Baaghi TV

Category: کراچی

  • پیپلز پارٹی زندہ باد شرمیلا فاروقی نے مریم نواز کی پرانی ویڈیو شئیر کر دی

    پیپلز پارٹی زندہ باد شرمیلا فاروقی نے مریم نواز کی پرانی ویڈیو شئیر کر دی

    پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کی خواتین رہنما بھی حالیہ ضمنی الیکشن کے بعد آمنے سامنے آگئیں۔پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں پی پی کی کامیابی تسلیم نہ کرنے پر مریم نواز کو کھرا جواب دے دیا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں مریم نواز پیپلز پارٹی زندہ باد کے نعرے لگا رہی ہیں۔
    پی پی رہنما نے ویڈیو کلپ کے کیپشن میں لکھا کہ ’شیر کا شکاری آصف زرداری‘۔انہوں نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اپنی شکست اور پیپلز پارٹی کی فتح کو کھلے دل سے تسلیم کرکے اپنے بڑے پن کا مظاہرہ کریں۔
    گذشتہ روز مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن ہار تب تسلیم کرے گی جب اس کو ہرایا تو جائے، شیر کا شکار کرنا آسان نہیں رہا، تھوڑا انتظار کریں! شیر کا شکار کرنے کی داستان سامنے آنے والی ہے، عوام اپنا حق واپس لے کر رہے گی۔
    انہوں نے ٹویٹر پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ مسلم لیگ ن ھار تب تسلیم کرے گی جب اس کو ہرایا تو جائے۔ شیر کا شکار کرنا آسان نہیں رہا۔ شیر کو ہرانے کے لیے جو ہتھکنڈے آپ نے آزمائے، ان کی داستان بھی سامنے آنے والی ہے۔ انتظار فرمائیے اور یاد رکھیے! مسلم لیگ ن اپنا اوراین اے249 کے عوام کا حق واپس لے کے رہے گی انشاءاللّہ! انہوں نے کہا کہ الیکشن میں شکست اگر عوام کے فیصلے کی وجہ سے ہوگی تو سرِ تسلیم خم ہوگا۔
    مگر بکسہ چوری اور دھاندلی سے ہونے والا ہر فیصلے کا آخر تک مقابلہ کیا جائے گا۔ واضح رہے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ این اے249 میں پیپلزپارٹی کی تاریخی کامیابی نے ثابت کردیا کہ عوام حکومت کے ساتھ نہیں۔ کراچی کے عوام نے سلیکٹڈ حکومت کو ریجیکٹ کردیا ہے۔ عوام نے پھر سے پی ٹی آئی کو عبرتناک شکست دی ہے۔ نہوں نے کہا کہ اگر کوئی الیکشن پر الزامات لگا رہا ہے تو ثابت کرے۔

  • کراچی میں ٹریفک پولیس کا سائیکل اسکواڈ بھی تیار

    کراچی میں ٹریفک پولیس کا سائیکل اسکواڈ بھی تیار

    کراچی میں ڈیوٹی کے دوران ٹریفک پولیس اہلکاروں کیلئے خصوصی موبائل ٹوائلٹ تیار، ٹریفک پولیس افسران فون کال کرکے بھی موبائل ٹوائلٹ کو بلوا سکیں گے۔صدر میں ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لیے ٹریفک پولیس کا سائیکل اسکواڈ بھی تیار کر دی۔سائیکلوں پر سوار پولیس اہلکار صدر میں ٹریفک جام کے دوران ڈیوٹی سر انجام دیں گے،مخصوص یونیفارم پہنے سائیکل اسکواڈ کے اہلکار گشت بھی کریں گے اور جس علاقے میں ٹریفک جام کی شکایت ملے گی وہاں سائیکل پر پہنچ کر فوری طور پر ٹریفک بحال کریں گے.

  • ایس او پیز کے خلاف ورزی،صدر موبائل مارکیٹ کو مکمل سیل کر دیا گیا

    ایس او پیز کے خلاف ورزی،صدر موبائل مارکیٹ کو مکمل سیل کر دیا گیا

    کراچی میں ایس او پیز کی مبینہ خلاف ورزی، صدر موبائل مارکیٹ کو مکمل سیل کردیا گیا.صدر الیکٹرانک مارکیٹ میں شہری انتظامیہ پہنچ گئی.انتظامیہ کے ساتھ سیکیورٹی اداروں کے اہلکار بھی پہنچ گئے.الیکٹرانک مارکیٹ جانے والی سڑک کورکاوٹ رکھ کر بند کردیا گیا.مارکیٹ میں دس ہزار سے زائد چھوٹی بڑی دکانیں ہیں، تمام موبائل مارکیٹس کو سیل کیا گیا ہے، پولیس کی نفری بھی موقع پر موجود ہے ، موبائل مارکیٹ 70 ارب روپے کا ریوینیو جنریٹ کرتی ہے، موبائل مارکیٹ انتظامیہ.پوری مارکیٹ کو سیل کرنا سمجھ سے بالاتر ہے.

  • جتنی بھی جماعتیں رو رہی ہیں ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں،سعید غنی

    جتنی بھی جماعتیں رو رہی ہیں ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں،سعید غنی

    جتنی بھی جماعتیں رو رہی ہیں ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں،سعید غنی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ کسی کی نالائقی کی سزا جیتے ہوئے امیدوارکو نہیں دے سکتے،

    الیکشن کمیشن کی جانب سے ن لیگی امیدوار مفتاح اسما عیل کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کرنے کی خبر پر رد عمل دیتے ہوئے پی پی رہنما سعید غنی کا کہنا تھا کہ ہمارا  اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں،الیکشن شفاف ہوئے،4 مئی کو الیکشن کمیشن جائیں گے، تمام دستاویزات رکھیں گے،الیکشن کمیشن جائیں گے،وہ ہماری بھی بات سنیں گے،ڈسکہ میں فائرنگ ہوئی،پریزائیڈنگ افسر غائب ہوئے،این اے 249 میں نہ فائرنگ ہوئی،نہ پریزائیڈنگ افسر غائب ہوئے ،پارٹی کو کہا ہے، ری کاؤنٹ کی بجائے ری پولنگ کریں،زیارتی ان کے ساتھ نہیں ہمارے ساتھ ہوئی ہے،جتنی بھی جماعتیں رو رہی ہیں ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ،الیکشن میں بدانتظامی ہوئی ،دھاندلی نہیں ہوئی ،ڈسکہ اور این اے 249ضمنی انتخابات میں فرق تھا،

    الیکشن کمیشن نے ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کرلی,این اے 249 ضمنی انتخاب میں دوبارہ گنتی کے حوالہ سے مفتاح اسماعیل کی درخواست پر سماعت 4 مئی کو مقرر کر دی گئی ہے مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے چیف الیکشن کمیشن کو درخواست دی ہے جس میں کہا کہ آر او نے ہماری تمام دراخواستیں مسترد کردی ہیں جو کہ آر او کا متعصب ہونا واضع کرتا ہے۔ کچھ پریذائیڈنگ آفسران پر تحفظات ہیں جبکہ فارم 45 اور فارم 47 کے نتائج بھی فرق ہیں ،حلقے کے تمام پولنگ سٹیشنز کی دوبارہ گنتی کی جائے

    بلاول زرداری نے اہم شخصیت سے استعفیٰ مانگ لیا

    کراچی ضمنی الیکشن، ن لیگی امیدوار نے الیکشن کمیشن سے کیا مطالبہ کر دیا؟

    این اے 249 انتخابات، شہباز شریف نے دیا ووٹرز کے لئے اہم پیغام

    کراچی ضمنی الیکشن، اراکین اسمبلی کو حلقے سے نکال دیا گیا

    واضح رہے کہ کراچی حلقہ این اے 249 ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی سیٹ چھین لی پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل 16 ہزار 156 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں، این اے 249 ضمنی الیکشن کے 276 پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ موصول ہوگیا۔ ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 15 ہزار 473 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ تحریک لبیک کے نذیر احمد 11 ہزار 125 ووٹ لے کر تیسرے ، پاک سر زمین پارٹی کے مصطفیٰ کمال 9 ہزار 227 ووٹ لے کر چوتھے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار 8 ہزار 922 ووٹ لے کرپانچویں جبکہ ایم کیو ایم کے امیدوار 7511 ووٹ لے کر چھٹے نمبر پر رہے ہیں

    این اے 249 الیکشن، ن لیگی رہنما کو مل گئی بڑی کامیابی

     

  • این اے 249،الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی کی درخواستیں مسترد کردی

    این اے 249،الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی کی درخواستیں مسترد کردی

    الیکشن کمیشن نے این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں انتخابی دھاندلی کا الزام مسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی اور نون لیگ کا اعتراض مسترد کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حلقے کے ریٹرننگ افسر نے پی ٹی آئی اور نون لیگ کی درخواستوں کو مسترد کیا، حلقے این اے 249 سے پی ٹی آئی امیدوار امجد آفریدی نے 21 پولنگ اسٹیشن کے نتائج پر اعتراض عائد کیا تھا جبکہ دو پولنگ اسٹیشن پر انتخابی دھاندلی کی شکایت کی تھی۔ریٹرننگ افسر کی دی گئی درخواست میں پی ٹی آئی کے امجدآفریدی نے تحقیقات کی بھی درخواست کی تھی، جسے مسترد کردیا گیا ہے۔
    دوسری جانب ن لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے بھی چیف الیکشن کمشنر کو درخواست دی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہمیں 30سے زائد پولنگ اسٹیشن کےنتائج موصول نہیں ہوئے، ضمنی الیکشن میں ڈیوٹی دینے والے کچھ پریزائیڈنگ افسران پر بھی تحفظات ہیں، جبکہ فارم 45اور47کےنتائج میں بھی فرق ہے۔مفتاح اسماعیل نے الیکشن کمیشن کو بھیجی گئی درخواست میں کہا کہ تمام تحفظات کو ریٹرننگ افسر کے سامنے رکھا، مگر آراو نے ہماری تمام درخواستیں مسترد کردی ہیں، یہ رویہ آر او کامتعصب ہونا واضع کرتاہے۔گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے حلقہ این اے 249 کے ریٹرننگ افسر کو تحریری ‏درخواست جمع کرائی گئی تھی، مفتاح اسماعیل کی جانب سے ریٹرننگ آفیسر کو 3 درخواستیں لکھی گئی، جس میں حلقہ این اے 249 کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کرتے ہوئے انتخابی نتائج اور ‏ووٹونگ سے متعلق الیکشن کمیشن سے تفصیلات مانگی گئی تھی۔گذشتہ روز قومی اسمبلی کی کے حلقے 249 کراچی کے ضمنی الیکشن میں تیر نے شیر اور بلے کو شکست سے دوچارکیا تھا، غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے قادر خان مندو خیل 16 ہزار 156 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے تھے۔

  • کراچی کی ڈسٹرکٹ کورنگی کی 6 یوسیز میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

    کراچی کی ڈسٹرکٹ کورنگی کی 6 یوسیز میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

    کراچی کی ڈسٹرکٹ کورنگی میں 15 دن کیلئے سمارٹ لاک ڈاون لگا کر نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔ سمارٹ لاک ڈاون کے احکامات ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی سفارش پر ڈی سی کورنگی نے جاری کئے۔نوٹی فکیشن کے مطابق ناصر کالونی، بھٹائی کالونی، سلور ٹاون کی مختلف یو سیز میں لاک ڈاون ہوگا۔ شاہ فیصل کالونی، ڈرگ کالونی، رفاہ عام اور الفلاح کے علاقے بھی شامل ہیں۔ متاثرہ علاقے میں آنے اور جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں کے لوگ کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔ متاثرہ علاقوں کے کورونا مثبت افراد اپنے گھروں میں قرنطینہ رہیں گے۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 146 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 17 ہزار 957 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 25 ہزار 519 ہوگئی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 696 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 3 ہزار 182، سندھ میں 2 لاکھ 83 ہزار 560، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 18 ہزار 413، بلوچستان میں 22 ہزار 369، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 310، اسلام آباد میں 75 ہزار 498 جبکہ آزاد کشمیر میں 17 ہزار 187 کیسز رپورٹ ہوئے۔

  • کراچی لیاقت آباد سپر مارکیٹ میں جرائم پیشہ نے سر جوڑ لیے ۔

    کراچی لیاقت آباد سپر مارکیٹ میں جرائم پیشہ نے سر جوڑ لیے ۔

    کراچی لیاقت آباد سپر مارکیٹ میں جرائم پیشہ نے سر جوڑ لیے ۔
    کراچی ایس ایچ او لیاقت آباد نے چارج سنبھالتے ہی منشیات فروشوں اور گٹکا مافیا کی کمر توڑ دی ۔
    کراچی جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرنے والوں کی دکانیں بند ہوگئی ۔ کراچی ایس ایچ او کی حکمت عملی سے اسٹریٹ کرائم اور چوری کی واراتوں میں کمی آئی ساتھ ہی گلی محلوں میں ملنے والی منشیات اور گٹکے کا صفایا ہوگیا ۔
    کراچی نئے ایس ایچ او لیاقت آباد کے آنے سے پولیس کی رٹ بحال ہوئی اور رضوان پٹیل کی وجہ پولیس کا مورال بڑھا ۔

    کراچی موجودہ صورتحال میں لیاقت آباد پولیس جس طرح ایس او پیز پر عمل کرارہی ہے ۔ وہ اس سے پہلے دیکھنے میں نہیں آیا ۔ کراچی لیاقت آباد میں پولیس کی رٹ بحال ہونے اور گٹکے ماوے پر مکمل پابندی کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑرہی ہے

  • نوجوان کی مزاحمت، لٹیرے نے پستول کا ٹریگر کئی بار دبایا، شہری معجزانہ طور پر بچ گیا

    نوجوان کی مزاحمت، لٹیرے نے پستول کا ٹریگر کئی بار دبایا، شہری معجزانہ طور پر بچ گیا

    شہر قائد کے علاقے ملیر الفلاح میں اسٹریٹ کرائم کی ایک واردات میں ایک نوجوان مزاحمت کے دوران موت کے منہ سے معجزانہ طور پر بچ گیا۔تفصیلات کے مطابق ملیر کراچی میں لٹیروں نے خراب پستول سے واردات کی، لٹیرے کی جانب سے کئی بار ٹریگر دبانے کے باوجود گولی نہ چلنے کے سبب نوجوان موت کے منہ میں جانے سے بچ گیا۔واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی، اس واردات میں 2 لٹیرے شہری سے 3 لاکھ روپے اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔ کہ لٹیرا مزاحمت کے بعد 2 قدم کے فاصلے پر بار بار گولی چلانے کی کوشش کرتا رہا لیکن معجزانہ طور پر پستول نہ چلی اور شہری محفوظ رہا۔فوٹیج کے مطابق نوجوان گھر کے سامنے موٹر سائیکل پر آ کر رکا تو عین اسی وقت اس کا پیچھا کر کے آنے والے موٹر سائیکل سوار 2 لٹیروں نے اسے گھیر لیا، ایک لٹیرا اس سے موبائل چھیننے لگا جب کہ دوسرا پستول پکڑے اس کے قریب موجود رہا۔تلاشی کے دوران اچانک نوجوان نے مزاحمت شروع کر دی اور لٹیرے سے چمٹ گیا، اس پر دوسرا لٹیرا گھبرا گیا اور پستول چلانے کی کوشش کرنے لگا، لیکن گولی نہیں چلی، وہ متعدد بار ٹریگر دباتا رہا۔اس دوران نوجوان کو بھی اندازہ ہو گیا کہ پستول خراب ہے لیکن اس نے ڈاکوؤں کو پکڑنے کی مزید ہمت نہیں کی، دونوں لٹیرے مزاحمت سے خوف زدہ ہو کر بھاگنے لگے تو نوجوان بھی ڈرتے ہوئے ان کے پیچھے چلنے لگا۔متاثرہ شخص اور ملزمان کو گلی کے کونے تک لڑتے دیکھا جا سکتا ہے، اس دوران گھر کی خواتین بھی باہر نکل آئیں اور ڈاکوؤں کے پیچھے بھاگیں۔

  • یکم مئی کی عام تعطیل کے باوجود کراچی میں تجارتی سرگرمیاں جاری

    یکم مئی کی عام تعطیل کے باوجود کراچی میں تجارتی سرگرمیاں جاری

    کراچی میں عام تعطیل کے باوجود تجارتی سرگرمیاں جاری۔یکم مئی کی عام تعطیل کے باوجود کراچی میں تجارتی مراکز کھلے ہوئے ہیں۔

    چیئرمین کراچی تاجر اتحاد عتیق میر کا کہنا ہےکہ یکم مئی پر کراچی کے 20 سے زائد تجارتی مراکز کھلیں ہوئے ہیں، یوم مئی پر عام تعطیل کے باوجود تجارتی مراکز کو بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو 3 مسلسل چھٹیوں سے بچنے اور عوام کو عید کی شاپنگ میں سہولت دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

    عتیق میر کے مطابق کلفٹن، صدر، موبائل مارکیٹ، طارق روڈ، بہادرآباد، لیاقت آباد اور حیدری سمیت دیگر تجارتی مراکز کھلے ہوئے ہیں

  • این اے 249 میں الیکشن، پیپلز پارٹی کیا کرنیوالی ہے ؟ سعید غنی کا اعلان

    این اے 249 میں الیکشن، پیپلز پارٹی کیا کرنیوالی ہے ؟ سعید غنی کا اعلان

    این اے 249 میں الیکشن، پیپلز پارٹی کیا کرنیوالی ہے ؟ سعید غنی کا اعلان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی پی پی کراچی نے این اے 249 پر دوبارہ انتخابات کروانے چیلنج دے دیا،

    صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ یقین ہے این اے 249 کےضمنی الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوئی ،سعید غنی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ والوں کو درخواست دینے کا حق ہے،ن لیگ والے اپنی بے نظمی کی وجہ سے ہارے ہیں،یقین ہے ری پولنگ میں ان کو دوبارہ شکست ہوگی،میں آر او کا دفاع نہیں کرتا،دوبارہ ری پولنگ ہوگی تو مفتاح اسماعیل بری طرح ہاریں گے،ہمارے فارم 45 ہمارے ایجنٹس نے ہمیں دیے،الیکشن کمیشن نے نہیں، پارٹی کو تجویز دی ہے این اے 249 کے پورے حلقے میں ری پولنگ کرائیں ،نون لیگ کی دھاندلی کے الزام کو بے نقاب کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو دوبارہ انتخابات کی درخواست دیں اور ہم ان کو 10 ہزار کے مارجن سے شکست دیں گے

    قبل ازیں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آر او نے ابھی تک مفتاح اسماعیل کومہر لگا فارم 45 نہیں دیا،سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کے عملے کو یر غمال بنایا ہوا ہے،ہمیں فارم 45 کی کاپی بھی نہیں دی جا رہی ،چیف الیکشن کمشنردوبارہ گنتی کرانے کا اختیاررکھتے ہیں،اب ہم چیف الیکشن کمیشن کے پاس گئے ہیں،امید رکھتے ہیں چیف الیکشن کمشنر ایکشن لیں گے،اس وقت صوبائی الیکشن کمیشن یرغمال بنا ہوا ہے،پریزائیڈنگ افسرنے آدھے سے زیادہ فارم 45 پر دستخط نہیں کیے،ہمارے پاس تمام شواہد موجود ہیں،