Baaghi TV

Category: کراچی

  • معروف گلوکار سنی بینجمن المعروف ایس بی جان انتقال کر گئے

    معروف گلوکار سنی بینجمن المعروف ایس بی جان انتقال کر گئے

    صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف گلوکار و غزل گائک سنی بینجمن جان المعروف ایس بی جان87 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

    باغی ٹی وی : اہل خانہ نے گلوکار کے فوت ہونے کی تصدیق کی اہل خان کے مطابق ایس بی جان بیمار تھے اور زیادہ علیل ہونے پر وہ گزشتہ دو ہفتوں سے کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ دوران علاج ہی چل بسے-

    ایس بی جان کی موت پر شوبز شخصیات اور خصوصی طور پر موسیقی سے وابستہ افراد نے گہرے دکھ کا اظہار کیا جب کہ سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے بھی شدید افسوس کا اظہار کہا جا رہا ہے-

    واضح رہے کہ ایس بی جان قیام پاکستان سے قبل ہی صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پیدا ہوئے تھے اور وہ وہیں پلے بڑھے، انہوں نے یہیں سے ہی تعلیم حاصل کی ایس بی جان کے دادا بھی موسیقی سے وابستہ تھے اور انہیں بچپن سےہی موسیقی سے خصوصی لگاؤ تھا۔

    قیام پاکستان کے فوری بعد انہوں نے گلوکاری کا آغاز کیا اور پہلی بار 1950 کے بعد کم عمری میں ہی انہوں نے ریڈیو پاکستان سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا-

    ایس بی جان کو ان کی مختلف انداز میں غزل گائکی کی وجہ سے شہرت ملی، ان کا شمار پاکستان کے 1960 سے 1975 کے معروف علامی شہرت یافتہ گلوکاروں اور غزل گائکوں میں ہوتا ہے ایس بی جان پاکستان کے چند مسیحی گلوکاروں میں سے ایک تھے انہوں نے پی ٹی وی اور فلموں کے لیے بھی گیت گائے-

    ایس بی جان کو ان کی گلوکاری کی خدمات کے عوض حکومت پاکستان نے 2011 میں اس وقت کے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کراچی میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا تھا –

    طویل العمری کے باعث ایس بی جان گزشتہ دو دہائیوں سے موسیقی کی دنیا سے دور تھے، تاہم انہیں موسیقی کی محفلوں میں بطور مہمان دیکھا جاتا تھا۔
    https://youtu.be/MQD7EsbRep4

  • گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلی کا آسان حل شجر کاری ہے

    گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلی کا آسان حل شجر کاری ہے

    عالمی یوم ماحولیات پر مشیر ماحولیات و ساحلی ترقی سندھ مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ گلوبل وارمنگ دراصل گلوبل وارننگ ہے، گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلی کا آسان حل شجر کاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی یوم ماحولیات پر مشیر ماحولیات و ساحلی ترقی سندھ مرتضیٰ وہاب نے اپنے پیغام میں کہا کہ عوام ماحول دوستی کو اپنائیں اور اسے بہتر بنائیں۔

    مشیر ماحولیات کا کہنا تھا کہ ماحول کی بہتری کے لیے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، گلوبل وارمنگ دراصل گلوبل وارننگ ہے، گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلی کا آسان حل شجر کاری ہے۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ درخت گرمی کی شدت کو کم کرتے ہیں اور موسم میں ٹھہراؤ لاتے ہیں، اپنے اور آنے والی نسلوں کے لیے درخت لگائیں اور ماحول بچائیں۔

  • سندھ میں نئی انسداد پولیو مہم کا آغاز 7 جون سے کیا جائے گا

    سندھ میں نئی انسداد پولیو مہم کا آغاز 7 جون سے کیا جائے گا

    سندھ میں 7 جون سے 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جائے گا، صوبے کے 94 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا اجلاس ہوا، اجلاس میں تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنر، ڈبلیو ایچ او اور دیگر حکام شریک ہوئے۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبہ سندھ میں 7 جون سے 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جائے گا، صوبے کے 94 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

    بریفنگ کے دوران اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبے کے 30 اضلاع میں حکام نے اجلاس کیے ہیں اور پولیو ورکرز کی ٹریننگ مکمل کی گئی ہے.

