Baaghi TV

Category: کراچی

  • عمران خان اور ان کے حواری لوٹ مار کےبعد ملک کو تباہ کرکے لندن بھاگ جائیں گے، بلاول بھٹو

    عمران خان اور ان کے حواری لوٹ مار کےبعد ملک کو تباہ کرکے لندن بھاگ جائیں گے، بلاول بھٹو

    عمران خان اور ان کے حواری لوٹ مار کےبعد ملک کو تباہ کرکے لندن بھاگ جائیں گے، بلاول بھٹو

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ملک کو خیراتی ادارے کی طرز پر چلانے کا تجربہ بری طرح ناکام ہوچکاہے۔قیام پاکستان سے لے کر اب تک ملک میں مجموعی طور پر اتنی تباہی نہ ہوئی کہ جتنی تباہی ایک اکیلے عمران خان پھیلاچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کے حواری پرویز مشرف کی طرح لوٹ مار کے بعد ملک کو تباہ کرکے لندن بھاگ جائیں گے۔خدشہ ہے کہ اگر عمران خان کا اقتدار اپنی مدت پوری کرگیا تو ملک دیوالیہ نہ ہوجائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ملک کو اتنا بدحال کرچکے ہیں کہ آئندہ آنے والی حکومتیں دہائیوں تک ان زخموں کا ہرجانہ بھرتی رہیں گی۔آئندہ کئی نسلوں نے عمران خان کی تبدیلی کی خوف ناک قیمت ادا کرنا ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ملک کی معاشی تباہی کے ذمہ دار عمران خان کاسب سے بڑا جرم ملک کے نوجوانوں کی امیدوں کا قتل ہے۔ عمران خان کو معاشی بحران ورثے میں نہیں ملا بلکہ سلیکٹڈوزیراعظم نے ملک میں معاشی بحران پیدا کیا ہے۔ایک ایسا حکمران کیسے ملک چلاسکتاہےکہ جسکی باتوں کو کوئی سنجیدہ لینے تک کو تیار نہیں۔ کرونا وائرس کی وبا تو بعد میں آئی ہے، عمران خان اس سے پہلے ہی ملکی معیشت کا جنازہ نکال چکے تھے۔پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے اپنے انتخابی حلقوں میں مہنگائی کےمارے عوام سے منہ چھپاتے پھررہے ہیں۔عمران خان کے دور حکومت میں پاکستان بدترین سیاسی، انتظامی اور مالی بحران کا شکار ہوگیا ہے۔

  • سندھ میں کیسز بڑھ رہے ہیں،حکومت سندھ کا پابندیوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ

    سندھ میں کیسز بڑھ رہے ہیں،حکومت سندھ کا پابندیوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں کیسز بڑھ رہے ہیں، صوبے میں نرمی کرنا مشکل ہوتا ہوا لگ رہا ہے۔
    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدات کورونا وائرس کے صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزراء، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، کور فائیو، رینجرز اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کل 20421 ریکارڈ کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں 9000 صرف کراچی کے تھے، ان میں سے 2 ہزار 76 کیسز مثبت آئے جو 10 اعشاریہ 2 فیصد ہے، صرف کراچی میں 16 اعشاریہ 82 فیصد کیسز مثبت آئے۔
    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عید الفطر 13 مئی کو ہوئی اس دن صوبے میں 1232 کیسز تھے، عید کے بعد 19 مئی کو 2076 کیسز آئے جو 10.2 فیصد ہیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سندھ میں کیسز بڑھ رہے ہیں، ہمیں صوبے میں نرمی کرنا مشکل ہوتا ہوا لگ رہا ہے۔
    ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ٹاسک فورس کے ممبران اور ماہرین نے وزیراعلیٰ سندھ کو موجودہ بندش کو جاری رکھنے کا مشورہ دیا، اور کہا کہ ہوسکے تو مزید سخت فیصلے کریں۔ اجلاس میں ٹاسک فورس نے حالیہ بندشوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ ہفتے کو ٹاسک فورس کا دوبارہ اجلاس ہوگا، جس میں صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، اگر کیسز کی شرح کم ہوئی تو نرمی اور اگر بڑھ گئے تو مزید سختی کریں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ٹاسک فورس کے ممبران کو ہدایت کی کہ صورتحال کا جائزہ لیکر مزید اقدامات کے لئے اپنی تجاویز دیں۔ جب کہ ڈبلیو ایچ او کے نمائندے بھی ہفتے کے اجلاس میں اپنی سفارشات دیں گے۔

  • کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہو گئیں

    کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہو گئیں

    کراچی : محکمہ موسمیات کے جانب سے جاری بیان کے مطابق آج سمندری ہوائیں بحال ہو گئی ہیں-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں طوفانی گرد آلود گرم اور تیز ہوائیں چلنے کے بعد آج سمندری ہوائیں بحال ہو گئی ہیں شہرِ قائد میں 21 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کہ شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

    شہر قائد میں سمندری ہوائیں کل دوپہر سے بحال ہوجائیں گی محکمہ موسمیات

  • حب ڈیم سے ملحقہ نہروں میں نہاتے ہوئے 4 نوجوان ڈوب کر ہلاک

    حب ڈیم سے ملحقہ نہروں میں نہاتے ہوئے 4 نوجوان ڈوب کر ہلاک

    حب ڈیم سے ملحقہ نہروں میں نہانے کے دوران ڈوب کر جاں بحق ہونے کے 2 واقعات میں 4 نوجوان زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ایک خاتون کو بے ہوشی کی حالت میں نکال لیا گیا۔حب ڈیم ریسٹ ہاؤس کے قریب نہر میں نہاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب گئے جس کی اطلاع پر ایدھی کے غوطہ خوروں نے موقع پر پہنچ کر سخت جدوجہد کے بعد دونوں نوجوانوں کی لاشوں کو نکال کر ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا جہاں ان کی شناخت 20 سالہ علی محمد اور 21 سالہ حسین شاہ کے نام سے کی گئی متوفیان گلستان جوہر کے رہائشی بتائے جاتے ہیں اور جو شہر میں جاری گرمی کی شدت کے باعث نہر میں نہانے کے دوران ڈوب گئے۔
    ڈی ایس پی منگھوپیر عرفان احمد سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے بتایا کہ نوجوانوں کے ڈوبنے کا واقعہ حب ساکران کے علاقے میں پیش آیاہے، منگھوپیر تھانے کی حدود ہمدرد یونیورسٹی کے قریب نہر میں نہاتے ہوئے ماں اور 2 بیٹے ڈوب گئے جس کی اطلاع پر ایدھی کے غوطہ خوروں نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو بے ہوشی کی حالت میں نکال کر طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا، ڈوب کر جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوانوں کی لاشیں تلاش کر کے عباسی شہید اسپتال پہنچائیں۔
    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفیان کی شناخت 18 سالہ احمد اور 17 سالہ عبید کے نام سے کی گئی جبکہ ڈوب کر بے ہوش ہونے والی خاتون متوفیان کی والدہ ہے جس کی شناخت 45 سالہ سکینہ کے نام سے ہوئی ہے جسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان بلدیہ ٹاؤن 7 نمبر کا رہائشی ہے ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد متوفیان کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں جبکہ واقعے کے بعد متوفیان کی رہائش گاہوں پر رشتے داروں اور اہل محلہ کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور افسوسناک واقعے پر اپنے غم و افسوس کا اظہار کیا اس موقع پر کئی رقت انگیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے جس میں خواتین شدت غم سے نڈھال ہوگئیں۔

  • بھارت میں 20 سال تک قتل کے الزام میں گرفتار پاکستانی سائنسدان ڈاکٹرخلیل چشتی وفات پا گئے

    بھارت میں 20 سال تک قتل کے الزام میں گرفتار پاکستانی سائنسدان ڈاکٹرخلیل چشتی وفات پا گئے

    بھارت میں 20 سال تک قتل کے الزام میں گرفتار پاکستانی سائنسدان ڈاکٹرخلیل چشتی وفات پا گئے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معروف پاکستانی مائیکروبائیولوجسٹ ڈاکٹرخلیل چشتی کراچی میں انتقال کرگئے،بیٹے نے تصدیق کردی

    ڈاکٹرخلیل چشتی 80 سال کی عمرمیں بھارت سے رہا ہوکروطن واپس آئے تھے .ڈاکٹرچشتی بھارت میں 20 سال تک قتل کے الزام میں پھنسے رہے ڈاکٹرخلیل چشتی دسمبر2012 میں بھارت سے رہا ہوکرآئے ڈاکٹرچشتی کو12دسمبر2012 میں بھارتی سپریم کورٹ نے بری کیا تھا ڈاکٹرچشتی کو 1982میں بھارتی شہراجمیرمیں ایک شخص کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ڈاکٹرخلیل چشتی کی عمر89 برس تھی،وہ کافی عرصے سے علیل تھے

    ڈاکٹر خلیل چشتی جب بھارت سے رہا ہو کر پاکستان پہنچے تھے تو اس وقت کے وفاقی وزیرِ داخلہ رحمان ملک، وفاقی وزیر بابر غوری اور دیگر حکام نے اسلام آباد کے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈاکٹر خلیل چشتی کا استقبال کیا تھا جبکہ وزیرِ مملکت برائے خارجہ امور عماد ملک ان کو دہلی سے لینے گئے تھے ،ایئر پورٹ پر پیپلز پارٹی کے کارکن بھی وہاں موجود تھے اور انہوں نے ڈاکٹر خلیل چشتی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور بعد میں ان کی وطن واپسی پر صدر آصف علی زرداری کے حق میں نعرے لگائے۔

  • سکھر قومی شاہراہ پر حادثہ، 13 افراد جاں بحق

    سکھر قومی شاہراہ پر حادثہ، 13 افراد جاں بحق

    سکھر کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی، حادثے میں 13 افراد جاں بحق ہو گئے۔حادثے کا شکار کوچ ملتان سے کراچی جا رہی تھی۔ حادثے کے وقت زیادہ تر مسافر سو رہے تھے۔قومی شاہراہ پر پیش آنے والے حادثے میں 32 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
    لاشوں اور زخمی ہونے والوں کو سول اسپتال سکھر اور تعلقہ اسپتال پنوعاقل منتقل کردیا گیا۔سکھر اور روہڑی کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ کوچ میں پھنسے تمام مسافروں کو نکال لیا گیا۔ڈسٹرکٹ اور موٹر وے پولیس سمیت مقامی افراد کی جانب سے ریسکیو آپریشن کر کے الٹنے والی مسافر کوچ کو کرین کی مدد سے اٹھایا گیا۔

  • جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کرونا وائرس سے متاثر مسافروں کی تعداد میں اضافہ

    جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کرونا وائرس سے متاثر مسافروں کی تعداد میں اضافہ

    صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مزید 5 مسافروں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوگئی، ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے کرونا مریضوں کی تعداد 30 ہوچکی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
    غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچنے والے 5 مسافروں کے کرونا ٹیسٹ مثبت نکلے، 100 سے زائد مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کیے گئے تھے جن میں سے 5 مسافر کرونا وائرس سے متاثر نکلے۔ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ مسافروں کو قرنطینہ میں منتقل کیا جائے گا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مجموعی طور پر 30 مسافروں کے کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

  • مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں پر مظالم پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہیں ،زبیر رشید

    مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں پر مظالم پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہیں ،زبیر رشید

    ایسوی ایشن آف رئیل اسٹیٹ کے چیئرمین زبیر رشید و اراکین نے مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں پر مظالم کی پرزور الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ دنیا بھر میں بسنے والے مسلمان ان مظالم پر افسردہ ہیں عالمی دنیا اس بربریت کا نوٹس لے اور فلسطینی مسلمانون پر مظالم بند کروائے جائیں ۔
    اس سلسلے میں عظیم الشان مظاہرہ جمعہ21مئی کو سہہ پہر 3بجے مسجد فاروق اعظم نارتھ ناظم آباد میں ہوگا اہل ایمان سے شرکت کی استدعا ہے اور مسلمانوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ بھرپور طریقے سے شرکت کر کے ان مظالم پر احتجاج کریں.

