Baaghi TV

Category: کراچی

  • وزیراعلیٰ سندھ کا مزید سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ

    وزیراعلیٰ سندھ کا مزید سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حیدرآباد اور شرقی کراچی میں مزید سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئےپولیس اور کمشنرکراچی کوہدایت کہ سختی سےایس اوپیزپرعمل کرائیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کورونا وائرس ٹاسک فورس کااجلاس ہوا، اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سندھ میں کوروناکیسز5.4 فیصد ، صحتیابی کی شرح93 فیصد اور شرح اموات 1.6 فیصد ہے جبکہ اپریل میں کوروناکے154 مریض انتقال کرگئے۔
    وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس اور کمشنرکراچی کوہدایت کی کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی ہورہی ہے، سختی سےایس اوپیزپرعمل کرائیں اور ایس اوپیزپرعمل کرانےکیلئےوزراشہرکادورہ کریں۔وزیراعلیٰ سندھ نے حیدرآباد اور شرقی کراچی میں مزید سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔یاد رہے پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا کی تیسری لہر ہلاکت خیز ثابت ہو رہی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 79 مریض انتقال کر گئےٟ، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 18 ہزار 149 ہوگئی ہے۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 45 ہزار 954 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے مثبت آنے والے کیسز کی تعداد 4 ہزار 213 رہی، جب کہ کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9.16 فی صد رہی۔
    کرونا وائرس سے سب زیادہ متاثرہ صوبہ پنجاب ہے جہاں کیسز کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 929 ہو چکی ہے جبکہ صوبہ سندھ میں کیسز کی تعداد 2 لاکھ 85 ہزار 626 ہے۔

  • مصطفیٰ کمال الیکشن ہارنے کے بعد ذہنی مریض بن چکے ہیں،حلیم عادل شیخ

    مصطفیٰ کمال الیکشن ہارنے کے بعد ذہنی مریض بن چکے ہیں،حلیم عادل شیخ

    مصطفيٰ کمال الطاف حسین کے جاننشین بننے کی کوشش کررہے ہیں، حلیم عادل شیخ قائد حزب اختلاف رہنماء تحریک انصاف.مصطفیٰ کمال الیکشن ہارنے کے بعد ذہنی مریض بن چکے ہیں، مصطفیٰ کمال کی زبان سیاسی نہیں نیچ اور غلیظ ہے۔ مصطفیٰ کمال اپنی زبان سے اپنی تربیت کا پتہ بتا رہے ہیں،مصطفیٰ کمال کی اتنی حیثیت نہیں کہ گورنر سندھ ان کے پاس جائیں، ہماری جماعت میں مصطفیٰ کمال جیسے گند کو جمع کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ، مصطفیٰ کمال کی غلیظ زبان الطاف حسین سے سنتے رہے ہیں ، مصطفیٰ کمال کے الزامات کا بھرپور جواب دیں گے، تحریک انصاف کا مصطفيٰ کمال کو پریس کانفرنس کے ذریعے جواب دینے کا فیصلہ، آج تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء حلیم عادل شیخ دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کریں گے.

  • سندھ میں صحافت پر پیپلزپارٹی کالی ضرب کی طرح ہے،حلیم عادل شیخ

    سندھ میں صحافت پر پیپلزپارٹی کالی ضرب کی طرح ہے،حلیم عادل شیخ

    یوم صحافت پر قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا بیان. حلیم عادل شیخ کہتے ہیں یوم صحافت پر ملک بھر کے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، آزادی صحافت کے لیے پی ٹی آئی نے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا، نئے پاکستان کے لیے صحافیوں کی خدمات لائق تحسین ہیں، سندھ میں صحافت پر پیپلزپارٹی کالی ضرب کی طرح ہے، شہید ولی بابر، عزيز ميمڻ، اجے لالوانی کو سچ لکھنے کی پاداش میں قتل کیا گیا۔ سندھ میں صحافت کے لیے آمریت سے بھی بدتر دور جاری ہے صحافت کے عالمی دن پر شہید صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، آزادی صحافت کے لیے تحریک انصاف اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی.

  • ناصر کالونی میں پانی کا کنکشن عوام کااپنی مدد آپ کے تحت کروانے پر واٹر بُورڈ کا ردعمل

    ناصر کالونی میں پانی کا کنکشن عوام کااپنی مدد آپ کے تحت کروانے پر واٹر بُورڈ کا ردعمل

    گُزشتہ شب ناصر کالونی سیکٹر 32/E میں پانی کا کنکشن عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت کروالیا۔
    ممبر قومی اسمبلی فہیم خان کا اس بارے میں وضاحتی بیان سامنے آگیا۔
    وزیر اعظم عمران خان کے وفاقی ترقیاتی فنڈ سے پانی کی جو کروڑوں رُوپے کی لائن ڈالی گئی تھی۔اُس پر واٹر بُورڈ کنکشن نہیں دے رہا تھا۔عوام متعدد بار ممبر قومی اسمبلی اور واٹر بُورڈ کو درخواست دینے کے بعد مجبور تھی۔مُتعدد بار درخواستیں دینے کے باوجود واٹر بوُرڈ نے کنکشن نہیں دیا جو کے عوام سے زیادتی ہے۔ کل عوام نےاپنی مدد آپ کے تحت کنکشن کروایا اور پانی کی لائن کو کارآمد بنایا۔واٹر بُورڈ کو عوامی کنکشن دینے چاہئیے جو عوام کا بُنیادی حَق ہے۔
    ایم این اےفہیم خان کا کہنا تھا کہ ہم عوام کے ساتھ ہیں اور عوام کے مسائل حَل کرنے کے لیئے کُوشاں ہیں۔عوام پر اور عوامی آواز بُلند کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے لوگوں پر دو مہینے پہلے بھی من گھڑت ایف آئی آر واٹر بُورڈ نے درج کروائی۔عوام کو بےیارو مددگار نہیں چُھوڑ سکتے۔
    دوسری جانب ایم پی اے راجہ اظہر کا کہنا تھا کہ پانی اُنکا بُنیادی حَق ہےجو واٹر بُورڈ کو دینا چاہئیے۔ واٹر بورڈ کی ہٹ دھرمی کے باعث علاقے میں پانی نہیں دیا جارہا، علاقے میں پانی کی لائن کیلئے 6 سے 7 درخواستیں واٹر بورڈ کو دے چکے ہیں، واٹر بورڈ کے ملازم پر تشدد کا الزام بےبنیاد ہے،انھوں نےمطالبہ کیاکہ واقعے کی تحقیقات رینجرز سےکرائی جائیں، معاملے حل کرائینگے گئے، کوئی تشدد کا واقعہ نہیں ہوا،واٹر بورڈ نے خود مین لائن میں 5 سے زائد غیر قانونی پائپ لائنز لگا کر قانونی کردیا،انھوں نے مزید کہاکہ واٹر بورڈ کے خلاف تھانے جائیں تو سرکاری ملازم ہے مقدمہ درج نہیں ہو سکتا،پانی مانگنے جائیں تو فوراً بے بنیاد مقدمے درج ہوجاتے۔ جتنے مقدمے درج ہوں سامنا کریںنگے لیکن لوگوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، عوام کے درمیان رہ کر پانی کے حق کیلئے لڑیں گے۔

  • کراچی کا موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

    کراچی کا موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

    کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 25اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد ہے اور جنوب مغرب سے 18 سے 21 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

  • پیپلز پارٹی پی ٹی آئی کی بی ٹیم بن گئی ہے، ترجمان پی ڈی ایم

    پیپلز پارٹی پی ٹی آئی کی بی ٹیم بن گئی ہے، ترجمان پی ڈی ایم

    پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نےکہا ہےکہ پیپلز پارٹی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی بی ٹیم بن گئی ہے، پیپلزپارٹی میں اب بھٹو ازم نہیں رہا، وہ زرداری پارٹی بن گئی ہے۔ایک بیان میں حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ جمعیت علماء اسلام اور مسلم لیگ ن پی ڈی ایم کا حصہ ہیں، پیپلزپارٹی پی ٹی آئی کی بی ٹیم بن گئی ہے،پیپلزپارٹی نےباپ پارٹی کو باپ بنا کر بھٹو اور محترمہ بینظیربھٹو کی روح کو تکلیف پہنچائی۔
    ان کا کہنا تھا کہ فیصل کریم کنڈی مولانافضل الرحمان پر تنقید کرکے اپنا سیاسی قد بڑھانےکی کوشش نہ کریں، مولانافضل الرحمان کےخلاف بولنا آپ کی سیاست کے لیے نقصان دہ ہے، مولانا فضل الرحمان سے متعلق زبان صحیح استعمال کریں ورنہ بات بہت دور جائےگی۔حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ جے یو آئی اور ن لیگ پی ڈی ایم کا حصہ ہیں، پیپلزپارٹی اس وقت کہاں کھڑی ہے؟ انانیت اور خود پسندی کے چشمے اتار کرحقیقی نگاہ سے چیزوں کو دیکھا کریں، 2018ء میں رضا ربانی کو نظرانداز کرکے صادق سنجرانی کوکس نے چیرمین سینیٹ منتخب کرایا تھا؟ آپ کے اپنے جیالے آپ کی سیاست پر ہنس رہے ہیں۔

  • شہباز شریف کا بیان چور کی داڑھی میں تنکا ہے،خرم شیر زمان

    شہباز شریف کا بیان چور کی داڑھی میں تنکا ہے،خرم شیر زمان

    شہباز شریف کے بیان پر پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان کا ٹوئٹر بیان شہباز شریف الکٹرانک ووٹنگ کی مخالفت کرکے اپنی بدنیتی واضح کرچکے، شہباز شریف کا بیان چور کی داڑھی میں تنکا ہے، ملک میں غیر جمہوری قوتوں نے شفاف انتخابات کا نظام تباہ کیا، لیگی صدر اقتدار کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں، الیکشن ریفارمز نہ ہوئے تو اپوزیشن جماعتیں الیکشن میں دھاندلی کا شور مچاتی رہیں گی،وزیراعظم الیکشن ریفارم کی بات کررہے ہیں، اب وقت ہے تمام جماعتیں سر جوڑ کر بیٹھیں، ملک سے دھاندلی کا ٹرینڈ جلد ختم کریں گے.

  • ​ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ ناصر عباس نےآصف علی زرداری کو این اے 249 میں جیت کی مبارک باد دی

    ​ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ ناصر عباس نےآصف علی زرداری کو این اے 249 میں جیت کی مبارک باد دی

    پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری کا مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس کو فون

    سابق صدر آصف علی زرداری نے علامہ ناصر عباس کا این اے 249 میں پی پی پی کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا. ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ ناصر عباس نے صدر آصف علی زرداری کو این اے 249 میں جیت کی مبارک باد دی.پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری کا تنظیم الاعوان کے سربراہ پیر خالد سلطان کو بھی فون، این اے 249 پر ان کی حمایت پر اظہار تشکر کا اظہار کیا۔تنظیم الاعوان کے سربراہ پیر خالد سلطان نے صدر آصف علی زرداری کو این اے 249 میں جیت کی مبارک باد دی۔

  • شہر قائد سے چوری کی موٹرسائیکلیں دوسرے صوبے اور شہروں میں شفٹ کرنے والے ملزمان گرفتار۔

    شہر قائد سے چوری کی موٹرسائیکلیں دوسرے صوبے اور شہروں میں شفٹ کرنے والے ملزمان گرفتار۔

    شہر قائد سے چوری کی موٹرسائیکلیں دوسرے صوبے اور شہروں میں شفٹ کرنے والے ملزمان گرفتار۔

    اسٹیل ٹاؤن پولیس کی خفیہ اطلاع پر نیشنل ہائی وے کے قریب کارروائی، دو ملزمان گرفتار۔

    گرفتار ملزمان سے ایک رائفل، چوری کی موٹر سائیکل، موبائل فون اور دیگر دستاویزات تحویل میں لے لئے گئے۔ملزمان سے برآمد موٹرسائیکل گذشتہ ماہ تھانہ شاہ لطیف کی حدود سے چوری کی گئی تھی۔گرفتار ملزم کا ساتھی ناکوں پر پولیس کی چیکنگ سے بچنے کیلئے برقعہ پہن کر چوری کی موٹرسائیکل پر سفر کرتا تھا۔گرفتاری کے وقت ملزم صابر برقعے میں ملبوس تھا۔ملزمان نے ابتک درجنوں موٹرسائیکلیں کامیابی کیساتھ شہر سے باہر شفٹ کرنے کا انکشاف کیا۔گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ملزمان کو مزید پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے بھیجا جا ئیگا ۔گرفتار ملزمان میں صابر اور عرفان علی شامل ہیں۔

  • بفر زون میں شقی القلب باپ نے بچہ نیچے پھینک دیا

    بفر زون میں شقی القلب باپ نے بچہ نیچے پھینک دیا

    کراچی کے علاقے بفر زون سیکٹر 16 اے میں شقی القلب باپ نے گھریلو جھگڑے کے دوران غصے میں مبینہ طور پر نومولود بچے کو نیچے پھینک دیا۔بفر زون پولیس کے مطابق بیوی سے جھگڑے کے باعث غصے میں آپے سے باہر ہو کر شوہر نے بچے کو گود سے گرا دیا۔گرنے کے باعث بچہ زخمی ہو گیا، پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ بفر زون پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ نومولود کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