Baaghi TV

Category: کراچی

  • کرونا بڑھنے لگا سندھ حکومت کی سخت پابندیاں

    کرونا بڑھنے لگا سندھ حکومت کی سخت پابندیاں

    کرونا بڑھنے لگا سندھ حکومت کی سخت پابندیاں

    باغی ٹی وی : سندھ حکومت نے کرونا کی آڑ میں شہریوں پر سخت پابندیاں لگانا شروع کر دیں . جس کے بارے میں لوگوں میں کافی تشویش پائی جاتی ہے سندھ حکومت نے پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس سلسلے وبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ ہماری سفارشات پر عملدر آمد نہیں کیا گیا، خدشہ تھا کہ مثبت کیسز کی تعداد بڑھے گی۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ رات 8 بجے کے بعد شہری غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں، پابندیوں کی خلاف ورزی پر ایکشن ہوگا۔ پابندیاں خوشی سے نہیں لگائیں، شہری تعاون کریں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پختونخواہ اور پنجاب میں بھی سخت فیصلے کیے گئے ہیں، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کی ہماری تجویز نہیں مانی گئی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار191 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 55 ہو چکی ہے۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں-

    خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پانچویں مرحلے میں30 سال سے زائد سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسین کی رجسٹریشن جاری ہے-

    دوسری جانب محکمہ صحت سندھ نے پہلے کہا تھا کہ اٹھارہ سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے جمعے سے ویکسینیشن کا آغاز ہورہا ہے، پھر کہا کہ نہیں صرف وہ افراد ویکسین لگوانے کے اہل ہیں جو بیرون ملک جارہے ہوں۔

    دوسری جانب وفاقی حکومت نے ٹیچرز کی فوری طور پر ویکسی نیشن کا فیصلہ کیا ہے۔ بورڈ امتحانات سے پہلے نگران عملے کے لیے ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے-

  • سندھ کابینہ نے پولیس اہلکاروں کی ویکسینیشن کیلئے عمر کی حد ختم کردی

    سندھ کابینہ نے پولیس اہلکاروں کی ویکسینیشن کیلئے عمر کی حد ختم کردی

    سندھ کابینہ نے پولیس اہلکاروں کی ویکسی نیشن کیلئے عمر کی حد ختم کردی،ہر عمر کے پولیس اہلکاروں کو فوری ویکسین لگائی جائے گی، کابینہ نے ادویات اور میڈیکل آلات کی خریداری کی منظوری دے دی۔

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں پولیس اہلکاروں کو بھی طبی عملے کی طرح فرنٹ لائن ورکرز قرار دے کر ویکسی نیشن کیلئے عمر کی حد ختم کردی گئی۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے ہر عمر کے پولیس افسران اور اہلکاروں کی فوری ویکسی نیشن کی ہدایت جاری کردی۔

    کابینہ نے سندھ فنڈ مینجمنٹ ہاؤس بل 2021 کی کابینہ نے منظوری دے دی،وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ فنڈ کے چیئرمین ہوں گے جبکہ وزیر خزانہ یا مشیر، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکریٹری جی اے، سینئر بورڈ آف روینیو اور سیکریٹری خزانہ بورڈ میں شامل ہوں گے۔

    فنڈ کی بورڈ پینشن، پروڈنٹ فنڈ اور دیگر فنڈز کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کریں گے، فنڈ کی لاگت 1.5 ارب روپے ہوچکی ہے۔

    کابینہ کو بتایا گیا کہ ورکرز ویلفئر فنڈ اور سندھ ورکرز پرافٹ پراٹی سپیشن فنڈ کی 2 ارب روپے کی واجبات ہیں، اگر صنعتکار اپنی واجبات یکم سے 18 جون تک ادا کرتے ہیں تو جرمانے سے مستثنیٰ ہوں گے،یہ 2ارب روپے ورکرز اور مزدوروں کے فلاح کیلئے استعمال ہوں گے۔

    سندھ کابینہ نے سندھ رونیو بورڈ کے تجویز کی منظوری دے دی، کابینہ اجلاس میں ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا عملہ تعینات کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔

    پہلے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کیلئے 147 اسٹاف تجویز کیا گیا تھا، اب محکمہ ماس ٹرانزٹ نے اپنے اسٹاف کو کم کرکے 124 آسامیاں تجویز کی ہیں، ایم ڈی کو 8 کا سیکریٹریٹ اسٹاف ہوں گا.

    سیکریٹری بورڈ کو 4، ڈائریکٹر انفرااسٹرکچر کو 32، ڈائریکٹر بس آپریشن کو 26، ڈائریکٹر ایڈمن کو 36 اور ڈائریکٹر خزانہ کو 18 اسٹاف ہوگا جبکہ چیئرمین، وائس چیئرمین اور ڈپٹی ایم ڈی کیلئے الگ اسٹاف نہیں ہوگا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر ٹرانسپورٹ، وزیر توانائی اور سیکریٹری ٹرانسپورٹ پر مشتمل کمیٹی قائم کردی جو اس حوالے سے تجاویز کا جائزہ لے گی غیر ضروری اسامیاں ختم کرکے اپنی سفارشات سندھ کابینہ کو دیں گے۔

    سندھ کابینہ نے محکمہ صحت کیلئے ادویات اور میڈیکل ساز و سامان کی خریداری کی بھی منظوری دے دی۔

  • سندھ رینجرز اور پولیس کی سرجانی ٹاؤن میں کارروائی، 5 ڈکیت گرفتار

    سندھ رینجرز اور پولیس کی سرجانی ٹاؤن میں کارروائی، 5 ڈکیت گرفتار

    سندھ رینجرزاورپولیس نے سرجانی ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اورڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ڈکیت گروپ کے سرغنہ محمد سراج عرف ماموں کو گرفتارکرلیا۔

    گرفتار ملزم کی نشاندہی پر دیگر ساتھیوں محمد نعمان عرف بلا، محمد شان، محمد پرویز اوروجاہت علی کو بھی گرفتار کرلیا گیاہے۔ملزمان سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والا اسلحہ، موٹر سائیکل اورچھینے گئے موبائل فون بھی برآمد کرلیے گئے۔

    ملزمان نے 12مئی 2021 کو نیو کراچی میں نجی بینک سے نکلنے والے ایک شخص سے لوٹ مار کی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ملزم کو باآسانی پہچانا جا سکتا ہے۔

    دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ موبائل فون کے پن کوڈ کھولنے کے ماہرہیں اورموبائل فون کو مختلف پرزوں میں فروخت کرتے ہیں۔

    ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں اسلحے کے زورپرخواتین سے پرس چھیننے،شہریوں کو لوٹنے،اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی اور موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔

    ملزمان اس سے پہلے بھی متعدد بارگرفتارہوچکے ہیں۔ گرفتارملزمان کو بمع اسلحہ اورایمونیشن قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتار ی کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں.

  • شاہ لطیف سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو ڈاکو گرفتار

    شاہ لطیف سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو ڈاکو گرفتار

    کراچی کے علاقے شاہ لطیف سے ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث دو ڈاکیتوں کو گرفتار کرلیا،گرفتار ڈاکوؤں کا ایک ساتھی فرارہوگیا۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے لانڈھی نمبر 6 میں ڈکیتی واردات کی اطلاع پر پولیس کی بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو ڈکیتوں کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے ڈیڑھ ماہ کے دوران شاہ لطیف اور اسٹیل ٹاؤن میں 14 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا۔

    گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ، شہری سے کچھ روز قبل چھینا گیا موبائل فون اور دیگر اشیاء برآمد ہوئی۔

    پولیس نے ملزمان کے قبضے سے تھانہ زمان ٹاؤن کی حدود سے چوری کی گئی موٹرسائیکل بھی تحویل میں لے لی۔

    گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، گرفتار ملزمان کو مزید پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا، گرفتار ملزمان میں اختر اور اسد شامل ہیں۔

  • کراچی میں بزرگ شہری بھی اسٹریٹ کرائم میں ملوث نکلے

    کراچی میں بزرگ شہری بھی اسٹریٹ کرائم میں ملوث نکلے

    کراچی میں بزرگ شہری بھی اسٹریٹ کرائم میں ملوث نکلے

    کراچی: عائشہ منزل پر قائم کلینک بزرگ شہری نے اپنے ساتھی کے ہمراہ لوٹ لیا

    بڑی عمر کا شخص مریض بن کر کلینک پہنچا اور ڈاکٹر سے اپنا چیک اپ کروانے لگا اسی دوران موقع ملتے ہی ملزم کے دوسرے ساتھی نے اسلحہ نکال لیا،

    ملزم نے اسلحہ کے زور پر کلینک کے عملہ اور ڈاکٹر کو یرغمال بنایا، عمر رسیدہ ملزم خود شہریوں کی جیب سے موبائل نکالتا رہا، ملزم کا دوسرا ساتھی بھی کلینک میں موجود قیمتی سامان تلاش کرتا رہا اور اپنے تھیلے میں بھرتا رہا۔

  • کورونا ویکسینیشن ، حکومت سندھ کا تعلیمی اداروں سے متعلق بڑا فیصلہ

    کورونا ویکسینیشن ، حکومت سندھ کا تعلیمی اداروں سے متعلق بڑا فیصلہ

    حکومت سندھ نے تعلیمی اداروں میں کورونا ویکسی نیشن مراکزبنانے کا فیصلہ کرلیا، سندھ کے180سےزائد تعلیمی اداروں میں ویکسی نیشن مراکز بنانے کی تجویز ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے تعلیمی اداروں میں کورونا ویکسی نیشن مراکزبنانے کا فیصلہ کرلیا ، ہر ضلع اورتحصیل میں 2درسگاہیں بطورویکسی نیشن مراکز استعمال ہوں گی۔

    اس سلسلے میں ریجنل ڈائریکٹرز اور ڈسڑکٹ ایجوکیشن افسران سے تعلیمی اداروں کےنام طلب کرلئے گئے ہیں ، مجوزہ مراکزمیں اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کو کورنا ویکسین لگائی جائے گی۔

    سندھ کے180سےزائد تعلیمی اداروں میں ویکسی نیشن مراکزبنانےکی تجویز ہے جبکہ اسکول ایجوکیشن اور محکمہ کالجز کے ایک لاکھ سے زائد عملےکی ویکسی نیشن کا ہدف رکھا ہے۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ بڑھتے کیسز کے بعد لاپرواہی نہیں کر سکتے، سندھ حکومت نے پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہماری سفارشات پر عملدر آمد نہیں کیا گیا، خدشہ تھا کہ مثبت کیسز کی تعداد بڑھے گی۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ رات 8 بجے کے بعد شہری غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں، پابندیوں کی خلاف ورزی پر ایکشن ہوگا۔ پابندیاں خوشی سے نہیں لگائیں، شہری تعاون کریں۔

  • اساتذہ کی مستقلی، عدم عملدرآمد پر عدالت سندھ حکومت پر برہم

    اساتذہ کی مستقلی، عدم عملدرآمد پر عدالت سندھ حکومت پر برہم

    سندھ ہائی کورٹ نے اساتذہ کی مستقلی اور سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے امتحانات لینے سے متعلق درخواست پر احکامات کے باوجود عمل درآمد نہ کرنے پر سندھ حکومت پر اظہارِ برہمی کیا ہے۔عدالتِ عالیہ کے جسٹس محمد علی مظہر نے دورانِ سماعت کہا کہ پہلے کہا گیا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے منظور دے دی ہے، اب کہا جا رہا ہے کہ کابینہ سے منظوری لی جائے گی، ہر چیز کابینہ میں کیوں لے جاتے ہیں؟ کابینہ کو اساتذہ کی تقرریوں اور مستقل کرنے میں مداخلت کا اختیار ہی نہیں، کابینہ منع کر دے تو کیا اساتذہ کو مستقل نہیں کیا جائے گا؟

    انہوں نے کہا کہ طے ہو چکا ہے کہ اساتذہ سندھ سروس پبلک کمیشن میں امتحان دیں گے، جب طے ہو چکا ہے تو پھر کابینہ بیچ میں کہاں سے آگئی؟ ہم وزیرِ اعلیٰ سندھ کو نوٹس کر کے پوچھ لیتے ہیں۔سیکریٹری تعلیم نے عدالت کو بتایا کہ نئے خط کے مطابق کابینہ فیصلہ کرے گی کہ اساتذہ نے امتحان دینا ہے یا نہیں۔جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کابینہ کو کس نے اختیار دیا ہے؟ خوامخواہ لوگوں کو تنگ کرنے والی بات ہے، ایسے رویّے سے سندھ سروس اسٹرکچر خراب ہو رہا ہے، لوگ پریشان ہیں، سیکریٹری تعلیم خود خط لکھتے ہیں اور مکر جاتے ہیں، طے ہوا تھا اساتذہ پہلے سندھ پبلک سروس کمیشن میں امتحان دیں گے، اب نئی بات لے کر آگئے۔عدالت نے کہا کہ ہر چیز میں سندھ کابینہ کہاں سے آ جاتی ہے؟ ایسے کیسز کو طول دے کر لوگوں اور عدالت کا وقت ضائع کیا جا رہا ہے، وقت خود ضائع کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ کیسز عدالتوں میں التواء کا شکار ہیں، عدالت نے فیصلہ کر دیا تھا، مگر سندھ حکومت معاملہ لٹکا رہی ہے۔

    اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالتِ عالیہ سے استدعا کی کہ ہمیں 3 دن کی مہلت دی جائے۔عدالت نے سندھ حکومت کو 3 دن کی مہلت دے دی اور کہا کہ آپ سے کچھ نہیں ہو رہا تو بتا دیں، چیف سیکریٹری کو بلا لیتے ہیں۔

  • سندھ کی ترقی دیکھ کر یقیناً بلاول ہاؤس میں سوگ کا سماں ہوگا

    سندھ کی ترقی دیکھ کر یقیناً بلاول ہاؤس میں سوگ کا سماں ہوگا

    پی ٹی آئی رہنما پوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ وزیراعظم کے اعلان کردہ سندھ پیکیج پر پہلے ماہ سے کام شروع ہوچکا ہے۔

    سندھ کی ترقی دیکھ کر یقیناً بلاول ہاؤس میں سوگ کا سماں ہوگا پی پی بھی سن لے سندھ پڑھے گا آگے بڑھے گا اور ترقی کرے گا.

    حلیم عادل شیخ نے بیان میں کہا نادرہ سینٹرز گیس کے منصوبوں سمیت جیکب آباد، کشمور، شکارپور میں براڈبینڈ سروس کا افتتاح ہوچکا۔

    سندھ پیکیج کے تحت مزید منصوبوں پر کام جلد شروع ہوجائے گا.

    ‏وزیراعظم کے ویزن کے مطابق سندھ بدل رہاہے سندھ کے لوگوں کے لیے اہم منصوبے بھی جلد شروع ہورہے ہیں۔

  • ڈان نیوز کے رپورٹر پر تشدد کا معاملہ،ایس ایچ او سعودآباد معطل

    ڈان نیوز کے رپورٹر پر تشدد کا معاملہ،ایس ایچ او سعودآباد معطل

    کراچی، گذشتہ رات تھانہ سعودآباد میں ڈان نیوز کے رپورٹر پر تشدد کا معاملہ۔

    ڈی آئی جی ایسٹ نے واقعے میں ملوث ایس ایچ او سعودآباد کو عہدے سے ہٹا کر ہیڈ کواٹر رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا۔

    ایس پی گلشن کی جانب سے کی جانے والی ابتدائی انکوائری کے مطابق ایس ایچ او سعود آباد نے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔تھانہ سعودآباد میں تعینات پانچ اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔
    معطل ہونے والے اہلکاروں میں پولیس کانسٹیبل امان اللہ،کانسٹیبل جاوید، کانسٹیبل ظہیر، کانسٹیبل شہباز اور کانسٹیبل عابد شامل ہیں۔ انکوائری کے مطابق معطل ہونے والے اہلکاروں نے ڈان نیوز کے رپورٹر کیساتھ ناروا سلوک روا رکھا۔

  • ایس ایس پی ملیر کی زیر صدارت سندھ حکومت کے احکامات پر عملدار آمد کیلئے اہم میٹنگ

    ایس ایس پی ملیر کی زیر صدارت سندھ حکومت کے احکامات پر عملدار آمد کیلئے اہم میٹنگ

    کراچی: ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کی زیر صدارت سندھ حکومت کے احکامات پر عملدار آمد کیلئے اہم میٹنگ

    ہنگامی میٹنگ میں ایس پی ملیر ملک سنگھار،ایس پی گڈاپ سمیت ضلع بھر میں تعنیات ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز موجود تھے۔
    ایس پی ملیر ملک سنگھار نے بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاو کیلئے سندھ حکومت کے جاری کردہ ایس اوپیز پر عملدار آمد کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
    شام 6بجے تمام مارکٹیں بند کروائی جائیں،
    نیشنل ہائی وے،مہران ہائی وے سمیت اہم مقامات پر ناکہ بندی کی جائے۔ غیر ضروری گھومنےوالے افراد کوناکوں پر روک لیا جائے
    علمدار آمد نہ کروانے پر ایس ایچ اوز،ہیڈ محررکیخلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے۔ایس پی ملیر ملک سنگھار نےتمام ایس ایچ اوز ،ہیڈ محرر سمیت اہلکار کرونا سے بچاو کیلئے ویکسین لگوانے کی ہدایت بھی کی۔ انھوں نے مزید کہا کہ ملیر میں قائم 4کورونا ویکسین سینڑپر اہلکاروں و افسران کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائے۔
    اس سلسلے میں عرفان بہادر کا کہنا تھا کہ کروناوائرس سے خود بھی محفوظ رہیں دوسروں کا بھی خیال رکھیں۔ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز تھانوں میں تعنیات نفری کو کرونا سے بچاو کیلئے بریفنگ دی جائے۔