Baaghi TV

Category: کراچی

  • وی ایل سی پولیس کی مو ٹر سائیکل لفٹرز کے خلاف ایک اور بھر پورکاروائی

    وی ایل سی پولیس کی مو ٹر سائیکل لفٹرز کے خلاف ایک اور بھر پورکاروائی

    اے وی ایل سی پولیس کی مو ٹر سائیکل لفٹرز کے خلاف ایک اور بھر پورکاروائی۔

    ایس ایس پی عارف اسلم راؤ نےچار مو ٹر سا ئیکل لفٹرملزمان گرفتار، مختلف تھانہ جا ت کی حدود سے سرقہ شدہ چھ مو ٹر سائیکلیں بر آمد کیں۔ تمام ملزمان عا دی جرائم پیشہ اور مو ٹر سائیکل لفٹنگ کی ان گنت وارداتوں میں کراچی پو لیس کومطلوب ہیں، گرفتار ملزمان میں اختر گل عرف نانا، نثار عرف ڈانسر، گل حسن اور محمد اویس شامل ہیں،ملزمان چوری کی مو ٹر سائیکلیں جمع کر کے پوری لاٹ بیچتے ہیں،
    ملزمان سے برآمد شدہ موٹرسائیکل نمبرKLG-0180 سپر پا ور 70 تھانہ اتحادٹاؤن سے سر قہ ہے جسکا مقدمہ الزام نمبر226/2021 ہے،
    ملزمان سے برآمد شدہ موٹرسائیکل نمبرMPA-989 ھنڈا 70 تھانہ مومن آباد سے سر قہ ہے جسکا مقدمہ الزام نمبر357/2021 ہے،ملزمان سے برآمد شدہ موٹرسائیکل نمبرKKP-7799 یونائیٹڈ 70 تھانہ سعید آباد سے سر قہ ہے جسکا مقدمہ الزام نمبر376/2021 ہے،ملزمان سے برآمد شدہ موٹرسائیکل نمبرKLG-9619 یونیک 70 تھانہ سائٹ بی سے سر قہ ہے جسکا مقدمہ الزام نمبر184/2021 ہے،ملزمان سے برآمد شدہ موٹرسائیکل نمبرKKH-1080 سپر پا ور 70 تھانہ نیپئر سے سر قہ ہے جسکا مقدمہ الزام نمبر73/2021 ہے،ملزمان سے بر آمد شدہ ایک مو ٹر سائیکل زیر دفعہ 550 ض ف قبضہ پولیس میں لی گئی ہے، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری او ر مزید بر آمدگی کے لئے کراچی سمیت دیگر اضلاع میں بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • عمران خان کی عوام دشمن پالیسیوں کو کل کراچی کے عوام نے رد کر دیا، عبدالقادر مندوخیل

    عمران خان کی عوام دشمن پالیسیوں کو کل کراچی کے عوام نے رد کر دیا، عبدالقادر مندوخیل

    پاکستان پیپلز پارٹی کے فتح یاب ایم این اے عبدالقادر مندوخیل کا کہنا ہے کہ عمران خان کی عوام دشمن پالیسیوں کو کل کراچی کی عوام نے رد کر دیا، ثابت ہوگیا لیاری سمیت پورے ملک میں 18 جولائی 2018 کو ووٹ چوری کیے گئے۔قادر مندوخیل نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ارکان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے جھوٹ اور قول و فعل میں تضاد کل کی شکست کا واضح ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ ثابت ہوگیا پی ٹی آئی نے حلقہ این سے 249 میں خود ساختہ سروے کروائے، اداروں کے تقدس کی بات کرنے والے ڈھائی سال سے اداروں پر حملہ آور ہیں، پی ٹی آئی ارکان نے پریس کانفرنس میں خود شکست تسلیم کی ہے۔قادر مندوخیل نے کہا ہے کہ 50، 50 کروڑ سرکاری ایم این ایز کو دینے کا اعلان کرنے والے پی پی پی پر ووٹ خریدنے کا الزام لگا رہے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ سندھ دشمن جماعت پی ٹی آئی کو کل این اے 249 نے خالی ہاتھ گھر بھیج دیا، این اے 249 منی پاکستان ہے جس نے کل عمران خان اور اس کی عوام دشمن پالیسیوں کو رد کردیا۔

  • پی ٹی آئی خدا حافظ اب عمران خان کراچی میں پی ٹی آئی کی فاتحہ پڑھ لیں

    پی ٹی آئی خدا حافظ اب عمران خان کراچی میں پی ٹی آئی کی فاتحہ پڑھ لیں

    پی ٹی آئی ن لیگ کے قریب تر بھی نہیں آ سکی،ن لیگ نے کراچی میں تاریخ رقم کر دی ۔ حلقہ 249پر جتنا بھی تبصرہ کیا جائے اتنا کم ہے کہ 2018کے الیکشن میں جس طرح سے پی ٹی آئی بڑی دھوم دھام سے کراچی میں نکلی تھی اور سب سے زیادہ14نشستیں حاصل کر ڈالی تھیں آج اس ساری جیت اور طنطنے کا بینڈ ن لیگ کے مفتاح اسماعیل نے بجا دیا ہے۔یہ تو ہونا ہی تھاکہ جب ملک کے سب سے بڑے معاشی حب بلکہ ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے کراچی میں وزیراعظم مہینوں نہیں جائیں گے اور کراچی سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کریں گے،کوڑا صاف نہیں کریں گے اور صاف پانی بھی مہیا نہیں کریں گے تو پھر یہ تو ہونا ہی تھا کہ پی ٹی آئی نے کراچی میں اپنی مقبولیت کم کرنا ہی تھی۔
    جتنے زیادہ ووٹ ن لیگ نے حاصل کیے اتنے ہی کم ووٹ پی ٹی آئی کے حصے میں آئے ہیں اور حلقہ 249کے الیکشن سے متعلق بات کرتے ہوئے سینئر صحافی و اینکرپرسن کامران خان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ”میں کئی ماہ سے عرض کرہا ہوں عمران خان کراچی میں PTI کی فاتحہ پڑھ لیں موصوف 8 ماہ سے کراچی تشریف نہیں لائے دوسری جانب بظاہر ن لیگ کراچی میں تاریخ رقم کرنے جارہی ہے 2018 میں صفر نشست آج این اے 249 میں مفتاح اسماعیل جیت سے قریب تر پی ٹی آئی تو کہیں دور دور نہیں پی ٹی آئی خدا حافظ“۔

  • ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نےٹریفک پولیس کی سہولت کے لیےموبائل ٹوائلٹ اور سائیکل اسکواڈ کا افتتاح کردیا

    ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نےٹریفک پولیس کی سہولت کے لیےموبائل ٹوائلٹ اور سائیکل اسکواڈ کا افتتاح کردیا

    کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کے لیے موبائل ٹوائلٹ فراہم کیا گیا ہے جب کہ اب صدر میں ٹریفک پولیس اہلکار سائیکل پر بھی گشت کرتے دکھائی دیں گے۔
    کراچی میں ڈیوٹی کے دوران ٹریفک پولیس اہلکاروں کے اہم مسئلے کے حل کیلئے ڈی آئی جی ٹریفک اقبال دارا کی ہدایت پر موبائل ٹوائلٹ فراہم کردیا گیا ہے جب کہ شہر کے صدر جیسے مصروف علاقوں میں ٹریفک جام کھلوانے کیلئے سائیکل اسکواڈ متعارف کرایا گیا ہے۔
    ڈی آئی جی ٹریفک کراچی اقبال دارا نے میٹروپول ٹریفک چوکی پر دونوں سہولیات کا معائنہ اور افتتاح کیا۔

    ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر کئی کئی گھنٹے تک کھڑے ہو کر ڈیوٹی کے دوران ٹریفک پولیس اہلکاروں کو ٹوائلٹ جانے کے لیے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا جس کیلئے تجرباتی طور پر ایک موبائل ٹوائلٹ تیار کیا گیا ہے جس میں واش بیسن اور ٹوائلٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ موبائل ٹوائلٹ شہر میں گشت کرے گا، اسے ایسی جگہوں پر کچھ دیر تک روکا جائے گا جہاں ٹریفک پولیس اہلکاروں کیلئے آس پاس ٹوائلٹ کی سہولت موجود نہیں جب کہ پولیس افسران فون کال کرکے بھی موبائل ٹوائلٹ طلب کر سکیں گے، شہر میں ہنگامی صورتحال کے دوران متعلقہ علاقے میں موبائل ٹوائلٹ رکھا جائے گا۔ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ صدر جیسے مصروف ترین علاقے میں ٹریفک جام کھلوانے کیلئے پولیس کی گاڑی یا ہیوی موٹر بائیک پر افسران کا پہنچنا مشکل ہوتا ہے جس کیلئے ابتدائی طور پر ایک سائیکل اسکواڈ تشکیل دیا گیا ہے جس کے پہلے مرحلے میں 5 سائیکل سواروں کی صدر کے علاقے میں ڈیوٹی لگائی گئی ہے، مخصوص یونیفارم پہنے سائیکل اسکواڈ کے اہلکار گشت بھی کریں گے اور جس علاقے میں ٹریفک جام کی شکایت ملے گی وہاں سائیکل پر پہنچ کر فوری طور پر ٹریفک بحال کریں گے

  • لوگوں نے عمران خان کو مکمل طور پہ مسترد کردیا ہے : ڈاکٹر دانش

    لوگوں نے عمران خان کو مکمل طور پہ مسترد کردیا ہے : ڈاکٹر دانش

    کراچی میں PTI کو 14 سیٹیں کیسے ملی تھی اسکا ایک نظارہ آج حلقہ 249 میں پوری قوم دیکھ سکتی ہے سینئر ضحافی داکٹر دانش نے مزید کہا کہ بچپن میں سنا کرتے تھے کہ جیت جانااور پہلی پوزیشن حاصل کرلینا بڑی بات نہیں ہوتی بلکہ بڑی اورمشکل بات اس پوزیشن کو برقرار رکھنا ہوتا ہے۔آج یہ بات پی ٹی آئی سے متعلق بے ساختہ یاد آ گئی کہ گزشتہ الیکشن میں جس دھوم سے کراچی میں پی ٹی آئی کو کامیابی ملی تھی آج اسی دھوم سے کراچی میں پی ٹی آئی کا جنازہ نکلا ہے۔
    جب انسان زعم میں مبتلا ہو جائے اور اس کے لیے عوامی ترجیحات اور مسائل اہمیت نہ رکھتے ہوں تو عوام بھی ان سے منہ موڑنے کا پوارا حق رکھتی ہے۔کراچی کے حلقہ 249میں جو کچھ ہوا اس پر سینئر صحافی ڈاکٹر دانش نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ”اس ملک کی 73 سالہ تاریخ کا ریکارڈ ٹوٹ رہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں حکومتی جماعت کو پورے ملک سے ان کی نام نہاد جیتی ہوئی سیٹوں پہ بھی بری طرح شکست ہر صوبے کے لوگوں نے عمران خان کو مکمل طور پہ مسترد کردیا ہے،خان صاحب پاکستان کی جان چھوڑ دیں عوامی فیصلہ قبول کریں“انہوں نے ایک اور ٹویٹ کی”کراچی میں PTI کو 14 سیٹیں کیسے ملی تھی اسکا ایک نظارہ آج حلقہ 249 میں پوری قوم دیکھ سکتی ہے فیصل واڈا کی بھی یہی اوقات تھی؟MQM کو بھی اس حکومتی اتحاد پہ کراچی کے لوگوں نے مکمل مسترد کردیا“بات تو درست ہے کہ عوام نے پی ٹی آئی کا جنازہ اٹھا دیا ہے اب عمران خان صاحب اس کی فاتحہ کرا لیں کیونکہ کراچی کے عوام کو جب حکومت کچھ دے گی نہیں تو اسکے بدلے عوام ووٹ بھی تو نہیں دیں گے ایک بار ووٹ دے کر عوام نے دیکھ لیا اب بار بار وہ کیسے آزمائیں یا یوں کہیے کہ آزمائے ہوئے کو آزمایا نہیں جاتا۔
    کراچی کے عوام کو اورکچھ نہیں چاہیے تھا اگر صاف پانی اور کوڑا کرکٹ سے ان کی جان چھڑا دی جاتی۔مگر پی ٹی آئی حکومت تو یہ دو کام کرانے میں بھی ناکام ہو گئی تھی۔لہٰذا اب عوام نے پی ٹی آئی کا متبادل تلاش کرنا شروع کر دیا ہے۔ڈسکہ الیکشن اور حلقہ249میں ناکامی کے بعد کئی لوگوں اور تجزیہ کاروں نے یہ رائے بنانا شروع کر دی ہے کہ 2023کے الیکشن میں دوبارہ پی ٹی آئی کو موقعہ ملنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن بھی ہے کیونکہ مہنگائی کے ستائے اور بیروزگاری کے ڈسے ہوئے عوام کسی بھی صورت پی ٹی آئی کو دوبارہ موقعہ دینے کے حق میں نظر نہیں آتے۔تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ عمران خان صاحب اس شکست سے کیا اخذ کرتے ہیں اور 2023 کے الیکشن میں میدان میں آنے کے لیے کیا حکمت عملی اپناتے ہیں۔

