وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، یہی صورت حال رہی تو مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنا پڑے گا۔تفصیلات کے مطابق اپنے تازہ بیان میں ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ٹاسک فورس کی میٹنگ میں کورونا صورتحال پر اظہار تشویش کیا گیا، کیسز بڑھ رہے ہیں یہی صورت حال رہی تو مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنا پڑے گا، ویکسی نیشن کے لیے لوگوں کو بلایا جارہا ہے لیکن نہیں آرہے۔انہوں نے کہا کہ پوری کوشش کررہے ہیں کہ ویکسین سب کے لیے میسر ہو، البتہ سندھ میں دیگر صوبوں سے صورت حال بہتر ہے، وزیراعظم بھی محسوس کررہے ہیں کہ مل کر کام کرنا چاہیے۔صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ بہت سارے معاملات ہیں وفاقی حکومت تعاون نہیں کرتی، وزیراعظم نے کہا 3اسپتال سندھ کو دے رہے ہیں پھر بھی بورڈ بنایا جارہا ہے، زرعی ملک ہوتے ہوئے چیزیں باہر سے منگوانی پڑتی ہیں، پی ڈی ایم اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں ملی، اپوزیشن کو ایک ہونا پڑے گا، ہم آئیڈیل پوزیشن میں نہیں ہیں۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت بڑی برائی ہے ہم نے چھوٹی برائیوں کو ساتھ لیا، ضمنی انتخاب سے بھاگ نہیں رہے رمضان اور کورونا صورت حال پر خط لکھا تھا، پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے جیتے گی، اپوزیشن کو اسٹینڈنگ کمیٹیوں میں نمائندگی دینے کی بات چیت چل رہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کو پی اے سی کی چیئرمین شپ نہیں دے رہے، نبی ﷺکی حرمت پر قومی اسمبلی میں قرارداد کی حمایت کریں گے
Category: کراچی
-

6 سال بعد نائن زیرو آپریشن کے 54 سے زائد مقدمات کا فیصلہ سنا دیا گیا
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 6 سال بعد نائن زیرو آپریشن کے 54 سے زائد مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے ہائی پروفائل ٹارگٹ کلرز کو دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام سے بری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت خیل کمپلکس نے 6 سال بعد نائن زیرو آپریشن کے 54 سے زائد مقدمات کا فیصلہ سنا دیا۔فیصلے میں کہا گیا کہ فیصل موٹا، عبید کے ٹو، نادر شاہ، عامر سرپھٹا سمیت دیگر کے خلاف دھماکہ خیز مواد رکھنے کا جرم ثابت نہیں ہو سکا ہے، جس پر عدالت نے ہائی پروفائل ٹارگٹ کلرز کو دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام سے بری کر دیا ہے، دیگر میں امتیاز، عبدالقادر، کاظم رضا، محمد عامر، شکیل عرف بنارسی، محمود حسن شامل ہیں۔عدالت کا کہنا تھا کہ فیضان علی اور ساجد علی سمیت 2 ملزموں کے خلاف دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ ایکٹ کے الزامات بھی ثابت نہ ہو سکے۔عدالت نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں فیصل موٹا کو دس سال قید کا حکم دیا جبکہ فرحان شبیر کو غئر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں آٹھ سال سزا سنائی گئی ہے۔یاد رہے رواں ماہ انسداد دہشتگردی عدالت میں ایم کیو ایم مرکز نائن زیرو پر آپریشن سے متعلق مقدمات کی سماعت کے دوران فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر کیس کا فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ 11مارچ 2015 کو رینجرز نے نائن زیرو سے 26 ملزمان کو گرفتار کیا تھا ، ملزمان کے خلاف دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزامات ہیں جبکہ آپریشن کے دوران 250 سے زائد مختلف نوعیت کا اسلحہ برآمد ہوا تھا ۔نائن زیرو سے گرفتار ملزمان فیصل عرف موٹا،عبید کے ٹو،عامر سر پھٹا،عامر تیلی سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں۔
-

