Baaghi TV

Category: کراچی

  • مصطفیٰ کمال کی خالد مقبول صدیقی کو پیشکش

    مصطفیٰ کمال کی خالد مقبول صدیقی کو پیشکش

    پاک سر زمین پارٹی نےپاکستان اور سندھ کےمسائل کے لیے تین نکاتی حل پیش کر دیا ، انہوں نے کہا کہ اگر خالد مقبول مہاجروں کے ساتھ ہیں تو تین نکاتی ایجنڈے پر ہمارا ساتھ دیں اسمبلی سے استعفیٰ دیں ہم خوش آمدید کہیں گے۔وفاقی حکومت آئینی طور پر این ایف سی کوپی ایف سی کیساتھ لازم اور ملزوم کرے،آئینی ترمیم کے ذریعے اٹھارویں ترمیم میں اختیارات اور وسائل کو نچلی ترین سطح تک منتقل کرایا جائےاورآئینی ترمیم کےذریعے بلدیاتی نظام کا پورا چیپٹر آئین میں شامل کیا جائے اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سمیت تمام ادارے میئر کے دفتر کے ماتحت کیے جائیں۔
    مذکورہ تین نکاتی حل پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے ہفتہ کو پاکستان ہائوس میں پی ایس پی رہنمائوں کےہمراہ ایک پریس کانفرنس میں پیش کیا،
    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ نہ پیپلز پارٹی سندھیوں کی نمائندہ جماعت ہے اور نہ ایم کیو ایم مہاجروں کی ٹھیکیدار جماعت ہے۔

  • محمو د الحق سو سائٹی کے الاٹیز کو حق نہ دیا گیا تو سپر ہا ئی وے کو بند کر دینگے،سید قطب احمد

    محمو د الحق سو سائٹی کے الاٹیز کو حق نہ دیا گیا تو سپر ہا ئی وے کو بند کر دینگے،سید قطب احمد

    جما عت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی شرقی کے صدر سید قطب احمد نے کہا ہے کہ محمو د الحق سو سائٹی کے الاٹیز کو جلد حق نہ دیا گیا تو سپر ہا ئی وے کو بند کر دینگے اور ڈی سی ایسٹ اور کمشنر کراچی کے آفس کا گھیراؤ کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار سید قطب احمد نے محمو دالحق سو سائٹی کے الاٹیز کے ہمراہ پر حجوم پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا ان کا مزید کہنا تھا قبضہ مافیا کے دو بلڈرز نے مختیار کار کی سر پرستی میں محمو د الحق سو سائٹی سیکٹر48-A کی دیواریں اور گیٹ تو ڑ کر سو سائٹی پر قبضے کی کو شش کی جسے الاٹیز نے بر وقت پہنچ کر ناکام بنایا حالانکہ ہا ئی کورٹ نی2011 سے سو سائٹی کے حق میں اسٹے دے رکھا ہے کراچی کے غریب لو گوں کی جائیدادوں پر کب تک حکومتی سر پر ستی میں قبضہ مافیا قبضے کرتی رہے گی اور ارباب اختیار عوام کی بت بسی کا تماشا دیکھتے رہیں گے۔
    محمو دالحق سو سائٹی کے چار سیکٹر 48-A، 26-B، 26-A اور21-B کے چار ہزار سے زائد الاٹیز کئی برسوں سے اپنے پلاٹ پر قبضہ ملنے کے منتظر ہیں اور گزشتہ سالوں سے خود ساختہ اعزازی سیکریٹری جو الاٹیز کو صرف ایک ہی لو لی پوپ دے رہے ہیں کہ آج قبضہ دے رہے ہیں اور کل قبضہ دے رہے ہیں اور الاٹیز کو حقیقت سے آگاہ نہیں کیا جارہا ہماری اطلاعات کے مطابق سیکٹر48-A کی صرف زمین کی سیل ڈیڈ سو سائٹی کے پاس ہے سیکریٹری صاحب آپ جواب دہ ہیں کہ اب تک سیکٹر48-A کی زمین کی مٹیشن کیوں نہیں ہو ئی اور لے آؤٹ پلان آپ کا ابھی تک اپروو کیوں نہیں ہوا کیا وجوہات ہیں ان سب چیزوں کے با وجود آپ سو سائٹی میں سیل پرچیز کے کام کو کیوں نہیں روک رہے اس کے پیچھے کیا مقاصد ہیں آپ کو جواب دینا ہو گا آپ کی اس نا اہلی کی وجہ سے لاکھوں لو گوں کی خون پسینے کی کمائی داؤ پر لگ چکی ہے۔
    اور سیکٹر ، 26-B، 26-A اور21-B کے زمین کے کیا معاملات ہیں زمین کے کتنے دعویدار ہیں اور کورٹ میں کیس کا کیا اسٹیٹس ہے یہ آپ نے الاٹیز کو بتا نا ہو گا۔ سیکٹر 48-A میں اتنے معاملات تھے تو آپ نے لو گوں سے ڈو یلپمینٹ چارجز کی مد میں کڑوڑوں روپے کیوں وصول کئے گئے ہیں۔جماعت اسلامی اور سو سائٹی کے الاٹیز چیف جسٹس آف پاکستان، وزیر اعلیٰ سندھ، چیئر مین نیب اورFIA سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سو سائٹی کے معاملات کی شفاف تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطح کی ایک کمیٹی مرتب کی جائے جو پتہ لگائے کہ سو سائٹی کے الاٹیز کو قبضہ کیوں نہیں دیا گیا۔
    اور کون لوگ سو سا ئٹی کی زمین کی قیمت بڑھا کر اور کبھی کم کر کے غریب عوام سے لوٹ مار کر تے رہے ہیں اور انہیں کن سرکاری اداروں کی سرپرستی حاصل رہی ہے۔ ہم ڈی سی ایسٹ سے مطالبہ کر تے ہیں کہ سیکٹر 48-A کے الاٹیز کو فوری مٹیشن دی جائے ورنہ سب سے پہلے دھرنا ڈی سی ایسٹ کے آفس پر دیا جائے گا اور حق نہ ملنے پر کمشنر کراچی کے آفس کا گھیراؤ اور ساتھ سپر ہائی وے کو بھی بند کر دیا جائے گا . اس مو قع پر نائب امیر ضلع شرقی عزیزاللہ ظفر اور انچارج کو آپریٹو سیل / سیکریٹری اطلاعات پبلک ایڈ شرقی عدنان شریف بھی مو جو د تھے۔

  • کراچی پر علیحدگی پسندوں کی چڑھائی برداشت نہیں کرینگے : ڈاکٹر سلیم حیدر

    کراچی پر علیحدگی پسندوں کی چڑھائی برداشت نہیں کرینگے : ڈاکٹر سلیم حیدر

    مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کراچی میں بحریہ ٹاؤن پر سندھودیش کے حامی علیحدگی پسندوں کی چڑھائی ، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی ایماء پر ایک منصوبے کے تحت علیحدگی پسندوں کو کراچی لاکر ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کرائی جاتی ہے جس کا مقصد کراچی کے عوام کو خوفزدہ کرنا ہے ۔
    علیحدگی پسند سندھودیش کے حامی کراچی کی رہائشی آبادی پر سارا دن توڑ پھوڑ کرتے رہے ، آزادانہ طورپر پاکستان کیخلاف نعرے بازی کی جاتی رہی لیکن نہ تو انتظامیہ ، نہ ہی پولیس اور نہ ہی کسی ریاستی ادارے نے اس کا نوٹس لیا۔ انہوں نے کہاکہ ملک ریاض ایک شخص کا نام ہے لیکن اسے پنجابی کہہ کر پوری قوم کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے گئے جس کی کوئی بھی مہذب معاشرہ اجازت نہیں دے سکتا، انہوں نے کہاکہ کراچی کے مقامی مہاجروں کے ساتھ ظلم و زیادتی کی انتہا ہے ، برسوں سے پیپلزپارٹی کے حکمران مہاجروں کو بے گھر کررہے ہیں ، چائنا کٹنگ اور انکروچمنٹ کے نام پر کراچی اور حیدرآباد کے مہاجروں کے گھروں اور دکانوں کومسمار کیا جارہا ہے لیکن اس پر سب خاموش ہیں ، پیپلزپارٹی جو خود بحریہ ٹاؤن کی خالق ہے اب اپنے ہی علیحدگی پسندوں کے ذریعے اس پر چڑھائی کروائی گئی ، اس میں ہزاروں مہاجر الاٹیز کی سرمایہ کاری ہے جس کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔
    انہوں نے کہاکہ ماضی میں بھی یہ علیحدگی پسند کراچی کے مختلف علاقوں میں چڑھائی کرکے پاکستان اور بانی پاکستان کیخلاف نعرے بازی کرتے رہے لیکن ننہ تو ان کو گرفتار کیا جاتا ہے اور نہ ہی ان کیخلاف مقدمہ درج کیا جاتا ہے بلکہ انہیں درپردہ ٹرانسپورٹ سے لے کر دیگر سہولیات تک خود حکومت فراہم کرتی ہے اور یہ علیحدگی پسند دراصل پیپلزپارٹی کا قوم پرست ونگ ہے جو ان ہی کی فنڈنگ اور ان ہی کے پیسے پر سیاست کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کراچی کے جزائر کو ڈویلپمنٹ کرنے کا مسئلہ ہو یا کراچی کی تعمیروترقی کا پیپلزپارٹی اور اس کا قوم پرست گروپ فوری متحرک ہوجاتا ہے اور دھمکی آمیز سیاست شروع کردیتا ہے۔

  • کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ یونائیٹڈ ورکرز یونین نے 9 جون کے کراچی دھرنے میں بھرپور شرکت کا اعلان کردیا

    کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ یونائیٹڈ ورکرز یونین نے 9 جون کے کراچی دھرنے میں بھرپور شرکت کا اعلان کردیا

    کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ یونائیٹڈ ورکرز یونین چیئرمین جوزف صنم، صدر پنھل مگسی، جنرل سیکریٹری اکرام خان، چیف آرگنائزر اکبر معید یوسفی، رہنمائوں چن زیب، ناظم خان، ولی محمد بلوچ، ارشد اعوان، عبدالحکیم کلیری، اشرف اعوان، کامریڈ امرجلیل مگسی، ریحان الٰہی،یعقوب قندھاری اور دیگر نے سندھ گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس سگیگا کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہوئے دھرنے میں 9 جون کو بھرپور شرکت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی ملازمین کو 25 فیصد ڈسپیرٹی الائونس، یوٹیلٹی الائونس، اپ گریڈیشن، ٹائم اسکیل، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ایکس کیڈر، آئوٹ آف ٹرن پروموشن کے خاتمے، ریٹائرمنٹ پر فوری واجبات، گروپ انشورنس کی ادائیگی، فوتگی کوٹے پر متعلقہ اداروں کو بھرتی کا اختیار دلوانے، سن کوٹہ، ڈیلی ویجرز کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی، ہیلتھ کارڈ، رہائشی اسکیم، ٹریژری کے ذریعے بلدیاتی ملازمین کو براہ راست ادائیگی، پنشن کی براہ راست آن لائن اکائونٹس میں منتقلی جیسے حقوق کے حصول کیئے صوبہ سندھ کے تمام سرکاری ملازمین کے شانہ بشانہ واٹر بورڈ کے ملازمین حب ڈیم سے لے کر چلیہ بند دھابے جی تک دھرنے میں شریک ہوں گے۔
    انہوں نے آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین سید ذوالفقار شاہ سے ملاقات کرکے انہیں مکمل تعاون اور دھرنے میں بھرپور شرکت کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

  • بحریہ ٹاؤن میں مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا

    بحریہ ٹاؤن میں مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا

    کراچی کی سپر ہائی وے پر قائم بحریہ ٹائون میں مظاہرین نے حملہ کرتے ہوئے مرکزی گیت ،دکانوں اور گاڑیاں کو آگ لگا دی۔پولیس حکام کے مطابق مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا ہے تاہم آگ لگنے کی وجہ سے کروڑوں کا سامان جل گیا ہے۔مظاہرین نے اتوارکی صبح سے ہی دھرنا دے رکھا تھا جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس صبح سے ہی سوسائٹی میں تعینات تھی۔
    مظاہرین گیٹ پر لگے کنٹینرز کو عبور کرتے ہوئے اندر داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ شروع کردی۔ اس دوران مظاہرین نے دکانوں، موٹر سائیکلوں، گاڑیوں کو آگ بھی لگا دی جبکہ اے ٹی ایم مشینوں کو توڑ کر رقم بھی نکال لی گئی۔پولیس کی جانب سے مظاہرین پر شیلنگ کی گئی جس کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ کچھ مظاہرین کو حراست میں لے کر متعلقہ تھانے منتقل کیا گیا ہے۔مظاہرین گزشتہ روز سے بحریہ ٹائون کے باہر موجود تھے۔ مظاہرین نے کہا تھا کہ اگر انکے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو سوسائٹی کے اندر داخل ہوجائیں گے۔دھرنے کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

  • سندھ حکومت اور آئی جی امن قائم کرنے کے بجائے بل میں چھپنا زیادہ بہتر سمجھتے ہیں

    سندھ حکومت اور آئی جی امن قائم کرنے کے بجائے بل میں چھپنا زیادہ بہتر سمجھتے ہیں

    ‏پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کا بحریہ ٹاؤن میں ہنگامہ آرائی سے متعلق بیان سامنے آیا۔

    بحریہ ٹاؤن میں قیامت کا منظر ہے اور سندھ حکومت منظر سے غائب ہے۔جن افراد کا تمام تر معاملے میں مالی نقصان ہوا ہے سندھ حکومت اس کا ازالہ پورا کرے۔

    ‏سندھ حکومت اور آئی جی امن قائم کرنے کے بجائے بل میں چھپنا زیادہ بہتر سمجھتے ہیں بحریہ میں توڑ پھوڑ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

    بحریہ ٹاؤن میں مظاہرین کے تحفظات و مسائل کا خاتمہ کرنا انتظامیہ اور سرکار کا کام ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ ایک ہی تھالی کے بینگن ہیں۔

    مظاہرین کے مسائل کو سنا جائے اور اس کا حل نکالا جائے جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی پر چیف جسٹس فوری سوموٹو لیں۔

  • ضلع وسطی کے 4 ٹائونز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون نافذ

    ضلع وسطی کے 4 ٹائونز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون نافذ

    کورونا کیسز میں اضافے کے بعد کراچی کے ضلع وسطی کے 4 ٹائونز میں ضلعی انتظامیہ نے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون نافذ کردیاہے۔
    ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ چاروں ٹائونز میں 170کورونا کے مریض موجود ہیں جس کے بعد گلبرگ، نارتھ کراچی، لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں اور رہائشی یونٹس میں19جون تک مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون نافذ کیا گیا ہے۔
    متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ علاقوں کے لوگ کی غیر ضروری نقل و حرکت، تمام کاروباری و صنعتی سرگرمیوں اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی۔نوٹیفیکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں فیملی اجتماع پر پابندی ہوگی جبکہ متاثرہ علاقوں کے کورونا مثبت افراد اپنے گھروں میں قرنطینہ رہیں گے۔

  • کراچی ایئرپورٹ، فرض شناس افسر نے دیانت داری کی شاندار مثال قائم کردی

    کراچی ایئرپورٹ، فرض شناس افسر نے دیانت داری کی شاندار مثال قائم کردی

    شہر قائد میں واقع جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات فرض شناس افسر نے دیانت داری کی اعلی مثال قائم کردی۔ذرائع کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات افسر کی فرض شناسی اور دیانت داری کی وجہ سے ہوائی اڈے پر قیمتی سامان بھول کر جانے والے مسافر کو اپنا سامان واپس مل گیا۔اطلاع کے مطابق مذکورہ مسافر پی آئی اے کی پرواز پی کے 368 کے ذریعے کراچی سے اسلام آباد جارہا تھا کہ وہ بورڈنگ لائونچ میں اپنا دستی سامان بھول گیا تھا۔
    ٹرمینل منیجر معمول کے دورے پر تھے کہ انہوں نے ڈومیسٹک لائونچ میں موجود ہینڈ بیگ دیکھا، انہوں نے بیگ اٹھانے کے بعد اسے کھولا تو اندر قیمتی لیپ ٹاپ، غیر ملکی کرنسی اور سونے کے دو بریسلیٹ موجود تھے۔
    ٹرمینل منیجر نے فوری طور پر ایئرپورٹ منیجر کو صورت حال سے آگاہ کیا، جس کے بعد سول ایوی ایشن کے افسر نے مسافر کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تلاش کر کے اس سے رابطہ کیا۔

    مسافر جب ٹرمینل منیجرذوالفقارکے پاس پہنچا تو انہوں نے بیگ اس کے حوالے کر کے تمام چیزیں دوبارہ دیکھنے کا کہا، جس پر اس نے تصدیق کی کہ تمام سامان اس میں موجود ہے۔ایئرپورٹ منیجر نے مسافر سے تصدیق اور ضروری کارروائی کے بعد سامان اس کے حوالے کردیا۔ مسافر نے قیمتی سامان ملنے پر ایئرپورٹ منیجر ،ٹرمینل منیجر اورسول ایوی ایشن کے عملے کی فرض شناسی کو سراہا۔

  • سندھ حکومت کا کرونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان

    سندھ حکومت کا کرونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان

    سندھ حکومت نے کرونا لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے اہم فیصلے کئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ ٹاسک فورس کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں کراچی سمیت سندھ بھر میں کرونا کی صورت حال پر تفصیلی غور کیا گیا۔

    ٹاسک فورس کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیر سے کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام مارکیٹس اور دکانیں رات 8 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی، مراد علی شاہ نے کہا کہ تمام دکانوں کے اسٹاف کو ویکسین لازمی کرانا ہوگی، پندرہ روز بعد دکانوں کےاسٹاف کے ویکسی نیشن سر ٹیفکیٹس چیک ہونگے۔

    مراد علی شاہ نے اعلان کیا کہ آؤٹ ڈور ڈائننگ کی رات بارہ بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی، آؤٹ ڈور ڈائننگ پر لوگوں کے درمیان فاصلہ رکھنا لازمی ہوگا۔

    اس کے علاوہ سندھ حکومت نے دو ہفتے میں شادی ہالز کھولنے کا اعلان کیا ،وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ دو ہفتےکے بعد شادی ہالز، آؤٹ ڈور شادیوں کی اجازت ہوگی۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے اعلان کیا کہ سندھ حکومت نے ساحل سمندر، بیچ اور سی ویو کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سیلونز بھی ایس او پیز کےتحت کھولے جاسکتے ہیں۔

    دوسری جانب وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا ہے.

    سعید غنی کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا کہ سندھ کرونا ٹاسک فورس نے کل 7 جون سے سندھ کے تعلیمی اداروں کو نویں اور اوپر کی جماعتوں کیلئے سخت ایس او پیز اور پچاس فیصد حاضری کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، تمام عملے کو کورونا ویکسین لگوانی ہوگی۔

  • کراچی ہمارا دل ہے، ہم نے اس کے پانی میں کبھی کمی نہیں کی: سید ناصر حسین شاہ

    کراچی ہمارا دل ہے، ہم نے اس کے پانی میں کبھی کمی نہیں کی: سید ناصر حسین شاہ

    وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی ہمارا دل ہے، ہم نے اس کے پانی میں کبھی کمی نہیں کی، ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق 6 واٹر ہائیڈریڈ چلائے جارہے ہیں، کراچی میں جہاں پانی چوری ہوتا ہے وہاں ہم کارروائی کرتے ہیں جبکہ کراچی میں ہماری مختلف اسکیمیں چل رہی ہیں۔
    بلاول ہائوس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان بھر میں پانی کی قلت کا مسئلہ ہے، سندھ میں پانی کی قلت کا معاملہ سنگین ہے۔
    ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پانی کی تقسیم پر ہمارے تحفظات ہیں جنہیں دور نہیں کیا گیا، سندھ کے احتجاج کے بعد ارسا نے برابر کا پانی دینے کا اعلان کیا جبکہ اس وقت بھی سندھ کو 35 فیصد پانی کی کمی کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اور وزیراعلی سمیت سب نے اس معاملے پر احتجاج کیا، کل چیئرمین ارسا نے کہا ہے کہ پانی کی تقسیم اب برابر ہوگی، یہ بھی صرف اعلان ہی ہے اس وقت بھی پانی کی قلت ہے۔