Baaghi TV

Category: کراچی

  • این اے 249 الیکشن، مکمل نتائج سے قبل ہی تحریک انصاف نے شکست تسلیم کرلی

    این اے 249 الیکشن، مکمل نتائج سے قبل ہی تحریک انصاف نے شکست تسلیم کرلی

    این اے 249 الیکشن، مکمل نتائج سے قبل ہی تحریک انصاف نے شکست تسلیم کرلی، الیکشن آفس سے تمام سامان سمیٹ لیا گیا، امیدوار اور رہنما بھی الیکشن آفس سے روانہ ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق این اے 249ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، جس میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ جاری ہے۔
    دوسری جانب حکمراں جماعت پی ٹی آئی کو غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق کافی کم ووٹ پڑے ہیں، جس کے بعد تحریک انصاف چھٹے نمبر پر آ گئی ہے۔ ذرائع کے تحریک انصاف کے امیدوار اور رہنما بھی الیکشن آفس سے چلے گئے ہیں اور یوں معلوم ہورہا ہے کہ انہوں نے شکست تسلیم کرلی ہے۔این اے 249 ضمنی الیکشن کے غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق 276 پولنگ اسٹیشنز میں سے 63 کے نتائج موصول ہوچکے ہیں۔
    اس وقت پیپلزپارٹی کے قادرخان مندوخیل3117 ووٹ لے کر سب سے آگے ہیں۔ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 2931 ووٹ لے کر دوسرے، ٹی ایل پی کے نذیر احمد 2489 ووٹ لے کر تیسرے، پی ایس پی کے مصطفی کمال 2100 ووٹ لے کر چوتھے نمبرپر، ایم کیوایم کے حافظ محمد مرسلین 1815 ووٹ لے پانچویں اور پی ٹی آئی کے امجد ا?فریدی 1604 ووٹ لے کر چھٹے نمبرپر ہیں۔حلقے میں مجموعی ووٹوں کی تعداد تقریباً 3 لاکھ 39 ہزار ہے، اب ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔
    خیال رہے کہ این اے 249 کی نشست فیصل واوڈا کے سینیٹر بننے کے باعث خالی ہوئی تھی، اس نشست پر ن لیگ، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، پی ایس پی اور ایم کیو ایم پاکستان کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔

  • این اے 249 ضمنی الیکشن، نتائج تیزی سے تبدیل ہونے لگے

    این اے 249 ضمنی الیکشن، نتائج تیزی سے تبدیل ہونے لگے

    تحریک لبیک نے دوسری اور پیپلز پارٹی نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی، پی پی رہنما سعید غنی نے اپنی جماعت کی واضح برتری ہونے کا دعویٰ کر دیا ۔
    این اے 249 ضمنی الیکشن، نتائج تیزی سے تبدیل ہونے لگے۔ تفصیلات کے مطابق این اے 249 کراچی ضمنی الیکشن میں قبل از وقت فتح کا جشن منانے والی ن لیگ کو اچانک بڑا دھچکا پہنچا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ 50 فیصد سے زائد پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں اب پیپلز پارٹی برتری حاصل کر چکی، جبکہ تحریک لبیک دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔
    اس حوالے سے پیپلزپارٹی کے رہنما کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 145 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک لبیک 7 ہزار 982 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر جبکہ پیپلز پارٹی 9 ہزار 85 ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر ہے۔ ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 7 ہزار 680 ووٹ حاصل کر کے تیسرے، تحریک انصاف کے امجد آفریدی ہزار 5263 ووٹ حاصل کر کے چوتھے نمبر پر ہیں۔
    اس تمام صورتحال میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماوں کی جانب سے دھاندلی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ رہنما ن لیگ محمد زبیر کے مطابق پریذائڈنگ افسر غائب ہوگیا ہے۔ لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ وہ اور مفتاح اسماعیل آر او آفس پہنچے تو آفس بند ہے، جبکہ پریذائڈنگ افسر کا فون نمبر بھی بند جا رہا ہے۔ لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ انہیں فارم 45 بھی فراہم نہیں کیے جا رہے۔
    جب تک انہیں فارم 45 فراہم نہیں کیے جاتے، وہ آر او آفس سے نہیں جائیں گے۔ واضح رہے کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے249 میں آج ضمنی انتخاب ہوا ہے، پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہا، الیکشن مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل اور تحریک انصاف کے امیدوار امجد آفریدی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ حلقے میں مجموعی ووٹوں کی تعداد تقریباً 3 لاکھ 39 ہزار ہے، اب ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

