Baaghi TV

Category: کراچی

  • امریکا میں لوگ جلد ماسک پہننا بند کر سکتے ہیں، ماہرین

    امریکا میں لوگ جلد ماسک پہننا بند کر سکتے ہیں، ماہرین

    امریکا میں لوگ جلد ماسک پہننا بند کر سکتے ہیں، ماہرین

    وبائی امراض کے کئی ماہرین کی رائے میں امریکی عوام کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ان ڈور ماسک پہننا جلد ہی بند کر سکتے ہیں۔ اس کے دو بڑے اسباب ویکسی نیشن میں اضافہ اور نئی انفیکشنز کی تعداد میں واضح کمی بتائے جا رہے ہیں۔امریکا کورونا وائرس کی عالمی وبا سے اب تک سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ لیکن ماضی میں اگر دنیا کی یہی سب سے بڑی معیشت اس وبا کا گڑھ بن گئی تھی تو آج وہاں صورت حال میں کافی بہتری آ چکی ہے اور بہتری کا یہ عمل تیزی سے جاری ہے۔

    وبائی امراض کے کئی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا میں اب کورونا وائرس انفیکشن کے نئے کیسز ماضی کے مقابلے میں کافی کم ہو چکے ہیں۔ ایسا عام شہریوں کی ویکسینیشن مہم میں تیزی کی وجہ سے ممکن ہوا۔ ساتھ ہی حکومت کی طرف سے بار بار زور دیے جانے پر عوام کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر پر بھی زیادہ ذمے داری سے عمل کرتے رہے۔
    اس بہتری کا ایک نتیجہ یہ بھی نکلا کہ متعدی امراض کی روک تھام کے کئی امریکی اور غیر ملکی ماہرین اب اس بارے میں پُرامید ہیں کہ ممکن ہےکہ واشنگٹن میں وفاقی حکومت عنقریب ہی یہ فیصلہ کرے کہ بند جگہوں کے اندر اب ماسک پہننا لازمی نہیں ہے۔

    اس ممکنہ اقدام کا ایک اور فائدہ یہ بھی ہو گا کہ ایسے شہری جنہوں نے اب تک کورونا کے خلاف ویکسین نہیں لگوائی، جب وہ دیکھیں گے کہ ویکسینیشن کروا لینے والے شہری اس وبا سے محفوظ بھی ہو گئے اور انہیں ماسک پہننے کی بھی ضرورت نہیں،تو ان کو بھی اپنی ویکسینیشن کروا لینے کی ترغیب ملے گی۔متعدی امراض کی روک تھام کے امریکی مرکز سی ڈی سی اور اس کی ذیلی شاخوں کی طرف سے پہلے ہی یہ کہا جا چکا ہے کہ اب ایسے امریکی شہریوں کے لیے اپنے گھروں سے باہر نکلتے ہوئے ماسک پہننا ضروری نہیں، جن کی ویکسینیشن ہو چکی ہے۔ تاہم اگر وہ پُرہجوم مارکیٹوں یا بازاروں میں جا رہے ہوں، تو ان کو اب بھی ماسک پہننا چاہیے۔
    اس بارے میں صدر بائیڈن بھی پُرامید ہیں کہ اب امریکا میں کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے عائد پابندیاں جلد نرم کی جا سکیں گی۔ صدر بائیڈن نے اقتدار سنبھالنے کے بعد اپنے لیے یہ ہدف مقرر کیا تھا کہ امریکا کے چار جولائی کو منائے جانے والے قومی دن تک ملک کے 70 فیصد بالغ باشندوں کو کورونا ویکسین کی کم از کم ایک خوراک دی جا چکی ہو گی۔
    تازہ اعداد و شمار کو دیکھا جائے تو بائیڈن انتظامیہ اپنا پبلک ویکسینیشن ہدف جلد ہی حاصل کر لے گی۔ اسی وجہ سے صدر جو بائیڈن نے امریکی ریاستوں کے گورنروں کے ساتھ اپنی ایک حالیہ ملاقات میں یہ اشارہ بھی دے دیا کہ کورنا کی وبا کے باعث عائد پابندیاں آئندہ دنوں میں مزید نرم کی جا سکتی ہیں۔امریکا میں اب تک تقریبا? 60 فیصد بالغ باشندوں کو کورونا ویکسین کا کم از کم ایک ٹیکہ لگایا جا چکا ہے۔
    امریکا میں ان دنوں کورونا وائرس کی نئی انفیکشنز کی جو یومیہ شرح دیکھنے میں آ رہی ہے، وہ صرف تقریبا 11 کیس فی ایک لاکھ شہری بنتی ہے۔ حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ وائرس کے پھیلاؤ کی یہ شرح اس وقت دنیا کے کئی انتہائی متاثرہ ممالک میں ریکارڈ کی جانے والی ایسی ہی شرح سے بہت کم ہے اور مزید کم ہوتی جا رہی ہے۔
    اسی پیش رفت کا ایک اور بہت امید افزا نتیجہ یہ بھی نکلا ہے کہ امریکا میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اموات کی شرح اب انتہائی کم ہو کر 0.0001 فیصد ہو گئی ہے۔

  • حماس کے راکٹ حملوں کے نتیجے میں اسرائیلی سیاحتی صنعت کو شدید دھچکا

    حماس کے راکٹ حملوں کے نتیجے میں اسرائیلی سیاحتی صنعت کو شدید دھچکا

    حماس کے راکٹ حملوں کے نتیجے میں اسرائیلی سیاحتی صنعت کو شدید دھچکا

    تل ابیب مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق فلسطینی جماعت حماس کے راکٹ حملوں سے اسرائیل کی سیاحتی صنعت کو شدید دھچکا لگ گیا۔
    ایک اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق فلسطین میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری کشیدگی میں تل ابیب کی سیاحتی صنعت کو شدید دھچکا لگا ہے۔ فلائٹس کے بعد کروز لانز نے بھی اسرائیلی حدود میں سفر منسوخ کردئیے ہیں جبکہ ہوٹل بکنگ کم ترین سطح پر آگئیں۔اسرائیلی ٹور آپریٹرز کے مطابق موسم گرما سیزن کے لیے ٹور گروپس سے بات چیت مکمل طور پر ختم ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق غزہ میں جنگ سے پہلے کبھی تمام فلائٹس منسوخ نہیں ہورہی تھیں لیکن اب ایسا ہوا ہے۔

  • حب ڈیم میں ڈوب کر نوجوان لاپتہ،تاحال تلاش جاری

    حب ڈیم میں ڈوب کر نوجوان لاپتہ،تاحال تلاش جاری

    حب ڈیم میں ڈوب کر نوجوان لاپتہ

    اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے حب ڈیم میں ڈوب کر ایک نوجوان لاپتہ ہوگیا۔

    ڈوبنے والے نوجوان کا نام زاہد اور عمر سولہ سال تعلق کراچی کے علاقہ گلشن معمار سے بتایا جاتا ہے۔
    ایدھی ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ اتوار کے روز حب ڈیم پر پکنک منانے کی غرض سے آنے والا نوجوان کی گہرے پانی میں ڈوبنے کی اطلاع پر جائے وقوعہ پر ایدھی بحری ٹیم روانہ کردی گئی تھی اور ریسیکو عمل شروع کردیا گیا جبکہ رات گئے تک حب ڈیم میں ڈوبنے والے نوجوان کا سراغ نہ مل سکا۔قریبی رشتہ داروں کے مطابق نوجوان دوستوں کے ہمراہ عید کے چوتھے روز حب ڈیم پر پکنک منانے آیا تھا۔لاش کی تاحال تلاش جاری ہے۔

  • سندھ نے پاور پلانٹ سے آکسیجن تیار کرلی

    سندھ نے پاور پلانٹ سے آکسیجن تیار کرلی

    سندھ نے پاورپلانٹ سے آکسیجن تیار کرلی ، جامشور پاور کمپنی کے ساتھ آکسیجن کی پیداوار کا کامیاب تجربہ کیا ، سندھ واحد صوبہ ہے جو پاور پلانٹ سے تیار آکسیجن اسپتالوں کو فراہم کرے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت آکسیجن پیداوار بڑھانے کےحوالے سے اجلاس ہوا ، جس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جامشوروپاورپلانٹ سے آکسیجن تیارکی جارہی ہے ، آکسیجن کی تیاری اورٹیسٹنگ کےتمام مراحل مکمل ہوچکےہیں ۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دیگر پاور کمپنیاں آکسیجن بناکر ہیلتھ کیئرضروریات پوری کر سکتی ہیں جبکہ پاورکمپنیاں آکسیجن الیکٹرولیسز کے عمل سے تیار کر سکتی ہیں، جامشورو پاور کمپنی لمیٹڈ کےساتھ آکسیجن کی پیداوار کا کامیاب تجربہ کیا۔مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ پاورکمپنی میں پیداکی گئی آکسیجن کاپی سی ایس آئی آرنےٹیسٹ کیا ، پی سی ایس آئی آرنےرپورٹ میں آکسیجن میڈیکل استعمال کیلئےمناسب قراردی ، آکسیجن کی پیداوار کو سپورٹ کریں گے۔

  • احتساب کے ڈرامے کو 3 سال بیت گئے لیکن نتیجہ صفر ہی ہےالطاف شکور حکومت پر برس پڑے

    احتساب کے ڈرامے کو 3 سال بیت گئے لیکن نتیجہ صفر ہی ہےالطاف شکور حکومت پر برس پڑے

    کراچی پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے اندر یا باہر ہونے سے عوام کو کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ عوام کا مسئلہ بیروزگاری اور مہنگائی ہے۔ احتساب کے ڈرامے کو 3 سال بیت گئے لیکن نتیجہ صفر ہی ہے۔ وہ اربوں ڈالر کہاں ہیں جو نواز اور زرداری نے کھائے ہیں؟ عمران خان اپنے دعووں کے مطابق اب تک وہ اربوں ڈالرز واپس کیوں نہیں لائے؟ وزیر اعظم،زرداری سے آپ نے پارٹنرشپ کرلی ہے اور شوگر، آٹا مافیا نے فارورڈ بلاک بنالیا ہے۔ جہانگیر ترین مزید کرپشن کے لیے پر تول رہا ہے۔

    کیا کوئی حکومت ایسی نہیں جو غریبوں، محنت کشوں، مزدوروں، ہاریوں اور کسانوں سے مخلص ہو؟ عوام اب تک لوٹی ہوئی دولت واپس نہ آنے کی وجوہات جاننا چاہتے ہیں۔ غلطی کہاں ہے؟ اس کی تصحیح کی کوشش کیوں نہیں کی جاتی؟کیا لوٹی گئی دولت کے ثبوت موجود نہیں؟ یا انہیں عدالت کے سامنے پیش ہی نہیں کیا جاتا تاکہ ملزم باعزت بری ہو سکے؟ پاسبان کا مطالبہ ہے کہ تفتیش کے نظام،دوہر ی شہریت کے حامل اور کرپٹ بیوروکریسی کو تبدیل کیا جائے تا کہ ملک کو قرضوں سے نجات اور عوام کو ریلیف مل سکے۔ پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں پاسبان کے چیئرمین الطاف شکور نے مزید کہا کہ زرداری کے خلاف جب منی لانڈرنگ کی انکوائری جاری تھی تو کہا جا رہا تھا کہ بینکوں کے ذریعے منی لانڈرنگ کی گئی ہے۔

    تمام ثبوت موجود ہیں پھر تین سال گزرنے کے باوجود ایک کیس بھی سامنے نہیں آیا اور نہ ہی ایک دھیلہ واپس آ سکا ہے۔اگر لوٹی گئی دولت واپس نہیں لانی ہے تو عمران خان کی حکومت قائم رہنے کا اخلاقی جواز ختم ہو چکا ہے۔کرپشن کے الزامات صرف نواز شریف پر نہیں تھے آصف علی زرداری پر اس سے زیادہ سنگین الزامات تھے، پھر عمران خان کی زبان پر زرداری کا نام کیوں نہیں آرہا؟ کیا اصل مقصد صرف پنجاب کے ووٹوں کے ذریعے مرکز میں حکومت بنانا ہے،کرپشن کا خاتمہ نہیں؟ عمران خان بھی عوام کو ریلیف نہ دے کر زرداری اور نواز شریف والی غلطی دہرا رہے ہیں۔

    پھر انہیں ویسے ہی انجام کے لیے تیار بھی رہنا چاہیے۔ کیا ریاست کے پاس کھلی لوٹ مار کو روکنے اور عوام کو ریلیف دینے کا کوئی نظام موجود نہیں ہے؟ دنیا بھر مین حکومتیں قاعدے،قوانین اور آئین کی پابند ہو تی ہیں پھر وطن عزیز میں ایساکیوں نہیں ہے؟ اصل خرابی تفتیش کے نظام،بے لگام اور دوہری شہریت رکھنے والی بیورو کریسی کی ہے جو رشوت کے عوض مقدمہ عدالت میں جانے سے پہلے ایف آئی آر اور تحقیقاتی رپورٹ میں مجرم کو بچانے کا پورا بندوبست کرتی ہے۔ جب تک یہ نظام نہیں بدلے گا نہ تو کسی چور، کرپٹ حکمران کو سزا ہوگی، نہ عوام کو ریلیف ملے گا اور اور نہ ہی سالوں سے پنجے جمائے مسائل سے نجات مل سکے گی۔

  • نارتھ ناظم آباد سے مردہ حالت میں ملنے والا نوجوان ڈاکو نکلا

    نارتھ ناظم آباد سے مردہ حالت میں ملنے والا نوجوان ڈاکو نکلا

    کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں رکشے سے مردہ حالت میں ملنے والا نوجوان ڈاکو نکلا۔ خون آلود لاش کے پاس سے پستول بھی برآمد ہوا۔ پولیس کے مطابق وائر لیس پر پولیس مقابلے کی اطلاع نشر ہوئی تھی۔ مقابلہ نارتھ ناظم آباد پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ہوا۔مقابلے میں ڈاکو زخمی حالت میں ساتھیوں سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔ نارتھ ناظم آباد پولیس ڈاکو کو جگہ جگہ تلاش کررہی تھی۔ ساتھی ملزمان زخمی ڈاکو کو عام شہری بناکر اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کررہے تھے.

  • این سی او سی نے عجلت میں تمام چیزیں کھولنے کا فیصلہ کیا،مرتضی وہاب

    این سی او سی نے عجلت میں تمام چیزیں کھولنے کا فیصلہ کیا،مرتضی وہاب

    ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ شاید نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) نے عجلت میں تمام چیزیں کھولنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سخت فیصلے کرنے کا شوق نہیں، صورت حال کنٹرول سے باہر ہو تب سخت فیصلےکرنے ہوتے ہیں، جمعرات کو دوبارہ اجلاس ہوگا، اگر حالات بہتر نہ ہوئے تو سخت فیصلے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ 30 سال سے زائد عمرکے افراد کی ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن شروع ہوچکی ہے، کراچی میں 24گھنٹوں میں 26فیصد تک مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔مرتضی وہاب نے کہا کہ حیدرآباد میں 24 گھنٹوں میں کورونا کیسزکی شرح 11 فیصد رہی، حکومت کوبندش لگانےکا کوئی شوق نہیں، لوگ ماسک پہنیں، ایس اوپیز پر عمل کریں اور ویکسین لگوائیں۔مرتضی وہاب نے کہا کہ جامشورو نے آکسیجن کی پیداوار میں متحرک طریقے سے کام کیا ہے،جامشورو پاور کمپنی 2 لاکھ 68 ہزار لیٹرآکسیجن پیدا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ 2 لاکھ 68 ہزار لیٹرآکسیجن حیدرآباد، جامشورو کی ضرورت پورے کرنے کے لیےکافی ہے۔مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت نے فوری طور پر آکسیجن سپلائی کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا اور وزیر اعلی سندھ نے انتظامیہ کو متبادل انتظامات کا کہا۔ اس معاملہ میں ضلع جامشورو نے متحرک کام کیا اور ڈپٹی کمشنر جامشورو نے پاور پلانٹس سے رابطہ کیا۔انہوں نے کہا کہ جامشورو پاور کمپنی نے اپنے الیکٹروڈس کے پروسز کو استعمال کرتے ہوئے 2 لاکھ 68 ہزار لیٹر آکسیجن کی فراہمی ہو جائے گی اور یہ حیدرآباد اور جامشورو کے اسپتالوں کے لئے کافی مقدار ہے۔
    انہوں نے مزید کہا کہ 14مئی کوپی سی ایس آئی آر نے ٹیسٹ کے بعد اس آکسیجن کو طبی مقاصد کے لیے موزوں قرار دیا ہے اور پاکستان برصغیر کا پہلا ملک ہوگا جو اس پروسیس کو استعمال کرتے ہوئے آکسیجن بنائے گا مزید برآں ہم کوٹڑی اور لاکھڑا میں بھی اس پروسز کے تحت آکسیجن بنا سکتے ہیں اور گڈو پر بھی ہم یہ گیس بناسکتے ہی جہاں سے جنوبی پنجاب اور بلوچستان کو فائدہ پہنچایا جاسکتا ہے۔ترجمان سندھ حکومت نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کشمور میں بڑا دلخراش واقعہ ہوا اور اس واقعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بلوچستان سے کشمور آتا ہے کیونکہ اس ضلع کی حدود بلوچستان سے ملتی ہیں اور اسلحہ بلوچستان سے سندھ پہنچایا گیا جس کی تحقیقات جاری ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ کشمور واقعہ کی ایف آئی آر داخل ہوگئی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اس واقعہ کے ملزمان کشمور ضلع سے اپنے گھر خالی کرکے جاچکے ہیں مگر پولیس تواتر کے ساتھ چھاپے مار رہی ہے اور بہت جلد اس واقعہ کے مرتکب ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔
    مرتضی وہاب نے کہا کہ ہمیں این سی او سی اجلاس کے فیصلوں سے اخلاف تھا کیونکہ پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ عجلت میں کیا گیا۔ ہم کورونا سے لڑنا چاہتے ہیں پی ٹی آئی سے نہیں ہم نے اپنا مؤقف رکھا۔انہوں نے کہا کہ ارسا کا ترجمان خود کہہ رہاہے کہ ہم نے سپلائی بڑھائی ہے مگرچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان کے بعد پانی کی سپلائی بڑھی۔ سندھ حکومت نے سندھ کا مقدمہ لڑا تو سپلائی میں اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ ہم چین کے شکر گذار ہیں جنہوں نے سائینو فارم ویکسین دی اس کے دوسرے ڈوز کے لئے پہلے ڈوز پر پابندی لگائی ہے۔ عوام سوشل میڈیا میسیجز پر نہ جائیں۔

  • پی ٹی آئی رہنماخرم شیر زمان کی ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس سے ملاقات.

    پی ٹی آئی رہنماخرم شیر زمان کی ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس سے ملاقات.

    پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کی ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس سے ان کے دفتر میں ملاقات.

    ملاقات میں اراکین اسمبلی رابعہ اظفر ، شہزاد قریشی اور رہنماء فراز لاکھانی بھی موجود تھے۔‏ملاقات میں اسٹریٹ کرائم ، منشیات فروشی ، چائلڈ پروٹیکشن سمیت دیگر امور پر گفتگو کی اور پی ٹی آئی رہنماؤں نے شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سخت حکمتِ عملی تشکیل دینے کی درخواست کی۔‏ایڈیشنل آئی جی نے شہر میں جرائم کی وارداتوں میں کمی سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا،اراکین نے اسٹریٹ کرائم و دیگر غیر قانونی سرگرمیوں پر قابو پانے کیلئے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔‏عوام کا تحفظ یقینی بنانا پولیس کی آئینی ذمہ داری ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ پولیس اپنا فرض بھرپور انداز میں ادا کریگی۔

  • سپریم کورٹ کا ذوالفقار آباد آئل ٹرمینل سے متعلق اہم فیصلہ

    سپریم کورٹ کا ذوالفقار آباد آئل ٹرمینل سے متعلق اہم فیصلہ

    سپریم کورٹ نے ذوالفقار آباد آئل ٹرمینل کو فعال کرنے کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے چیف سیکرٹری کو ذاتی حثیت میں معاملے کو حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد نے سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں ذوالفقار آباد آئل ٹرمینل سمیت دیگر کیسز کی سماعت کی، وکیل کے ایم سی نے بتایا کہ آئل ٹرمینل بن چکا مگر گاڑیاں باہر ہی کھڑی ہوتی ہیں، ٹینکرز اور گاڑیوں والوں کی مختلف ایسوسی ایشن ہیں۔جسٹس سجاد علی شاہ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ دکاندار چاہتے ہیں مفت میں دکانیں مل جائیں، دکانیں بن گئیں مگر دکان دار جانے کو تیار نہیں ہیں، اس موقع پر کمرہ عدالت میں موجود ٹینکر مالکان نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ٹرمینل پر بجلی پانی کوئی سہولت نہیں ، وہاں گیراج بھی نہیں ہے ورکشاپ نہیں ہے کیسے جاسکتے ہیں ؟ دکان داروں نے کہا کہ ہمیں کہا گیا ہے دکانیں ہم خود بنائیں لیکن ڈیمارکیشن بھی نہیں کرکے دے رہے جس پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کیوں نہیں بنا کر دے رہے ؟ یہ بتائیں، اب تک کیا ہوا؟ یہ کیا مذاق ہو رہا ہے، اب تک عمل درآمد نہیں ہوا، سندھ حکومت کی کیا رٹ ہے جو ٹینکرز نہیں کنٹرول ہوتے؟ 15 سال ہوگئے، معاملہ حل نہیں ہو رہا۔چیف جسٹس نے ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا بے ایمانی کا دھندا چل رہا ہے ؟ کیا بے ایمانی ہورہی ہے ؟ آپ کے لوگ دکانداروں سے پیسے مانگ رہے ہیں ، کے ایم سی کے منشی، کلرک پیسے مانگ رہے ہیں، اگر آئل ٹرمینل نہیں بنا سکتے تو ایڈمنسٹریٹر رہنے کا کوئی جواز نہیں۔
    ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ ہم جگہ دے رہے ہیں دکانیں یہ خود تعمیر کریں گے، ہمارے پاس فنڈز کی کمی ہے، عدالت نے چیف سیکریٹری کو فریقین کے ساتھ مل کر مسئلے کا حل نکالنے اور نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔عدالت عظمیٰ نے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو ذوالفقار آباد آئل ٹرمینل فعال کرنے اور چار ماہ میں دکانیں حوالے کرنا کا بھی حکم دیا چیف جسٹس نے چیف سیکرٹری کو ذاتی حثیت میں ذوالفقار اباد آئل ٹرمینل کے معاملے کو دیکھنے کی بھی ہدایت کی۔عدالت نے گھی سمیت دیگر اشیا کے ٹرالر کو بھی شہر میں داخلے سے روک دیا، چیف جسٹس نے اس سے جڑے ایک اور درخواست میں چیف سیکرٹری ان ٹرالرزکوشہر کے بجائے متبادل راستوں سے آمدورفت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، عدالت کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ گھی اور تیل سے بھرے ہوئے کنٹینرسے حادثات رونماہوتے ہیں۔

  • کراچی میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے دو ٹک ٹاکرز کو لوٹ لیا گیا

    کراچی میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے دو ٹک ٹاکرز کو لوٹ لیا گیا

    گلستان جوہر بلاک 16 میں ڈاکوؤں نے دو ٹک ٹاکرز کو لوٹ لیا۔شہر قائد میں چھینا جھپٹی کی وارداتیں جاری ہیں۔ کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 16 میں دو ٹک ٹاکرز کو لوٹ لیاگیا۔ دونوں ٹک ٹاکرز ویڈیو بنانے میں مصروف تھے کہ اچانک ایک موٹرسائیکل پر تین ملزمان ان کے پاس آئے، اور چند منٹوں میں ہی واردات کرکے فرار ہوگئے۔واردات کی سی سی ٹی وی بھی منظر عام پر آگئی۔ پولیس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