سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی پاک چین دوستی کے 70 برسوں کی تکمیل پر مبارک باد کی۔آصف زرداری، صدر پی پی پی پارلیمنٹرین آصف علی زرداری کہتے ہیں پاک چین دوستی کی بنیاد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے بطور وزیرخارجہ رکھی، پاکستان اور چین کی پائیدار اور طویل دوستی کی وجہ ایک دوسرے کی توقیر اور ساتھ دینے کا مزاج ہے، سمندر سے گہری اور ہمالیہ سے بلند پاک چین دوستی کئی دہائیوں سے برقرار ہے۔پاک چین دوستی کے مظہر سی پیک کی ابتدا کرنا پاکستان پیپلزپارٹی کیلئے باعث فخر ہے، پاک چین دوستی اور دونوں ممالک کے رہنے والوں کا تعلق اتنا مضبوط ہے کہ دنیا بھر میں چین اور پاکستان کے دوست ہونے کا تاثر انتہائی گہرا ہے۔
Category: کراچی
-

بلوچستان میں بھی تبدیلی کی ہوا چل پڑی، صوبائی وزیر کا استعفیٰ قبول کر لیا گیا
بلوچستان میں بھی تبدیلی کی ہوا چل پڑی، صوبائی وزیر کا استعفیٰ قبول کر لیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سردار محمد صالح بھوتانی نے بلوچستان کی صوبائی کابینہ سے بحثیت صوبائی وزیر اپنا استعفیٰ دے دیا
گورنر بلوچستان نے سردار صالح بھوتانی کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے، استعفے کی منظوری کے بعد محمد صالح بھوتانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بطور صوبائی وزیر استعفیٰ دینے کا مقصد اس گناہ میں زیادہ شریک نہ ہونا ہے ۔ مزید دوست رابطے میں ہیں اور بھی استعفے آ سکتے ہیں ، جام کمال میں بروقت درست فیصلے کرنے کی قوت نہیں ، عبدالقدوس بزنجو کے دور میں بنائے بجٹ کو جام کمال نے مسترد کیا ، ان کی وجہ سے بلوچستان ترقیاتی منصوبوں سے محروم رہا۔
صالح بھوتانی کا کہنا تھا کہ ہمیں کہا گیا کہ پہلے سال ترقیاتی سکیموں کا آغا زہو گیا ، پھر کہا گیا کہ دوسرے سال ہوگا لیکن دوسرے سال بھی سکیمیں شروع نہ ہو سکیں ہمیں بجٹ میں حصہ نہیں ملا، بلوچستان میں ترقی صرف کرینگے ، ہو جائیگا ، سوچا جا رہا تک ہی ہے لیکن عملی طور پر کچھ نہیں ہورہا۔
-

پی ٹی آئی کے کارنامے،جامع مسجد میں جمعے کی نماز ادا نہ ہو سکی۔
پی ٹی آئی کےکارنامے ،جامع مسجد میں جمعے کی نماز ادا نہ ہو سکی۔
باغی ٹیوی کی رپورٹ کے مطابق گلشنِ اقبال بلاک جی 13 مدینہ کالونی گلی نمبر 6 جمعہ مسجد زلیخا کی باہر گزشتہ چھ ماہ سے مسجد کے سامنے گلی میں پانی جمع ہے جس کی وجہ سے نمازیوں کو مسجد میں داخل ہونے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔علاقہ مکین اور مسجد کمیٹی نے کہیں بار گلی کے گھٹر اپنی مدد آپ کی تحت 25 سے 30 ہزار دے کر صاف کرائیں ہیں۔لیکن مسئلےکا کوئی مستقل حل نہیں نکل سکا ۔معلوم یہ ہوا ہے کہ گلی کی آخر میں ایک نالہ ہے جو کی بند رہتا ہے اس وجہ سے گٹر کا گندہ پانی مسجدِ کی اطراف میں پھیلا رہتا ہے۔عالمگیرخان اس علاقے کے ایم این اے اور ارسلان تاج یہاں کے ایم پی اے ہیں ۔کچھ عرصہ پہلے عالمگیر خان نے اس علاقے کا دورہ کیا تھا اور یقین دھانی کروائی کہ اس مسئلے کو حل کریں گے مگر اب تک انکی طرف سے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی اور نہ وہ دوبارہ واپس پلٹے۔علاقہ مکینوں کی وزیرِ بلدیات ناصر حسین شاہ سے گزارش ہے کی اس مسئلے کو حل کیا جائے اور مسجد کی رونقیں بحال کی جائیں۔
مسجد میں پانچ وقت اذان تو ہوتی ہے مگر نمازی مسجد میں نماز پڑھنے سے قاصر ہیں۔آج جمعے کے دن بھی مسجد میں باجماعت نماز ادا نہیں کی جاسکی۔اللّٰہ کے گھر میں پانچ وقت اذان کی صدا سن کر بھی نمازی مسجد میں باجماعت نماز ادا نہیں کر پارہے۔کیا یہی ریاستِ مدینہ ہے؟؟ -

