پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی عید کے دنوں میں ہونے والی ہوشربا مہنگائی کے حوالے سے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید . بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ نااہل وزیراعظم اپنی پوری قوت لگا کر بھی رمضان میں مہنگائی قابو کرنے میں ناکام رہے اور عید پر بھی عوام کو ریلیف نہ دے سکے،عید پر 30 فیصد تک مہنگے کپڑے اور جوتے خرید کر عام آدمی سمجھ چکا ہے کہ عمران خان کی تبدیلی ایک فراڈ تھی.
پی ٹی آئی حکومت نے عوام کی قوت خرید پر تبدیلی کا وہ کاری وار کیا ہے کہ عوام کی عید پھیکی پڑگئی، عوام کو مہنگائی کے رحم و کرم پر چھوڑ کر وزیراعظم پابندی کے باوجود عید کی چھٹیاں منانے نتھیاگلی پہنچ گئے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے فروخت کم ہونے کے باوجود گوشت کی قیمتوں میں 200 روپے فی کلو تک کا اضافہ عمران خان کی حکومت کی ناکامی ہے، مرغی کے گوشت کی قیمت 600 روپے فی کلو تک پہنچا کر عمران خان عام آدمی سے عید کی چھوٹی چھوٹی خوشیاں تک چھین چکے ہیں،عید پر 200 روپے فی کلو مہنگی مٹھائی خرید کر عام آدمی نے دراصل تبدیلی کی ایک بھیانک قیمت ادا کی ہے، وزیراعظم صاحب! 150 روپے فی کلو تک دودھ اور 50 فیصد تک مہنگے میوہ جات خریدنے والا عام آدمی آپ کی حکومت سے بدظن ہوچکا ہے.
عمران خان کی حکومت نے کاسمیٹکس اور جیولری کی اشیا کی قیمتوں میں 50 فیصد تک اضافہ کرکے ایک عام گھرانے کو عید کی خوشیوں سے محروم کرنے کی کوشش کی،بینظیر انکم سپورٹ کو احساس پروگرام کا نام دے کر واہ واہ سمیٹنے والے وزیراعظم کو خبر ہی نہیں کہ عید پر بچوں کے مہنگے کپڑے خریدنے والے عام آدمی پر کیا گزری۔
رمضان اور عید پر اعلانات کے باوجود عمران خان مہنگائی کے خاتمے کیلئے کچھ نہ کرسکے، عام دنوں میں عوام کا کیا حال کریں گے؟
Category: کراچی
-

بلاول بھٹو زرداری کی عید کے دنوں میں ہونے والی مہنگائی کے حوالے سے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید
-

کیا چیف سیکریٹری کے ساتھ وزیراعلیٰ کوبھی طلب کریں؟ سپریم کورٹ
کیا چیف سیکریٹری کے ساتھ وزیراعلیٰ کوبھی طلب کریں؟ سپریم کورٹ
ذوالفقارآباد آئل ٹرمینل کی شہرسے منتقلی سے متعلق معاملہ ،چیف جسٹس کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد نے سوال کیا کہ چیف سیکریٹری اورایڈمنسٹریٹرکہاں ہیں؟ فوکل پرسن نے جواب دیا کہ دونوں افسران راستےمیں ہیں،عدالت نے استفسار کیا کہ کے پی ٹی کی زمین سے پارکنگ سمیت آئل ٹینکرز کی منتقلی میں کیا پیشرفت ہوئی؟چیف سیکریٹری اور ایڈمنسٹریٹر فوری پیش ہوں، عدالتی حکم پرچیف سیکریٹری اور ایڈمنسٹریٹرپیش ہو گئے ،سماعت میں مختصر وقفہ ہوا بعد ازاں چیف جسٹس نے سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا چیف سیکریٹری کے ساتھ وزیراعلیٰ سندھ کوبھی طلب کریں؟ ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کو رہنے دیا جائے،چیف سیکریٹری کوبلا لیا جائے، چیف جسٹس نے کہا کہ 15سال ہوگئے ،معاملہ حل نہیں ہورہا سندھ حکومت کی کیا رٹ ہےجوٹینکرزنہیں کنٹرول ہوتے؟ یہ کیامذاق ہورہا ہے اب تک عملدرآمد نہیں ہوا،یہ بتائیں،اب تک کیا ہوا؟
شہری کے وکیل نے کہا کہ شیریں جناح میں اب بھی ٹینکرزکھڑے ہیں،جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ دکان دارچاہتے ہیں مفت میں دکانیں مل جائیں،وکیل کے ایم سی نے کہا کہ ٹینکرزاورگاڑیوں والوں کی مختلف ایسوسی ایشن ہیں،آئل ٹرمینل بن چکا مگر گاڑیاں باہر ہی کھڑی ہوتی ہیں،ایڈمنسٹریٹر کراچی نے عدالت میں کہا کہ دکانوں کی تعمیر کیلئے کے ایم سی کے پاس فنڈز نہیں ہیں،شئیرنگ فارمولے کےتحت کام ہوناتھا صرف سندھ حکومت نےاپنی 50فیصد رقم دی ہے،اشاپس کی تعمیر کے حوالے سے سندھ حکومت کو منصوبہ بنا کر دے دیتے ہیں، دو سو ایکڑ زمین پر لے آوٹ پلان تیار ہے، دکان داروں کو بعد میں عدالتی حکم پر 50 ایکڑ زمین الاٹ کی گئی ہے، 1107ملین روپے پارکنگ کی تعمیر کے لیے دیے گئے تھے، 120 دکانیں اب بھی تیار ہیں گوگل میپ پردیکھ سکتےہیں،
