Baaghi TV

Category: کراچی

  • خبیب فاؤنڈیشن نے تین کمسن فلسطینی بچوں کی کفالت کا ذمہ لے لیا

    خبیب فاؤنڈیشن نے تین کمسن فلسطینی بچوں کی کفالت کا ذمہ لے لیا

    پاکستان کے فلاحی ادارے خبیب فاؤنڈیشن نے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت سے یتیم ہونے والے بچے ’’برا صابر سلیمان‘‘ اور ان کے دو کم سن بھائیوں کی کفالت کی ذمہ داری لے لی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کمسن فلسطینی بچے برا صابر سلیمان کے والد صابر سلیمان اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئے تھے اور برا صابر سلیمان کی اپنے والد کے جنازے کے ساتھ آہ و بکا کرتے ہوئے ویڈیو نے دنیا بھر میں اسرائیلی جارحیت اور نہتے فلسطینیوں پر مظالم کا پردہ چاک کیا تھا۔
    ویڈیو میں برا صابر سلیمان والد کے جنازے کو دیکھ کر اسرائیلی مظالم پر دہائی دیتے اور والد کے جنازے کے آگے غم کی حالت میں چلتے ہوئے دکھائی دئیے۔خبیب فاؤنڈیشن کے ترجمان نے ایکسپریس کو بتایا کہ خبیب فاؤنڈیشن نے اپنے پروگرام ’’اکرامِ یتیم‘‘ کے تحت برا صابر سلیمان اور ان کے دو کم سن بھائیوں یحییٰ صابر سلیمان اور موسیٰ صابر سلیمان کی کفالت کا ذمہ لے لیا ہے۔

    رجمان نے بتایا کہ خبیب فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے تینوں بھائیوں کی دل جوئی کے لیے کھلونے اور تحائف پہنچائے اور اب ان کی کفالت خبیب فاؤنڈیشن انجام دے گی، کھلونے اور تحائف وصول کرتے ہوئے برا صابر نے خبیب فاؤنڈیشن اور فلسطین کے یتیم بچوں کی کفالت میں اپنا حصہ ڈالنے والے مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا۔ترجمان نے کہا کہ بچوں کو خصوصی مرکز میں سکونت فراہم کی جائیگی اور ان کی تعلیم، رہائش، کھانے پینے کے تمام اخراجات فاؤنڈیشن برداشت کریگی، اسرائیل کی حالیہ جارحیت کے نتیجے میں 75 ہزار افراد بے گھر ہوئے جبکہ 500 بچوں کے سروں سے ان کے والد کا سایہ ہٹ گیا۔
    ترجمان نے بتایا کہ یتیم بچوں کی کفالت کے ساتھ خبیب فاؤنڈیشن نے غزہ کے متاثرہ علاقوں میں بے گھر افراد کے لیے خوراک، ادویات اور ضرورت کی دیگر اشیاء کی فراہمی شروع کردی ہے، پاکستان سے براہ راست امدادی سامان فلسطین نہیں جاسکتا تاہم شام کی فلسطین سے ملنے والی سرحد کے راستے امدادی سامان پہنچایا جارہا ہے یہ امدادی سرگرمیاں خبیب فاؤندیشن اپنی شریک فلاحی انجمنوں کے ساتھ مل کر انجام دے رہی ہے۔

  • مسلم لیگ( ف )کی تمام مسلم ممالک سے یہودی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل

    مسلم لیگ( ف )کی تمام مسلم ممالک سے یہودی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل

    ) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل نے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف اقوام متحدہ اور او آئی سی کے کردار کی مذمت کرتے ہوئے تمام مسلم ممالک سے یہودی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔
    پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کی جانب سے کراچی پریس کلب کے سامنے منعقدہ اسرائیلی جارحیت اور مظالم کے خلاف ہزاروں کی تعداد میں کارکنوں اور شہریوں نے شرکت کی،مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز پلی کارڈز لیکر فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا،کراچی کے تمام اظلاع ویسٹ ،ایسٹ،کورنگی،ملیر ،ساؤتھ،اورنگی ٹائون سے فنکشنل لیگ کے کارکنان نے ریلیوں کی صورت مظاہرے میں شریک ہوئے ۔
    مظاہرین کو خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سکریٹری سردار عبد الرحیم نے کہا کہ اسرائیل کی یہ حکمت عملی ہے کہ فلسطینیوں پر مظالم کے ذریعے سے ان کی زمینوں پر قبضہ کرتا ہے اور پھر جنگ بندی کرتا ہے، ہمارے خون کا ایک ایک قطرہ فلسطین کی آزادی کے لیے حاضر ہے،انہوں نے کہا سندھ پر سالوں سے حکمرانی کرنے والی جماعت زرداری لیگ کی خاموشی قابل مذمت ہے ،ان کو صرف اقتدار چاہیے،فلسطین کی مکمل آزادی ہی فلسطین کا حل ہے،فنکشنل لیگ فلسطین اور کشمیر کی مکمل آزادی کے لیے جدوجھد جاری رکھے گی،انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام مسلم ممالک یہودی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں،مظاہرین کو خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے نائب صدر سید محمد اسماعیل شاھ راشدی نے کہا کہ دنیا کے تمام مسلم ممالک متحد ہوکر اسرائیلی مظالم کے خلاف اور فلسطینیوں کی آزادی کے لیے آواز بلند کریں،انہوں نے کہا کہ فنکشنل لیگ فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کی مذمت کرتی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ہماری دلیں اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتی ہیں،اسرائیل مظالم کو منہ توڑ جواب دینے کا وقت آگیا ہے ۔
    مظاہرین کو خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے نصرت سحر عباسی نے کہا کہ کراچی سے کشمور تک فنکشنل لیگ کے کارکنان فلسطینی عوام سے اظہار یکجھتی کہ لیے سراپا احتجاج ہیں،اسرائیل فلسطین کے بچے بچے کو مارنا چاہتا ہے،57 مسلم ممالک کے ہوتے ہوئے بھی فلسطینی مارے جارہے ہے جو قابل مذمت ہے،پاکستان حکومت کو بھی اسرائیلی مظالم کے خلاف اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔
    کراچی زون رابطہ کمیٹی کے کنوینئر بیریسٹر ارشد شر بلوچ نے کہا کہ فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف اقوام متحدہ اور او آئی سی کی خاموشی قابل مذمت ہے،فنکشنل لیگ کے رہنما ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ فنکشنل لیگ فلسطینی عوام کے ساتھ ہے،ہمیں دنیا کو پیغام دینا ہے کہ اسرائیلی مظالم کے خلاف مسلم امہ متحد ہے۔
    مظاہرے میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے صوبائی رہنما فقیر غلام النبی منگریو،کراچی زون رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئر سلمان فیاض،ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر رضا خان،سینٹرل کے صدر بابر جہانگیر،ضلع ایسٹ کے صدر الہیار بلوچ،کورنگی کے صدر چودھری تنویر،ضلع ساؤتھ کے صدر زکریا حسین ویسٹ اورنگی ٹائون کے صدر فرحان عالم ،ملیر کے سینئیر نائب حبیب راجپر،اور دیگر نے شرکت کی.

  • کورونا لاک ڈاون کی پابندیوں میں اگلے دو ہفتے تک اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،وزیر اعلی سندھکی میڈیا بریفنگ

    کورونا لاک ڈاون کی پابندیوں میں اگلے دو ہفتے تک اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،وزیر اعلی سندھکی میڈیا بریفنگ

    وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی میڈیا بریفنگ

    کراچی میں کرونا وائرس کی شرح 8۔13 فیصد تک پہنچ گی۔کورونا لاک ڈاون کی پابندیوں میں اگلے دو ہفتے تک اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مزید سختی کر رہے ہیں دکانیں رات6 بجے بند ہوں گی۔نوٹیفیکشن جاری کر رہے ہیں۔فارمیسی ، بیکری ،پیٹرول پمپ کھلے رہیں گے۔شاپنگ مالز بھی چھ بجے بند ہو جائیں گے ۔مالز میں فارمیسی اور گروسری اسٹور بھی چھ بجے بند ہو جائیں گے ۔شادی ہال ، پارک ،جم ، مزارات تفریحی مقامات اگلے دوہفتے تک مکمل طور پر بند رہیں گے۔تمام تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند رہیں گے ۔

    کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دے رہے ہیں کہ ایس اوپیز دکان پر آویزاں کریں۔سندھ حکومت کے کورونا وائرس کے پھیلاو کی روک تھام کے اقدامات سختی سے عمل کیا جائے۔ دکانداروں کے لیے حکومت نے احکامات جاری کر دئےایس او پیز تحریر ی طور پردکانوں پر نمایاں طورپر آویزاں کئے جائیں ۔

    سندھ حکومت کورونا وائرس کے پھیلاو کی روک تھام کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے ۔ سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ اسے دکانداروں تاجروں اور خریداروں عام لوگوں کا زیادہ سے زیادہ تعاون حاصل ہو۔ اس سلسلہ میں حکومت نے دکانداروں اورخریداروں کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد پر ہر ممکنہ طور پر یقینی بنانے کے لئے احکامات جاری کئے ہیں جس میں دکانداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں اور خریداروں سے عمل کرائیں۔ انھیں خاص طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایس او پیز تحریر ی طور پر نمایاں طور پر دکانوں پر آویزاں کریں ہدایت میں کہا گیا ہے ۔عملہ کو پابند کیا جائے کہ وہ ماسک پہن کر رہیں ۔کورونا ایس او یپیزپر عمل کریں خریداروں کو بغیر ماسک دکان میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے ۔ دکانوں۔شاپنگ مالز اور سینٹرز وغیرہ پر ٹمپریچرچیک کریں۔اور ہاتھوں کو سینی ٹائز کیا جائے۔تعاون نہ کرنے والے خریدار کی شکایت ڈپٹی کمشنرز یا پولیس کے کنٹرول روم پر کریں۔سماجی فاصلہ کے اصول پر سختی سے عمل کرائیں ۔گنجائش سے زیادہ خریداروں کو دکان یا مال میں داخل ہونے کی اجازت نہ دیں،یقینی بنائیں کہ نزلہ بخار یا کھانسی میں مبتلا شخص دکان یا مال میں داخل نہ ہو ۔دکان میں مناسب ہوا کا انتظام کیا جائے اور ائر کنڈیشن کے استعمال سے گریز کیا جائے۔

  • پاکستان کو تفرقات کا خاتمہ کر کے متحد کرنے والے لیڈر کی ضرورت ہے۔

    پاکستان کو تفرقات کا خاتمہ کر کے متحد کرنے والے لیڈر کی ضرورت ہے۔

    پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ پاکستان ہاؤس میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سو سے زائد پاک کالونی ٹاؤن اور دوسرے علاقوں سے کارکنان کی شمولیت
    شمولیت کرنے والے اراکین سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ پاکستان ہاؤس میں سید مصطفیٰ کمال سے ملاقات ۔سید مصطفیٰ کمال نے پی ایس پی میں نئے شمولیت اختیار کرنے والے اراکین کو خوش آمدید کہا۔

    شمولیت کرنے والوں نے اظہار خیال کرتے ھوئے کہا کہ پاکستان کو تفرقات کا خاتمہ کر کے متحد کرنے والے لیڈر کی ضرورت تھی۔سید مصطفیٰ کمال نے بلاتفریق رنگ، نسل، زبان کی نفرتوں کو ختم کر کے دلوں کو جوڑا ہے، بالخصوص کراچی کے عوام کو سیدمصطفیٰ کمال کی قیادت کی ضرورت ہے۔پاک سر زمین پارٹی کے نظریہ کو گھر گھر پہنچانے کے عزم کا اظہار کرتے ھیں۔

  • اقوام متحدہ فلسطین سے اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ فوری ختم کرائے،ثروت اعجاز قادری

    اقوام متحدہ فلسطین سے اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ فوری ختم کرائے،ثروت اعجاز قادری

    سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ فلسطین و کشمیر کے مسئلے پر مذاکرات سے راہ فرار اختیار کرنے والے ہی ظالم و جابر ہیں، فلسطین و کشمیر کی داستان ظلم و ستم کا طریقہ کار اور حربے ایک جیسے ہیں ظالم نہتے مظلوم خواتین بچوں اور بوڑھوں کو نشانہ بناتے ہیں اور نوجوانوں کو جیلوں میں ڈال کر بدترین تشدد کرتے ہیں، اقوام متحدہ فلسطین سے اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ فوری ختم کرائے،قبلہ اول بیت المقدس کے تحفظ کیلئے مسلم اٴْمہ جہاد کیلئے تیار ہے، فلسطین کی ریاستی زمین پر اسرائیل کا غیر قانونی قبضہ کو اقوام متحدہ عالمی برادری کے منہ پر طمانچہ سمجھتے ہیں، اسرائیل کی فلسطین پر جارحیت اقوام متحدہ کا کردار مشکوک بن گیا، یونائیٹڈ نیشن فورسز کا کام دو ملکوں کے درمیان سرحدوں پر پہنچ کر امن قائم کرنا ہے، اقوام متحدہ بتائے یونائیٹڈ نیشن فورسز کہاں ہے، سلامتی کونسل اور دنیانے فلسطین کو ریاست تسلیم کر لیا ہے، تو پھر ریاست میں ریاست بنانے کی ناجائز سازشوں کو کون روکے گا، نہتے مظلوموں کو بربریت ظلم اور موت کی نیند سلا دیا گیا، اسرائیل نے بمباری کے ذریعے غزہ کو آگ و خون میں دھکیل دیا فلسطین و کشمیر کی آزادی کے بغیر دنیا میں دیر پا امن قائم نہیں ہوسکتا، او آئی سی فلسطین و کشمیر کے مسئلے پر مذمت کی بجائے مظلوموں کو ان کا حق خود داریت دلانے اور انصاف کی بالادستی یقینی بنانے کے لئے عملی طور پر کام کرے،
    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سنی تحریک کے تحت نکالی گئی عظیم الشان لبیک بیت المقدس و کشمیر ریلی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،
    اس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے فہیم الدین شیخ، محمد مبین قادری، محمد آفتاب قادری، محمد طیب قادری، علامہ محمود قادری و کراچی ڈویڑن کے تنظیمی عہدیداران بھی موجود تھے،
    ثروت اعجاز قادری نے اسلامی ممالک س اپیل کی کہ وہ اسرائیل اور بھارت کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں، انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر میڈیا زنجیر میں جکڑا ہوا ہے، فلسطین و کشمیر کے ظلم پر آواز نہیں اٴْٹھائی جاتی میڈیا جب تک حقائق دنیا کو بتانے کیلئے آزاد نہیں ہوگا، گمراہ کن خبروں سے انتشار ہی جنم لے گا،
    انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنیوانوں نے مظلوموں کے خون کا سودا کیا ہے، ان کا مستقبل تاریک ہے یاد رکھا جائے تاریخ میں وہ ہی زندہ رہتے ہیں، جو حق و سچ اور انصاف پر یقین رکھتے ہیں، انہوں کا مزید کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی رٹ ختم ہوتی نظر آرہی ہے کیونکہ یونائیٹڈ نیشن فورسز کا امن کیلئے کردار ادا نہ کرنا اور اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ عالمی عدالت نہ لے جانا ہے، اقوام متحدہ طاقتور قوتوں کی کٹھ پتلی بن گیا ہے،
    ثروت اعجاز قادری کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور نیویارک میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فلسطین کے حق میں بھرپور آواز اٴْٹھانے پر ہم شاہ محمود قریشی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں فلسطین و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی آواز بنے اور مظلوموں پر مظالم ختم کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک مظلوموں کی آواز ہے دنیا کے کسی مذہب میں ظلم و بربریت کی گنجائش نہیں ہے، جو انسانیت کا قتل اور مظالم کرتے ہیں وہ شیطان کے چیلے ہیں، پاکستان ترکی کی فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیلئے بھرپور کوششوں کو سراہتے ہیں، دنیا میں امن چاہتے ہیں عالمی قوتوں اور اداروں کے حق و انصاف کا پرچم بلند کر کے مظلوموں کو حق خوداریت دینا ہوگا، انہوں نے کہا کہ علمائے کرام مظالم کے خلاف کلمہ حق بلند کریں فلسطین و کشمیر کے مسلمانوں کو ظالموں، غاصبوں سے نجات دلانے کیلئے مسلم حکمران حقیقی کردار ادا کریں۔

  • لبیک یا اقصیٰ ،ْلبیک یاغزہ کے نعروں سے شاہراہ فیصل گونج اٹھی

    لبیک یا اقصیٰ ،ْلبیک یاغزہ کے نعروں سے شاہراہ فیصل گونج اٹھی

    جماعت اسلامی کے تحت شاہراہ فیصل ہونے والا عظیم الشان اور تاریخی ’’فلسطین مارچ ‘‘کراچی کا تاریخی مارچ اور اتحاد امت کا بھرپور مظہر ثابت ہوا مارچ کے لاکھوں شرکاء جن میں مرد وخواتین ،بچے ،بزرگ ،نوجوان سمیت مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد شامل تھے نے امریکی و یہودی سازشوں و کوششوں، قبلہ اوّل کی بے حرمتی ،بیت المقدس کے خلاف اور فلسطینی مسلمانوں کی جدو جہد سے بھرپور اظہار ِ یکجہتی کیا۔
    *فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر ،رہبر و رہنماء مصطفیؐ مصطفیٰ ،خاتم النبیاؑ مصطفیٰ ؐ مصطفیٰ ؐ ، لبیک لبیک الھم لبیک ،لبیک یا غزہ ،لبیک یا اقصیٰ کے نعروں سے گونجتی رہی اور شرکاء میں زبردست جوش وخروش دیکھنے میں آیا ۔

