Baaghi TV

Category: کراچی

  • غریب کے لئے روٹی کمانے کے مواقع پیدا کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، الطاف شکور

    غریب کے لئے روٹی کمانے کے مواقع پیدا کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، الطاف شکور

    پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ ڈھائی سال سے زائد عرصہ گذرنے کے باوجودپی ٹی آئی کی حکومت عوام کو کوئی واضح صنعتی پالیسی دینے میں ناکام رہی ہے۔ جس کے نتیجے میں نئی نوکریاں پیدا نہیں ہورہیں اور پرانی نوکریاں بھی ختم ہو رہی ہیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اپنے ملک میں صنعتوں کے قیام میں پیسہ لگانے کے لئے مناسب سہولتیں، ترغیب اور حوصلہ افزائی کی جائے۔ بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے لئے گاڑیوں میں سرمایہ کاری کی آفر مضحکہ خیز ہے۔

    آٹو موبائیل مافیا اور بلڈر مافیا حکومت پر حاوی ہو کر عوامی مفادات کے خلاف حکومت کی پالیسیاں بنا رہے ہیں۔ ملک میں پیسے والے بزنس نہیں کر رہے ہیں،منی لانڈرنگ کر رہے ہیں۔ خوشی خوشی نہیں کھیل رہے ہیں بلکہ رئیل اسٹیٹ اور اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔ غریب کے لئے روٹی کمانے کے مواقع پیدا کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ حکومت اس معاملے میں سنگین غفلت کا مظاہرہ کر کے اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہی ہے۔

    پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں پی ڈی پی کے چیئرمین الطاف شکور نے مزید کہا کہ تیزی سے کم ہوتے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر، برآمدات میں کمی، افراط زر کی شرح میں اضافہ، بڑھتا ہوا مالیاتی خسارہ اورکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ پاکستان کی اقتصادی پریشانیوں کی بڑی وجوہات ہیں۔ قبل اس کے کہ ملک دیوالیہ قرار دیئے جانے کے دہانے پر پہنچ جائے، حکومت کو اپنی توجہ مالیاتی مسائل کو سلجھانے پر مرکوزکرنا ہوگی۔ نئی صنعتوں میں سرمایہ کاری کے بغیر پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں نہیں آسکتا۔ امیر لوگوں کے پاس ایک سے زائد رہائشی گھر رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

    حکومت اس رجحان کی حوصلہ شکنی کرے۔ کم وقت میں محنت کے بغیر زیادہ پیسے کمانے کا رجحان زور پکڑ چکا ہے۔ عام نوجوان کو بزنس کرنے کے مواقع فراہم کئے جائیں۔ ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنے سے دولت کا ارتکاز بڑھتا ہے۔ حکومت کے پاس پالیسی سازی کے لئے دماغ نہیں ہیں۔ پاسبان کے پاس بہترین محب وطن ماہرین معاشیات اور پڑھی لکھی قیادت موجود ہے جو حکومت کی مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر نمایاں اثرات کیلئے پاکستان کو اس قدر بڑے پیمانے پر غیر ملکی امداد پر بھروسہ کرنے کے بجائے سرمایہ کاری کیلئے موافق ماحول یقینی بنانا ہوگا۔ سیاحت اور اس جیسی دیگر صنعتوں کیلئے اپنے بین الاقوامی تشخص کو ازسرنوفروغ دینا ہوگا۔ پالیسیوں میں مزید لچک کے ذریعے سے مقامی سرمایہ کاری کی بھی حوصلہ افزائی کرنا چاہئے۔ حکومت کو اپنی مقامی صنعت پر بھی توجہ مرکوزکرنے، معاشی پیداوار کو بڑھاوا دینے اور سازگار کاروباری ماحول فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے

  • کراچی میں انتخابات میں قادر مندوخیل کی جیت عوام کا پیپلزپارٹی پر اظہار اعتماد ہے : نیر حسین بخاری

    کراچی میں انتخابات میں قادر مندوخیل کی جیت عوام کا پیپلزپارٹی پر اظہار اعتماد ہے : نیر حسین بخاری

    سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ کراچی میں انتخابات میں قادر مندوخیل کی جیت عوام کا پیپلزپارٹی پر اظہار اعتماد ہے۔
    اپنے بیان میں نیر بخاری نے بلاول بھٹو زرداری اور کراچی کے جیالوں کو مبارکباد دی اور کہاکہ کراچی کے عوام نے پیپلزپارٹی کے مخالفین کو شکست دیدی ہے، کراچی کے عوام نے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔
    انہوں نے مزید کہا کہ انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب پورے پاکستان میں پیپلزپارٹی کی جیت ہو گی ۔

  • حلقہ این اے 249 میں پیپلز پارٹی کی کامیابی دراصل سیاسی کارکنان کی محنت کا نتیجہ ہے : سعیدغنی

    حلقہ این اے 249 میں پیپلز پارٹی کی کامیابی دراصل سیاسی کارکنان کی محنت کا نتیجہ ہے : سعیدغنی

    وزیر تعلیم و محنت سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے کہا کہ حلقہ این اے 249 میں پیپلز پارٹی کی کامیابی دراصل سیاسی کارکنان کی محنت کا نتیجہ ہے۔ اس ملک میں جب بھی صاف و شفاف انتخابات ہوئے ہیں پیپلز پارٹی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔ مسلم لیگ نون سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو کھلے دل سے اپنی شکست کو تسلیم کرنا چاہیے اور انتخابات کو متنازعہ نہیں بنانا چاہیے۔
    آئندہ آنے والے بلدیاتی انتخابات اور 2023 کے عام انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی انشاء اللہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز حلقہ این اے 249 کے نتائج آنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
    اس موقع پر صوبائی وزیر سہیل انور سیال، پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی، حلقہ این اے 249 سے کامیاب امیدوار قادر خان مندوخیل اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
    سعید غنی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ کراچی کے شہریوں کو ان کی مرضی سے ووٹ کا حق دیا جائے اور جب جب ایسا ہوا ہے اور جب جب انتخابات میں دھاندلی اور نتائج تبدیل نہیں کئے گئے ہیں، تب تب پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئی ہے اور آج کے نتائج اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ آج صبح جب پولنگ شروع ہوئی تو ٹرن آئوٹ کم تھا، جس کی وجہ گرمی اور رمضان کے روزے تھا۔
    انہوں نے کہا کہ صبح سے جب تک پولنگ کا اختتام ہوا اس وقت تک کسی بھی سیاسی جماعت نے کسی قسم کی دھاندلی، جعلی ووٹنگ، ان کے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالنے یا ان کو فارم 45 فراہم نہ کرنے کی کوئی شکایت نہیں کی۔ انہوںنے کہا کہ اچانک مسلم لیگ نون کی جانب سے کیوں اپنی جیت کا اعلان کردیا گیا حالانکہ پہلے فارم 45 سے لے کر آخری 45 فارم کے حصول تک کسی ایک موقع پر بھی وہ پیپلز پارٹی سے آگے نہیں رہی۔
    سعید غنی نے کہا کہ شاید وہ اس غلط فہمی میں مبتلا تھے کہ یہ سیٹ ان کی وراثت ہے یا ان کو یہاں سے کوئی ہرا نہیں سکتا تو یہ ان کی زیادتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ حلقہ این اے 249 میں ہونے والے ضمنی انتخابات صاف و شفاف اور غیر جانبدارانہ ہوئے ہیں۔ اس انتخابات میں صوبائی حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں رہا اور ہم نے الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے یہ الیکشن لڑا ہے اور جیتا ہے۔
    سعید غنی نے کہا کہ میں کراچی ڈویژن کا صدر ہوں اور میری یہ ذمہ داری تھی کہ میں اس انتخابات کو مکمل مانیٹر کروں، اپنے کارکنان کو موبیلائیز کروں اور پارٹی کے چیئرمین کے پیغام کو ان تک پہنچائوں اور میں نے یہ کام اس حلقہ سے باہر راہ کر کئے۔ سعید غنی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) سمیت تمام ہارنے والی سیاسی جماعتوں کو کھلے دل سے اپنی شکست کو تسلیم کرنا چاہیے۔
    کیونکہ ایک صاف و شفاف انتخابات اور اس کے نتائج کو متنازعہ بنانا کوئی اچھی بات نہیں ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہمیں پہلے سے یقین تھا کہ ہم یہ الیکشن جیت جائیں گے کیونکہ شاید دیگر سیاسی جماعتوں کو ٹی وی کے پول پر اعتماد تھا لیکن ہمیں اپنے کارکنوں اور جیالوں پر مکمل اعتماد تھا اور انہوں نے اس انتخابات کے لئے جس طرح محنت اور تیاری کی تھی اس کے بعد ہماری فتح یقینی تھی۔ سعید غنی نے کہا کہ یہ انتخاب سیاسی کارکنوں کی محنت کا نتیجہ ہے اور اس کو سب کو تسلیم کرنا ہوگا۔

  • بلاول کو شکریہ کراچی نہیں شکریہ الیکشن کمیشن کہنا چاہیے تھا،حلیم عادل

    بلاول کو شکریہ کراچی نہیں شکریہ الیکشن کمیشن کہنا چاہیے تھا،حلیم عادل

    ‏قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی شاہنواز جدون سمیت دیگر بھی موجود۔حلیم عادل شیخ نے کہا کراچی کے حلقہ 249 کا ایک عجیب الیکشن ہوا ہے جس پارٹی کا فسانے میں ذکر ہی نہیں تھا وہ جیت گئی۔ ‏پی پی کئمپوں پر نہ عوام تھے نہ کوئی ووٹر جنرل الیکشن میں پ پ نے اسی سیٹ پر سات ہزار ووٹ لئے تھے بحریہ ٹائوں اتحاد ٹائون پیاسا تھا جس کا ذمدار پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت تھی۔ آج بلاول زرداری نے کہا شکریہ کراچی.‏بلاول کو شکریہ کراچی نہیں شکریہ الیکشن کمیشن کہنا چاہیے تھا.پی پی کے اراکین و وزراء حلقے میں جاتے رہے کسی کو نوٹس نہیں ملا پی ایس 88پر میں اپنا ووٹ ڈالنے گیا تھا مجھ پر دہشتگردی کا مقدمہ بنا دیا گیا۔ کل پ پ کے امیدوار کے ساتھ مسلح افراد گھوم رہے تھے.‏پولنگ اسٹیشن کے اندر جارہے تھے ان پر دہشتگردی کا مقدمہ کیوں نہیں بنا؟ پیپلزپارٹی، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن، الکیشن کمیشن اور پولیس کے گٹ جوڑ نے پی پی کو یہ سیٹ دلوائی ہے.گزشتہ روز دو بجے ایک پریزائڈنگ آفیسر نے سب سے بلینک پیپر پر دستخط کروا کے رکھے تھے.‏الیکشن کمیشن جانبدار ہوچکا ہے.پی پی اس حلقے میں کہاں سے آگئی؟ ہم الیکشن کمیشن پر۔جلد پریس کانفرنس کریں گے.ہم چاہتے ہیں الیکٹرانک مشینیں آجائیں تاکہ کسی کو دھاندلی کا اعتراض نہ ہوسکے.
    ‏حلیم عادل شیخ نے کہا ملیر میںPPPکے بہت سارے نمائندے ہیں.1971 سے لیکر آج تک ملیر کی عوام نےPPP کو ووٹ دیا ہے مگر افسوس آج ملیر کے گوٹھوں پر قبضے ہورہے ہیں.اس وقت ملیر کے نمائندے کہاں ہیں یہ سارے نمائندے بک چکے ہیں.چاچا فیض محمد گبول غیرتمند تھا جس نے آواز اٹھائی.‏اس وقت سارے پ پ لوگ سورہے ہیں.جن کو ملیر کی عوام نے ووٹ دیا آج وہ خاموش ہیں تاریخی گوٹھوں پر قبضے ہورہے ہیں. صحافیوں کو سلام ہے جو اس ظلم پر آواز اٹھا رہے ہیں.ملیر کے نمائندے بھتہ لیتے ہیں بحریہ ٹائون کی اصل مالک پیپلزپارٹی ہے.حلیم عادل شیخ نے کہا ایوان میں 168 اراکین کو مامون بنایا جارہا ہے.تھرڈ کواٹر کی ایکسپینڈیچر رپورٹ نہیں دی گئی ہے جس انداز سے آڈیٹر جنرل کی رپورٹ بھی نہیں دکھائی ہے.تینطروز پہلے فیصلا ہوا ہے کہ چوبیس کروڑ کہ گاڑیاں کتوں کو پکڑنے کے لئے خردیدی جائیں گی.اس سے قبل ٹڈے دل کو مارنے کے لئے چالیس ڈبل کیبن گاڑیاں خردیدی گئی وی کہاں ساری گاڑیاں ان کے ذاتی استعمال میں.‏سندھ میں ایمبولنس نہیں ملتی لیکن کتوں کے لئے گاڑیاں خریدی جارہی ہیں.92 کروڑ روپے کتوں کے لئے جاری ہوئے تھے کہاں خرچ ہوئی عوام کو کچھ پتہ نہیں.ساری کٹس سندھ حکومت کو وفاق دے رہی ہے.پنجاب میں آٹا سستا ہے سندھ میں ڈبل ریٹ پر ملتا ہے.ساری زمہ داری سندھ حکومت کی ہے سندھ حکومت باکام ہوچکی ہے.

