پی ٹی آئی رہنماء امجد آفریدی کی این اے 249 کے مرکزی دفتر میں ورکروں سے ملاقات و خطاب
امجد آفریدی کی ورکروں سے ضمنی انتخابات میں کی گئی دھاندلی سے متعلق گفتگو،پی پی نے ضمنی الیکشن کو جیتنے کیلئے چور دروازے کا استعمال کیا، این اے 249 میں الیکشن کمیشن اور پی پی نے نتائج طے کیے، پی پی کے لوگوں نے پولنگ اسٹیشنوں میں پریزائڈنگ افسران کو خریدا، پریزائڈنگ افسران کو لفافے دینے والے لوگ بھی منظر عام پر آئے.حلقے میں پی پی کا دور دور تک نام و نشان نہیں تھا، عوام کا مینڈیٹ چوری ہوا،اس نظام کیخلاف عدالت جائیں گے.
Category: کراچی
-

امجد آفریدی کی این اے 249 کے مرکزی دفتر میں ورکروں سے ملاقات کی
-

بھارت میں کورونا کی تباہ کاریاں، انضمام الحق نے کورونا سے نجات کا آسان حل بتا دیا
بھارت میں کورونا کی تباہ کاریاں، انضمام الحق نے کورونا سے نجات کا آسان حل بتا دیا
انضمام نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر کہا ہے کہ اس سے قبل بڑی بیماری طاعون آئی تھی،احتیاط اپنی جگہ لیکن وہ توبہ تائب سے گئی تھی،اب میں اہم بات یہ کروں گا کہ اگر ہم بری حرکتیں اور نافرمانی کی چیزیں چھوڑ دیں تو یہ کورونا کی بیماری چلی جائے گی،میں پاکستان اور بھارت دونوں کی بات کر رہا ہوں،اللہ پاک ہم دونوں کی حفاظت کرے لیکن ہمارے معاشرے میں جو بری چیزیں ہیں،نافرمانیاں چل رہی ہیں،ان سے واپسی کی جائے تو یہ بیماری ختم ہوجائے گی.بھارت میں کوروناکی وجہ سے حالات خاصے خراب ہیں، پاکستان کے موجودہ کپتان بابر اعظم،سابق کرکٹرز شعیب ملک اور شعیب اختر بھی اس پر بات کرچکے ہیں،بدھ کے روز سابق پاکستانی کپتان انضمام الحق نے بھی اس پر لب کشائی کی ہے اور کہا ہے کہ بھارت بھی ہمارے لئے اہم ہے،میں نے اپنی جتنی کرکٹ کھیلی ہے،اس میں مجھے سب سے زیادہ مزا بھارت میں کھیلنے سے آیا .
انضمام نے مزید کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے بیماری چلی جائے گی لیکن اس سے سیکھنے والی بات یہ ہے کہ یہ بیماری کسی کو بھی لگ سکتی ہے،ہمارا تعلق اچھا ہونا چاہئے،پاکستان اور بھارت کے لوگ ایک دوسرے سے پیار کریں،ایک دوسرے کی مدد کریں۔انضمام کہتے ہیں کہ میری بھارت سے اچھی یادیں وابستہ ہیں،ان کے اور ہمارے کرکٹرز ایک فیملی کی طرح ہیں،یہ بھارتی کرکٹرز بھی سامنے آئیں اور لوگوں کی مدد کریں،اس سے دوسروں میں جذبہ پیدا ہوگا،میں بھارت سے اس لئے بھی قریب ہوں کہ پاکستان بھارت کے میچز کھیلنے کا مزا بھی اپنا ہے اور مجھے بھارت میں عزت اور پیار بھی خوب ملا ہے.
-