    *شاہراہ فیصل پر دونوں اطراف مارچ کے شرکاء موجود تھے ایک ٹریک مردوں کے لیے اور دوسرا ٹریک خواتین کے لیے مختص تھا ۔*سخت گرمی کے باوجود خواتین کے ساتھ چھوٹے اور ننھے منے بچے بھی بڑی تعداد میں شریک تھے ۔

    *لاکھوں شرکاء نے مثالی نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا۔ *…فلسطین مارچ میں شاہراہ فیصل پر اہل کراچی جوق در جوق امڈ آئے اور پوری شاہراہ لبیک یا اقصیٰ لبیک یا غزہ کے کتبوں و ماتھے پر بندھی پٹیوں ،فلسطین کے جھنڈو ں مخصوص رومالوں کی بہار کا منظر پیش کررہی تھی۔*مارچ کے شرکاء شہر بھر سے جلوسوں اور ریلیوں کی شکل میں بسوں ،ویگنوں ، سوزوکیوں ،ٹرکوں ،کاروں اور موٹر سائیکلوں پرشاہراہ فیصل پہنچے ۔
    شاہراہ فیصل پر سڑک کے دونوں طرف خواتین اور مردوں کے لیے الگ الگ استقبالیہ کیمپ لگے ہوئے تھے جبکہ الخدمت کراچی کی جانب سے ایک طبی کیمپ اورشاہراہ فیصل پر 3موبائیل ڈسپنسریاں بھی موجود تھیں۔*شرکاء نے ہاتھوں میں جماعت اسلامی اور فلسطین کے جھنڈے اورحماس اور غزہ کے مجاہدین سے اظہار یکجہتی کے لیے مختلف کتبے اٹھارکھے تھے۔*شاہراہ فیصل نرسری بست اسٹاپ پر بالائی گزر گاہ کے اوپر اسٹیج بنایا گیا تھا جہاں سے قائدین نے خطاب کیا ۔
    *…نرسری مین بس اسٹاپ پر بالائی گزرگاہ پر اسٹیج بنایا گیا تھا جس پر ایک بڑا بینرز لگا ہوا تھا اس پر ’’لبیک یا اقصیٰ ۔القدس کا تحفظ ہمارا ایمان ہے ‘‘’’FREE PALESTINE‘‘تحریر تھا اور دونوں جانب فلسطین کے جھنڈے لگائے گئے تھے جبکہ اسٹیج پر قومی پرچم ،فلسطین کے جھنڈے اور جماعت اسلامی کے جھنڈے بھی لگائے گئے تھے ۔*…مارچ میں شریک نوجوانوں کی بڑی تعداد نے سرخ رنگ کی شرٹ پہنی ہوئی تھی جن پر لبیک یا اقصیٰ تحریر تھا اور مسجد اقصیٰ کی تصویر بنی ہوئی تھی اس طرح سیکورٹی پر معمور نوجوانوں نے کالے رنگ کی شرٹ پہنی ہوئی تھی ۔
    *…مارچ میں ایک گھڑ سوار دستے نے بھی شرکت کی جنہوں نے فلسطینی رومال پہنے ہوئے تھے یہ گھڑ سوار دستہ کلفٹن سے روانہ ہوا تھا اور شاہراہ فیصل پہنچا۔دستے کی آمد پر اسٹی جپر سے ان کا خیر مقدم کیا گیا۔*…مارچ کے شرکاء نے مختلف بینرز ،پلے کارڈز اور کتبے اٹھا رکھے تھے ان پر لبیک یا اقصیٰ لبیک یا غزہ تحریر تھا ۔*…مارچ کا آغاز بلوچ کالونی پل سے ہوا اور شرکاء پیدل مارچ کرتے ہوئے نرسری اسٹاپ پر پہنچے ۔
    *…خواتین ،بچوں اور نوجوانوں سمیت مارچ کے شرکاء نے فلسطینی رومال پہنے ہوئے تھے اور ماتھے پر پٹی باندھی ہوئی تھی جس پر لبیک یا اقصیٰ تحریر تھا ۔*…ساؤنڈ سسٹم کا انتظام کیا تھا ۔مارچ کی کوریج کے لیے قومی وبین الاقوامی پرنٹ والیکٹرانک میڈیا اور نیوز ایجنسیوں کے نمائندے فوٹو گرافر وں اور کمرہ مینوں کی بڑی تعداد اورDSNGگاڑیاں موجود تھیں ،صحافیوں کے لیے پریس گیلری بنائی گئی تھی ۔
    جبکہ سوشل میڈیا کا کیمپ بھی قائم کیا گیا تھا۔*…مارچ کا باقاعدہ آغازقاری منصور کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ، انھوں نے سورة بنی اسرائیل کی ابتدائی آیات اور ان کا ترجمہ پیش کیا۔جس کے بعدسلمان طارق نے ہدیہ نعت رسول مقبول ؐ پیش کی اور حذیفہ مجاہد نے ترانہ پڑھاجبکہ نعمان شاہ نے بھی ترانہ پیش کیا۔*…مارچ کے دوران وقفے وقفے سے اسٹیج پر سے پرجوش نعرے لگوائے جاتے رہے اور آزادی فلسطین اور لبیک یا اقصیٰ کے حوالے سے نظمیں اور ترانے پڑھتے جاتے رہے جس پر شرکاء نے فلسطینی پرچم لہرائے تو ایک قابل دیدھ سما بندھ گیا۔
    *سراج الحق کی اسٹیج پر آمد کے موقع پر اسامہ رضی نے پرجوش نعروں سے ان کا استقبال کیا اور شرکاء نے نعروں کا بھرپور جواب دیا ۔*مارچ میں جماعت اسلامی منارٹی ونگ کراچی کے صدر یونس سوہن کی قیادت میں مسیحی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔*…مارچ کے شرکاء نے بلوچ کالونی پل کے قریب شاہراہ فیصل پر نماز عصر باجماعت ادا کی۔*…مار چ کے دوران فلسطین فنڈ بھی جمع کیا گیا اور فلسطین کی طرف سے ہر ضلع سے مختص افراد کی ذمہ داری لگائی گئی تھی اور ان کو خصوصی باکس فراہم کیے گئے تھے ،شرکاء نے فنڈ میں دل کھول کر نقد عطیات جمع کرائے۔
    *…خواتین کے حصے میں موجود بچیوں نے اسموک فائر کا مظاہرہ بھی کیا۔*…امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق اور حافظ نعیم الرحمن کی اسٹیج آمد پر ان کا بھرپور خیر مقدم کیا گیا اور پرجوش نعرے لگائے گئے ۔قائدین نے ہاتھ اٹھاکر شرکاء کے نعروں کا جواب دیا ۔*…سراج الحق ،اسد اللہ بھٹو،ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ،محمد حسین محنتی ،محمد اصغر،ڈاکٹر اسامہ رضی سمیت اسٹیج پر موجود تمام قائدین نے بھی فلسطینی رومال پہنے ہوئے تھے۔
    *…مارچ میں شریک بعض شرکاء فلسطین کا طویل پرچم لے کر شریک ہوئے جب کہ خواتین کے حصے میں بھی ایک طویل فلسطینی پرچم لاگیا تھا۔*…فلسطین فاؤنڈیشن کے صدر صابر ابو مریم نے سراج الحق کو مخصوص فلسطینی رومال پیش کیا۔*…مارچ کے اختتام پر سراج الحق نے بھی لبیک یا اقصیٰ اور لبیک یا غزہ کے پرجوش نعرے لگائے اور فلسطین فنڈ میں دل کھول کر عطیات دینے کی اپیل کی ۔
    *…اسد اللہ بھٹو کی دعا پر مار چ کا اختتام پذیر ہوا ۔*مارچ میں شرکاء کی جانب سے امریکہ واسرائیل کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کیا گیا اور مظلوم اور نہتے فلسطینی مسلمانوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے پرجوش نعرے لگائے گئے جن میں یہ نعرے شامل تھے ۔انقلاب انقلاب اسلامی انقلاب ،نعرہ تکبیر اللہ اکبر ،رہبر و رہنما مصطفی مصطفی ، خاتم الانبیاء مصطفی مصطفی ، لبیک لبیک اللھمٰ لبیک ، رب کعبہ رب کعبہ نصرت بھیج رحمت بھیج ،کشمیریوں سے رشتہ کیا لاالہ الا اللہ ، فلسطین سے رشتہ کیا لاالہ الا اللہ ،تیرا میرا رشتہ کیا لاالہ الا اللہ ،پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الا اللہ ،اس زندگی کی قیمت کیا لاالہ الا اللہ ،مظلوموں سے رشتہ کیا لاالہ الا اللہ ۔

