آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں گزشتہ دو ماہ سے کورونا سے بچاؤکی ویکسین کا سلسلہ جاری ہے، جس میں ملک کی معروف شخصیات ضیاء محی الدین، انور مقصود، اداکار جاوید شیخ، ہمایوں سعید، بہروز سبزواری، میوزیشن، ڈائریکٹر ، تھیٹر اداکار کے علاوہ ممبر اور ان کی فیملیز کو کورونا کی وباء سے بچاؤکے ٹیکے لگائے گئے،اب تک معروف ادیبوں اور فنکاروں سمیت 15ہزار سے زاہد لوگ کرونا سے بچاؤ کا ٹیکہ لگوا چکے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 40لاکھ اور آرٹس کونسل کراچی میں قائم ویکسی نیشن سینٹر سے 15ہزار سے زائد لوگ ٹیکہ لگواچکے ہیں، 60،50،40 کے بعد اب 30 سال سے زائد عمر لوگوں کی رجسٹریشن کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہاکہ حکومت سندھ کی طرح ہم بھی یہی چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگائیں، اس مد میں آرٹس کونسل کراچی اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتا ہے کیونکہ جب تک لوگ بڑی تعداد میں ویکسین نہیں لگوائیں گے کورونا کی وبائ سے باہر آنا مشکل ہے، انہوں نے کہاکہ آرٹس کونسل کراچی میں حکومت کی جانب سے لگائی جانے والی پابندی کے باعث ہم ڈیجیٹل طور پر سرگرمیوں میں مصروف ہیں مگر ہمارا اصل مقصد ابھی زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگانا ہے، پہلے لوگ گھبرا رہے تھے مگر اب صورتحال معمول پر آگئی ہے اور جو حال ہندوستان میں لوگوں نے دیکھا ہے اس کے بعد لوگوں کا رجحان ویکسین لگوانے کی طرف زیادہ بڑھ گیا ہے، صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے بتایا کہ صوبائی وزیر صحت سے ملاقات کے بعد آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے تعاون سے پاکستان چیمبر آف کامرس ، کراچی چیمبرآف کامرس ، کورنگی ایسوسی ایشن، سائٹ ایسوسی ایشن، بفرزون ایسوسی ایشن، نارتھ کراچی ایسوسی ایشن ، جمعیت پنجابی سوداگران میں بھی ویکسی نیشن سینٹر قائم کیے جارہے ہیں تاکہ لوگ بآسانی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں، واضح رہے کہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے والا ادارہ ہے مگر سیلاب، زلزلہ اور دوسری وبائی آفات سے نمٹنے میں حکومت کے شانہ بشانہ کھڑا ہوتا ہے۔
Category: کراچی
-

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں گزشتہ دو ماہ سے کورونا سے بچاؤکی ویکسین کا سلسلہ جاری
-

بلدیہ کراچی میں نالہ صفائی کا ایک اور بڑا اسکینڈل تیار:ایک ارب 40 کروڑ کا فنڈز ٹھکانے لگانے کا منصوبہ
بلدیہ کراچی میں نالہ صفائی کا ایک اور بڑا اسکینڈل تیار،ایک
تفصیلات کے مطابق ماہانہ کروڑوں روپے کے اخراجات کے باوجود پورے سال نالوں کی صفائی نہ کرنے والے بلدیہ عظمی کراچی محکمہ میونسپل سروسز کے افسران نے موجودہ طوفانی خطرے اور تیز بارشوں کی پیشنگوئی کے بعدنالہ صفائی کے نام پر ایک ارب 40 کروڑ کا فنڈز ایک مرتبہ پھر ٹھکانے لگانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ 14اپریل2021ء کو نالوں کی صفائی کیلئے ٹینڈر طلب کیا گیا تاہم مذکورہ ٹینڈرز کو حیران کن طور پر منسوخ کردیا گیا جس کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹروپولیٹن کمشنر دانش سعید اور سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم کے مابین نالہ صفائی کے کاموں کے معاملے پر اجلاس میں زبردست تلخ کلامی ہوئی تھی جس پر مذکورہ ٹینڈرز منسوخ کئے گئے تھے،ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹروپولیٹن کمشنر نے گذشتہ کئی سالوں سے نالہ صفائی کے نام پر لوٹ مار میں ملوث ہونے کے الزامات رکھنے والے مسعود عالم پر سخت تنقید کی تھی اور حقائق سے آگاہ کیا تھا جس پر مسعود عالم اور میونسپل کمشنر دانش سعیدمیں جھڑپ ہوگئی تھی،علاوہ ازیں حیران کن طور پر جب کراچی میں طوفانی خطرہ ٹل جانے کی اطاعات موصول ہورہی ہیں ایسی صورتحال میں بلدیہ کراچی کے افسران نے نالہ صفائی کا ٹینڈر کرنے کے بجائے ڈائریکٹ کنٹریکٹ دیکر بھاری کمیشن وصولی کی تیاریاں کرلی ہیں،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ماضی میں بھی نالہ صفائی کے ٹھیکے تو دیئے گئے لیکن مذکورہ ٹھیکیداروں کے بجائے نالوں کی صفائی کاکام کے ایم سی کی مشینری اور عملے نے انجام دیئے جبکہ ٹھیکیداروں کے ساتھ مل کر افسران نے کروڑوں کا فنڈز مبینہ طور پرہڑپ کیا تھا،ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک مرتبہ پھر ایک ارب 40 کروڑ کا فنڈز ٹھکانے لگانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس میں کے ایم سی کے نالوں کے ساتھ ڈی ایم سیز کے نالوں کی صفائی بھی شامل کرلی گئی ہے۔
مزید دلچسپ امر یہ ہے کہ ڈی ایم سیز نے خود اپنے فنڈز سے نالوں کی صفائی کاکام شروع کررکھا ہے جبکہ دوسری طرف کے ایم سی انہی نالوں کی صفائی کے نام پر فنڈز ٹھکانے لگانے کی کوشش میں مصروف ہے اور اس سلسلے میں ڈائریکٹ کنٹریکٹ دینے کیلئے ٹھیکیداروں کا میلہ سجایا گیا،کے ایم سی کے سینئر افسران نے موجودہ صورتحال پر نالہ صفائی کے نام پر لوٹ مار کا منصوبہ تیار کرنے والے افسران کیخلاف اعلی تحقیقاتی اداروں سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ -

سیف اللہ ابڑو کے بھائی کے خلاف جعلی مقدمے،اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اور سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا رد عمل
سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے بھائی کے خلاف جعلی مقدمے کے خلاف اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ، سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا رد عمل
اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں پیپلزپارٹی جعلی ٹھیکوں پر مال بنا رہی ہے، جعلی ٹینڈر کے ذریعے چھپ چھپا کر من پسند افراد کو ٹھیکے دیے جاتے ہیں، ٹینڈر میرٹ پر کرنے کی بات پر جعلی مقدمہ درج کیا گیا، ہم جعلی مقدمے کے مذمت کرتے ہیں، لاڑکانہ میں پی پی کی ناکامیوں کا بدلہ جعلی مقدمات سے لیا جارہا ہے، پولیس نے کمداری کرتے ہوئے یک طرفہ من پسند مقدمہ درج کیا، ہم پولیس اور ملوث افراد کو معاف نہیں کریں گے،
دوسری جانب سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا کہنا تھا کہ میرے بھائی پر حملہ پی پی رہنماؤں کے کہنے پر کیا گیا، ایکسین نے بتایا کہ فریال تالپور اور نثار کھڑو نے کہا ہے کہ یہ کام ہماری من پسند کمپنی کو دیا جائے،نثار کھڑو کو ایف آئی آر کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے،نثار کھڑو کی حیثیت کا سب کو معلوم ہے لاڑکانہ سے ایک یوسی جیتنے کی حیثیت نہیں، ہم ایکسین بلڈنگس اور نثار کھوڑو سے زیادتی کا حساب ضرور لیں گے، بلاول زرداری اور فریال جعلی ٹینڈرز کی کمیشن کھا رہے ہیں، لاڑکانہ سے پی پی کا خاتمہ دیکھ کر جیالے بوکھلاٹ کا شکار ہیں، چیف جسٹس اور نیب چئیرمین جعلی ٹھیکوں پر نوٹس لیں۔
-

آفاق احمد کا لاک ڈاون کی آڑ میں دکانیں سیل کرنے اور کھولنے کیلئے بھاری رقوم کی وصولی جیسی ذیادتیوں پر تاجروں سے مشاورت شروع
آفاق احمد نے لاک ڈاون کی آڑ میں مارکیٹیں، دکانیں سیل کرنے اور کھولنے کیلئے بھاری رقوم کی وصولی جیسی ذیادتیوں اور تاجروںکو تشددکا نشانہ بنانے پر تاجروں سے مشاورت شروع کردی ہے ،اس سلسلے میں آج لیاقت مارکیٹ کی یونین کے صدر جناب حنیف گھا نچی،سپر لیاقت مارکیٹ یونین کے صدرجناب محمد دانش، جامعہ مارکیٹ ملیر ٹنکی کے صدر جناب احتشام ، محمدی مارکیٹ ملیر کے صدر جناب رمضان ، بی مارکیٹ کھوکھرا پار ملیر کے صدر جنا ب جیلانی صاحب کی سربراہی میں تاجروں کے وفود نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی اور لاک ڈاون کی آڑ میں تاجروں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں اور ان سے نمٹنے کیلئے اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔
آفاق احمد نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد کے تاجروں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے ہم انکی پشت پر کھڑے ہیں اور تاجروں سے مشاورت مکمل کرکے اٴْن ذیادتیوں سے نمٹنے کیلئے جلد لائحہ عمل تیارکرینگے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں غیر منصفانہ اور لسانیت کی بنیاد پر کئے جانے والے لاک ڈاؤن نے شہر کے مقامی تاجروں کونہ صرف فاقہ کشی پر مجبور کردیا ہے بلکہ منظم سازش کے تحت انہیں انکے روزگار سے بے دخل کرکے اقتدار کے ایوانوں کی طرح تجارتی سیکٹرمیں غیر مقامی افراد کو مسلط کرنے کا جو گھناؤنا کھیل کھیلا جارہا ہے اسے کسی طور کامیاب نہیں ہونے دیاجاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ یہ شہر مہاجروں کا ہے اس شہرکے روزگار، کاروبار ، وسائل اور اختیارات پر سب سے زیادہ حق مقامی افراد کا ہے جن سے ہمیں بے دخل نہیں کیا جاسکتا۔ -

سندھ حکومت کا وکلاء تنظیموں کو ہراساں کرنا قابلِ شرم ہے،سمیر میر شیخ
سندھ حکومت کا وکلاء تنظیموں کو ہراساں کرنا قابلِ شرم ہے، پی ٹی آئی رہنماء سمیر میر شیخ
وہاب بلوچ کو 3 سال سے پیپلرزپارٹی کے غنڈے ہراساں کررہے ہیں، آئی جی سندھ ودیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں، سمیر میر شیخ
صدرمملکت کے بھانجے انتقال کی خبر افسوسناک ہے، اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے، سمیر میر شیخ
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و معروف سیاسی شخصیت سمیر میر شیخ گزشتہ شب ایڈیشنل اٹارنی جنرل وہاب بلوچ کی رہائش گاہ پہنچے سمیر میر شیخ کی جانب سے اس موقع پر ایک ویڈیو بیان جاری کیا گیا جس میں پی ٹی آئی رہنماء کہا کہ ہم ایسے صوبے میں رہتے ہیں جہاں لاقانونیت کا راج ہے سندھ وہ صوبہ ہے جہاں صحافی،وکلاء اورعام آدمی تک محفوظ نہیں ہے وکلاء تنظیم کو پوری دنیا میں عزت دی جاتی ہے جو اب سندھ میں محفوظ نہیں ہے وہاب بلوچ کو 3 سال سے لگاتار پی پی کے غنڈے ہراساں کررہے ہیں ،ہراساں کرنے کی وجہ بس یہ کہ پی پی کیخلاف کوئی کیس نہ لڑا جائے،وہاب بلوچ کے 15 سالہ کم عمر بیٹے کو پیر کی شب پی پی کے غنڈوں نے اغواء کیا پی پی کے بدمعاشوں نے وہاب بلوچ کے بیٹے سے بولا وہ اپنے والد کومجبور کریں کہ پیپلز پارٹی کیخلاف کیس نہ لڑیں انہوں نےکہاکہ وہاب بلوچ میرے کیس میں بھی میرے وکیل ہیں پیپلز پارٹی کی منفی سوچ بچوں کی زندگیوں پر اثراندازہورہی ہے آئی جی سندھ سے درخواست ہے،معاملے کی شفاف تحقیقات کروائیں آئی جی سندھ اپنی وردی کو داغ دار نہ ہونے دیں وہاب بلوچ کے بیٹے کو اغواء کرنے والوں کو منظر عام پر لایا جائےاغواءکار وہاب بلوچ کی گاڑی اور بیٹے سے پیسے بھی چھین کر فرار ہوئے سندھ حکومت 13 سالوں میں سندھ کے عوام کو کچھ نہیں دے سکی،تحفظ ہی دیدے۔ بلاول بھٹو حقیقی چئیرمن ہیں تووزیر اعلیٰ کی نااہلی کیخلاف ایکشن لیں انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ آئی جی سندھ سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں واقعے کا سخت نوٹس لیں،کشمیر روڈ پر پیش آنے واقعے کی سیکیورٹی فوٹیج فراہم کی جائے اور منظر عام پر لائی جائے۔
علاوہ اذیں پی ٹی آئی رہنماء سمیر میر شیخ نےاپنے ایک جاری کردہ بیان میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے بھانجے کا کرونا کے باعث انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مطاہر علوی کے انتقال کی خبر افسوسناک ہے مطاہر علوی کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائےکرونا کی تیسری لہر خطرناک ہےعوام کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوں صدر مملکت اور اہل خانہ کے غم میں برابر شریک ہیں اللہ تعالیٰ کرونا مرض میں مبتلاء تمام لوگوں کو صحتیاب کرے۔ -

