Baaghi TV

Category: کراچی

  • جوتے پالش کرنے والے وزیر سارا پانی چوری کرلیتے ہیں،سندھ میں پانی کی قلت کا ڈرامہ رچایا ہوا ہے

    جوتے پالش کرنے والے وزیر سارا پانی چوری کرلیتے ہیں،سندھ میں پانی کی قلت کا ڈرامہ رچایا ہوا ہے

    حلیم عادل شیخ نے سندھ حکومت کو آ ڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کا دعویٰ ہے کہ پورے کراچی میں ہم بڑے مارجن سے جیتے ہیں ۔این اے 249میں جادو کی چھڑی چلی ۔سعید غنی نے بیٹھ کر فارم 45مینیج کیے ۔
    سونے کی ٹوٹی والے وزیرنے پانی کی قلت کا ڈرامہ رچایا ہوا ہے۔سندھ میں عام آبادگاروں کو پانی نہیں ملتا۔ سارا پانی وڈیرے اور جیالے چوری کرلیتے ہیں ۔جوتے پالش کرنے والے وزیر سارا پانی چوری کرلیتے ہیں،سندھ کو اس کے حصے سے زیادہ پانی مل رہا ہے
    کراچی ایکسپو سینٹر وفاق کا ویکسین وفاق کی،
    سندھ حکومت نے ایک ویکسین تک نہیں خریدی
    سندھ کےلوگوں کےلیے ایک سرنج تک نہیں خریدی ۔ لیکن تصوریں مراد علی شاہ کی لگادی گئی ہیں
    بلاول ہاؤس کی بھینسوں کے لیے دو سو کمانڈو مقرر ہیں ۔یہ خوشبودار اور پردادار بھینسیں تھی جن پر پولیس مقرر تھی۔
    سیف اللہ ابڑووالدہ کی کوٹا پر مشیر بننے والا کا
    کوٹا آن ہوتا ہے انہوں نے کہا کے ہمارے بندے کو ارسا سے نکالا گیا ان کے سائن کے علاوہ کچھ نہیں ہوتا ۔میں دعوت دیتا ہوں میں دکھا سکتاہوں ان تاریخ میں سندھ کا نمائندہ ہے یا نہیں ۔ایریگیشن وزیر نے جو پریس کانفرنس کی اس سے پوچھیں کیوسک کیا چیز ہے، سندھ حکومت کے وزراء صرف الزام بازی کررہے ہیں
    یہ چودہ سال سے سندھ میں بیٹھے ہیں سندھ کا حساب تو پی پی نے دیا ہے، جواب دینے کی بجاء الزامات لگاتے ہیں، سیف اللہ مگسی کا پانی، وارہ پر کون سے وڈیرے پانی چوری کرتے ہیں ۔ میں انجینیئر ہوں میں پانی کے معاملات کو جانتا ہو،
    ہم ٹیکس پیئر ہیں لوگوں کی جیبیں نہیں کاٹتے ہیں۔
    آپ لوگ سیاست میں آکر جائیدادیں بناتے ہیں
    چھوٹےچھوٹے وڈیرے سندھ میں پانی چوری کرتے ہیں ۔والدہ کے کوٹے پر آنے والے مشیر کو اجازت ہے انکوائری کرائیں ۔کوٹری فلائی آور کو ہم نے ڈھائی سال میں بنایا،اس کا افتتاح بلاول نے کیا ۔پیسے ابھی تک ہمیں نہیں دیے گئےہیں،ڈی سی جامشورو کہتا ہے کہ سندھ کی اسپیڈدیکھیں جلدی منصوبہ مکمل ہوگیا ۔
    ہم نثار کھڑو کو سیاسی یتیم بننے نہیں دیں گے،
    ان کا حشر خود پیپلزپارٹی کرنے جارہی ہے جو لاڑکانہ کی عوام دیکھے گی۔

  • موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت ، نوجوان قتل

    موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت ، نوجوان قتل

    اسٹریٹ کرمنلز بے لگام، شہر قائد میں موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت پر دو بہنوں کے اکلوتے بھائی کو قتل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق واقعہ لانڈھی کی بابر مارکیٹ کے قریب پیش آیا، علاقہ مکینوں کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا کاشان نجی کمپنی میں بطور گرافک ڈیزائنر ملازمت کرتا تھا۔

    گذشتہ شب علاقے میں بجلی نہیں تھی اور کاشان گھر کے باہر بیٹھا تھا کہ اسی دوران موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکوؤں نے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی، کاشان نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں کاشان کی موت واقع ہوگئی۔

    اہل محلہ کے مطابق مقتول کاشان دو بہنوں کے اکلوتا بھائی تھا۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق مقتول کاشان کو سینے میں ایک گولی لگی، جو جان لیوا ثابت ہوئی، واقعے کے بعد جائے حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    رات گئے کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد فائیواسٹارچورنگی پر شہریوں نےڈاکو پکڑلیا اور اسے خوب تشدد کا نشانے بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا جبکہ اس کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر مبینہ ڈاکو کی موٹر سائیکل کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کیا۔

  • بلاول اور مریم جاگتے ہوئے وزیراعظم بننے کے خواب دیکھتے ہیں

    بلاول اور مریم جاگتے ہوئے وزیراعظم بننے کے خواب دیکھتے ہیں

    پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان کا ٹوئٹر بیان۔خرم شیر زمان کہتے ہیں ملکی معیشت پر اپوزیشن نے ناچ ناچ کر اپنے گھنگھور توڑلیے، مگر معیشت میں رکاوٹ اور وزیراعظم کے حوصلے کو پست نہیں کرسکے۔

    اپوزیشن جماعتیں ماضی کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور جی ڈی پی کا موجودہ جی ڈی پی سے موازنہ کرے اور اپنے لبوں کو سیئے،معیشت کو وینٹیلیٹر پر چھوڑ جانے والے آج بہتری پر پریشان ہیں۔

    بلاول اور مریم جاگتے ہوئے وزیراعظم بننے کے خواب دیکھتے ہیں. بےشرموں کو ملک کے آگے بڑھنے سے ڈر لگتا ہے، یہ اپنے الزامات کو ثابت کرنے کیلئے دلائل بھی نہیں دے سکتے معیشت میں بہتری کی خبروں نے اپوزیشن کو احساس کمتری میں ڈال دیا.پوری اپوزیشن سوگوار ہے.

  • ‏ن لیگ کے اصول ہیں خرید لو، ڈراؤ،دھمکاؤ، پاؤں پکڑ لو ورنہ بھاگ جاؤ

    ‏ن لیگ کے اصول ہیں خرید لو، ڈراؤ،دھمکاؤ، پاؤں پکڑ لو ورنہ بھاگ جاؤ

    پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی بلال غفار کا ن لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل سامنے آیا۔

    پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی بلال غفار نے ردعمل میں کہا لیگی رہنماء گروتھ ریٹ کو مسترد اس لیے کررہے ہیں کیونکہ یہ معیشت کا دیوالیہ نکال کر گئے۔

    محمد زبیر نے ایکسپورٹ پر اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، گرگٹ بھی اتنی تیزی سے رنگ نہیں بدلتے جتنی تیزی سے ن لیگ کے بیانات بدلتے ہیں، ن لیگ کا ایک مہینہ بغاوت کا اور دوسرا مفاہمت کا ہوتا ہے۔

    ‏ن لیگ کے اصول ہیں خرید لو، ڈراؤ دھمکاؤ، پاؤں پکڑ لو ورنہ بھاگ جاؤ، عمران خان نے عالمی وباء کے عالم میں کاروبار بند نہیں کیے،ملک کی معیشت کا پہیہ چلنے سے مثبت نتائج رونماء ہوئے۔

    بلال غفار کا کہنا ہے ملک میں مہنگائی کی اصل وجہ ن لیگ کی غلط پالیسیاں ہیں، پی آئی اے، ریلوے، اسٹیل ملز جیسے ادارے تباہ کردیے گئے، عمران خان ایسا لیڈر ہے جو عوام کے آنے والے کل کے بارے میں سوچتا ہے،وزیراعظم نے اپوزیشن کی دکانوں کو بند کردیا ہے.

  • میں ایس ایس پی کو کہتا ہوں وردی اتار کر پی پی کا جھنڈا اٹھالیں

    میں ایس ایس پی کو کہتا ہوں وردی اتار کر پی پی کا جھنڈا اٹھالیں

    قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ لاڑکانہ پہنچ گئے،قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ، سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی انصاف ہاؤس پر پریس کانفرنس.