شہر قائد میں کوروناکیسز کی شرح 8.9 فیصد تک پہنچ گئی
شہر قائد میں کوروناکیسز کی شرح 8.9 فیصد تک پہنچ گئی ، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں کیسز بڑھنا پریشان کن ہے، جب تک لوگ خود احتیاط نہیں کرینگے کیسز بڑھتے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر صحت عذراپیچوہو نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کراچی میں کوروناکیسز8.9 فیصد تک پہنچ گئے ہیں جبکہ حیدرآباد 16.64 دیگر اضلاع میں 2.72 فیصد کیسزرپورٹ ہورہے ہیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ میں کوویڈ سےجنوری میں 431 مریض انتقال کر گئے جبکہ فروری 2021 میں 339 اورمارچ میں 151 اموات ہوئی ہیں اور اپریل میں تاحال72 مریض انتقال کرچکےہیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی اور حیدرآباد میں کیسز بڑھنا پریشان کن ہے، جب تک لوگ خود احتیاط نہیں کرینگے کیسز بڑھتے جائیں گے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی میں 52 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں اور 531 وینٹی لیٹرز کی سہولت مختلف اسپتالوں میں موجود ہے تاہم سندھ کو تاحال5لاکھ 62 ہزار ویکسین فراہم کی گئی ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا ہم نے سندھ میں اسپتالوں میں آلات اورسہولتوں میں اضافہ کیا ہے، مزید 70 وینٹی لیٹرز کا کراچی میں اضافہ کیا جارہا ہے.
-

نابینا افراد کے لیے سرکاری یونی ورسٹی کے طلبہ کی اہم ایجاد
بے نظیر بھٹو شہید یونی ورسٹی لیاری کراچی، انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے طلبہ نے نابینا افراد کے لیے جدید ترین موبائل ایپلی کیشن چھڑی ایجاد کی ہے، جس سے انھیں راہ چلتے بڑی سہولت میسر آ سکتی ہے۔انھوں نے بتایا کہ انھوں نے نابینا افراد کے لیے چھڑی سے جڑی ایسی موبائل ایپلی کیشن بنائی ہے جو آواز کے ذریعے انھیں راستے میں آنے والی رکاوٹوں سے متعلق آگاہ کرتی ہے۔دل چسپ امر یہ ہے کہ اس موبائل ایپلی کیشن میں مختلف زبانوں کا آپشن موجود ہے، جو نابینا افراد کو عوامی مقامات میں چلنے پھرنے میں مدد دے گی۔ یہ ایجاد بے نظیر شہید یونی ورسٹی کے 3 طلبہ شہزاد اول، شہزاد دوم، اور محمد حمزہ علی نے مل کر کی ہے۔شہزاد اول نے بتایا کہ یہ ایک اسمارٹ سسٹم ہے، جس میں ہم نے آئی او ٹی (انٹرنیٹ آف تھنگز) اور ایپ کے ذریعے کنیکٹنگ کرائی ہے، اس میں ہم مائیکرو کنٹرولر کو آٹومیٹ کرتے ہیں، اسے کسی چیز پر لگا کر انٹرنیٹ سے جوڑا جاتا ہے، اس میں ہم نے الٹرا سانک سنسر لگائے ہیں جو فاصلے کو ناپ کر بتاتے ہیں کہ آگے کوئی رکاوٹ ہے یا نہیں، اگر کوئی رکاوٹ ہوتی ہے تو آواز کی لہر واپس آتی ہے اور بتاتی ہے کہ کتنے فاصلے پر کوئی چیز ہے۔اس ڈیوائس میں مختلف قسم کے سنسر لگے ہوئے ہیں، جیسا کہ ایک سنسر گڑھے کو تلاش کرنے کا کام کرتا ہے، جب یہ سامنے کوئی گڑھا پاتا ہے تو یہ سنسر ایپ کو اس کا فاصلہ بھیجتا ہے، اور اسی حساب سے ایپ آواز کے ذریعے نابینا افراد کو اس کے بارے میں مطلع کر دیتا ہے، یہ ایپ اردو میں بتاتا ہے کہ آگے گڑھا ہے، ایپ میں موجود خاتون کی یہ آواز ہمارے کلاس میٹ کی ہے جسے ریکارڈ کیا گیا ہے۔شہزاد دوم نے بتایا کہ انھوں نے اس پروجیکٹ میں آئی او ٹی پر ہارڈ ویئر کو ڈویلپ کیا ہے، مائیکرو کنٹرولر سنسر، لوکیشن شیئرنگ، یہ سب میں نے ڈیولپ کی ہیں۔حمزہ علی کا کہنا تھا کہ اس سارے ڈیوائس کا انفرا اسٹرکچر انھوں نے ڈیزائن کیا کہ اس نے کیسے کام کرنا ہے، حمزہ نے بتایا کہ پروجیکٹ کا آئیڈیا بھی میرا تھا۔اس چھڑی پر مدربورڈ، مائیکرو کنٹرولر، جی ایس ایم اور سنسر لگا ہوا ہے، طلبہ نے بتایا کہ اسٹک پر مائیکرو کنٹرولر لگایا گیا ہے، لیکن کرونا وبا کی وجہ سے جی ایس ایم دستیاب نہیں تھا تو ہم نے ایپلی کیشن موبائل کے ذریعے اسے کال کروائی تو وی شیئر ہوئی۔انھوں نے کہا ہم یہ چاہتے ہیں کہ اس کو صنعتی سطح پر تیار کریں، ہم نے اس کے لیے لیزر سنسر بھی منگوائے ہیں کیوں کہ جو ماڈل ہم نے تیار کیا ہے اس میں پرانے ماڈل کے سنسر لگے ہیں، لیزر سنسر مکمل طور پر درست فاصلہ ناپتا ہے۔طلبہ کا کہنا تھا اس پروڈکٹ کی تیاری پر تقریباً 3 ہزار روپے کا خرچہ آیا، زیادہ پیمانے پر اس کی تیاری پر لاگت مزید کم ہو جائے گی، اگر حکومت اس پروجیکٹ کو اون کرے تو بڑے پیمانے پر اس کی پروڈکشن ہو سکتی ہے۔
-