این سی او سی کے تحت وزرائے تعلیم کانفرنس ایک بار پھر ملتوی کردی گئی
این سی او سی کے تحت وزرائے تعلیم کانفرنس ایک بار پھر ملتوی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے تحت وزرائے تعلیم کانفرنس ایک بار پھر ممبران کی مصروفیت کے باعث ملتوی کردی گئی،این سی او سی کا اجلاس آج بھی نہیں ہوسکا۔ این سی او سی کا اجلاس 18 یا 19 مئی کو منعقد کیا جانا تھا تاہم اب اجلاس 23 مئی سے قبل کسی بھی وقت بھی بلوائے جانے کا امکان ہے۔اجلاس میں تعلیمی ادارے 23 مئی کے بعد کھولنے یا نہ کھولنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جانا ہے جبکہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخوں کے حوالے سے بھی حتمی اعلان کیا جانا ہے۔یادرہے کہ گزشتہ دنوں ہونے والی وزرائے تعلیم کانفرنس میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک مکمل طور پر بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ قبل ازیں کورونا کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا تھا سرکاری و نجی سکولز 23 مئی تک بند رہیں گے جبکہ این سی او سی کے تحت وزرائے تعلیم کانفرنس 18 مئی کو ہو گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مراد راس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سرکاری و نجی سکول 23 مئی تک بند رہیں گے۔ 18 مئی کو تعلیمی ادارےکھولنے یا مزید بند رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا لیکن این سی او سی کے تحت وزرائے تعلیم کانفرنس ایک بار پھر ممبران کی مصروفیت کے باعث ملتوی کردی گئی۔ -

کراچی سپر ہائی وے کاٹھور کے قریب آئل ٹینکر اور تین ٹرالر جل گئے
کراچی سپر ہائی وے کاٹھور کے قریب آئل ٹینکر میں آتشزدگی کے نتیجے میں آئل ٹینکر اور تین ٹرالر جل گئے، قریب دکانوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا، ایف ڈبلیو او ، بحریہ ٹاؤن اور کے ایم سی فائر بریگیڈ کے عملے نے پانچ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
کراچی سپر ہائی وے پر کاٹھور کے قریب ایک ہوٹل کے عقبی حصے میں پارک کیے گئے آئل ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے قریب کھڑے مال بردار ٹرالروں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ موٹروے پولیس کے مطابق واقعہ ایم نائن کی حدود سے باہر پیش آیا۔
کے ایم سی فائر بریگیڈ کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں آئل ٹینکر کے ساتھ کھڑے تین ٹرالر بھی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئے جبکہ قریب ایک دکان کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔ کے ایم سی فائر بریگیڈ کے علاوہ ایف ڈبلیو او اور بحریہ ٹاؤن کی فائربریگیڈ کے عملے نے پانچ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے البتہ بھاری مالی نقصان ہوا ہے، آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ -

پی ٹی آئی کی اشرافیہ کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو رہی ہے،
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان وزیروں مشیروں کو قربانی کا بکرا بنا کر اپنی نااہلی پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جس ملک کا حکمران کرپٹ ہو، وہاں کی معیشت کبھی مستحکم نہیں ہو سکتی۔اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اشرافیہ کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو رہی ہے، گیس بجلی کی مد میں اربوں روپے کا ٹیکس چوری بھی کیا جو پی ٹی آئی کی وزرا کی کرپشن کی نذر ہوچکا؟ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وزیراعظم صاحب، ملکی خزانے کے مالک پاکستان کے عوام ہیں، آپ کو ایک ایک روپے کا حساب دینا ہوگا۔
اُنہوں نے کہا کہ ٹیکس بڑھا کر ٹیکس ٹارگٹ پوراکرنے کا ڈرامہ کرنے والی حکومت ملک لوٹ رہی ہے، پہلے عمران خان ٹیکس بڑھا کر عوام کو لوٹتے ہیں پھر ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن ہوتی ہے۔بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی دیانت داری عوام کی نظروں میں مزید مشکوک ہوچکی ہے، عمران خان اتنے نااہل ہیں کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں بھی اعتماد کھو چکے ہیں۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ صرف اقتدار کیلیےجھوٹے دعوے کرنے والا شخص ملک و قوم سے مخلص نہیں ہوسکتا۔ -

وزیر صحت سندھ نے کورونا کیسز میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے عید کے بعدلوگوں کی واپسی کے سفر سے کورونا کیسز میں اضافےکا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا بین الاقوامی سفر اور مسافر وائرس کے پھیلاؤ کا زیادہ سبب بن رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے این سی او سی اجلاس میں وڈیولنک پر اپنے بیان میں کہا عید کے بعد لوگوں کی واپسی کے سفر سے کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، پچھلےسال عیدکےبعدکوروناکیسزمیں 3گنا اضافہ دیکھنے میں آیا۔وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ ریل گاڑیوں میں70فیصد مسافروں کی اجازت کے فیصلے پر غور کی تجویز دی ، 7سے 10دن کے لیے ریلوے آپریشن کم رکھنے کی بھی تجویزپیش کی۔ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے مزید کہا کہ ایئرپورٹ پر 25 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، محکمہ صحت سندھ پتہ لگائے گی کہ وائرس کا ویرینٹ کیا ہے، بین الاقوامی سفر ،مسافر وائرس کے پھیلاؤ کا زیادہ سبب بن رہےہیں،وزیر صحت ان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹس پر ٹیسٹنگ نظام کو مزید فعال بنانےکی ضرورت ہے، باہر سےآنیوالے مسافروں کو 10دن تک قرنطینہ رکھنے کے فیصلے پرعمل نہیں ہورہا۔اجلاس میں وزیر صحت سندھ نے نشاندہی کی ہے این پی آئی کو فعال بنایا جائے۔ -

کراچی میں آج شام آندھی اور ہلکی بارش کا امکان
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج شام آندھی اور ہلکی بارش کا امکان ہے تاہم شدت کل سےکم ہوسکتی ہے اور شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 38-40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کی بارش کے بعد کراچی میں سمندری ہوائیں تاحال بند ہیں جس سے گرمی کی شدت زیادہ ہے، کراچی کاموجودہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا جبکہ آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت38ڈگری تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تاوتےطوفان بھارتی گجرات سےگزرنے کے بعد کمزور ہوکر ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے اور اس وقت گجرات اورجنوبی راجستھان کی طرف ہے۔ڈائریکٹرمیٹ کراچی نے کہا طوفان راجستھان میں ہونے سے اثرات کراچی،سندھ میں نظر آرہے ہیں ، جس کے باعث سندھ کے مشرقی علاقوں میں آندھی کاآج بھی امکان ہے سردارسرفراز نے طوفان کے زیر اثر کراچی،حیدرآباد،ٹھٹھہ میں گردآلودہواؤں اور ہلکی بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھرپارکر، بدین، میرپور خاص اور عمرکوٹ میں بھی گردآلودہوائیں اور بارشیں متوقع ہے۔
گذشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں مٹی کا طوفان امڈ آیا تھا، جس کے بعد کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش ہوئی ، مختلف علاقوں میں تیز بارش اور آندھی کے باعث حادثات میں بچے سمیت 4 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے تھے۔