Baaghi TV

Category: کراچی

  • مردم شماری کے سرکاری اعداد و شمار جاری، کراچی بدستور سب سے بڑا شہر

    مردم شماری کے سرکاری اعداد و شمار جاری، کراچی بدستور سب سے بڑا شہر

    مردم شماری کے سرکاری اعداد و شمار جاری، کراچی بدستور سب سے بڑا شہر

    2017 کی مردم شماری کے سرکاری اعداد و شمار جاری کردیے گئے جس کے مطابق کراچی ا یک کروڑ 60 لاکھ 24ہزار 894 نفوس کے ساتھ پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے۔
    پاکستان کی چھٹی مردم شماری کے حتمی سرکاری اعداد و شمار جاری کردیے گئے ہیں جس کے مطابق پاکستان کی آبادی 20 کروڑ 76 لاکھ 84 ہزار 626 افراد پر مشتمل ہے۔
    مشترکہ مفادات کونسل نے مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کی منظوری دے دی

    ان میں سے 10 کروڑ 60 لاکھ 18 ہزار 220 مرد ہیں اور 10 کروڑ 13 لاکھ 44 ہزار 632 خواتین ہیں جبکہ خواجہ سراؤں کی آبادی 21 ہزار 774 ہے۔پانچ سال تک مردم شماری کے اعداد و شماری روکنے کے اب وفاقی حکومت نے تفصیلات جاری کردی ہیں۔
    پنجاب کی آبادی 10 کروڑ 99 لاکھ 89 ہزار 655 افراد پر مشتمل ہے۔ اس کے بعد سندھ کا نمبر آتا ہے جس کی آبادی 4 کروڑ 78 لاکھ 54 ہزار 510 ہے۔خیبرپختونخواہ کی آبادی 3 کروڑ 50 لاکھ 8 ہزار 920 ہے۔ سابقہ فاٹا کی آباد ی شامل کرنے کے بعد کے پی کی آبادی 3 کروڑ 55 لاکھ ایک ہزار 964 بنتی ہے۔
    بلوچستان کی آبادی ایک کروڑ 23 لاکھ 35 ہزار 129 ہے۔ سابقہ فاٹا کی آبادی 49 لاکھ 93 ہزار 44 افراد پر مشتمل ہے، فاٹا اب صوبہ کے پی میں ضم ہو چکا ہے۔اسلام آباد کی آبادی 20 لاکھ 3 ہزار 368 ہے۔کراچی کے 6 اضلاع کی مجموعی آبادی ایک کروڑ 60 لاکھ 24ہزار894 نفوس پر مشتمل ہے ۔ کراچی اتنی آبادی کے ساتھ پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے۔حیدر آباد کی آبادی 21 لاکھ 9 ہزار 998 ہے ۔ لاہور آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا دوسرا بڑا شہر ہے ۔ لاہور کی آبادی ایک کروڑ 11 لاکھ 19ہزار 985 ہے۔
    فیصل آباد کی آبادی 78 لاکھ 82 ہزار 444 ہے۔ گوجرانوالہ کی آبادی 50 لاکھ 11ہزار 66 ہے ۔ راولپنڈی کی آبادی 54 لاکھ 2ہزار 380 ہے۔ پشاور کی آبادی 42 لاکھ 67 ہزار 198 ہے جبکہ کوئٹہ کی آبادی 22لاکھ 69 ہزار 473 ہے۔

  • کراچی میں جناح انٹرنیشنل پر کسٹمز کی بڑی کارروائی،بڑے پیمانے پر اسمگلنگ ناکام

    کراچی میں جناح انٹرنیشنل پر کسٹمز کی بڑی کارروائی،بڑے پیمانے پر اسمگلنگ ناکام

    کراچی: جناح انٹرنیشنل پر کسٹمز کی بڑی کارروائی

    ایک کروڑ نو لاکھ روپے مالیت کے 58 آئی فونز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

    خفیہ اطلاع پر بین الاقوامی آمد لاونج میں سادہ لباس کسٹمز اہلکاروں کی تعیناتی سمیت گرین چینل پر بھی افسران نگرانی پر مامور تھے.
    ایمریٹس ائر کی پرواز کا نامعلوم مسافر کسٹمز چیکنگ کے خوف سے موبائل فونز سے بھرا شاپر ایمیگریشن ایریا میں چھوڑ گیا.

    کسٹمز کے سادہ لباس اہلکاروں نے یہ موبائل فونز
    پر مشتمل شاپنگ بیگ باتھ روم سے برآمد کیا
    کسٹمز نے نامعلوم مسافر کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے.