کورونا سے بچنا ہے تو مرغی کے گوشت سے بھی بچنا ہے
کورونا سے بچنا ہے تو مرغی کے گوشت سے بھی بچنا ہے
پاکستان بھر کے مرغی فارمز کوریزا نامی بیماری پھیل گئی۔ بیماری سے بڑی تعداد میں مرغیوں کی ہلاکت
کراچی میں بھی بیشتر پولٹری فارمز بند ہوگئے۔کوریزا بیماری کورونا سے مماثلت رکھتی ہے۔بیماری میں مرغیوں کو نزلہ زکام اور سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔
بیماری کے باعث بڑے بڑے پولٹری فارمز مرغیاں مرنے پر بند ہوگئے ہیں شہر میں سپلائی کی جانے والی مرغیوں کی بیماری سے پاک ہونے کی کوئی ضمانت نہیں۔
شہری مہنگی بیماری خرید رہے ہیں ۔گوشت مہنگا ہونے کی وجہ پچاس فیصد پولٹری فارمز بند ہونا ہے ۔شہری مہنگے مرغی کے گوشت کے بجائے گائے،بکرا اور مچھلی کا استعمال کریں۔بند پولٹری فارمز کا مشورہ -

سرجانی،سرکاری زمینوں پر چائنا کٹنگ اور نقلی فائلوں پر پلاٹ کی فروخت جاری
سرجانی ٹاؤن سمیت دیگر بیشتر علاقوں میں سرکاری زمینوں پر چائنا کٹنگ کے ساتھ ڈبل فائل تیار کر کے پلاٹوں پر قبضہ کرکے فروخت کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
انٹیلی جینس ادارے کے افسر نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ زیادہ تر بیواؤں ، یتیموںاور اثرورسوخ نہ رکھنے والے افراد کے پلاٹوں پر قبضہ کرکے کم داموں میں فروخت کردیا جاتا ہے،اس کام میں جرائم پیشہ افراد ملوث ہیں۔انھوں نے بتایا کہ سرجانی ٹاؤن سیکٹر 7-A ، 7-B ، سائرہ بی بی گوٹھ ،خدا کی بستی ، نارتھ کراچی اور منگھوپیر سمیت بیشتر علاقوں میں مرتضیٰ عرف سرائیکی اور فرقان نامی شخص اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پلاٹوں کی ڈبل ( جعلی ) فائل تیار کرا کر کم داموں میں فروخت کرنے میں ملوث ہیں۔ان جرائم پیشہ افراد کے گروپ میں خواتین بھی شامل ہیں جو پلاٹوں کی ڈبل فائل بننے کے خالی پلاٹ اور چار دیواری والوں پلاٹوں پر قبضہ کرنے کے بعد وہاں بیٹھ جاتی ہیں،چند ہی دنوں میں کسی معصوم شہری کو گھیر کر نقلی فائل دکھا کر پلاٹ فروخت کر کے دوسرے شکار کے لیے نکل جاتے ہیں، انھوں نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل تک فرقانی نارتھ کراچی میں رہائش پذیر تھا تاہم پولیس کے ہاتھوں پکڑے جانے کے خوف سے وہ کسی نامعلوم مقام پر منتقل ہوگیا۔
لینڈ گریبر فرقان کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ2012 سے 2016 تک ایک سیاسی جماعت کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا انچارج بھی رہ چکا ، فرقان اکثر اپنے کسی ساتھی کے ہمراہ سرجانی ٹاؤن میں125 موٹرسائیکل پر گھومتے ہوئے دیکھا گیا ہے بھتہ خوری سمیت دیگر جرائم میں بھی ملوث رہا ہے ، انھوں نے بتایا کہ مرتضیٰ کا آبائی تعلق بہاولپور سے ہے۔فرقان اور مرتضیٰ اکثر جعلی فائلوں والے پلاٹ فروخت کرنے کے بعد پکڑے جانے کے خوف سے بہاولپور جا کر روپوش ہوجاتے ہیں،کچھ عرصہ وہاں روپوشی کاٹ کر جب ان کے پرانے معاملات ٹھنڈے پڑ جاتے ہیں واپس آکر اپنے وہ کاروبار دوبارہ شروع کر دیتے ہیں ،ان کو علاقہ پولیس کو اپنے ساتھ ملانے کا گر بھی اچھی طرح آتا ہے،انھوں نے بتایا کہ ان کی گرفتاری کے حوالے سے پولیس کی عدم دلچسپی کے بارے میں رپورٹ 15 دن قبل بھیج دی ہے۔ -

فریال تالپور کا پی ایس-70 بدین میں پارٹی امیدوار کی کامیابی پر پیغام
پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور کا پی ایس-70 بدین پر پارٹی امیدوار کی کامیابی پر پیغام
پی ایس-70 پر ضمنی انتخابات میں ضلع بدین کی عوام جیت گئی، جمہوریت سرخرو ہوئی ہے۔
پی پی پی امیدوار کی کامیابی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی قیادت پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔
ضلع بدین کی عوام کو سلام اور پارٹی عہدیداران و کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔دادا محمد ہالیپوتہ کو تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔پیپلز پارٹی ایک عوامی تحریک ہے، جو جوش و جذبے کے ساتھ آگی بڑھتی رہے گی۔ عوام اور پیپلز پارٹی کے دشمنوں کا مقدر ناکامی کے سوا کچھ نہیں.
-

وزیرخوراک سندھ دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل
وزیرخوراک سندھ ہری رام کشوری لال کو دل کا دورہ پڑا ہے، طبی امداد کے لئے انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہری رام کشوری کو دل کا دورہ سندھ سیکریٹریٹ میں اپنے دفتر میں پڑا جس کے باعث وہ بے ہوش ہوگئے، دفتر میں موجود اسٹاف نے فوری طور پر ریسکیو عملے کو اطلاع دی ، جنہوں نے ایمبولینس کےذریعے صوبائی وزیر خوراک کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔ -

وزیراعظم نےامت مسلمہ کی ایک بار پھر کپتانی کی ہے، اسرائیل کے خلاف احتجاج جاری رہیں گے
قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کراچی سے حیدرآباد کے لیے روانہ،
اپوزیشن لیڈر دیگر قائدین کے ہمراہ مٹیاری سے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے حیدرآباد پہنچیں گے جہاں وہ اسرائیل کے خلاف مظاہرے میں شرکت کریں گے،
اس موقع پر حلیم عادل شیخ نے اپنے بیان میں
کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پورے ملک میں آج احتجاج ہورہے ہیں۔ہمارے وزیراعظم، وزیر خارجہ اور امت مسلمہ نے بھرپور آوازاٹھائی،
اسرائیل کو امت مسلمہ کے جواب پر مجبوراً حملے بند کرنا پڑے،وزیراعظم عمران خان نے امت مسلمہ کی ایک بار پھر کپتانی کی ہے، اسرائیل کے خلاف ہمارے احتجاج جاری رہیں گے، 6 کروڑ سندھی بھی اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں،فلسطین کے شہریوں کو ان کے مرضی کے مطابق زندگی بسر کرنے دی جائے، بہترین سفارتکاری پر وزیراعظم، وزیرخارجہ، حکومت پاکستان مبارکباد کی مستحق ہے، آج پورے پاکستان سے آواز جائے گی کہ ہم فلسطین ہیں اور ہم اسرائیل کے خلاف ہیں، اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے سندھ میں ریلیوں کا آغاز ہو گیا ہے،اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ مٹیاری پہنچے تو ان کے ساتھ عبدالرزاق میمن بھی تھے۔انکی قیادت میں مٹیاری میں فلسطین یکجہتی ریلی ریلی میں پی ٹی آئی کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔ریلی کے شرکاء کی فلسطین کے حق میں نعرے بازی، انھوں نے کہا ہم اسرائیلی جارحیت کی بھر پور مذمت کرتے ہیں، وزیراعظم اور وزیرخارجہ نے دنیا بھر کو مضبوط پیغام دیاہے۔اسرائیلی کا غاصبانہ قبضہ مزید زیادہ دیر تک نہیں رہ سکتا۔
-

پی پی پی امیدوار کی کامیابی ضلع بدین کی عوام کی فتح ہے
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پی ایس-70 بدین کے ضمنی انتخابات میں پی پی پی امیدوار کی تاریخی کامیابی پر پیغام . پی پی چیئرمین کہتے ہیں پی پی پی امیدوار کی کامیابی ضلع بدین کی عوام کی فتح ہے ماتلی کی عوام نے دھاندھلی کو ناکام بنایا ہے، سلیکٹڈ اور نام نہاد انقلابی کو بھی مسترد کردیا پی ٹی آئی ایم ایف کو ضمنی انتخابات میں مسلسل شکست مِل رہی ہے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی اور اس کے حواری ضمانتیں ضبط کروا چکے یہ صورتحال سلیکٹڈ حکمرانوں کے لیئے آئینہ ہے، جو سمجھتے ہیں ان کا کام فقط تقریریں کرنا ہے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا خان صاحب! نوشتہ دیوار پڑھو اور گھر جاوَ ماتلی کی عوام نے دادا محمد ہالیپوتہ کے بڑی اکثریت سے جتوا کر اس کے کندھوں پر بھاری ذمیداری ڈال دی ہے پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے حقوق کی لڑائی لڑ رہی ہے، عوام کی خدمت ہماری سیاست کی روح ہے عوامی مسائل کے حل لیئے دن رات کام کر رہے ہیں، ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے عزم و حوصلے کے ساتھ عوام دشمنوں کا مقابلا کرنے پر ضلع بدین کے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو شاباش دیتا ہوں۔
-

کراچی اور حیدرآباد پاکستان کا حصہ نہیں رہے؟وفاقی ملازمتوں کے کوٹے سے خارج
کراچی اور حیدرآباد پاکستان کا حصہ نہیں رہے؟وفاقی ملازمتوں کے کوٹے سے خارج
کراچی کے سمندر کی وجہ سے قائم کراچی پورٹ ٹرسٹ کے بعد پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی ملازمتیں بھی شہری سندھ کیلیے ممنوع، کشمیر فاٹا سمیت پورا ملک حقدار
سندھ حکومت نے کراچی حیدراباد کے کوٹے پر جعلی ڈومیسائل کے ذریعہ بھرتیوں پر نیب تحقیقات دباو ڈال کر رکوا دی،وفاقی اداروں میں بھی جعلی ڈومسائل پر دیہی علاقوں سے بھرتیاں ،وزیراعظم،چیف جسٹس ،آرمی چیف سے نوٹس لینے کی اپیل
کراچی:شہر قائد کی نشستوں کے باعث وفاقی حکومت بنانے والی تحریک انصاف نے کراچی حیدراباد سمیت شہری سندھ پر وفاقی ملازمتوں کے دروازے بند کرکے عملاً یہ اعلان کردیا ہے کہ شہری سندھ پاکستان کاحصہ نہیں ہیں،اسی لیے انکا ملکی اداروں کی نوکریوں پر حق نہیں رہا،شہری حلقوں کا کہنا ہےشہری سندھ سے زیادتیوں پر پی ٹی آئی اور پی پی کی پالیسیاں یکساں نظر آتی ہیں,وفاقی حکومت کی یہ پالیسی پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے ملازمت کے اشتہار میں نظر آئی, حالیہ اشتہار میں منیجر (این وی او سی سی/ایس ایل او ٹی)کی نوکری کےلیےدرخواستیں طلب کی گئی ہیں اور وفاقی حکومت کے اسٹبلشمینٹ ڈویژن کے طے کردہ کوٹے کے تحت پنجاب،سندھ(دیہی)خیبر پختونخوا ،سابق فاٹا،بلوچستان،ازاد کشمیر کے لوگوں کے لیےمختص کی گئی ہے اور کراچی حیدر آباد سمیت شہری سندھ کے لیے ممنوع قرار دی گئی ہے.

اس سے قبل کراچی کے سمندر کے باعث قائم ادارےکراچی پورٹ ٹرسٹ کی ملازمتوں کے لیے بھی کراچی حیدرآباد سکھر سمیت شہری سندھ کو خارج کردیا گیا تھا ،شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے اس رویہ سے واضح ہوتا ہے کہ کراچی حیدر آباد سمیت شہری سندھ پاکستان کاحصہ نہیں رہے ہیں،وفاقی اداروں کے کراچی میں واقع دفاتر اور اسلام اباد سیکرٹریٹ میں بھی صرف دیہی سندھ سے بھرتیاں نظر اتی ہیں،کہا جاتا ہے کہ وفاقی اداروں میں بھی سندھ کی طرح کراچی سمیت شہری سندھ کے جعلی ڈومیسائلوں پر دیہی سندھ سے غیر قانونی بھرتیاں کی گئی ہیں,حیران کن اور افسوس ناک طورپر شہری سندھ کی نمائندگی کی دعوے دار اور وفاقی حکومت میں پی ٹی آئی کی اتحادی متحدہ قومی موومنٹ نے پر اسرار خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اور کراچی حیدرآباد، میر پور خاص کے عوام کے ساتھ زیادتیوںپر پارلیمینٹ میں آواز بلند نہیں کر رہی،واضح رہے کہ سندھ حکومت نے غیر قانونی طور پر جعلی ڈومیسائل پر شہری علاقوں میں بھرتیاں کیں اور جب قومی احتساب بیورو (نیب) نے اس کا نوٹس لے کر تحقیقات شروع کی اور سندھ حکومت سے بھرتیوں کی تفصیلات مانگیں تو پی پی حکومت نے سخت دباؤ ڈال کر نیب کو نوٹس لینے پر مجبور کردیا ،شہری عوام نے وفاقی و سندھ حکومتوں کے رویہ کو متعصبانہ قرار دے کر احتجاج کیا ہے,نیب سے تحقیقات شروع کرنے اور ملازمتوں میں شہری کوٹہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے،عوامی حلقوں نےچیف جسٹس پاکستان آرمی چیف اور وزیر اعظم سے معاملے کا نوٹس لینے اور شہری سندھ کے ساتھ زیادتیاں ختم کرانے کی اپیل کی ہے ۔
