Baaghi TV

بلاول بھٹو زرداری کی کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز پر دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ اور تربت میں سکیورٹی فورسز پر دہشتگرد کے حملوں کی شدید مذمت کی.مذمت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا پی پی پی چیئرمین کا حملوں میں سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا بلاول بھٹو زرداری نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے.اس طرح کی بزدلانہ کاروائیوں سے پاکستانی قوم کے حوصلے توڑے نہیں جاسکتے . دہشتگردی کے خلاف جنگ پوری قوم کی جنگ ہے، اس پر کوئی دو رائے نہیں دہشتگردوں کے لیئے نرم گوشہ رکھنے والی جماعت کا اقتدار میں ہونا بدقسمتی ہے.ملکی حالات روز بروز خراب ہوتے جا رہے ہیں، خاموش نہیں رہا جاسکتا.دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ باعثِ تشویش ہے.

More posts