ذوالفقار آباد سے متعلق سماعت 2ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی گئی آئندہ سماعت پرچیف سیکریٹری جامع رپورٹ عدالت میں پیش کریں،عدالت نے گھی سمیت دیگراشیاکے کنٹینرکو شہرمیں داخلے سے روک دیا ،عدالت نے کہا کہ چیف سیکریٹری ان کنٹینرزکے داخلے پرپابندی کویقینی بنائیں،پورٹ سے گھی اوردیگراشیا کے کنٹینرزشہرکے بجائے متبادل راستوں سے نکالے جائیں،پورٹ سے نکلنے والے کنٹینرزسے حادثات ہوتے ہیں،آئل بنانے والی کمپنیوں کوآئل ذوالفقارآئل ٹرمینل سے فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے
زمینوں کی غیرقانونی لیز اور قبضہ سے متعلق درخواستوں پرسماعت ہوئی ،چیف جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ حکومت کیا کررہی ہے؟مواچھ گوٹھ میں متنازعہ زمین لوگوں کے حوالے کردی گئی، ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ حکومت عملدرآمد کراتی ہےمگرلوگ حکم امتناع لے لیتے ہیں،آپ نے گجرنالہ اور اورنگی نالہ خالی کرانے کا حکم دیا تھا،لوگ جا کرہائی کورٹ اورٹریبونل سے اسٹے لے رہے ہیں،جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ توآپ انہیں بتائیں سپریم کورٹ کا حکم ہے،زمینیں خالی کرائیں، جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لیزبھی آپ نےہی دی ہوئی ہےناں،
کرونا مریضوں کے علاج کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو ملی بڑی کامیابی
کرونا کو ووہان وائرس کہنا درست،کرونا انسان کا بنایا ہوا، سابق ایم آئی 6 کے چیف کا دعویٰ
چین میں کرونا نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی
ہمارے سامنے ماسٹر نہ بنیں، کسی کے لاڈلے ہونگے،ہمارے نہیں،چیف جسٹس کے ریمارکس
سپریم کورٹ نے دیا شہر قائد میں پارک کی زمین پر بنائے گئے فلیٹ گرانے کا حکم
ماضی میں توجہ نہیں ملی،اب ہم یہ کام کریں گے، زرتاج گل کا حیرت انگیز دعویٰ
عمران خان مایوس کریں گے یا نہیں؟ زرتاج گل نے کیا حیرت انگیز دعویٰ
نہر کنارے درخت کاٹ کر ان کے ساتھ دہشت گردی کی گئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
ملزم نے دو شادیاں کر رکھی ہیں،وکیل کے بیان پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کیا ریمارکس دیئے؟
سرکلرریلوے کی بحالی ،چیف جسٹس نے کی سماعت،سندھ حکومت نے دیا جواب
اتنے بے بس ہیں تو میئر بننے کی کیا ضرورت تھی، جائیں اور یہ کام کریں، عدالت کا میئر کراچی کو بڑا حکم
اربوں کی ریلوے کی زمین کروڑوں میں دینے پر چیف جسٹس نے کیا جواب طلب
عمارت میں ہسپتال کیسے بند ہو گیا؟ کیسے معاملات ہمارے سامنے آ رہے ہیں؟ چیف جسٹس کے ریمارکس
سپریم کورٹ نے دیا کرپٹ اور نااہل افسران کو فارغ کرنے کا حکم
انگریزی بول کر ہمارا کچھ نہیں کر سکتے،غیرقانونی تعمیرات گرائیں، چیف جسٹس کا بڑا حکم
مزار قائد کے سامنے فلائی اوور کیسے بن گیا؟ شاہراہ قائدین کا نام کچھ اور رکھیں، چیف جسٹس کا حکم
کراچی کو مسائل کا گڑھ بنا دیا گیا،سرکاری زمین پر قبضہ قبول نہیں،کلیئر کرائیں، چیف جسٹس
سپریم کورٹ کا کراچی کا دوبارہ ڈیزائن بنانے کا حکم،کہا آگاہی مہم چلائی جائے
وزیراعظم کو بتا دیں چھ ماہ میں یہ کام نہ ہوا تو توہین عدالت لگے گا، چیف جسٹس
تجاوزات ہٹانے جائینگے تو لوگ گن اور توپیں لے کر کھڑے ہوں گے،آرمی کو ساتھ لیجانا پڑے گا، چیف جسٹس
سرکلر ریلوے، سپریم کورٹ نے بڑا حکم دے دیا،کہا جو بھی غیر قانونی ہے اسے گرا دیں
ہم نے کہا تھا کیسے کام نہیں ہوا؟ چیف جسٹس برہم، وزیراعلیٰ کو فوری طلب کر لیا
آپ کی ناک کے نیچے بحریہ بن گیا کسی نے کیا بگاڑا اس کا؟ چیف جسٹس کا استفسار
