Baaghi TV

Category: کراچی

  • سندھ کی ترقی کے لیے وفاق دعوے نہیں کام کررہا ہے

    سندھ کی ترقی کے لیے وفاق دعوے نہیں کام کررہا ہے

    وفاقی وزیر اسد عمر سے سردار علی گوہر خان کی ملاقات،
    ملاقات میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ، سینیئر رہنماء فردوس شمیم نقوی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ سندھ پیکیج کے منصوبوں پر بھی گفتگو کی گئی۔

    سردار علی گوہر خان نے سندھ منصوبوں پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سندھ کی ترقی کے لیے وفاق دعوے نہیں کام کررہا ہے۔سندھ کے پسماندہ علاقوں کو آگے لیکر آرہے ہیں، سندھ کی ترقی ملکی ترقی کے لیے اہم ہے.

    اسد عمر نے اپنے ٹوئٹر بیان میں بھی کہا ‏آج سندھ میں مختلف اضلاع میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کر رہے ہیں. اسد عمر کہتے ہیں وزیراعظم عمران خان نے سندھ پیکج کا اعلان کرتے ہوئے پچھلے ماہ کہا تھا پیکج پر کام ایک ماہ کے اندر شروع ہو گا. آج وہ وعدہ پورا ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے. اس پیکج میں گیس، نادرا سینٹرز اور انٹرنیٹ سکیمیں شامل ہیں۔

  • ٹرانسپورٹ کی آڑ میں منشیات اسمگلنگ کا انکشاف

    ٹرانسپورٹ کی آڑ میں منشیات اسمگلنگ کا انکشاف

    شہر قائد پولیس نے بین الصوبائی منشیات اسمگلر گروہ کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان نے دوران حراست اہم انکشافات کئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ماڈل تھانہ کلفٹن نے بین الصوبائی منشیات اسمگلر گروہ کے خلاف سکندر آباد شیریں جناح کالونی میں آپریشن کیا۔

    ایس ایس پی ساؤتھ نے آپریشن کی تفصیلات میڈیا سے شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کارروائی میں دو انتہائی مطلوب منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 72 کلو منشیات کے 62 پیکٹ برآمد کئے گئے۔

    زبیرنذیر شیخ نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان محسن اور سیف اللہ کا تعلق ٹرانسپورٹر گروپ سے ہے جو ٹرانسپورٹ کی آڑ میں ملک کے دیگر شہروں میں منشیات اسمگلنگ کرتے تھے۔

    ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ ملزمان نے دوران حراست بین الصوبائی منشیات اسمگلر گروہ کے دیگر ارکان کے نام ظاہر کئے ہیں، جن میں عبداللہ نامی ملزم بھی شامل ہے جو کہ مبینہ طور پر اس گروہ کا سرغنہ بتایا گیا ہے، ملزم کی تلاش کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔

    دوسری جانب ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے گلشن معمار میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کی گئی، کارروائی میں انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کے 4 کارندے گرفتار کیے گئے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان 400 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان نے سنہ 2016 سے وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے، ملزمان دودھ کی رقم لے جانے والے ٹھیکیداروں کو لوٹتے تھے۔

    ملزمان نے نیو کراچی، گلشن معمار اور سپر ہائی وے پر وارداتیں کیں، ملزمان نت دیگر علاقوں میں ڈکیتیوں اور اسٹریٹ کرائمز کا بھی اعتراف کیا جبکہ انہوں نے ایک سیلز مین کی 50 سے زائد گاڑیاں بھی لوٹیں۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، عوام ایسے عناصر سے متعلق فوری اطلاع دیں، اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

  • علی بابا چالیس چوروں کا ٹولہ پھر این آر او کیلئے دربدر پھر رہے ہیں۔

    علی بابا چالیس چوروں کا ٹولہ پھر این آر او کیلئے دربدر پھر رہے ہیں۔

    فرزند زرداری کا آئی ایم ایف کے حوالے سے حافظہ بے حد کمزور ہے، پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان

    بلاول کے نانا 3 بار والدہ 5 اور والد ایک بار آئی ایم ایف کے پاس گئے تھے، بلاول کی وزیراعظم پر دن رات تنقید ہر شرم بھی سرجھکائے ہوئے ہے۔بلاول کے بے مقصد کے بیان سے قوم بیوقوف نہیں بنے گی۔
    پرچی چئیرمن نے سندھ کے عوام کے استحصال میں کوئی کمی نہیں چھوڑی، ماضی میں دو سیاسی جماعتوں نے اداروں کو درباری بنایا اور ملکی خزانے پر ہاتھ صاف کیا۔
    دونوں جماعتوں نے پارلیمنٹ کو صرف اپنے فائدے کیلئے استعمال کیا، پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کو نظر انداز کرکے دوبارہ پی ڈی ایم سے اتحاد کرنے جارہی ہے، علی بابا چالیس چوروں کا ٹولہ پھر این آر او کیلئے دربدر پھر رہے ہیں۔ وقت نے ثابت کردیا ان چوروں کیلئے عمران خان نے درست کہا تھا۔

  • کراچی کے ضلع وسطی میں 199 کورونا کیسز رپورٹ،لاک ڈاون نافذ

    کراچی کے ضلع وسطی میں 199 کورونا کیسز رپورٹ،لاک ڈاون نافذ

    ضلع وسطی کے چار ٹاؤنز میں 199 کورونا کیسسز سامنے آنے کے بعد مزید علاقوں اور گلیوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کرکے نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، ضلع وسطی کے چار ٹاؤنز میں 199 کورونا کیسسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد

    چاروں ٹاؤنز کے مزید علاقوں اور گلیوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کرکے نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا۔

    نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون 6جون تک ضلع وسطی کے چار ٹاونز گلبرگ، نارتھ کراچی، لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں اور رہائشی یونٹس پر نافذ العمل رہے گا۔

    نوٹیفیکشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی جانب سے ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی پر لگایا گیا یے، متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے۔

    جاری نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں کے لوگ کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی اور تمام کاروباری و صنعتی سرگرمیاں معطل رہیں گی جبکہ متاثرہ علاقوں میں ڈبل سواری اور فیملی اجتماع پر پابندی ہوگی۔

    متاثرہ علاقوں کے کورونا مثبت افراد اپنے گھروں میں قرنطینہ رہیں گے، حکومت متاثرہ علاقوں میں بسنے والے مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

  • کراچی کے علاقےگلشن معمار سے انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کے4ملزمان گرفتار

    کراچی کے علاقےگلشن معمار سے انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کے4ملزمان گرفتار

    پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے گلشن معمار سے انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کے4ملزمان عبدالرزاق عرف بونا، محمد شمریز، محمد راشد عرف دودھ والا، عدیل عرف عادل کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے ڈکیتیوں کی وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی بر آمد کر لیا۔
    دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا کہ نیو کراچی، گلشن معمار، سہراب گوٹھ اور سپر ہائی وے پر 2016سے دودھ کی رقم لے جانے والے ٹھیکیداروں سے لاکھوں روپے لوٹتے رہے۔ ملزمان نے اس کے علاوہ گلشن اقبال، واٹر پمپ، سپر ہائی وے،گلشن معمار اور نیو کراچی کے علاقے میں 300سے زائد چوری، ڈکیتی اور موبائل فون چھیننے کی وارداتوں کا اعتراف کیا۔ اس کے علاوہ مذکورہ ڈکیت گینگ نے مختلف مصنوعات کےسیلز مین کی50سے زائد گاڑیوں کو بھی لوٹنےکااعتراف کیاہے۔
    گرفتار ملزمان کو بمعہ اسلحہ اورایمونیشن قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتار ی کے لیےچھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • کراچی میں رات کو غیر ضروری گھومنے کی اجازت نہیں ہو گی

    کراچی میں رات کو غیر ضروری گھومنے کی اجازت نہیں ہو گی

    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں رات کو غیر ضروری گھومنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پورے ملک میں جتنے بھی کیسز ہیں ان کا 50 فیصد سندھ میں ہیں۔ ضلع شرقی اور وسطی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کی زیادہ شکایات مل رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کمشنر کراچی ایس او پیز پر عمل کو ہرصورت میں یقینی بنائیں اور پابندیوں پر عمل کے طریقہ کار پر فیصلے کیے جائیں گے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی شرقی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 21 فیصد ہے، کراچی جنوبی 16 اور کراچی وسطی میں 10 فیصد کیسز ہیں۔ مختلف اسپتالوں کے آکسیجن بیڈز پر 604 مریض ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل ایریا میں ماس ویکسینیشن کروانے کے لیے وزیر محنت اور انڈسٹریز کو ہدایت کر دی گئی ہے۔ انڈسٹریل ایریا میں صنعتکاروں کے تعاون سے ویکسینیشن کروائی جائے۔

