Baaghi TV

Category: کراچی

  • کیا غنا علی کے شوہر عمیر گلزار پہلے سے شادی شدہ ہیں؟

    کیا غنا علی کے شوہر عمیر گلزار پہلے سے شادی شدہ ہیں؟

    حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی معروف اداکارہ غنا علی سے متعلق خبریں زیرِ گردش ہیں کہ اُن کے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ غنا علی نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر عُمیر گلزار کے ہمراہ تصویریں شیئر کیں تو صارفین کی جانب سے تنقید کے شروع ہوگئی اور صارفین نے اُن کے شوہر کو انکل قرار دے دیا۔

    سید عُبید صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ غنا علی کے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں اور اُن کا ایک بیٹا بھی ہے۔

    فیس بُک صارف نے اپنے اکاؤنٹ پر غنا علی کے نکاح کی تصویر کے ساتھ اُن کے شوہر عُمیر کی اُن کی پہلی اہلیہ کے ساتھ بھی کچھ تصویریں شیئر کیں۔

    صارف نے کہا کہ یہ دیکھنا واقعی حیرت زدہ کہ ہمارے معاشرے کے امیر طاقت ور مرد کیا کرنے کے اہل ہیں!

    صارف نے کہا کہ غنا علی کا شوہر کراچی کا ایک ارب پتی شخص ہے، وہ پہلے سے شادی شدہ ہیں اور اُن کا ایک بیٹا بھی ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ شادی شدہ ہونے کے باوجود بھی عُمیر اور غنا علی کے درمیان دوستی ہوئی اور صرف دو ماہ کے اندر عُمیر کی پہلی بیوی کی زندگی تباہ ہوگئی۔

    فیس بُک صارف نے کہا کہ عُمیر کا ایک بیٹا بھی ہے اور اس کے باوجود بھی اُنہوں نے غنا علی سے شادی کی۔

    فیس بُک صارف نے کہا کہ عُمیر کی غنا کے ساتھ شادی کی تصاویر انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہیں جبکہ ان کی پہلی بیوی اور بیٹے کو اندازہ ہی نہیں تھا کہ یہ کیا ہورہا ہے۔ کیا پہلی شادی چھوڑ کر دوسری بیوی سے شادی کرنا بھی قانونی ہے؟

    تاہم اداکارہ یا ان کے شوہر کی جانب سے اب تک اس حوالے سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آسکی ہے۔

