Baaghi TV

Category: کراچی

  • پاکستان نیوی دفاع کے ساتھ ساتھ خدمت کے میدان میں بھی پیش پیش

    پاکستان نیوی دفاع کے ساتھ ساتھ خدمت کے میدان میں بھی پیش پیش

    پاکستان نیوی دفاع کے ساتھ ساتھ خدمت کے میدان میں بھی پیش پیش
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے رمضان کے مہینے میں کرونا وبا کی حالیہ شدید لہر سے متاثرہ ساحلی اور کریکس کے علاقوں میں رہائش پذیر مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے ساحل ویلفئیر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں کے مستحق خاندانوں میں گیارہ سو راشن بیگز تقسیم کئے۔ راشن تقسیم کی مہم کے دوران پاک بحریہ کے جوانوں نے بلوچستان کے شہروں گودار اور اورماڑہ جبکہ سندھ کے دیہی علاقوں بن قاسم، کیٹی بندر، سجاول ، چوہڑ جمالی اور شاہ بندر میں ایک ماہ کے راشن پر مشتمل تھیلے تقسیم کیے۔

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    پاک بحریہ دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار، نیول چیف کا دبنگ اعلان

    کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے جدید جنگی ملجم کلاس جہاز کی اسٹیل کاٹنے کی تقریب

    پاکستان بحریہ کا یوم آزادی پرخصوصی نغمہ ”پرچم پاکستان کا” ٹیزر جاری

    یوم آزادی، ملک بھر میں تقریبات کا آغاز، مزار قائد، اقبال پر گارڈز کی تبدیلی،صوبوں میں توپوں کی سلامی

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی راشن تقسیم مہم کا مقصد ساحلی اور کریکس علاقوں میں رہائش پذیر نادار خاندانوں کی امداد کرنا ہے۔ پاک بحریہ کرونا وبا کے چیلنج کے دوران ثابت قدمی کے ساتھ قوم کی مدد کے لئے پر عزم ہے ۔

    پاک بحریہ میں یوم آزادی کی تقریب،اکیس توپوں کی سلامی دی گئی

    پاک بحریہ کے آفیسرز اور سی پی اوز،سیلرز کو عسکری ایوارڈز تفویض کرنے کی تقریب

    بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے پاک بحریہ ہمہ وقت تیار ،نیول چیف کا دبنگ اعلان

    چیف آف دی نیول اسٹاف کا کوسٹل ایریاز میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس نَصرکا افریقی ممالک جبوتی اور سوڈان کا خیر سگالی دورہ

    پاک بحریہ کی ساتویں کثیرالقومی بحری مشق امن 2021 کا آغاز

  • بلاول بھٹو زرداری کی بجلی اور گیس کے مہنگے بلوں کے معاملے پر حکومت پر کڑی تنقید

    بلاول بھٹو زرداری کی بجلی اور گیس کے مہنگے بلوں کے معاملے پر حکومت پر کڑی تنقید

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بجلی اور گیس کے مہنگے بلوں کے معاملے پر پی ٹی آئی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے عمران خان کو بجلی کے بل بڑھانے کی ہدایت کی اور پی ٹی آئی حکومت نے بجلی مہنگی کرنے کا آرڈیننس جاری کردیا، عمران خان نے آئی ایم ایف کی ہدایات پر پاکستانی معیشت کو چلاکر ملکی وقار کو ملیامیٹ کردیا ہے، میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری اپنے ایک بیان میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اپنے بجلی اور گیس کے مہنگے بلوں کے ذریعے عمران خان کی آئی ایم ایف ڈیل میں نااہلی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، مہنگی بجلی کے صدارتی آرڈیننس اور نیپرا ایکٹ میں ترمیم کے بعد عمران خان عوام کی جیبوں سے 700 ارب روپے سے زائد نکالنے کا منصوبہ بناچکے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو اپنی جس کارکردگی پر فخر ہوچکا ہے، عوام ہاتھوں میں بجلی اور گیس کے مہنگے بل لئے اس کارکردگی کو ڈھونڈ رہے ہیں، آٹھ روپے فی یونٹ پر بجلی کا بل پھاڑدینے والے عمران خان 21 روپے فی یونٹ تک بجلی مہنگی کرکے اپنی کارکردگی کے گن گارہے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مطابق عمران خان کو گرمی اور روزے کی حالت میں مہنگے بل کی وجہ سے ائیرکنڈیشنر چلانے سے گریزاں ایک متوسط طبقے کے گھرانے کے حالات کا کوئی اندازہ نہیں، انہوں نے سوال اٹھایا کہ مدینے کی ریاست میں متوسط طبقے کے ایک عام آدمی کی جمع پونجی کیا صرف بجلی اور گیس کے بلوں کی ادائیگی کے لئے صرف ہوگی؟ چیئرمین پی پی پی نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی نے مہنگائی کے خلاف ڈی چوک پر دھرنے دلوا کر عوام کو بجلی کے مہنگے بل بھرنے کیلئے بینکوں کی قطار میں کھڑا کروادیا، اس موقع پر انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم صاحب، بجلی اور گیس کے بل مہنگا کرنے کی ذمہ دار پچھلی حکومتیں نہیں بلکہ آپ خود ہیں، سلیکٹڈ وزیراعظم آپ گیس اور بجلی کے نرخوں میں مسلسل اضافہ کرکے غریب آدمی پر معاشی بم گرانے کے بجائے اپنی جہازی سائز کابینہ کے شاہانہ خرچے کم کریں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ بجلی اور گیس کے مہنگے بلوں کی صورت میں پاکستان کے عوام تبدیلی کی خوف ناک قیمت ادا کررہے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر پی ٹی آئی کی ظالم حکومت کی جانب سے 300 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے عام صارفین کیلئے بھی بجلی مہنگی کرنا غریب دشمنی کی انتہا قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عمران خان کم از کم بجلی کے 300 سے کم یونٹ استعمال کرنے والے عام آدمی کیلئے فی الفور نرخوں میں کمی کا اعلان کریں، انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے نے ملک میں مہنگائی کا سونامی لاکر تباہی مچادی ہے، آج بجلی اور گیس مہنگی ہونے کی وجہ سے بیرون ملک پاکستانی مصنوعات کی مانگ میں کمی سے برآمدات کا شعبہ بھی متاثر ہورہا ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ گیس کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ کھاد کو مہنگا کردے گا جس سے زراعت سے وابستہ ملک کی 43 فیصد افرادی قوت اور جی ڈی پی کا 20 فیصد حصہ متاثر ہوگا-

  • وزیراعلیٰ سندھ نے مارکیٹیں مکمل بند کرنے کاعندیہ دے دیا

    وزیراعلیٰ سندھ نے مارکیٹیں مکمل بند کرنے کاعندیہ دے دیا

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مارکیٹیں مکمل بندکرنے کاعندیہ دے دیا اور کہا کیسز مزید بڑھے تو مارکیٹس مکمل طور پر بند کردی جائیں گی تفصیلات کے مطابق وزیرا علی سندھ مراد علی شاہ کی صدارت کورونا ٹاسک فورس کااجلاس ہوا، جس میں وزیر صحت ، وزیر تعلیم ، وزیر اطلاعات سمیت دیگر وزرا نے شرکت کی۔وزیراعلیٰ سندھ نے مارکیٹیں مکمل بند کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کیسز مزید بڑھے تو مارکیٹس مکمل طور پر بند کردی جائیں گی۔کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں فیصلہ میں جیلوں میں ملاقاتیں بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا تاہم اسپتال تمام پابندیوں سے مستثنیٰ ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا دفاتر میں پبلک کی آمد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ آفس ٹائم صبح 9بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوگا.

  • ڈائریکٹر اسپورٹس نے چارج چھوڑنے سے کیاانکار،تحقیقات میں بنےرکاوٹ

    ڈائریکٹر اسپورٹس نے چارج چھوڑنے سے کیاانکار،تحقیقات میں بنےرکاوٹ

    ڈائریکٹر اسپورٹس کا چارج چھوڑنے سے انکار،تحقیقات میں رکاوٹ بن گئے۔

    کراچی کے ایم سی کے سنگین اور مجرمانہ جرائم میں ملوث ڈائریکٹراسپورٹس کنورایوب نے تبادلے ہونے کے باوجودعہدہ چھوڑنے سے انکار کرتے ہوئے انکا کہنا تھاکہ ایڈمنسٹریٹر کراچی سمیت مجھ کوئی عہدے سے نہیں ہٹاسکتا ہے،اور نہ میں کسی ادارے کی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گا،یاد رہے کہ کنور ایوب نے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوئنر خالد مقبول صدیقی اور ایک ادارے کے بعض افسران کا نام براہ راست استعمال کررہےہیں اسپورٹس کمپلیکس کشمیر روڈ میں ہونے والےجوئے کے مجرمانہ جرائم میں اسپورٹس کمپلیکس کاگلزار نامی ملازم کے ساتھ ساتھ کنور ایوب کا نام لیا جاریا ہے جس کی وجہ سے KMC کا نام پورے ملک میں بدنامی کا سبب بن گیا ہے اور کنورایوب کو ڈائریکٹر اسپورٹس کمپلیکس کے عہدے سے برطرف کرکے سابق ڈائریکٹر اسپورٹس آفتاب قائم خانی کو تعینات کردیا ہے بروز جمعہ کو ہونے والے حکمنامہ کے تحت کنورایوب سے چارج نہیں چھوڑا ہے کنورایوب کے منفی سرگرمیوں سے پورے KMCکی جگ ہنسائی ہورہی ہے اور انہوں نےاپنی سفاری پارک اور اسپورٹس کمپلیکس میں مجرمانہ سرگرمیوں میں مصروف عمل رہے واضح رہے کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی لیئق احمد نے سفاریپارک میں جانوروں کی خرید وفروخت اور چوری کے واقعات پر تحقیقات کا حکم دیدیا ہے،اورسینئر ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ کلچرکی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قائم کردیا گیاہے کمیٹی کے دیگر ارکان میں ڈائریکٹر آڈٹ اور زولوجیٹس چڑیاگھر شامل ہیں سینئر ڈائریکٹر ہیومین رسورسس اصغر درانی کے دستخط سے جاری ہونے والے خط نمبر Sr.Dir(HRM)/KMC/2021/908بتاریخ 18مارچ 2021ء کا جاری کیا گیا ہے اس بارے میں جانوروں اور پرندوں کے چوری، غائب ہونے کا پارک کی انتظامیہ نے تصدیق کرتے ہوئے سفاری پارک میں جو کچھ ہوا وہ بیان کے قابل نہین، افسر کی من مانی اور بعض شخصیات کے سرپرستی کی وجہ سابق ڈائریکٹر سفاری کنورایوب جانوروں، پرندوں کی فروخت میں براہ راست ملوث ہیں ان کی تقرری کے دوران جانور پرندے غائب ہوتے رہے ہیں یہ سلسلہ رات کی تاریک میں کاروبار ہوتا رہا ہے، نہ ڈائریکٹر سفاری سمیت دیگر جانوراور پرندے کی چوری میں ملوث افراد سے باز پرس کیاگیا ہے،حال ہی میں کنور ایوب نے رشوت کمیشن اور کیک بیک کے عوض اسپورٹس کمپلیکس میں نجی ادارہ کا ہوٹل کھول لیا ہے،، سہیل میمن نامی کنٹریکٹر کا کہنا تھا کہ انہوں نےڈائریکٹر اسپورٹس سے معاملات طے کرکے یہ ریسٹورنٹ کی جگہ حاصل کیا ہے، اس بارے میں انٹی کرپشن نے بھاری رشوت کے عوض نجی ادارہ کور یسٹورنٹ کھولنے کی اجازت نامہ دینے پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے،یاد رہے کہ ایک طرف تو ایڈمنسٹریٹرکراچی لیئق احمدکا کہنا تھا کہ انہوں نے اسپورٹس کمپلیکس سے تجاوزات کا خاتمہ کردیا ہے سینئرڈائریکٹر منصور قاضی نے پہلے ریسٹورنٹ کے قیام سے لا عملی کا اظہار کیا، مصدق ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں کمیٹی پر ڈائریکٹر کنورایوب اثرانداز ہونے کی کوشش کررہے ہیں تاہم ایک ماہ سے ذائد عرصہ گز ر جانے کے باوجود کمیٹی کے سامنے اپنا بیان رکارڈ کرنے یا تحریری بیان جمع کرنے میں ٹال مٹول اور تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں، سفاری پارک میں جانوروں،پرندوں کے پے درپے واقعات پر تحقیقات شروع ہونے سے قبل ہی کمیٹی پر دباو بڑھ گیا ہے انٹی کرپشن پولیس نے بھی سفاری پارک کے سابق ڈائریکٹر کنورایوب اور سفاری پارک انتظامیہ سے2016ء سے 2020تک کے آمدن و اخراجات کے ساتھ جانوورں، پرندوں کی تعداد اعداد و ثمار کے ساتھ ساتھ اس پر خرچ بجٹ کی تفصیلات بھی طلب کررکھا ہے،اتنے سنگین مجرمانہ سرگرمیاں کے باوجود کنورایوب کو نہ کوئی شوکاز،نہ معطلی، نہ عہدے سے ہٹایا گیا جوئے کی خبر KMCکو پورے ملک میں جگ ہنسائی کا باعث بنا اور دونون جرائم کی تحقیقات کمیٹی میں اثرانداز ہونا شروع ہوگئے اور سفاری پارک سے جانوروں پرندوں کی چوری اور فروخت کرنے کی تحقیقات ست روہی کا شکار ہےجبکہ سفاری پارک ڈائریکٹر آفتاب قائم خانی کو سفاری سے جانوروں پرندوں کی چور ی کی تحقیقاتی کمیٹی اور انٹی کرپشن سے تعاون کرنے پر عہدے سے ہٹایا دیا ہے آفتاب کو براہ راست سینئر ڈائریکٹر اسپورٹس کلچر کو رپورٹ کی ہدایت کیا ان کی جگہ آفاق درانی کو تعینات کردیا گیاایڈمنسٹریٹر کراچی کی ہدایت پر کنورایوب کے ڈائریکٹر اسپورٹس کمپلیکس کے عہدے سے برطرف کرتے ہوئے آفتاب خائم خانی کو ڈائریکٹر اسپورٹس تعینات کردیا ہے، اور سب سے دلچسپ امریہ ہے کہ سینئر ڈائریکٹر اسپورٹس کلچر قاضی منصور کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی اپنا کام شروع نہ کرسکا ایسی طرح KMCکی تحقیقات میں بھی اصل اورنامزد کنورایوب ہےجو ڈائریکٹر اسپورٹس کمپلیکس کے عہدے پر براجمان ہے ان کے خلاف کاروائی سے اجتناب کیا جارہا ہے تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ سینئر ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ کلچر قاضی منصور،سنیئر ڈائریکٹر اکاونٹس راشد نظام اور ڈائریکٹر آڈٹ شمس صدیقی شامل ہیں تحقیقات اگر طویل پکٹر گیا تو اس بار کاشواہد موجود ہے تمام شواہد مٹایایا ردوبدل کیا جاسکتا ہے جس مین گلزار نامہ ملازم ہے جو جوئے کا سرغنہ تھا اس کو باآسانی سے دوسرے جگہ منتقل کردیا گیا ہے اورکمیٹی نے تحقیقات سے قبل جوائے میں نگران کرنے وال ڈپٹی ڈائریکٹر گلزار کو عہدے سے ہٹادیا گیا ہے،جبکہ کشمیرروڈ کے سوئمنگ پول کے احاطے میں جوئے سے متعلق حساس نوعیت کا قراردیا جارہا ہے، KMCکو ملک اور بیرون ملک بدنامی کا سامنا کرنا پڑا،جوئے خانہ پر پولیس کا چھاپہ مار ا گیا، گرفتاریاں اور جورایوں کے ساتھ ساتھ کے ایم سی کے دو عملے عدالتی حکم پر سزا کے طور پرجرمانہ عائد کیا گیا ہے،اور اسکےعدالتی بیان کی روشنی میں ڈائریکٹر کنورایوب براہ راست ملوث قراردیا جارہا ہے.

  • تا حکم ثانی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا

    تا حکم ثانی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سندھ حکومت نے پابندیوں کو مزید سخت کیا ہے

    سندھ حکومت نے تعلیمی ادارے بند کر دیئے ہیں،ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں تمام تعلیمی ادارے تا حکم ثانی بند رہیں گے جبکہ سرکاری دفاتر میں صرف بیس فیصد ضروری سٹاف کو بلایا جائے گا انٹرسٹی ٹرانسپورٹ 29 اپریل سے بند کر دی جائے گی ۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھاکہ کرونا سے بچاو کے لئے تما م شہری ماسک پہنیں ، سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں اور ایس او پیز پر عملدرآمد کریں ،شہریوں نے اگر ذمہ داری سے کام نہ لیا تو مزید سخت فیصلے کریں گے، ہم چاہتے ہیں کہ عوام کرونا ایس او پیز پر عمل کریں اور خود کو محفوظ رکھیں

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا اجلاس میں صوبائی وزراء، ڈاکٹر عذرہ پیچوہو، سعید غنی، اکرام اللہ دھاریجو، ناصر شاہ، مرتضیٰ وہاب، قاسم سراج سومرو، چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ،اوردیگراداروں کے نمائندوں نے شرکت کی ،اجلاس میں کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سخت پابندیوں کا فیصلہ کیا گیا

  • کراچی میں نارتھ کراچی ناگن چورنگی پر ڈکیتوں کی رینجرز پر فائرنگ

    کراچی میں نارتھ کراچی ناگن چورنگی پر ڈکیتوں کی رینجرز پر فائرنگ

    کراچی میں نارتھ کراچی ناگن چورنگی پر ڈکیتوں کی رینجرز پر فائرنگ، جوابی فائرنگ میں دو ڈکیت مارے گئے، ڈکیتوں کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو راہگیر زخمی۔

    باغی ٹیوی کی رپورٹ کے مطابق ناگن چورنگی کے قریب ایک شہری اے ٹی ایم رقم نکال کر باہر نکلا تو ڈاکو آن پہنچے۔ڈاکوؤں نے شہری سے رقم چھینے کی کوشش کی تو شہری نے مزاحمت کردی شہری کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری زخمی ہوا۔ڈاکوؤں شہری سے رقم چھین کر بھاگ رہے تھے کہ ان کا رینجرز سے آمنا سامنا ہوگیا۔ڈاکوؤں نے بچ نکلنے کے لئے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ڈاکوؤں کی فائرنگ کے جواب میں رینجرز اہلکاروں نے بھی فائرنگ کردی۔رینجرز اور ڈاکوؤں کے درمیان دوبدو فائرنگ کے تبادلے میں دو راہ گیر زخمی ہوئے۔

    رینجرز مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی راہ گیروں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
    رینجرز اہلکاروں نے مقابلے میں دونوں ڈاکوؤں مار گرائے۔

  • سندھ میں کورونا وبا کی خطرناک صورتحال کے پیش نظر پاک افواج کی تعیناتی کا فیصلہ

    سندھ میں کورونا وبا کی خطرناک صورتحال کے پیش نظر پاک افواج کی تعیناتی کا فیصلہ

    سندھ میں کورونا وبا کی خطرناک صورتحال،
    سندھ میں بھی پاک افواج کی تعیناتی کا فیصلہ

    کرونا کی بڑھتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر اب سندھ حکومت نےبھی پاک افواج کی خدمات کے لیے وفاقی وزارت داخلہ کو خط ارسال کردیا۔
    آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک افواج کی خدمات حاصل کرنے کے لیے سندھ حکومت نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
    واضح رہے کہ دوسرے صوبوں کی طرح کرونا کی تیسری لہر پر قابو پانے کے لیےمحکمہ داخلہ سندھ نے پاک فوج کی سندھ صوبے میں خدمات کے لیے وفاق کو خط ارسال کیا.خط کے مطابق پاک فوج سول حکومت کے ساتھ ملکر کام کرے گی اور شہریوں سےایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کی کوشش کرے گی۔ملک کی بقاء کے لئے پاک فوج کی خدمات ہمیشہ قابل ذکر رہی ہیں۔

  • جماعت اسلامی نے ہر شعبہ زندگی میں اسلام کے نفاذ کا تصور دیا : امیر العظیم

    جماعت اسلامی نے ہر شعبہ زندگی میں اسلام کے نفاذ کا تصور دیا : امیر العظیم

    جماعت اسلامی کراچی کے تحت ادارہ نور حق میں ہفتے کی شب ، شب بیداری کا انعقاد ہوا جس میں نظم کراچی کے ذمہ داران ،کراچی وضلعی شوری کے ارکان ،ضلعی ذمہ داران اور ناظمین علاقہ جات ،برادر تنظیمات و شعبہ جات کے انچارجز ،جماعت اسلامی یوتھ کے مرکزی ضلعی وعلاقہ انچارجز نے شرکت کی ، شب داری سے جماعت اسلامی کے مرکزی سیکریٹری جنرل امیر العظیم ، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشدنسیم اور امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کیا ۔
    جبکہ انجینئر اطہر علی خان نے درس قرآن پیش کیا ۔ امیر العظیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برسہا برس سے دین اور سیاست کو الگ الگ دائروں تک محدود کرنے کی وجہ سے سیاست کے ایوانوں میں دین کا دروازہ بند تھا ، یہ جماعت اسلامی کا اعزاز ہے کہ اُ س نے دین کو ایک مکمل نظام زندگی کے طور پر پیش کر کے دین اور دنیا ایک ہونے کا تصور پیش کیا۔
    آج سرمایہ داری ، جاگیرداری سسٹم اور دیگر طاقتوںنے وسائل کے بل بوتے پر عوام کو ہپناٹائز کر دیا ہے ، جس کی وجہ سے وہ عبادت کو ہی مکمل دین سمجھتے تھے ، جماعت اسلامی عوام کو اپنے ساتھ ملا کر اور دعوت و تربیت کے مراحل سے گزار کر ایک نشان اور ایک پرچم کی شناخت کے ساتھ ایک بڑی تحریک کی شکل میں حاکمیت الہیہٰ کے قیام کے لیے کوششیں کر رہی ہے ، طویل غلامی کے نتیجے میں لوگ خدا دشمنوں کو جانتے اور پہنچانتے تھے لیکن اس سسٹم میں آرام سے رہتے تھے ، ایسی صورتحال میں مولانا مودودی ؒ نے بتایا کہ جب تک زندگی کے ہر شعبے میں اسلام نافذ نہیں ہو گا ۔

    ایمان ادھورا رہے گا ، اسلام کو دائروں میں تقسیم کرنا فتنہ ہے ، اس کا نتیجہ آج یہ ہے کہ لوگ بعض مواقعوں اور واقعات کے معاملے میں نہایت حساس اور جذباتی رویے کا مظاہرے کرتے ہیں جبکہ زندگی کے شعبوں میں جہاں خدا کے احکامات کی خلاف وزری اور اس کی ہدایات سے بغاوت ہو رہی ہو وہاں خاموش رہتے ہیں ، ہماری تحریک نے اس فتنے کے خاتمے اور نسلوں کے ایمان کو بچانے کے لیے کامیاب جد وجہد کی ہے ۔
    انہوں نے کہا کہ دعوت کا کام پھولوں کی سیج نہیں ہے ، راہ خدا میں کام کرنے والوں کے سامنے آزمائشیں شکلیں بدل بدل کر آتی ہیں ، ان کا مقابلہ کرنے اور کام کے لیے راستہ ہموار کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم قرآن سے تعلق کو مضبوط کریں ، اپنی ذات میں ڈسپلن پیدا کریں ، اپنے اہل خانہ کو تحریک سے وابستہ کریں اور اپنے ساتھ کام کرنے والوں کی اصلاح کرتے رہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج شہر کی موجودہ صورتحال اور چیلنجز میں آگے بڑھ کر زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

  • ین اے 249 کا ضمنی انتخاب، حلقے کے عوام کا فیورٹ لیڈر کون؟ سروے رپورٹ جاری

    ین اے 249 کا ضمنی انتخاب، حلقے کے عوام کا فیورٹ لیڈر کون؟ سروے رپورٹ جاری

    این اے 249 کا ضمنی انتخاب، گیلپ پاکستان سمیت 3 سرویز کے نتائج جاری، 2 سرویز میں حلقے کے عوام نے وزیراعظم عمران خان کو سب سے مقبول اور پسندید شخصیت قرار دے دیا، تیسرے سروے میں نواز شریف مقبول شخصیت قرار پائے۔ تفصیلات کے مطابق گیلپ پاکستان سمیت 3 سرویز کے نتائج سامنے آگئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے حلقے کے عوام سے 2 سرویز میں سب سے فیورٹ لیڈر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
    جبکہ تیسرے سروے میں نواز شریف مقبول اور پسندیدہ لیڈر قرار پائے ہیں ۔تینوں سرویز 10 اپریل سے 20اپریل 2021 کے درمیان کیے گئے۔ذرائع کے مطابق کراچی کے حلقے این اے 249 پر ضمنی انتخاب قریب آن پہنچا ہے جبکہ علاقے میں عوام کے پسندیدہ لیڈر کیلئے کیے گئے تین سرویز کی رپورٹ بھی آگئی ہے۔
    29 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں عمران خان کو اب بھی علاقے کے لوگ سب سے پسندیدہ اور مقبول شخصیت بتاتے ہیں۔
    گیلپ پاکستان، اپسوس اور پلس کنسلٹنٹ کے سروے کے مطابق سروے میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 سے شماریاتی طور پر منتخب 1200 سے 1400 سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز نے حصہ لیا۔حلقے کے ووٹرز سے پسندید ہ رہنما کے سوال پر پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں 18 فیصد نے وزیر اعظم عمران خان کو سب سے زیادہ پسندیدہ اور مقبول کہا جس کے بعد 16 فیصد نے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کو فیورٹ قرار دیا۔
    10 فیصد نے نواز شریف، 7 فیصد نے خادم حسین رضوی، 6 فیصد نے بینظیر بھٹو، 5 فیصد نے فاروق ستار، 4 فیصد نے پرویزمشرف، 3 فیصد نے مریم نواز جبکہ 2 فیصد نے خالد مقبول صدیقی کو اپنا فیورٹ کہا۔اپسوس پاکستان کے سروے میں عمران خان20 فیصد کے ساتھ حلقے کے مقبول ترین رہنما نظر آئے۔16 فیصد نے نواز شریف جبکہ 16 فیصد نے مصطفیٰ کمال کو اپنا پسندیدہ کہا۔
    5 فیصد نے خادم حسین رضوی، 4 فیصد نے بلاول بھٹوزرداری، 4 فیصد نے مریم نواز شریف، 3 فیصد نے مولانا فضل الرحمان، 3 فیصد نے خالد مقبول صدیقی، سراج الحق، آصف علی زرداری، شہباز شریف، سعد حسین رضوی کو ایک ایک فیصد جبکہ 18 فیصد نے کہا کہ کوئی بھی لیڈر ان کا پسندیدہ نہیں۔دونوں سرویز کے برعکس گیلپ پاکستان کے سروے میں حلقے کے 20 فیصد ووٹرز نے ن لیگ کے سربراہ نواز شریف کو پسندیدہ کہا جبکہ 19 فیصد نے وزیر اعظم عمران خان کو اپنا فیورٹ قرار دیا۔
    8 فیصد نے پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، 5 فیصد نے پرویز مشرف، 3 فیصد نے پی ایس پی کے مصطفیٰ کمال، 3 فیصد نے فضل الرحمان، 2 فیصد نے مریم نواز، 1 فیصد نے شہباز شریف ، 1 فیصد نے آصف علی زرداری ، ایک فیصد نے سراج الحق جبکہ 1 فیصد نے بینظیر بھٹو کو اپنا پسندیدہ لیڈر کہا۔واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں انتخابات سے قبل سروے کروانے کی روایت کافی پُرانی ہے، جس میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ حلقے یا علاقے کے عوام کس سیاسی رہنما کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 70 اموات مثبت کیسز میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کورونا سے مزید 70 اموات مثبت کیسز میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 70 اموات ہوئی ہیں جبکہ 4 ہزار825 نئے مریض سامنے آئے ہیں، پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار69 ہو گئی ہے جبکہ کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 94 ہزار841 ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 9.61 فی صد رہی۔


    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد89 ہزار219 ہے اور6لاکھ 94 ہزار46 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    سندھ میں 16 ہزار 983 ،پنجاب میں 19 ہزار 445 ، خبیر پختونخوا میں 7 ہزار 709، اسلام آباد میں 3725، بلوچستان 1 ہزار 36، گلگت بلتستان 333، آزاد جموں کمشیر 975 نئے کیسز سامنے آئے-

    کورونا کے سبب پنجاب میں 7 ہزار990 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار599، خیبر پختونخوا 3 ہزار134، اسلام آباد 665، گلگت بلتستان 105، بلوچستان میں 232 اور آزاد کشمیر میں 462 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 73ہزار750، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 140ہزار77، پنجاب2لاکھ 90 ہزار 788، سندھ 2 لاکھ 78 ہزار545، بلوچستان21 ہزار743، آزاد کشمیر16ہزار591 اور گلگت بلتستان میں5 ہزار258 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور تیسرے مرحلے میں50تا60 سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