Baaghi TV

Category: کراچی

  • ہمارا کوئی والی وارث نہیں ،کراچی کو لاوارث کر دیا گیا، مصطفیٰ کمال

    ہمارا کوئی والی وارث نہیں ،کراچی کو لاوارث کر دیا گیا، مصطفیٰ کمال

    ہمارا کوئی والی وارث نہیں ،کراچی کو لاوارث کر دیا گیا، مصطفیٰ کمال
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہمارا کوئی والی وارث نہیں ،

    مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ 3سال پہلے وزیراعظم نےکراچی سے متعلق اعلانات کیے،آج کراچی سمیت سندھ کا وہی حال ہے جو پہلے تھا،سندھ میں لاک ڈاوَن ہے اورکاروبار بند کیا جا رہا ہے. سندھ حکومت ہرمعاملے میں ناکام ہوگئی ہے .15 سال کے دوران کراچی میں ایک نئی بس نہیں چلائی گئی، جعلی ڈومیسائل بنا کر شہری کوٹہ چھینا جارہا ہے سندھ میں ظالمانہ کوٹہ سسٹم رائج ہے، سندھ کے شہری علاقوں میں پیپلزپارٹی کے سلوک کی انتہا ہوچکی ہے .وفاقی حکومت کی جانب سے کوئی بھی اقدامات سامنے نہیں آ رہے، کراچی پاکستان کا سب سے بڑا معاشی حب ہے اسکے باوجود کراچی کو حق نہیں دیا جا رہا

    مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ کراچی والوں کے مسائل کا ذمہ دار دونوں حکومتیں ہیں، ہر طرف مسائل کے انبار ہیں لیکن کسی کو کوئی دلچسپی نہیں ہے اس شہر کے حقوق کون دلوائے گا، لاپتہ لوگوں پر کوئی نہیں بول رہا، اپنی وزارتوں رکھی ہوئی ہیں لیکن ساتھ ہی حکومت کو بلیک میل کر رہے ہیں

    بانی ایم کیو ایم کی ہدایت پر خالد مقبول صدیقی کب بھارت گئے؟ مصطفیٰ کمال نے بڑے انکشافات کر دیئے

    کراچی کی عوام کو ایک قطرہ پانی کا نہ دینے والے انقلاب لانے کی بات کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال برس پڑے

    کرونا کے باعث نالوں کی صفائی کا کام تاخیرکا شکار ہوا،وزیراعلیٰ سندھ

    صوبائی خود مختاری کے نام پر صرف ایک شخص کو اختیار دیا گیا،مصطفیٰ کمال

    این ایف سی کے سارے پیسے وزیراعلیٰ لے کر بیٹھ جاتے ہیں،مصطفیٰ کمال

    کراچی اور سندھ کی تباہی کے ذمے داروں کا کل یوم احتساب ہوگا، مصطفیٰ کمال

    حکومت 5 سال پورے کریگی؟ خالد مقبول صدیقی بھارت کے ایجنٹ، مصطفیٰ کمال کے اہم انکشافات

    پراسیکیوشن کا کمال. مصطفیٰ کمال کے خلاف کرونا پازیٹو مریض بطور گواہ عدالت میں پیش کردیا

    نواز شریف یہ نہیں کہتے کہ میرے کونسلرز کو کیوں نکالا؟ مصطفیٰ کمال

    مصطفی کمال کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    پاک سرزمین پارٹی کوئٹہ میں کریگی بھرپورعوامی طاقت کا مظاہرہ ،مصطفیٰ کمال کرینگے اہم اعلان

  • کراچی: چڑیا گھر کی خراب حالت کیخلاف درخواستوں پر سماعت، کے ایم سی  حکام نے عملدرآمد رپورٹ پیش کردی

    کراچی: چڑیا گھر کی خراب حالت کیخلاف درخواستوں پر سماعت، کے ایم سی حکام نے عملدرآمد رپورٹ پیش کردی

    سندھ ہائیکورٹ میں چڑیا گھر کی خراب حالت کے خلاف درخواستوں پر سماعت میں کے ایم سی حکام نے عملدرآمد رپورٹ پیش کردی-

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق درخواست گزار مشعل خان کے وکلا سمیت چڑیا گھر حکام اور دیگر درخواست گزار پیش ہوئے کے ایم سی حکام نے عملدرآمد رپورٹ پیش کردی-

    کے ایم سی رپورٹ میں بتایا گیا کہ چڑیا گھر میں رانو ریچھ کے متعلق عدالتی حکم پر عمل درآمد کر دیا ہے ریچھ کو قدرتی ماحول فراہمی بعد نئے پنجرے میں منتقلی ہو گئی ہے-

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماہرین کی کمیٹی کی سفارشات پر پانچ گنا بڑا پنجرہ بنایا گیا ہے فینسنگ لگا دی ہے ، پانی فراہمی سمیت بجلی اور دیگر سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں-

    بیرسٹر محسن شہوانی نے کہا کہ کورٹ کے حکم عمل درآمد رپورٹ پیش کردی گئی ہے یہ عارضی انتظامات ہیں، ہماری درخواست ہے ریچھ کو ان کے اصلی علاقے واپس بھیجا جائے-

    درخواست میں کہا گیا کہ یہاں کا موسم ریچھ کے ماحول سے مطابقت نہیں رکھتا رانو کو ان کے اصل ماحول میں واپس بھیجا جائے-

    محسن شہوانی نے کہا کہ رانو کی واپسی کے متعلق ہماری درخواست پر دلائل ہونگے –

    ڈائریکٹر چڑیا نے بتایا کہ گھر ریچھ کو ان کا ماحول فراہم کردیا ہے رانو ریچھ کا شام کے علاقے سے تعلق ہے یہاں کا موسم ان کے ماحول کے مطابق ہے-

    سینئر ڈائریکٹر کے ایم سی ڈاکٹر منصور قاضی کے مطابق سفاری پارک میں ہاتھیوں کو بھی اچھا ماحول فراہم کیا گیا ، ہاتھیوں کے متعلق بھی درخواست حقائق پر مبنی نہیں ہےموسم کے مطابق جانوروں میں تبدیلی ہوتی رہتی ہے-

    ڈائریکٹر کے ایم سی این جی او شہرت کے لئے ایسا کرتی ہیں این جی اوز والوں کو چاہیے وہ اپنے رشتہ داروں کا خیال رکھیں –

    عدالت نے مزید سماعت 24 جون تک ملتوی کردی-

  • سندھ میں نئی کورونا پابندیاں ،کلفٹن، ڈیفنس، صدر سمیت مختلف علاقوں میں کئی دکانیں سیل

    سندھ میں نئی کورونا پابندیاں ،کلفٹن، ڈیفنس، صدر سمیت مختلف علاقوں میں کئی دکانیں سیل

    سندھ میں نئی کورونا پابندیاں شروع ہو گئیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ناکے لگا کر پولیس اہلکار لوگوں سے پوچھ گچھ کرتے رہے اور بغیر ضرورت گھر سے نکلنے والوں کو واپس بھیج دیا گیا-

    سخت پابندی کے واجہ سے ٹریفک کی روانی کم رہی جبکہ کلفٹن، ڈیفنس، صدر سمیت مختلف علاقوں میں کئی دکانیں سیل کر دی گئیں۔

    علاوہ ازیں کراچی کی مختلف اہم سڑکوں پر پولیس کی جانب سے رکاوٹیں بھی رکھی گئیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور لاک ڈاؤن اور ایس او پیز کا جائزہ لیا۔

    اس موقع پر وقار مہدی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر لاک ڈاؤن پر مکمل پابندی کرائی جارہی ہے۔

  • وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان

    وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان

    وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18132نمونوں کی جانچ کی گئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 1209نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6اموات رپورٹ ہوئی۔اموات کی مجموعی تعداد 4942 ہوچکی ہے۔آج مزید 1273مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 283683 ہوچکی ہے ۔اب تک 4009891 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔اب تک 311749 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
    اس وقت 23124 مریض زیر علاج ہیں 22139 گھروں میں، 22 آئسولیشن سینٹرز میں اور 963 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔903 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔70 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
    صوبے کے 1209نئے کیسز میں سے 452 کا تعلق کراچی سے ہے۔ضلع شرقی 190، ملیر 82 ضلع وسطی 76، ضلع غربی 51 ،ضلع جنوبی 49 اور کورنگی 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
    حیدرآباد116، سکھر 64،سانگھڑ 35، شہید بینظیرآباد 35، میرپورخاص 31، ٹھٹہ 31، جیکب آباد30، بدین 27، مٹیاری 24، گھوٹکی 23، ٹنڈو محمد خان 23، کشمور 22، قمبر14، دادو12، لاڑکانہ 9، نوشہروفیروز 8، جامشورو7، شکارپور 7، خیرپور3، ٹنڈوالہیار 3، عمرکوٹ1 کیسز رپورٹ ہوئے۔

  • سندھ گورنمنٹ سروسز ہسپتال ایم اے جناح روڈ کراچی میں کتوں کا راج

    سندھ گورنمنٹ سروسز ہسپتال ایم اے جناح روڈ کراچی میں کتوں کا راج

    سندھ گورنمنٹ سروسز ہسپتال ایم اے جناح روڈ کراچی میں کتوں کا راج

    کورونہ جیسی وباہ کی ویکسین پر پریشر ڈالنے والی سندھ گورنمنٹ کے خوف سے جانور بھی ہسپتال میں لائن لگائے اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں,
    یہ جانور کسی کو کاٹ لے ہماری گورنمنٹ کے پاس اسکی ویکسین تک موجود نہیں،خدارہ لوگوں کی جانوں سے کھیلنا بند کرو ۔اس تصویر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے .ہسپتال انتظامیہ بھی انہی جانوروں کی طرح سکون کی نیند سورہی ہے,
    گورنر سندھ عمران اسماعیل اور سی ایم سندھ مراد علی شاہ ان واقعات کا فوری نوٹس لیں.

  • کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز میں جوڑے کی نازیبا حرکات

    کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز میں جوڑے کی نازیبا حرکات

    نجی ایئر لائن کی پرواز میں نوجوان جوڑا نازیبا حرکات کرنے لگا۔ فضائی عملے اور ایئر لائن نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز میں نوجوان جوڑا بوس و کنار اور نازیبا حرکات میں مصروف رہا،جہاز میں فیملیز بھی موجود تھی جنہوں نے اس صورتحال پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔
    جہاز میں موجود فیملیز کی جانب سے شکایت کے باوجود ایئرلائن انتظامیہ اور فضائی عملے نے مذکورہ جوڑے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ایئر لائن کے عدم تعاون پر جہاز میں سوار دوسرے مسافروں نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو نجی ایئرلائن کے خلاف کارروائی کی درخواست دیدی۔ مسافروں کی درخواست پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقعے کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
    جہاز میں موجود فیملیز کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ جہاز میں لوگوں کے سامنے نازیبا حرکات کرنے والے مذکورہ جوڑے کے خلاف کارروائی کی جائے۔اور آئندہ ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے قوانین بنائیں جائیں۔دوسری جانب ملک میں سیاحت کے شعبہ کے فروغ اور سیاحوں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت کی جانب سے ملک میں ایک نئی نجی ائیرلائن کو مقامی پروازوں کا آپریشن شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

  • کراچی میں ہپناٹائز کرکے شہریوں کو لوٹنے والا گروہ سرگرم ہوگیا

    کراچی میں ہپناٹائز کرکے شہریوں کو لوٹنے والا گروہ سرگرم ہوگیا

    ملک بھر میں چوری ڈکیتی اور شہریوں کو لوٹنے کا بازار سرگرم ہے اور پولیس بھی ایسے ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام ہے جس کی وجہ سے دیگر ملزمان بھی ایسی وارداتیں کر کے پولیس کے چنگل سے بآسانی بچ نکلتے ہیں۔ شہر قائد میں جہاں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں عام تھیں وہاں اب کراچی میں شہریوں کو ہپناٹائز کرکے لوٹنے والا گروہ سرگرم ہوگیا ہے۔
    نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقہ گلشن اقبال میں شہری کو ہپناٹائز کرکے 35 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے۔ ملزم گھر سے نقدی اور پرائز بانڈ لوٹ کر بآسانی فرار ہوگیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہر قائد کے علاقہ گلشن اقبال کا رہائشی شخص جمعے کی نماز پڑھنے گھر سے نکلا تو دو افراد اس کے پاس آئے اور کہا کہ ان کا بیٹا گُم ہوگیا ہے اس کے لیے دعا کرنی ہے، جب انہوں نے دعا کروائی تو انہیں اس طرح سے ہپناٹائز کیا گیا کہ شہری اپنے ہی گھر کے اندر گیا اور رقم کا تھیلا اور پرائز بانڈ اُٹھا کر انہیں دے دیا۔
    پولیس نے بتایا کہ اس انوکھی واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کراچی میں ملزمان کی جانب سے ہپناٹائز کرنے کا واقعہ رپورٹ ہوا تھا۔ گذشتہ سال کراچی کے علاقہ سچل میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو خواتین کو ہپناٹائز کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کیا تھا۔

  • کراچی پولیس کا شادی کی تقریب پر چھاپہ، دلہن کے بھائی سمیت 3 گرفتار

    کراچی پولیس کا شادی کی تقریب پر چھاپہ، دلہن کے بھائی سمیت 3 گرفتار

    کراچی میں شریف آباد میں پابندی کے باوجود شادی کی تقریب کرنے پر دلہن کے بھائی سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس کے مطابق شریف آباد میں کے ڈی اے فلیٹس میں قناعتیں اور کرسیاں لگاکر شادی کی تقریب کی جارہی تھی جس میں 200 کے قریب افراد کا انتظام کیا گیا تھا۔

    پولیس نے شادی کے رنگ میں بھنگ ڈالتے ہوئے کارروائی کی اور ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے کا مقدمہ شریف آباد تھانے میں سرکاری مدعیت میں درج کرلیا جب کہ کارروائی کے دوران دلہن کے بھائی سمیت 3 افراد کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا۔

    واضح رہےکہ حکومت سندھ کی جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندی ہے۔

  • کراچی یونین آف جرنلسٹس کا سندھ حکومت سے بڑا مطالبہ

    کراچی یونین آف جرنلسٹس کا سندھ حکومت سے بڑا مطالبہ

    کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور گروپ) نے صوبائی حکومت سے بڑا مطالبہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی یونین جرنلسٹس (دستور گروپ) کی جانب سے ایک پریس ریلیز جاری کی گئی ہے، جس میں انہوں نے صحافیوں، فوٹو گرافرز، کیمرہ مینز اور میڈیا ورکرز کو رات آٹھ بجے کے بعد باہر نکلنے کی پابندی سے استثنیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    چیئرمین دستور گروپ ڈاکٹر عبدالجبار خان نے اپنے بیان میں کہا کہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا میں کام کرنے والے صحافی ، فوٹوگرافر، کیمرہ مین اور دیگر میڈیا ورکرز عموماً رات گئے اپنے دفاتر سے گھروں کو واپس لوٹتے ہیں جبکہ میڈیا کی ٹیمیں بھی کوریج کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں جاتی ہیں۔

    پریس ریلیز میں کہا گیا کہ وزیراعلی سندھ کی جانب سے رات آٹھ بجے کے بعد جس پابندی کا اعلان کیا گیا ہے اس کے بعد رات گئے گھروں کو واپس جانے والے یا شفٹوں میں کام والے میڈیا ورکرز کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    اس ضمن میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور آئی جی سندھ کو اس حوالے سے واضح ہدایات جاری کریں کہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو ان کی جانب سے شناخت ظاہر کیے جانے کے بعد پریشان نہ کیا جائے۔

    واضح رہے کہ آج محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا کی تیسری لہر کے باعث شہر قائد میں نئی پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ آج رات آٹھ بجے سے سندھ بھر میں شہریوں کی غیر ضروری نقل وحرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ سندھ میں رات آٹھ بجے کےبعد گاڑیوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد ہوگی اور انتہائی ضروری کام کےلیےگاڑیوں کو صرف ایک شخص کے ساتھ اجازت دی جائے گی۔

    گذشتہ روز سندھ حکومت نے شہر قائد میں لاک ڈاؤن مزیدسخت کرنےکا فیصلہ کرتے ہوئے نیا حکم نامہ جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ شہریوں کو رات 8 بجےکے بعد غیرضروری گھومنے کی اجازت نہیں ، آئی جی سندھ گاڑیوں میں غیرضروری گھومنے والے شہریوں کو روکیں، صرف اسپتال یاضروری کام سے نکلنے والے شہریوں کواجازت دی جائے۔

  • سندھ میں پانی چور وہ ہے جس کی سب سے زیادہ شوگر ملیں ہیں

    سندھ میں پانی چور وہ ہے جس کی سب سے زیادہ شوگر ملیں ہیں

    پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ ارسا پانی چور نہیں، سندھ میں پانی چور وہ ہے جس کی سب سے زیادہ شوگر ملیں ہیں۔

    کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ارسا میں ہر صوبائی حکومت کا نمائندہ بیٹھا ہوا ہے، یہ ادارہ پانی چور نہیں ہے، اس نے سب کو پانی دینا ہے، ارسا میں طاقت نہیں کہ سندھ کے پانی کو روکے۔

    خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ میں پانی چور وہ ہے جس کی سب سے زیادہ شوگرملیں ہیں اور یہ شوگر ملیں آصف زرداری کی ہیں.

    پانی چور پی پی کے زمیندار، وزرا اور جاگیردار ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگ پہلے زرداری سے پوچھیں انہوں نے سندھ کو کیا دیا؟ اور بلاول زرداری نے سندھ کے لوگوں کی زندگی میں بہتری لانے کیلئے کیا کیا؟

    پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سندھ دشمن سیاسی جماعت ہے، پیپلزپارٹی رہنما صوبے کے لوگوں میں نفرتیں پیدا کررہے ہیں،

    کراچی والے بھی آج سندھ حکومت سے سوال کررہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ یہ تو بتائیں کہ صوبہ سندھ کا کتنا پیسہ کھایا ہے، سندھ کے عوام آپ کے گھروں میں گھسنے کے لیے تلے بیٹھے ہیں، چمچہ گیری کرنے والے آج ارب پتی ہوگئے ہیں، زبان سنبھال کراستعمال کریں۔