  • این اے 249 کا ضمنی انتخاب :  ن لیگ کے بعد پی ٹی آئی، ایم کیو ایم اور پی ایس پی نے بھی نتائج مسترد کردیے

    این اے 249 کا ضمنی انتخاب : ن لیگ کے بعد پی ٹی آئی، ایم کیو ایم اور پی ایس پی نے بھی نتائج مسترد کردیے

    گذشتہ روز کراچی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ ہوئی۔ این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے لیے 30 امیدوار میدان میں تھے، ان میں سے 12 کا تعلق مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے اور 18 امیدوار آزاد حیثیت میں بیلٹ پیپر پر موجود تھے ۔ تاہم پاکستان پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل 16 ہزار 156 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
    لیکن مسلم لیگ ن سمیت پی ٹی آئی، ایم کیو ایم اور پی ایس پی نے بھی این اے 249 کے نتائج مسترد کردیے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے کہا کہ کرپٹ پیپلزپارٹی اور صوبائی الیکشن کمیشن کا کرپشن میں چولی دامن کا ساتھ ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ این اے 249 میں پیپلزپارٹی مقابلےمیں ہی نہیں تھی، پی ٹی آئی نے 17 ہزار پرچیاں کاٹیں، ووٹ سامنے کیوں نہیں آئے؟ ہر امیدوار لعن طعن کررہاہے، کوئی مطمئن نہیں ہے۔
    جبکہ چئیرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ڈی آر او آفس میں ڈرامہ چلایا گیا اور پاک سرزمین پارٹی نتائج قبول نہیں کرے گی۔ اس کے علاوہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے نتائج پر رد عمل دیتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما بھی این اے 249 کے نتائج پر غیر مطمئن نظر آئے ۔ ایم کیو ایم رہنما عامرخان نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے یہ 2018ء کے الیکشن کا تسلسل ہے۔
    جبکہ ایم کیو ایم کے سینیٹر فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو چاہئیے وہ اپنے عملے کی شفافیت کو چیک کرے، ضمنی الیکشن کےحوالے سے بہت سنگین سوالات پیدا ہوئےہیں۔