سندھ کی عوام تو بس جانیں دے دے کر بھٹو صاحب کا قرض اتار رہی ہے،خرم شیر زمان۔
پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے اپنے بیان میں سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کرائے پر لیے گئے لوگ ہمیشہ بڑی بڑی چھوڑتے ہیں، سندھ حکومت کو صحت کارڈ نہیں بس اے ٹی ایم کارڈز چاہیے۔سندھ کی اسپتالیں این جی اوز کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔سندھ کی اسپتالوں میں کورونا ویکسین کے پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے۔
لاشوں کے لیے جہاں ایمبولینس تک موجود نہ ہو، کورونا میں جو حکومت اب تک تین دفعہ کاروبار کے اوقات بدل چکی ہو.اسے عوام کی صحت سے کیا لینا دینا.انھوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت صرف اسی کام پر توجہ دیتی ہے جہاں سے انہیں کمیشن مل رہا ہوتا ہے.سندھ کی عوام تو بس جانیں دے دے کر بھٹو صاحب کا قرض اتار رہی ہے۔ -

کراچی میں رمضان کے دوران اسٹریٹ کرائم میں 100فیصد اضافہ
کراچی میں رمضان آتے ہی لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا اور سال کے ابتدائی چار مہینوں کا جائزہ لیا جائے تو بعض وارداتوں میں تقریباً 100 فیصد اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق رواں برس کے ابتدائی 4 ماہ کے جاری اعداد وشمار کے مطابق اس سال موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں 15 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، جنوری سے اب تک 5846 موبائل فونز چھینے جاچکے ہیں جب کہ گزشتہ سال یہ تعداد5074 تھی۔ موبائل فون چوری کی وارداتوں کی تعداد بھی زیادہ ہے لیکن پولیس کی جانب سے اس کا ڈیٹا جاری نہیں کیا گیا۔اعداد و شمار کے مطابق گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں 15 فیصد سے زائد کمی واقع ہوئی ہے، گزشتہ سال 51 گاڑیاں چھینی گئیں جب کہ اس سال 43 چھینی جاچکی ہیں اور ساتھ ہی 415 گاڑیاں چوری بھی ہوئیں۔پولیس کے مطابق رواں برس موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں بھی تقریبا دگنا اضافہ دیکھنے میں آیا، اس سال اب تک 997 موٹرسائیکل چھینی جاچکی ہیں جب کہ گزشتہ سال اس عرصے میں صرف 539 موٹرسائیکلیں چھینی گئی تھیں۔اعداد وشمار کے مطابق اس برس موٹرسائیکلیں چوری کرنے کے واقعات بھی تقریباً 35 فیصد بڑھ گئے ہیں، اب تک 10207 موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئی ہیں جب کہ گزشتہ سال چوری کی گئی موٹرسائیکلوں کی تعداد 7591 تھی۔
-