    پولیو ورکرز کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی ماسک، پی پی ایز اور ضروری سہولیات دی گئی ہیں۔

    اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز کو پولیو مہم بھرپور انداز میں چلانے کی ہدایت کی گئی، چیف سیکریٹری سندھ نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ پولیو مہم کے مقرر کردہ 100 فیصد ہدف حاصل کیے جائیں۔

    وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ عوام پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کرے اور 5 سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔

    سوشل موبلائیزرز اور انفلوئینسرز کے کردار کو مزید مؤثر بنایا جائے تا کہ انکاری والدین کو آمادہ کیا جا سکے۔

    انہوں نے کہا کہ تمام والدین سے گزارش ہے کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں، صوبے میں 71 ہزار سے زائد پولیو ورکرز مہم کا حصہ بنیں گے۔

  • شہریوں کے ٹریفک چالان کرنے والے افسران کیلئے نقد انعامات

    شہریوں کے ٹریفک چالان کرنے والے افسران کیلئے نقد انعامات

    شہر قائد میں شہریوں کے چالان کاٹنے والنے والے ٹریفک پولیس افسران پر انعامات کی بارش کردی گئی، افسران میں فی کس20 ہزار کے چیک تقسیم کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں پر جرمانے اور ان کا چالان کاٹنے والے ٹریفک پولیس کے سیکشن آفیسرز اور چالاننگ افسران کو نقد انعامات سے نوازا گیا ہے ۔

    اس حوالے سے ڈسٹرکٹ سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے پریڈی اسٹریٹ تھانے میں تقریب منعقد کی گئی جس میں ایس ایس پی سٹی ٹریفک احمد بیگ نےشرکت کی بہترین کارکردگی پر افسران میں چیک تقسیم کیے۔

    تقریب میں جنوری سے جون تک اچھی کارکردگی کے حامل36سیکشن آفیسرز اور چالاننگ افسران میں فی کس20 ہزار روپے کے چیک تقسیم کیے گئے،

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ افسران نے دوران ڈیوٹی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑی تعداد میں شہریوں کے چالان کیے ان ہی خدمات کے اعتراف میں انہیں انعام سے نوازا گیا۔

    ان افسران نے چالان کے ساتھ ساتھ اپنے سیکشنز میں ٹریفک کی روانی کو بھی بحال رکھا، اس کے علاوہ سیکشن آفیسرز نے اپنےعلاقوں میں تجاوزات کے خلاف بھی بھرپورآپریشن کیا۔

    جن شہریوں پر جرمانے عائد کیے گئے وہ رانگ وے، ون وے، پریشر ہارن، رنگین شیشوں، فینسی نمبر پیلٹس اور ہیلمٹ استعمال نہ کرنے سمیت دیگر قوانین کی خلاف ورزیوں کے مرتکب قرار پائے تھے۔

    واضح رہے کہ کراچی میں یومیہ 14 لاکھ روپے سے زائد کے ٹریفک چالان کیے جاتے ہیں۔ مالی سال2017-18کی ایک رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے ٹریفک چالان کی مد میں 57 کروڑ روپے سے زائد وصول کیے تھے.

    جس میں سے 53 کروڑ روپے صرف کراچی کے شہریوں نے جمع کرائے جب کہ صوبے کے دیگر 5 اضلاع سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر صرف 4 کروڑ روپے وصول کیے گئے ۔

  • سی ٹی ڈی کی تحقیقات، بھارتی خفیہ ایجنسی سے رابطے بارے فاروق ستار نے کیا جواب دیا؟

    سی ٹی ڈی کی تحقیقات، بھارتی خفیہ ایجنسی سے رابطے بارے فاروق ستار نے کیا جواب دیا؟

    سی ٹی ڈی کی تحقیقات، بھارتی خفیہ ایجنسی سے رابطے بارے فاروق ستار نے کیا جواب دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی سی ٹی ڈی میں پیش ہو ا،تحقیقات ہورہی ہیں

    ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے سی ٹی ڈی میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مبینہ ملزمان کے بارے میں کوئی علم نہیں ،مبینہ ملزمان نے مجھ سے وابستگی کا حوالہ دیا .ہمیشہ دہشتگردی کی مذمت کی اورکہا تعاون کے لیے بھی تیار ہیں،ہم ایک پارٹی سے طویل عرصہ وابستہ رہے ہیں ،ہمارے مرکز پر لاکھوں لوگوں کا آنا جانا ہوتا تھا،ہمارے مرکز پر لوگ ہمارے ساتھ تصویریں بناتے تھے،شکایت رہی ہے کہ سیاسی بنیادوں پر لوگوں کےخلاف انتقامی کارروائیاں کی جاتی ہیں، میرے سامنے جو حوالے لائے گئے ان کی ترید کی .سی ٹی ڈی نے مجھ پرکوئی الزام نہیں لگایا لکھاہے 2 ملزمان نے تفتیش میں آپ کا نام دیا ہے،

    فاروق ستار پیشی کے وقت ساتھ کچھ افراد کو لائے تھے جن کو اندر داخلے کی اجازت نہیں دی گئی فاروق ستارکے ساتھ صرف دو افراد کو جانے کی اجازت دی گئی، سی ٹی ڈی حکام کی جانب سے فاروق ستار کو وقت دے دیا گیا اور کہا گیا کہ دوبارہ پیشی پر جو دستاویزات اور شواہد کہے گئے ہیں وہ ساتھ لائیں، فاروق ستار کو دوبارہ طلبی کابھی بتا دیا گیا ہے

    واضح رہے کہ سی ٹی ڈی نے حیدرآباد سے ایم کیو ایم لندن کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ ہمارا تعلق را سے ہے، ہم را کے لئے کام کرتے تھے اور فاروق ستار نے ہماری معاونت کی تھی.

    صوبائی خود مختاری کے نام پر صرف ایک شخص کو اختیار دیا گیا،مصطفیٰ کمال

    کراچی کے مسئلہ پر آرمی چیف کو وزیراعلیٰ سندھ سے بات کرنی چاہئے،مصطفیٰ کمال نے کیا تشویش کا اظہار

    این ایف سی کے سارے پیسے وزیراعلیٰ لے کر بیٹھ جاتے ہیں،مصطفیٰ کمال

    پراسیکیوشن کا کمال. مصطفیٰ کمال کے خلاف کرونا پازیٹو مریض بطور گواہ عدالت میں پیش کردیا

    ایم کیو ایم وزرا کبھی بھی حکومت نہیں چھوڑیں گے،مصطفیٰ کمال کا دعویٰ

    بانی ایم کیو ایم کی ہدایت پر خالد مقبول صدیقی کب بھارت گئے؟ مصطفیٰ کمال نے بڑے انکشافات کر دیئے

    کراچی کی عوام کو ایک قطرہ پانی کا نہ دینے والے انقلاب لانے کی بات کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال برس پڑے

    کرونا کے باعث نالوں کی صفائی کا کام تاخیرکا شکار ہوا،وزیراعلیٰ سندھ

    ایم کیوایم عسکری ونگ کے کارندوں کے بھارتی ایجنسی سے روابط،اہم شخصیت کی طلبی ہو گئی

    بھارتی خفیہ ایجنسی سے تعلقات، فاروق ستار پیش ہو گئے

  • نااہل سندھ حکومت کراچی میں کاروباری سرگرمیاں سازش کے تحت متاثر کررہی ہے

    نااہل سندھ حکومت کراچی میں کاروباری سرگرمیاں سازش کے تحت متاثر کررہی ہے

    پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی بلال غفار بیان.بلال غفار کہتے ہیں نااہل سندھ حکومت کراچی میں کاروباری سرگرمیاں سازش کے تحت متاثر کررہی ہے۔

    سندھ حکومت نے کورونا کو اپنے کمیشن کا ذریعہ بنایا ہوا ہے،کراچی معاشی حب ہے کراچی بند ہونے سے ملک کا نقصان ہے۔