  • انصاف ہاؤس میں خرم شیر زمان،پریس کانفرنس سے خطاب

    انصاف ہاؤس میں خرم شیر زمان،پریس کانفرنس سے خطاب

    انصاف ہاؤس میں پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں، این اے 249 میں الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے میں ناکام ہوگئی ہے ہماری درخواست تھی کہ الیکشن رمضان میں نہ کرایا جائے ہمیں اندازہ تھا کہ ٹرن آؤٹ نہیں ہوگا خواتین رمضان میں ووٹ کاسٹ نہیں کرسکی رمضان گرمی کی شدت کی وجہ سے عوام ووٹ کاسٹ نہیں کرسکی کرونا کے پھیلاؤ کی ذمہ دار الیکشن کمیشن کو سمجھتے ہیں کرونا کو پھیلانے میں الیکشن کمیشن کا کردار ہے سندھ کی تمام سیاسی جماعتوں نے الیکشن بڑھانے کی درخواست کی تھی تمام سیاسی جماعتوں نے جلسے کیے.28 تاریخ کی رات تک پی ٹی آئی جیت رہی تھی
    29 کو جب الیکشن ہوا پی ٹی آئی کے کیمپوں پر عوام کو رش تھا جو سی ایم ایس سسٹم ہم استعمال کررہے تھے اس میں 17 ہزار ووٹ واضح ہورہے ہیں بلدیہ میں پی پی بتادے 14 سالوں میں کوئی ترقیاتی کام کروایا ہوں فیصل واڈا نے 35 کروڑ خرچ کیے پی ٹی آئی ایم این اے نے بلدیہ میں کام کروائے نتائج ایسے ہیں جیسے پی پی کو بلدیہ کے عوام بہت چاہتے ہیں 3 روز پہلے پی پی کا سروے کہیں نہیں تھا پی ٹی آئی سروے میں سب سے اپر تھی مفتی اسمعیل لوگوں سے باتیں سننے کے بعد حلقے میں نہیں آئے. الیکشن پری پلین تھا.ہمارے لوگوں فارم پینتالیس نہیں دیا
    الیکشن کمیشن کا جاری کردہ بیان حیران کن ہے
    پی پی بتائے کہ انہوں نے بلدیہ میں کیا کام کروائے
    بلدیہ پانی کی بوند بوند کو ترس رہا ہے خرم شیر زمان کہتے ہیں پانی کا مسئلہ حل کروانا پی پی کی ذمہداری تھی ہمارے ایم این اے کے جو کام تھے وہ سب پی ٹی آئی نے کروائے پی پی کی کامیابی ظاہر ہے کہ الیکشن فکس ہے الیکشن کمیشن نے غیر جانبداری کا مظاہرہ نہیں کیا۔خرم شیر زمان نے کہا الیکشن کمیشن کا آڈٹ کرایا جائے کتنی جائدادیں ہیں ۔میں حقائق جانتا ہوں کہ ہمارا مقابلہ کس سے تھا پی پی کی کامیابی سوالیہ نشان ہے الیکشن کمیشن میں رزلٹ کو تبدیل کیا گیا پی پی نے الیکشن میں دھاندلی کا نظام متعارف کرادیا ہے انشاللہ ہم اس الیکشن کو چیلنج کریں گے ہم عدالت سے رجوع کریں گے۔
    کمیشن کے کتنے لوگوں نے انتخابات سے پیسے بنائے ہیں ۔سال 2023 کی اگر ایسی تیاری ہے تو دیگر جماعتیں شرکت نہ کریں ۔ایم کیو ایم لندن ایک دور میں ایسا ہی کام کرتی تھی ۔ووٹرز کو کہہ دیا جاتا تھا کہ آپ کا ووٹ ہوچکا ہے۔ہم اس الیکشن کے نتائج کو چیلنج کرینگے۔

  • یہ شہرِ کراچی کس کا؟ بھٹو کا!” چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا  پیغام

    یہ شہرِ کراچی کس کا؟ بھٹو کا!” چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پیغام

    "یہ شہرِ کراچی کس کا؟ بھٹو کا!” چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پیغام

    چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان پیپلزپارٹی کراچی کو تاریخی فتح پر مبارک باد
    ایک تیر سے اتنے شکار، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا این اے 249 کی جیت پر ردعمل.چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے غیرحتمی گوشواروں پر مشتمل فارم 47 بھی شیئر کردیا.
    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے شیئرڈ فارم 47 میں پی پی پی کو حاصل کردہ کل ووٹوں کی تعداد اور ڈالے گئے ووٹوں کی شرح نشان زد ہے.
    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے شیئرڈ فارم 47 کے مطابق پی پی پی نے 21.64 فیصد کی شرح سے ڈالے گئے ووٹوں میں 16 ہزار 156 ووٹ حاصل کئے.

  • این اے 249 کا ضمنی انتخاب ; کوئی پریذائیڈنگ افسر غائب نہیں ہوا

    این اے 249 کا ضمنی انتخاب ; کوئی پریذائیڈنگ افسر غائب نہیں ہوا

    کراچی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا۔ این اے 249 میں پریزائیڈنگ افسر کے غائب ہونے کی خبروں پر ڈی آر او نے بھی وضاحت جاری کر دی، تفصیلات کے مطابق ں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر ندیم حیدر نے کہا ہے کہ کوئی پریذائیڈنگ افسر غائب نہیں ہوا، اس سلسلے میں تمام دعوے جھوٹے ہیں۔
    نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آر او ندیم حیدر نے کہا کہ تمام پریذائیڈنگ افسران نتائج لے کر ڈی آر او آفس پہنچ چکے تھے ۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز جب حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب کی ووٹنگ جاری تھی تو مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے دعویٰ کیا تھا کہ پولنگ اسٹیشن 260 کے پریذائیڈنگ افسر کا فون بند ہے۔
    کراچی میں پریذائیڈنگ افسر کا غائب ہونا عجیب بات ہے، جب تک صحیح ووٹوں کا اندراج نہیں ہوگا ہم یہاں موجود رہیں گے۔
    جبکہ ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے اُمیدوار مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پولنگ اسٹیششن 260 اور 261 کے پریذائیڈنگ افسران نے فارم 45 جمع نہیں کروایا، دونوں پریذائیڈنگ افسر اپنا دفتر بند کرکے چلے گئے، نتیجہ جمع نہیں کروایا۔ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے بیانات پر پریذائیڈنگ افسر فیاض احمد نے کہا کہ نتیجہ جمع کروا کر دو روز بعد ابھی گھر آیا ہوں۔
    یاد رہے کہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے 276 پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ موصول ہوگیا ہے جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل 16 ہزار 156 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔

  • پی ٹی آئی امیدوار نے 2 پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ گنتی کی درخواست کر دی

    پی ٹی آئی امیدوار نے 2 پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ گنتی کی درخواست کر دی

    پی ٹی آئی امیدوار امجد آفریدی نے الیکشن کمیشن میں 3 درخواستیں جمع کرتے ہوئے 2 پولنگ اسٹیشنز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار امجد آفریدی نے الیکشن کمیشن سے دوبارہ گنتی کی درخواست کر دی ہے، انھوں نے کہا پولنگ اسٹیشن 260، اور 261 میں دوبارہ گنتی کرائی جائے۔پی ٹی آئی امیدوار نے الیکشن کمیشن کو دی گئی پہلی درخواست میں کہا ہے کہ گنتی میں شفافیت کو نظر انداز کیا گیا، دوسری درخواست میں انھوں نے الیکشن کمیشن کو 21 پولنگ اسٹیشنز میں فارم 45 کے حصول میں مشکلات سے آگاہ کیا، جب کہ تیسری درخواست میں بعض پولنگ اسٹیشنز میں ری پولنگ کا مطالبہ کیا۔دوسری طرف ن لیگی رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی 3 ہزار ووٹوں سے ہار رہی تھی، 190 پولنگ اسٹیشنز میں ہم جیت رہے تھے، پھر جا کر بریک لگی، مکمل نتائج آنے کے بعد الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرائیں گے، حلقے کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ 15 پولنگ اسٹیشنز کے فارنزک آڈٹ کے بغیر نتیجے کا اعلان نہ کیا جائے۔واضح رہے کہ این اے 249 کے فارم 47 کے مطابق تمام 276 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج جاری کیے جا چکے ہیں، پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل 16156 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر، جب کہ مسلم لیگ (ن) کے مفتاح اسماعیل 15473 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے مفتی نذیر 11125 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر، پاک سرزمین پارٹی کے مصطفیٰ کمال 9227 ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر، تحریک انصاف کے امجد آفریدی 8922 ووٹ لے کر پانچویں نمبر پر، جب کہ ایم کیوایم پاکستان کے حافظ مرسلین 7511 ووٹ لے کر چھٹے نمبر پر رہے۔