    پیپلزپارٹی کے سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین خان محمد سانگهرو ، عبدالرزاق ڈیرو ،ممتاز علی خان لاشاری ،سردار علی گوہر، عبدالحمید ،علی مرتضی ابڑو نے پیپلز پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا اور کہتے ہیں وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔

    حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس میں کہا سندھ کی سیاست میں پولیس کو نکال دیا جائے تو پیپلزپارٹی کا نام اور کوئی نہیں ڈکیتیوں اور اغوا کا شیئر سی ایم ہاؤس میں بیٹھے ایک ایس پی کو جاتا ہے۔

    ایس ایس پی لاڑکانہ کے خلاف اسٹیبلشمنٹ کو خط لکھیں گے۔میں ایس ایس پی کو کہتا ہوں وردی اتارکر پی پی کا جھنڈا اٹھالیں۔

    ہم بی بی شہید اور بھٹو کو سلام پیش کرتا ہوں انہوں نے کبھی سیاسی مخالفین پر اس طرح ظلم نہیں کیا۔ہم عمران خان کے سپاہی ہیں حق کی بات کریں گے۔

    سندھ میں رینجرز اور فوج کو لائے بغیر امن نہیں ہوگا یہاں وردی میں ڈاکو موجود ہوتے ہیں حلیم عادل شیخ اور سندھ کے لوگوں کو دہشتگرد بنادیا گیا ہے آج ڈاکو اپنی شناخت کے لیے تصاویر جاری کررہے ہیں۔

    ہم سکھر میں امن کانفرنس کروانے جارہے ہیں سندھ میں امن تحریک انصاف کرائے گی، کورونا کی دوائیں لاڑکانہ میں بکی،
    کتے کے واقعات، ایڈز کے واقعات لاڑکانہ میں لاڑکانہ دنیا بھر میں ایڈز کے حوالے سے مشہور ہے۔

    سندھ کی ترقی دیکھنی ہو گوگل پر لکھ کر دیکھ لیں۔کل وزراء دورہ کررہے ہیں سندھ پیکیج پر کام شروع ہوچکا ہے
    پیپلزپارٹی کا پیٹ نہیں بھرتا۔

  • شہری باریکی میں نہ جائیں، اللہ کا نام لے کر ویکسین لگوائیں،ڈاکٹر فیصل سلطان

    شہری باریکی میں نہ جائیں، اللہ کا نام لے کر ویکسین لگوائیں،ڈاکٹر فیصل سلطان

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ شہری باریکی میں نہ جائیں، اللہ کا نام لے کر ویکسین لگوائیں، زیادہ لوگوں کو ویکسین لگنے کے ساتھ زندگی معمول پر آجائے گی، آبادی کا بڑا حصہ کور کیے بغیر نارمل زندگی کی طرف نہیں آسکیں گے۔ حکومت کی جانب سے جن کمپنیوں کی کورونا ویکسین منظورکی گئی ہے وہ بہترین ہیں۔
    شہری باریکی میں نہ جائیں، اللہ کا نام لے کر ویکسین لگوائیں، نارمل زندگی کی طرف آنے کیلئے جلدی بڑی تعداد کو ویکسین لگانا ہوگی۔ جب تک آبادی کے بڑے حصے کو ویکسین نہیں لگائی جاتی تب تک نارمل زندگی کی طرف نہیں آسکیں گے، ہدف پورا کرنے کیلئے یومیہ پانچ لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگانا ہوگی۔دوسری جانب ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہری یا تارکین وطن جنہوں نے یا تو کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (سی این آئی سی) یا سرکاری مہاجرین کی حیثیت حاصل کی ہے وہ ویکسین حاصل کرسکتے ہیں۔
    پاکستان نے اب تک تقریباً 30 لاکھ افراد کو ویکسین لگائے ہیں۔ پاکستان میں رہائش پذیر 15 لاکھ سے زائد غیر رجسٹرڈ مہاجرین، خاص طور پر افغان مہاجرین شناختی دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے ویکسین سے محروم رہیں گے۔اس کے علاوہ نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے حالیہ برسوں میں ہزاروں شناختی کارڈ کو مختلف وجوہات کی بنا پر منسوخ کردیا گیا ہے۔
    سندھ میں بھی تقریباً 5 لاکھ افغان مہاجرین رہتے ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق 2002 سے اب تک 38 لاکھ سے زائد مہاجرین افغانستان واپس جاچکے ہیں تاہم کئی تشدد، بے روزگاری اور تعلیم اور طبی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے پاکستان واپس آگئے ہیں۔افغان مہاجرین کے علاوہ پاکستان اور بنیادی طور پر کراچی میں غیر رجسٹرڈ بنگالی، نیپالی اور روہنگیا تارکین وطن کی بڑی آبادی ہے۔

