Baaghi TV

Category: کراچی

  • این اے 249 ضمنی انتخاب پی ٹی آئی کے اُمیدوار نے دوبارہ گنتی کی درخواست کر دی

    این اے 249 ضمنی انتخاب پی ٹی آئی کے اُمیدوار نے دوبارہ گنتی کی درخواست کر دی

    این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا جس پر باقی سیاسی جماعتوں نے تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے نتائج ماننے سے یکسر انکار کر دیا ہے۔ جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدوار نے دو پولنگ اسٹیشن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست بھی دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار امجد آفریدی نے دو پولنگ اسٹیشنز میں الیکشن کمیشن سے دوبارہ گنتی کی درخواست کی اور کہا پولنگ اسٹیشن 260، اور 261 میں دوبارہ گنتی کروائی جائے۔
    پی ٹی آئی امیدوار نے الیکشن کمیشن کو دی گئی پہلی درخواست میں کہا کہ گنتی میں شفافیت کو نظر انداز کیا گیا، دوسری درخواست میں انہوں نے الیکشن کمیشن کو 21 پولنگ اسٹیشنز میں فارم 45 کے حصول میں مشکلات سے آگاہ کیا، جب کہ تیسری درخواست میں بعض پولنگ اسٹیشنز میں ری پولنگ کا مطالبہ کیا۔
    یاد رہے کہ گذشتہ روز کراچی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ ہوئی۔

    این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے لیے 30 امیدوار میدان میں تھے، ان میں سے 12 کا تعلق مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے اور 18 امیدوار آزاد حیثیت میں بیلٹ پیپر پر موجود تھے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل 16 ہزار 156 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔مسلم لیگ ن کے اُمیدوار مفتاح اسماعیل 15 ہزار 473 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ نذیر احمد 11 ہزار 125 ووٹ لے کر تیسرے ، پاک سر زمین پارٹی کے مصطفیٰ کمال 9 ہزار 227 ووٹ لے کر چوتھے، پاکستان تحریک انصاف کےامیدوار 8 ہزار 922 ووٹ لے کرپانچویں جبکہ ایم کیو ایم کے امیدوار 7511 ووٹ لے کر چھٹے نمبر پر رہے۔ لیکن مسلم لیگ ن سمیت پی ٹی آئی، ایم کیو ایم اور پی ایس پی نے بھی این اے 249 کے نتائج مسترد کردیے ہیں۔

  • ایک تیر سے اتنے شکار؟ الیکشن جیتنے پر بلاول کا اہم پیغام

    ایک تیر سے اتنے شکار؟ الیکشن جیتنے پر بلاول کا اہم پیغام

    ایک تیر سے اتنے شکار؟ الیکشن جیتنے پر بلاول کا اہم پیغام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی این اے 249 کا ضمنی الیکشن جیتنے کے بعد پی پی چیئرمین بلاول زرداری متحرک ہو گئے ہیں

    "یہ شہرِ کراچی کس کا؟ بھٹو کا!” چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پیغام دے دیا،چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی کراچی کو تاریخی فتح پر مبارک باد دی ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے این اے 249 کی جیت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایک تیر سے اتنے شکار،

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے غیرحتمی گوشواروں پر مشتمل فارم 47 بھی ٹویٹر پر شیئر کردیا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ٹویٹر پر شیئرڈ فارم 47 میں پی پی پی کو حاصل کردہ کل ووٹوں کی تعداد اور ڈالے گئے ووٹوں کی شرح نشان زد ہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ٹویٹر پر شیئرڈ فارم 47 کے مطابق پی پی پی نے 21.64 فیصد کی شرح سے ڈالے گئے ووٹوں میں 16 ہزار 156 ووٹ حاصل کئے

    کراچی ضمنی الیکشن، ن لیگی امیدوار نے الیکشن کمیشن سے کیا مطالبہ کر دیا؟

    این اے 249 انتخابات، شہباز شریف نے دیا ووٹرز کے لئے اہم پیغام

    کراچی ضمنی الیکشن، اراکین اسمبلی کو حلقے سے نکال دیا گیا

    واضح رہے کہ کراچی حلقہ این اے 249 ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی سیٹ چھین لی پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل 16 ہزار 156 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں، این اے 249 ضمنی الیکشن کے 276 پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ موصول ہوگیا۔ ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 15 ہزار 473 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ تحریک لبیک کے نذیر احمد 11 ہزار 125 ووٹ لے کر تیسرے ، پاک سر زمین پارٹی کے مصطفیٰ کمال 9 ہزار 227 ووٹ لے کر چوتھے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار 8 ہزار 922 ووٹ لے کرپانچویں جبکہ ایم کیو ایم کے امیدوار 7511 ووٹ لے کر چھٹے نمبر پر رہے ہیں

  • فیصل واوڈا نااہلی کیس، الیکشن کمیشن نے عدالت سے کیوں مہلت مانگ لی؟

    فیصل واوڈا نااہلی کیس، الیکشن کمیشن نے عدالت سے کیوں مہلت مانگ لی؟

    فیصل واوڈا نااہلی کیس، الیکشن کمیشن نے عدالت سے کیوں مہلت مانگ لی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں فیصل واوڈا کی دہری شہریت کیس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی کر دی گئی

    لا افسر الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس کیس میں پرائیوٹ وکیل کی خدمات حاصل کرنا چاہتے ہیں، سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پرائیوٹ وکیل کرنے کیلئے مہلت دے دی،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر وکیل نہیں آتے تو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل دلائل دیں گے ،

    زیادتی کے مجرموں کو خصوصی عدالت کے ذریعے فی الفور سزا دی جائے،کل مسالک علماء بورڈ

    فیصل واوڈا نےعدالت کو مذاق بنایا ،عدالتی نظام پر ہنس رہا ہوگا،وکیل کے بیان پر عدالت نے کیا کہا؟

    نااہلی سے بچنے کے لئے فیصل واوڈا نے عدالت میں کیا قدم اٹھا لیا

    فیصل واوڈا نااہلی کیس، جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے پر عدالت کا حکم آ گیا

    کیا فیصل واوڈا قانون سے بالا تر ہیں؟ ،عدم پیشی پر الیکشن کمیشن کا اظہار برہمی

    استعفیٰ دینے کے بعد فیصل واوڈا الیکشن کمیشن میں پیش، پھر مہلت مانگ لی

    میری غلطی ہے تو پھانسی لگا دیں لیکن یہ کام ضرور کریں، فیصل واوڈا کا الیکشن کمیشن میں بیان

    فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے دائر درخواست میں موقف اپنا گیا ہے کہ انہوں نے کاغذات نامزدگی میں جعلی حلف نامہ جمع کروایا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا کو جعلی حلف نامہ جمع کروانے پر نااہل کیا جائے کیونکہ  صادق اور امین نہیں رہے۔ سپریم کورٹ دوہری شہریت رکھنے پر 2 سینٹرز کو نا اہل قراردے چکی ہے

  • این اے 249کراچی کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی اپنی نشست سے محروم

    این اے 249کراچی کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی اپنی نشست سے محروم

    این اے 249کراچی کا ضمنی انتخاب پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل نے جیت لیا یوں پی ٹی آئی اپنی اس نشست سے محروم ہوگئ۔ این اے 249 ضمنی الیکشن کے تمام 273 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل کامیاب قرار پائے۔