  • اگلے انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین استعمال ہوگی، حلیم عادل

    اگلے انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین استعمال ہوگی، حلیم عادل

    سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کراچی میں گزشتہ روز بڑا عجیب وغریب ضمنی الیکشن ہوا۔ 2018 میں پیپلزپارٹی نے 7ہزار ووٹ حاصل کیے تھے اور اس بار کامیابی حاصل کرلی۔ معلوم نہیں کہ اس دوران پی پی پی نے ایسی کون سی دودھ کی نہریں بہا دیں۔انھوں نے کہا کہ اس کامیابی پر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو ٹویٹ کرنا چاہیے تھا کہ شکریہ الیکشن کمیشن۔ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے معاملے پر بہت جلد پریس کانفرنس کریں گے اور 2023کے الیکشن میں الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں لے کر آئیں گے.

  • کراچی ایئرپورٹ ‌پر ایک سال میں32 طیاروں پر لیزرلائیٹس مارنے کے واقعات، سول ایوی ایشن کا پولیس حکام کوخط

    کراچی ایئرپورٹ ‌پر ایک سال میں32 طیاروں پر لیزرلائیٹس مارنے کے واقعات، سول ایوی ایشن کا پولیس حکام کوخط

    سول ایوی ایشن نےایڈیشنل آئی جی کراچی کوخط میں کہا ہے کہ ایک سال میں 32 طیاروں پرلیزرلائیٹس مارنےکےواقعات ہوئے، پولیس حکام معاملے کے تدارک کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں۔تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے اطراف طیاروں کو لیزرلائٹ مارنے کے معاملے پر سول ایوی ایشن نےایڈیشنل آئی جی کراچی کوخط لکھ دیا ، جس میں کہا گیا کہ ایک سال میں 32 طیاروں پرلیزرلائیٹس مارنے کے واقعات ہوئے، لینڈنگ اورٹیک آف کےدوران لیزرلائٹس مارنے کے واقعات میں اضافہ ہورہاہے۔خط میں کہا کہ لیزرلائٹ سےپائلٹس کی دیکھنے کی صلاحیت متاثرہوتی ہے اور کاک پٹ عملے کا دھیان بٹ جاتاہے ، یہ عالمی سول ایوی ایشن کےقوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔ایئرپورٹ مینجر کا کہنا تھا کہ پولیس حکام معاملےکےتدارک کیلئےہنگامی بنیادوں پراقدامات کریں، فلائٹ سیفٹی کیلئےمتعلقہ ذمہ داران کوہدایات جاری کی ہے ، طیاروں پرلیزرلائٹ پڑنے سے کپتانوں کولینڈنگ کے وقت پریشانی ہوتی ہے۔ذرائع کے مطابق رواں ماہ کراچی میں طیاروں پر لیزر لائٹیں مارنے کے چارسے زائد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، کراچی میں گلف ائیر کی دو پروازیں، ایک ایمریٹس ائیر اور ایک پی آئی اے کا طیارہ لیزر لائیٹس سے متاثر ہو ئے۔یاد رہے پشاور ائیر پورٹ کے اطراف اور طیاروں کو زمین سے لیزر لائٹ مارنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ کے بعد لیزر لائیٹس کے استعمال، پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ اور کبوتر بازی پر پابندی عائد کردی گئی تھی، پشاور میں روا ں ماہ کے دوران آٹھ طیاروں پر لیزر لائیٹس مارنے کے واقعات رپورٹ ہو ئے۔

  • کاروباری اوقات ، کراچی کے تاجروں کا سندھ حکومت سے بڑا مطالبہ

    کاروباری اوقات ، کراچی کے تاجروں کا سندھ حکومت سے بڑا مطالبہ

    تاجروں نے سندھ حکومت سے ہفتہ میں دو کے بجائے ایک دن کاروبار بند کرنے اور کاروباری اوقات بھی تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا اور کہا ایس او پیز کے تحت ہفتے میں 6 روز کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو کی زیرِ صدارت کراچی کے تاجروں کا اجلاس ہوا، جس میں سیکریٹری صنعت و تجارت ریاض الدین، سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین جمیل احمد پراچہ، آل سٹی تاجر کے صدر محمد شرجیل گوپلانی ، آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر اور کراچی سندھ تاجر تحاد کے حبیب شیخ دیگر تاجر تنظیموں کے عہدیداران موجود تھے۔کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے تجارتی مراکز بند کرنے کے معاملے پر کراچی کے تاجروں کا ہفتہ میں دو کے بجائے ایک دن کاروبار بند کرنے اور کاروباری اوقات بھی تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔تاجر وفد نے کہا تجارتی مراکز میں کاروبار کرنے کے اوقات صبح دس سے رات دس بجے تک کی جائے جبکہ کاروباری اوقات دوپہر 12 بجے سے رات 12 بجے تک کرنے کی بھی تجویز دی گئی۔صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیشِ نظر ایس او پیز پر عمل سب کے لئے ضروری ہے ، تاجر برادری حکومت سندھ کے ساتھ تعاون کرے، انسانی زندگیاں سب سے قیمتی ہیں، عوام حکومت سندھ اور تاجر برادری کے ساتھ تعاون کریں، احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوکر ہی ہم کورونا وائرس سے نمٹ سکتے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت تاجروں کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کئے جائیں گے اور این سی او سی کی ہدایت ہے کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ کو مکمل طور پر سیل کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی صورتحال سے متاثرہ تاجروں کو سندھ بینک کے ذریعے آسان شرائط پر قرضے فراہم کئے جائیں گے، پیر کو کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں تاجروں کے مطالبات وزیر اعلیٰ سندھ کے سامنے رکھوں گا۔شرجیل گوپلانی تاجر راہنما نے کہا تاجر برادری حکومت سندھ کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کرے گی، یکم مئی کوکراچی کی تمام مارکیٹیں معمول کے مطابق کھلیں گی، جمعہ اوراتواردودن تعطیل کی وجہ سے یکم مئی یوم مزدوروالے دن بھی یومیہ اجرت والے مزدوروں کی روزگار کے لیئے مارکیٹیں کھلی رہیں گی۔وفد نے صوبائی وزیر اکرام اللہ دھاریجو کو تاجروں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کاروائیوں پر تحفظات سے بھی آگاہ کیا ، شیخ حبیب کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کی سنگینی کا بخوبی اندازہ ہے، کراچی کے تجارتی مراکز میں لاکھوں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے، ایس او پیز کے تحت ہفتے میں 6 روز کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے اور تاجروں کے خلاف غیر قانونی جرمانوں سے ضلعی انتظامیہ کو روکا جائے۔

  • کون سی جماعت مکمل  سلیکٹڈ؟ اور وہ اب ہمیں لیکچر دے گی ؟ بلاول ن لیگ پر برس پڑے،مریم کو بھی پیغام دے دیا

    کون سی جماعت مکمل سلیکٹڈ؟ اور وہ اب ہمیں لیکچر دے گی ؟ بلاول ن لیگ پر برس پڑے،مریم کو بھی پیغام دے دیا

    کون سی جماعت مکمل سلیکٹڈ؟ اور وہ اب ہمیں لیکچر دے گی ؟ بلاول ن لیگ پر برس پڑے،مریم کو بھی پیغام دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ کوئی یہ ثابت نہیں کرسکتا کہ پیپلزپارٹی نے دھاندلی کی،

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ اگر کوئی الزامات لگا رہا ہے تو ثابت کرے، شاہد خاقان عباسی آر او آفس میں موجود تھے اور اپنی ہار دیکھ رہے تھے،پیپلز پارٹی نے ضمنی اور سینیٹ انتخابات میں حکومت کو شکست دے کر عمران خان حکومت کو گھر بھیجنے کا راستہ دکھایا، مگر ہمارے کچھ اتحادی عمران خان کو اور بزدار کو گھر بھیجنا نہیں چاہتے تو ہم کیا کریں ؟

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ اپنی ہار کو دیکھ کر ن لیگ دھاندلی کا الزام لگائے گی؟ کل این اے 249 میں بہت سنا کہ ڈسکہ ٹو ، ڈسکہ ٹو، ان کا شوق ہے اپوزیشن سے اپوزیشن کرنا ، کون سی جماعت مکمل سلیکٹڈ ہے؟ اور وہ اب ہمیں لیکچر دے گی ، مسلم لیگ ن کے لوگوں کو ہار ماننا سیکھنا چاہیے، ان کا شوق ہے پیپلزپارٹی سے مقابلہ کرنا ، تو کرو، اور ہارو،اگر اس الیکشن میں ن لیگ کامیاب ہوتی توخود شہبازشریف کو فون کرکے مبارکباد دیتا،اپوزیشن کی تمام جماعتوں کی ذمے داری ہوتی ہےحکومت کا مقابلہ کرنا،شکست پر ن لیگ کا رد عمل انتہائی بچگانہ ہے اور اس کا نقصان انہی کو ہوگا،

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام نے پیپلزپارٹی کو تاریخی کامیابی دلائی، کراچی کے شہریوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، پیپلزپارٹی کی تاریخی جیت نے ثابت کردیا کہ عوام حکومت کے ساتھ نہیں ہے، حکومت کا اب امتحان شروع ہوگیا ہے،پاکستان کی سیاست جمہوری قوتوں کی طرف بڑھ رہی ہے، عوام نے پھر سے پی ٹی آئی کو عبرتناک شکست دی ہے، مشکل وقت میں عوام کے ساتھ رہنے والوں کی جیت ہوتی ہے،ملیر اور بلدیہ کےالیکشن میں ثابت ہواعوام پیپلز پارٹی کیساتھ ہے،کارکنوں کی محنت سے پیپلزپارٹی نے تاریخی کامیابی حاصل کی، ہم محدود وسائل کے باوجود کراچی کے عوام کے مسائل حل کریں گے،پاکستان کی سیاست جمہوری قوتوں کی جانب بڑھ رہی ہے،صاف اور شفاف الیکشن ہوں گے تو پیپلزپارٹی کامیاب ہوگی،

  • عدالت نے 11 سال بعد اسٹیل ملز کرپشن ریفرنس کا فیصلہ سنا دیا

    عدالت نے 11 سال بعد اسٹیل ملز کرپشن ریفرنس کا فیصلہ سنا دیا

    کراچی: احتساب عدالت نے 11 سال بعد اسٹیل ملز میں کرپشن ریفرنس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے تمام ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے باعزت بری کردیا۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں اسٹیل ملز کرپشن ریفرنس کا فیصلہ 11 سال بعد سنا دیا گیا،، عدالت نے تمام ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے باعزت بری کردیا۔ ملزمان میں ثمین اصغر، اصغر جمیل رضوی، چوہدری شفیق عباس، طارق ارشاد اور دیگر شامل تھے۔نیب کے مطابق ملزمان نے ٹھیکوں کی مد میں خرد برد کرکے کرپشن کی۔ ملزمان کی کرپشن کی وجہ سے اسٹیل ملز کو 13 ملین سے زیادہ کا نقصان ہوا۔ ملزمان کے خلاف ریفرنس 2012 میں بنایا گیا تھا

  • عمران خان کو بدترین حکمران کے طور پر یاد رکھا جائے گا، بلاول بھٹو

    عمران خان کو بدترین حکمران کے طور پر یاد رکھا جائے گا، بلاول بھٹو

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کو بدترین حکمران کے طور پر یاد رکھا جائے گا کیونکہ انہوں نے احتساب کا نعرہ لگا کر کرپشن کو فروغ دیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کیخلاف فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آجائے تو خزانے کو اربوں روپےکا فائدہ ہوسکتا ہے، عمران خان کے سرمایہ دار دوستوں کی لوٹ مار کا خمیازہ عوام منہگائی کی صورت میں بھگت رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شروع میں ہی حکومت کو بتادیا تھا کہ نیب اور معیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، عمران خان نہیں مانے اور ملکی معیشت تباہ ہوگئی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹیں لہرا کر سب کو کرپٹ کہتے تھے، آج ایمنسٹی انٹرنیشنل کہہ رہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے سب سے زیادہ لوٹ مارکی، عمران خان نے احتساب کو ہتھیار بنا کر سیاسی مخالفین کو نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو تاریخ کے کوڑے دان میں بھی جگہ نہیں ملے گی، صدر زرداری کوجھوٹےمقدمات میں پھنسانے کیلئے جعلی ثبوت ڈھونڈے جارہے ہیں، جعلی ثبوت ڈھونڈنے کا ٹھیکہ غیرملکی فرم کودینے والوں نےخود اس ادارے کوجرمانہ ادا کیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ تحقیقات میں پی ٹی آئی وزراء، مشیروں پرکرپشن ثابت ہوئی مگرمحض الزام پرخورشید شاہ قید میں ہیں، عمران خان کا اصل مقصد احتساب کے نام پراپنے اقتدار کیخلاف اٹھنے والی آواز کو دبانا ہے۔