  • برائلر گوشت کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    برائلر گوشت کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    برائلر مرغی کے گوشت نے مہنگائی کے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دیے، لاہور اور کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں برائلر گوشت 600 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا- تفصیلات کے مطابق لاہور، کراچی اور فیصل آباد میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ تھمنے کو نہیں آ رہا ، گوشت کی فی کلو قیمت میں ایک بار پھر سے مزید اضافہ ہوگیا۔
    تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت مستحکم نہ ہو سکی۔ گوشت کی فی کلو قیمت میں ایک بار پھر سے آٹھ روپے فی کلو اضافہ کے ساتھ برائلر مرغی کا گوشت 600 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا۔ عید کے بعد سے اب تک گوشت کی قیمتوں میں چونتیس روپے اضافہ ہوچکا ہے جس سے شہری ہی نہیں بلکہ دکاندار بھی پریشان ہو گئے ہیں۔
    دکانداروں کا کہنا ہے کہ گوشت کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے ان کی دکانداری میں بھی فرق آیا ہے کیونکہ صارفین کی طرف سے خریداری کا رجحان کم ہوا ہے۔ جب تک حکومت مداخلت نہیں کرے گی مرغی گوشت کی قیمت میں استحکام نہیں آئے گا۔
    چکن کی قیمتوں میں 90 روز میں 200 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے۔ مرغی فروشوں کا کہنا ہے کہ مرغیوں کی پیداوار کم ہونے اور فیڈ مہنگا ہونے کی وجہ سے زیادہ تر پولڑی فارم مالکان نے مرغیوں کی پیداوار کم کر دی ہے جس سے مرغی اور انڈوں کے قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
    مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے حوالے سے مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی انکوائری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 19 پولٹری فیڈ کمپنیاں قیمتوں کے تعین کے حوالے سے مبینہ گٹھ جوڑ میں ملوث رہی ہیں اور ان کی مبینہ کمپٹیشن مخالف سرگرمیاں پولٹری فیڈ کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بنی ہیں۔
    مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے مطابق پولٹری فیڈ برائلر گوشت اور انڈوں کی لاگت کا تقریبا 75 سے 80 فیصد ہے۔ لہذا پولٹری فیڈ کی قیمتوں میں اضافے سے مرغی اور انڈوں کی قیمتوں پر اثر پڑتا ہے۔دسمبر 2018 سے دسمبر 2020 کے درمیان فیڈ ملوں نے آپس میں ملی بھگت کر کے پو لٹری فیڈ کی قیمتوں میں اوسطا 836 روپے فی 50 کلوگرام بیگ یعنی 32 فی صد اضافہ کیا۔

  • حکومت کا تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند کرنے کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن جاری

    حکومت کا تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند کرنے کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن جاری

    کورونا کیسز میں تشویشناک اضافہ، حکومت کا تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند کرنے کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن جاری- تفصیلات کے مطابق عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے باعث سندھ میں تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند رہیں گے۔ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ صوبے میں تعلیمی ادارے تا حکم ثانی بند رہیں گے۔
    صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق تعلیمی اداروں میں اساتذہ 50 فیصد کی حاضری کے احکامات کے تحت آسکیں گے۔ پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ آن لائن کلاسز کا عمل جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے ہدایات دی ہیں کہ آن لائن کلاسز کے ساتھ ہوم ورک کے لیے ای میل اور واٹس ایپ سے تعلیمی عمل جاری رکھا جائے۔
    سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے واضح طور پر کہا ہے کہ تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے جاری کردہ سلیبس کے تحت اپنا کورس مکمل کرائیں۔