  • وزیراعظم پاکستان کے حکم پر میانوالی میں ہزاروں گھر گرانے کا حکم نامہ جاری۔

    وزیراعظم پاکستان کے حکم پر میانوالی میں ہزاروں گھر گرانے کا حکم نامہ جاری۔

    وزیراعظم پاکستان کے حکم پر میانوالی میں ہزاروں گھر گرانے کا حکم نامہ جاری۔

    وزیراعظم پاکستان کے حکم پر میانوالی میں ہزاروں گھر گرانے کا حکم نامہ جاری غریبوں کو پچاس لاکھ گھر دینے کا وعدہ پورا تو نہ ہوا مگر غریبوں سے گھر چھینے کا عمل شروع ہوگیا۔

    باغی ٹی کراچی کے نمائندے کو میانوالی کے رہائشی علی احمد نے بتایا کہ 40 کنال سے شروع ہونے والی بات 4 ہزار کنال تک جا پہنچی لیکن پھر بھی غریبوں کا جینا حرام ۔وزیراعظم کی نمل یونیورسٹی کے آس پاس آبادیوں کو گرانے کا حکم 100سالوں سے رہائش پذیر فقیر برادری کے گھر گرانے کی تیاریاں مکمل ۔
    نمل یونیورسٹی میانوالی کے آس پاس آبادیوں کو مسمار کرنے کا حکم خون پسینے کی کمائی اور عمر بھر کی جمع پونجی لٹا کر انسان آپنا گھر بناتا ہے لیکن اب لوگوں کے کروڑوں روپے مالیت کے گھر گرا کر لوگوں کو گھروں سے محروم کیا جارہا ہے 100 سالوں سے ایک ہی جگہ پر قابض افراد کو محکمہ اوقاف کی جگہ ظاہر کرکے غریبوں کے گھر گرائے جارہے ہیں اور بے دخل کیا جارہا ہے میانوالی کے نواحی علاقے رکھی نمل یونیورسٹی کے آس پاس بابا حافظ جی دربار کے ساتھ 100 سالوں سے رہائش پزیر فقیر برادری کو میانوالی کی مقامی ضلعی انتظامیہ نے گھر خالی کرنے کے نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔

    نئے پاکستان میں وزیراعظم کے آپنے حلقے میں عوام سے چھت بھی چھینی جارہی ہے اور تجاوزات کی آڑ میں لوگوں کے گھر مسمار کیئے جارہے ہیں عوامی حلقوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ تجاوزات کا بہانہ بنا کر نمل یونیورسٹی کے نام زمین انتقال کرنے کا پروگرام بنایا جارہا ہے جسکی وجہ سے کئی نسلوں سے آباد درجنوں گھروں پر مشتمل آبادی کو مسمار کیا جائے گا ۔
    نمل یونیورسٹی کے نام پر پہلے بھی ہزاروں کنال اراضی موجود ہے اور پاکستان میں آگر نیب نامی ادارہ واقعی آزاد ہے تو نمل یونیورسٹی کے نام ہونے والی ہزاروں کنال زمین کا ریکارڈ دیکھا جائے یہ کیس پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا میگا سکینڈل ثابت ہوگا اب نمل یونیورسٹی کے آس پاس رہائش پذیر لوگوں پر زمین تنگ کی جارہی ہے اور تجاوزات کا بہانہ بنا کر لوگوں کے گھروں کو گرایا جارہا ہے
    آنے والے دنوں میں رکھی اور نمل کے لوگوں کو بھی تنگ کیا جائے گا اور یوں تعلیم کے نام پر قائم اس ادارے کی آڑ میں لوگوں کو زبردستی نکال دیا جائے گا بہت سے لوگوں کو یاد ہوگا کہ وزیراعظم نے اقتدار میں آنے سے پہلے سیلو برادری کو دھمکیاں دی تھیں اور کہا تھا کہ جب پی ٹی آئی کی حکومت آئے گی تو میں سیکشن 4 کے تحت زمین پر قبضہ کرلوں گا اور اب وہاں پر سٹیڈیم کی تعمیر جارہی ہے۔

  • معروف اور جید علمائے کرام نے 23 مئی کو شاہراہ فیصل پر جماعت اسلامی کے تحت ہونے والے ’’فلسطین مارچ‘‘ کی مکمل حمایت کا اعلان

    معروف اور جید علمائے کرام نے 23 مئی کو شاہراہ فیصل پر جماعت اسلامی کے تحت ہونے والے ’’فلسطین مارچ‘‘ کی مکمل حمایت کا اعلان

