Baaghi TV

Category: کراچی

  • سندھ میں کسانوں پر ظلم نہیں ہونے دوں گا،بلاول بھٹو زرداری

    سندھ میں کسانوں پر ظلم نہیں ہونے دوں گا،بلاول بھٹو زرداری

    چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی وفاقی حکومت کی جانب سے دوہزار روپے کے بجائے گندم خریداری کی امدادی قیمت 1800 روپے کرنے کے معاملے پر کڑی تنقید بیرون ملک سے 2750 روپے میں گندم خرید کر ملکی کسانوں کو 1800 روپے کی امدادی قیمت دینا کھلا مذاق ہے، وفاق گندم کے 1800 روپے کی امدادی قیمت رکھتا رہے، سندھ میں کسانوں پر ظلم نہیں ہونے دوں گا اور امدادی قیمت دوہزار روپے من رہے گی، حکومت گندم کی 1400 روپے کی پرانی قیمت سے 1800 روپے یعنی 28 فیصد زیادہ امدادی قیمت کو 400 فیصد کا اضافہ قرار دینے کا جھوٹ بولنا بند کرے، وفاقی حکومت کے گندم کی امدادی قیمت میں 28 فیصد اضافے کے مقابلے میں سندھ نے 42 فیصد اضافہ کیا،آج ملکی تاریخ میں پہلی بار گندم کی امدادی قیمت صوبوں میں یکساں نہیں، پنجاب، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان کے کسانوں پر اس ظلم کے ذمہ دار عمران خان ہیں، کھاد، بیج اور ادویات سے لے کر زرعی مشینری، بجلی اور فیول کی قیمتوں میں 150 فیصد اضافے کے بعد گندم کی امدادی 1800 روپے دینا کسانوں پر ظلم ہے، وفاقی حکومت کی سوئی تو گندم کی 1600 روپے امدادی قیمت پر اٹکی ہوئی تھی، پی پی پی نے کسانوں کا مقدمہ لڑا تو وفاق نے قیمت میں کچھ اضافہ کیا وفاقی حکومت نے تین سالوں میں گندم کے دو بحران پیدا کئے، سندھ میں نہ گذشتہ برس گندم کی ذخیرہ اندوزی ہوئی اور نہ اس بار ہوگی، پی ٹی آئی حکومت کی ناقص منصوبہ بندی ہے کہ آج ملک میں صرف دو سے ڈھائی ہفتوں کی گندم کا ذخیرہ رہ گیا ہے،اگر گندم کے ختم ہوتے ذخیروں کے بحران سے نہیں نمٹا گیا تو ملک میں ایک بار پھر آٹے کی قلت ہوسکتی ہے، گذشتہ سال مئی میں پنجاب میں گندم کی فصل اتری اور جولائی میں ایک کروڑ ٹن سے زائد گندم غائب تھی، عمران خان اپنے سرمایہ دار دوستوں سے پوچھیں کہ گندم افغانستان اسمگل کرکے مصنوعی بحران کیسے پیدا ہوا، انہیں سارے سوالات کے جواب مل جائیں گے، شرم کا مقام ہے کہ گندم پیدا کرنے والا ملک پاکستان آج گندم بیرون ملک سے درآمد کررہا ہے، معیشت کی تباہی کی ایک وجہ یہ ہے کہ زرعی ملک پاکستان کے حکمران کو بدقسمتی سے زراعت کی الف بے سے بھی واقفیت نہیں، پاکستان پیپلزپارٹی کی وفاقی حکومت نے بیرون ملک سے گندم درآمد کرنے والے ملک کو صرف ایک سال میں گندم برآمد کرنے والا ملک بنادیا تھا،پی پی پی کی وفاقی حکومت نے ملک کو گندم کے معاملے میں خود کفیل بنانے کیلئے پہلے سال امدادی قیمت میں 47 فیصد اور دوسرے سال 52 فیصد اضافہ کیا تھا.

  • پیپلزپارٹی کے خلاف سندھ میں آواز اٹھانا ہی دہشتگردی بنا دی جاتی ہے،حلیم عادل شیخ

    پیپلزپارٹی کے خلاف سندھ میں آواز اٹھانا ہی دہشتگردی بنا دی جاتی ہے،حلیم عادل شیخ

    قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی جانب سے آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، سمیت دیگر پولیس افسران کے خلاف توھین عدالت کی پٹیشن دائر کر دی، سپریم کورٹ کے واضح فیصلوں کے باوجود سندھ پولیس نے حلیم عادل شیخ پر دہشتگردی کے کیسز بنائے، آئی جی سندھ مشتاق مھر، ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن، ڈی آئی جی ایسٹ نعمان صدیقی، ایس ایس پی ملیر سمیت دیگر کو جوابدہ بنایا گیا ہے، نوٹس جاری حلیم عادل شیخ کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت سینیٹر سیف اللہ ابڑو، آئی ایل ایف کے ایڈووکیٹ عبدلوھاب بلوچ، ایڈووکیٹ ممتاز گوپانگ، ایڈووکیٹ ضئیا الرحمان و دیگر بھی موجود ہم نے ہمیشہ سندھ کی عوام کے لئے آواز اٹھائی ہے ہم دبانے کی کوشش کی گئی، میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے ملیر الیکشن میں گیا تھا مجھ پر دہشتگردی کے مقدمات بنائے گئے پیپلزپارٹی کے خلاف سندھ میں آواز اٹھانا ہی دہشتگردی بنا دی جاتی ہے سندھ میں سیاسی مخالفین پر دہشتگردی کے کیسز بنائے جاتے ہیں آج ہم نے سپریم کورٹ میں توھین عدالت کی پٹیشن داخل کی ہے، سپریم کورٹ کی پانچ رکنی بینچ نے ایک فیصلا دیا تھا کہ سیاسی کیس میں دہشتگردی کے دفعات نہیں لگ سکتے، آج کل سندھ میں پولیس اور آئی جی بے اختیار ہے، سارا کنٹرول سندھ کے وزیر اعلیٰ کے پاس ہیں، آج پوری سندھ حکومت پولیس اور 7 اے ٹی اے کے ذریعے چلائی جارہی ہے، سندھ میں پولیس منشیات فروشی میں ملوث ہے، پولیس افسران کے گھروں سے اروبوں کی منشیات برآمد ہورہی ہے، آئی جی سندھ مشتاق مھر، ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن، ڈی آئی جی ایسٹ نعمان صدیقی، ایس ایس پی ملیر سمیت دیگر کو کیس میں جوابدہ بنایا ہے، سندھ میں سپریم کورٹ کے فیصلوں کے باوجود سیاسی مخالفین پر دہشتگردی کے جھوٹے کیسز بنائے جارہے ہیں، سندھ میں کتوں کو نیوٹل کرنے کے لئے 24 کروڑ کی گاڑیاں خریدی جارہی ہیں، پہلے بھی ٹڈی دل کو مارنے کے لئے کروڑوں کی گاڑیاں خریدی گئی جو ان کے ذاتی استعمال میں ہیں،جسٹس آفتاب گورڑ نے فیصلہ کیا تھا اور پ پ کے اراکین کو معطل کیا تھا فیصلے کے بعد پیپلزپارٹے کے لوگوں نے جسٹس کو راکیٹ لانچر سے اڑانے کی دھمکی دی .سندھ میں مریضوں کو اٹھانے کے لئے ایبولنس نہیں ملتی لیکن کتوں کو اٹھانے کے لئے کروڑوں کی گاڑیاں خریدی جارہی ہیں،ہمارے ورکروں کو سندھ میں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے ٹنڈو الہیار میں پولیس نے ایک نوجوان بابر خانزادہ کو رشوت نہ دینے پر قتل کر دیا،مجھ پر جھوٹے کیسز بنائے گئے کیا میں دہشتگرد ہوں، ؟ہمیں عدالتوں پر یقین ہے عدالتوں سے انصاف کی امید ہے، میں نے وزیر اعظم کو بھی درخواست دی ہے جہاں جہاں دہشتگردی کے سیاسی کیسز بنائے گئے ہیں ان پر جی آئی ٹی بنائی جائے.

  • این اے 249 میں پاکستان پیپلزپارٹی کی پر امن ریلی پر حملہ

    این اے 249 میں پاکستان پیپلزپارٹی کی پر امن ریلی پر حملہ

    ‏این اے 249 میں پاکستان پیپلزپارٹی کی پرامن ریلی پر پی ایس پی کے غنڈوں نے حملہ کر دیا کئی کارکنان زخمی ہو گئے زخمی کارکنان کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر و صوبائی وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی ‎فوری طور پر اسپتال پہنچ گئے اور زخمی کارکنان کی عیادت کی ۔
    تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات این اے 249 بلدیہ ٹاؤن نمبر 4 پاکستان پیپلز پارٹی کی پرامن ریلی پر پی ایس پی کے گنڈوں نے حملہ کردیا جس کی پی پی پی قیادت بے سخت لفظ میں مذمت کی ۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا کہ پی ایس پی کراچی کو دوبارہ الطاف حسین کے دورے میں لانا چاہتی ہے ۔۔
    مرتضی وہاب انور سیال اور ویسٹ کے صدر لیاقت آساکانی نے بھی ہسپتال پہنچ کر زخمی کارکنان کی عیادت کی۔.
    حملہ میں پیپلز یوتھ کے اظہر علی کولاچی، ظاہر گل شدید زخمی ہو گئے ہیں. پاکستان پیپلز پارٹی کے پرامن کارکنان پر حملہ تشوشناک ہے. مرتضی وہاب نے کہا کہ
    قانون نافذ کرنے والے ادارے پرامن ریلی پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف فی الفور ایکشن لیں ۔

  • پیپلز پارٹی کے شرپسندوں کی پی ایس پی کے مرکزی الیکشن آفس پر اندھا دھند فائرنگ ۔

    پیپلز پارٹی کے شرپسندوں کی پی ایس پی کے مرکزی الیکشن آفس پر اندھا دھند فائرنگ ۔

    بریکنگ نیوز :پیپلز پارٹی کی ریلی میں سے شرپسندوں نے پی ایس پی کے مرکزی الیکشن آفس پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

    اس موقع پر پی ایس پی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پی پی بلدیہ ٹاون میں پی ایس پی کی مقبولیت سے بوکھلا گئی ہے ۔پی پی پی کے شر پسند عناصر اتوار سے اشتعال انگیز کارروائیاں کررہے ہیں۔ شہر کے امن وامان اور ضمنی الیکشن کے شفاف انعقاد کی خاطر پی ایس پی کسی بھی اشتعال انگیزی کا جواب صبر وتحمل سے دے رہی ہے ۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ پولیس اور رینجرز حکام پیپلز پارٹی کی اس غنڈہ گردی اور دہشت گردی کا نوٹس لے۔

  • جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کے فیصلے کے بعد بلاول بھٹو نےصدر مملکت سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کر ڈالا

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کے فیصلے کے بعد بلاول بھٹو نےصدر مملکت سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کر ڈالا

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کے فیصلے کے بعد صدر مملکت عارف علوی سے مستعفیٰ ہونے، وزیر قانون فروغ نسیم اور وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ و احتساب مرزا شہزاد اکبر کو عہدوں سے ہٹا کر ان کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
    اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ جسٹس فائز عیسیٰ کیس کی نظرثانی کی درخواست پر فیصلہ خوش آئند ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے دراصل عدلیہ پر حملے کی کوشش کی تھی جو بھی عدلیہ پر حملے کی سازش کا حصہ بنے، ان کرداروں کا محاسبہ ہونا چاہیے، احتساب کا آغاز وزیراعظم سے شروع ہونا چاہیے۔بلاول کا کہنا تھاکہ احتساب کا آغاز وزیر اعظم سے شروع ہونا چاہیے، سپریم کورٹ پر حملے کی نیت سے ریفرنس آگے بڑھایا گیا،ریفرنس کا ایک مقصد ہر آزاد جج کو خوفزدہ کرنا بھی تھا، عدلیہ پر حملے آمریت کی علامتیں ہیں۔

    ان کا کہنا تھاکہ صدر عارف علوی اپنے منصب پر رہنے کا اخلاقی جواز کھوچکے ہیں، انہیں فوری مستعفی ہونا ہوگا جبکہ شہزاد اکبر اور فروغ نسیم کوعہدوں سے ہٹا کر ان کے خلاف تحقیقات کی جائیں۔

  • ‘گلابی سپر مون’ دنیا میں  کہاں کہاں دیکھا گیا ۔

    ‘گلابی سپر مون’ دنیا میں کہاں کہاں دیکھا گیا ۔

    آج دنیا کے کئی ممالک میں ‘گلابی سپر مون’ دیکھا گیا ۔
    چاند اتنا روشن اور اتنا چمک دار تھا کہ جیسے زمین پر اتر آیا ہو ، سال کے پہلے سپرمون کو ‘گلابی سپر مون’ کا نام دیا گیا ۔
    خیال رہے کہ سپر مون اس وقت ہوتا ہے جب چاند کا مدار زمین کے قریب ہوتا ہے اور یہ پورے چاند کی اوسط جسامت کے مقابلے میں 7 فیصد تک بڑا نظر آتا ہے جب کہ اس کی روشنی بھی دیگر مہینوں میں پورے چاند کی نسبت 15 فیصد زیادہ ہوتی ہے۔
    اپریل میں نظر آنے والے سپر مون کو گلابی سپر مون کا نام دیا گیا ہے، وہ اس کی رنگ کی وجہ سے نہیں بلکہ شمالی امریکا کے جنگلات میں اپریل کے مہنے میں کھلنے والے ‘پنک موس’ نامی پھولوں کی مناسبت سے اسے گلابی سپر مون کہا جاتا ہے۔

  • سندھ میں پولیس اہلکاروں کو ویکسین لگانے کیلئے سندھ پولیس کا پلان تیار

    سندھ میں پولیس اہلکاروں کو ویکسین لگانے کیلئے سندھ پولیس کا پلان تیار

    ‏سندھ میں پولیس اہلکاروں کو ویکسین لگانے کیلئے سندھ پولیس نے پلان تیار کرلیا ہے۔

    جناح اسپتال میں پہلا سینٹر بنایا جائے گا، سندھ پولیس کے 6 ہزار 389 جوان اب تک کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔‏کورونا کے بڑھتے کیسز پر حکومت سندھ نےفیصلہ کیا ہےکہ سرکاری دفاتر میں 20 فیصد ضروری اسٹاف کو بلایا جائے گا، تمام اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں بھی بند رہیں گی، انٹرسٹی ٹرانسپورٹ 29 اپریل سے بند کردی جائے گی۔‏حکومت کے ایک بروقت فیصلے نے پاکستان کو کرونا وائرس کی بھارتی قسم سے بچا لیا۔یاد رہے کہ پاکستان میں ابھی تک بھارتی کورونا وائرس کا ایک کیس بھی رپورٹ نہیں ہوا۔

  • کراچی تھانہ زمان ٹاون پولیس کی انٹیلیجنس بیس پر ایک کامیاب کاروائی

    کراچی تھانہ زمان ٹاون پولیس کی انٹیلیجنس بیس پر ایک کامیاب کاروائی

    کراچی تھانہ زمان ٹاون پولیس پارٹی نے انٹیلیجنس بیس ایک کامیاب پولیس کاروائی کرتے ہوئے. چکرا گوٹھ نورانی قبرستان قبر میں چھپایا گیا بڑے پیمانے پر دہشت گردی میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونیشن دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا.ابتدائی تحقیقات کے دوران ذیل برآمدہ اسلحہ و ایمونیشن دھماکہ خیز مواد کراچی میں ممکنہ طور پر دہشت گردی ، تخریب کاری کیلئے قبر میں چھپایا گیا تھا.*برآمدہ اسلحہ و ایمونیشن میں،(١) ہینڈ گرنیڈ 03 عدد (٢) رپیٹر12بور 02 عدد (٣) بےبی کلاشن 02 عدد (۴) 222 01 عدد (۵) پستول30بور 02 عدد (٦) کارتوس 10 عدد (٧) میگزین 01 عدد اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے.

  • کراچی پولیس کی کارروائی، سیاسی جماعت کا ٹارگٹ کلر گرفتار

    کراچی پولیس کی کارروائی، سیاسی جماعت کا ٹارگٹ کلر گرفتار

    پولیس کےمطابق نارتھ کراچی میں کارروائی کے بعدسیاسی جماعت کے ٹارگٹ کوگرفتار کیا گیا،ملزم کاشف کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم 21 ارکان پرمشتمل ہے،ملزم سیاسی جماعت کے اہم کارندوں سے ٹاسک لیتا تھا،گرفتار ٹارگٹ کلر دس سے زائد افراد کےقتل کا اعتراف کرچکا ہے۔ادُھر کیماڑی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے آنے والی بس میں سوار دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا،ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین کے مطابق رفتار ملزمان کے قبضے سے پانچ کلو سے زائد منشیات برآمد ہوا ہے اس کے علاوہ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نےشہریوں کی جیبوں کا صفایا کرنے والے دو ملزموں کو گرفتار کیا.

  • این اے 249 ضمنی انتخاب، ملک کے بڑے شہر میں 29 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

    این اے 249 ضمنی انتخاب، ملک کے بڑے شہر میں 29 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

    شہر قائد میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے مقامی انتظامیہ نے 29 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ڈپٹی کمشنر ضلع کیماڑی اور غربی نے 29 اپریل کو ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کیا، جس میں لکھا گیا ہے کہ حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب کی وجہ سے عام تعطیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ملک کے کسی بھی صوبائی یا قومی اسمبلی کے حلقے میں ضمنی انتخاب ہو تو مقامی انتظامیہ کی جانب سے عام تعطیل کا اعلان کیا جاتا ہے، جس کے تحت اُس ضلع کے سرکاری و نجی ادارے اور تجارتی مراکز بند رہتے ہیں۔یہ بھی یاد رہے کہ 2018 میں ہونے والے عام انتخابات میں حلقہ این اے 249 سے تحریک انصاف کے امیدوار اور سابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واؤڈا منتخب ہوئے تھے جنہوں نے مسلم لیگ ن کے نائب صدر شہباز شریف کو شکست دی تھی۔ایک ماہ قبل فیصل واؤڈا نے سینیٹر منتخب ہونے سے قبل اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دیا، جسے الیکشن کمیشن نے منظور کرتے ہوئے حلقے میں 29 اپریل کو ضمنی انتخاب کرانے کا اعلان کیا، جو ایک جمعرات کے روز منعقد کیے جارہے ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بیلٹ پیپز کی چھپائی اور سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے، بیلٹ پیپرز پر کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار کا نام اور نشان سمیت 30 امیدواروں کے نام اور نشان بھی چھپے ہوئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخاب کے سلسلے میں انتخابی مہم کا وقت 27 اور 28 اپریل کی درمیانی شب ختم ہوجائے گا جبکہ بیلٹ پیپر کی ترسیل ایک روز قبل ہوگی۔الیکشن کمیشن نے تمام جماعتوں سے درخواست کی کہ انتخابی اصولوں کی پاسداری کریں تاکہ 29 اپریل کو ضمنی انتخاب کا پر امن طور سے انعقاد ہوسکے۔حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 39 ہزار ہے، پولنگ کے لیے 276 اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے، جن میں سے 185 کو انتہائی حساس اور 91 کو حساس قرار دیا گیا ہے، حساس پولنگ اسٹیشنز پر 6 پولیس اہلکار جبکہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر 8 پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔ضلعی ریٹرننگ افسر ندیم حیدر نے بتایا تھا کہ ’ہر پولنگ اسٹیشنز پر 3 سے 4 رینجرز جوان بھی موجود ہوں گے جبکہ پولیس اور رینجرز امن و امان کی صورت حال کو قابو میں رکھنے کے لیے گشت کرے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’پولنگ کے روز حلقے میں دو ہزار سے زائد پولیس اہلکار جبکہ ایک ہزار کے قریب رینجرز کے جوان ڈیوٹی دیں گے‘۔