    وزیر اعلیٰ تاجروں کو سڑکوں پر نکلنے کیلئے اکسا رہے ہیں، سندھ حکومت نے جن علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کیا وہاں ایس او پیز کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔

    وزیر اعلیٰ ایس او پیز پر اب تک عملدرآمد کروانے میں ناکام رہے، ناکام وزیر اعلیٰ کو صرف عوام کا نقصان کرنے میں دلی تسلی ملتی ہے۔

    سندھ حکومت تاجروں کو معاشی اور ذہنی دباؤ میں ڈال رہی ہے، پی پی کی غیر جمہوری سوچ کی شدید مزمت کرتے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کراچی کے تاجروں کے ساتھ کھڑی ہے.

  • بلاول کے والد معیشت کا دیوالیہ نکال کر گئے

    بلاول کے والد معیشت کا دیوالیہ نکال کر گئے

    پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان کا ٹوئٹر بیان۔بیان میں خرم شیر زمان نے کہا بلاول زرداری اپنی اداکاری کے جوہر صرف میڈیا پر دکھاتے ہیں۔

    مہنگائی پر شور کرنے والے بلاول کے والد نے 19.56 فیصد ملک میں مہنگائی کی تھی، نادان بلاول بجٹ نامنظوری کےخواب اسی طرح دیکھ رہے ہیں جیسے وہ فیٹیف بل کے وقت دیکھا کرتے تھے۔

    بلاول قوم کو معاشی اعدادوشمار میں بار بار بھٹکارہے ہیں۔بلاول کے بڑوں کاجرم یہ ہے انہوں لوگوں کو شعور سے محروم رکھا، بلاول کے والد معیشت کا دیوالیہ نکال کر گئے.

    بچھلے دو سالوں میں عمران خان کی کاروبار میں آسانیاں اور عوامی ریلیف کی جانب توجہ رہی، ملک میں 4 اسپیشل بڑے صنعتی زون کا قیام کررہے ہیں جس سے 1.47 ملین ملازمت کے مواقع ملیں گے۔

  • کراچی میں کنٹینر کی ٹکرسے فیکٹری کی چھت گرگئی، ایک شخص جاں بحق

    کراچی میں کنٹینر کی ٹکرسے فیکٹری کی چھت گرگئی، ایک شخص جاں بحق

    لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں بریک فیل کنٹینر کی ٹکرسے فیکٹری کی چھت گرگئی جس کے ملبےتلے دب کرجاں بحق ہونے والے ایک شخص کی لاش نکال لی گئی جبکہ ایک نوجوان لا پتہ ہے۔

    سکھن تھانے کےعلاقے لانڈھی ایکسپورٹ پروسسنگ زون میں واقع بشریٰ انٹرپرائز نامی فیکٹری کی چھت گرگئی جس کےملبےتلے متعدد افراد دب گئے۔

    فیکٹری کے ملبے سے 4 افراد کو زخمی حالت میں نکال کر جناح اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ بریک فیل کنٹینر کے ٹکرانے کے باعث فیکٹری کی چھت گری ہے۔ ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونےوالے ایک شخص کی لاش نکال لی گئی۔

    متوفی کی شناخت 30 سالہ ظہور احمد ولد گلاب خان کے نام سے کی گئی جو فیکٹری کا چوکیدار تھا ۔ فیکٹری میں کام کرنے والا ایک 18سالہ ملازم احسان لاپتہ ہے۔

    لا پتہ نوجوان کے والد نے اس دعویٰ کو مسترد کردیا کہ بریک فیل کنٹینر کے ٹکرانے کے باعث فیکٹری کی چھت گری،لاپتہ نوجوان کے کزن کا کہنا ہےکہ فیکٹری میں پہلے آگ لگ چکی تھی اوراس کے بعد فیکٹری کو تیار کر کے اس میں کام شروع کروادیا گیا فیکٹری کمزور تھی

  • بھارتی خفیہ ایجنسی سے تعلقات، فاروق ستار پیش ہو گئے

    بھارتی خفیہ ایجنسی سے تعلقات، فاروق ستار پیش ہو گئے

    بھارتی خفیہ ایجنسی سے تعلقات، فاروق ستار پیش ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق را سے تعلق روکھنے والے دہشتگردوں سے رابطے کا الزام سابق ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار سی ٹی ڈی سول لائنز پہنچ گئے

    فاروق ستار کو 12بجے طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا فاروق ستار سے سی ٹی ڈی انسپکٹرظفر عباس نے انکوائری کی ملک دشمن بھارتی ایجنسی را سے تعلق رکھنے والے نعیم خان اور عمران احمد کو چند روز قبل سی ٹی ڈی نے گرفتار کیا تھا مذکورہ دہشتگردوں نے را سے وابستگی فاروق ستار کی معاونت سے ہونے کا انکشاف کیا تھا فاروق ستار کو تمام تر شواہد کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی

    فاروق ستار پیشی کے وقت ساتھ کچھ افراد کو لائے تھے جن کو اندر داخلے کی اجازت نہیں دی گئی فاروق ستارکے ساتھ صرف دو افراد کو جانے کی اجازت دی گئی، سی ٹی ڈی حکام کی جانب سے فاروق ستار کو وقت دے دیا گیا اور کہا گیا کہ دوبارہ پیشی پر جو دستاویزات اور شواہد کہے گئے ہیں وہ ساتھ لائیں، فاروق ستار کو دوبارہ طلبی کابھی بتا دیا گیا ہے

    واضح رہے کہ سی ٹی ڈی نے حیدرآباد سے ایم کیو ایم لندن کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ ہمارا تعلق را سے ہے، ہم را کے لئے کام کرتے تھے اور فاروق ستار نے ہماری معاونت کی تھی.

    صوبائی خود مختاری کے نام پر صرف ایک شخص کو اختیار دیا گیا،مصطفیٰ کمال

    کراچی کے مسئلہ پر آرمی چیف کو وزیراعلیٰ سندھ سے بات کرنی چاہئے،مصطفیٰ کمال نے کیا تشویش کا اظہار

    این ایف سی کے سارے پیسے وزیراعلیٰ لے کر بیٹھ جاتے ہیں،مصطفیٰ کمال

    پراسیکیوشن کا کمال. مصطفیٰ کمال کے خلاف کرونا پازیٹو مریض بطور گواہ عدالت میں پیش کردیا

    ایم کیو ایم وزرا کبھی بھی حکومت نہیں چھوڑیں گے،مصطفیٰ کمال کا دعویٰ

    بانی ایم کیو ایم کی ہدایت پر خالد مقبول صدیقی کب بھارت گئے؟ مصطفیٰ کمال نے بڑے انکشافات کر دیئے

    کراچی کی عوام کو ایک قطرہ پانی کا نہ دینے والے انقلاب لانے کی بات کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال برس پڑے

    کرونا کے باعث نالوں کی صفائی کا کام تاخیرکا شکار ہوا،وزیراعلیٰ سندھ

    ایم کیوایم عسکری ونگ کے کارندوں کے بھارتی ایجنسی سے روابط،اہم شخصیت کی طلبی ہو گئی

  • سندھ کے محکموں میں بدعنوان افسران کو معطل کرنے کا مطالبہ

    سندھ کے محکموں میں بدعنوان افسران کو معطل کرنے کا مطالبہ

    متحدہ اپوزیشن کی جانب سے سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ میں مشترکہ قرارداد جمع کرادی گئی، قرارداد میں سندھ کے محکموں میں بدعنوان افسران کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ایم کیوایم پاکستان، پی ٹی آئی اور جی ڈی اے اراکین کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں جن افسران کے خلاف نیب اور اینٹی کرپشن میں مقدمات زیر سماعت ہیں انہیں فوری طور پر عہدوں سے ہٹایا جائے۔
    متحدہ اپوزیشن کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ انکوائری مکمل ہونے تک ایسے افسران کی کسی عہدے پر تقرری نہ کی جائے۔ قرارداد کے محرک ایم کیوایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن ہیں۔