پی ایچ ڈی ہولڈرز سرکاری افسران کے لیے بڑی خوشخبری، سندھ ہائیکورٹ نے اب ہر پی ایچ ڈی ہولڈر کو ماہانہ 25 ہزار روپے پی ایچ ڈی الاؤنس دینے کا حکم دیدیا۔جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس عدنان الکریم میمن نے ڈاکٹر لیاقت علی ابڑو کی درخواست پر بڑا فیصلہ سنا دیا۔ تحریری فیصلے کے مطابق عدالت نے پی ایچ ڈی ہولڈر سرکاری افسران کو 25 ہزار روپے پی ایچ ڈی الاؤنس دینے کا حکم دیتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ کو 15 دن میں سمری وزیراعلی سندھ کو ارسال کرنے کی ہدایت کردی۔
عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ تمام سرکاری پی ایچ ڈی افسران کو ماہانہ 25 ہزار روپے دیئے جائیں۔ کسی بھی محکمے کے پی ایچ ڈی ہولڈر کے ساتھ امتیازی سلوک نہ کیا جائے۔ تمام محکموں کے پی ایچ ڈی افسران کو یکساں الاؤنس دیا جائے۔ڈاکٹر لیاقت علی ابڑو نے دائر درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ کسی پی ایچ ڈی ہولڈر کو 25 تو کسی کو 10 ہزار دیئے جارہے ہیں۔ عدالت نے استفسار کیا تھا کہ ایسا امتیازی سلوک کیوں کیا جا رہا ہے؟ جس پر سندھ حکومت نے جواب میں کہا تھا کہ صرف یونیورسٹیز میں پی ایچ ڈی ہولڈر کو 25 ہزار روپے الاؤنس دے رہے ہیں۔ دیگر سرکاری پی ایچ ڈی ہولڈرز کو 10 ہزار روپے ماہانہ دیا جارہا ہے۔
Category: کراچی
-

ہر پی ایچ ڈی ہولڈر سرکاری افسر کو ماہانہ 25 ہزار روپے الاؤنس دینے کا حکم
-

غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ اجرا، نادرا کے 10 اہلکار زیرحراست
نادرا کراچی کے 4 افسران کو غیرقانونی طورپر قومی شناختی کارڈز کے اجرا کے معاملے پر حراست میں لے لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نادرا کراچی میں مختلف عہدوں پر تعینات 4 افسران کو غیرملکیوں کو قومی شناختی کارڈز جاری کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے، مذکورہ افسران کے موبائل فونز گذشتہ کئی روز سے بند جارہے تھے، کراچی، سرگودھا اور راولپنڈی میں مجموعی طور پر نادرا کے 10 افسران و ملازمین کو حراست میں لیا گیا ہے۔ترجمان نادرا کے مطابق عوامی شکایات پر نادرا اور تحقیقاتی اداروں کا غیر ملکیوں کو اور غیر قانونی کارڈز کے اجرا میں ملوث عناصر کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے، اس سلسلے میں سرگودھا، راولپنڈی، کراچی میں چھاپوں کے دوران غیر قانونی اور غیر ملکی کارڈ پراسیس کرنے والے نادرا ملازمین کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ -

کراچی میں25 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار
پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی 25 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم محمد نعمان عرف ڈاڈاکو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ 4 مارچ کو ملزم اپنے ساتھی کے ہمراہ سیکٹر ساڑھے گیارہ کے علاقے میں گھر کے باہر تین لڑکوں سے موبائل فون اور نقدی چھیننے کی واردات کی۔ جس کی سی سی ٹی وی فویٹج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ ملزم کے ساتھی نعیم عرف چریا کے پاس 30بور پسٹل بھی تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو باآسانی پہچانا جا سکتا ہے۔ ملزم کی گر فتاری سی سی ٹی وی فو ٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔ دوران تفتیش ملزم محمد نعمان عرف ڈاڈا نے اعتراف کیا کہ وہ اپریل 2021 کے دوران اپنے ساتھی نعیم عرف چریا کے ساتھ مل کر گن پوائنٹ پر مختلف علاقوں (رئیس امروئی، ڈسکو موڑ، اسلام چوک، نشان حیدر چوک اور گردونواح) میں چھینا جھپٹی،خواتین سے پرس اور راہ گیروں سے موبائل فو ن چھیننے کی مختلف واردتوں میں ملوث رہا ہے۔ گرفتار ملزم کوقانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتار ی کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر9001111-0347 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ -

کراچی :پالتو شیر نے 10 سالہ بچے پر حملہ کردیا ،مقدمہ درج
کراچی کے علاقے گلبرگ میں پالتو شیرنے بچے پر حملہ کر دیا جس کا مقدمہ تھانہ گلبرگ میں درج کر لیا گیا۔
باغی ٹی وی : گلبرگ کے بلاک 11 میں واقع گھر کے باہر شیر نے 10 سالہ بچے پر حملہ کر دیا جس کی کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آنے کے بعد واقعے کا مقدمہ تھانہ گلبرگ میں سرکاری کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔
کراچی گلبرگ میں پالتو شیر کا بچے پر حملہ pic.twitter.com/MNBVdVbRyo
— Ayesha (@Ayesha701900053) May 21, 2021
سوشل میڈیا پر 14 مئی کو رات 11 بج کر 53 منٹ پر پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک گھر کے باہر شیر کے ارد گرد کئی افراد کو دیکھا جاسکتا ہے، اسی دوران ایک بچہ شیر کے گرد گھومتا نظر آتا ہے، اچانک شیر جمپ لگا کر بچے کو پکڑ لیتا ہے، شیر کے حملے میں بچہ مبینہ طور پر زخمی ہوا۔دوسری جانب پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس لے لیا اور جائے وقوع سے سعد اور روشن نامی افراد کو گرفتار کر لیاپولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفصیلات حاصل کررہے ہیں، ابھی تک کسی بھی زخمی کی انٹری پولیس کو موصول نہیں ہوئی اور صرف یہی پتا چلا ہے کہ یہ پالتو شیر عمر نام کے شہری کا ہے تاہم پولیس تاحال شیر کو قبضے میں نہیں لے سکی ہے۔
-

کراچی : وزیراعظم آج نیوکلئیر پلانٹ K-2 کا افتتاح کریں گے
پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے چئیر مین اور وزیر اعظم عمران خان آج کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹK-2 کا افتتاح کریں گے۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے زیر انتظام 6 نیوکلیئر پاور پلانٹ کام کر رہے ہیں، پاکستان میں ایٹمی ذرائع سے بجلی کی پیداوار تقریباً 1400 میگاواٹ تک ہے۔
K-2 نیوکلیئر پاور پلانٹ جدید ترین نوعیت کا جنریشن تھری کا نیو کلیئر پاور پلانٹ ہے جو کہ حفاظت اور سیفٹی کے جدید ترین انتظامات سے آراستہ ہے۔
-

کراچی میں میاں بیوی کے قتل میں ملوث ملزمان کی سی سی ٹی وی ویڈیو سے شناخت.
کراچی میں میاں بیوی کے قتل میں ملوث ملزمان کی سی سی ٹی وی ویڈیو سے شناخت.
کراچی کے علاقےگلستان جوہر میں میاں بیوی کے قتل میں ملوث ملزمان کی سی سی ٹی وی ویڈیو سے شناخت کرلی گئی ۔
گلستان جوہر بلاک 18 میں گزشتہ روز ہونے والے دہرے قتل کا مقدمہ شارع فیصل تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ مقتول کے بھائی مدعی کے مطابق عزیز جلبانی اس کے بھائی اور بھابی کے فلیٹ صبح سویرے دو ساتھیوں کے ساتھ پہنچااور فائرنگ کر کے دونوں کو قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مارچ میں مقابلے میں ہلاک ملزم کا بیٹا قتل کے مقدمے میں نامزد ہے جو کہ ساتھیوں کے ساتھ فرار ہے اور شک ہے کہ مخبری کے شبہے میں جوڑے کا قتل کیا گیا۔
خیال رہےکہ گزشتہ روز صبح ساڑھے 8 بجے گلستان جوہر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا ، فائرنگ سے جعفر اور اس کی اہلیہ فوزیہ ہلاک ہوگئے تھے۔ پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کو شناخت کر لیا گیا ہے جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
-

پی ایس 70 ضمنی الیکشن،123 میں سے115 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ آگیا
پی ایس 70 ضمنی الیکشن:123 میں سے115 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ آگیا
سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 70 ماتلی میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ مکمل ہونے کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے، مختلف پولنگ اسٹیشنز کے نتائج بھی آنے لگے ہیں۔
پی ایس 70ماتلی ضمنی انتخاب کے 123 میں سے 115 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ آگیا ہے جس کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار محمد ہالیپوٹو 41 ہزار 82 وٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ جےیوآئی کےامیدوار گل حسن5 ہزار 321 ووٹ لے کردوسرے نمبرپر ہیں۔42 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں عوام ووٹ کے لیے باہر نہیں نکلے، ووٹنگ شرح کافی کم رہی ، کہیں کہیں ووٹرز نے ماسک کا اہتمام بھی نہیں کیا۔
یہ نشست پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی بشیر احمد ہالیپوٹو کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی ، ان کے بھانجے محمد ہالیپوٹو پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں ۔ان کا جے یو آئی کے گل حسن سے سخت مقابلہ متوقع ہے۔
-