    سید مراد علی شاہ نے حکم دیا کہ کل بروز منگل سے رات 8 بجے کے بعد کراچی میں غیر ضروری گھومنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ہمیں ہر صورت اپنے لوگوں کو ویکسین کر کے محفوظ کرنا ہے۔

  • شہر ڈوب گیا تھا کسی کو کوئی پرواہ نہیں،عدالت حکومت پر برہم

    شہر ڈوب گیا تھا کسی کو کوئی پرواہ نہیں،عدالت حکومت پر برہم

    شہر ڈوب گیا تھا کسی کو کوئی پرواہ نہیں،عدالت حکومت پر برہم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بارش سے ڈی ایچ اے اور کلفٹن کے ڈوبنے کا معاملہ ،سندھ ہائیکورٹ متعلقہ اداروں پر برہم ہو گئی

    عدالت نے کہا کہ کے ایم سی اور کے ڈی اے کا جوحال ہے ڈی ایچ اے اور کنٹونمنٹ بورڈ اس سے بھی برا حال ہے، جسٹس حسین اظہر رضوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شہر ڈوب گیا تھا کسی کو کوئی پرواہ نہیں، لوگوں کے گھر کئی کئی روز ڈوبے رہے، کسی نے کوئی مدد نہیں کی،ڈوب جانے والے علاقوں میں مختلف این جی اوز لوگوں نے مدد کی ،کیا کوئی سرکاری ادارہ مصیبت میں لوگوں کی مدد نہیں کر سکتا، ڈی ایچ اے میں ان علاقوں کی نشاندہی ہوئی ہے جہاں زیادہ پانی جمع تھا،

    وکیل کنٹونمنٹ بورڈ نے کہا کہ شہباز کمرشل اور دیگر علاقوں کی نشاندہی کرلی ہے، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ طوفان آرہا تھا اب تو بچ گئے مگر مزید بارشوں کی پیشگوئی ہورہی ہے، شہر ڈوب جاتا ہے ، مستقبل کی کیا پلاننگ ہے؟ شہر کو کیسے بچانا ہے؟ شہر کو ڈوبنے سے کیسے بچانا ہے کسی کی خدمات حاصل کیں؟ وکیل نے عدالت میں کہا کہ کراچی میں عرصہ بعد طوفانی بارش ہوئی تھی، عدالت نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے اب ہر سال طوفانی بارشیں ہوں گی، جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ اور گورنر ہاؤس کے سامنے پانی بھر گیا تھا،

    شہر قائد میں پولیس کی کاروائی، خواتین کے ساتھ "گھناؤنا” کام کرنیوالا گرفتار

    واضح رہے کہ شہر قائد کراچی میں بارشوں کے بعد نکاسی آب کا مسئلہ ختم نہیں ہو سکا، نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، وفاقی حکومت نے نالوں کی صفائی شروع کی تھی تا ہم اسے ادھورا چھوڑ دیا گیا، سندھ حکومت بھی لوکل گورنمنٹ پر ملبہ ڈال دیتی ہے

  • کراچی کے 80 سالہ بزرگ نے قرآن پاک سے لگاؤ کی خوبصورت مثال قائم کردی

    کراچی کے 80 سالہ بزرگ نے قرآن پاک سے لگاؤ کی خوبصورت مثال قائم کردی

    کراچی کے علاقے کورنگی کے رہائشی 80 سالہ بزرگ مشتاق احمد نے قرآن پاک سے لگاؤ کی مثال قائم کردی۔

    مشتاق احمد نے 26 سال میں اپنے ہاتھوں سے جیو میٹریکل رسم الخط میں خوبصورتی سے قرآن پاک تحریر کیا ہے۔

    80 سالہ مشتاق احمد کا آبائی تعلق پنجاب کے شہر جھنگ سے ہے اور انہوں نے 10 جماعتوں تک تعلیم حاصل کی ہے، مشتاق احمد کو قرآن وحدیث سے بے حد لگاؤ ہے.