  • کراچی میں گرمی کی شدت بڑھنے پر  پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی  کے جوائنٹ سئکریٹری کا حکومت سے مطالبہ

    کراچی میں گرمی کی شدت بڑھنے پر پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے جوائنٹ سئکریٹری کا حکومت سے مطالبہ

    کراچی پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے جوائنٹ سئکریٹری نے کہا ہے کہ کراچی کا درجہ حرارت 44 سینٹی گریڈ پر پہنچ گیا ہے، سندھ حکومت عوام کو لُو کے اثرات سے بچانے کے فوری انتظامات کرے۔ لوڈ شیدنگ اور پانی کی عدم فراہمی سے چند سال پہلے بھی ہزارواموات ہوئی تھیں۔ سمجھ نہیں آتا ہے کہ موسم زیادہ بے رحم ہے یا ہماری صوبائی حکومت؟ صوبائی حکومت کراچی کے لوگوں کو شدید گرمی کے رحم و کرم پر نہ چھوڑے۔

    اسپتالوں میں خصوصی ہیٹ سینٹرز قائم کئے جائیں۔ تمام سینٹرز پر ڈاکٹرز اور ادویات کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔ موبائل اسپتال سروس بھی فراہم کی جائے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں لوگ اسپتال نہ پہنچ سکیں تو انہیں فوری طبی امداد فراہم کی جاسکے۔ مرکزی شاہراہوں کے پاس کولنگ سینٹرز یا ہیٹ اسٹروک سینٹر کا قیام عمل میں لایا جائے جہاں طبی عملہ کی ہمہ وقت موجودگی لازمی بنائی جائے۔ حکومت عوام کے گرنے اور مرنے کا انتظار نہ کرے بلکہ ٹھوس اقدامات کے ذریعہ ہیٹ ویو کے اثرات پر قابو پانے اور متاثرین کی مدد یقینی بنائے۔

    پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں پی ڈی پی کے جوائنٹ سیکریٹری طارق چاندی والا نے موجودہ ہیٹ ویو اور عوام کے بچاؤ کے لئے صوبائی ھکومت کے انتظامات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مزیدکہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، پارہ 43 ڈگری تک جاپینچا ہے۔ ایسے میں عوام احتیاط کریں۔ غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ آفسز اور کام پر جانے والے، مزدور پیشہ افراد کو ہیٹ ویو سے بچانے کے لئے سندھ حکومت کے انتظامات ناکافی ہیں۔

    دو سال قبل بھی ہیٹ ویو کے دوران ڈیڑھ سو سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس بار صورتحال سے نمٹنے کے لئے صوبائی ھکومت کو بھرپور انتظامات کرنے ہوں گے تا کہ جانی نقصان سے بچا جا سکے۔ غیر اعلانیہ لوڈ شیدنگ نے شہریوں کے مسائل میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے۔ گھروں میں رہنے والے عوام کو کے الیکٹرک کی بدمعاشیوں اور لوڈ شیدنگ سے نجات دلائی جائے۔ بے گھر اور محنت مزدورے کرنے والے افراد کے لئے سایۂ دار جگہوں اور پینے کے صاف پانی کی سہولت فراہم کی جائے۔

    2015 میں جون کے مہینے میں کئی دن تک ہوا بند رہنے سے شہر میں غیر معمولی ہیٹ ویو آئی تھی جس میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس کے بعد سے ہر سال ایسا دیکھنے میں آتا ہے، تاہم ہیٹ ویو سے بچنے کے لیے حکومتی اقدامات اور شہریوں کو آگاہی دیے جانے سے جانی نقصان کی روک تھام ممکن ہو سکتی ہے۔ پاکستان میں اگرچہ قدرتی آفات سے نمٹنے کا ادارہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ قائم ہے۔ مگر انفراسٹرکچر کی مد میں کوئی ایسے مربوط اقدامات نظر نہیں آتے جو ہنگامی حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے مؤثر ہوں

  • کراچی میں گرد و غبار کا طوفان، مختلف علاقوں میں بارش

    کراچی میں گرد و غبار کا طوفان، مختلف علاقوں میں بارش

    کراچی میں کالے بادل چھا گئے، اور آندھی کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے لگیں، جس کے بعد مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں درجہ حرارت اب بھی 40.05 ڈگری سینٹری گریڈ ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کے باعث تھنڈر سیلز بنے ہیں، شمال مشرق سے ہوائیں چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے شمالی حصے میں بادل بن رہے ہیں۔نارتھ کراچی، احسن آباد، گلشن معمار، سپر ہائی وے پر گردوغبار کا طوفان آیا جبکہ سرجانی ٹاؤن میں ہلکی بارش بھی ہوئی۔ہلکی بارش اور تیز ہواؤں کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا، جبکہ گرمی کے ستائے شہریوں کو سکون مل گیا۔
    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سائیکلون تاؤتے سے متعلق الرٹ میں آندھی کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔موسمیات کے مطابق کراچی میں گرمی کی شد میں کل سے کمی آجائے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق دو سے تین گھنٹے میں کراچی سے بادل گزر جائیں گے، کراچی میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، سمندری طوفان اور شہر میں گرمی کی شدت کے باعث بادل بنے ہیں۔

  • پی پی اور مولانا ڈیزل شہباز شریف کو فرار کرنے میں سہولت کار بنیں گے،بلال غفار

    پی پی اور مولانا ڈیزل شہباز شریف کو فرار کرنے میں سہولت کار بنیں گے،بلال غفار

    پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی بلال غفار ٹوئٹ
    بلال غفار نے اپنے ٹویٹ بیان میں پی ڈی ایم کے رہنماؤں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا وقت ضایع کرنے کیلئے ایک بار پھر پی ڈی ایم کی کرپٹ نشست پیش خدمت ہے،
    یقیناً اس بار پی ڈی ایم کی جدوجہد شہباز شریف کو فرار کرنے کیلئے ہوگی،
    پی پی اور مولانا ڈیزل شہباز شریف کو فرار کرنے میں سہولت کار بنیں گے،
    کرپٹ والدین کو این آر او دلوانے کیلئے بچے شدید محنت کررہے ہیں،

  • نیب کراچی نے سرکاری ملازمین کی تفصیلات طلبی کا نوٹس واپس لے لیا

    نیب کراچی نے سرکاری ملازمین کی تفصیلات طلبی کا نوٹس واپس لے لیا

    نیب نے کراچی، حیدرآباد میں تعینات صوبائی سرکاری ملازمین کی تفصیلات طلبی کا نوٹس واپس لے لیا، نیب نے کراچی، حیدرآباد میں سندھ کے دیگر اضلاع کے ڈومیسائل والے ملازمین کی تفصیلات طلب کی تھیں۔نیب نے گریڈ 1 سے گریڈ 22 تک کے سندھ حکومت کے ملازمین کے تفصیلات طلب کی تھیں، نیب نے مذکورہ کارروائی وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کے خط کے بعد کی تھی واضح رہے کہ شہزاد اکبر نے 12 فروری کو چیئرمین نیب کو خط لکھ کر مذکورہ معاملے کی تحقیقات کا کہا تھا۔اس متعلق ان کا موقف تھا کہ شہری کوٹہ نظر انداز کرکے دیہی علاقے والوں کو شہری علاقوں میں ملازمتیں دی جارہی ہیں۔سندھ حکومت نے 5مئی کوتمام محکموں کے سربراہان کی معلومات براہ راست نیب کو دینےکی ہدایت کی گئی تھی، عوامی سطح پر تنقید کے بعد سندھ حکومت نے تین دن بعد اپنا حکم نامہ واپس لے لیا تھا۔اس کے بعد آج نیب کراچی نے بھی باضابطہ نوٹس جاری کر کے اپنا حکم نامہ واپس لے لیا ہے۔

  • کراچی، ماہی گیروں کو20 مئی تک سمندر میں جانے سے روک دیا گیا

    کراچی، ماہی گیروں کو20 مئی تک سمندر میں جانے سے روک دیا گیا

    سمندری طوفان کےاثرات کے پیشِ نظر ماہی گیروں کو20 مئی تک سمندر میں شکار کے لئے جانے سے روک دیا گیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق کراچی کےعلاقہ ابراہیم حیدری سمیت مختلف علاقوں کی کشتیاں کیٹی بندر کے ساحل پر لنگر انداز ہیں۔
    دوسری جانب بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق شدید سمندری طوفان تاؤتے احمد آباد کے جنوب مغرب میں 205کلومیٹر پر موجود ہے۔آئندہ تین گھنٹوں کے دوران طوفان کی شدت میں کمی آجائے گی، تاؤتے شدید سمندری طوفان سے کمزور ہوکر سائیکلونک اسٹورم بن جائے گا۔

  • سید نعمان شاہ جیسے اہلکار سندھ پولیس اور ہمارا فخر ہیں

    سید نعمان شاہ جیسے اہلکار سندھ پولیس اور ہمارا فخر ہیں

    اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی شہید پولیس کانسٹیبل سید نعمان شاہ کے گھر آمد،حلیم عادل شیخ کا شہید کے اہل خانہ سے تعزیت و افسوس کا اظہار، حلیم عادل شیخ کا شہید جوان نعمان شاہ کو خراج عقیدت، حلیم عادل شیخ کی شہید اہلکار کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو سید نعمان شاہ جیسے اہلکار سندھ پولیس اور ہمارا فخر ہیں آج شہید کو سلام پیش کرنے آئے ہیں ہم فورس کی غلط باتوں پر تنقید کرتے رہتے ہیں.
    ہمارے لئے اپنی جانیں دینے والے بہت عظیم ہیں
    ملیر میں ڈاکو عید کے موقع پر سرگرم ہوجاتے ہیں یہ انتہائی مطلوب کرمنل تھے جو مارے گئے ان اہلکاروں نے بہادری سے مقابلہ کیا یہ شہید نوجوان ضلع ملیر کا فخر تھا.آئی جی سندھ سے کہوں گا کہ تمام مراعات فوری طور پر لواحقین کو دی جائیں.نعمان شاہ نے فرض نبھاتے ہوئے جان دی انہوں نے ہمارے تحفظ کی خاطر جان دی.

  • سندھ میں 13 سال حکمرانی کرنے والے آج پانی کی قلت پر ڈاین کی طرح رورہے ہیں،جمال صدیقی

    سندھ میں 13 سال حکمرانی کرنے والے آج پانی کی قلت پر ڈاین کی طرح رورہے ہیں،جمال صدیقی

    ترجمان پی ٹی آئی کراچی ورکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی کا بیان

    جمال صدیقی نے اپنے بیان میں کہا کہ اٹھارویں ترمیم میں صوبوں کو خودمختاری صرف لوٹ مار کیلئے دی گئی ہے، سندھ کے جعلی دعویدار کرپشن اور چور بازاری میں مصروف عمل ہیں، 6برس بیت گئے صوبائی حکومت کا ماس ٹرانزٹ منصوبہ آج بھی التوا کا شکار ہے، کورونا کے نام پر 5ارب اور متعدی امراض کے ہسپتالوں کیلئے 10 ارب خرچ نہیں ہوسکے،
    سندھ کی جیلوں میں مرمت کے نام پر 1ارب 39 کروڑ کا ٹیکا لگایا گیا،پیپلز پارٹی نے رقم کہاں غائب کی، رقم زمین کھاگئی یا آسماں نگل گیا، سندھ حکومت کو ماہی گیروں کا خیال اس وقت آیا جب طوفان سر پر منڈلا رہا ہے۔
    سندھ میں 13 سال حکمرانی کرنے والے آج پانی کی قلت پر ڈاین کی طرح رورہے ہیں، کرپشن کےنئے طریقے ایجاد کرنے میں سندھ حکومت کاکوئی ثانی نہیں،پی پی نے صوبے کو ماڈل صوبہ بنانے کےبجائے کھنڈرات میں تبدیل کردیا ہے،انھوں نے مزید کہا کہ پی پی کی وجہ سے صوبہ سندھ آج عالمی سطح پر بدنام ہوچکا ہے،
    پی پی کی سیاست سندھ میں کچھ دونوں کی مہمان ہے، جلد پی پی کا صوبے سے خاتمہ یقین بنائیں گے۔

  • عبدالوہاب بلوچ نامور وکیل اور ہمارے حق گو ساتھی ہیں،حلیم عادل شیخ

    عبدالوہاب بلوچ نامور وکیل اور ہمارے حق گو ساتھی ہیں،حلیم عادل شیخ

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل وہاب بلوچ کے خلاف سندھ حکومت کی انتقامی کارروائی،وہاب بلوچ اور خاندان کو حراساں کرنے کا سلسلہ شروع، وزیر اعلیٰ سندھ کے کہنے پر سرکاری گاڑی چھین لی گئی.
    واقعے پر پی ٹی آئی رہنماء و اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا وڈیو بیان . حلیم عادل شیخ کہتے ہیں وہاب بلوچ میرے کیس میں وکیل ہیں میرا کیس انہوں نے بھرپور نمونے سے لڑا، گزشتہ شب وہاب بلوچ کے جوان بیٹے کو پی پی کے لوگوں نے اغوا کیا، اغوا کاروں نے کہا کہ اپنے والد کو پیغام دو کہ اس کیس سے ہٹ جائیں، سندھ حکومت کے خلاف کوئی کارروائی نہ کریں،دالوہاب بلوچ جب شیرازی برادران کا کیس لڑرہے تھے تو اس وقت بھی ان کی گاڑی چوری کرائی گئی، گزشتہ شب وہاب بلوچ کے بیٹے کو اغوا کرکے دہمکایا گیا پھر پیسے مانگے گئے پھر گاڑی چوری کرلی گئی، پیپلزپارٹی کا یہ عمل گھناؤنی حرکت ہے، عبدالوہاب بلوچ نامور وکیل اور ہمارے حق گو ساتھی ہیں، واقعے میں ملوث سرکاری ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے فوری کارروائی کی جائے، وہاب بلوچ یا ان کے کسی فرد کو نقصان ہوا تو ذمیدار بلاول زرداری اور مراد علی شاہ اور سندھ حکومت ہونگے، آء جی سے امید نہیں وہ سندھ حکومت کے غلام ہیں، اے آء جی کراچی ڈی آئی جی ایسٹ واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری اور گاڑی کی فوری ریکوری یقینی بنائیں،ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے.