Baaghi TV

Category: کراچی

  • فارم ہاوسز میں پارٹی کی اڑ میں منشیات فروخت کرنا معمول بنتا جارہا ہے

    فارم ہاوسز میں پارٹی کی اڑ میں منشیات فروخت کرنا معمول بنتا جارہا ہے

    گڈاپ میں قائم بیشتر فارم ہاوسز میں پارٹی کی اڑ میں منشیات فروخت کرنا معمول بنتا جارہا ہے نوجوان نسل کو برباد کرنے کے لیئے مختلف محفل سجائی جانے لگی۔چند دن قبل ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پارٹی کا انعقاد ہوا۔پارٹی کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ، تو پولیس حکام کو ایکشن لینا پڑا۔ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کہتے ہیں فارم ہاوس پر چھاپہ کے دوران ڈانس پارٹی منعقد کرنے والے شخص سمیت 19 افراد کو گرفتار کیا۔
    گرفتار افراد میں 7 خواتین بھی شامل ہیں ،
    پولیس نے فارم ہاؤس سے شیشہ حقہ، تمباکو اور دیگر سامان تحویل میں لے لیا۔گرفتار افراد حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے فارم ہاؤس کو سیل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے گرفتار افراد کیخلاف مقدمہ نمبر 219/2021 درج کر لیا۔گرفتار افراد کو تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

  • محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان تاؤتے سے متعلق چھٹا الرٹ جاری کر دیا

    محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان تاؤتے سے متعلق چھٹا الرٹ جاری کر دیا

    محکمہ موسمیات کی جانب سے سمندری طوفان تاؤتے سے متعلق چھٹا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق تاؤتے شدید ترین سمندری طوفان بن چکا ہے جبکہ 15 کلو میٹر کی رفتار سے طوفان کا رخ شمال مغرب کی جانب ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار 100 سے 120 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے-

    محکمہ موسمیات کا سمندری طوفان تاؤتے سے متعلق کہنا ہے کہ ٹراپیکل سائیکلون ٹریک میں تبدیلی پر سندھ کے بعض شہروں کے موسم میں تبدیلی کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے شہر ٹھٹہ، سجاول، میرپورخاص، سانگھڑ، بدین، عمرکوٹ میں 17 سے 19 مئی تک تیز ہوائیں 60 سے 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سندھ کے ساحلی شہروں میں گرد آلود ہوائیں، تو کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا بھی امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ کراچی، حیدر آباد اور شہید بے نظیر آباد کا موسم اگلے دو روز تک گرم سے شدید گرم رہے گا جبکہ کراچی میں تیز گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں۔

    محکمہ موسمیات کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ماہی گیر سمندر میں طغیانی کے باعث 19 مئی تک کھلے سمندر میں نہ جائیں۔

    دوسری جانب ترجمان فشر فوک فورم کے مطابق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری کے ساحل پر سمندر کی لہروں میں شدت آگئی ہے۔

    ترجمان فشرفوک فورم کے مطابق سمندر میں ماہی گیری کے لیے گئی کشتیوں کو بھی واپس بلایا جا رہا ہے۔

    ترجمان فشرفوک فورم کا کہنا ہے کہ سائیکلون کے پیش نظر حکومت کے احکامات پر عمل درآمد شروع ہوگیا ہے۔

    واضح رہے کہ سمندری طوفان تاؤتے کل کے مقابلے میں کراچی سے مزید قریب ہو گیا ہے، تاؤتے کراچی کے جنوب مشرق میں 1 ہزار 210 کلو میٹر کی دوری پر ہے ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ طوفان شدت ضرور پکڑ رہا ہے، تاہم وہ پاکستان کی ساحلی پٹی سے دور ہو کر گزرے گا۔

    یاد رہے کہ چوتھے الرٹ میں محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ سمندری طوفان کا رخ شمال اور شمال مغرب میں بھارتی گجرات کی جانب رہے گا،یہ طوفان 18 مئی تک بھارتی گجرات تک پہنچ جائے گا۔

    اس سمندری طوفان کے نتیجے میں بھارتی ریاست گجرات کے ساحلی علاقوں اور پاکستانی سمندر کے قریب مشرق کی جانب ساحلی علاقوں کو خطرہ ہو سکتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اگر یہ سمندری طوفان شدت پکڑ گیا تو یہ پچھلی دو دہائیوں کے دوران پاک بھارت ساحلی پٹی سے ٹکرانے والا طاقت ور ترین طوفان ہو گا تاہم ابھی تک کے اندازوں کے مطابق سمندری طوفان آبادی والے ساحلی علاقوں سے دور رہے گا لیکن مہاراشٹرا کا ساحلی شہر ممبئی اس سے متاثر ہو سکتا ہے۔

    سمندری طوفان تاؤتے کراچی سے مزید قریب محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کر دیا

    کراچی والوں کے لیے خطرہ ہی خطرہ : محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان سےمتعلق پانچواں الرٹ جاری کردیا

    سندھ میں ایمرجنسی نافذ:سمندری طوفان کے پیش نظر سینٹرل کنٹرول روم قائم، کراچی…

    وزیر اعلیٰ سندھ نے سمندری طوفان کے پیشِ نظر ایمرجنسی پلان ٹیم بنانے کے احکامات…

    بحیرہ عرب میں طوفان،وزیر اعلیٰ سندھ کی ایمرجنسی پلان بنانے کی ہدایت

    بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباﺅ طوفان ”تاوتے“ کی شکل اختیار کر گیا

  • پاکستان کی ساحلی پٹی پر طوفان کا خطرہ ٹل گیا

    پاکستان کی ساحلی پٹی پر طوفان کا خطرہ ٹل گیا

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو سمندری طوفان سے براہِ راست کوئی خطرہ نہیں۔ کراچی میں ممکنہ طوفان کا خطرہ ٹل گیا ہے اور محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ طوفان زورپکڑ رہا ہے لیکن پاکستان کی ساحلی پٹی سے دور ہوکر گزرے گا، جس کے بعد پاکستان میں سمندری طوفان’ توکتے‘کاخطرہ کم ہونے لگا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو سمندری طوفان سے براہِ راست کوئی خطرہ نہیں، لیکن اس کے اثرات ہیٹ ویو اور گرد آلود ہواؤں کی شکل میں سامنے آنے لگے ہیں، سمندری طوفان کا کراچی سے فاصلہ اب 1210 کلومیٹر ہے، اور طوفان کے دور ہونے کے باعث کراچی میں بارش کا امکان کم ہوگیا ہے، اور آئندہ دو روز تک کراچی کا موسم شدید گرم رہ سکتا ہے، جب کہ جنوب مشرقی سندھ میں بارش ہوسکتی ہے،محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ بحیرہ عرب میں بننے والا طوفان اگلے چند گھنٹوں میں شدید ترین سمندری طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے، اور سمندری طوفان کے تیور بتارہے ہیں کہ سندھ کے متعدد اضلاع میں 17 سے 20 مئی تک 70 سے 90 کلو میٹر کی رفتار سے گرد آلود ہوائیں چلنے کے ساتھ تیز آندھی اوربارش کا امکان ہے، جب کہ چند روز کے دوران کراچی سمیت سندھ میں طوفانی بارشیں ہوسکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق ’توکتے‘ انتہائی شدت کے طوفان کی شکل اختیار کرسکتا ہے، اور اس کا رُخ بتدریج شمال مغرب میں بھارتی گجرات کی جانب رہے گا، اُدھر سمندری طوفان کے اثرات سامنے آنے لگے ہیں اور محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جُزوی ہیٹ ویو کا آغاز ہوگیا ہے، شہر میں سمندری ہوائیں چلنا بند ہوگئی ہیں، یہ سمندری ہوائیں 2 سے 3 روز تک بند رہ سکتی ہیں۔البتہ شہر میں گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں ۔ضلعی انتظامیہ نے ہیٹ ویو سے بچنے کے لئے شہریوں سے احتیاط کرنے، زیادہ سے زیادہ پانی پینے اور بلاوجہ دھوپ میں جانے سے گُریز کرنے کی اپیل کی ہے۔

  • صحافی عرفان پیرزادو کی پراسرار موت کی فوری طور پر تحقیقات کی جائے،کے یو جے

    صحافی عرفان پیرزادو کی پراسرار موت کی فوری طور پر تحقیقات کی جائے،کے یو جے

    صحافی عرفان پیرزادو کی پراسرار موت کی فوری طور پر تحقیقات کی جائے،

    کراچی یونین آف جرنلسٹس نے جناح اسپتال میں آپریشن کے دوران جاں بحق ہونےوالے صحافی عرفان پیرزادہ کی پراسرار موت پرانتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور حکومت سندھسے مطالبہ کیا ہے کہ صحافی کی پر اسرار موت کی فوری طور پر تحقیقات کی جائے اور غفلت کے مرتکب ڈاکٹروں کےخلاف کاروائی کی جائے۔

    کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر اعجاز احمد۔ جنرل سیکریٹری عاجز جمالی،جوائنٹ سیکریٹری طلحہ ہاشمی، رفیق بلوچ اور ایگزیکٹو کونسل کے تمام ارکان نے مقامی ٹیوی چینل کی اسکرپٹ ایڈیٹر صحافی عرفان پیرزادو کی جناح اسپتال میں آپریشن کے دوران جاں بحق ہونے والے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کے یو جے نے کہا کہ عرفان پیرزادو کے والدین کےمطابق صحافی عرفان پیرزادو کے چند دنوں میں تین الگ الگ آپریشن کیئے گئے اور جب انتقال ہوا تو ڈاکٹروں نے اپنی جان چھڑانے کے لئے کرونا کامریض قرار دے دیاجب کہ عرفان پیرزادو کے لواحقین کے مطابق اس کاکرونا کا کوئی ٹیسٹ ہی نہیں ہوا تھا۔عرفان پیرزادو کے بھائی صحافی احمد نواز پیرزادو نے الزام عائد کیا ہے کہ عرفان کی موت جناح اسپتال کےڈاکٹروں کی غفلت کی وجہ سے ہوئی ہے،کے یو جے نے حکومت سندھ۔ محکمہ صحت سندھ اور جناح اسپتال کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کی فوری طور پر تحقیقات کرائی جائے ملوث کرداروں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔ کے یو جے نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیاہےکہ عرفان پیرزادو کے پسماندگان کی مالی مدد کی جائے وہ اپنے خاندان کا واحد کفیل تھا۔وہ گذشتہ بارہ برسوں سےشعبہ صحافت سےوابستہ رہےمختلف سندھی چینلزمیں سب ایڈیٹر،شفٹ انچارج، اسکرپٹ ایڈیٹر کی ذمے داریاں ادا کر چکا ہے۔

  • سمندری طوفان تاؤتے کراچی سے مزید قریب محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کر دیا

    سمندری طوفان تاؤتے کراچی سے مزید قریب محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کر دیا

    سمندری طوفان تاؤتے کل کے مقابلے میں کراچی سے مزید قریب ہو گیا-

    باغی ٹی وی :محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کے مطابق سمندری طوفان ’ٹاک ٹائی‘ کا رخ مزید شمال مغرب کی جانب ہو رہا ہے تاؤتے کراچی کے جنوب مشرق میں 1 ہزار 210 کلو میٹر کی دوری پر ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ طوفان شدت ضرور پکڑ رہا ہے، تاہم وہ پاکستان کی ساحلی پٹی سے دور ہو کر گزرے گا۔

    محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر کے مطابق دور ہونے کے باعث کراچی میں بارش کے امکانات کم ہو گئے، البتہ طوفان کی وجہ سے جنوب مشرقی سندھ میں بارش ہو سکتی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں سمندری طوفان کے باعث گرد آلود تیز ہوائیں چل رہی ہیں کراچی میں 25 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں، تاہم گرم ہواؤں کے باعث لو کی صورتِ حال رہے گی۔

    ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کے باعث کراچی کا موسم کبھی گرم اور کبھی شدید گرم رہے گا، جبکہ شہر گرد آلود ہواؤں کی لپیٹ میں رہے گا۔

    ان کے مطابق آئندہ 2 روز تک کراچی کا موسم گرم اور شدید گرم رہ سکتا ہے، جبکہ زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 42 سے 43 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کے مرکز میں 130 سے 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

    واضح رہے کہ سمندری طوفان تاؤتے بھارتی ریاست گجرات کی جانب بڑھ رہا ہے، اس طوفان سے بھارت کی 6 ریاستیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے، طوفان سے متاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے۔

    کراچی والوں کے لیے خطرہ ہی خطرہ : محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان سےمتعلق پانچواں الرٹ جاری کردیا

    سندھ میں ایمرجنسی نافذ:سمندری طوفان کے پیش نظر سینٹرل کنٹرول روم قائم، کراچی…

    وزیر اعلیٰ سندھ نے سمندری طوفان کے پیشِ نظر ایمرجنسی پلان ٹیم بنانے کے احکامات…

    بحیرہ عرب میں طوفان،وزیر اعلیٰ سندھ کی ایمرجنسی پلان بنانے کی ہدایت

    بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباﺅ طوفان ”تاوتے“ کی شکل اختیار کر گیا

  • ممکنہ طوفانی ہوائیں،کراچی ایئرپورٹ پر ہائی الرٹ کردیا گیا

    ممکنہ طوفانی ہوائیں،کراچی ایئرپورٹ پر ہائی الرٹ کردیا گیا

    کراچی میں 18سے 20 مئی تک ممکنہ طوفانی ہواؤں اور بارشوں کی پیشگوئی کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پرہائی الرٹ کردیا گیا، اس سے متعلق سول ایوی ایشن نے سرکلر بھی جاری کردیا۔سرکلر کے مطابق چھوٹے سائز کے فکس ونگ طیاروں، روٹری ونگ ہیلی کاپٹرز کے ساتھ اضافی وزن لگایا جائے، کچھ طیاروں کو ہواؤں کی شدت سے بچانے کے لیے ہینگر میں منتقل کیا جائے۔سرکلر میں تیز ہواؤں سے فضائی سفر محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔سی اے اے کا کہنا ہے کہ طوفان اور بارشوں کے دوران مختلف اقسام کے پرندوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔ لہٰذا ایئر پورٹس کی حدود اور اطراف میں برڈ شوٹرز کی تعیناتی یقینی بنائی جائے اور فیومیگیشن کی جائے۔

  • رشوت لے کر پائلٹس کو پاس کروانے والے افسر سے متعلق اہم انکشاف

    رشوت لے کر پائلٹس کو پاس کروانے والے افسر سے متعلق اہم انکشاف

    رشوت لےکر امتحان میں پائلٹس کو پاس قرار دینے والے اسسٹنٹ سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا ‏ہے۔رپورٹ کے مطابق سید عدیل آفتاب نے رشوت سےکراچی میں 2 جائیدادیں خریدیں، جائیدادیں ‏گلستان جوہراورنیو کراچی میں لی گئیں تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عدیل آفتاب کے اکاؤنٹ میں رقوم فرنٹ مین جمیل احمد نے ‏منتقل کیں۔عدیل آفتاب کیخلاف اینٹی منی لانڈرنگ کی دفعات کے تحت مقدمےکی سفارش کی گئی ہے۔ ‏عدیل آفتاب سول ایوی ایشن اتھارٹی میں گریڈ ٹو کے اسسٹنٹ ہیں۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نےاپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی ‏کی رپورٹ میں ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ بھی شامل ہے۔

  • ہزاروں روپے کے عوض تازہ قبر توڑ کر نئی میت دفنانے کا انکشاف

    ہزاروں روپے کے عوض تازہ قبر توڑ کر نئی میت دفنانے کا انکشاف

    شہر قائد میں 20 ہزار روپے کے عوض تازہ قبر توڑ کر نئی میت دفنانے کا انکشاف ہوا ہے۔ کراچی کے اسماعیل گوٹھ قبرستان میں پرانی قبر توڑ کر نئی میت دفنانے والے گورکن کو شرافی گوٹھ پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کامران بیس ہزار روپے لے کر پرانی قبروں میں تدفین کروادیتا تھا، ملزم کے تین ساتھی فرار ہوگئے جس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔شہری نے پولیس کو دائر درخواست میں بتایا کہ دو دن پہلے والد کی قبر موجود تھی، عید والے دن قبرستان گیا تو نئی قبر بنائی جارہی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو شہری کی شکایت پر گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم نے پرانی قبروں میں تدفین کرانے کا اعتراف کرلیا۔ واضح رہے کہ کراچی کے قبرستانوں میں گورکن ملازم کے بجائے مالک کا کردار ادا کرتے ہوئے قبر کی سرکاری قیمت کے بجائے ہزاروں روپے اضافی رقم وصول کرتے ہیں اور کسی پرانی قبر کو ختم کرکے وہاں نئی قبر بنا دی جاتی ہے۔
    اب حالت یہ ہے کہ قبرستانوں کی کمی سنگین شکل اختیار کرچکی ہے،اعداد وشمار کے مطابق کراچی میں یومیہ ڈیڑھ ہزار کے قریب اموات رپورٹ ہوتی ہیں جن کی تدفین کیلئے لواحقین کو بہت ساری مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد کا بھی کہنا تھا کہ کے ایم سی کے قبرستانوں کی صورتحال افسوسناک حد تک خراب ہے اور ان پر قبرستان مافیا کا قبضہ ہے۔