کراچی سٹی کورٹ میں لگی آگ بجھا دی گئی
کراچی سٹی کورٹ کے بار کمیٹی روم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پر ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا۔سٹی کورٹ میں کراچی بار کے کمیٹی روم میں آگ لگنے کے بعد تمام وکلاء کو باحفاظت باہر نکال لیا گیا تھا۔ایک گھنٹے کی جدوجہد کےبعد ایک فائر ٹینڈر کی مدد سے آگ پر قابوپالیا گیا۔فائر بریگیڑ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں.
-

4 سالہ بچی نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کردیا
کراچی سے تعلق رکھنے والی 4 سالہ بچی عریش فاطمہ نے مائیکروسوفٹ پورفیشنل بن کر تاریخ رقم کردی۔عریش فاطمہ نے محض چار برس کی عمر میں مائیکروسوفٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل (ایم سی پی) کے امتحان میں 831 نمبر لے کر انوکھی مثال قائم کی ہے۔ایم سی پی کے امتحان میں کامیابی کیلئے کم سے کم اسکور 700 ہے جبکہ اس کم عمر بچی نے شاندار کامیابی حاصل کی اور پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کردیا۔ایم سی پی امتحان میں عام طور پر بڑی عمر کے لوگ حصہ لیتے ہیں اور یہ ثابت کرتے ہیں کہ وہ آج کے تکنیکی کردار اور تقاضوں پر عمل پیرا ہیں۔انتہائی کم عمری میں یہ سنگ میل عبور کرنے والی عریش کے والد کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے دوران گھر سے کام کرتے ہوئے انہوں نے بیٹی کی دلچسپی آئی ٹی کی طرف دیکھی اور اس امتحان میں اس کی مدد کی۔عریش کے والد اُسامہ خود بھی ایک آئی ٹی کے ماہر ہیں اور وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں بیٹی کو دینے کیلئے کوشاں ہیں۔عریش کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کی بچی انتہائی لائق ہیں اور غیر معمولی صلاحیتیں رکھتی ہیں۔
-

واٹر بورڈ کے مسلم ملازمین کو 15 رمضان المبارک تک لیو انکیشمنٹ کی ادائیگی کی جائے
واٹر بورڈ کے مسلم ملازمین کو 15 رمضان المبارک تک لیو انکیشمنٹ کی ادائیگی کی جائے ورنہ دمادم مست قلندر ہوگا۔
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ یونائیٹڈ ورکرز یونین کے چیئرمین جوزف صنم، صدر پنھل مگسی، جنرل سیکریٹری اکرام خان، چیف آرگنائزر اکبر معید یوسفی، رہنماؤں ناظم خان، چن زیب، اشرف اعوان، کامریڈ امرجلیل مگسی، عبدالحکیم کلیری، ریحان الٰہی اور دیگر نے کہا ہے کہ واٹر بورڈ کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر فنانس نے واٹر بورڈ کے ملازمین کو لولی پوپ دینے میں PHD کررکھی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آئے دن ایک لیٹر ڈائریکٹر اکاؤنٹس کو تحریر کرکے ہدایت دی جاتی ہے کہ تنخواہ اور پنشن کے علاوہ دیگر ادائیگیاں روک دی جائیں اس کے باوجود ماہوار پنشن کی عدم ادائیگی 20 سے 21 روز گزرجاتے ہیں اور ادائیگی نہیں ہوتی۔ اب جبکہ رمضان المبارک کا پہلا ہفتہ گزرگیا ہے تو وعدے کے تحت 15 رمضان المبارک تک مسلم اسٹاف کو لیو انکیشمنٹ کی ادائیگی کی جائے بصورت دیگر دمادم مست قلندر ہوگا۔ انہوں نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو واٹر بورڈ کی آمدنی کا 30 فیصد حصہ ملازمین کو ادائیگیوں کیلئے مختص کرنے کے تحریری وعدے کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ -

ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ کا مودی کو خط
بھارت میں کورونا کی بگڑتی صورتحال اور آکسیجن کی مقدار میں کمی کے پیش نظر پاکستان ایدھی فاونڈیشن نے بھارت کو مدد کی پیشکش کی ہے۔
ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھارتی وزہراعظم نریندر مودی کے نام ایک خط میں کہا ہے کہ بھارت میں کورونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ایدھی فاونڈیشن بھارت عوام کی ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہے

