Baaghi TV

Category: کراچی

  • کورونا ایس آو پیز کی خلاف ورزی پر کراچی میں پانچ مارکیٹیں متعدد ریسٹورنٹس،بیکریاں اور دکانیں سیل

    کورونا ایس آو پیز کی خلاف ورزی پر کراچی میں پانچ مارکیٹیں متعدد ریسٹورنٹس،بیکریاں اور دکانیں سیل

    کورونا ایس آو پیز کی خلاف ورزی پر پانچ مارکیٹیں سیل متعدد ریسٹورنٹس بیکریاں اور دکانیں بھی سیل

    کمشنر کراچی نوید شیخ نے کراچی میں کورونا ایس آو پیز پر عملدرآمد کے موثر اقدامات کیے ہیں منگل مورخہ27اپریل،کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کراچی انتظامیہ کی کارروائی کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر وسطی ڈاکٹر ایم بی دھا ریجو نے کورونا ایس و پییز کی خلاف ورزی پر پانچ بڑی مارکیٹوں کو سیل کر دیا ہے علاو ہ ازیں متعدد ریسٹورنٹس اور کریانہ کی دکانیں بھی سیل کی گئ ہیں جن مارکیٹو ں کو سیل کیا گیا ہے ۔ان میں مینا بازار کریم آباد الیکٹرانک مارکیٹ ُ ایچ بلاک میں واقع چیس ویلیو مارٹ صائمہ پری مال حیدری ُفردوس مارکیٹ حیدری شامل ہیں ۔ضلع میں مختلف علاقوں میں کورونا ایس آو پیز کی ورزی پر متعدد ریسٹورنٹس بیکریوں اور کریانہ کی دکانوں کو بھی سیل کیا گیا ہے

  • احتساب کا آغاز وزیراعظم سے شروع ہونا چاہئیے،بلاول بھٹو زرداری

    احتساب کا آغاز وزیراعظم سے شروع ہونا چاہئیے،بلاول بھٹو زرداری

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا اہم بیان .جسٹس فائز عیسی کیس کی نظرثانی کی درخواست پر فیصلہ خوش آئند ہے، پی ٹی آئی حکومت کی سپریم کورٹ کے جج کو بلیک میل، ہراساں اور خوف زدہ کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی، پی ٹی آئی حکومت نے دراصل عدلیہ پر حملے کی کوشش کی تھی.جو بھی عدلیہ پر حملے کی سازش کا حصہ بنے، پی ٹی آئی حکومت کے ان کرداروں کا محاسبہ ہونا چاہئیے، احتساب کا آغاز وزیراعظم سے شروع ہونا چاہئیے کہ جنہوں نے سپریم کورٹ پر حملے کی نیت سے ریفرنس آگے بڑھایا، وزیراعظم کے ریفرنس کا ایک مقصد ملک کے ہر آزاد جج کو خوف زدہ کرنا بھی تھا، عدلیہ پر حملے آمریت کی علامتیں ہیں،صدر عارف علوی نے عدلیہ پر غیرآئینی و غیرقانونی حملے میں وزیراعظم کے ایک ساتھی کا کردار ادا کیا، صدر عارف علوی اپنے منصب پر رہنے کا اخلاقی جواز کھوچکے ہیں، انہیں فوری مستعفی ہونا ہوگا، یہ واضح ہوچکا ہے کہ شہزاد اکبر اور فروغ نسیم نے بدنیتی سے عدلیہ کو دھمکایا، شہزاد اکبر اور فروغ نسیم کو ان کے عہدوں سے ہٹا کر ان کے خلاف آزادانہ تحقیقات کی جائیں، جسٹس فائز عیسی کے حوالے سے سارا معاملہ حکومت کے خلاف ایک فرد جرم ہے، جسٹس فائز عیسی کے حوالے سے سارا معاملہ حکومتی دباؤ کا ایک ہتھکنڈہ اور قانون کی بالادستی کے لئے ایک شرم کا مقام ہے، گو پی پی پی عدالتی قتل اور تین نسلوں سے عدلیہ کے نامناسب روئیے کا شکار رہی تاہم ہم آزاد اور مضبوط عدلیہ کے معاملے پر ہمیشہ کی طرح اٹل ہیں، پی پی پی ہمیشہ آئینی بالادستی کے ساتھ ہے اور ہم عدلیہ کے خلاف کسی سازش کا سہارا نہیں بن سکتے، فرد کی نہیں بلکہ قانون کی حاکمیت جمہوریت کا سب سے بڑا اصول ہے، پی پی پی ہمیشہ آزاد عدلیہ، آئینی بالادستی اور جمہوریت کے دفاع میں ہراول دستہ رہے گی، حکومت کو چاہئیے کہ جمہوری رویوں کا احترام کرے اور عدلیہ، حزب اختلاف، میڈیا، نقادوں اور اختلاف رائے کرنے والوں کو نشانہ بنانے کی اپنی مہم کو بند کرے.

  • سندھ کے سرکاری و نجی اسپتالوں میں آپریشن پرپابندی کا فیصلہ ۔

    سندھ کے سرکاری و نجی اسپتالوں میں آپریشن پرپابندی کا فیصلہ ۔

    آکسیجن کی کمی کا خدشہ، سندھ کے سرکاری و نجی اسپتالوں میں آپریشن پرپابندی کا فیصلہ ۔

    حکومت سندھ نے آکسیجن کی کمی کے خدشےکے باعث تمام سرکاری و نجی اسپتالوں میں آپریشن بند کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
    ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کے باعث آکسیجن کی قلت سے بچنے کے لیے  سندھ حکومت نے تمام سرکاری اور نجی اسپتالوں میں فوری طور پر آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہےکہ سرکاری اورنجی اسپتالوں میں صرف ایمرجنسی کی حالت میں سرجری کی جائے گی ۔یاد رہے کہ کرونا کی بڑھتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر کسی بھی نا گہانی صورت حال سے نمٹنے کیلئے حکومت سندھ نے کئی اہم فیصلے کیے ہیں۔

  • ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ڈائریکٹرز کابلڈر مافیا سے لاکھوں روپے ہفتہ رشوت وصول کرنے کا انکشاف

    ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ڈائریکٹرز کابلڈر مافیا سے لاکھوں روپے ہفتہ رشوت وصول کرنے کا انکشاف

    کرپٹ ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ سینٹرل محمد رقیب کو پیسے کمانے کا جنون چڑھ گیا۔

    ڈسٹرکٹ سینٹرل میں واقع نارتھ ناظم آباد ٹاؤن اور گلبرگ ٹاؤن میں کرپٹ ڈائریکٹر محمد رقیب کے زیر سایہ 450 کے قریب غیر قانونی تعمیرات جاری ھیں۔پیسوں کی حوس میں اندھا محمد رقیب پٹہ سسٹم کا فائدہ اٹھاتے ہوۓ بلڈر مافیا سے لاکھوں روپے ہفتہ رشوت وصول کر رہا ھے۔

    ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ڈائریکٹر محمد رقیب اور ڈپٹی ڈائریکٹر جمیلہ جبیں کی سرپرستی میں درجنوں رہائشی پلاٹ پر کمرشل فلیٹ ٹائپ اور پرانے اسٹریکچر پر اضافی چھتوں کی بھر مار علاقہ مکین ذہنی اذیت میں مبتلا جبکہ قومی خزانہ لاکھوں روپوں کی آمدنی سے محروم،
    متذکرہ بالا کرپٹ آفیسرز نے بلڈر مافیا سے لاکھوں روپے رشوت لے کر پلاٹ نمبر 15/6 بلاک نمبر 5-D پر 2 منزلہ پرانی عمارت پر تیسری اور چوتھی منزل کی غیر قانونی تعمیرات شروع کروا رکھی ھے جبکہ رہائشی پلاٹ نمبر 10/11 بلاک نمبر 5-D پر کمرشل فلیٹ ٹائپ 3 منزلہ غیر قانونی تعمیرات زیر تعمیر ہیں، بلاک نمبر 5-E کے پلاٹ نمبر 14/3 پر چوتھا غیر قانونی فلور ڈالا جا رہا ھے جبکہ بلاک نمبر 5-A کے پلاٹ نمبر 7/4 پر تین منزلہ پلس پینٹ ہاؤس کی خطرناک غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں۔

  • عمران خان نے امیروں کیلئے الگ اور غریبوں کے لئے ایک الگ پاکستان بنادیا ہے،بلاول بھٹو زرداری

    عمران خان نے امیروں کیلئے الگ اور غریبوں کے لئے ایک الگ پاکستان بنادیا ہے،بلاول بھٹو زرداری

    چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی نئے پاکستان میں امیروں اور غریبوں کیلئے الگ الگ قانون ہونے پر سخت تنقید.دو نہیں ایک پاکستان کا نعرہ لگانے والے عمران خان نے امیروں کیلئے الگ اور غریبوں کے لئے ایک الگ پاکستان بنادیا،نئے پاکستان کی ایمنسٹی اسکیموں میں ٹیکس چوروں کے لئے ریلیف ہے اور ٹیکس دینے والے تنخواہ دار طبقے کے لئے مہنگائی ہے، کیا مزدوروں اور کسانوں سے سبسڈی چھین کر صرف امیر طبقے کو نوازنا عمران خان کی تبدیلی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سوال عمران خان کے معاشی اقدامات کا فائدہ صرف اور صرف ملک کے مخصوص سرمایہ دار خاندانوں کو ہورہا ہے، عمران خان ایک ہاتھ سے اپنے سرمایہ دار دوستوں کو بے نامی جائیدادوں کو قانونی کرنے کی ایمنسٹی دیتے ہیں اور دوسرے ہاتھ سے مہنگی بجلی کا آرڈیننس جاری کردیتے ہیں،نئے پاکستان میں سرمایہ دار اور صنعت کار صارفین سے ٹیکس وصول کرکے خود ایمنسٹی اسکیموں سے فائدہ اٹھارہے ہیں، مسلم لیگ ن نے 135 امیر خاندانوں کو اپنے دور حکومت میں 43 ارب روپے تک کی ایمنسٹی دی، پی ٹی آئی حکومت نے 56 امیر خاندانوں کو 20 ارب روپے سے زائد کی ایمنسٹی دی، امیروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا دعوی کرکے ایمنسٹی اسکیمز دینے والے بتائیں کہ عام آدمی کیلئے انہوں نے کیا کیا؟ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سوال .انکم ٹیکس کے دائرے میں بھی نہ آنے والے آٹھ کروڑ سے زائد عام پاکستانی موبائل فون پر 12.5 فیصد تک پیشگی انکم ٹیکس ادا کرنے پر مجبور ہیں، پی ٹی آئی حکومت میں امیر آدمی ٹیکس کی چھوٹ سے فائدہ اٹھارہا ہے اور عام آدمی مختلف مد میں ٹیکس دینے کے بعد بھی ٹیکس چور کہلاتا ہے، پاکستان میں غیرمساوی معاشی پالیسیوں کی بدولت امیر اور غریب میں خلیج گہری ہوتی جارہی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی وہ واحد پارٹی ہے جو عام آدمی کے حالات کو سامنے رکھ کر معاشی پالیسیاں بناتی ہے.

  • بلال غفار کا مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس پر ردعمل

    بلال غفار کا مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس پر ردعمل

    ‏پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی بلال غفار کا پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس پر ردعمل.مصطفیٰ کمال بلدیہ کے عوام کو گمراہ کرکے اپنا ماضی مٹا نہیں سکتے.بلدیہ کے عوام سانحہ بلدیہ فیکٹری اور غیر قانونی الاٹمنٹس نہیں بھولے عوام واقف ہیں شکلیں نام بدل جانے سے کردار نہیں بدلے جاتے مصطفیٰ کمال اپنی انتخابی مہم میں جھوٹ کا سہارا لینے کی کوشش نہ کریں این اے 249 میں پی ٹی آئی نے ترقیاتی کام کروائے پی ٹی آئی نے بلدیہ کے عوام کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑا پی ٹی آئی نے بلدیہ کے عوام کیلئے ہر مشکل چلینجز کا سامنا کیا ہے.این اے 249 میں پی ٹی آئی ایک بار پھر اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی.

  • این اے 249،الیکشن ملتوی کروانے کیلئے رمضان، کورونا کے بہانے کیے جارہے ہیں، مصطفیٰ کمال

    این اے 249،الیکشن ملتوی کروانے کیلئے رمضان، کورونا کے بہانے کیے جارہے ہیں، مصطفیٰ کمال

    پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ الیکشن ملتوی کروانے کے لیے رمضان اور کورونا کے بہانے کیے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین پی ایس پی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے این اے 249 میں انتخاب سے بھاگنے کے بہانے مسترد کردیے۔چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ حلقے میں 50 فیصد گھر ایسے ہیں جہاں سال میں 6 گھنٹے پانی آتا ہے، کسی جماعت کو بلدیہ میں پانی نہ آنے کی فکر ہی نہیں ہوئی۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بلدیہ کو پانی دینے والی لائن پر 25 ہائیڈرنٹ بنے ہوئے ہیں، کسی ایم این اے، ایم پی اے، وزیر کی اجازت کے بغیر ہائیڈرنگ نہیں بن سکتا۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ تمھیں چوروں نے نہیں، چوکیداروں نے لوٹا ہے۔چیئرمین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ الیکشن ملتوی نہ ہونے پر اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں۔مصطفیٰ کمال نے حلقہ این اے 249 میں ترقیاتی کاموں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اچانک سڑکیں بن رہی ہیں، پانی کی لائنیں اور پی ایم ٹی لگ رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ووٹ لینے کے لیے سڑکیں اب بنارہے ہیں، تو پہلے کیوں نہ بنائی، غریبوں کی غربت کا فائدہ اٹھا کر ایمان خریدنا چاہتے ہیں۔

  • حلیم عادل شیخ کی سیکریٹری انستداد منشیات اکبر درانی سے اہم ملاقات

    حلیم عادل شیخ کی سیکریٹری انستداد منشیات اکبر درانی سے اہم ملاقات

    ‏قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی سیکریٹری انستداد منشیات اکبر درانی سے اہم ملاقات.ملاقات اسلام آباد میں سیکریٹری انستداد منشیات اکبر درانی کی آفیس میں ہوئی ملاقات میں حلیم عادل شیخ سندھ میں منشیات کے روکتھام کے لئے نارکوٹکس فورس کو مزید متحرک کرنے کی استدعا کی ‏سندھ میں پولیس افسران منشیات فروشی کے دھندھے میں ملوث ہیں .گٹکے، سفینا، زیڈگولڈ،مین پڑی سمیت دیگر پر عدالت کی جانب سے مکمل پابندی ہے عدلیہ کی پابندی کے بعد پولیس افسران کے کاروبار میں مزید اضافہ ہوا ہے ‏میرپورخاص کے ایس ایچ او کے گھر سے اربوں کی منشیات برآمد ہوچکی ہے.سندھ میں منشیات فروشی میں پولیس کے ساتھ بڑے بڑے لوگ ملوث ہیں.چرس ہیروئن، آفیم، کچے شراب کی فروخت سندھ میں پولیس سرپرستی میں جارہی ہے. ‏منشیات کی سرے عام فروخت کی وجہ سے نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے.سندھ کے ہر شہر میں پولیس کی سرپرستی میں منشیات فروشی کا کام عروج پر چل رہا ہے.انٹی نارکوٹکس فورس میرپورخاص کی کارروائی کی طرح دیگر شہروں میں بھی کارروائیاں کرے ‏سندھ کی عوام کو منشیات جیسی لعنت سے بچانا ہمارا فرض ہے.سیکریٹری انستداد منشیات اکبر درانی نے سندھ میں انٹی نارکوٹکس فورس کو مزید متحرک کرنے کی یقین دھانی کرائی .سندھ سمیت پورے ملک سے منشیات کا خاتمہ کرنا ہے اکبر درانی کی حلیم عادل شیخ کو یقین دھانی کرائی.

  • کروناویکسین کی قیمت مقررنہ کرنےپر سیکریٹری صحت کوتوہین عدالت کانوٹس

    کروناویکسین کی قیمت مقررنہ کرنےپر سیکریٹری صحت کوتوہین عدالت کانوٹس

    کرونا ویکسین کی قیمت مقرر نہ کيے جانے پر سندھ ہائيکورٹ نے سیکریٹری صحت، سیکریٹری کابینہ ڈویژن اور چیئرمین ڈریپ کو توہين عدالت کا نوٹس جاری کر ديا۔منگل 27اپریل کو کورونا ویکسین کی قیمت مقرر کرنے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے ريمارکس ديے کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر وضاحت پيش کریں۔جسٹس ندیم اختر نے ریمارکس دیے کہ آپ لوگوں کو عدالتی احکامات کی اہمیت کا احساس نہیں۔واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے 12اپریل کو وفاقی حکومت کو حکم دیا تھا کہ کرونا ویکسین کی قیمت 10روز میں مقرر کریں۔عدالت نے این سی او سی کو ویکسین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 27 اپريل تک ملتوی کردی تھی۔گذشتہ سماعت پر ڈريپ کے وکيل نے عدالت کو بتايا تھا کہ حکومتی ایس آر او کے خلاف عدالتی اسٹے کی وجہ سے کابينہ تذبذب کا شکار ہے جس پر جسٹس نديم اختر نے ريمارکس دیے تھے کہ اس حوالے سے کابینہ کی رہنمائی کیوں نہیں کی گئی، عدالت نے قمیت مقرر کرنے سے کب روکا تھا۔

  • کورونا کیسز میں اضافہ ، سندھ حکومت کا ایک اور حکمنامہ جاری

    کورونا کیسز میں اضافہ ، سندھ حکومت کا ایک اور حکمنامہ جاری

    سندھ حکومت نے انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ سروس پر پابندی عائد کردی ، 30اپریل سے مسافر گاڑیوں کی سروس بند کردی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے انٹرسٹی اور انٹراسٹی پبلک ٹرانسپورٹ سےمتعلق حکمنامہ جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ 30اپریل سے شہروں کےدرمیان چلنے والی مسافر گاڑیوں کی سروس بند کردی جائےگی۔اویس شاہ کا کہنا تھا کہ ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند کی جاسکےگی جبکہ کراچی میں چلنے والی مسافر بسوں اور کوچز میں نصف نشستیں خالی رکھنا ہوں گی۔گذشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں کل سندھ سے 5.62 فیصد مثبت کیسز سامنے آئے، دیکھا جائے تو پاکستان میں پوزیٹو کیسز میں سندھ سب سے کم ہے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سرکاری دفاترمیں 20فیصد سےزائد عملہ نہ بلایا جائے ، سرکاری دفاترکےاوقات صبح9 بجے سے 2 بجے تک کردیئےگئے ، ملازمین کی چھٹی نہیں ہے دفتری اوقات میں فون پر ساتھ رہناہے، ملازمین کو کام دےدیاجائےگا وہ گھروں سے کام کریں گے۔انھوں نے مزید کہا تھا کہ سندھ میں اسکولز ،کالجز، ٹرانسپورٹ مکمل طورپر بند کررہےہیں ، ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈور ڈائننگ پابندی کے باوجود جاری تھی تاہم اب ریسٹورنٹس میں ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری کھلی رہےگی اور ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈورڈائننگ پرپابندی رہے گی۔