ن لیگ ڈسکہ، وزیر آباد اور نوشہرہ جیتے تو بیانیے کی فتح ، ہم جتیں تو اسٹیبلشمنٹ کا کردار ؟ سعید غنی ن لیگ پر برس پرے
ن لیگ ڈسکہ، وزیر آباد اور نوشہرہ جیتے تو بیانیے کی فتح ، ہم جتیں تو اسٹیبلشمنٹ کا کردار ؟ سعید غنی ن لیگ پر برس پرے
باغی ٹی وی : پی پی پی کے لیڈر اور صوبائی وزیر سعیدغنی نے کہا ہےکہ شاہدخاقان عباسی کےجسمانی قدکامقابلہ نہیں کرسکتے،بلاول بھٹوزرداری کاسیاسی قدسب سےزیادہ ہے،کہاگیاکہ سعید غنی نےاپنےانتخابی عملہ بٹھایا،ہمیں اگرایساکرناہوتاتوپھرنتیجہ بھی کچھ اورآتا،
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حد سے زیادہ خود اعتمادی نون لیگ کی شکست کی وجہ بنی، اگرسلیکٹرز کے بغیرفتح ممکن نہیں تو نون لیگ تین ضمنی الیکشن کیسے جیتی؟ پیپلز پارٹی ضمنی الیکشن جیتے تو اسٹیبلشمنٹ کی سرپرستی کے ساتھ جیتنے کا الزام لگا دیا جاتا ہے۔ ن لیگ ڈسکہ، وزیر آباد اور نوشہرہ جیتے تو بیانیے کی فتح قرار دیدیا گیا، یہ دہرا معیار کیوں اپنایا جاتا ہے؟
سعید غنی کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان میں سیاسی طور پر بلاول صاحب کا قد سب سے بڑا ہے،ایک پولنگ اسٹیشن کا نمبر بتائیں جہاں دھاندلی ہوئی، اگر عملہ میں نے لگوایا ہوتا تو ہر پولنگ اسٹیشن پر ہمارا مارجن زیادہ ہوتا۔ چاہتا ہوں کہ یہ بحث ختم ہو، این اے 249 میں ایک فیصد بھی دھاندلی نہیں ہوئی۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ میری اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم نے انٹیلی جنس اداروں سے رپورٹ لی ہے کہ پیپلز پارٹی کیسے جیتی ، سب نے یہی جواب دیا کہ آپ کی نالائقی کی وجہ سے جیتی ہے۔
-

کراچی میں اداکارہ حرامانی کو گھر کے باہر لوٹ لیا گیا
اداکارہ حرامانی کو گھر کے باہر ملزمان نے لوٹ لیا۔ کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں اداکارہ حرامانی کو گھر کے باہر ملزمان نے نقدی اور طلائی زیوات سے محروم کردیا، واقعے کی سی سی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے ملزمان نے گاڑی کو دونوں طرف سے گھیرے میں لیکر لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حرامانی کی کار گھر کے دروازے پر آکر رکی، تو تعاقب میں آنے والے ملزمان نے انہیں یرغمال بنالیا، 2 موٹر سائیکلیوں پر 2 ملزمان سوار تھے، جنہوں نے چند لمحوں میں ہی اداکارہ سے لوٹ مار کی اور فرار ہوگئے۔
-

جب بھی انتخابی اصلاحات کی بات ہوتی ہے ساری جماعتیں بھاگ جاتی ہیں،حلیم عادل
قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے بیان میں کہا کہ جب بھی انتخابی اصلاحات کی بات ہوتی ہے ساری جماعتیں بھاگ جاتی ہیں، ن لیگ اور پی پی کا اقتدار شروع سے ہی جعلی رہا ہے،ہارس ٹریڈنگ اور دھاندلی اگر روک دی گئی تو ان دونوں جماعتوں کا نام لیوا کوئی نہیں ہوگا،ملکی مفادات میں ن اور پی پی کبھی سنجیدہ نہیں ہوسکتے،

انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی اصلاحات کرکے عوام کے ووٹ کا تحفظ یقنی بنائینگے،پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن کے گٹھ جوڑ نے پیپلز پارٹی کو جتوایا، این اے 249 کے نتائج کو چیلنج کریں گے۔ -

کراچی میں کم عمر بچے بھی موٹر سائیکل چور ی میں ملوث
کراچی پاپوش نگر میں کم عمر بچے کی موٹر سائیکل چوری کی واردات کی فوٹیج منظرعام ۔فوٹیج میں بچے کو انتہائی مہارت سے موٹر سائیکل چوری کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں کم عمر بچے کی موٹر سائیکل چوری کی واردات کی فوٹیج اب تک منظرعام پر لے آیا۔ فوٹیج میں بچے کو انتہائی مہارت سے موٹرسائیکل چوری کرتے دیکھا جاسکتا ہے.خیال رہے کہ چند روز قبل سولجربازار پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ایک کم عمر چور گینگ کو گرفتار بھی کیا تھا ۔ ملزمان سے موقع پر ایک چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی تھی ۔
-

2020 سے اپریل2021 کے دوران ایف بی آر نے 3.78 ٹریلین ریونیو اکھٹا کیا
وزیراعظم کی پالیسیوں کے نتیجے میں عوام بڑی تعداد میں ٹیکس نیٹورک سے جڑچکے ہیں، پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی بلال غفار نے کہا جولائی 2020 سے اپریل 2021 کے دوران ایف بی آر نے 3.78 ٹریلین ریونیو اکھٹا کیا، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے 14 فیصد زیادہ ہے، ایف بی آر نے ہدف سے زیادہ ٹیکس وصول کرکے ملکی ترقی میں مثبت کردار ادا کیا ہے، وزیراعظم کی قیادت میں عوام کا ٹیکس کا پیسہ عوام کی فلاح و بہبود میں خرچ کیا جارہا ہے،وزیراعظم نے اداروں کو خود مختار کیا، آزادانہ کام سر انجام دینے کا موقع فراہم کیا، آج ادارے آزاد ہیں اور بہترین کردار ادا کررہے ہیں، ملکی معیشت میں بہتری کی بنیاد ڈل چکی ہے، وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں.
-

بچیوں کو اغوا کرکے موٹرسائیکل پر غیر اخلاقی حرکتیں کرنے والا ملزم گرفتار
سولجر بازار پولیس نے کمسن بچیوں کو اغوا کر کے انھیں موٹر سائیکل پر بٹھا کر غیر اخلاقی حرکتیں کرنے والے ملزم اویس کو گرفتار کر کے موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ایس ایچ او سولجر بازار خالد رفیق نے بتایا کہ 30 اپریل کو موٹر سائیکل سوار ملزم نے راہ چلتے 2 کمسن بچیوں کو اغوا کیا اور پھر انھیں موٹر سائیکل پر بٹھا کر غیر اخلاقی حرکتیں کیں، بچیوں کے لاپتہ ہونے پرپولیس نے علاقے میں لگے کلوز سرکٹ کیمروں کی فوٹیج حاصل کیں تو ایک میں ملزم کو موٹر سائیکل پر بیٹھے ایک کمسن بچی سے بات کرتے دیکھا جس کے بعد وہ بچی ملزم کے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھ گئی اور ملزم اسے اپنے ہمراہ لے گیا۔
دوسری فوٹیج میں اسے پیدل جانے والی کمسن بچی کا تعاقب کرتے ہوئے دیکھا گیا اور پھر اس نے بچی سے کوئی بات کی تو وہ پیدل واپس کے ملزم کے پیچھے جاتے ہوئے دکھائی دی۔خالد رفیق نے بتایا کہ دوسری بچی کو ملزم نے کچھ دور جا کر موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے جانے کی کوشش کی تو وہ گھبرا گئی اور وہ شور مچاکر اتر کر بھاگ گئی جبکہ پہلی بچی جسے ملزم موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے جاتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے اس نے بچی سے کہا کہ تمہارے والد نے مجھے بھیجا ہے،کچھ سامان ہے تمھیں دینے کے لیے وہ لے لو جس پر وہ بچی موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھ گئی جسے ملزم نے کچھ دور جا کر آگے موٹر سائیکل کی ٹنکی پر بٹھا لیا اور علاقے کی سنسان گلیوں میں گھومتے ہوئے کمسن بچی سے غیر اخلاقی حرکتیں کرتا رہا۔پولیس نے بچی کا وڈیو بیان حاصل کرلیا ہے جس میں اس نے ملزم کی غیر اخلاقی حرکتوں کے حوالے سے پولیس کو سب کچھ بتایا ہے،بچی کا کہنا تھا کہ ملزم نے کسی کو بتانے پر سنگین نتائج دھمکیاں دی تھیں ، انھوں نے بتایا کہ دونوں بچیوں کی عمر 4 سال اور دوسری کی 7 سال ہے۔فوٹیج میں ملزم کی موٹر سائیکل پر نمبر پلیٹ دکھائی نہیں دی تاہم وہ کلیئر ہے اور موٹر سائیکل ملزم کے والد کے نام پر ہے، ملزم نبی بخش کے علاقے میں واقع ہما ہائٹس کا رہائشی ہے، پولیس نے ملزم کے خلاف اغوا کے سمیت دیگر دفعات کے تحت 2 مقدمات درج کیے ہیں جس میں ایک مقدمہ کا مدعی بچی کا والد اور دوسرے مقدمے میں بچی کا ماموں مدعی ہے۔پولیس ملزم سے اس طرح کی دیگر گھناؤنی وارداتوں کے حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے -

بلدیہ میں لٹیروں نے اسپتال میں مریض اور عملے کو لوٹ لیا
شہر قائد میں لوٹ مار، رہزنی اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے بعد ڈاکو اب اسپتالوں میں بھی لوٹ مار کرنے لگے۔لوٹ مار اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مصروف ڈاکوؤں کو روکنے والا کوئی نہیں، کراچی پولیس روایتی کارروائیوں اور تھانوں میں بیٹھ کر فائلوں میں حکام کو سب اچھا کی رپورٹ دینے میں مصروف ہے، ڈکیت اب ان مقامات اور جگہوں پر لوٹ مار کے لیے پہنچنے لگے جہاں کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہو کہ ڈاکو یہاں ڈکیتی مارسکتے ہیں۔بلدیہ ٹاؤن میں مسلح ڈاکوؤں نے نجی اسپتال میں مریضوں اور عملے کو یرغمال بناکر لوٹ لیا اور باآسانی فرار ہوگئے، اسپتال میں ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔بلدیہ ٹاؤن تھانے کی حدود بلدیہ ٹاؤن اللہ والی مسجد کے قریب نجی اسپتال میں2 مسلح ڈکیت داخل ہوئے، مسلح ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر پہلے اسپتال کے کاؤنٹر پر بیٹھے اسپتال کے عملے سے سے موبائل فونز اوررقم لوٹی اس کے بعد اسپتال میں موجود مریض اور اس کے تیماردار سے بھی لوٹ مار کی اور با آسانی فرار ہو گئے۔واردات کی فوٹیج میں مسلح ڈاکوؤں کو ماسک لگائے دیکھا جا سکتا ہے ڈاکو اطمینان سے نجی اسپتال میں داخل ہوئے اور لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے،نجی اسپتال میں لوٹ مار کی واردات گزشتہ روز پیش آئی تھی۔
-

ہارس ٹریڈنگ اوردھاندلی روکی گئی توان دونوں جماعتوں کانام لیواکوئی نہیں ہوگا، حلیم عادل شیخ
ہارس ٹریڈنگ اوردھاندلی روکی گئی توان دونوں جماعتوں کانام لیواکوئی نہیں ہوگا، حلیم عادل شیخ
باغی ٹی وی :پی ٹی آئی سندھ کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ جب انتخابی اصلاحات کی بات ہوتی ہےساری جماعتیں بھاگ جاتی ہے . ہیں، ن لیگ اورپی پی کااقتدارشروع سےہی جعلی رہاہے،ہارس ٹریڈنگ اوردھاندلی روکی گئی توان دونوں جماعتوں کانام لیواکوئی نہیں ہوگا،ملکی مفادات میں ن اورپی پی کبھی سنجیدہ نہیں ہوسکتے.
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھاکہ انتخابی اصلاحات کرکےعوام کےووٹ کاتحفظ یقنی بنائیں گے.انتخابی اصلاحات کرکےعوام کےووٹ کاتحفظ یقینی بنائیں گے،
خیال رہے کراچی این اے 249 کے انتخابات کے حوالے سے سیاسی جماعتیں پیپلزپارٹی پر کافی برہم ہیں . ان کا الزام ہے کہ پی پی نے این اے 249 کا الیکشن چرایا ہے . اس میں سرکاری مشنری استعمال کرتے ہوئے . اس طرح ن لیگ نے بھی کافی تحفظات کا اظہار کیا ہے .
ن لیگ کے شہباز شریف نے کہا ہے کہ الیکڑانک ووٹنگ مشین کےاستعمال کی تجویزمستردکردی.پاکستانی الیکشن کمیشن اسےناقابل عمل قراردےچکاہے،شہبازشریف.ایک فردکی خواہش یاحکم پرایسےاہم قومی کام انجام نہیں پاتے، ان کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات کاحساس کام پوری قوم کی منشااور اعتمادسےہوتاہے،عوام کی امنگوں کامحورپارلیمان ہےجسے3سال سےتالا لگایاہواہے،ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ کانظام تمام دنیانےمستردکیا،انتخابی اصلاحات فریقین کی مشاورت اورعوامی رائےسے ممکن ہوتی ہیں،ن لیگ نے2018میں تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سےتاریخی انتخابی اصلاحات کی تھیں،
شہباز شریف نے کہا کہ ن لیگ نے 2018 میں پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے انتخابی اصلاحات کی تھیں.انتخابی اصلاحات تمام فریقین کی مشاورت، عوام کی رائے کی روشنی اور اتفاق رائے سے ممکن ہوتی ہیں،
ہمارے دور میں ہونے والی انتخابی اصلاحات پر کسی کو اعتراض نہیں تھا.سب کے اتفاق رائے کا مظہراور دستخط شدہ انتخابی اصلاحات کی وہ تاریخی دستاویز آج بھی موجود ہے.جس وقت اپوزیشن مثبت تجاویز،میثاق معیشت کی بات کررہی تھی تو این آر او کاشورکرکےان کی توہین کی گئی،