافہ ہورہا ہے، وفاق سے کئی بارمطالبہ کیا کہ ریلوےلائنیں اورپرانی ٹرینیں تبدیل کریں لیکن وفاق سننے کو تیار نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کہ کبھی ٹرینیں پٹری سے اتر جاتی ہیں تو کبھی ٹکرا جاتی ہیں، ہم حادثے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ حادثے کے بعد سکھر اورگھوٹکی کےاسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ ڈہرکی کے قریب ملت ایکسپریس اور سر سید ایکسپریس حادثے کا شکار ہوگئیں جس کے نتیجے میں جاں بحق مسافروں کی تعداد 35 ہوگئی ہے۔

  • سندھ میں آج سے کاروبار رات 8 بجے تک کھلے رہیں گئے

    سندھ میں آج سے کاروبار رات 8 بجے تک کھلے رہیں گئے

    محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز کا نیا حکم نامہ جاری کردیا۔

    محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں کاروبار رات 8 بجے تک کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ بیکریاں اور دودھ کی دکانیں رات 12 بجے تک کھلی رہیں گی.

    ریسٹورینٹس کو رات 12 بجے تک آؤٹ ڈور سروس کی اجازت ہوگی، جمعہ اور اتوار کو کاروبار بند رہے گا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہالز، پارکس، امیوزمنٹ پارکس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جم، انڈور گیمز اور اوپن ایریا میں کھیلوں کی اجازت ہوگی۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ کھلی فضا میں شادی کی تقاریب میں 150 مہمانوں تک کی اجازت ہوگی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتہ اور اتوار کے دن بند رہے گی، صوبے میں مزارات، سنیما اور تھیٹرز بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے جب کہ کورونا ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں پابندی برقرار رہے گی۔

  • دومسافر ٹرینیں ٹکراگئیں، 30افراد جاں بحق متعدد زخمی

    دومسافر ٹرینیں ٹکراگئیں، 30افراد جاں بحق متعدد زخمی

    گھوٹکی اسٹیشن پر کراچی جانے والی سرسید ایکسپریس ٹریک پرموجود ملت ایکسپریس سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ڈی ایس ریلوے سکھر کے مطابق ٹرین حادثے میں 14بوگیاں متاثر ہوئیں جبکہ 3مکمل طور پر تباہ ہوئیں،9بوگیاں ملت ایکسپریس کی حادثے میں متاثرہوکر پٹڑی سےاتریں۔

    ڈپٹی کمشنرگھوٹکی عثمان عبداللہ نے ٹرین حادثے میں 30 سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے، خاتون سمیت7افراد کی لاشیں اوباڑو اسپتال منتقل کردی گئیں۔

    ڈی سی گھوٹکی عثمان عبداللہ نے میڈیا کو بتایا کہ حادثے میں30مسافرجاں بحق جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    انہوں نے بتایا کہ متاثرہ بوگیوں میں بہت سے مسافر پھنسے ہوئے ہیں، پھنسے ہوئے مسافروں کو نکالنے کیلئے ہیوی مشینری،کٹر درکار ہیں، راستہ خراب ہونے کے باعث مشینری منتقل کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ملت ایکسپریس میں مجموعی طور پر706مسافر سوارتھے، حادثے کا شکار سر سید ایکسپریس میں 504 مسافر سوار تھے، بدنصیب مسافروں پر صبح ساڑھے پانچ بجے قیامت ٹوٹی جب وہ نیند میں تھے۔

    حادثے کو4گھنٹے سے زائد کاوقت گزرنے کے بعد بھی ریلیف ٹرین موقع پر نہ پہنچ سکی، پھنسے ہوئے مسافروں کو نکالنے کیلئے چھوٹی مشینری کے ذریعے بوگیوں کو کاٹا جارہا ہے۔

    وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے اطلاع ملتے ہی ٹرین حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے اندر ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ دی جائے۔

    اس حوالے سے ریلوےحکام نے بتایا ہے کہ مذکورہ حادثہ ریتی اور ڈہرکی ریلوے اسٹیشن کے درمیان علی الصبح پیش آیا، ملت ایکسپریس بوگیاں ڈی ریل ہونے پر پٹڑی پر کھڑی تھی اس دوران کراچی جانے والی سرسید ایکسپریس ٹریک پرموجود ملت ایکسپریس سے ٹکرائی۔

    ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ریلوے کے مطابق حادثے کا شکار ملت ایکسپریس کراچی سے سرگودھا جارہی تھی، حادثے کے بعد متعدد بوگیاں پٹڑی سے اتر کر الٹ گئیں۔

    ذرائع کے مطابق جائے حادثہ پر چیخ و پکار مچ گئی، ریسکیو ٹیموں کے علاوہ مقامی افراد بھی امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہوگئے، ٹرین حادثے کے متاثرین کو منتقل کرنے کا فوری طور پر کوئی انتظام نہیں کیا گیا تھا.

    بعد ازاں اہل علاقہ ٹریکٹرٹرالیوں میں متاثرہ مسافروں کو شہر کی طرف منتقل کرنے لگے۔ جائےحادثہ پر ریسکیوآپریشن سست روی کا شکار جائے حادثہ پر تاحال ہیوی مشینری نہیں پہنچائی جاسکی ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان سندھ رینجرز نے بتایا کہ حادثے کے کچھ دیر بعد رینجرز کے جوانوں پر مشتمل ٹیمیں بھی جائے حادثہ پہنچیں, رینجرز کے جوان ریسکیو ٹیموں کے ساتھ امدادی کاموں میں مصروف رہے، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

    ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ روہڑی سے ریلیف ٹرین جائے حادثہ روانہ کردی گئی ہے، ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کی معلومات کیلئے کراچی، سکھر، فیصل آباد اور راولپنڈی میں ہیلپ لائن سینٹر قائم کردیا گیا ہے۔

    ریلوے حکام کے مطابق زخمیوں کو تعلقہ اسپتال روہڑی، پنوعاقل اور سول اسپتال سکھر منتقل کیا گیا ہے، زیادہ تر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا، متاثرہ مسافروں کو صادق آباد ریلوے اسٹیشن روانہ کیا گیا ہے۔

    ڈی آئی جی سکھر فدا مستوئی نے میڈیا کو بتایا کہ ٹرین حادثے میں 50سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، بوگیوں میں پھنسے ہوئے مسافروں کی تعداد کے بارے میں حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

  • زمینوں پر ناجائز قبضہ ناقابل برداشت ہے

    زمینوں پر ناجائز قبضہ ناقابل برداشت ہے

    امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا ادارہ نورحق میں بحریہ ٹاؤن میں پیش آنے والے واقعے اور حقائق کے حوالے سے ہنگامی پریس کانفرنس کی گئی۔جس میں حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کیا ۔

    امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے خطاب میں کہا بحریہ ٹاؤن کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کروانا حکومت کا کام ہے۔زمینوں پر ناجائز قبضہ ناقابل برداشت ہے۔

    بحریہ ٹاؤن کی زمین کے قبضے میں وڈیرے اور حکومت شامل تھی. اس واقعے سے بحریہ ٹاؤن کا کچھ نہیں بگڑا بلکہ سندھ اور کراچی کے لوگوں کا نقصان ہوا.

    اس طرح کے فسادات سے لسانی رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔27دسمبر 2007میں بھی جلاؤ گھیراؤ میں اس طرح کے کیمیکل استعمال کیے گئے تھے۔

    آج جلاؤ گھیراؤ کرنے والے اس وقت کہاں تھے جب قبضہ ہورہا تھا۔ملک ریاض کی ذمہ داری ہے کہ بحریہ ٹاؤن کا پروجیکٹ ہر صورت پورا کریں۔

    آج بحریہ ٹاؤن کے واقعے میں انتظامیہ ملوث تھی۔ پولیس اور رینجرز کہاں تھیں،رینجرز اور لاء انفورسمنٹ اداروں کے نوٹس لینا چاہیئے تھا۔