Baaghi TV

Category: کراچی

  • ایکسپو سینٹر کراچی میں ایک اور ویکسی نیشن ہال کا افتتاح کر دیا گیا

    ایکسپو سینٹر کراچی میں ایک اور ویکسی نیشن ہال کا افتتاح کر دیا گیا

    وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں ماس ویکسی نیشن ایکسپو سینٹر کے ایک اور ہال، ہال نمبر 3 کا افتتاح کر دیا۔انتظامیہ کے مطابق مذکورہ ماس ویکسی نیشن سینٹر میں 41 کیوبیکلز بنائے گئے ہیں۔وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ کے ترجمان کے مطابق سندھ میں ویکسی نیشن کا عمل 3 فروری سے شروع کیا گیا، اب تک 13 لاکھ افراد کو ویکسین لگا چکے ہیں۔
    انہوں نے بتایا کہ تقریبا 90 فیصد فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن ہو چکی ہے، کراچی میں اب تک 8 لاکھ لوگوں کو ویکسین لگ چکی ہے۔ترجمان وزیرِاعلی سندھ نے بتایا کہ سندھ میں 380 کووڈ ویکسی نیشن سینٹرز کام کر رہے ہیں، ان 380 سینٹرز میں سے 115 ویکسی نیشن سینٹرز کراچی میں ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ سندھ میں روزانہ 2 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کی گنجائش ہے، جبکہ کراچی میں روزانہ 1 لاکھ لوگوں کی ویکسی نیشن کی گنجائش ہے۔ترجمان وزیرِاعلی سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایکسپو سینٹر ہال نمبر 4 گزشتہ ماہ (9 مئی 2021) سے متحرک ہے، جہاں 2 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن ہو چکی ہے، جبکہ وہاں روزانہ 30 ہزار افراد کو ویکسین لگانے کی گنجائش ہے۔

  • بحریہ ٹاؤن کراچی پر مشتعل افراد کا حملہ

    بحریہ ٹاؤن کراچی پر مشتعل افراد کا حملہ

    بحریہ ٹاؤن کراچی پر مشتعل افراد نے حملہ کردیا جلاو گھیراو کا سلسلہ جاری ہے تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاؤن کراچی کے خلاف قریبی دیہات کے رہائشیوں کی طرف سے ایک بہت سخت احتجاج کیا جو اپنی آبائی زمین بحریہ ٹاؤن کو دینے پر مجبور ہیں۔
    بحریہ ٹاؤن کراچی کی موجودہ صورتحال مکمل طور پر ان لوگوں کی طرف سے ہائی جیک ہے ۔ بحریہ ٹاؤن کے رہائشی مکمل طور پر بے بس ہیں ۔ بحریہ ٹاؤن کے رہائشی گھبرا رہے ہیں۔ حملہ آور بہت سے موٹرسائیکلوں کو حملوں میں جلا چکے ہیں ۔
    مظاہرین نے بحریہ ٹاوَن کے مرکزی دروازے کو نذرآتش کردیا اور اندر داخل ہوکر مختلف مقامات پر توڑپھوڑ کی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شو روم اور زاتی شہریوں کی ذاتی پراپرٹی کو بھی آگ لگائی گئی ۔
    موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں نزر آتش کی گئیں سندھ حکومت اور ملک ریاض کے خلاف نعرے بازی کی جارہی ہے ۔
    مظاہرین کی جانب سےسپرہائی وے پر بھی احتجاج دیا گیا ہے
    پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری مرکزی دروازے پر پہنچ چکی ہے اور مظاہرین کوبحریہ ٹاوَن سے باہرنکالا جارہا ہے
    پولیس اور رینجرز کی جانب سے صورت حال کو قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔

  • وفاق سے بات کرکے لگتاہے بہروں سے بات کررہا ہوں

    وفاق سے بات کرکے لگتاہے بہروں سے بات کررہا ہوں

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 7 سال سے صوبے کو وفاق کی جانب سے کوئی نئی اسکیم نہیں دی گئی، اور جب وفاق سے بات کرو تو لگتا ہے بہرے لوگوں سے بات کررہا ہوں۔

    ایکسپو سینٹر ہال نمبر 3 میں کووڈ ویکسینیشن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا کی ویکسینیشن کا عمل 3 فروری 2021 میں شروع کیا گیا، اور اب تک مجموعی طور پر 13 لاکھ افراد کو ویکسین لگا چکے ہیں.

    کراچی میں اب تک 8 لاکھ لوگوں کی ویکسینیشن ہوچکی ہے، اور تقریباً 90 فیصد فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگ چکی ہے۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے میں یومیہ 2 لاکھ ویکسینیشن کرانے کا ہدف ہے، ہم نے تقریباً3 کروڑ لوگوں کی ویکسی نیشن کرنی ہے، پوری دنیا میں معمولات زندگی بحال ہو رہے ہیں.

    اگر ہم نے معمولات زندگی بحال کرنے ہیں تو شہریوں سے درخواست ہے کہ ویکسین لگوائیں، تمام دکانداروں کو ویکسینیشن کرانا ہوگی، اگر سکول کھولنا ہے تو تمام اساتذہ کی ویکسی نیشن ضروری ہے، ویکسین نہ لگانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روکیں گے.

    ہم تمام فیصلے عوام کی بہتری کو دیکھتے ہوئے کریں گے، ٹاسک فورس کے اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا جاتا ہے،۔

    وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 7 سال میں سندھ کو کوئی اسکیم نہیں دی گئی، اور اس بار بھی بجٹ میں سندھ کو نظر انداز کیا جارہا ہے، ہم نے جب وفاق کو خط لکھا تو لگتا ہے.

    بہرے لوگوں سے بات کررہا ہوں، خط میں لکھا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ تعصب برت رہی ہے، یہاں کے عوام کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے.

    وفاقی ترقیاتی منصوبوں میں سندھ کو نظر انداز کردیا گیا ہے، پنجاب کے سڑکوں کے منصوبوں کے لیے وفاق نے پیسے دیئے، ہمیں پنجاب اور خیبرپختون خوا بلوچستان میں ترقی پر خوشی ہے، لیکن سندھ کے ساتھ ایسا سلوک کیوں ہے۔

    مرادعلی شاہ نے کہا کہ پانی کے معاملے کو اسمبلی میں لے کر گیا تھا تمام جماعتیں متفق تھی کہ سندھ سے زیادتی ہورہی ہے، لیکن حکومت کہہ رہی ہے پانی دیا جارہاہے.

    آپ خود چوری کررہے ہیں، وزیراعظم سے کہا ہے یہاں ڈوپلیکیشن کا خطرہ ہے کیونکہ سندھ حکومت کواعتماد میں نہیں کیا جارہا، پرامن احتجاج کرنے والوں کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔

  • سندھ میں اسکول کل سے نہیں کھول رہے

    سندھ میں اسکول کل سے نہیں کھول رہے

    سندھ کے وزیرِتعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ صوبے میں اسکول کل (پیر 7 جون) سے نہیں کھلیں گے، سندھ میں تمام تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند کیئے تھے۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِتعلیم سندھ سعید غنی نے بتایا کہ محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس چند روز میں ہو گا۔

    انہوں نے بتایا کہ مذکورہ اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتِ حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

    سندھ کے وزیرِ تعلیم کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    سعید غنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں امتحانات سے متعلق شیڈول کا بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

  • طلبا کیلئے بڑی خوشخبری ، حکومت کا بغیر امتحان پروموٹ کرنے کا فیصلہ

    طلبا کیلئے بڑی خوشخبری ، حکومت کا بغیر امتحان پروموٹ کرنے کا فیصلہ

    سرکاری تعلیمی اداروں کے پہلی سے چوتھی، چھٹی اور ساتویں جماعت کے طلباءکو بغیر امتحان لیے پروموٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کی منظوری وزارتِ تعلیم نے دی وفاقی وزارت کے مطابق پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات لیے جائیں گے. ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈی جی وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات لازمی لینے کی سمری بھجوا دی ہے وزارتِ تعلیم کے حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں گزشتہ سال کے نتائج کی بنیاد پر بچوں کو پروموٹ کیا جائے گا.
    وزارت تعلیم کے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ سال 90 فیصد طلباءکو امتحانات کے بعد نتائج کی بنیاد پر پاس کیا گیا تھا. ادھر سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ صوبے میں سکول کل (پیر 7 جون) سے نہیں کھلیں گے، سندھ میں تمام تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند کیئے تھے.
    سعید غنی نے بتایا کہ محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس چند روز میں ہو گا اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتِ حال کا جائزہ لیا جائے گا سندھ کے وزیر تعلیم کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا سعید غنی کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں امتحانات سے متعلق شیڈول کا بھی فیصلہ کیا جائے گا.

  • کراچی کے تاجر دو دھڑوں میں تقسیم

    کراچی کے تاجر دو دھڑوں میں تقسیم

    شہر قائد سے تعلق رکھنے والے تاجر رات کو 8 بجے کاروبار بند کرنے کے معاملے پر دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق تاجر ایکشن کمیٹی کے وفد کی سندھ حکومت کے وزرا سے ملاقات ہوئی، جس میں تاجروں نے لاک ڈائون کی وجہ سے اپنے مسائل بیان کیے۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ تاجر آج تو شام 6 بجے کاروبار بند کریں گے البتہ پیر کے روز کرونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہے جس کے بعد کاروبار کے نئے اوقاتِ کار کا اعلان کیا جائے گا۔
    انہوں نے اس بات کا اشارہ بھی دیا کہ پیر کے روز ہونے والے اجلاس میں اچھی خوش خبریاں مل سکتیں ہیں۔حکومت سے ملاقات کے بعد تاجر رہنمائوں نے بھی میڈیا سے گفتگو کی اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے آج کاروبار شام 6 بجے بند کرنے کا اعلان کیا۔.
    بعد ازاں تاجر ایکشن کمیٹی کے دوسرے دھڑے نے کاروبار شام 6 بجے بند کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے رات 8 بجے تک مارکٹیں کھولنے کا اعلان کیا۔
    تاجر رہنما شرجیل گوپلانی نے کہاکہ کراچی میں رات 8 بجے تک کاروبار کھلا رہیگا کیونکہ صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے دکانیں رات 8 بجے تک کھولنے کے فیصلے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

  • سندھ میں انسداد دہشتگردی پولیس کی ریڈ بُک میں پہلی خاتون کا نام انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں شامل مل

    سندھ میں انسداد دہشتگردی پولیس کی ریڈ بُک میں پہلی خاتون کا نام انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں شامل مل

    ڈاکٹر سعدیہ کا نام انسداد دہشتگردی پولیس کو انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست ’ریڈ بک‘ میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ ریڈ بک کا نواں ایڈیشن ہے۔

    سی ٹی ڈی کے سربراہ عمر شاہد حامد نے تصدیق کی ہے کہ ڈاکٹر سعدیہ جلیل پہلی خاتون ہیں جن کا نام اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
    پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پیس سٹڈیز کے سربراہ اور تجزیہ نگار عامر رانا نے بی بی سی کو بتایا کہ پنجاب اور سندھ پولیس کے علاوہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے بھی انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست جاری کرتا ہے۔ ان میں بھی تخریب کاری کے الزام میں کوئی عورت مطلوب نہیں ہے۔
    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد حامد کا کہنا ہے کہ سنہ 1966 میں پیدا ہونے والی ڈاکٹر سعدیہ القاعدہ جنوبی ایشیا کے رہنما عمر کاٹھیو کی تیسری بیوی اور نام نہاد دولت اسلامیہ کے رہنما (القاعدہ جنوبی ایشیا کے منحرف رہنما) عبداللہ یوسف کی خالہ ہیں۔

  • کراچی کے تاجروں کا آج سے رات 8 بجے تک کاروبار کھولنے کا اعلان

    کراچی کے تاجروں کا آج سے رات 8 بجے تک کاروبار کھولنے کا اعلان

    کراچی تاجر ایکشن کمیٹی نے سندھ حکومت کے احکامات کے برعکس آج سے کاروبار رات 8 بجے تک کھولنے کا اعلان کردیا۔

    تاجر ایکشن کمیٹی کے مشترکہ اعلامیے کے مطابق حکومت سندھ نے 72 گھنٹے گزرنے کے باوجود نہ تو تاجروں سے رابطہ کیا اور نہ کوئی مطالبہ منظور کیا۔

    تاجروں نے کہا کہ اگر ہفتے کو انتظامیہ نے دکانیں بند کرانے یا سیل کرنے کی کوشش کی تو وہ سڑکوں پر احتجاج کریں گے۔

    یاد رہےکہ حکومتِ سندھ نے کورونا پابندیوں کے باعث شام 6 بجے تک کاروبار کی اجازت دے رکھی ہے۔

  • افسوس ساڑھے چار لاکھ عوام پینے کے پانی سے محروم ہیں

    افسوس ساڑھے چار لاکھ عوام پینے کے پانی سے محروم ہیں

    سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ انھوں نے جب سندھ میں پانی چوری کے خلاف مہم چلائی تو ان کے انتخابی حلقے میں ہی پانی بند کروادیا گیا۔

    افسوس ساڑھے چار لاکھ عوام پینے کے پانی سے محروم ہیں،اگر پانی نہیں ملا تو ٹینکر مافیا کے سرغنہ وزیراعلیٰ سندھ اور ان کی گینگ کا گھیراؤ کریں گے.

    ان خیالات کا اظہار اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے ٹنڈوالہ یار میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ با اثرلوگوں کو پانی ملتا ہے، یہاں غریبوں کو پانی نہیں ملتا۔

    اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ میں نے پانی چوری کیخلاف مہم چلائی، تو میرے حلقے میں پانی بند کروادیا گیا۔حلیم عادل کا کہنا تھا کہ ہر 10 سال بعد مردم شماری ہونی چاہیے، سندھ میں مزید تقسیم نہیں چاہتے۔

    پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ بیان میں کہ ‏سندھ حکومت کراچی سمیت پورے سندھ کا پانی بند کرکے یزیدی ٹولے کا کردار ادا کررہی ہے۔

    میرے حلقے پی ایس 99 میں پینے کا پانی ناپید ہوچکا ہے، عرصہ دراز سے مختلف گوٹھوں میں ٹیکرز کے ذریعے پانی فراہم کیا جاتا تھا۔

    مجھ سے دشمنی تحت ٹینکرز بھی بند کردیے گئے ہیں، ‏اب 50 ہزار لیٹر پانی پی پی اپنے عہدیداروں کو دے رہی ہے۔جو فیکٹریوں کو بیچا جارہا ہے۔

  • ‏نائن زیرو سے گرفتار ملزمان کی بریت کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

    ‏نائن زیرو سے گرفتار ملزمان کی بریت کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

    ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار ملزمان کی بریت کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج .

    متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار ملزمان کی بریت کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا.

    اپیل پراسکیوشن کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔پراسیکیوشن نے دائر اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اہم شواہد اور ثبوتوں کو نظر انداز کیا ہے۔

    اپیل میں کہا گیا کہ رینجرز آپریشن کے دوران متحدہ مرکز سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا تھا۔

    ملزمان کی بریت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے سزا کا حکم سنایا جائے۔پراسیکیوشن نے کہا کہ جن ملزمان کو کم سزا سنائی گئی ہے، ان کی سزا میں اضافہ کیا جائے۔انسداد دہشت گردی عدالت نے 13 ملزمان کو بری کردیا تھا۔

    عدالت نے 13 ملزمان کو مختلف سزائیں سنائی تھیں۔ملزم فیصل موٹا کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 10 سال قید کی سزا سنائی تھی اور ملزم فرحان شبیر عرف ملا، عبید کے ٹو اور عابد کو 8 ،8 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