    ہم نیوز کے مطابق سندھ کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل معطل کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں تدریسی عمل کورونا کی صورتحال کے باعث آئندہ احکامات تک معطل رہے گا لیکن آن لائن کلاسز کا عمل جاری رہے گا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق تدریسی عملہ 50 فیصد کی حاضری کے احکامات کے تحت آسکے گا۔
    حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ آن لائن کلاسز کے ساتھ ہوم ورک کے لیے ای میل اور واٹس ایپ سے تعلیمی عمل جاری رکھا جائے۔ اسی طرح ترجمان وفاقی وزارت تعلیم کے مطابق وفاقی حکومت نے ٹیچرز کی فوری ویکسی نیشن کا فیصلہ کرلیا ہے، ٹیچرز کی فوری ویکسی نیشن کا فیصلہ این سی اوسی کی مشاورت سے کیا گیا، ٹیچرز کی فوری ویکسی نیشن کا فیصلہ تعلیمی تعطل ختم کرنے اور تعلیمی نقصان کم کرنے کیلئے کیا گیا، تعلیمی شعبے میں تدریسی اور دوسرے عملے کی ویکسی نیشن میں وفاقی حکومت مدد کرے گی،اسی طرح بورڈ امتحانات سے قبل نگران عملے کی ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔
    ویکسی نیشن مکمل کرنے کیلئے صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو بھی خطوط ارسال کردیے گئے ہیں کہ 5جون سے قبل ویکسی نیشن مکمل کی جائے تاکہ 7جون سے سکولوں کو کھولاجاسکے۔

  • کےالیکٹرک کا کراچی میں مکمل بجلی بحالی کا اعلان

    کےالیکٹرک کا کراچی میں مکمل بجلی بحالی کا اعلان

    کےالیکٹرک نے اعلان کیا ہے کہ کراچی کے تمام رہائشی و کمرشل فیڈرز سے بجلی کی فراہمی بحال ہوچکی ہے۔

    ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق شاہ فیصل، لیاری، ملیر اور نارتھ کراچی سمیت شہر بھر میں بجلی کی بحالی کا کام مکمل ہوچکا ہے۔

    ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق طارق روڈ، جوہر چورنگی، لانڈھی اور کورنگی میں بھی بجلی بحال کردی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز بجلی کا بہت بڑا بریک ڈاؤن ہوا تھا، ہفتے کو دوپہر 12 بجے پورے شہر کی بجلی غائب ہوگئی۔

    3 بجے کے بعد بجلی کی بحالی کا کام شروع ہوا، رات گئے بھی کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی شروع نہ ہوسکی تھی۔

    کے الیکٹرک نے اس حوالے سے کہا تھاکہ شہر کو بجلی فراہم کرنے والی این کے آئی بلدیہ 1 اور 2 ٹرانسمیشن لائن میں ٹرپنگ سے فراہمی متاثر ہوئی، ترسیلی نظام فعال رہا۔

    تفصیلات کے مطابق ہفتے کو دوپہر ڈیڑھ بجے شہر کے بیشتر حصے میں اچانک بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جس سے ضلع وسطی، غربی اور ملیر کے علاقے زیادہ متاثر ہوئے۔

    شدید گرم موسم میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے شہری بلبلا اٹھےاور انہیں روز مرہ امور کی انجام دہی میں سخت مشکلات کا سامنا رہا۔

  • سندھ حکومت امن امان کی بجاء ڈاکوؤں کی سرپرستی میں مصروف ہے

    سندھ حکومت امن امان کی بجاء ڈاکوؤں کی سرپرستی میں مصروف ہے

    اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا شکارپور میں 3 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار.

    ایس ایچ او سمیت 4 اہلکاروں کے زخمی ہونے پر افسوس نہایت افسوس ہے۔ پولیس اہلکاروں نے امن کے خاطر جانوں کا نذرانہ دیا، پی پی آء جی سندھ کے لیے یہ واقعہ شرمناک ہے، آء جی سندھ کے ہوم ٹاؤن میں واقعہ پولیس چیف کے لیے شرم کا مقام ہے۔

    سکھر ریجن سندھ حکومت نے ڈاکوؤں کو ٹھیکے میں دے دیا ہے، ڈاکو سرعام حکومتی رٹ کو چیلنج کررہے ہیں، سندھ حکومت امن امان کی بجاء ڈاکوؤں کی سرپرستی میں مصروف ہے۔

    سکھر ریجن کے کچے میں فوری رینجرز اور فوج طلب کی جائے، شہید اہلکاروں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں.