سندھ میں گندم کے شارٹ فال کی اصل زمہ دار صوبائی حکومت ہے، پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان کہتے ہیں سندھ کا محکمہ خوراک اپنی خوراک پوری کرنے میں مصروف عمل ہے، سندھ حکومت نے رواں برس گندم کی خریداری کا ہدف مکمل نہیں کیا.
پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہدف 14 لاکھ میٹرک ٹن جبکہ گندم 8 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدی گئی، پی یی کیلئے شرم کا مقام ہے سندھ میں گندم 57 فیصد خریدی گئی، نالائقوں کا ٹولا اپنا ہدف مکمل کرنے کی اہلیت نہیں رکھتا، شیطانی سوچ رکھنے والے گندم کا بحران پیدا کرکے وفاق کیخلاف سازش کرتے ہیں، زرداری اینڈ کمپنی کے قول و فعل سمجھ سے بالاتر ہیں، روٹی کپڑا مکان کے دعویدار خود عوام کی روٹی کے دشمن بننے ہوئے ہیں، بلاول نے سندھ حکومت کی کابینہ میں نااہلوں کو بھرتی کیا ہوا ہے، محکمہ خوراک کے آڈٹ کا مطالبہ کرتے ہیں.
Category: کراچی
-

شیطانی سوچ رکھنے والے گندم کا بحران پیدا کرکے وفاق کیخلاف سازش کرتے ہیں
-

نجی مال کی غفلت کے باعث نوکری کرنے والا ملازم زندگی بھر کے لیے معذور
شہر قائد میں نجی مال کی غفلت کے نتیجے میں دکان میں نوکری کرنے والا ملازم زندگی بھر کے لیے معذور ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دو روز قبل کراچی میں اچانک گرد کے طوفان اور طوفانی ہوا کا سلسلہ شروع ہوا، جس کے نتیجے میں پورے شہر نے مٹی کی چادر اوڑھ لی تھی، ایسی صورت حال میں حادثات بھی رونما ہوئے، ایسا ہی ایک حادثہ سید اشعر شاہ نامی شہری کے ساتھ پیش آیا، جس کے باعث وہ زندگی بھر کے لئے معذور ہوگیا ہے۔متاثرہ نوجوان نے نجی مال کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے،ایف آئی آر کے متن میں مدعی نے موقف اپنایا کہ وہ مال میں بحیثیت سیلزمین ملازمت کرتا ہے، میں کھانا کھانے کے بعد چہل قدمی کررہا تھا، تیز ہوا کے باعث دروازے کے ساتھ دیوار پر لگایا گیا بڑا سائن بورڈ مجھ پر گرگیا۔مدعی اشعر شاہ نے موقف اختیار کیا کہ میں اس کے نیچے دب کر چیخنے چلانے لگا، موقع پر موجود مجھے لوگوں نے نکالا تو میں چلنے پھرنے سے قاصر تھا، مجھے اٹھا کر ایمبولینس کے ذریعے گلشن کے نجی اسپتال پہنچایا۔
واقعے سے متعلق اشعر کے والدین کا بھی موقف سامنے آگیا ہے، والدین نے بتایا کہ ہم نے ابھی مقدمہ درج نہیں کروایا نہ ہی پولیس نے ہمیں بتایا ہے، ابھی ہم نے اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی ہسپتال میں اپنے بچے کو منتقل کیا ہے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق اشعر کی ریڑھ کی ہڈی ایل ون میں فریکچر ہے، جس کے باعث وہ معذور ہوگیا ہے.والدین کے مطابق عدالت عظمیٰ نے طوفان آنے سے پہلے تمام بل بورڈز اتارنے کے احکامات دیئے تھے تاہم عدالتی حکم پر عمل نہیں کرایا گیا، والدین کا موقف تھا کہ ہم سفید پوش لوگ ہیں اپنے بچے کو ایک روز سے زیادہ مہنگے ہسپتال میں نہیں رکھ سکتے، کچھ دیر میں اشعر کا ایم آر آئی کیا جائے گا، رپورٹ میں پتا چل سکے گا کہ اب اس کا علاج ہو سکتا ہے یا نہیں۔ -

وزیراعظم عمران خان کو کے پی کے میں لیبر کمپلیکس کے افتتاح پر مبارکباد
وزیراعظم عمران خان کو کے پی میں لیبر کمپلیکس کے افتتاح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان
خرم شیر زمان نے اس موقع پر کہا کہ وفاقی حکومت مزدوروں اور محنت کشوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کررہی ہے، ملکی ترقی محنت کشوں کی ترقی سے وابستہ ہے۔پشاور میں 5 ارب سے کمپاؤنڈ جبکہ سندھ میں 1 ارب کی صرف چورنگی بنائی جاتی ہے، رقم کا موازنہ کریں تو سندھ کے اسٹیک ہولڈرز کو شرمندہ ہونا چاہیے، پاکستان میں پانچ دہائیوں کے بعد ڈیم کی تعمیر شروع ہوچکی ہے،مہمند ڈیم کی تعمیر سے عوام کیلئے سستی بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی، ماضی کی حکومتوں نے سرکاری وسائل کا بےدردی سے استعمال کیا ہے۔
کرپٹ حکمران منصبوں کے نام پر ایک اینٹ لگاکے ووٹ لینے پہنچ جاتے تھے،وزیراعظم کے کامیاب منصبوں کے آغاز پر تنقید کرنے والے بلوں میں چھپ چکے ہیں، پاکستان میں پسے ہوئے طبقے کیلئے اقدامات قابل ستائش ہیں۔پاکستانی قوم کو یقین ہے کہ عوامی ٹیکس کا پیسہ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جارہا ہے۔ -

کل کراچی سمیت سندھ بھر میں پریس کلبز کے باہر پرامن احتجاج ہو گا
وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کل سندھ بھر میں اسرائیل کے خلاف مظاہرے کیے جائیں گے،کراچی سمیت سندھ بھر میں پریس کلبز کے باہر پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا،اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ دیگر رہنماؤں کے ہمراہ ریلی کی صورت میں حیدرآباد پہنچے گے، حلیم عادل شیخ حیدرآباد میں مرکزی احتجاج کی قیادت کریں گے،حیدرآباد میں احتجاج کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی گئی. حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف پورے ملک کی طرح سندھ سے بھی فلسطین سے اظہار یکجہتی کرے گی، تمام ریجنل اور ضلعی ہیڈکوارٹرز میں احتجاج منعقد ہونگے، پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا جمعے نماز کے بعد تحریک انصاف کے کارکنان اپنے شہر کی پریس کلب کے باہر جمع ہوں، اور تمام شرکاء کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں، حلیم عادل شیخ کہتے ہیں ہم سب مل کر مظلوموں فلسطینیوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں گے۔اور ہمارے کپتان ہمارے وزیراعظم مسئلہ فلسطین پر مسلمہ امہ کو اکٹھا کررہے ہیں، امت مسلمہ ملکر اسرائیل کی بربریت اور غاصبانہ قبضے کو شکست دیں گے.
-

بلاول بھٹو کا سکھر کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سکھر کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار دلخراش حادثہ میں اپنے پیاروں کو کھونے والے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں.پی پی پی چیئرمین کی حادثے کے زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنانے کی ہدایت اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔ایسے حادثات ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ ٹریفک قوانین کی پابندی پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ کل رات صوبہ سندھ میں قومی شاہراہ پر پنو عاقل کے قریب رات گئے مسافر کوچ الٹ گئی، کوچ میں بیشتر مزدور سوار تھے جن میں سے 13 جاں بحق ہوگئے جبکہ 29 زخمی ہیں۔ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا، تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 11 زخمی سی ایم ایچ پنو عاقل، 2 روہڑی تعلقہ اسپتال اور 16 زخمیوں کو سول اسپتال سکھر منتقل کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ کوچ میں بیشتر مزدور سوار تھے جو ملتان سے کراچی جا رہے تھے۔ -

سندھ،ہر شہری کیلئے ویکسینیشن شروع کرنےکافیصلہ
حکومت سندھ نے کل سے ہرشہری کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔سندھ حکومت کل سےتمام لوگوں کیلئے ویکسی نیشن شروع کرے گی۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق18سال سے اوپرکےشہری کورونا ویکسین کیلئےاہل ہوں گے۔ایکسپوسینٹرمیں قائم ویکسی نیشن سینٹرکو ہفتہ بھر24 گھنٹےکھلا رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدات کورونا وائرس سے متعلق ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح10.2 فیصد ہے۔ کراچی میں 16.82 فیصد کیسز آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں عید الفطر کے بعد کیسز بڑھ رہے ہیں۔ صوبے میں نرمی کرنا مشکل ہوتا ہوا لگ رہا ہے۔کورونا کے سبب سندھ میں 4 ہزار854 اموات ہوئی ہیں اور3 لاکھ 3ہزار323 کیسز رپورٹ ہوئے۔پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 40 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔ -

کرکٹ ہم سب کے لئے اچھی خبر ہے، کراچی کنگز سلمان اقبال
پی ایس ایل ٹیم کراچی کنگز کے مالک اور اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میچز سے متعلق جو لاجسٹک معاملات رہ گئے ہیں ان پر بات چیت ضروری ہے۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات حکومت کی جانب سے ابوظہبی میں پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کرانے کی تحریری اجازت دینے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا کہ پی ایس ایل انتظامیہ کی تین بجےمیٹنگ ہے، جو لاجسٹک معاملات رہ گئے ہیں ان پربات چیت ضروری ہے۔کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا کہ یو اے ای میں گرمی بڑھ گئی ہے ، اجلاس میں موسم کی صورتحال پربھی بات چیت ہوگی، کیونکہ گرمی کی وجہ سے کھلاڑیوں کےمسائل کے خدشےکو سامنےرکھناہوگا ۔کراچی کنگز کے مالک کا کہنا تھا کہ ہم نے پی ایس ایل میچز کراچی میں بھی کرانےکی تجویز دی تھی، میچز یو اے ای منتقل ہونے سے مجموعی طور پر لاگت میں اضافہ ہوگا۔سلمان اقبال کا مزید کہنا تھا کہ لوگ گزشتہ بارہ، چودہ ماہ سےبری خبریں سن رہے ہیں، ہم نے ہمیشہ کہا کہ کرکٹ کو واپس آنا چاہیے، کرکٹ ہمارے ملک اور خطے کیلئے مثبت رجحان کا باعث ہے، گذشتہ سال پاکستان میں کرکٹ ہورہی تھی تو ملک میں مثبت صورتحال تھی، جب کرکٹ ہورہی تھی تو ملک بھر میں ایک اچھا ماحول بناہوا تھا۔ -

سندھ میں بلاول زرداری کی شکل میں کرپٹوکرنسی کا راج ہے،خرم شیر زمان
سندھ میں بلاول زرداری کی شکل میں کرپٹوکرنسی کا راج ہے،خرم شیر زمان
پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ سندھ میں بلاول زرداری کی شکل میں کرپٹوکرنسی کا راج ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ بلاول ہاؤس میں بھینسوں کے باڑے کی موجودگی پر عوام وزیر کے بیان پر یقین کریں یا مشیر کے, بلاول ہاؤس میں شاہی ملازمین کیلئے دودھ کی نہریں بہنے لگیں ہیں اور یہاں بھینسوں اونٹوں بکریوں کی چائے کا بوفے لگا ہوا ہے ویسے پیپلز پارٹی کی بےشرمی کی۔ کوئی بھی معیاد نہیں.پی پی کی سیاست جھوٹ اور عوام کو تکلیف پہنچانے پر ختم ہوتی بلاول ہاؤس کے ارد گرد مکین باڑے کے تعفن سے پریشان ہیں یہ عوام کو کسی بیماری میں مبتلا کرکے دم لیں گے اس وقت سندھ میں بلاول زرداری کی شکل میں کرپٹوکرنسی کا راج ہے اللہ تعالیٰ عوام کی حفاظت فرمائے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے بھی بلاول ہاؤس میں موجود بھیسوں کے بارے کی نشان دہی کرتے ھوئے کہا تھا کہ تھر کے بچے بھوک سے مر رہے ہیں اور یہاں بلاول ہاؤس میں بھینسیں پیڑیں کھا رہی ہیں۔ -

حالات کیوجہ سے فلسطین کیساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے مارچ میں نہیں جاسکا یاسر حسین
غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، جہاں اب فلمی ستاروں نے بھی آواز سے آواز ملالی۔
باغی ٹی وی : گزشتہ روز پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اسٹارز فلسطین کے حق میں اور اس کی آزادی کے لیے آواز بلند کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے تھے-
ماہرہ خان، شہریار منور، انوشے اشرف، عائشہ عمر سمیت متعدد اسٹارز نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا ان کے ساتھ ساتھ دیگر اسٹارز بھی ان کے ہمراہ موجود تھے جو مظلوم فلسطینوں کے حق میں اسرائیلی مظالم کے خلاف پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔
تاہم اداکاریاسر فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے مظاہرےمیں نہیں جا سکے جس کی انہوں نے وجہ بتائی-
یاسر حسین نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں اداکار کے ہاتھ پر سرجری کی وجہ سے پٹّی بندھی ہوئی ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یاسر حسین نے اپنے ہاتھ کی پٹّی پر فلسطین کا پرچم بنایا ہوا ہے جس کے ذریعے وہ فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کررہے ہیں۔یاسر حسین نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ آج فلسطین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے نکالے جانے والی مارچ میں جانے کا بہت دل تھا لیکن حالات کی وجہ سے نہیں جاسکا۔
اداکار نے لکھا کہ اللّہ تعالیٰ ہمارے فلسطینی بہن بھائیوں پر رحم کرے، آمین۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’فلسطین کو آزاد کرو۔‘
خیال رہے کہ حال ہی میں یاسر حسین نے اپنے ہاتھ کی سرجری کروائی ہے جس کی اطلاع اُنہوں نے اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی تھی۔
-

حلیم عادل شیخ کی استثنی کی درخواست منظور
کراچی جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی و دیگرکے خلاف کار سرکار میں مداخلت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سمیر شیخ سمیت تین ملزمان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی گئی۔ عدالت نے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کردی۔
ملیر کورٹ میں تجاوزات آپریشن کے خلاف ایم نائن موٹروے بلاک کرنے اور کارسرکارمیں مداخلت کے مقدمے میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اور دیگر ملزمان پیش ،جبکہ کیس کے شریک ملزم پی ٹی آئی رہنما سمیر شیخ سمیت تین ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ملزمان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی گئی۔ عدالت نے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18 جون تک ملتوی کردی۔سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ میں جنگل کا قانون ہے، دس دس شہریوں کے قتل میں ملوث ڈاکوؤں کو کوئی گرفتار کرنے والا نہیں ہے۔ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کو سیاسی دہشتگرد بنا دیا گیا ہے، ہم عدالتوں اور انصاف پر یقین رکھتے ہیں، سندھ میں درجنوں لوگ ڈاکووں نے قتل کردیئے، آئی جی سندھ چھپ کر کہیں بیٹھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں لوگ بھوکے مررہے ہیں، بلاول ہاوس کی بھینسیں پیڑے کھارہی ہیں، بلاول صاحب کرپشن پر بات کرتے ہیں تو ہنسی آتی ہے، بلاول صاحب آپ کی اپنی حکومت ناک تک کرپشن میں ڈوبی ہوئی