پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی بلال غفار کا بیان وزیراعظم کو ورلڈ بینک کی جانب سے احساس پروگرام کو دنیا کے 4 بڑے سماجی منصوبوں میں شامل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،وزیراعظم کے احساس پروگرام کو دنیا بھر میں سراہا گیا یے، وزیر اعظم فنڈز کی کمی اور کووڈ 19 کی صورتحال میں بھی ثابت قدم رہے، بی آئی ایس پی کے حوالے سے بلاول بھٹو کا ٹوئٹ قابلِ مزمت ہے، بلاول کی والدہ کے نام پر بینظیر انکم سپورٹ سے پی پی کے وزیروں اور مشیروں کی انکم میں اضافہ ہوا بلاول کو وزیراعظم کا شکر گزار ہونا چاہیئے، احساس ٹیم نے بی آئی ایس پی کو کرپشن سے پاک کیا اور احساس میں شامل کیا، بلاول کی والدہ کے نام پر لوٹ مار ہوتی رہی اور بلاول لاعلم رہے، کرپشن کا خاتمہ پی ٹی آئی حکومت کے منشور کا حصہ ہے، پروگرام سے کئی ضرورت مندوں کیلئے روزگار ،تعلیم، نشونما،کفالت اور کئی تکالیف کو دور کیا گیا..
Category: کراچی
-

طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کے باوجود نالوں کی صفائی کا کام مکمل نہ ہو سکا
محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان کے پیش نظر شہر قائد میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔
ذرائع کے مطابق متوقع طوفانی بارشوں کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری ہونے کے باوجود شہر میں نالوں کی توسیع کی صورتحال میں بہتری نہ آسکی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بارشوں سے محمود آباد نالے کے اطراف کے علاقے متاثر ہونےکا خدشہ ہے تاہم اس کے باوجود محمودآباد نالے کی توسیع کا کام تاحال مکمل نہ ہو سکا۔
دوسری جانب گجر نالے کی صفائی کا کام بھی شروع نہیں ہو سکاہے۔
-

کراچی گرومندر کے قریب کباب ہاؤس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی
شہر قائد کے علاقے گرومندر کے قریب کباب ہاؤس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گرومندر کے قریب ایک ہی کباب ہاؤس کی دو برانچ میں آگ لگ گئی، آگ نے ریسٹورنٹ کے اوپر واقع رہائشی فلیٹ کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ رہائشی عمارت سے لوگوں کو نکالا جارہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی گاڑی آدھے گھنٹے بعد آگ بجھانے کے لیے پہنچی۔ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی، آگ پر قابو پانے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا جائے گا۔خبر کی اپڈیٹ جاری ہے۔۔۔۔
-

عمران خان پانی روک کر سندھ کی زمینوں کو بنجر کرنے کی کوششیں بند کریں، بلاول بھٹو
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں پانی کی منصفانہ تقسیم میں ناکامی پر وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان کے بعد عید پر بھی سندھ کے حصے کا پانی مسلسل روک کر عمران خان کی حکومت نے سفاکیت کی انتہا کردی ہے، میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری اپنے ایک بیان میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جان بوجھ کر سندھ میں پانی کا بحران پیدا کرنے والی پی ٹی آئی حکومت نتائج کی ذمہ دار خود ہوگی، سندھ کے حصے کا پانی روکے جانے کی وجہ سے کراچی کے لئے پانی کی ترسیل انتہائی کم ہوچکی ہے، وفاقی حکومت کی سفاکانہ پالیسی کی وجہ سے ٹھٹہ، بدین، سجاول اور تھرپارکر کو بھی پانی کی کمی کا سامنا ہے، پی پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے سندھ کے حصے کا پانی 15 سے 20 فیصد تک کم کردیا، ارسا صرف واٹر اکارڈ 1991 کی طے شدہ قانونی شقوں کی نگرانی اور عملدرآمد کروانے کا ادارہ ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ارسا نہ صرف اپنے بنائے ہوئے متنازع تھری ٹیئر فارمولے کے تحت صوبہ سندھ کو مستقل نقصان پہچانے کا عمل بند کرے بلکہ ارسا حکام یہ بھی واضح کریں کہ انہوں نے کس کے حکم پر غیرقانونی طور پر سندھ کے پانی کے حصے میں کمی کی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان پانی روک کر سندھ کی زمینوں کو بنجر کرنے کی کوششوں کا سلسلہ بند کریں، دیگر صوبے سندھ کی پیروی کریں کہ جہاں کی حکومت نے موجودہ قلت کے باوجود گڈو بیراج سے بلوچستان کو پانی کی ترسیل میں کوئی کمی نہیں کی، انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ، پنجاب، سندھ اور بلوچستان سمیت پورے پاکستان کو طے شدہ فارمولے کے تحت پانی ملنا ان کا حق ہے جبکہ ملک کے کسی بھی صوبے کی اگر پانی کے معاملے میں حق تلفی کی گئی تو وہ آواز اٹھاتے رہیں گے، اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ متنازع چشمہ جہلم لنک کینال سے ابھی بھی سندھ کے حصے کا دوہزار کیوسک پانی چوری کیا جارہا ہے، انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ارسا تونسہ پنجند اور چشمہ جہلم لنک کینالوں پر پاور پلانٹ لگانے کی این او سی دینا بند کرے، ان غیرقانونی پاور پلانٹس سے متعلق پی پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ تونسہ پنجند اور چشمہ جہلم لنک کینالوں پر اگر پاور پلانٹس بنے تو ان کی بنیاد پر پورے سال ان متنازع و غیرقانونی کینالوں کو کھلا رکھنے کا بہانہ مل جائے گا اس لئے غیرقانونی تونسہ پنجند لنک کینال اور متنازع چشمہ جہلم لنک کینال پر غیرقانونی طور پر پاور پلانٹ لگانے کے عمل کو فی الفور روکا جائے، انہوں نے واضح کیا کہ غیرقانونی تونسہ پنجند لنک کینال کو مسلسل کھولنا کسی صورت قبول نہیں جبکہ متنازع چشمہ جہلم لنک کینال کو بھی اس صورت میں کھولا جاسکتا ہے کہ جب کوٹڑی ڈاؤن اسٹریم میں پانی چھوڑا جائے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ فروری تک تربیلا ڈیم کی مرمت میں تاخیر کی وجہ سے پانی کی بلاضرورت ترسیل کی گئی جس سے برسات کی وجہ سے دستیاب وافر پانی کے باوجود ڈیم نہ بھرسکا، اس موقع پر انہوں نے پانی کی قلت کے حوالے سے پیدا ہونے والے زرعی مسائل کی جانب نشان دہی کرتے ہوئے کہا کہ چاولوں کی کاشت کے خاص سیزن میں سندھ کے پانی کو روکنے کے پیچھے کیا سوچ کارفرما ہے، عمران خان وضاحت کریں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کو پہلے ہی کپاس کی فصل میں کمی کا سامنا ہے، ایسے میں بوائی کے موقع پر سندھ کا پانی بند کرنا ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے بھی تباہ کن ہوگا۔
-

ثمینہ پیرزادہ بھی فلسطینیوں کیلئے بول پڑیں
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ نے بھی اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ بمباری سے دوچار مظلوم فلسطینیوں کے لیے اپنی آواز بٴْلند کرلی۔سماجی اور معاشرتی مسائل پر ہمیشہ اپنی آواز بٴْلند کرنے والی سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے اس بار مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر فلسطین کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
ثمینہ پیرزادہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’کاش ہم جانتے کہ اتحاد میں کتنی طاقت ہے۔سینئر اداکارہ نے لکھا کہ ’ہمارے مظلوم فلسطینی بہن بھائی۔ان کے اس ٹوئٹ کا مقصد پوری دٴْنیا کو جگانا ہے جو فلسطینیوں کے لیے اپنی آواز بٴْلند کرنے کے بجائے خاموش بیٹھ کر تماشہ دیکھ رہی ہے۔جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب اسرائیلی جیٹ طیاروں کی جانب سے غزہ پر متعد دٹھکانوں پر بمباری کی گئی جس کے بعد پیر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 137 سے زائد ہوگئی جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ -

پاک بحریہ کا جہاز کورونا سے بچاؤ کا طبی سامان لے کر کراچی پہنچ گیا
پاک بحریہ کا جہاز کورونا وباء سے بچاؤ کا طبی سامان لے کر کراچی کی بندرگاہ پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کا جہاز بحرین سے کورونا سے بچاؤ کا طبی سامان لے کر کراچی کی بندرگاہ پہنچا ہے ، طبی سامان کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر پاکستان لایا گیا ہے ، سامان میں ادویات اور دیگر طبی آلات شامل ہیں ، طبی سامان سے میڈیکل ایمرجنسی کی صورتحال میں مدد ملے گی۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ ہر قسم کے حالات میں اپنی خدمات پیش کرتی ہے ، بحرین کی جانب سے طبی سامان تحفے میں دیا گیا ، اس اقدام سے بحرین اور پاکستان کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ خیال رہے کہ پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث آج مزید 76 افراد جاں بحق ہوگئے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 379 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ، پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 877,130 ہوگئی ، جن میں سے اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد68 ہزار 819 ہے، جن میں سے 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
علاوہ ازیں ملک بھر میں 30 برس اور اس سے زائد عمر کے افراد کی کورونا وائرس کی ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ، حکومت نے 30 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے ویکسین رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں 30 برس اور اس سے زائد عمر کے افراد کی کورونا وائرس کی ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے ، این سی او سی نے عوام سے ترجیحی بنیادوں پر ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن کرنے کی اپیل کی ہے ، جب کہ پنجاب اور اسلام آباد میں کورونا ویکسی نیشن کے مراکز دوبارہ کھل گئے ہیں ، اس کے علاوہ ایکسپو سینٹر کراچی میں بھی ویکسینیشن جاری ہے۔ -

بلاول بھٹو زرداری نے بزرگ خاتون رہنما بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بزرگ خاتون رہنما بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ بیگم نسیم ولی خان کی رحلت جمہوریت کے لیئے جدوجہد کے ایک ناقابلِ فراموش باب کا اختتام ہے۔
انہوں نے کہاکہ بیگم نسیم ولی خان ایک نڈر، ترقی پسند اور باوقار خاتون رہنما تھیں،مرحومہ کے جمہوریت اور چھوٹے صوبوں کے حقوق کے متعلق سوچ ہمیشہ واضح و قابلِ ستائش رہی۔
انہوں نے کہاکہ بیگم نسیم ولی خان ایم آر ڈی کی تحریک کے دوران بیگم بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ساتھ تھیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں بلند درجات عطا فرمائے،پی پی پی چیئرمین نے سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
-

وزیر اعلیٰ شاہی تخت سے اتریں اور اپنے محل سے باہر نکلیں،راجہ اظہر
رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کے حوالے سے کورنگی اور قیوم آباد کی ابتر صورتحال پر برہم
قیوم آباد نالے کی صفائی، مرمت کے حوالے سے وزیراعلی سندھ نے دو سال پہلے وعدے کیے تھے،
وزیر اعلیٰ سندھ وعدے کرنے کے بعد سے علاقے سے گمشدہ ہوگئے ۔طوفانی بارشوں سے میرے حلقے کے عوام کو تکلیف پہنچی تو عدالت جاؤں گا، وزیر اعلیٰ سندھ اپنا وعدہ پورا کریں ورنہ عدالت آئیں، بارشوں میں ہر سال نالے اوور فلو ہوتے ہے،
نالوں کا پانی سڑک اور ٹریفک کو متاثر کرتا ہے،
نالوں سے پچھلی بارشوں میں کئی قیمتی جانوں کا نقصان ہوا تھا، وزیر اعلیٰ سندھ کو عوام کی زندگیوں سے کوئی سروکار نہیں، نالوں کی حالت زار کے حوالے سے ایڈمنسٹریٹر کراچی اور ایڈمنسٹریٹر کورنگی کو کئی خطوط لکھے،مگر ان کی جانب سے ایک خط کا جواب موصول نہیں ہوا،وزیر اعلیٰ شاہی تخت سے اتریں اور اپنے محل سے باہر نکلیں۔
کورنگی اور قیوم آباد کے عوام دو سال سے وزیر اعلیٰ کی تلاش میں ہیں،سندھ حکومت ایمرجنسی نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ نالوں کی مرمت کے کام کا بھی آغاز کر دیا ہے۔ -

