Baaghi TV

Category: کراچی

  • سال 2019 سے اب تک فوتی کوٹا پر  5846 ملازمتوں کی منظوری دی گئی

    سال 2019 سے اب تک فوتی کوٹا پر 5846 ملازمتوں کی منظوری دی گئی

    چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت فوتی کوٹا پر عملدرآمد کے متعلق اجلاس

    اجلاس میں سینیئر میمبر بورڈ آف ریونیو، چیئرمین اینٹی کرپشن سمیت دیگر سیکریٹری شریک تھے۔

    سال 2019 سے اب تک فوتی کوٹا پر 5846 ملازمتوں کی منظوری دی گئی ہے۔ چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ

    اجلاس میں مختلف محکموں کے 519 ملازمتوں کی منظوری دی گئی

    محکمہ زراعت میں 17، بورڈ آف ریونیو میں 31، کالج ایجوکیشن میں 13 اینٹی کرپشن میں 2 ملازمتوں کی منظوری دی گئی

    ایکسائز میں 1، فاریسٹ میں 7، صحت میں 45 اور محکمہ داخلا میں 32 ملازمتوں کی منظوری دی گئی

    محکمہ کامرس میں 2، اطلاعات میں 1، آبپاشی میں 58، بلدیات میں 40، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں 3 ملازمتوں کی منظوری دی گئی

    محکمہ اسکول ایجوکیشن میں 222، سروسز ایڈمنسٹریشن میں 10 اور ورک اینڈ سروسز میں 35 ملازمتوں کی منظوری دی گئی

    کمیٹی نے جو پہلے کیس منظور کئے ہیں ہیں انکی تنخواہیں جاری کی. چیف سیکریٹری سندھ کی متعلقہ افسران کو ہدایت

    چیف سیکریٹری سندھ نے تمام ڈپٹی کمشنرز سے ڈی آر سی متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

  • پی ٹی آئی حکومت کی وجہ سے بے روز گاری میں اضافہ ہوا

    پی ٹی آئی حکومت کی وجہ سے بے روز گاری میں اضافہ ہوا

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب مریم نواز کے پیپلز پارٹی سے متعلق بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کے صدر شہباز شریف کے مؤقف کو ن لیگ کا مؤقف سمجھیں گے۔

    سندھ کے ضلع بدین میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کےموقف کو مسلم لیگ ن کا موقف سمجھیں گے۔ شہبازشریف ن لیگ کے صدر اور اپوزیشن لیڈر ہیں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ میں نے پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے نوٹس کو پھاڑا ہے، ہمارا موقف واضح ہے۔ ہم مریم نواز یا کسی اور کو جوابدہ نہیں پیپلزپارٹی کے جیالوں کو جوابدہ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی غریب عوام کی جماعت ہے۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کے حق کی بات کی۔

    بلاول نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی و جہ سے بے روز گاری میں اضافہ ہوا۔ حکومت کی آئی ایم ایف سے معاہدے کو مسترد کرتے ہیں۔ ہم ہرفورم پر غریب عوام کے حق کی بات کریں گے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ماتلی میں پیپلزپارٹی کی جیت ہماری نہیں عوام کی جیت ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم بلوچستان اور سندھ کے عوام کے لیے آواز اٹھاتے ہیں۔ بدین ، ٹھٹھہ اور ساحلی علاقوں کا نقصان ہورہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ف کا پیپلزپارٹی کے ساتھ اچھا تعلق رہاہے۔ اپوزیشن کے دوست پیپلزپارٹی کی مخالفت کے بجائے حکومت کی طرف توجہ دیں۔

    بلاول نے کہا کہ پانی کے 91 کے معاہدے پر عمل نہیں ہورہا ہے. پانی کا مسئلہ ہمارے مستقبل کا مسئلہ ہے۔ کم ازکم 19 91 کے معاہدے پر عمل ہمارا مطالبہ ہے۔ پانی کے معاملے پر نئے معاہدے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں صحافی اسد طور پر حملہ کیا گیا۔ اگر اسلام آباد میں صحافی محفوظ نہیں تو پاکستان کے لیے یہ کیا پیغام ہے؟ ۔
    وفاقی وزیر داخلہ اسلام آباد میں امن امان قائم کرنے میں ناکام رہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ میں نے پی ڈی ایم کے نوٹس کو پھاڑا ہے، ہمارا موقف واضح ہے۔ ہم مریم نواز یا کسی اور کو جوابدہ نہیں پیپلزپارٹی کے جیالوں کوجوابدہ ہیں

  • ائیرپورٹ پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

    ائیرپورٹ پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

    ائیرپورٹ پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ۔ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ دو ملزمان پولیس کی جوابی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    گرفتار ملزمان نے موٹرسائیکل گشت پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی۔

    گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔

    ملزمان سے برآمد موٹرسائیکل کی نمبر پلیٹ موجود نہیں تھی۔گرفتار ملزمان کو کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔

    گرفتار ملزمان میں عاصم اور اظہر احمد شامل ہیں۔ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کیا جا رہا ہے۔برآمد موٹرسائیکل کے چیچس نمبر سے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں.

  • اگر کوئی ہمارے گھروں میں گھسا تو ہاتھ پیر توڑ کر واپس بھیجیں گے

    اگر کوئی ہمارے گھروں میں گھسا تو ہاتھ پیر توڑ کر واپس بھیجیں گے

    رکن صوبائی اسمبلی تحریک انصاف ایم پی اے راجہ اظہر نے سہیل انور سیال کی دھمکی پر شدید مذمت کی۔

    سہیل انور سیال نے پریس کانفرس کے بعد خرم شیر زمان کو دھمکی دی کہ تمہیں نہیں چھوڑوں گا۔

    سہیل انور سیال نے ہمارے لیڈر خرم شیر زمان کو گھر میں گھس کر مارنے کی بھی دھمکی دی۔

    تحریک انصاف کے ایم پی اے راجہ اظہر اپنے ٹوئٹر بیان میں کہتے ہیں سہیل انور سیال سمیت سندھ حکومت کو بتانا چاھتے ہیں ہمارے لیڈر کی یہ تربیت نہیں.

    بتانا چاھتے ہیں ہمارے گھر بلاول ہاؤس نہیں
    اگر کوئی ہمارے گھروں میں گھسا تو ہاتھ پیر توڑ کر واپس بھیجیں گے۔

    ایم پی اے راجہ اظہر کہتے ہیں ‏خرم شیر زمان کو کچھ ہوا تو اسکی تمام تر زمہ داری سہیل انور سیال پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت پہ ہوگی۔

  • ویکسی نیشن کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کی بات نہ سنیں

    ویکسی نیشن کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کی بات نہ سنیں

    مشیر سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ہر شہری ویکسی نیشن ضرور کروائے، پروپیگنڈا کرنے والوں اور انتشار پھیلانے والوں کی بات نہ سنیں۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ہر فرد حکومت کے ساتھ تعاون کرے، عوام کے تعاون کے بغیر کرونا وبا پر قابو پانا ممکن نہیں۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عملدر آمد سے مہلک وبا پر قابو پا سکتے ہیں، ہر شہری ویکسی نیشن ضرور کروائے، صنعتی علاقوں، پریس کلبز اور تعلیمی اداروں میں ویکسین کی سہولت فراہم کی۔

    انہوں نے کہا کہ شہری سہولت سے استفادہ کر کے ویکسی نیشن کروائیں، ویکسین لگائیں گے تو کرونا کی تکلیف سے بچ پائیں گے۔ پروپیگنڈا کرنے والوں اور انتشار پھیلانے والوں کی بات نہ سنیں۔

    صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوانا ناگزیر ہے، امریکا میں تمام چیزیں کھل گئی ہیں، وہاں 70 فیصد آبادی ویکسین لگوا چکی ہے.

    یورپ اور عرب امارات میں بھی سب کھل رہا ہے تو یہ ویکسین کی بدولت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چین میں بھی وہی ویکسین لگ رہی ہے جو پاکستان میں لگ رہی ہے، لوگ ویکسین لگوائیں گے تو حکومت کو بندشیں ختم کرنے میں آسانی ہوگی، ڈاکٹرز اور طبی ماہرین کی بات سنیں اور ویکسین لگوائیں۔

  • کراچی میں اگلے 3 روزشدید گرمی کی پیشگوئی

    کراچی میں اگلے 3 روزشدید گرمی کی پیشگوئی

    شہرقائد میں اگلے 3 روزپارہ 36 سے 38 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹرفارہیٹ ویونے ایڈوائزری جاری کردی جس کے مطابق اگلے تین روزکے دوران شہرکا موسم گرم ومرطوب رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق تین روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے.

    جنوب مغربی ہواؤں کے ساتھ متبادل سمت کی مغربی ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے جب کہ صبح وشام کے وقت نمی کے تناسب میں اضافہ ریکارڈ ہوسکتا ہے

  • وزیر اعلیٰ سندھ کی شکار پور اور لاڑکانہ میں شہید پولیس اہلکاروں کے ورثا سے ملاقات

    وزیر اعلیٰ سندھ کی شکار پور اور لاڑکانہ میں شہید پولیس اہلکاروں کے ورثا سے ملاقات

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شکار پور اور لاڑکانہ میں ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران شہید پولیس اہلکاروں کے ورثا سے ملے، انہوں نے کہا کہ شہید اہلکاروں کے بچوں کی تعلیم کے اخراجات سندھ حکومت اٹھائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شکار پور میں ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران شہید اہلکاروں کی رہائش گاہ پہنچے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پہلے شہید اہلکاروں کے اہل خانہ سے ملوں گا، پھر اجلاس کروں گا۔

    وزیر اعلیٰ نے شہید اہلکار منور کے بھائی اور اہل خانہ سے تعزیت کی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ شہید اہلکار کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، آپ کا ہر طرح کا خیال رکھا جائے گا۔

    وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ شہید اہلکار منور کے 5 بچے اور ایک بیوہ ہے، انہوں نے شہید اہلکار کے بڑے بیٹے انور علی سے بھی ملاقات کی اور اسے تعلیم جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

    بعد ازاں شکار پور واقعے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ سردار خیر محمد تیغانی اغوا برائے تاوان میں ملوث ہے، تیغانی نے مختلف وقت پر 30 لوگ اغوا کیے تھے، جن میں سے زیادہ تر بازیاب کیے گئے۔

    بریفنگ کے مطابق پولیس کو خیر محمد تیغانی کی موجودگی کی اطلاع تھی، پولیس آپریشن علیٰ الصبح ساڑھے 3 بجے شروع کیا گیا، اطلاع تھی کہ اغوا کیے گئے 8 افراد کو وہاں جنگل میں رکھا گیا ہے، پہلے 6 اغوا کیے گئےافراد کو آپریشن سے پہلے بازیاب کروایا گیا۔

    وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ آرمرڈ پرسونل کیریئر (اے پی سی) کے 6 اہلکار وہاں پہنچے، اے پی سی کا ڈرائیور عبد الخالق شہید ہوگیا، کانسٹیبل منور جتوئی اور پریس فوٹو گرافر حسیب شیخ کو فائرنگ میں شہید کیا گیا۔

    وزیر اعلیٰ نے پولیس کو زبردست آپریشن کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کوئی ڈکیت نہیں بچنا چاہیئے۔

    بعد ازاں وزیر اعلیٰ نے گزشتہ روز لاڑکانہ میں ایک اور مقابلے میں شہید 2 پولیس اہلکاروں برکت حسین چاچڑ اور خالد حسین کانگو کے ورثا سے بھی ملاقات کی، وزیر اعلیٰ نے یقین دہانی کروائی کہ آپ کا اگر کوئی لڑکی یا لڑکا ہے تو ان کو ملازمت دیں گے۔

    وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ ایک شہید کی بیٹی بی ایس سی ہے جس پر وزیر اعلیٰ نے آئی جی کو لڑکی کو ملازمت دینے کی ہدایت دے دی۔ انہوں نے کہا کہ جو بچے پڑھ رہے ہیں ان کو تعلیم کے لیے اسکالر شپ دیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ شہدا کے بچوں کی تعلیم کے اخراجات سندھ حکومت اٹھائے گی، ہم بہادر پولیس کے جوانوں سے علاقے کو ڈاکوؤں سے نجات دلائیں گے۔

  • جانوروں کے مسائل اجاگر کرنیوالی این جی اوز اپنے رشتے داروں کا بھی خیال رکھیں،عدالت میں کس نے ایسا کہا؟

    جانوروں کے مسائل اجاگر کرنیوالی این جی اوز اپنے رشتے داروں کا بھی خیال رکھیں،عدالت میں کس نے ایسا کہا؟

    جانوروں کے مسائل پر عدالت آنیوالی این جی اوز اپنے رشتے داروں کا بھی خیال رکھیں،عدالت میں کس نے ایسا کہا؟

    سندھ ہائیکورٹ میں چڑیا گھر کی خراب حالت کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی

    درخواست گزار مشعل خان کے وکلا سمیت چڑیا گھر حکام اور دیگر درخواست گزار پیش ہوئے کے ایم سی حکام نے عملدرآمد رپورٹ پیش کردی .کے ایم سی رپورٹ میں کہا گیا کہ چڑیا گھر میں رانو ریچھ کے متعلق عدالتی حکم پر عمل درآمد کر دیا ہے ،ریچھ کو قدرتی ماحول فراہمی بعد نئے پنجرے میں منتقلی ہو گئی ہے، ماہرین کی کمیٹی کی سفارشات پر پانچ گنا بڑا پنجرہ بنایا گیا ہے ، فینسنگ لگا دی ہے ، پانی فراہمی سمیت بجلی اور دیگر سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں،بیرسٹر محسن شہوانی نے کہا کہ کورٹ کے حکم عمل درآمد رپورٹ پیش کردی گئی ہے، یہ عارضی انتظامات ہیں، ہماری درخواست ہے ریچھ کو ان کے اصلی علاقے واپس بھیجا جائے، یہاں کا موسم ریچھ کے ماحول سے مطابقت نہیں رکھتا رانو کو ان کے اصل ماحول میں واپس بھیجا جائے، رانو کی واپسی کے متعلق ہماری درخواست پر دلائل ہونگے ،

    ڈائریکٹر چڑیا گھر نے عدالت میں کہا کہ ریچھ کو ان کا ماحول فراہم کردیا ہے،رانو ریچھ کا شام کے علاقے سے تعلق ہے یہاں کا موسم ان کے ماحول کے مطابق ہے، سینئر ڈائریکٹر کے ایم سی نے کہا کہ سفاری پارک میں ہاتھیوں کو بھی اچھا ماحول فراہم کیا گیا ،ہاتھیوں کے متعلق بھی درخواست حقائق پر مبنی نہیں ہے،موسم کے مطابق جانوروں میں تبدیلی ہوتی رہتی ہے،این جی او شہرت کے لئے ایسا کرتی ہیں ، ڈاکٹر منصور قاضی نے عدالت میں کہا کہ این جی اوز والوں کو چاہیے وہ اپنے رشتہ داروں کا خیال رکھیں ،عدالت نے مزید سماعت 24 جون تک ملتوی کردی

    آئی بی افسران کا ہاؤسنگ سکیم کے نام پر بڑا دھوکہ، رقم لیکر ترقیاتی کام کروانے کی بجائے مزید زمین خرید لی

    ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے دی حکومت کو مہلت

    فلمسٹار لکی علی کا فراڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کو چونا لگانے کا اعتراف،نیب نے کی ریکارڈ ریکوری

    وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے اسلام آباد میں پراپرٹی کا کام شروع کئے جانے کا انکشاف

    وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر اربوں کا فراڈ

    آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

    آئی بی افسران کی ہاؤسنگ سکیم،دس سال پہلے پلاٹ خریدنے والوں کو قبضہ نہیں ملا، نیب کہاں ہے؟ عدنان عادل

    ملک میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

    زرتاج گل نے مہلت مانگ لی،کیوں نہ ذمہ داروں کو جانوروں کے پنجروں میں بند کر دیں؟ عدالت

    قدرت نے جانوروں کو انسانوں کی انٹرٹینمنٹ کے لیے پیدا نہیں کیا،عدالت

    وزیراعظم کی جانوروں کے ساتھ تصویریں آج کے اخبار میں، عدالت نے کیا دیئے ریمارکس؟

  • کراچی کا پانی کون چوری کررہا ہے؟ نیب حرکت میں آگئی

    کراچی کا پانی کون چوری کررہا ہے؟ نیب حرکت میں آگئی

    نیب نے پانی چوری کرنے کے معاملے پر شہر کے تمام 7 اضلاع کےایس ایس پیز کو طلب کرلیا ، واٹربورڈاینٹی تھیفٹ سیل نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس پانی چوری میں ملوث ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہر کا پانی کون چوری کررہا ہے، اس حوالے سے تحقیقا ت کیلئے نیب حرکت میں آگئی ، نیب نے کراچی واٹربورڈ کے اینٹی تھیفٹ سیل سےمعلومات طلب کرلیں۔

    واٹربورڈاینٹی تھیفٹ سیل نے غیرقانونی ہایئڈرنٹس،ملوث افرادکی معلومات جمع کرادی ، جس میں واٹربورڈاینٹی تھیفٹ سیل نےمتعلقہ تھانوں اور مافیا کے گٹھ جوڑکاانکشاف کردیا ہے۔

    نیب نے شہر کے تمام 7 اضلاع کےایس ایس پیز کو طلب کرلیا ، واٹربورڈاینٹی تھیفٹ سیل نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس پانی چوری میں ملوث ہے۔

    یاد رہے رواں سال مارچ میں صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی قائم کردہ پانی چوری کی روک تھام کے حوالے سے بنائی جانے والی ٹیم (اینٹی واٹر تھیفٹ) نے غریب آباد فرنیچر مارکیٹ میں کارروائی کی۔

    کارروائی میں زیرزمین پانی چوری کرنے والا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا جس نے لیاری کو پانی فراہم کرنے والی 33 انچ لائن سے کنکشن لے رکھے تھے

  • ہمارے پالتو کتے بھی مارے جا رہے ہیں، ڈیفنس کی خواتین عدالت پہنچ گئیں

    ہمارے پالتو کتے بھی مارے جا رہے ہیں، ڈیفنس کی خواتین عدالت پہنچ گئیں

    ہمارے پالتو کتے بھی مارے جا رہے ہیں، ڈیفنس کی خواتین عدالت پہنچ گئیں

    سندھ ہائیکورٹ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کا معاملہ پہنچ گیا

    ویکیسن، نس بندی کے بجائے کتوں کو مارنے کا معاملہ سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا پاکستان اینیمل ویلفئیر سوسائٹی اور ڈیفنیس کی رہائشی خواتین نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ،ڈیفنس کی رہائشی خواتین نے ان کے پالتو کتے بھی مارنے کا الزام عائد کر دیا،

    سندھ ہائیکورٹ میں دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ آوارہ کتوں کو ویکیسن لگانے کے بجائے بڑے پیمانے پر ہلاک کیا جا رہا ہے، ویکیسن اور نس بندی پر بھاری رقم لے کر کتوں کو صرف مارنے پر فوکس ہے، کے ایم سی، ڈی ایم سیز اور کنٹونمنٹ بورڈز جانوروں کے حقوق کی پامالی کر رہے ہیں، ڈوگ ہنٹنگ اسکوارڈز جگہ جگہ کتوں کو مارتے پھر رہے ہیں،نہ صرف آوارہ بلکہ پالتو کتوں کو بھی پکڑ کر ہلاک کیا جا رہا ہے، کتوں کو مار کر جگہ جگہ ڈھیر لگائے جا رہے ہیں،متعلقہ محکموں کو فوری طور پر کتوں کو مارنے کی مہم سے روکا جائے،

    درخواست میں پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی سندھ، ایڈمنسریٹر کے ایم سی کو فریق بنایا گیا ہے،تمام ڈی ایم سی اور کنٹونمنٹ بورڈز کوبھی فریق بنایا گیا ہے

    اسلام آباد ایئر پورٹ پر کتے ایسے گھومتے ہیں جیسے ٹکٹ لیا ہو،وزیر ہوا بازی نے بھی تحفظات ظاہر کر دیئے

    دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

    سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

    کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

    لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دکانیں کھولنے کی ملی اجازت

    شراب کی دکانیں کھولنے کا نوٹفکیشن، حقیقت کیا؟

    بلاول کے لاڑکانہ میں 5 ہزار شہریوں کو کتوں نے کاٹ لیا

    جس علاقے میں کتوں نے شہریوں کو کاٹا وہاں کا ایم پی اے سینیٹ میں ووٹ نہیں دے سکے گا، عدالت