  • پولنگ اسٹیشن 260 کے پریذائیڈنگ افسر کا فون بند ہے، محمد زبیر کا دعویٰ

    پولنگ اسٹیشن 260 کے پریذائیڈنگ افسر کا فون بند ہے، محمد زبیر کا دعویٰ

    کراچی کے حلقے این اے 249 پر ووٹوں کی گنتی جاری ہے، ن لیگی رہنما محمد زبیر نے دعویٰ کیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن 260 کے پریذائیڈنگ افسر کا فون بند ہے۔ ن لیگی رہنما محمد زبیر نے دعویٰ کیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن 260 کے پریذائیڈنگ افسر کا فون بند ہے، دوسری جانب پریذائیڈنگ افسر فیاض احمد نے کہا ہے کہ نتیجہ جمع کرواکر دو روز بعد ابھی گھر آیا ہوں۔ن لیگی امیدوار مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیششن 260 اور 261 کے پریذائیڈنگ افسران نے فارم 45 جمع نہیں کروایا، دونوں پریذائیڈنگ افسر اپنا دفتر بند کرکے چلے گئے، نتیجہ جمع نہیں کروایا۔مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ دو پولنگ اسٹیشن کے فارم 45 کی کاپی پولنگ ایجنٹ کو نہیں دی گئی، آدھے گھنٹے میں 40، 50 پولنگ اسٹیشن کے نتائج آجائیں گے، اتنا کم ٹرن آؤٹ ہوئے تو گنتی تیزی سے ہونی چاہیے تھی۔محمد زبیر کا کہنا تھا کہ کراچی میں پریذائیڈنگ افسر کا غائب ہونا عجیب بات ہے، جب تک صحیح ووٹوں کا اندراج نہیں ہوگا ہم یہاں موجود رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ جب تک فارم 45 نہیں دیا جاتا ہم ڈی آر او آفس سے نہیں جائیں گے، کم ٹرن آؤٹ ہے ووٹ کی گنتی میں اتنا لمبا وقت نہیں لگنا چاہیے تھا، ہمیں 117 پولنگ اسٹیشن کے فارم 45 مل گئے ہیں۔

  • این اے 249 ضمنی الیکشن کے غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج

    این اے 249 ضمنی الیکشن کے غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج

    این اے 249 ضمنی الیکشن کے غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق 276 پولنگ اسٹیشنز میں سے 63 کے نتائج موصول ہوچکے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار نے گیم پلٹ دی ہے، ن لیگ کے امیدوار پیچھے رہ گئے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار قادرخان مندوخیل3117 ووٹ لے کر سب سے آگے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مفتاح اسماعیل 2931 ووٹ لے کر دوسرے،تحریک کے نذیر احمد 2489 ووٹ لے کر تیسرے، پی ایس پی کے مصطفی کمال 2100 ووٹ لے کر چوتھے نمبرپر، ایم کیوایم کے حافظ محمد مرسلین 1815 ووٹ لے کرپانچویں اور تحریک انصاف کے امجد آفریدی 1604 ووٹ لے کر چھٹے نمبرپر ہیں۔دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مفتاح اسماعیل کو برتری حاصل ہے۔ 58 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق لیگی امیدوار 5389 سے زائد ووٹ حاصل کر چکے ہیں۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے عبدالقادر مندوخیل نے ابھی تک 4017 ووٹ حاصل کئے ہیں، تحریک کے نذیر کمالوی 2364 ووٹ لے کر تیسرے جبکہ پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال 1723 ووٹ لے کر چوتھے اور پی ٹی آئی کے امجد آفریدی 1690 ووٹ لے کر پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ ایک اور نجی ٹی وی چینل کے مطابق 72 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج موصول ہوچکے ہیں۔اس وقت ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 6324 ووٹ لے کر سب سے آگے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے قادر خان مندوخیل 4123 ووٹ لے کر دوسرے، پی ایس پی کے مصطفی کمال 2734 ووٹ لے کر تیسرے نمبرپر، تحریک کے امیدوار 2427 ووٹ لے کر چوتھے،پی ٹی آئی کے امجد آفریدی 1445 ووٹ لے کر پانچویں اور ایم کیوایم کے حافظ محمد مرسلین 1323 ووٹ لے کر چھٹے نمبرپر ہیں۔

  • این اے 249 ضمنی الیکشن، ن لیگ نے گیم پلٹ دی

    این اے 249 ضمنی الیکشن، ن لیگ نے گیم پلٹ دی

    این اے 249 ضمنی الیکشن کے غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق 276 پولنگ اسٹیشنز میں سے 120 کے نتائج موصول ہوچکے ہیں۔باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگ کے امیدوار نے گیم پلٹ دی ہے، ن لیگ کے امیدوار آ گے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار قادرخان مندوخیل4304 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مفتاح اسماعیل 7845ووٹ لے کر پہلے،تحریک کے نذیر احمد 2489 ووٹ لے کر تیسرے، پی ایس پی کے مصطفی کمال 2100 ووٹ لے کر چوتھے نمبرپر، ایم کیوایم کے حافظ محمد مرسلین 1815 ووٹ لے کرپانچویں اور تحریک انصاف کے امجد آفریدی 1604 ووٹ لے کر چھٹے نمبرپر ہیں۔رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مفتاح اسماعیل کو برتری حاصل ہے۔ 120 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق لیگی امیدوار سب سےزائد ووٹ حاصل کر چکے ہیں۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے عبدالقادر مندوخیل نے ابھی ت 4308 ووٹ حاصل کئے ہیں، تحریک کے نذیر کمالوی 2364 ووٹ لے کر تیسرے جبکہ پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال 1723 ووٹ لے کر چوتھے اور پی ٹی آئی کے امجد آفریدی 1690 ووٹ لے کر پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ ایک اور نجی ٹی وی چینل کے مطابق 72 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج موصول ہوچکے ہیں۔اس وقت ن لیگ کے مفتاح 7845ووٹ لے کر سب سے آگے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے قادر خان مندوخیل 4308 ووٹ لے کر دوسرے، پی ایس پی کے مصطفی کمال 2734 ووٹ لے کر تیسرے نمبرپر، تحریک کے امیدوار 2427 ووٹ لے کر چوتھے،پی ٹی آئی کے امجد آفریدی 1445 ووٹ لے کر پانچویں اور ایم کیوایم کے حافظ محمد مرسلین 1323 ووٹ لے کر چھٹے نمبرپر ہیں۔

  • این اے 249 ضمنی الیکشن کاغیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ

    این اے 249 ضمنی الیکشن کاغیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ

    این اے 249 ضمنی الیکشن کےغیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ

    این اے 249 ضمنی الیکشن کے غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق 276 پولنگ اسٹیشنز میں سے 32 کے نتائج موصول ہوچکے ہیں اور اس وقت ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 1409 ووٹ لے کر سب سے آگے ہیں۔
    پیپلزپارٹی کے قادر خان مندوخیل 1277ووٹ لے کردوسرے نمبرپر، کالعدم ٹی ایل پی کے نذیراحمد 1182 ووٹ لے کرتیسرے نمبرپر، پی ایس پی کے مصطفی کمال 934 ووٹ لے کر چوتھے نمبرپر، ایم کیوایم کے حافظ محمد مرسلین 863 ووٹ لے کرپانچویں نمبرپر اور تحریک انصاف کے امجد آفریدی 707 ووٹ لے کرچھٹے نمبرپر ہیں۔حلقے میں کچھ مقامات پرانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی دیکھنے میں آئی ۔ایک پولنگ اسٹیشن پر پریزائڈنگ آفیسر نے دو بجے ہی فارم 45 پر پولنگ ایجنٹس سے دستخط کرالیے۔

    پی ایس پی کے رہنما حسان صابر کے مطالبے پر دستخط شدہ فارم 45 منسوخ کردیے گئے۔الیکشن کمیشن نے دوران پولنگ پی ٹی آئی کے 6 ارکان اسمبلی فردوس شمیم نقوی، راجا اظہر، سعید آفریدی، ملک شہزاد اعوان، بلال غفار ،شاہ نواز جدون اور ن لیگ کے کھیل داس کوہستانی کو حلقے سے نکل جانے کا حکم دیا.

  • پی پی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کے بھتیجے انتقال کر گئے

    پی پی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کے بھتیجے انتقال کر گئے

    پی پی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کے بھتیجے انتقال کر گئے ، نمازہ جنازہ رات دیر منزل گاہ گرائونڈ میں ادا کی گئی ، پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ دو روزہ پیرول پر آزاد ،بھتیجے کے انتقال پر آخری رسومات میں شرکت کریں گے، زرائع ، تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کے بھتیجے مرحوم سید علی نواز شاہ کے صاحبزادے سید عدیل شاہ گذشتہ روز کراچی کے اسپتال میں دوران علاج رضائے الہی سے فوت ہو گئے ، مرحوم کی نماز جنازہ رات دیر گئے منزل گاہ گراؤنڈ میں ادا کی گئی ۔
    نماز جنازہ میں پی پی رہنمائوں ، کارکنان سمیت سماجی ، سیاسی و معززین شہریوں سمیت مذہبی و تاجر تنظیموں کے رہنمائوں نے شرکت کی اور سوگواروں سے تعزیت کا اظہار کیا دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ دو روزہ پیرول پر آزاد ہوئے اس سلسلے میں محکمہ داخلا سندھ نے آرڈر جاری کیا ، زرائع کے مطابق: خورشید شاہ بھتیجے کے انتقال پر آخری رسومات میں شرکت کریں گے ۔

  • این اے 249 کا ضمنی انتخاب، کالعدم ٹی ایل پی مقابلے میں تیسرے نمبر پر آ گئی

    این اے 249 کا ضمنی انتخاب، کالعدم ٹی ایل پی مقابلے میں تیسرے نمبر پر آ گئی

    کراچی این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں کالعدم تحریک لبیک مقابلے میں تیسرے نمبر پر آگئی، مسلم لیگ ن 1409 ووٹوں کے ساتھ پہلے، پیپلزپارٹی1277ووٹ لے کر دوسرے، کالعدم ٹی ایل پی 1182 ووٹ لے کرتیسرے، پی ایس پی چوتھے، ایم کیوایم پانچویں اور پی ٹی آئی چھٹے نمبر ہے۔ تفصیلات کے مطابق 276 پولنگ اسٹیشنز میں 32 کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے تحت مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل 1409ووٹ لے کر آگے ہیں۔
    پیپلزپارٹی کے مندوخیل 1277ووٹ لے کر دوسرے نمبر ہیں، کالعدم ٹی ایل پی کے نذیراحمد 1182 ووٹ لے کرتیسرے نمبر پر ہیں، پاک سرزمین پارٹی کے مصطفی کمال 934 ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر ہیں۔ ایم کیوایم کے حافظ محمد مرسلین 863 ووٹ لے کر پانچویں اور تحریک انصاف کے امجد آفریدی 707 ووٹ لے کر چھٹے نمبر پر ہیں۔
    واضح رہے کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے249 میں آج ضمنی انتخاب ہوا ہے، پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہا، الیکشن مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل اور تحریک انصاف کے امیدوار امجد آفریدی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔

    حلقے میں مجموعی ووٹوں کی تعداد تقریباً 3 لاکھ 39 ہزار ہے، اب ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ خیال رہے کہ این اے 249 کی نشست فیصل واوڈا کے سینیٹر بننے کے باعث خالی ہوئی تھی، اس نشست پر ن لیگ، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، پی ایس پی اور ایم کیو ایم پاکستان کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔ انتخابی عمل کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے 5 ارکانِ اسمبلی کی این اے 249 سے حلقہ بدری کے احکامات جاری کیے گئے۔

  • این اے 249 میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے

    این اے 249 میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے

    قومی اسمبلی کے حقلہ این اے 249 میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، تاہم اب تک موصول ہونے والے غیر حتمی ور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مفتاح اسمٰعیل آگے ہیں۔کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 میں آج ہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پولنگ شام پانچ بجے تک بلا تعطل جاری رہی۔پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد بھی پولنگ اسٹیشن میں موجود ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی، جبکہ اس کے ساتھ ہی ووٹوں کی گنتی کا عمل بھی شروع ہوگیا۔این اے 249 کے 276 میں سے 19 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے جس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مفتاح اسماعیل 823 ووٹس لے کر آگے ہیں۔اسی طرح پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل 741ووٹ لے کر دوسرے، پی ایس پی کے مصطفی کمال 639 ووٹ لے کر تیسرے، کالعدم ٹی ایل پی کے نذیر احمد 503 ووٹ لے کر چوتھے، ایم کیو ایم کے حافظ محمد مرسلین 495 ووٹ لے کر پانچویں نمبر پر ہیں۔غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امجد آفریدی 428 ووٹ لے کر چھٹے نمبر پر ہیں۔حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، مختلف پولنگ اسٹیشنز پر تیاریاں نامکمل تھیں اور پولنگ وقت پر شروع نہیں ہوسکی تھی۔
    پولنگ اسٹیشنز نمبر 249، 247، 246، 241 میں بیلٹ باکس سیل نہیں کیے جا سکے تھے، جبکہ ان پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا عمل شروع نہ ہونے کی وجہ سیاسی جماعتوں کے پولنگ ایجنٹس کا وقت پر نہ پہنچنا بھی تھا۔

  • انجینئر سلمان خان کا عصمت انور محسود کے ہمراہ NA-249 کے پارٹی کیمپوں کا دورہ

    انجینئر سلمان خان کا عصمت انور محسود کے ہمراہ NA-249 کے پارٹی کیمپوں کا دورہ

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے صدر انجینئر سلمان خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکن اپنے قائد نواز شریف کے بیانیہ ووٹ کو عزت دو کی حفاظت کیلئے اور عوام کا الیکشن چوری ہونے سے بچانے کیلئے میدان عمل میں نکلے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ NA-249 کے انتخابی کیمپوں میں موجود کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
    انہوں نے کہا کہ ہم پُر امن طور پر عوام کے حقوق کا دفاع کریں گے اور گذشتہ الیکشن کی طرح اسے چوری ہونے سے بچائیں گے ۔ اس موقع پر کراچی کے ڈویژن کے سینئر نائب صدر عصمت انور محسود، انفارمیشن سیکریٹری بخت حسن کے علاوہ تمام اضلاع کے صدور و جنرل سیکریٹریز کے ہمراہ دورہ میں حبیب الرحمن، محب اللہ خان، رفیق خان، میاں خالد رفیق، شیر باز محسود، گل مروت، چوہدری جمیل، سعید ہزاروی، جہانگیر احمد، سہیل ندیم، اسد عصمت محسود، راجہ اکرم، حکمت خان، دانش نسیم، عرفان نیازی، فاروق الیاس ، روزی خان کاکڑ ودیگر بھی موجود تھے ۔