حلیم عادل شیخ نے ابراہیم حیدری کا دورہ کیا اور ماہیگیروں سے ملاقات کی
سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کا ابراہیم حیدری کا دورہ .ممکنہ طوفان کے حوالے سے مقامی آبادی کا دورہ ماہیگیروں سے ملاقات،حلیم عادل شیخ نے طوفان کے حوالے سے مقامی آبادی سے مسائل معلوم کیے، حلیم عادل شیخ کے ہمراہ پارٹی رہنماء عدنان اسماعیل، اعجاز سواتی، گوہر خٹک، جمیلان بلوچ، عبدالرزاق شجراع اور دیگر بھی موجود تھے۔سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی میڈیا سے گفتگو کی اور کہا سمندری طوفان کے معاملے پر سندھ حکومت صرف اعلانات کررہی ہے.اللہ کی ذات سے امید ہے ساحلی مقامات محفوظ رہیں گے میری ٹائم افیئرز کی وزارت کے تحت سمندر میں ماہی گیروں کو روک رہے ہیں زمینی اقدامات سندھ حکومت نے کرنا ہیں.نقل مکانی سمیت دیگر انتظامات کی تیاری کرنی ہوگی ابراہیم حیدری کی جیٹی اور ماہی گیروں کی بستیوں کا برا حال ہے.

سندھ حکومت کی جانب سے جو انتظامات کئے جانے چاہیئے تھے وہ نہیں کئے گئے.کیمپ صرف نوٹیفکیشنز میں قائم ہیں.سندھ حکومت کی تیاری صرف وزیروں کو انچارج لگانے تک ہے.سندھ حکومت نے گذشتہ سال بارشوں میں چار ارب جاری کئے، بارشوں کے بعد کئی ہفتوں بعد پانی اترا .تقریبا تمام ماہی گیر واپس آچکے ہیں.وفاقی حکومت اور این ڈی ایم اےبھرپور رول پلے کرے گی.ماہی گیروں کو شکار سے منع کیا تو متبادل معاونت فراہم کرنا چاہیئے.فشریز کے پاس ریکارڈ موجود ہے، امداد فراہم کی جائے.پیپلز پارٹی کی حکومت سے قبل سندھ میں پانی کی چوری بیس فیصد تھی.تیرہ برسوں میں پانی کی چوری پینتیس فیصد تک پہنچ گئ .بڑے جاگیردار چھوٹے کاشتکاروں کا پانی چوری کرتے ہیں.پیپلز پارٹی کے وزیر اور سرکاری افسران پانی چوری کرتے ہیں.سندھ میں پانی کی کمی کی ذمہ دار پیپلز پارٹی کی حکومت ہے.ایسا وقت نا آجائے کہ سندھ کے عوام وزیروں کے گھر کا گھیراؤ کرلیں.سول سوسائٹی اور مخیر حضرات کو ماہی گیروں کی مدد کے لئے آگے آنا چاہیئے. -

شریف برادران شرم سے ڈوبیں گے بھی تو لندن کے تالابوں میں،خرم شیر زمان
شریف برادران شرم سے ڈوبیں گے بھی تو لندن کے تالابوں میں،خرم شیر زمان
پی ٹی آئی لیڈر خرم شیر زمان نےشریف برادران پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شریف برادران کو چھینک بھی آئے تو علاج لندن میں جاکر ہوگا، دوسری جانب ڈاکٹر یاسمین راشد کینسر جیسے خطرناک مرض میں مبتلاء ہیں، وہ ایک خاتون وزیر ہیں جو فرض کی ادائیگی کیلئے اپنی قوم کے ساتھ کھڑی ہیں،مگر شریف برادران شرم سے ڈوبیں گے بھی لندن کے تالابوں میں،وزیر صحت پنجاب کی ہمت کو سلام ہے،ن لیگ کی سیاست ڈراؤ دھمکاؤ،ورنہ بھاگ جاؤ پر مشتمل ہے،بھگوڑوں کو اڈیالہ جیل ، کمیشن ،کیک بیک ، منی لانڈرنگ کے احتساب سے بیماریاں لگتی ہیں، ان کی بیماریوں کا علاج صرف لندن ہے.