  • ٴْپی ایس پی کا کراچی میں بجلی کے بریک ڈاؤن اور تواتر کیساتھ لوڈ شیڈنگ پر تشویش کا اظہار

    ٴْپی ایس پی کا کراچی میں بجلی کے بریک ڈاؤن اور تواتر کیساتھ لوڈ شیڈنگ پر تشویش کا اظہار

    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے شہر کراچی میں بجلی کے بریک ڈاؤن اور تواتر کیساتھ لوڈ شیڈنگ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے الیکٹرک اگلے سال تک شہر کو پاور سرپلس شہر بنانے کا دعویٰ کرتی ہے جبکہ حقائق اس کے منافی ہیں۔ سارا سال لوڈ شیڈنگ ہونے کے علاؤہ ہر سال ایک یا دو بڑے پاور بریک ڈاؤن ہوتے ہیں۔
    بجلی بحال رکھنے کے انفراسٹرکچر کا یہ عالم ہے کہ زرا سی تیز ہواؤں اور ہلکی سی بارش سے 400 کے قریب فیڈرز ٹرپ کرجاتے ہیں۔ کے الیکٹرک اپنے پاور پلانٹس کے ذریعے 10358GWh بجلی پیدا کر رہا ہے جبکہ نیشنل گرڈ سے 1050 میگاواٹ اضافی بجلی مہیا کی جا رہی ہے جو کہ 2017 کی متنازع مردم شٴْماری کے نتائج کے اعتبار سے آبادی کے لحاظ سے ناصرف پوری ہے بلکہ زائد ہے۔
    پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی کو اسوقت تک پینے کے صاف پانی،بجلی، گیس، ہسپتال، تعلیمی اداروں، ادویات اور انفراسٹرکچر سے محروم رہے گا جب تک صحیح مردم شماری نہیں کرائی جاتی۔ آج کراچی میں بجلی، پانی، گیس کے بحران کے زمہ دار تحریک انصاف اور اسکی اتحادی ایم کیو ایم ہے جنہوں نے ذاتی مفادات کی خاطر کراچی کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا، تحریک انصاف اور اسکی اتحادی ایم کیو ایم کراچی کی نسل کشی کررہے ہیں.
    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بزنس فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ غلط اعدادوشمار کو درست تسلیم کرنے کے بعد جتنی بھی مردم شماری کرالی جائے کراچی کی گنتی درست نہیں ہوسکتی۔ پاکستان کی معاشی شہ رگ کو آبادی کے حساب سے اسکے جائز حصے کا پانی، بجلی، گیس، صحت، تعلیم، روزگار اور انفراسٹرکچر کے لیے وسائل نہیں مل سکتے۔ پاک سر زمین پارٹی پاکستان کی معاشی شہ رگ کے خلاف حکمرانوں کی اس سازش کو بے نقاب کر کے عوام میں شعور بیدار کرتی رہے گی۔

  • سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کا سندھ حکومت کے تعاون سے صنعتکاروں اور ورکرز کی ویکسی نیشن کا آغاز

    سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کا سندھ حکومت کے تعاون سے صنعتکاروں اور ورکرز کی ویکسی نیشن کا آغاز

    سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری نے سندھ حکومت کے تعاون سے صنعتکاروں اور ورکرز کی ویکسی نیشن کا آغاز کردیا ہے اس حوالے سے جاری کی گئی گائیڈ لائن میں ممبران کو ہدایت کی گئی ہے کہ ورکرز 1166پر شناختی کارڈ بھیج کر خود کو رجسٹرڈ کروائیں بعد ازاں کوڈ موصول ہونے پرفراہم کی گئی فہرست کے مطابق ان کی ویکسی نیشن کی جائے گی۔
    سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر عبدالہادی نے میڈیا کوجاری تفصیلات میں کہا کہ کراچی کے سب سے بڑے اور قدیم سائٹ ایریا میں صنعتکاروں اور ورکرزکو جان لیوا کورونا وبائی مرض سے بچانے کے لیے ایک محتاظ اندازے کے مطابق ایک سے ڈیڑھ لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ویکسی نیشن سینٹر پیر تا ہفتہ صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بغیر کسی وقفے خدمات فراہم کرے گا۔ تمام افراد کو ایس اوپیز پر سختی سے عمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔

  • کراچی چیمبر کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس

    کراچی چیمبر کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس

    ) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس میں شرکاء نے سابق سینئر نائب صدر مرحوم آصف نثار کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جن کا انتقال حال ہی میں کورونا وبائی مرض کی وجہ سے ہوا تھا۔ تعزیتی ریفرنس میں چیئرمین بزنس مین گروپ و سابق صدر کے سی سی آئی زبیر موتی والا، وائس چیئر مین بی ایم جی طاہر خالق، ہارون فاروقی، انجم نثار، جنرل سکریٹری اے کیو خلیل، صدر کے سی سی آئی شارق وہرہ، سینئر نائب صدر ثاقب گڈلک، صدر ایف پی سی سی آئی ناصر حیات مگوں، کے سی سی آئی کے سابق صدور، دوستوں، خیر خواہوں اور سوگوار خاندان کے افراد کے علاوہ بی ایم جی اینز کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس میں تمام شرکاء نے مرحوم آصف نثار کی کاوشوں اور خدمات کو سراہا جنہوں نے تاجر وصنعتکار برادری کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے پوری زندگی جدوجہد کی۔
    نہوں نے کہا کہ مرحوم آصف نثار ایک منفرد شخصیت کے مالک تھے جس کی تعریف ہزاروں لوگ کر رہے ہیں جنہیں ان کی زندگی میں مرحوم کی شائستہ طبیعت کی وجہ سے بات چیت کا موقع ملا۔آصف نثار ہمیشہ اپنے چہرے پر مسکراہٹ سجائے رکھتے تھے اور کے سی سی آئی میں بطور سینئر نائب صدر اور ڈپلومیٹک مشنز اینڈ ایمبیسیز لائژن کمیٹی کے چیئرمین، منیجنگ کمیٹی ممبر کی حیثیت سے بھی ان کی خدمات کے حوالے سے کسی بھی معاملے پر کبھی اختلاف رائے، بحث یا پریشان ہوتے نہیں دیکھا گیا۔
    انہوں نے بتایا کہ اس کے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے بہت سے دیگر ملکوں میں دوستوں اور خیر خواہوں کا ایک بہت بڑا حلقہ ہے جو سب آصف نثار کی انتقال پر بہت غمزدہ ہیں جو ہمیشہ ان کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ متعدد ملکوں سے آن لائن ویڈیو لنک کے ذریعے تعزیتی ریفرنس میں سب سے زیادہ شرکت ان کی شان و شوکت کی گواہی ہے جسے صرف اس کی خوبیوں سے منسوب کیا جاسکتا ہے۔شرکاء نے دعا کی کہ اللہ عزوجل مرحوم آصف نثار، مرحوم سراج تیلی اور دیگر کی روح کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان اور بی ایم جی اینز کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ تعزیتی ریفرنس کے اختتام پر مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ اور دعائے مغفرت کی گئی۔

  • بلاول بھٹو زرداری کی ’سمر سیلفی‘ مقبول

    بلاول بھٹو زرداری کی ’سمر سیلفی‘ مقبول

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے موسمِ گرما کی اپنی تازہ تصویر جاری کردی۔
    بلاول بھٹو عام طور پر اپنی تصاویر اور نجی زندگی سے متعلق کم و بیش ہی کوئی تصویر یا ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی زینت بناتے ہیں تاہم انہوں نے اپنی حالیہ تصویر اپنے چاہنے والوں کیلئے شیئر کردی۔
    تصویر شیئر کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے لکھا کہ ’گرمیاں آگئی ہیں۔‘
    چیئرمین پیپلز پارٹی کی پوسٹ پر جہاں پارٹی کارکنان اور ان کے چاہنے والے کمنٹ کررہے ہیں وہیں بھارت سے بھی انہیں پیغام موصول ہوا ہے۔
    ان کی تصویر پر بالی ووڈ پروڈیوسر تنوج نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی جلد تو واقعی کمال ہے۔