    غنا علی کی شادی کی تقریبات کا آغاز

    غنا علی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئیں

  • نالوں کے ساتھ لیز پر دی گئی پراپرٹیز مسمار کرنے کے خلاف حکم امتناع جاری

    نالوں کے ساتھ لیز پر دی گئی پراپرٹیز مسمار کرنے کے خلاف حکم امتناع جاری

    سندھ ہائیکورٹ نے گجر اور اورنگی نالہ کے آس پاس لیز پر دی گئی پراپرٹیز مسمار کرنے کے خلاف اپنے سابقہ پابندی کے حکم میں یکم جون تک توسیع کردی۔
    صوبائی لاء آفیسر اور کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے وکیل کی جانب سے ان پراپرٹیز کی لیز منسوخ کرنے کے حکم سے لاعلمی کے اظہار کے بعد جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو ججز پر مشتمل سندھ ہائی کورٹ کے بینچ نے فیصلہ دیا کہ متعلقہ حکام کو سپریم کورٹ سے مناسب احکامات حاصل کرنے کی اجازت دی جائے۔گزشتہ سماعت میں بینچ نے حکام کو دونوں نالوں کے آس پاس لیز پر دی گئی زمینوں کو مسمار کرنے سے سپریم کورٹ کے فیصلے تک پابندی عائد کردی تھی۔
    واضح رہے کہ کے ایم سی نے لیز پر حاصل کی گئی پراپرٹیز کے انہدام کے بارے میں وضاحت طلب کرنے کے لیے عدالت عظمی سے رجوع کیا تھا جس کی سماعت 17 مئی کو ہونی تھی۔
    انسداد تجاوزات مہم اور نالوں کے آس پاس لیز پر حاصل جائیدادوں کے انہدام کے خلاف دائر درخواستوں کا ایک سیٹ منگل کے روز ڈویژنل بینچ کے سامنے سماعت کے لیے آیا تو درخواست گزار فیصل صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ عدالت عظمی کے ایک بینچ نے چیف جسٹس کی سربراہی میں پیر کو سپریم کورٹ کی کراچی رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کی تھی لیکن یہ معاملہ سماعت کے لیے سامنے نہیں آیا۔
    تاہم ان کا کہنا تھا کہ درخواست گزاروں نے بھی کیس کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ کے سامنے درخواست دائر کی تھی۔وکیل نے بینچ کو مزید بتایا کہ کے ایم سی کی جانب سے عدالت عظمی کے سامنے ایک اور درخواست دائر کی گئی تھی جس میں سندھ پبلک پراپرٹی (تجاوزات کا خاتمہ) ایکٹ 2010 کے تحت قائم انسداد تجاوزات ٹربیونل کے سامنے زیر التوا کارروائی کے سلسلے میں مناسب احکامات طلب کیے گئے تھے۔
    درخواست گزاروں کے وکیل نے یہ بھی دلیل دی کہ کے ایم سی نے تجاوزات کے خاتمے کے لیے عدالت عظمی سے رجوع کیا ہے اور نہ کہ مختلف سرکاری محکموں کی جانب سے 99 سالوں کے لیے لیز پر دی گئی زمین کے لیے۔بینچ نے کے ایم سی کے وکیل اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے استفسار کیا کہ کیا عدالت عظمی عدالت نے کچی آبادی ایکٹ 1987 اور کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے زیربحث پراپرٹیز کی جاری کردہ لیز کی منسوخی کا کوئی حکم منظور کیا ہے؟۔
    تاہم ان دونوں نے موقف اپنایا کہ لیزوں کی منسوخی سے متعلق ایسے کسی حکم کی منظوری کے بارے میں انہیں معلومات نہیں ہیں۔عدالت کا کہنا تھا کہ ‘ایسی صورتحال میں جواب دہندگان کو سپریم کورٹ آف پاکستان سے مناسب احکامات حاصل کرنے دیں’۔
    عدالت نے یکم جون تک اپنے سابقہ حکم امتناع میں توسیع دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔چند غیر سرکاری تنظیموں نے درجنوں افراد کے ساتھ سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ کے ایم سی اور دیگر محکموں کی جانب سے گجر اور اورنگی نالوں کے قریب ان کے مکان لیز پر دیے گئے ہیں اور اب انہیں سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق مبینہ طور پر مسمار کیا جارہا ہے۔

  • وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ محنت کا اجلاس۔

    وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ محنت کا اجلاس۔

    ‏کراچی:وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ محنت کا اجلاس۔
    اجلاس میں سیکرٹری محنت رشید سولنگی ، وائس کمشنر سی سی و دیگر افسران شریک۔اجلاس میں سوشل سیکیورٹی کلکشن جدید خودکار کمپیوٹرائزڈ نظام کے تحت جمع کرنے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔‏افسران نےاب تک کئے جانے والےاقدامات پر صوبائی وزیر کو بریفننگ دی۔ اس موقع پر سعید غنی نے کہا کہ "ہم چاہتے ہیں کہ سوشل سیکیورٹی کلکشن مکمل طورپرجدید خودکار کمپیوٹرائزڈ نظام کے تحت جمع ہوں تاکہ شفافیت برقرار رہے۔ تمام ڈیٹا کی ایک کلک پررسائی محکمہ محنت کا ایک قابل ستائش کام ہے.”

  • سندھ میں 7880 ارب کی ڈکیتی،سندھ میں اس وقت ڈاکو راج ہے

    سندھ میں 7880 ارب کی ڈکیتی،سندھ میں اس وقت ڈاکو راج ہے

    اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے خلاف انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات کی سماعت آج ہوئی،حلیم عادل شیخ مقدمے میں نامزد کارکنان اور وکلا کی ٹیم کے ہمراہ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے،استغاثہ نے مقدمے کی نقول فراہم کرنے کے لیے مہلت طلب کرلی،‏ عدالت نے مقدمے کی سماعت 19 جون تک ملتوی کردی ہے۔
    عدالت کے باہر حلیم عادل شیخ ایڈیشنل اٹارنی جنرل وہاب بلوچ اور دیگر کی میڈیا سے گفتگو بھی ہوئی،حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ ناکردہ دہشتگری کے لئے عدالتوں کے چکر لگارہے ہیں سندھ حکومت کی لوٹ مار کو بے نقاب کرنے پر دہشتگرد بنا دیا گیا ہے.‏سندھ حکومت نے تو جیل کے پھانسی گھاٹ میں قید کردیا تھا۔کچے کے ڈاکؤں ٹک ٹاک ویڈیوز جاری کررہے ہیں ایسی حکومت ہے کہ ڈاکؤں کے بجائے عام آدمی ڈر رہا ہے سندھ پولیس جرائم کے خلاف ایکشن کے لئے تیار نہیں سندھ میں 7880 ارب کی ڈکیتی ماری گئی ہے سندھ میں اس وقت ڈاکو راج ہے۔‏فوج یا رینجرز کو کچے میں آپریشن کرنا چاہیئے۔ہم سکھر میں امن کانفرنس کرنے جارہے ہیں سندھ پولیس کو غیرت صرف تحریک انصاف کے لئے آتی ہے پیپلز پارٹی کے عہدیداران نے پولیس افسران کو گریبان سے پکڑا ۔تحریک انصاف عمران خان ہے اور عمران خان تحریک انصاف ہے۔‏اندرونی معاملات ہوتے ہیں کسی مسائل پر بات ہوسکتی ہے ۔کسی ہم خیال گروپ سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں سندھ میں ہر دوسرے دن کوئی نا کوئی اسکینڈل سامنے آرہے ہیں کبھی کسی اسکینڈل کی تحقیقات نہیں کی گئیں تحریک انصاف کی واحد حکومت ہے جس میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    ڈپٹی اٹارنی جنرل عبدالوہاب نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج مقدمے کی نقول فراہم کی جانی تھی بدنیتی کی وجہ سے نقول فراہم نہیں کی جارہی ہیں پی ایس 88 ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے کسی عہدیدار نے الیکشن عمل میں رکاوٹ کی شکایت نہیں کی گئ۔‏میرے بیٹے کو اغوا کرکے دھمکایا جارہا ہے۔میرے بیٹے کو پیغام دیا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف مقدمات سے پیچھے ہٹ جائیں۔

  • ویکسی نیشن کی وجہ سے کسی پاکستانی کے حج سے محروم رہنے کا امکان نہیں

    ویکسی نیشن کی وجہ سے کسی پاکستانی کے حج سے محروم رہنے کا امکان نہیں

    ویکسی نیشن کی وجہ سے کسی پاکستانی کے حج سے محروم رہنے کا امکان نہیں‘

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستانی حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کورونا ویکسی نیشن کی وجہ سے کسی پاکستانی کے حج سے محروم رہنے کا امکان نہیں۔
    پاکستانی حکام کا کہنا ہےکہ اگر سعودی عرب نے ایسٹرازینیکا اور فائزر ویکسین کی شرط رکھی تب بھی پاکستانی عازمین حج کرسکیں گے، پاکستان کے پاس ایسٹرازینیکا ویکسین کی لاکھوں خوراکیں موجود ہیں جب کہ مزید ایسٹرا زینیکا اور فائزر ویکسین اگلے مہینے ملنے کی توقع ہے۔
    پاکستانی حکام کا کہنا تھا کہ غیر ملکیوں کے لیے حج پالیسی کا اعلان ابھی نہیں ہوا اور حاجیوں کیلئے ویکسی نیشن سے متعلق خبریں صرف افواہیں ہیں، غیر ملکیوں کیلئے حج پالیسی کا اعلان 27 مئی کو متوقع ہے۔