    یہی وجہ ہے کہ 1992 میں مشتاق احمد نے پینسل اور اسکیل کی مدد سے اپنے ہاتھوں سے جیومیٹریکل رسم الخط کے طرز کا قرآن لکھنا شروع کیا اور 2018 میں مکمل کرلیا۔

    مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ قرآن پاک کو ملئیشین کاغذ پر لکھا گیا ہے جب کہ اسے خوبصورت بنانے کے لیےو اٹر کلر کا استعمال کیا گیا ہے۔

    مشتاق احمد کے یہ قرآن 60 جلدوں پر مشتمل ہے جس کی تیاری میں ان کے بیٹے محمد علی نے ان کی مدد کی۔

    گفتگو کے دوران مشتاق احمد نے وزیراعظم سے اپنا قرآن کا نسخہ مکہ مکرمہ یا مدینہ منورہ میں رکھوانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

  • عمران خان جھوٹ سے معاشی تباہی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں

    عمران خان جھوٹ سے معاشی تباہی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسلسل جھوٹ اور غلط بیانی سے عمران خان معاشی تباہی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، مرغیوں، انڈوں، بھینسوں اور کٹوں کی مارکیٹنگ سے ملکی معیشت بہتر نہیں ہوسکتی۔

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عمران خان کی حکومت نے فی کس آمدنی زیادہ دکھانے کیلئے پرانی مردم شماری کے اعدادوشمار کا استعمال کیا.

    ملک میں جب تک عمران خان جیسے تجربے ہوتے رہیں گے، پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، عمران خان نے 90 روز میں ملکی معیشت ٹھیک کرنے کا کہا تھا، آج ایک ہزار 11 واں دن ہے، ملکی معیشت کب ٹھیک ہوگی؟۔

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے عوام سے آج تک جتنے وعدے اور دعوے کئے، کسی ایک کو بھی پورا نہ کرسکے، ایک زرعی ملک کے صرف غذائی اجناس کے درآمدی بل میں 53 فیصد تک کا اضافہ حکومتی معاشی کارکردگی پر ایک طمانچہ ہے، عمران خان کی ایمان داری کا جھوٹا تاثر قائم کیا گیا.

    حقیقت یہ ہے کہ پی ٹی آئی کی اشرافیہ ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے، عمران خان مہنگائی کے سونامی کی تباہی کا شکار عوام کے سامنے سرنڈر کر کے جھوٹے دعوے کرنے پر معافی مانگیں۔

  • سندھ کے شہری علاقوں بالخصوص کراچی میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آتی، ایم کیو ایم پاکستان

    سندھ کے شہری علاقوں بالخصوص کراچی میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آتی، ایم کیو ایم پاکستان

    متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ میں بلدیاتی نظام ختم ہوئے 10ماہ کا عرصہ گذرنے کو ہے لیکن سندھ کے شہری علاقوں بالخصوص کراچی میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آتی سڑکیں آج بھی کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں ابلتے گٹر شہر وں میں تعفن پیدا کر رہے ہیں فراہمی آب کا نظام بدستور تباہ حال ہے پیپلز پارٹی کی بد عنوان سندھ حکومت کو اقتدار سے چمٹے ہوئے 13برس سے زائد عرصہ گزر چکا ہے اس دوران ہزاروں ارب کا ترقیاتی بجٹ خرد برد کیا گیا سرکاری تعلیمی ادارے زبوں حالی کا شکار ہیں صحت کا نظام نا پید ہے بلدیاتی نظام کے بعد تو سارے وسائل اور اختیارات سندھ حکومت کے پاس ہیں جبکہ بلدیاتی ادارے جب موجود تھے تب بھی انکو اختیارات اور وسائل سے محروم رکھاگیا پیپلز پارٹی کی متعصب حکومت نا تو 13برسوں میں اور نا ہی گزشتہ 10ماہ میں سندھ کے شہری علاقوں اور کراچی کو کوئی ترقیاتی منصوبہ نہ دے سکی۔
    ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ سندھ کے شہروں کی ترقی کیلئے مختص فنڈ زکی خرد برد کی تحقیقات کرائی جائیں کیوں کہ 13برسوں سے مسلسل سندھ کے شہری علاقے اور کراچی نظر انداز کئے گئے جس کے باعث عوام کا معیار زندگی پست ہوتا چلا گیا اور عوام میں محرومیوں نے جنم لیا ہے۔