  • الطاف شکور کا اسرائیلی جارحیت پر مسلم امہ کو پیغام

    الطاف شکور کا اسرائیلی جارحیت پر مسلم امہ کو پیغام

    کراچی پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور و دیگر رہنماؤں نے کہا ہے کہ نیتن یاہو دنیا کو تیسری جنگ عظیم کی طرف دھکیل رہا ہے۔ اسرائیل انتہا پسند اور دہشت گرد ملک ہے۔ دنیا ساتھ دے نہ دے مسلم امہ متحد ہو کر اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے۔ فلسطین،کشمیر اور برما سمیت تمام ایشوز پر شتر مرغ کی طرح منہ چھپانے سے کچھ نہیں ہوگا۔

    آج یہ ممالک درندگی کا شکار ہیں کل ہماری باری ہوگی۔ قبلہ اول اور مسلمان بھائی بہنوں کی زندگی کی حفاظت ہمارا دینی فریضہ ہے۔ اقوام متحدہ اور او آئی سی نے بری طرح مایوس کیا ہے۔ اقوام متحدہ، ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف جیسے ادارے طاقتور ممالک کے ساتھ مشکل پیش آنے پر فوری اجلاس بلاتے اور قراردادیں پاس کرتے ہیں لیکن دنیا کے چھوٹے ممالک اور مسلمان ملکوں کے ساتھ کسی طاقتور ملک کی جانب سے کی جانے والی زیادتی پر ویٹو پاور کا ظالمانہ استعمال کرتے ہیں۔

    مسلم حکمرانوں کو بھی اب ہوش آجانا چاہئیے۔ پاکستانی عوام مشکل وقت میں فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ ہے۔ کیا مسلم ممالک کی پینتیس لاکھافواج مل کر یہودیوں کو اس ظلم و بربریت سے نہیں روک سکتیں؟ پچپن اسلامی ممالک غیرت ایمانی کا مظاہرہ کریں اور متحد ہو کر اسرائیل کے خلاف جرات مندانہ اقدامات کا اعلان کریں۔ مظلوم فلسطینی عوام کی بھرپور مدد کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ مسلمان ممالک اسلحہ اور دوائیوں سے فلسطین کی مدد کریں ۔

  • وزیر اعظم کیخلاف مصطفی کمال کی گھٹیا زبان کیلئے ہم ایکشن لیں گے

    وزیر اعظم کیخلاف مصطفی کمال کی گھٹیا زبان کیلئے ہم ایکشن لیں گے

    پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے میڈیا سے اِنصاف ہاؤس میں گفتگو کی جس میں خرم شیر زمان نے مصطفیٰ کمال پر تنقید کرتے ہوئے کہا مصطفی کمال کی حیثیت ایک کونسلر کی ہے مصطفی کمال کے پاس جائدادیں کہاں سے آئی مصطفی کمال جس کی گود میں پلے انہیں سب جانتے ہیں، مصطفی کمال کا اصل چہرہ کراچی کے عوام دیکھ چکے ہیں ۔مصطفی کمال کی گھٹیا زبان پر بات نہیں کرنا چاہتے۔‏خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کیخلاف مصطفی کمال کی گھٹیا زبان کیلئے ہم ایکشن لیں گے۔مصطفی کمال نے ایم کیو ایم لندن کے دہشتگردوں کو اپنے ساتھ بٹھایا ہے مصطفی کمال کی خواہش تھی پی ٹی آئی میں شامل ہوں مصطفی کمال چاہتے تھے کہ انہیں تحریک انصاف سے مئیر بنایا جائے، ‏مصطفی کمال سن لیں آپ کے پاس اسلحہ تھا اور تحریک انصاف کے پاس جذبہ تھا،کراچی کے لوگ بدتہذیب نہیں ہیں کراچی کی پہچان ادب سے کی جاتی ہے مصطفی کمال کے ساتھ انیس ایڈووکیٹ، رضا ہارون، ڈاکٹر صغیر نہیں ہیں، ادب اور تہذیب والے لوگ انہیں چھوڑکر جاچکے ہیں۔