    پیپلزپارٹی کے قادرخان مندوخیل 16156 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے،ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 15473 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ٹی ایل پی کے نذیر احمد 11125 ووٹ لے کر تیسرے، پی ایس پی کے مصطفیٰ کمال 9227 ووٹ لے کر چوتھے، پی ٹی آئی کے امجد آفریدی 8922 ووٹ لے کر پانچویں اور ایم کیوایم کے حافظ محمد مرسلین 7511 ووٹ لے کر چھٹے نمبر پر رہے۔
    این اے 249 پر تحریک انصاف کے امجد اقبال آفریدی ، مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل، پیپلزپارٹی کے قادر خان مندوخیل، پاک سرزمین پارٹی کے مصطفیٰ کمال، ایم کیو ایم پاکستان کے حافظ محمد مرسلین سمیت 30 امیدوار میدان میں تھے۔
    یہ نشست پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔این اے249 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت صبح8 بجے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا۔پولنگ کے دوران حلقے میں کچھ مقامات پرانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی دیکھنے میں آئی۔ایک پولنگ اسٹیشن پر پریزائڈنگ آفیسر نے دو بجے ہی فارم 45 پر پولنگ ایجنٹس سے دستخط کرالیے۔
    پی ایس پی کے رہنما حسان صابر کے مطالبے پردستخط شدہ فارم 45 منسوخ کردیے گئے۔ الیکشن کمیشن نے دوران پولنگ پی ٹی آئی کے 6 ارکان اسمبلی فردوس شمیم نقوی، راجا اظہر، سعید آفریدی، ملک شہزاد اعوان، بلال غفار ،شاہ نواز جدون اورن لیگ کے کھیل داس کوہستانی کو حلقے سے نکل جانے کا حکم دیا۔

  • تحریک انصاف نے این اے 249 کے نتائج مسترد کردیے،

    تحریک انصاف نے این اے 249 کے نتائج مسترد کردیے،

    تحریک انصاف نے این اے 249 کے نتائج مسترد کردیے،

    پی ٹی آئی لیڈر خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ انتخابات میں الیکشن کمیشن اور پولیس کےذریعے دھاندلی کی گئی، پوری الیکشن مہم میں الیکشن کمیشن کا کردار جانبدار رہا،الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے میں مکمل ناکام رہا ہے،
    انھوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹیی اور ن لیگ کہیں الیکشن مہم میں ظاہر ہی نہیں تھی، تمام سروے میں تحریک انصاف کامیابی حاصل کررہی تھی، الیکشن کے دن اچانک پیپلزپارٹی اور ن لیگ سامنے آگئے، پیپلزپارٹی کا حلقے میں ووٹ موجود نہیں اتنے ووٹ کہاں سے ملے، نوابشاہ سے آئے ڈی ایم او نے اپنا حق ادا کیا ہے، تحریک انصاف اپنا مزید لائحہ عمل کل پریس کانفرنس میں دے گی،

    واضع رہے کہ این اے 249کراچی کا ضمنی انتخاب پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر خان مندو خیل نے جیت لیا یوں پی ٹی آئی اپنی اس نشست سے محروم ہوگئ۔
    پیپلزپارٹی کے قادرخان مندوخیل 16156 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے،ن لیگ کے مفتاح اسماعیل15473 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ٹی ایل پی کے نذیر احمد 11125 ووٹ لے کر تیسرے، پی ایس پی کے مصطفیٰ کمال 9227 ووٹ لے کر چوتھے، پی ٹی آئی کے امجد آفریدی 8922 ووٹ لے کر پانچویں اور ایم کیوایم کے حافظ محمد مرسلین 7511 ووٹ لے کر چھٹے نمبر پر ہیں۔

  • مریم نواز نے این اے 249 کراچی میں پیپلز پارٹی کی کامیابی کے بعد الیکشن کمیشن سے نتائج روکنے کا مطالبہ کر ڈالا۔

    مریم نواز نے این اے 249 کراچی میں پیپلز پارٹی کی کامیابی کے بعد الیکشن کمیشن سے نتائج روکنے کا مطالبہ کر ڈالا۔

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے این اے 249 کراچی کی نشست پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کی کامیابی کے بعد الیکشن کمیشن سے نتائج روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔اپنی ٹوئٹ میں مریم نے کہا کہ چند سو ووٹوں سے ن لیگ سے جیت چرائی گئی، الیکشن کمیشن کو متنازع ترین انتخابات میں سے ایک اس الیکشن کا نتیجہ روکنا چاہیے اور اگر الیکشن کمیشن ایسا نہ بھی کرے تو بھی یہ کامیابی عارضی ہوگی اور جلد فتح ن لیگ کے حصے میں آئےگی۔

  • این اے 249، ن لیگ کے مفتاح اسماعیل کو برتری، تحریک انصاف کا پانچواں نمبر

    این اے 249، ن لیگ کے مفتاح اسماعیل کو برتری، تحریک انصاف کا پانچواں نمبر

    این اے 249کراچی میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ ہوئی جس کے بعد غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔این اے 249 ضمنی الیکشن کے غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق 276 پولنگ اسٹیشنز میں سے 180 کے نتائج موصول ہوچکے ہیں۔ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 10468 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے قادرخان مندوخیل 9761 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ٹی ایل پی کے نذیر احمد 6811 ووٹ لے کر تیسرے، پی ایس پی کے مصطفیٰ کمال 5711 ووٹ لے کر چوتھے، پی ٹی آئی کے امجد آفریدی 5599 ووٹ لے کر پانچویں اور ایم کیوایم کے حافظ محمد مرسلین 4707 ووٹ لے کر چھٹے نمبر پر ہیں۔این اے 249 پر تحریک انصاف کے امجد اقبال آفریدی ، مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل ، پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل، پاک سرزمین پارٹی کے مصطفیٰ کمال، ایم کیو ایم پاکستان کے حافظ محمد مرسلین سمیت 30 امیدوار میدان میں ہیں۔پولنگ کے دوران حلقے میں کچھ مقامات پرانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی دیکھنے میں آئی۔ایک پولنگ اسٹیشن پر پریزائڈنگ آفیسر نے دو بجے ہی فارم 45 پر پولنگ ایجنٹس سے دستخط کرالیے۔پی ایس پی کے رہنما حسان صابر کے مطالبے پردستخط شدہ فارم 45 منسوخ کردیے گئے۔ الیکشن کمیشن نے دوران پولنگ پی ٹی آئی کے 6 ارکان اسمبلی فردوس شمیم نقوی، راجا اظہر، سعید آفریدی، ملک شہزاد اعوان، بلال غفار ،شاہ نواز جدون اورن لیگ کے کھیل داس کوہستانی کو حلقے سے نکل جانے کا حکم دیا۔این اے 249، ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ مکمل این اے 249 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت صبح 8 بجے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا۔

  • انتخابات میں الیکشن کمیشن اور پولیس کے ذریعے دھاندلی کی گئی،خرم شیر زمان

    انتخابات میں الیکشن کمیشن اور پولیس کے ذریعے دھاندلی کی گئی،خرم شیر زمان

    پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کہتے ہیں تحریک انصاف نے این اے 249 کے نتائج مسترد کردیے ،انتخابات میں الیکشن کمیشن اور پولیس کے ذریعے دھاندلی کی گئی، پوری الیکشن مہم میں الیکشن کمیشن کا کردار جانبدار رہا، الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے میں مکمل ناکام رہا ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کہیں الیکشن مہم میں ظاہر ہی نہیں تھی، تمام سروے میں تحریک انصاف کامیابی حاصل کررہی تھی، الیکشن کے دن اچانک پیپلزپارٹی اور ن لیگ سامنے آگئے، پیپلزپارٹی کا حلقے میں ووٹ موجود نہیں اتنے ووٹ کہاں سے ملے، نوابشاہ سے آئے ڈی ایم او نے اپنا حق ادا کیا ہے، تحریک انصاف اپنا مزید لائحہ عمل کل پریس کانفرنس میں دے گی.

  • پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال کا ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب

    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال کا ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب

    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال کا ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب

    پارٹی صدر انیس قائم خانی، اراکینِ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و نیشنل کونسل اور پارٹی زمہداران بھی ہمراہ۔ این اے249کا الیکشن جس طرح ہوق اس کی تاریخ نہیں ملتی

    ہمارے پاس نہ کونسلر ہے نہ ایم این اے نہ ایم پی اے۔ہمیں کسی گنتی میں نہیں گنا جا رہا تھا دو ہفتے کی مہم کےبعد سب کے کان کھڑے ہو گئے۔
    وفاقی اور صوبائی حکومتوں والی پارٹیاں خوف زدہ ہو گئیں۔ہمیں اب تک 83 فارم 45 ملے جس کے مطابق 4282 ووٹ لے کر ہم سب سے آگے ہیں۔اس کے بعد ہمیں مزید فارم 45 نہیں ملے۔تمام ہاری ہوئی سیاسی جماعتیں ٹی آر اوز کے دفتر میں موجود ہیں۔پاکستان کی عوام کو پیغام دیا جا رہا ہے کہ پر امن ہے اس کی حق تلفی کی جائے گی۔پاک سرزمین پارٹی کی جیت کا میڈیا کے ذریعے اعلان کیا جائے۔اس بد معاشی کو بند کر کے پاک سرزمین پارٹی کے نتائج کا اعلان کیا جائے۔
    الیکشن کو کسی طور چوری نہیں ہونے دیں گے۔اگر اس کے علاوہ کوئی نتائج تبدیل کر کے دیئے گئے تو ہم اس کو مسترد کر دیں گے۔
    انتخابات کے اعلان کے بعد حلقے میں ترقیاتی کام شروع کرا دیئے گئے۔لوگوں نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ کام پہلے بھی ہو سکتے تھے اب اپنے ضمیر کا سودا نہیں کریں گے۔حلقے کی عوام پاک سرزمین پارٹی کے ساتھ کھڑی ہو گئی ہے۔

  • 40 ڈگری درجہ حرارت میں دھند،مسلم لیگ ن یہ سیٹ واضح برتری سے جیت رہی تھی

    40 ڈگری درجہ حرارت میں دھند،مسلم لیگ ن یہ سیٹ واضح برتری سے جیت رہی تھی

    تنبیہ کیے دیتی ہوں، اگر نتائج تبدیل کیے گئے تو یاد رکھو! مسلم لیگ ن تمھیں یہ سیٹ نگلنے نہیں دے گی، این اے 249 ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی برتری پر مریم نواز کا ردعمل
    این اے 249 ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی برتری پر مریم نواز کا ردعمل۔ تفصیلات کے مطابق این اے 249 کراچی ضمنی الیکشن میں قبل از وقت فتح کا جشن منانے والی ن لیگ کو اچانک بڑا دھچکا پہنچا ہے۔ بیشتر پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کو برتری حاصل ہو جانے پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے شدید ردعمل دیا گیا ہے۔
    ن لیگی رہنماوں کی جانب سے نتائج میں دھاندلی کیے جانے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے، جبکہ مریم نواز نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغامات میں سنگین نتائج کی تنبیہ دی ہے۔
    مریم نواز کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن یہ سیٹ واضح برتری سے جیت رہی تھی اور پھر رزلٹس کچھ دیر کے لئے رک جاتے ہیں اور پھر اچانک نتائج میں واضح فرق آ جاتا ہے۔
    تنبیہ کئے دیتی ہوں، اگر نتائج تبدیل کیے گئے تو یاد رکھو! مسلم لیگ ن تمھیں یہ سیٹ نگلنے نہیں دے گی۔ مسلم لیگ ن اب اپنا حق لینا سیکھ چکی ہے۔ جس نے بھی یہ بھونڈی کوشش کی ہے اس کو شائد ڈسکہ کا انجام یاد نہیں۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ 50 فیصد سے زائد پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں اب پیپلز پارٹی برتری حاصل کر چکی، جبکہ تحریک لبیک دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