    معروف اور جید علمائے کرام نے 23مئی کو شاہراہ فیصل پر جماعت اسلامی کے تحت ہونے والے ’’فلسطین مارچ‘‘ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ مارچ میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہوں تفصیلات کے مطابق امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے مہتمم دارالعلوم نعیمیہ مفتی منیب الرحمن،شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی اورمہتمم جامعہ ستاریہ گلشن اقبال علامہ محمد سلفی سے ان کے دارالعلوم میں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
    مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی، غزہ پر بمباری عورتوں وبچوں سمیت 250سے زائد فلسطینیوں کی شہادت اور اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اتوار23 مئی کوشاہراہ فیصل پرعظیم الشان ’’فلسطین مارچ‘‘میں شرکت کی دعوت دی۔
    جید علمائے کرام نے حافظ نعیم الرحمن کی آمد کا بھرپور خیر مقدم کیا اور 23مئی کو شاہراہ فیصل پر عظیم الشان ’’فلسطین مارچ‘‘ کی مکمل اور بھرپور حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے اہل کراچی سے اپیل کی ہے کہ مارچ میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کر کے اسرائیلی جارحیت کے خلاف اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کریں۔

    اس موقع پر نائب امراء جماعت اسلامی کراچی برجیس احمد، مسلم پرویز،سکریٹری منعم ظفر خان،جمعیت اتحاد العلماء کراچی کے ناظم اعلیٰ مولانا عبد الوحید،امیر ضلع کورنگی عبد الجمیل خان ، سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ودیگر بھی موجود تھے۔حافظ نعیم الرحمن اور مفتی منیب الرحمن نے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو بھی کی۔مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں پر ہونے والے مظالم دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے،علام اسلام کے حکمران مفلوج نظر آتے ہیں،افسوس ہے کہ فلسطین کا مسئلہ جب اسمبلی میں پیش کیا گیا تو وزیر اعظم موجود نہیں تھے،ہم جماعت اسلامی کی کاوشوں کی تائید اورتحسین کرتے ہیں،باہمی تعاون ہمارا دینی اور ملی فریضہ ہے،ہمیں اپنا احتجاج ریکارڈ کروانا چاہیئے تاکہ عالمی سطح پر فلسطینی مسلمانوں کے حق میں ایک مؤثر پیغام جائے کہ مسلمانوں کو بند گلی کی طرف نہ دھکیلا جائے۔
    انہوں نے کہاکہ امت کی اتحاد و یکجہتی اسرائیل کی مذمت ، فلسطینی مسلمانوں کی حمایت ،حکمرانوں کو جھنجھوڑنا وقت کی ضرورت ہے تاکہ وہ امت کے احساسات و جذبات کی ترجمانی کرسکیں۔اس موقع پر حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ فلسطین میں اسرائیل نے پونے تین سوسے زائد فلسطینی مسلمانوں کو شہید کردیا ہے،اسرائیل قبلہ اول بیت المقدس پر قابض ہونا چاہتا ہے، انبیاء کی سرزمین فلسطینی مسلمانوں کے خون سے رنگین ہے،ہم بھر پور انداز میں فلسیطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں، 23 مئی کو کراچی میں بھرپور اور عظیم الشان ’’فلسطین مارچ‘‘منعقد ہوگا،پوری دنیا کی توجہ اس کی طرف دلانے کی ضرور ت ہے جہاں فلسطینی اسرائیلی جارحیت کا شکار ہیں۔
    علاوہ ازیں حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی تقی عثمانی نے کہاکہ اس وقت اسرائیل نے فلسطین کے مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے ہوئے اس پر پوری دنیا کے مسلمان اذیت کا شکار ہیں،ضرورت اس بات کی ہے کہ اسرائیل اور ان کی پشتیبانی کرنے والوں کے خلاف آواز بلند کی جائے،تمام مسلم ممالک کا فریضہ ہے کہ بے سہارا اور مظلوم مسلمانوں کی عسکری قوت سے مدد کریں،عالم اسلام کو تمام تر وسائل سے مالا مال ہے لیکن افسوس کہ اپنی کمزوری کی وجہ سے کھل کر امداد کرنے سے قاصر ہے،تمام مسلمانوں کا فرض ہے کہ فلسطینی مسلمانوں کی مدد کے لیے تیار رہیں۔
    علامہ محمد سلفی نے کہاکہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ فلسطین سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں پر مظالم کے خلاف بھر پوراور توانا آواز بلند کی ہے، جماعت اسلامی کا ’’فلسطین مارچ‘‘عالم اسلام کے اتحاد کا پیغام ثابت ہوگا،ہم مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ ہے، فلسطین میں نہتے مسلمانوں پر ظلم اورریاستی جبر وتشددناقابل برداشت ہے۔