آپ کو جیل بھیج دیں گے آپکو پتہ ہی نہیں ہے شہر کے مسائل کیا ہیں،چیف جسٹس برہم
گرین لائن بنا بنا کرکراچی کو تباہ کردیا،اسکی بجائے یہ کام کرتے،چیف جسٹس کے ریمارکس
ہمارا آرڈر کیا تھا اور یہ کیا بتا رہے ہیں، کچھ معلوم نہیں،اسکو فارغ کریں، چیف جسٹس برہم
وزیر اعلی سندھ کو بلائیں وہ بتائیں کہ "مختیار کار” کیا کر رہا ہے؟ چیف جسٹس
-

کراچی میں آج شدید گرمی پڑے گی درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کا امکان محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات کےمطابق شہر میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
باغی ٹی وی : ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے کہا کہ سمندری طوفان تاؤتے سے ہماری ساحلی پٹیوں کو کوئی خطرہ نہیں، طوفان کا رخ بھارتی گجرات کی طرف ہے اور یہ کراچی سے 800 کلو میٹر دور نکل چکا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی میں طوفان کے اثرات کی وجہ سے گزشتہ روز موسم گرم رہا ہے اور آج بھی شہر کا موسم شدید گرم رہنے امکان ہے جس کے باعث درجہ حرارت 44 سے 45 ڈگری تک رہنے کی توقع ہے۔
سردارسرفراز کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان کراچی سے دور نکلتا جارہا ہے اس لیے شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں البتہ تھرپارکر، میرپور خاص، بدین، ٹھٹھہ اور عمر کوٹ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جہاں تھرپارکر میں تیز بارش متوقع ہے جب کہ اس دوران 40 سے 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان تاؤتے سے متعلق چھٹا الرٹ جاری کر دیا
سمندری طوفان تاؤتے کراچی سے مزید قریب محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کر دیا
کراچی والوں کے لیے خطرہ ہی خطرہ : محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان سےمتعلق پانچواں الرٹ جاری کردیا
سندھ میں ایمرجنسی نافذ:سمندری طوفان کے پیش نظر سینٹرل کنٹرول روم قائم، کراچی…
وزیر اعلیٰ سندھ نے سمندری طوفان کے پیشِ نظر ایمرجنسی پلان ٹیم بنانے کے احکامات…
بحیرہ عرب میں طوفان،وزیر اعلیٰ سندھ کی ایمرجنسی پلان بنانے کی ہدایت
بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباﺅ طوفان ”تاوتے“ کی شکل اختیار کر گیا
-

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار
نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار
اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی خان اور تمام سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت اور دعابیگم نسیم ولی خان خیبر پختونخواہ اسیمبلی میں جنرل نشست پر منتخب ہونے والی پہلی خاتون تھیں، انہوں نے صوبائی اسیمبلی میں 3 بار اپنی پارٹی اور خواتین کے نمائندگی کی، انہوں نے اپنی پارٹی کی طرف سے ضیاء الحق کی آمریت کے خلاف جدوجہد کی قیادت کی، بیگم نسیم ولی خان خواتین کی انتخابی سیاست میں بھرپور شرکت کی حامی تھیں،بیگم نسیم ولی خان کا سیاسی کردار خواتین کے لئے مشعل راہ تھا، اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے، آمین
-

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کےامتحانات کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہو گیا۔
میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کےامتحانات کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہو گیا۔
وفاقی دارلحکومت اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر کے تمام 7 وزرا تعلیم نے اتفاق کیا ہے کہ اس سال فرسٹ اٸیر اور 9th سمیت کسی بھی کلاس کو گزشتہ سال کی طرح بغیر امتحان لیے پروموٹ نہیں کیا جاٸے۔تاہم اس بار امتحانوں کی ترتیب میں تبدیلی کی گٸی ہے،جس کی روشنی میں کلاس 10th اور سیکنڈ اٸیر کے سٹوڈنٹس نے چونکہ آگے کالجز یا یونی ورسٹیز میں داخلہ لینا ہوتا ہے اس لٸے ان کے پیپر پہلے لیے جاٸیں گے۔جبکہ 9th اور فرسٹ اٸیر کے امتحانات بعد میں ہونگے۔امتحانات کی حتمی تاریخوں کے مطابق میٹرک 10th کلاس 19جون، انٹرمیڈیٹ 12th کلاس 6 جولاٸی،میٹرک 9th کلاس 20 جولاٸی، انٹرمیڈیٹ 11th کلاس 5 اگست سے شروع ہو نگے۔جبکہ میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے پریکٹیکلز نہیں ہونگے ۔
پریکٹیکلز کے 50 فیصد مارکس تمام سٹوڈنٹس کو مل جاٸیں گے جبکہ بقیہ 50 فیصد مارکس پارٹ سیکنڈ کی تھیوری کے مارکس کی اوسط کے حوالٕے سے ملیں گے۔
اس کے علاوہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ پارٹ سیکنڈ کا کوٸی سٹوڈنٹ جتنے مارکس پارٹ سیکنڈ میں حاصل کرے گا.اتنے ہی مارکس اسکو پارٹ فرسٹ میں دے دیے جاٸیں گے.تاہم رواں سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ پارٹ سیکنڈ کے وہ سٹوڈنٹس جن کا گزشتہ سال پارٹ فرسٹ کا امتحان نہیں ہوا تھا. ان کو پارٹ فرسٹ میں 3 فیصد اضافی مارکس دینے کی تجویز پر فیصلہ نہ ہو سکا۔
وفاقی وزیرتعلیم کا کہنا ہے صوبوں کی مرضی کے مطابق مذکورہ بالا تاریخوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اگلے سال بھی تمام کلاسز میں سمارٹ سلیبس ہی اپلاٸی ہو گا ،تاہم اس میں معمولی ردوبدل ہو سکتی ہے. -

ملک کی معاشی شہ رگ کراچی نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے، ارشد وہرہ
پاک سر زمین پارٹی کے وائس چیئرمین ارشد وہرا نے محکمہ موسمیات کی جانب سائیکلوں کے باعث شہر قائد میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کے باوجود سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کے برساتی نالوں کی صفائی نا ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان ہاس سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کے سب سے بڑے شہر اور ملک کی معاشی شہ رگ کراچی نالوں کی صفائی نا ہونے کی وجہ سے تباہی دہانے پر کھڑا ہے جبکہ نااہل، کرپٹ اور تعصب زدہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگی، عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے کسی قسم کے اقدامات دیکھنے میں نہیں آرہے ہیں، فنڈز ہونے کے باوجود برساتی نالوں کی صفائی نا کرنا کرپشن کے علاہ کچھ نہیں ہے۔
نالوں کی صفائی نا ہونے کے باعث برساتی پانی آبادیوں میں داخل ہوکر شہریوں کی زندگی اور صحت کے لیے خطرناک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے بارش سے شہر کے بیشتر نشیبی علاقے زیر آب آگئے تھے جس سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا تھا اور شہر میں پانی بھرنے کے سبب کرنٹ لگ کر انسانی جانیں ضائع ہوئی تھی، انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہنگامی بنیادوں پر کراچی کے نالوں کی صفائی کروائی جائے تاکہ کراچی کو بڑی تباہی سے بچایا جاسکے. -

فلسطین میں مسلمانوں کا بہتا لہو امت مسلمہ کا ضمیر جھنجوڑ رہا ہے : قاری محمد عثمان
جمعیت علماء اسلام پاکستان کے رہنمائ قاری محمد عثمان نے کہا کہ فلسطین میں مسلمانوں کا بہتا لہو امت مسلمہ کا ضمیر جھنجوڑ رہا ہے۔ فلسطین کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا گیاہے۔ مسلم حکمران ضمیر کا سودا کرکے خواب غفلت میں پڑے ہوئے ہیں۔ بوڑھوں، نوجوانوں اور بچوں کے پرخچے اڑادیئے گئے ہیں۔ بیت المقدس کی آزادی کا واحد راستہ جہاد ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید کے تیسرے اور چوتھے روز ملاقات کیلئے آئے ہوئے جماعتی احباب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جے یو آئی ضلع شرقی کے امیر مولانا فتح اللہ،حافظ فاروق سید، جمال خان کاکڑ، مولانا سیف الرحمن،رشید احمد خاکسار،قاری زرداد،ضلع سینٹرل کے جنرل سیکریٹری مولانا زرین شاہ، مولانا محمد یوسف، مولانا سلطان محمود، حاجی نصیب رازق، سید اکبر شاہ ہاشمی، مولانا محمد طالوت، مولانا عبدالطیف،مولانا حسن ربانی، مولانا احتشام الحق،مولانا گل رفیق حسن زئی، ماما جھانزیب، مفتی محمد اشرف،مولانا حفیظ اللہ لاشاری، مولانا تاج محمد، مولانا سراج احمد اور بڑی تعداد میں جماعتی احباب اور علمائے کرام موجود تھے۔
قاری محمد عثمان نے فلسطین میں جاری اسرائیلی فوج کی درندگی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم مسلمانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جارہا ہے۔ مسلم حکمرانوں کی بے حسی پر دنیا بھر میں مسلمانوں کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔ ان مظالم کو رکوانے والے کوئی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی افواج فلسطینیوں پر مظالم ڈھا رہی ہیں۔ بچوں اورجوانوں کو ماں باپ کے سامنے قتل کردیا جاتا ہے۔
ماؤں بہنوں کی عصمتیں تار تار کی جارہی ہیں لیکن ان مظالم کے باوجود فلسطینی مسلمان اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ظلم وبربریت کے شکار کوئی غیر مسلم ہوتے تو دنیا میں طوفان برپا ہوجاتا لیکن چونکہ فلسطینی مسلمان ہیں اسلئے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی تنظیموں نے آنکھیں بند کرلی ہیں۔ اسرائیل جتنا زور لگالے فلسطینیوں سے زیادہ عرصہ آزادی اور ان کا حق خود ارادیت نہیں چھین سکتا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے انسانی حقوق کے نام نہاد علمبردار خاموش بیٹھے خون مسلم پر خوشیاں منارہے ہیں۔ مسلم حکمرانوں کو اپنی کرسی بچانے کیلئے امریکا بہادر کی غلامی میں سبقت حاصل کرنے کی دوڑ سے فراغت نہیں۔ دوسری طرف قبلہ اول سلگ رہا ہے۔ مسلمانوں کا قتل عام، نسل کشی اور آبادیوں کی آبادیاں جلائی جارہی ہیں مگر مسلم حکمرانوں نے بے غیرتی کی چادر اوڑھ رکھی ہے۔
قاری محمد عثمان نے مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ میں فلسطینی مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر نہ صرف آواز اٹھائی جائے بلکہ ان مظالم کو رکوانے کے لئے 34 ممالک کی اتحادی افواج کو فعال کرنے کیلئے کردار ادا کرنا ایٹمی اسلامی قوت پاکستان کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ مسلم حکمرانوں کو معاف نہیں کرے گی۔ اب بھی اگر ہم خواب غفلت سے بیدار نہ ہوئے تو کل کو ہمارے اپنے شہر اسکی لپیٹ میں آسکتے ہیں۔
دنیائے کفر اسلام کے خلاف متحد ہوچکی ہے اور پوری مسلم امہ خواب غفلت میں پڑی ہوئی ہے۔ قاری محمد عثمان نے کراچی سمیت ملک بھر کے ائمہ مساجد اور خطبائے کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ کم از کم ہر نماز کے بعد فلسطینی مسلمانوں کی مدد اور اسرائیل کی تباہی کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔ -

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کراچی کے اضلاع میں مختلف علاقوں کا دورہ
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کراچی کے اضلاع ساؤتھ، ایسٹ ، سینٹرل ،ویسٹ ، کیماڑی کے مختلف علاقوں کا دورہ،سمندری طوفان کے پیش نظر پمپنگ اسٹیشنز، برساتی نالوں کا معائنہ. سیکریٹری بلدیات نجم شاہ، ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی لئیق احمد، ڈی سی جنوبی ارشاد احمد سوڈر و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔
سیکرٹری بلدیات نجم شاہ، ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان نے صوبائی وزیر کو کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے پیشگی تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی۔صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے تین تلوار،شیریں جناح کالونی، ماڑی پور ، گلشن اقبال، ناگن چورنگی، گجر نالے اور مختلف علاقوں میں پمپنگ اسٹیشن کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سمندری طوفان سے نمٹنے کیلئے تمام اداروں کی تیاری کا جائزہ لیا ہے۔محکمہ بلدیات میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کو برساتی نالوں کی نگرانی کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں اور چوکنگ پوائنٹس کلیئر کرنے کی بھی ہدایات دی ہیں۔صوبائی وزیر بلدیات نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو ہدایت دی کہ طوفان و بارشوں کے دوران پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے انتظامات یقینی بنائے جائیں
-

امیرجماعت اسلامی کراچی کی اسرائیلی غاصب افواج کی جانب سے غزہ پر حملوں کی شدید مذمت
امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن،نائب امیرجماعت اسلامی کراچی وانچارج میڈیا سیل ڈاکٹر اسامہ رضی،سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری نے اسرائیلی غاصب افواج کی جانب سے غزہ میں میڈیا دفاتر پر میزائل حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب اسرائیلی فوج کاغزہ میں الجزیرہ ایسوسی ایٹس پریس(AP)اور دیگر عالمی میڈیا چینلز و اخبارات و نیوز ایجنسیز کے دفاتر پر فضائی حملہ میڈیا کو بدترین مظالم کے بارے میں حقائق سے آگاہ کرنے سے روکنے کی بدترین کوشش اورکھلی دہشت گردی ہے،پاکستان سمیت تمام ممالک کوغزہ میں میڈیا دفاتر پراسرائیلی حملے کے خلاف راست اقدامات کرنے چاہیئے اور دوٹوک پیغام دینا چاہیئے کہ جنگوں میں بھی میڈیا کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیئے۔
انہوں نے کہاکہ فلسطینی مسلمان شہادتیں، قربانیاں اور گرفتاریاں دے کر قبلہ? اول کی آزادی کی جدوجہد کررہے ہیں،ہمارا فرض ہے کہ ان کی ہر ممکن حمایت اور پشتیبانی کی جائے اور جو کام و ذمہ داری حکمرانوں کی ہے انہیں اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے،انہوں نے کہاکہ فلسطین انبیائ کی سرزمین ہے اور اسرائیل کی ناجائز او رناپاک ریاست طاقت اور قوت کے زور پر قائم کی گئی ہے، 74سال سے مسلسل فلسطینیوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں، انہیں بے دخل کیا جارہا ہے اور دنیا بھر سے یہودیوں کو لاکر آباد کیا جارہا ہے اور اسی طرح مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارت کشمیریوں کی آبادی کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کررہاہے، انہوں نے کہاکہ مقبوضہ فلسطین کے موجود ہ حالات کی سنگینی کا احساس کرنے کی ضرور ت ہے،حکمرانوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے، مسئلہ فلسطین کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیاجاسکتااور نہ اسرائیل کو تسلیم کیا جاسکتا ہے۔ -

بلدیہ عظمیٰ کراچی میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم
ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے بلدیہ عظمیٰ کراچی میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کردیا ہے۔
لئیق احمد کے مطابق کنٹرول روم ہیٹ ویو اور متوقع سمندری طوفان کے پیش نظر قائم کیا ہے جو 24 گھنٹے کام کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ کنٹرول روم کے ذریعے کسی بھی ہنگامی نوعیت کی صورتحال سے نمٹنے میں فوری مدد فراہم کی جاسکے گی۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی کے مطابق تمام متعلقہ افسران اور دیگر عملے کی دن اور رات کی شفٹ میں تعیناتی کردی گئی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ افسران ایسی جگہوں پر خاص توجہ دیں، جہاں برساتی پانی کھڑا ہونے کی شکایات رہی ہیں۔
لئیق احمد نے مزید کہا کہ ضرورت پڑنے پر ڈی واٹرنگ پمپس کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے ہدایت دی کہ ساحلی اور دیگر نشیبی جگہوں پر جلدازجلد نکاسی آب کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