جمعہ کو ملک بھر میں جعفر یہ الائنس پاکستان کی جانب سے یوم سیاہ منایا جائے گا، جعفریہ الائنس پاکستان
جعفر یہ الائنس پاکستان کی جانب سے نشتر پارک کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے صدر جعفر یہ الائنس علامہ رضی جعفر نقوی کا کہنا تھا جمعہ کو ملک بھر میں جعفر یہ الائنس پاکستان کی جانب سے یوم سیاہ منایا جائے گا ملک بھر کی تمام مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے منعقد کئے جائیں گے اُن کا مذید کہنا تھافلسطین کے مسئلہ پر پوری پاکستانی قوم متحد ہے مسئلہ فلسطین کی حمایت پاکستانی قومی پالیسی کا حصہ ہے اسرائیل کے مقابلہ میں فلسطینی مزاحمت کی حمایت کرتے ہیں اکتالیس ملکی فوجی اتحاد فلسطین کے لئے اقدام کیوں نہیں کرتا اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف عملی اقدامات کا وقت آچکا ہے اکتالیس ملکی فوجی اتحاد اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف اقدام کرے اسرائیل فلسطینیوں کی منظم نسل کشی کر رہا ہے فلسطینی قوم پورے عالم اسلام کی جنگ لڑ رہے ہیںفلسطین پورا فلسطینیوں کا ہے ہم فلسطین کے ایک انچ سے بھی دستبردار نہیں ہوں گے فلسطین کے منصفانہ حل کے لئے فلسطینیوں کی وطن واپسی کی حمایت کرتے ہیں آج دنیا میں طاقت کا توازن بدل چکا ہے اور فلسطینیوں کی مزاحمت کے سامنے اسرائیل گھٹنے ٹیک رہا ہے فلسطین کا حل فلسطینیوں کی وطن واپسی اور آباد کاروں کی فلسطین سے بے دخلی سے ہی ممکن ہے پر یس کانفر نس سے خطاب کر تے ہوئے دیگر رہنماوں کا کہنا تھاکہ فلسطینی عوام حق اور باطل کی جنگ لڑ رہے ہیںفتح فلسطینیوں کا مقدر ہے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی دہشت گردی کو امریکہ کی سرپرستی ہے لیکن وہ وقت بہت جلد آئیگاجب فلسطینی قوم اسرائیل کو دنیا کے نقشہ سے مٹا دیں گے دنیا کے مسلمان اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف سراپا احتجاج ہیںفلسطین سے متعلق ہمارا موقف وہی ہے جو قائد اعظم کا تھا۔
-

فلسطین کا مسئلہ امت مسلمہ کا مسئلہ ہے، اسرائیل کیخلاف بھر پور احتجاج کریں گے،
پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی بلال غفار کا فلسطین سے اظہارِ یکجتی کے حوالے سے ویڈیو پیغام
فلسطین میں اسرائیلی فوج کی جانب سے ظلم ڈھایا جارہا ہے، اسی سلسلے میں کل تحریک انصاف کے تمام انصافین کراچی پریس کلب پر جمع ہورہے ہیں،
ہم دنیا کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم فلسطین بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں، اسرائیل کیخلاف بھر پور احتجاج کریں گے، کراچی کے شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ احتجاج کا حصہ بنیں۔فلسطین کا مسئلہ امت مسلمہ کا مسئلہ ہے، ہمیں امید ہے کہ کراچی کے عوام کل فلسطین کی خاطر گھروں سے نکلیں گے۔ -

سندھ حکومت نے این سی اوسی کے فیصلوں کی مخالفت کردی
سندھ حکومت نے این سی اوسی کے فیصلوں کی مخالفت کردی اور کہا صوبوں کی مخالفت کےباوجود لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ کورونا ٹاسک فورس اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی این سی اوسی کےگزشتہ ہونیوالے فیصلوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا این سی او سی نے صوبوں کی مخالفت کےباوجودلاک ڈاؤن میں نرمی کااعلان کیا۔ٹاسک فورس کا کہنا تھا کہ سندھ میں 4دن کےاندرکوروناکیسزمیں3گنااضافہ ہواہے، ایسی صورتحال میں لاک ڈاؤن میں نرمی ممکن نہیں، باقی صوبوں نےبھی لاک ڈاؤن میں نرمی کی حمایت نہیں کی تھی۔چیف سیکریٹری سندھ نے بتایا کہ صوبوں کےنمائندوں نےکہا جلدی نرمی نہ کریں، حمایت نہیں کی پھربھی اسد عمر نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے فیصلے کئے۔
یاد رہے گذشتہ روز وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے این سی او سی اجلاس میں وڈیولنک پر اپنے بیان میں کہا عید کے بعد لوگوں کی واپسی کے سفر سے کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، پچھلےسال عیدکےبعدکوروناکیسزمیں 3گنا اضافہ دیکھنے میں آیا۔وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ ریل گاڑیوں میں70فیصد مسافروں کی اجازت کے فیصلے پر غور کی تجویز دی ، 7سے 10دن کے لیے ریلوے آپریشن کم رکھنے کی بھی تجویزپیش کی۔ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے مزید کہا کہ ایئرپورٹ پر 25 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، محکمہ صحت سندھ پتہ لگائے گی کہ وائرس کا ویرینٹ کیا ہے، بین الاقوامی سفر ،مسافر وائرس کے پھیلاؤ کا زیادہ سبب بن رہےہیں۔