  • سندھ میں واٹر سپلائی اسکیمز کے کاموں میں 4 ارب 59 کروڑ کی کرپشن

    سندھ میں واٹر سپلائی اسکیمز کے کاموں میں 4 ارب 59 کروڑ کی کرپشن

    سندھ میں واٹر سپلائی اسکیمز کے کاموں میں 4 ارب 59 کروڑ کی کرپشن کا معاملہ، پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان نے نیب سے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔
    پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کہتے ہیں سندھ میں پانی کی رنگ برنگی اسکیموں کے نام پر صرف امیدوں پر پانی پھیرا جاتا ہے، ‏بلاول ماہر حساب کتاب بننے سے پہلے سندھ کی کرپشن کا حساب بھی رکھا کریں،پی پی نئی اسکیمیں متعارف کروا کے اپنی کرپشن کے راستے آسان بناتی ہے،پیپلز پارٹی کی اسکیموں سے عوام کے بجائے پالتو وزراء استفادہ حاصل کرتے ہیں،‏پانی کی قلت پر حسب عادت بلاول نے وفاق پر الزامات لگائے۔بلاول حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کے عادی ہیں سندھ کے عوام پانی کی مصنوعی قلت سے مررہے ہیں سندھ حکومت ہر سال بجٹ میں نئے ناموں کی اسکیمیں شامل کرکے فنڈز پر ہاتھ صاف کرتی ہے نیب حکام سندھ میں جاری بدعنوانیوں کو نوٹس لیں۔

  • گرفتار دہشت گرد این ای ڈی یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ نکلا، تفتیش میں اہم انکشافات

    گرفتار دہشت گرد این ای ڈی یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ نکلا، تفتیش میں اہم انکشافات

    پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تعلیم یافتہ دہشت گرد گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ برآمد کرلیا ، ملزم نے این ای ڈی یونیورسٹی سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں ڈپلومہ کیا ہوا ہے۔
    تفصیلات کے مطابق کراچی میں نیوکراچی صنعتی ایریاپولیس نے بی سکس ایریا میں کارروائی کی ، ایس ایس پی وسطی ملک مرتضیٰ نے بتایا کہ کارروائی میں تعلیم یافتہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ گرفتاردہشت گرد کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد ہوئے۔ملک مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ملزم نےابتدائی تفتیش میں کالعدم تنظیم سےروابط کاانکشاف کیا ، ملزم عمر حیات 2013میں افغانستان بھی جاچکا اور این ای ڈی یونیورسٹی سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں ڈپلومہ کیا۔ایس ایس پی وسطی نے کہا دہشت گرد کے خلاف ایکسپلوزیو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تفتیش جاری، گرفتاردہشت گرد سے مزید تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔
    یاد رہے رواں ماہ کے شروع میں رینجرز اور سی ٹی ڈی نے پہلوان گوٹھ اور گلستان جوہر میں مشترکہ آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد کو گرفتار کرکے اسلحہ اورایمونیشن برآمد کرلیا تھا۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشتگردوں میں سجاد علی چنا،محسن رضا،نوشاد علی،اسلم بیگ شامل ہیں، گروپ حال ہی میں رینجرز کی موبائل اور چوکیوں پر حملوں میں ملوث رہا ہے۔

