Baaghi TV

سندھ میں کورونا کی بھارتی قسم کے چار کیسز سامنے آگئے

سندھ میں کورونا کی بھارتی قسم کے چار کیسز کی تصدیق ہوگئی۔

سیکریٹری صحت کاظم جتوئی کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا انڈین ویرینٹ داخل ہوگیا، کراچی ایئرپورٹ پر 4 افراد میں بھارتی قسم کے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کاظم جتوئی کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر جن 4 متاثرہ افراد کی تصدیق کی گئی ہے ان میں سے 3 کراچی کے اور ایک گھوٹکی کا رہائشی ہے۔

سیکریٹری صحت نے مزید بتایا کہ 3 افراد عراق سے اور ایک مسقط سے پاکستان آیا ہے۔حکام نے تمام افراد کو قرنطینہ کر دیا ہے اور اہل خانہ کے بھی ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

More posts