  • وفاقی سیکریٹری داخلہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    وفاقی سیکریٹری داخلہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر وفاقی سیکریٹری داخلہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو وفاقی سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔جسٹس کے کے آغا اور جسٹس عبد المبین لاکھو پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ لاپتا افراد کی عدم بازیابی پر عدالت وفاقی سیکریٹری داخلہ پر برہم ہوگئی۔ عدالت نے بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر وفاقی سیکریٹری داخلہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
    عدالت نے آئی جی اسلام آباد پولیس کو وفاقی سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ وفاقی سیکریٹری داخلہ کو گرفتار کرکے 27 مئی کو سندھ ہائیکورٹ میں پیش کیا جائے۔ جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیئے کئی بار حکم نامہ جاری کیا کہ لاپتا افراد کا سراغ لگایا جائے۔ وفاقی سیکریٹری داخلہ کی جانب سے حراستی مراکز کی رپورٹ کی پیش کی جاتی ہے نہ وہ خود پیش ہوتے ہیں۔ ایڈیشنل سیکریٹری اور جوائنٹ سیکریٹری داخلہ کو پیش کرنے کے بجائے ڈپٹی سیکریٹری داخلہ کو بھیج دیا گیا۔ عدالت کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس کا جواب بھی نہیں دیا گیا۔
    جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیئے وفاقی سیکریٹری داخلہ کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ کے حکم کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ وفاقی سیکریٹری داخلہ مسلسل عدالت کے حکم کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرنا سب پر لازم ہے۔ شہری کئی برسوں سے لاپتا ہیں اور وفاقی سیکریٹری کو کوئی پرواہ نہیں۔عدالت نے لاپتا شہری شمشاد علی کی گمشدگی پر سیکریٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کی تھی۔ شمشاد علی 2015 سے کراچی سے لاپتا ہے

  • ایڈیشنل ایس ایچ او گلستان جوہر کے قتل میں سہولت کاری کرنے والا جوڑا بھی مارا گیا

    ایڈیشنل ایس ایچ او گلستان جوہر کے قتل میں سہولت کاری کرنے والا جوڑا بھی مارا گیا

    شہر قائد سے خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، لاشیں کس کی ہیں؟ اس بارے میں اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق گلستان جوہر میں واقع ایک رہائشی عمارت سے خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، لاشوں سے متعلق ابتدائی تحقیقات سامنے آئی ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بظاہر خاتون اور مرد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے، دونوں افراد میاں بیوی تھے اور ملزم واحد کے سہولت کار تھے، ملزم واحد نے ایڈیشنل ایس ایچ او کو گلستان جوہر میں شہید کیا تھا۔پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملزم واحد میاں بیوی کےفلیٹ میں آکر ٹھہرتاتھا، ایڈیشنل ایس ایچ او کو گلستان جوہر رحیم شاہ کو شہید کرنے کے بعد مرد گھر سے بھاگ گیا تھا جبکہ سہولت کاری کے الزام میں میاں بیوی نےعدالت سےضمانت حاصل کررکھی تھی۔واضح رہے کہ گذشتہ روز ستمبر میں گلستان جوہرمیں ڈاکوؤں سےمقابلےمیں ایڈیشنل ایس ایچ اور رحیم خان شہید ہوگئے تھے۔

  • کراچی میں پولیس کےخوف نے شہری کی جان لی

    کراچی میں پولیس کےخوف نے شہری کی جان لی

    کراچی میں پولیس کے خوف نے شہری کی جان لے لی۔

    کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 18 میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن میں پولیس کے خوف سے بھاگنے والا شخص نالے میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔
    کراچی میں پولیس کا خوف شہری کی جان لے گیا باغی ٹیوی کی اطلاع کے مطابق فیڈرل بی ایریا شاہ خالد کالونی میں پولیس سے ڈر کر بھاگنے والا شہری گجر نالے میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔
    ورثاء نے الزام لگایا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے یونس کو نالے میں گرنے کےبعد اوپر سے پتھر مارے جس سے اس کا سر پھٹ گیا اور وہ ڈوب کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ہلاک ہونے والے محمد یونس کے بھائی محمد حنیف کے مطابق یونس صبح ناشتے لینے گھر سے نکلا تھا اور دوستوں کے ساتھ کھڑا ہوگیا تھا اسی دوران سمن آباد تھانے کی موبائل منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کرنے موقع پر پہنچی تو بھگدڑ مچ گئی۔
    دوسری جانب پولیس افسران کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، سمن آباد پولیس موبائل میں سوار اہلکاروں کے مطابق یونس بھاگتے ہوئے نالے میں گرا جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔
    پولیس کے مطابق بیانات اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں کیس کی تفتیش آگے بڑھائی جائے گی۔